2025-08-02@00:00:31 GMT
تلاش کی گنتی: 130

«اسرائیلی جارحیت کیخلاف»:

(نئی خبر)
    قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیلی بربریت کیخلاف قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے فلسطین پر متفقہ قرارداد پیش کی، قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان 60 ہزار فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتا ہے۔قرارداد کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے باوجود بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔متن کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتا ہے، قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں منعقدہ اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے جمعیت علمائے اسلام کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اجتماع قائم کیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک اہلِ غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ آج کا یہ اجتماع اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو غیرت دلا رہا ہے۔ اگر بیس ہزار بچوں اور بیس ہزار خواتین کی شہادت بھی انہیں بیدار نہیں کر سکی، تو ہم اور آپ انہیں کیسے جگائیں گے؟انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام خود...
    شرکائے ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتا ہے، ہم کسی بھی قیمت پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط کو تسلیم نہیں کرتے اور اقوامِ عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر جمعیت علمائے پاکستان کراچی کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز بلال مسجد، سیکٹر 4، نارتھ کراچی سے ہوا، جس کی قیادت جے یو پی کراچی کے نائب صدر مفتی محمد حفیظ اللہ ہادیہ نے کی۔ریلی میں جے یو پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ملک محمد شکیل قاسمی، قاری عبدالصمد چشتی،...
    ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔اٹک، ٹیکسلا خانپور، خانیوال ، فاروق آباد، ساہیوال، وزیر آباد، بھلوال، وہاڑی ، مری، بہاولپور میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ حیدرآباد، جیکب آباد،...
    احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ آج غزہ میں لاکھوں مسلمان فاقہ کشی، نسل کشی اور قحط کا شکار ہیں جبکہ مسلم حکمران امریکی سامراج کے خوف سے اتنے بڑے سانحے اور ظلم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کے جنگی جنون میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس سلسلے میں صوبائی امیر کاشف سعید...
    سلامتی کونسل میں پاکستان کا مطالبہ: اسرائیلی جارحیت سے شامی خودمختاری کی خلاف ورزی روکی جائے؛ مؤثر اقدام کی ضرورت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ، : پاکستان نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملے، جن میں شام کے کئی مقامات بشمول شہری بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، نہ صرف عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنے بلکہ علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہیں۔ پاکستان نے کہا کہ ایسے اقدامات شام کی سیاسی استحکام اور قومی مفاہمت کی کوششوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں، جو سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی حمایت یافتہ ترجیحات ہیں۔ سلامتی کونسل کے شام پر...
    ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کارکن اور ذمہ دار جے یو آئی کے سربراہ کے حکم ہر ضلع میں جمعہ نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ روا ظلم پر خاموشی ظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کا حکم دے دیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کارکن اور ذمہ دار مولانا فضل الرحمان کے حکم ہر ضلع میں جمعہ نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ روا ظلم پر خاموشی ظلم ہے، 13 اپریل کو...
    فائل فوٹو۔ مولانا فضل الرحمان نے کل تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں کا حکم دیا ہے۔ ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی کارکن اور ذمہ دار اپنے ضلع میں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے کریں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد کانفرنس ہوگی۔ تمام مکاتب فکر کے قائدین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
    اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج  بند رہیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف...
    مظاہرے میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن  ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن  ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن  ملتان، ایم ڈبلیو...
    لاہور،اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور خصوصی طور پر عید کے روز سے جاری غزہ پر صہیونی افواج کی سفاکیت کے تناظر میں ملک گیر سطح پر بھرپور عوامی موبلائزیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، کارنر میٹنگز، امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کی جانب مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فی الحا ل ’’حق دو عوام کو تحریک‘‘کے تحت جاری سرگرمیوں کو ری شیڈول کر رہی ہے اور آج سے ہی پورے ملک میں غزہ پر عوامی موبلائزیشن کا آغاز کر رہی...
    مظاہرے میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے سامنے حالیہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینی بچے، مرد اور خواتین کے لئے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز...
    تل ابیب میں ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات کو ہزاروں شہریوں نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے غزہ جنگ بندی ڈیل کو مکمل کرنے اور غزہ میں موجود بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے اسرائیل نے چند دن قبل جنگ بندی معاہدے کو ٹوڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 50 ہزار سے...
    26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت  کے خلاف وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل یشن جج افضل مجوکا نے 9 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ اندراج درخواست میں ایف آئی آر کی ہدایت دیتے عدالت مطمئن ہونی چاہیے کافی مواد ریکارڈ پر موجود ہے، قانونی طور پر درخواست گزار وکیل کی اس دلیل کی کوئی حیثیت نہیں،۔ عدالت  نے کہا کہ پٹیشن کی سپورٹ میں کوئی مواد ضرورت نہیں ، فیصلہ درخواست گزار کے دعوی کے مطابق 26 نومبر کو ان کے بیٹے محمد علی سمیت 9 ہلاکتیں ہوئیں، درخواست گزار کی جانب سے کوئی...
    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غزہ میں انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں ایک بیان دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اسرائیل کی غزہ پر تازہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی سمیت بڑھتی ہوئی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ اسرائیل کی بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ روزانہ فوجی چھاپے، آباد کاروں کے حملے اور زمینوں کا غیر قانونی انضمام مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی ایک منظم کوشش ہے۔ منیر...
    پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے، اور اگر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی انسانی صورتحال پر پاکستان کا قومی بیان دیتے ہوئے اسرائیل کی تازہ جارحیت، بشمول غزہ پر دوبارہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی، کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ اس ضمن میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی...
    ویب ڈیسک:پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔   اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلادیا ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سےزائد غزہ کی آبادی بھوک کا شکار ہے۔  پاکستان نے خبردار کیا کہ گر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے وہ اصول جنہیں جارحیت اور جنگ سے بچاؤ کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، چکنا چور ہو جائیں گے اور دنیا ایک...
    جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔پولیس نے مارچ کے شرکاء کو امریکی قونصلیٹ جانے سے روک دیا، اس موقع پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، کارکنوں کی جانب سے زبردست نعرے لگائے گئے۔مظاہرین نے بوٹ بیسن پر استقبالیہ کیمپ لگایا جہاں سے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز، مخصوص فلسطینی رومال اور فلسطینی پرچم حاصل کیے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں قتلِ عام بند کیا جائے، بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرے۔ پولیس نے امریکی قونصلیٹ کی طرف جانے والے ریلی کے شرکا کو مائی کولاچی پر روک دیا جس...
    فلسطین میں اسرائیلی بربریت کیخلاف جماعت اسلامی کی ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز لاہور /کراچی (آئی پی ایس )فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔فلسطین میں امریکا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا...
    اسلام آباد:فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔ فلسطین میں امریکا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر سفارت خانے...
    علماء مشائخ نے کہا کہ غذائی و طبی امداد میں اسرائیلی رکاوٹوں کو ختم کروایا جائے، حماس حزب اللہ و دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے غزوہ، بدر و احد، حنین و خندق کی یادیں تازہ کرکے استعمار سے نبرد آزما مجاہدین کے حوصلوں جذبوں کو تقویت و جلا بخشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ فلسطین پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کے خلاف متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم احتجاج منایا گیا۔ اس موقع پر محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد علماء مشائخ نے مساجد میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی، مسلم حکمرانوں اور خصوصاً پاکستانی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک...
    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی بربریت کیخلاف آج احتجاج کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا فلسطین پر اسرائیلی بربریت کیخلاف آج یوم احتجاج منائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں سیکڑوں افراد کی شہادتیں افسوسناک ہیں، عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں۔ انہوں نے مزید اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ Post Views: 1
    مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف اجتماع اور پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے 18 مارچ کی رات خیموں میں موجود خاندانوں پر حملہ کیا، خیموں پر راکٹ اور بمباری سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 404 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی بربریت کے خلاف آج جمعے کو عوام سے احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بیان میں کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف کل یوم احتجاج منائیں گے، خطبا اور آئمہ حضرات اپنے خطبات جمعہ کے  اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں سینکٹروں جوانوں، بچوں، بچیوں اور خواتین کی شہادتیں افسوس ناک ہیں، اسرائیل نے امن وامان کی طرف بڑھتے ماحول کو بدامنی میں تبدیل کردیا ہے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے...
    پاکستان نے غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت 400 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید کردیے گئے۔ ہی بھی پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، شہدا کی تعداد 400 سے بڑھ گئی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں جارحیت کا یہ ہولناک عمل جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایک خطرناک اضافے کی نشاندہی کرتا ہے جس سے ایک بار پھر پورے خطے کو عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے منگل کو غزہ کی...
    اسرائیل کی اسمبلی (کنیسٹ) میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے موقع پر اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور موجودہ صورت حال کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیا۔ مشتعل مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کنیسٹ میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے ان پر تشدد کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مظاہرین 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے اور متعدد افراد کو یرغمال بنانے کی کامیاب کارروائی کی...
    غزہ /تل ابیب /دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں رات گئے مثبت پیش رفت ہوئی جس کے بعد قطر نے معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کے حوالے کردیا۔ دوحا میں جاری مذاکرات میں قطر کے وزیراعظم،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور شن بیٹ کے سربراہان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سمیت موجودہ امریکی حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا...