2025-11-06@08:18:47 GMT
تلاش کی گنتی: 147083

«اور مرکزی اداروں»:

(نئی خبر)
    مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ  اور  ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے (قومی شاہراہ N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق  کوچ میں 5  اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد آگ لگنے سے کوچ اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہیں۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے، توقع ہے کہ یہ آج تیار ہو جائے گا کیونکہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ مسودہ جمعہ تک وفاقی کابینہ اور پھر اسی دن سینیٹ میں پیش کر دیا جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، مجوزہ ترمیم میں دفاع سے جڑی شقوں کا مقصد مسلح افواج کے درمیان رابطہ کاری اور تعاون کو مزید مربوط کرنا ہے تاکہ کسی بھی غیر ملکی جارحیت کیخلاف متحدہ اور تیز رفتار جواب کو یقینی بنایا جا سکے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ شقیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ سے سیکھے گئے سبق اور جدید وار فیئر کی تبدیل شدہ ڈائنامکس کی روشنی میں تیار کی...
    ستائیسویں آئینی ترامیم۔ مجسٹریٹی نظام کی واپسی ،بیورو کریسی کو مزید طاقتور بنانے کا منصوبہ۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز تحریر ذوالقرنین حیدر ان دنوں ملک میں 27ویں آئینی ترامیم کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔ کہیں آرٹیکل 243تھی زیر بحث ہے تو کہیں صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات جارہی ہے۔ مگر جو سسٹم سے جڑی بات ہے وہ دراصل مجسٹریٹی نظام کی واپسی کی بات ہے۔ یعنی دوسرے لفظوں میں ہم نے1860میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی تسلط میں یہ قانون بنایا گیا جس میں ملکی اداروں کا نظام ایگزیکٹو مجسٹریٹی کے سپرد کیا گیا۔ دوسرے لفظوں میں وہ بھی ایک طرح کا وائسرے تھا۔ پولیس سے...
    بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور متنازع بیانات کے ذریعے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ راکھی ساونت نے ایک غیر متوقع انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے وفات سے قبل ایک خط چھوڑا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ ان کے ’اصلی والد‘ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ راکھی کا کہنا تھا کہ جب میری ماں کا انتقال ہو گیا اور میں گھر گئی تو میں نے بینک کے لاکر کو کھولا جس میں سے بہت سا سامان نکلا جو میں نے لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس لاکر میں سے ایک خط بھی نکلا جس میں میری ماں نے کہا...
    اٹلی نے صوبہ بلوچستان کے آثار قدیمہ کے مقامات سے چوری ہونے والے قدیم نوادرات واپس کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نوادرات تقریباً 5000 سال پرانے ہیں۔ روم میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ یہ بازیافت دونوں ممالک کے درمیان "بہترین دوطرفہ تعاون" کی مثال ہے۔ سفارت خانے کے مطابق نوادرات بلوچستان کے کلی اور نال کے مقامات سے منسلک ہیں اور کانسی کے دور سے تعلق رکھتی ہیں اور ان ابتدائی بستیوں سے ہیں جو وادی سندھ کی تہذیب سے بھی پہلے کی ہیں۔ یہ نوادرات روم کے حوالے کی گئیں جسے کے بعد یہ پاکستان پہنچیں۔ ان اشیا کو اطالوی حکام نے بیرون ملک اسمگل کرنے کے دوران ضبط کیا تھا۔ اس سے قبل برآمد ہونے والے سات دیگر ٹکڑے اپریل میں میلان میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کو واپس کیے...
    لندن میں دو قیدیوں کو غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، الجزائر سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ ابراہیم قدور شریف اور 35 سالہ ولیم اسمتھ لندن کی مشہور ایچ ایم پی ونزورتھ جیل سے بالترتیب 29 اکتوبر اور 3 نومبر کو غلطی سے رہا کیے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند روز قبل ہی ایک اور جنسی جرائم میں ملوث قیدی ہڈش کیباٹو کو بھی غلطی سے رہا کر دیا گیا تھا۔ ان متواتر واقعات کے بعد برطانوی وزیرِ انصاف ڈیوڈ لَمی شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ...
    لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔یہ دن لاکھوں شہید مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، نومبر 1947 کے پہلے عشرے میں ہندو بلوائیوں نے لاکھوں نہتے مرد و خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا، آج بھی کشمیری اس دن کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 77 برسوں سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے غیر قانونی قبضہ اور کشمیریوں پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارت کے ان جرائم پر خاموش نہ رہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل عام کو نسل کشی کے طور پر تسلیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کے میئر کے الیکشن میں ظہران ممدانی کی جیت روکنے کے لیے امریکا کے 26 ارب پتیوں نے بھرپور کوششیں کیں اور اس مقصد کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ارب پتی افراد اور ان کے خاندانوں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم انتخابی مہمات اور اشتہارات پر صرف کی تاکہ ممدانی، جو تمام سرویز میں سب سے آگے تھے، کو شکست دی جا سکے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کی مہم کے لیے 15 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی۔ تاہم، ان تمام کوششوں کے باوجود ممدانی کامیاب ہوئے۔دلچسپ امر یہ ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اسد قیصر، علامہ راجہ ناصر عباس کی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا مقصد ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن الائنس کو مضبوط کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس، سابق وفاقی وزیراسعد محمود اور جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری بھی شریک تھے، سیاسی رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات، پارلیمانی امور اور اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر مشاورت کی۔ 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)27 ویں آئینی ترمیم کے معاملہ پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ای سی کو آئینی ترامیم پر حکومتی ڈرافٹ پر اعتماد میں لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے 27 ویں ترمیم کے حوالے سے 5 مرکزی تحفظات ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ صوبوں کا حصہ 57 فی صد سے کم نہ کیا جائے، صوبائی خودمختاری کو واپس نہیں کیا جانا چاہئے، محکمہ تعلیم میں پورے ملک کیلئے ایک ہی نصاب کی تجویز قابل قبول ہے۔ دہشت گردی کی روک تھام: پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا واضح رہے کہ 27...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج استنبول میں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے اور ایک نگرانی و تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کارروائی یقینی بنائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وفد مذاکرات کے لئے جا چکا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ ہو، مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے،...
    دبئی :بھارت کے معروف ریسلر اور کامن ویلتھ ہیوی ویٹ چیمپئن سنگرام سنگھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یورپ کی معروف لیولز فائٹ لیگ (LFL) میں فتح حاصل کرنے والے پہلے بھارتی فائٹر بن گئے ہیں۔ایم ایم اے کے مقابلے LFL 20 میں، جو ایمسٹرڈیم میں منعقد ہوا، سنگرام سنگھ نے تیونس کے تجربہ کار فائٹر حکیم تربلسی کو دوسرے راؤنڈ میں سبمیشن (Tap Out) کے ذریعے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ابتدائی لمحات سے ہی سنگرام نے فائٹ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔ اپنی اعلیٰ ریسلنگ مہارت، درست پوزیشننگ اور سوچ سمجھ کر کیے گئے حملوں سے انہوں نے تربلسی کے جارحانہ حملوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔ سنگرام نے فائٹ کو کلنچ...
    سٹی42:پنجاب پولیس نے اپنے شہداء اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ معروف نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ کیے گئے ایم او یو کے تحت پولیس شہداء کے بچوں کو مفت داخلہ اور تعلیمی اخراجات میں 100 فیصد رعایت ملے گی۔ دورانِ سروس انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں کو داخلہ اور ماہانہ ٹیوشن فیس میں 40 فیصد جبکہ حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔ انتہائی مستحق بچوں کو کیس ٹو کیس بنیادوں پر مکمل رعایت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد،...
    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی امور میں تیزی سے لائے جانے والے اقدامات خطرناک سمت کی جانب لے جا سکتے ہیں۔ جمعیتِ علما اسلام کے سربراہ  نے حکومت پر تنقید کی کہ حال ہی میں زیرِ بحث لائی جانے والی ترامیم دراصل کہیں اور سے آرہی ہیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے حالیہ موقف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک وہ خود بھی کہہ رہے تھے کہ 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں ہو رہی تھی، مگر آج 27ویں ترمیم کی باتیں اٹھ رہی ہیں، جو سوالوں کو جنم دیتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ان کی کسی فرد، عہدے یا بیوروکریسی سے ذاتی لڑائی...
    کراچی: مکران کوسٹل ہائی وے پر جمعرات کی صبح المناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جب مسافروں سے بھری کوچ اور گیس ٹینکر آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند لمحوں میں سب کچھ راکھ میں بدل دیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث ریسکیو کارروائیاں کئی گھنٹے جاری رہیں۔ جھلسنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مشکل سے نکالا گیا۔ تمام لاشوں...
    کراچی: اندرون سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اربوں روپے فراہم کرنے کے باوجود بچوں کے علاج معالجے کی سہولتیں ناپید ہیں جہاں غریب شہری اپنے بچوں کے علاج کے لیے اپنی مویشیاں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو كنرى ضلع عمركوت کے رہائشی امتياز گشکورى نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میرے 10 ماه كے بیٹے غلام محمد کی حالت شدید غذائی کمی اور خسرہ وائرس کی وجہ سے تشویش ناک ہوگئی تھی، علاج کرانے کے لیے پیسے نہیں تھے لیکن اپنے بچے کی زندگی بچانے کے لیے بکری فروخت کی اور مٹھی اور كنرى کے ڈاکٹروں سے علاج كروايا لیکن میرے بیٹے کی حالت مزید خراب ہوگئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دونوں سرحدوں، داخلی صورتحال میں مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کیلئے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنا ہوں گے یہ بات واضح ہوگئی ہے، سرکاری اخراجات اور قرضوں کی ادائیگیاں کی گئی اور کسی حد تک مالی نظم و ضبط لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی بینکوں سے قرضوں کا حصول کم ہو، نجی شعبے کو دیئے جانے والے قرضے کم کیوں ہورہے ہیں یہ تشویشناک بات ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں سرحدوں، داخلی صورتحال میں مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کیلئے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام اراکین نے اُن کا پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور 27ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر سیاسی و تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ قومی اسمبلی کے فورم پر اٹھانے اور قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا...
    لاہور: انوسٹی گیشن پولیس نے غازی آباد کے ایک گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی ہے جس میں بارودی مواد موجود تھا۔ پولیس نے ملزم خان بابا کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جیکٹ کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ جیکٹ ایک لین دین کے مقدمے میں مطلوب ملزم انصر عرف خان بابا کے گھر سے برآمد کی گئی۔ 19 اکتوبر کو پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تو ملزم نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔  پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کے لیے دوبارہ چھاپہ...
    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے حکومت پاکستان ، گوگل، ٹیک ویلی اورنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے اشتراک سے پہلی کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کردیا ہے۔ کروم بک اسمبلی لائن کے ذریعے 2026 سے مقامی سطح پر اساتذہ اور طلبا کے لیے سالانہ 5 لاکھ لیپ ٹاپس تیار کیے جائیں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت نئی پالیسی کا مقصد پاکستان کو ریجنل ہب برائے ٹیک ڈیولپمنٹ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل اور پاکستان کا...
    معروف بھارتی ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے فلمی کیریئر کے دوران انہیں ایک موقع پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک فلم ساز نے حدود پار کرنے کی کوشش کی۔ فرح نے یہ انکشاف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ ود ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔ فرح خان نے بتایا کہ ایک ڈائریکٹر ان کے کمرے میں گانے پر بات کرنے کے بہانے آیا اور ان کے پاس بیٹھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ میرے کمرے میں آیا تاکہ گانے پر بات کر سکے، میں بستر پر تھی اور وہ میرے پاس آ کر بیٹھ گیا۔ مجھے اسے وہاں سے لات مارنی پڑی‘۔ یہ بھی پڑھیں: فرح خان کا...
    اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ نئے کیسز میں سے 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، ای-11، سوہان اور روات سے 1،1 کیس رپورٹ۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔ مجموعی طور پر 45 ہزار 306 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں اسلام آباد بھر میں مکمل کی گئیں جبکہ 2 مثبت تجارتی ہاٹ اسپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 22 کنفرم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (Minuteman III) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ امریکی ائیر فورس کے مطابق یہ میزائل کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے فائر کیا گیا اور تقریباً 4,200 میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد مارشل جزائر میں موجود رونالڈ ریگن بیلسٹک میزائل ڈیفنس ٹیسٹ سائٹ پر کامیابی سے ہدف پر جا لگا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ GT 254 سیریز کا حصہ ہے، جو امریکا کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام کی درستگی اور کارکردگی کو جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔  میزائل غیر مسلح تھا اور اس میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ری انٹری وہیکل نصب...
    آسٹریلیا میں محققین نے ایک نئی قسم کا آؤٹ ڈور پینٹ تیار کیا ہے جو فضا سے تازہ پانی اخذ کرکے درجہ حرارت کو 6 سینٹی گریڈ تک کم کر سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف سڈنی کی ایک ٹیم اور کمپنی ڈیو پوائنٹ انوویشنز کی طرف سے وضع کردہ یہ ایجاد شدید موسم میں عمارتوں کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ بنجر علاقوں میں پانی کی کمی سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔ مواد کی چھ ماہ کی آزمائش سے یہ بات سامنے آئی کہ کوٹنگ ہر روز 390 ملی لیٹر پانی فی مربع میٹر حاصل کر سکتی ہے، یعنی ایک شخص کی روزانہ پینے کی ضروریات کو 12 مربع میٹر سطح پر پینٹ سے پورا کیا جا سکتا ہے۔...
    فلم اور ٹی وی اسٹار حمزہ علی عباسی نے بچپن میں ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ وہ بےحد کم عمر میں گردوں کی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے جس میں گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ 8 سے 12 برس کی عمر کے دوران وہ اس بیماری کی وجہ سے شدید تکلیف سے گزرے۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ نے رو رو کر اللہ سے میری صحتیابی کیلئے دعائیں کیں اور پھر خدا نے انہیں شفا بخش دی۔  اس گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے والدہ کی...
    ویب ڈیسک: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔  اس شراکت داری کے ذریعے ایس ای سی پی کے ای زی فائل پلیٹ فارمز کے درمیان ایک محفوظ اے پی آئی پر مبنی انضمام کے ذریعے ایک ہی دن میں کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے کا عمل فعال کیا جائے گا۔ یہ ڈیجیٹل لنک نئی شامل شدہ کمپنیوں کو طریقہ کار کی تاخیر کو ختم کرنے اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا آپریشن شروع کرنے کے قابل بنائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی   دستخط کی تقریب...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے نیا ٹریفک لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے جو دبئی جیسے جدید ٹریفک مانیٹرنگ ماڈل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ہر ٹریفک خلاف ورزی پر ڈرائیور کے لائسنس سے دو سے چار پوائنٹس منفی کیے جائیں گے۔ اگر کسی شہری کے خلاف ایک سال میں 20 پوائنٹس کٹ جائیں تو اس کا ڈرائیونگ لائسنس دو ماہ سے لے کر ایک سال تک معطل کیا جا سکے گا، یہ مدت خلاف ورزی کی سنگینی اور تکرار پر منحصر ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی ٹریفک...
    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو پان مصالحہ کے ایک برانڈ کی تشہیر کرنے پر قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ کوٹا کی کنزیومر کورٹ نے اداکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے۔ یہ کارروائی بی جے پی رہنما اور راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل اندر موہن سنگھ ہنی کی جانب سے دائر کردہ شکایت پر کی گئی ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ متعلقہ اشتہار گمراہ کن ہے، کیونکہ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الائچی اور پان مصالحہ کی مصنوعات ’زعفران‘ ملی ہوئی ہیں، جبکہ ان کی قیمت صرف پانچ روپے رکھی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے سو کروڑ لے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی بخار کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں کے مریض شامل ہیں۔ تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، جب کہ ای-11، سوہان اور روات سے ایک، ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے دورے کیے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے فوری کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی رپورٹ کے مطابق اب تک...
    یاد رہے کہ امریکا میں 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر لندن صادق خان نے کہا کہ ظہران ممدانی نے میئر نیویارک کے انتخاب میں شاندار فتح حاصل کی۔ میئر لندن صادق خان نے ظہران ممدانی کی جیت پر ردعمل میں کہا کہ عوام نے خوف پر امید کو ترجیح دی، انہوں نے کہا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی ایک آزاد خیال، کثیر الثقافتی اور کامیاب شہر ہے۔ صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست کے بالکل برعکس ہیں، واضح رہے کہ برٹش مسلم صادق خان 2016ء میں لندن کا پہلی بار میئر بنے...
     صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ شہداء جموں کے موقع پر جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ جموں کے قتلِ عام کو نسل کشی تسلیم کریں اور بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جواب دہ ٹھہرائیں، جن میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی ساخت میں تبدیلی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 نومبر 1947 کو ہندو ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ، راما دواجی، اگرچہ انتخابی مہم کے دوران عوامی نگاہوں سے دور رہیں، تاہم ممدانی کی مہم کی پہچان اور سوشل میڈیا حکمتِ عملی تشکیل دینے میں اُن کا کردار نہایت اہم رہا۔28 سالہ راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں، جن کی پرورش ٹیکساس میں ہوئی، تعلیم دبئی میں حاصل کی، اور محض چار سال قبل وہ نیویارک منتقل ہوئیں۔ اس غیر روایتی پس منظر کے باوجود وہ اب نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن چکی ہیں۔ممدانی کی انتخابی مہم کے دوران راما اگرچہ عوامی تقریبات، جلسوں اور مباحثوں میں شریک نہیں ہوئیں، لیکن مہم کی بصری شناخت — انتخابی پوسٹرز، لوگوز، اور زرد،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان امن قائم کرایا تھا، اس بار انہوں نے فضائی جھڑپ میں گرائے گئے طیاروں کی تعداد واضح طور پر 8 بتائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ’امن‘ رواں برس مئی میں اس وقت قائم ہوا جب انہوں نے دونوں ممالک کو تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تو ایٹمی تصادم ٹل گیا، ٹرمپ صدر ٹرمپ نے یہ بات گزشتہ روز میامی میں امریکی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ "8 Planes Shot Down": Trump Updates Key Figure In India-Pak Peace Claim. The...
    تمام سرویز میں زہران ممدانی کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا۔ سابق نیویارک میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کو انتخابی مہم کے لیے 15 لاکھ ڈالر عطیہ کیے، جبکہ دیگر سرمایہ کاروں نے بھی اسی مقصد کے لیے خطیر رقوم فراہم کیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک کے حالیہ میئر الیکشن میں مسلم امیدوار زہران ممدانی کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں اور ان کے خاندانوں نے مل کر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ارب پتی مختلف سیاسی و کاروباری حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد ممدانی کی بڑھتی ہوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے۔لیاری کے نوجوان فٹبالرز نے انڈر 16 کیٹگری میں مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی سے ہوا اور مقررہ وقت تک میچ سخت مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم فیصلہ کن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ٹیم کے گول کیپر کاشف نے ایک یقینی گول روک کر ٹیم کی جیت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ظہران ممدانی کے نیویارک سٹی کا میئر بننے کے بعد شہری اب بڑی تعداد میں شہر چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوں گے۔میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “نیویارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ ظہران ممدانی شہر میں کیسا کام کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، اور اگر ممکن ہوا تو ہم ان کی کچھ مدد بھی کریں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی میامی نیویارک سے آنے والے ان افراد کے لیے نیا مسکن بن جائے گا جو ممدانی کے بقول “کمیونسٹ نظریات” سے بچنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے اپنی...
    معطل ہونے والوں میں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر ایجوکیشن ورکس ڈویژن گلگت عامر محمد اور چیف انجینئر شفاء علی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرپشن الزامات پر گلگت بلتستان کے دو افسران کو معطل کر دیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر ایجوکیشن ورکس ڈویژن گلگت عامر محمد اور چیف انجینئر شفاء علی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عامر محمد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 95/025 اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پولیس اسٹیشن گلگت میں درج کی گئی تھی، جس میں دفعہ 409، 406، 420، 465، 468، 471، 477A، 161، 109، 34 تعزیرات پاکستان 1860ء اور انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947ء کی دفعات شامل ہیں۔ اکاؤنٹنٹ جنرل کے مطابق مذکورہ افسر کی خدمات کو سول سرونٹس (افیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020ء کے...
    ویب ڈیسک:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا۔  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے، اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔  خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیام امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی   اس سے قبل  پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا، طویل اور...
    ویب ڈیسک: لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے اسموگ میں اضافہ کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ماحولیات (ای پی اے)، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کمیٹی کے ممبران مقرر کیے گئے ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں صنعتی یونٹس کا تفصیلی معائنہ کرنے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی ان انڈسٹریز کا جائزہ لے گی جو بوائلرز اور فرنسز کے استعمال کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی ترجمان نے بتایا کہ بوائلرز اور فرنسز...
    الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور نظرثانی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ووٹر فہرستوں کی درستگی، شفافیت اور مکمل جانچ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے ضلع گانچھے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات، آئندہ انتخابات کے متوقع امیدواران، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹرز ایل جی اینڈ آر ڈی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران منعقدہ اجلاس میں انتخابی تیاریوں، الیکٹورل رولز کی نظرثانی اور ووٹر لسٹوں کی درستگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی...
    نیویارک: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ نیویارک کے حالیہ میئر الیکشن میں مسلم امیدوار ظہران ممدانی کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں اور ان کے خاندانوں نے مل کر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ارب پتی مختلف سیاسی و کاروباری حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مقصد ممدانی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنا تھا۔ تمام سرویز میں ظہران ممدانی کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھا۔ سابق نیویارک میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کو انتخابی مہم کے لیے 15 لاکھ ڈالر عطیہ کیے، جب کہ دیگر سرمایہ کاروں نے بھی اسی مقصد کے لیے...
    چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر اپنے خطابات میں کہا کہ امن کے ساتھ ساتھ ترقی ہماری ترجیح ہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی فلاح کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے اور "معاہدہ 2025" کے نکات پر عمل درآمد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر کے علاقے تھک داس میں امن و امان کی صورتحال پر غور و خوض کے لیے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، علمائے کرام، عمائدین، نمبرداران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت فورس کمانڈر...
    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی 5G اسپیکٹرم پالیسی کا اعلان کرے گی۔ اسلام آباد میں جنوب ایشیائی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل کے 26ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 600 میگا ہرٹز سے زائد اسپیکٹرم نیلام کرے گا جس سے نہ صرف موجودہ 3G اور 4G سروسز میں بہتری آئے گی بلکہ ملک میں 5G ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟ انہوں نے بتایا کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے ضوابط کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے،...
    اسلام ٹائمز: شیعہ شناخت اور شہری مزاحمت سے دینی ربط اس طرح سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممدانی نے عاشورا کی مجالس میں شرکت اور امام حسینؑ کی تعلیمات پر زور دے کر ایثار، انصاف اور مزاحمت کے مفاہیم کو امریکی شہری سیاست کے ساتھ جوڑا۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کی مذمت کی اور نیویارک میں مختلف مذاہب و اقوام کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی اپیل کی۔ تحریر: آیت اللہ عباس کعبی   امریکہ میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی حالات کے دوران 34 سالہ شیعہ مسلمان زہران ممدانی کی نیویارک کے میئر کے طور پر کامیابی، مغربی لبرل نظام میں گہرے شگاف اور امریکی سیاست میں ایک نئے بیانیے کے حامل دور کے آغاز کی علامت ہے۔ یہ...
    قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب یہ دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ بات وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوالات کے دوران قومی اسمبلی میں بتائی۔ انہوں نے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2025 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ نے 20 درجے بہتری حاصل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کے لیے ویزا استثنیٰ معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری کے لیے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں جاری کشیدگی کے باوجود آج (جمعرات) استنبول میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منعقد ہو رہا ہے۔ مذاکرات میں پاکستانی سفارتی اور عسکری وفد شرکت کر رہا ہے، جبکہ قطر اور ترکیہ ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے اور ایک نگرانی و تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کارروائی یقینی بنائے گا۔ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ...
    اسلام ٹائمز: فلسطینی نقطہ نظر سے، غزہ کے سیاسی اور سکیورٹی ڈھانچے کے بارے میں فیصلے غیر ملکی اداکاروں پر نہیں چھوڑے جانے چاہئیں اور فیصلہ سازی کی آزادی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے صرف اندرونی فلسطینی گروہوں اور اداروں کو پالیسیوں کا تعین کرنے اور اپنے لوگوں کو اہم امور کا انتظام کرنے کا اختیار ہونا چاہیئے۔ دوسری بات یہ ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے عہدے دار بھی مغربی ممالک اور امریکہ کے خیالات سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور انہوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ صیہونیوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس طرح کے طریقہ کار کو قبول کرنے سے حکومت کی مستقبل میں اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے...
    7 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والا ورلڈ کلچرل فیسٹیول آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد دنیا بھر کی ثقافتوں کو یکجا کرنا، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا، اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام دینا ہے۔ اس سال کے فیسٹیول میں 141 ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلوں میں سے ایک ہے۔ فیسٹیول میں مختلف تھیٹر پرفارمنسز، موسیقی کے شوز، رقص کی پرفارمنسز، فائن آرٹس کی نمائشیں، فلم اسکریننگ، ورکشاپس اور گفتگو کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ فیسٹیول کی زیادہ تر تقریبات میں عوام کے لیے مفت داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔...
    پاکستان اور قطر نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اتفاقِ رائے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور قطر کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی کے درمیان دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس کے موقع پر دوحہ میں ملاقات کے دوران ہوا۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری کی امیرِ قطر سے ملاقات، پاکستان اور قطر کے تاریخی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق صدر زرداری نے پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تربیت، استعدادِ کار میں اضافہ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے جد و جہد آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہزاروں کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 8 دہائیوں سے تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برخلاف اپنی افواج کے ذریعہ کشمیریوں پر غیر قانونی تسلط  قائم کر رکھا ہے۔ کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ یوم شہدائے جموں پر وزیراعظم نے کہا کہ 6 نومبر 1947ء جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جو کشمیریوں کے ذہن پر آج  تقریبا 8 دہائیوں کے بعد بھی تازہ زخم کی طرح...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔وزیرِاعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ دورہ آذربائیجان میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ وکٹری ڈے  پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر طیب اردگان تینوں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علئیوف اور آذربائیجان کی...
     لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت 30واں کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں الیکٹرو بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز کو مستر دکر دیاگیا۔ جس کیلئے صوبائی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی۔ پنجاب کابینہ نے سرکاری سکولوں میں ’’سکول ٹیچرز انٹرن‘‘کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے’’جس کی ملکیت اسی کا قبضہ‘‘ وڑن کے تحت کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں چیف منسٹر ہائی ٹیک فارم میکنائزیشن فنانس پروگرام کے تحت سبسڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 15نومبر تک گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق...
    اسلام آباد، دوحہ (نمائندہ خصوصی+آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شیخ سعود بن عبد الرحمان اور چینی نائب صدر ہان ژنگ سے دوحہ میں عالمی سماجی ترقی کانفرنس کے موقع پر الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر نے امیر قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ امیر قطر نے پاکستان اور  سعودی کے عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا جب کہ امیر قطر نے امید ظاہرکی کہ پاکستان افغانستان موجودہ مسائل حل کر کے چیلنجز پسِ...
    اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی وزیر برائے پالیمانی  امور طارق فضل چودرھری نے کہا ہے کہ  ائین ایک زندہ ڈاکومنٹ ہے اور اس میں دو تہائی اکثریت سے ترمیم ہوتی ہے،مجوزہ 27 ویں ائینی ترمیم میں اٹھارویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جا رہا یہ منفی پروپیگنڈا ہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پی ٹی ائی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خطاب کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا جتنی بھی گفتگو کی گئی ہے وہ اندازوں اور مفروضوں پر مبنی ہے الیکشن پر سوالات اٹھتے رہے ہیں موجودہ اسمبلی کے بارے میں بات کی گئی اس سے پہلے بھی آراوز کا الیکشن کہا گیا تھا ، عدالتیں...
    اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ خصوصی +خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم شہباز شریف نے27 ویں ترمیم کے تناظر میں وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تمام وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ 27 ویں آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔ اجلاس میں تحریکِ انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت تمام بڑی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج (جمعرات) کے روز منعقد...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو نے نومنتخب میئر نیویارک زہران ممدانی کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’روٹی کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے۔ ممدانی کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ’’روٹی کپڑا اور مکان‘‘ صرف نعرہ نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیویارک نے نوجوان میئر چنا۔ کراچی کی تبدیلی امریکہ تک پہنچ گئی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کی کامیابی عالمی شہروں کے درمیان تعاون کا نیا باب کھولے گی۔
    بین الاقوامی تعلقات کی نسبت سے آپ ماضی کا کوئی قصہ چھیڑ دیں تو ہمارے ہاں کے لوگ بصد شوق سنتے ہیں، لیکن اگر آپ حالیہ عرصے کا کوئی معاملہ تجزیاتی بنیاد پر اٹھا لیں تو صورتحال مختلف ہوجاتی ہے۔ عمر ہماری قصے سنانے والی ہی ہے کہ خیر سے تین بچوں کے دادا ہیں، مگر مشکل ہماری یہ ہے کہ ہمارا قاری پوتوں کی عمر والا نہیں، اور داخلی سیاست کا حال یہ ہے کہ پچھلا آرمی چیف یوتھیوں کا تھا، موجودہ پٹواریوں کا ہے، اور تجزیے کہ لیے بس یہی سوال رہ گیا ہے کہ اگلا چیف پیپلز پارٹی کو نصیب ہوگا یا نہیں؟  بتائیے بھلا اس کا تجزیہ ہو تو کیا ہو؟ سو لے دے کر ہمارے...
    گزشتہ سال اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے سے قبل حکومت اور اپوزیشن سمیت میڈیا اور دیگر حلقوں کی توجہ کا مرکز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تھے لیکن اب نئی ترامیم کے موقعے پر ایسا دکھائی نہیں دے رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا 26ویں ترمیم سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت اصف علی زرداری، محسن نقوی، بلاول بھٹو، سینیئر وزرا، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن رہنماؤں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمان سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف ترکیبیں استعمال کیں۔ ایک وقت تو ایسا بھی آیا تھا کہ...
    اسلام  آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ آئینی ترمیم صوبائی خود مختاری پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے، سہیل آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی قرارداد جمع کرانی تھی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ جس دن سے میں وزیراعلیٰ بنا ہوں میں نے سب کو ملاقات کیلئے کہا، ملاقات نہیں ہوئی، پھر میں ہائیکورٹ بھی گیا کہ میری ملاقات کرائی جائے، پارلیمنٹ سپریم ہے اس لیے یہاں قرارداد جمع کرانا مناسب سمجھا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی...
    لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کو برق رفتاری کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کو جلد دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے۔ ریلوے میں آٹھ ماہ کے عرصہ میں ریکارڈ کام ہوا ہے۔ ریل کے مسافروں اور شہریوں کو لاہور، راولپنڈی چار سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں، جبکہ اس کا دائرہ جلد مزید وسیع بھی کیا جائے گا، وہ بدھ کے روز ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ فیصل آباد سٹیشن کی تزئین و آرائش گوروں کے بنائے ہوئے سٹیشن کے مطابق ہوئی جس کیلئے سی ای او...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت زراعت، قابل تجدید انرجی سیکٹر، ڈیری اور پولٹری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کینیڈین ہائی کمشنر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈاکے درمیان اچھے اور خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے ذریعے تعلقات کو مذید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو تجارت، ماحولیات اور...
    لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان میں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا۔ یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا ہے جو اپنے حجم اور روشنی کے اعتبار سے غیر معمولی اضافے کے ساتھ موجود رہا۔ سپرمون کے وقت چاند کا زمین سے فاصلہ 221,817 میل رہ گیا تھا جس کی وجہ سے چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.7 فیصد تک بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آیا۔
    لاہور؍ننکانہ صاحب (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ تمام مذاہب قابل احترام اور امن کا درس دیتے ہیں۔ مذہب اپنا اپنا لیکن انسانیت سانجھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اداروں نے یاتریوں کی بہترین  مہمان نوازی کے لیے خصوصی طور پر انتظامات کیے۔ بھارت سے آئے اکال تخت کے گیانی کلدیب سنگھ گڑگج نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی دھرتی سے عشق ہے۔ ہم یہاں آزادی سے  گھوم رہے ہیں ہمیں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔ سکھ قوم حکومت پاکستان کی شکر گزار ہیں۔ پاکستان...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں نورانی ہوٹل کے قریب پولیس اور ایک مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ تین دیگر ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ، طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ملزمان تاجر فہد کو واردات کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے جب پولیس نے انہیں گھیر کر مقابلہ کیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے، جن کی شناخت محمد عارف اور شاہ رخ کے نام سے ہوئی، جبکہ ان کے ساتھی کی شناخت ہارون رشید کے طور پر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان میں فٹ بال کے لیے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کی حمایت کو سراہتے ہوئے کھیل اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے علاقائی روابط کو مضبوط بنانے میں شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے کردار کی تعریف کی۔
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے این ایف سی ایوارڈ میں تکنیکی معاونت کی پیشکش کر دی۔ نئے این ایف سی فارمولے میں آبادی کا حصہ کم جب کہ تعلیم، صحت اور ٹیکس وصولی جیسے عوامل کو شامل کرنے پر غورکیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فنڈ نے پیشکش وفاقی اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے نیا فارمولا تیار کرنے کی کوششوں کی تناظر میں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق این ایف سی کمیشن کے اجلاس کیلئے 18 نومبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کئی آبادیاتی و ساختی تبدیلیاں واقع ہو چکی ہیں۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان...
    ویب ڈیسک: بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر نلی اترائی کے قریب کوچ اور ایل پی جی گیس کے ٹرک میں تصادم ہوگیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی آگئی، حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، حادثے کے باعث کوچ کو آگ لگ گئی جس کے شعلے دور دور تک دکھائے دینے لگے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی امدادی ٹیمیوں نے لاشوں کو سراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے میں منتقل کر دیا، پولیس نے بھی حادثے کی تحقیقات شروع کر...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شیخ رشید احمد کو گزشتہ روز اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، وہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاری فیصلے کے بعد سعودی عرب روانگی کیلئے اسلام آباد ائر پورٹ پہنچے تو شیخ رشید احمد کو ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں شامل ہونے کے باعث روک لیا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم دکھانے کے باوجود انہیں روکا گیا وہ اس بارے میں جسٹس صداقت علی خان کے بنچ سے رجوع کریں گے، جنہوں نے عمرہ کیلئے جانے کا فیصلہ صادر کیا تھا۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم  26ویں ترمیم کا تسلسل اور نظام پر گرفت مضبوط کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی ایسے کسی بندوبست کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کے اقدام کی حمایت کرے گی۔ منصورہ میں ملک گیر ڈیجیٹل اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے انہوں نے کہا بدل دو نظام کے نعرہ کے تحت مینار پاکستان پر عظیم الشان اجتماع عام انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم‘ نائب امراء‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری، ضیاء الدین انصاری و دیگر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاجماعت اسلامی انتخابات اور جمہوری...
    کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لیے اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا ضروری ہے‘ اپنی سمت درست کرنے سے پہلے منزل کا تعین بہت ضروری ہے‘  اسموگ سے زندگی کے 7 سے 8 سال عمر کم ہو جاتی ہے۔فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اپنی سمت درست کرنے سے پہلے منزل کا تعین بہت ضروری ہے ۔ نوجوانوں کی منزل کوئی پیچیدہ نہیں ہے ۔ نوجوان تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں ان کی خواہشات سادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو لاہور کی اسموگ کا اندازہ نہیں ہے۔  وفاقی وزیر نے کہا کہ عام فرد کو جی ڈی پی،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہیلتھ کیئر پر کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ لیب اور صحت کے اداروں کی خدمات کی قیمت طے کرنے کا اختیار پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہے۔ پنجاب میں تشخیصی لیبارٹریاں اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے خرچ کا صرف 20 فیصد منافع ہی لے سکتے ہیں۔ جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ صحت کی خدمات کو کمرشل اشیاء کی طرح قرار نہیں دیا جا سکتا۔ صحت کی خدمات کا براہ راست تعلق انسان کی زندگی کے حق سے ہے جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے۔ معیاری طبی مدد سے انکار سے ایک مہذب معاشرے کی بنیادی خصوصیت کی نفی ہوتی ہے۔ ریاست صحت کے...
    اسلام آباد ؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر)  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ  دونوں سرحدوں، داخلی صورتحال میں مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کیلئے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی بینکوں سے قرضوں کا حصول کم ہو، نجی شعبے کو دیئے جانے والے قرضے کم کیوں ہورہے ہیں یہ تشویشناک بات ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کمرشل بینکوں سے پبلک پرائیویٹ قرضوں کی سست فراہمی پر جواب طلب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے اگر ملٹی نیشنل کمپنیاں گئی ہیں تو اس سے زیادہ ملک میں آئی ہیں، گوگل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھول رہا...
    LOUISVILLE, KENTUCKY, US: امریکی وفاقی حکام نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ یو پی ایس کمپنی کے ایک کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے دوران بلیک باکس ریکارڈرز کو حادثے کی جگہ سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔ یہ طیارہ گزشتہ روز لوئیول، کینٹکی کے ہوائی اڈے سے پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں کم از کم 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے رکن ٹوڈ انمین نے بتایا کہ طیارے کے بائیں پروں کے ارد گرد ایک بڑی اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور اس کے تین انجن میں سے ایک انجن اسی پَر سے الگ ہو گیا تھا جب یہ وسیع جسم والا...
    وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں صبح 10 سےدوپہر 2 بجے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم27 ویں آئینی ترمیم پرایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، ملاقات میں ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ملاقات میں ایم کیو ایم بلدیاتی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور ن لیگ سے معاہدے کے نکات اٹھائے گی، ایم کیو ایم حکومت پر ترمیم میں اپنے نکات شامل کرانے پر بھی زور دے گی۔
    عالمی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ جلد فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیں گے، اور اس فیصلے کا سبب فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنا ہے۔ دنیا بھر میں کرسٹیانو رونالڈ کے مداح ان کے اس فیصلے پر نہایت افسردہ ہیں۔ 40 سالہ رونالڈو نے اعتراف کیا کہ اپنے شاندار کیریئر کا اختتام کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا لیکن انہوں نے اس فیصلے کی تیاری پچھلے کئی سالوں سے کی تھی۔ ال نصر کے اسٹرائیکر اور فٹ بال کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور اس پر کئی سالوں سے سوچ رہے ہیں۔...
    پیرس: فرانس کے مغربی ساحل سے دور واقع سیاحتی جزیرے اولیرون (Oléron) میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک شخص نے اپنی گاڑی راہگیروں اور سائیکل سواروں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ مقامی شخص نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی لوگوں پر دوڑائی بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، واقعہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا اور تقریباً 35 منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران کئی...
    دمشق: شامی صدر احمد الشرعہ برازیل کے شہر بیلم میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس (COP30) میں شرکت کریں گے،  یہ پہلا موقع ہے کہ کسی شامی صدر نے 1995 سے جاری اقوامِ متحدہ کے کلائمیٹ کانفرنس سلسلے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ صدر مملکت کے میڈیا دفتر کے مطابق احمد الشرعہ 6 اور 7 نومبر کو برازیل کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ بیلم میں منعقد ہونے والے عالمی ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہوں گے،  اس اجلاس میں دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان اور عالمی رہنما شرکت کر رہے ہیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق صدر الشرعہ بیلم میں...
    اسلام آباد:۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ جو شوگر مل مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع نہیں کرے گی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ بدھ کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی جس کی قیادت چوہدری ذکا اشرف نے کی۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے کین کمشنرز، وزارتِ صنعت و پیداوار، وزارتِ تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے...
    ڈراما انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان ہونے والے دلچسپ اور پُرمزاح مکالمے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ عائزہ اور دانش دونوں ہی اپنی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر تواتر سے اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں جس پر مداح بھی مزے مزے کے کمنٹس کرنے سے باز نہیں آتے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جو شگاگو کی ایک تقریب کی ہے اور جس میں یہ خوبصورت جوڑی مداحوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہوتے ہیں۔ اس دوران عائزہ خان نے شرارتی لہجے میں دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں اپنی ہیروئنز کے ساتھ خوب رومانس کرتے ہیں۔ عائزہ نے دانش سے آئی لو یو کہنے کی فرمائش...
    بالی ووڈ کے اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ایک پنڈت ہیں جو ہمارے گھر میں پوجا پاٹ کرانے کے 2 لاکھ روپے لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے یہ انکشاف ایک پوڈ کاسٹ میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں گووندا سے کہتی ہوں کہ آپ خود دعا کرائیں وہ قبول بھی ہوں گی۔ سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے، بندہ اپنے لیے جو دعا مانگ سکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور جو دعا آپ خود مانگیں گے تو وہ قبول ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر میں کوئی عطیہ کرتی ہوں یا کوئی اچھا کام کرتی ہوں تو میں اسے اپنے ہاتھ...
      پاکستان شوبز کی اداکارہ آمنہ شیخ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز سے وقفے کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ مات، پاکیزہ، داَم، اڑان اور میں عبدالقادر ہوں جیسے مقبول ڈراموں میں بہترین اداکاری کیلئے مشہور اداکارہ آمنہ شیخ طلاق کے بعد میڈیا انڈسٹری سے تقریباً سات سال دور رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محب مرزا سے شادی ختم ہونے اور بیٹی کی پیدائش کے بعد انہیں مکمل ذہنی و جذباتی بحالی کی ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کے اردگرد بہت زیادہ دباؤ اور منفی ماحول تھا، جس سے بچنے کے لیے انہوں نے امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں ان کی فیملی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی، وہ شہر جو کبھی روشنیوں، محبتوں اور زندگی کی رمق سے بھرپور تھا، آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ہر سمت بے بسی، ناانصافی اور عدمِ احساس کا سایہ منڈلا رہا ہے کبھی یہی شہر پاکستان کی پہچان تھا، جس کی سڑکوں پر زندگی دوڑتی تھی، جس کی فضا میں اْمید کی خوشبو تھی، مگر آج انھی سڑکوں پر عام شہری خوف اور مایوسی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے حکومت نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے نام پر جو نیا ای چالان نظام متعارف کرایا ہے، وہ شہریوں کے لیے ایک نئے عذاب سے کم نہیں اب شہر کا ہر ڈرائیور، ہر موٹرسائیکل سوار، ہر مزدور اپنے روزگار کی فکر سے پہلے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں گزر بسر کرتے ہوئے آج کا انسان نہ جانے کتنے اندیشوں اور تمناؤں کا شکار ہو جاتا ہے۔ عام آدمی تو ویسے ہی پریشانیوں اور دہشت زدہ زندگی سے نبرد آزما ہے اوپر سے روز مرہ کی سیاسی چپقلش جو کسی لسانی یا مذہبی تفرقہ بازی کی نفرت انگیزی سے کم نہیں اس نے ہماری عمومی زندگی میں تلاطم اور ایک کہرام بپا کر کے رکھا ہوا ہے۔ یہ اقتدار کی ایک ایسی جنگ ہے جس میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگانے والے سیاسی کارکنان واقعتا اپنے مخالف کی زندگیوں کے در پہ ہو جاتے ہیں جبکہ اقتدار کے مزے لوٹنے کے منتظر سیاستدان روزانہ کی بنیاد پر مختلف چینلوں پر جلوہ افروز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے نقشے پر دو خطے اس وقت انسانی المیے کی علامت بنے ہوئے ہیں۔ ایک مشرقِ وسطیٰ کا غزہ اور دوسرا افریقا کا سوڈان۔ دونوں جگہوں پر کہانیاں الگ ہیں، کردار مختلف ہیں، مگر انجام ایک ہی ہے۔ خون، آنسو، بھوک، لاشیں، اور ایک خاموش دنیا۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے گھر، ملبے تلے دبے بچوں کے جسم، بھوک سے تڑپتے ماں باپ؛ اور دوسری جانب سوڈان کے الفاشر میں وہ خوفناک مناظر جہاں انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ یہ دو الگ جنگیں نہیں، بلکہ ایک ہی درد کی دو تصویریں ہیں۔ ایک امت، ایک زخم، ایک چیخ؛ جو شاید اب بھی ہماری سماعتوں تک نہیں پہنچی۔ سوڈان اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسجدیں تو ہمارے ایمان والوں نے شب بھر میں کھڑی کر دیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے یہ جذبے کی حرارت تھی مگر آج؟ میاں! ہم نے تو سینٹرل ائر کنڈیشنڈ ایمان ایجاد کر لیا ہے باہر سے سردی اندر سے خشکی، ماربل اور ٹائلز تو ایسے لگے ہیں جیسے تاج محل ہو! مگر وہ دل کی تپش وہ ایمانی حرارت؟ وہ تو راستے ہی میں دم توڑ گئی یوں سمجھو کہ پانی کی طرح پیسہ بہا مگر روح کا پانی خشک ہو گیا۔مسجد تو بنادی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی نہ بن سکاحضور یہ جو من ہے نا اپنا، یہ تو پرانا پاپی ہے دہلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کی سب سے بڑی سیاسی کڑی میں حالیہ تاریخی شکست و فتح نے نہ صرف شہر کی اندرونی سیاست کو بدل دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر سیاسی رجحانات، معاشی ترجیحات اور سماجی توازن کے حوالے سے بھی نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ اس الیکشن کی سب سے نمایاں خبر زہران یا بالعموم بین الاقوامی خبروں میں جو صورت میں آیا، ممدانی کی کامیابی ہے، جو ایک ایسے عہد میں سامنے آئی ہے جب مہنگائی، رہائش کے بحران، عوامی نقل و حمل کی ناقص صورتحال اور معاشی عدم مساوات عام شہریوں کا روز مرّہ مسئلہ بن چکے تھے۔ ان کی انتخابی مہم نے یہی پیغام دیا کہ وہ عام طبقے کے مسائل کو فوقیت دیں گے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 ویں ترمیم کے سیاسی کھیل سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ سیاسی غلبہ کے کھیل میں جو کمی رہ گئی تھی اسے اب 27 ویں ترمیم کی مدد اور منظوری کی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔ کافی عرصے سے حکومت اور وفاقی وزرا 27 ویں ترمیم لانے کی تردید کررہے تھے اور ان کے بقول یہ سیاسی پھلجھڑی ہے اور حکومت کے سامنے ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ لیکن اب بلاول زرداری کی ٹویٹ اور حکومت سمیت وزیر اعظم کا پیپلز پارٹی سے 27 ویں ترمیم پر حمایت کی مدد سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ حکومت کے بقول اس ترمیم کی منظوری سے قبل تمام سیاسی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اِن پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ ’’عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے اْس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اْسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا۔اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے اْن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر اور کنوینر بینکنگ افیئر ز کمیٹی شان سہگل نے میزان بینک کے زیر اہتمام منعقدہ اسلامی آگاہی سیمینار میں شرکت کی ۔سیمینار میں بڑی تعداد میں کاروباری، سماجی اور بینکنگ شخصیات نے شرکت کی، جبکہ مفتی محمد نوید (شریعہ اینالسٹایس ایم ای/ کمرشل اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ) نے اسلامی بینکنگ کے اصول، بنیادیں اور روایتی بینکاری نظام سے اس کے فرق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مفتی محمد نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی بینکنگ قرآن و سنت کے اصولوں پر مبنی ایک شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی نظام ہے، جس کا بنیادی مقصد سود سے پاک لین دین، عدل و مساوات پر مبنی سرمایہ کاری، اور...