2025-09-27@16:38:45 GMT
تلاش کی گنتی: 159

«بچے کے اغوا»:

(نئی خبر)
    لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک بچے کے “دو بار پیدا ہونے” کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے رحمِ مادر کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کا رحم باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔ کینسر کے علاج کے بعد بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا اور 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد صحیح طریقے سے اسکی پیدائش ہوئی۔لوسی اور ریفرٹی نے حال ہی میں سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو کڑکتی دھوپ میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے بچوں کو لینے آیا ہے جو خود گرمی میں موٹر سائکل پر بیٹھا ہے لیکن پچھلی سیٹ پر قیمص پھیلا کر ہاتھ رکھ دیے تاکہ جب اس کا بچہ اس سیٹ پر بیٹھے تو وہ گرم نہ ہو۔ باپ سراں دے تاج محمد pic.twitter.com/aban5xHyx2 — Ans (@PakForeverIA) April 20, 2025 اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین و کمنٹیٹر رمیز...
    چیچہ وطنی میں 6 سالہ طالبعلم اسکول کےاحاطے میں واقع بغیر ڈھکن کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اسکول میں بچے کی ہلاکت پر بچے کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے اسکول انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جانے کا مطالبہ کیا۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساہیوال نے واقعہ کی دو روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ Post Views: 2
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اظہار ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کی دوڑیں لگ گئیں ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور ہلاک ہونے والے بچے کے گھر پہنچ گئے،ذرائع ڈی سی لاہور اور واسا حکام کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش اہلِ خانہ کو منظر عام پر آنے سے روک دیا گیا ضلعی انتظامیہ لاہور نے اہلِ خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کروانے کی بجائے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا،ذرائع 
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ افتتاحی تقریب میں بورڈ نے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا اور پہلی بار کسی لیگ میں راکٹ مین کو ہوا میں پرواز کرتے دیکھایا جس نے مداحوں اور شائقین کو حیران کردیا۔ مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات" لگادیے راکٹ مین کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب ہورہی ہیں جبکہ آتش بازی کے شاندار مظاہرے اور گلوکاروں کی پرفارمنس نے بھارتی فینز کو بھی چونکا دیا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب کب شروع ہوگی، شائقین کب اسٹیڈیم جاسکیں گے؟ جانیے تقریب میں میزبانی...
    پشاور ہائیکورٹ  نے 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔دوران ڈکیتی 4 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کی، عدالت نے ملزم محمد اسحاق کی ضمانت درخواست خارج کردی۔عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق نے اگست 2022 میں 4 افراد قتل کیے تھے، قتل کیے گئے چار افراد میں 3 سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کے دو ساتھی جیل میں ہیں، ایک مفرور اور ایک...
    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ کار میں جیسے ہی ریسٹورنٹ پہنچے تو ملزمان بھی پہنچے اور تشدد کرکے فرار ہوگئے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں، عامر نواز پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وکلاء برادری کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔ پولیس کے...
      کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک (KE) کے واجب الادا واجبات اب حیران کن حد تک 76 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ کمپنی نے ایک بار پھر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے اضافی 8.131 ارب روپے کے نقصانات کی منظوری کی درخواست کی ہے، جو یا تو وفاقی حکومت پر یا پہلے سے مشکلات کا شکار بجلی صارفین پر بوجھ ڈالاجائےگا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے یہ تازہ مطالبہ اپنی پچھلی 67.902 ارب روپے کی ناقابلِ وصول بلنگ کی مد میں کیا ہے جو کہ ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) مدت 2017 سے 2023 کے لیے تھے۔نیپرا نے اس سے قبل دسمبر 2024 میں کے الیکٹرک کی 67.9 ارب...
    سوات: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر عید کے تین روز میں ریکارڈ توڑ سیاح سیر و تفریح کیلیے پہنچے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے سیاح چھٹیوں پر سیر و تفریح اور آب و ہوا تبدیل کرنے کے غرض سے ٹھنڈے مقامات پر پہنچے۔ خیبرپختونخوا کی سیاحتی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3 روز میں 95 ہزار سیاحوں نے کے پی کے سیاحتی مقام کا رخ کیا۔ اتھارٹی کے مطابق 42 ہزار 111 سیاح ناران جبکہ 28 ہزار گلیات آئے۔ اس کے علاوہ سوات اور دیگر علاقوں میں تقریباً 25 ہزار سیاح پہنچے اور موسم...
    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مقتول عامر کو ایک ملزم کو دبوچتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساتھی کو چھڑانے کیلئے ملزم کے دوسرے ساتھی نے گتھم گتھا عامر کو گولیوں سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کر دیا گیا، جبکہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہو جاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا،...
    کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔ سندھ حکومت کی بے بسی کے باعث شہر قائد پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بے خوف ڈاکوؤں کا راج ہے، جو واردات کے دوران شہریوں کو سرعام قتل کرکے کامیابی سے فرار ہوجاتے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا، جہاں ابتدائی  اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ بعد ازاں ذرائع کے مطابق بچے کے سامنے قتل کا افسوس ناک واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی...
    حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں شیر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر پابندی کے باوجود وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق  حکومتی قانون سازی اور پابندی کے باوجود وزرا کے عزیز و اقارب کی قانون کی خلاف ورزی جاری ہے۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھتیجے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں میاں علی عباس پیرزادہ کو شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔    
    لاہور: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 8 سالہ بچے نے عید کے لیے رقم نہ ملنے پر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ محلہ گلزار آباد میں پیش آیا جہاں کمسن بچے نے اپنی والدہ ثوبیہ بی بی سے عید کے لیے پیسے مانگے مگر انکار پر اشتعال میں آکر ماں کے سینے میں قینچی گھونپ دی۔ گہرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمسن ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
    لاہور: 9 سالہ بچے کے قتل کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں معصوم بچے کے سگے چچا نے ہی اسے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندا لگا کر جان سے مار دیا۔   پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں 9 سالہ معصوم بچے ابراہیم کا قاتل اس کا سگا چچا ہی نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس  لیتے ہوئے پولیس ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنے سگے بھتیجے 9سالہ ابراہیم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا اور پھر اپنا جرم چھپانے...
    کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد سے نومولود بچے پرسرار طورپر اغوا ہوا اور پھر  پولیس کو اطلاع ملتے ہی مبینہ اغوا کار بچہ واپس اسپتال کے اندر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال سے نومولود بچہ مبینہ طور پر اغوا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بازیاب کروالیا گیا۔ ہفتے کی دوپہر لیاقت آباد میں واقعے سندھ گورنمنٹ اسپتال کے اندر واردات ہوئی۔ ایس ایچ او شریف آباد یوسف مہر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ وہ اپنے 3 دن کے بچے کے ہمراہ اسپتال سے ڈسچارج ہو کر گھر جارہی تھیں۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے سیڑھیاں اترنے کے دوران نامعلوم خواتین نے...
    میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر فلسطین کے لئے آواز اٹھادی۔ڈان نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈ‘ پر فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم سے متعلق ایک پوسٹ کی جسے انہوں نے اپنے ’ایکس‘ اکاو¿نٹ پر بھی شیئر کیا۔پوسٹ میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے لکھاکہ ’غزہ میں بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو ختم کیا گیا اور صرف ایک دن میں 123 بچے مارے گئے‘۔ان کا کہنا تھا کہ تصور کریں اگر یہی معاملہ مخالف سمت میں ہوتا (یعنی اسرائیل میں اس طرح بچے مارے جاتے) تو دنیا کس طرح اس کا رد عمل دیتی اور غصے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد ’’آغوش‘‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت 23ہزار روپے ملیں گے۔ پہلے مرحلے میں 13اضلاع میں ’’آغوش‘‘ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو امداد ی رقم ملے گی۔ ’’آغوش‘‘ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں سے کیا جارہا ہے۔ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر 2 ہزارروپے دیئے جائیں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.(جاری ہے) فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے...
    لیاقت پور میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے کچی محمد خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے لڑائی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی۔ عینی شاہدین کے مطابق محمد مبین نامی بچے کا دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر وہ شدید پریشان تھا اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے خود سوزی کی کوشش کی۔ آگ لگنے سے بچے کا جسم اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رستم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔  تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز)13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ۔بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ لوہی بھیر پولیس معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے۔ اہل علاقہ کا حصول انصاف کے لئے احتجاج ۔ سوہان سوسائٹی میں شام کے وقت احتجاج بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک غریب کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔با اثر ملزمان کی وجہ سے غریب انصاف سے محروم ہے۔ مبینہ طور پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ملزمان کو بچانے کا الزام ہے۔ واقعہ کے اصل ملزمان کو پولیس فائدہ دے...
    حیدر آباد: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کے چلتی ٹرین کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔   حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے جا پہنچی اور معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔   ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی۔ متاثرہ خاتون کو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونا تھاکہ اچانک بچہ ٹریک پر گر گیا۔  ماں کے دل نے ایک لمحے کی بھی تاخیر گوارا نہ کی۔ وہ تیزی سے نیچے اتری اور اپنے بیٹے کو...
     محمد اسلم ساغر :روجھان کے علاقے عمرکوٹ سے محنت مزدوری پر بہاولپور جانے والوں کے ساتھ غم ناک واقعہ, کل شام جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4بچے جھلس کر جاں بحق, ایک خاتون تشویشناک حالت میں بہاولپور ہسپتال منتقل۔ اطلاعات کےمطابق عمرکوٹ کے رہائشی محنت مزدوری کےلیے بہاولپور گئے ہوئے تھے ، گزشتہ شام اچانک جھونپڑی میں آگ  لگی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 4سے 5,سال کے درمیان تھیں ، متاثرین کی قیمتی جانوں سمیت تمام جمع پونجی جل کر خاکستر  ہوگئی، لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل کی ۔ مریم نواز...
    متحدہ عرب امارات میں بھارتی نژاد 33 سالہ خاتون کو چار ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پھانسی ملنے سے مودی حکومت بے خبر تھی یہاں تک کہ خاتون کے والد نے عدالت سے رجوع کیا۔ خاتون کے والد شبیر خان نے عدالت میں بتایا کہ ان کی بیٹی دسمبر 2021 میں ابوظہبی گئی تھی اور اگست 2022 میں اس کے آجر نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ میری بیٹی اپنے آجر کے بیٹے کی نگہداشت پر مامور تھی اور معمول کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کے باعث بچے کی 7 دسمبر 2022 کو موت ہو گئی تھی۔ عدالت میں ایک ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی ذکر کیا گیا جس میں مبینہ طور پر شہزادی خان کو شیر خوار کے قتل کا اعتراف...
    کراچی میں ایک ہفتے قبل اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے اغوا کیے گئے کمسن لڑکے کو بازیاب کروا کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سہراب گوٹھ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق لاسی گوٹھ اسکیم 33 میں قائم نجی اسکول سے 7 روز قبل اغوا کیے گئے 5 سالہ عبدالسبحان کو بازیاب کر کے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لاسی گوٹھ میں قائم نجی اسکول کے ٹیچر کو کال کر کے عبدالسبحان کو  اسکول سے یونیفارم کا ناپ دلانے کے بہانے لے گیا تھا۔ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میں نے غلط کام کیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سہراب گوٹھ...
    4 سالہ بچے سے زیادتی کے کیس میں 15 سالہ ملزم محمد شکیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف میڈیکل رپورٹ جیسے مضبوط شواہد بھی موجود ہیں، وکیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکایت کنندگان نے بدنیتی کے ساتھ جھوٹا مقدمہ بنایا۔ملزم کی ہڈیوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے مطابق اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے، یہ جرم اخلاقی گراوٹ اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، ضروری ہے کہ عدالت سخت سزا دے کر انصاف قائم کرے۔
    سپریم کورٹ نے 17 سال قبل درج کیے گئے اغوا اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ملزمان کو  مقدمے سے بری کردیا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 17 سال قبل درج ہونے والے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کی، ملزمان امتیاز اور نعیم پر 4 سالہ بچے کو تاوان کے لیے اغوا اور پھر اسے قتل کرنے کا الزام تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف قتل کیس میں اہم موڑ، والد نے اعتراف جرم کرلیا اغوا ہونے والے بچے کے والد کی جانب سے تاوان کی رقم نہ ملنے پر ملزمان پر بچے کو قتل کرنے کا الزام تھا، ملزمان کے خلاف چارسدہ میں  2008 میں...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجود نسل کے پلئیرز کو میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن کہہ ڈالا۔ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کیساتھ انٹرویو کے دوران سابق کپتان و آل راؤنڈر نے پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے دوستانہ رویے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ اینکر نے سوال کیا کہ شاہد بھائی آپ فیلڈ میں بہت غصہ کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، جس پر سابق کپتان نے جواب دیا کہ موجود نسل کے پلئیرز میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ساتھ اب کیا کرنا ہے؟ شاہد آفریدی کا قومی ٹیم کو مشورہ اس موقع پر اینکرز نے...
    چین میں گزشتہ سال شادیوں کی تعداد میں ریکارڈ 20  فیصد کمی دیکھی گئی جو کہ اب تک کی تیز ترین کمی ہے اور اس رجحان کے باعث ملک کی سکڑتی ہوئی آبادی کے بارے میں مزید خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان جوڑوں کو شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے سلسے میں حکومتی اقدامات کے باوجود رجسٹرڈ ہونے ولای شادیوں کی تعداد صرف 6.1 ملین رہی  جو کہ 2021 میں 7.68 ملین تھی۔ شادی کرنے کے رجحان میں کمی نوجوان چینی شہریوں میں روایتی خاندانی زندگی اپنانے کے والے سے  بڑھتی ہچکچاہٹ کی نشاندہی کرتی ہے، ماہرین کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے والد سے فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او گولڑہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19 فروری کو بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرے۔ محمد ابراہیم عباسی جسٹس راجہ انعام منہاس نے درخواست پر احکامات جاری کیے۔ درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم پولیس رپورٹ کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی گئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، بچہ دیے گئے پتے پر موجود نہیں تھا، اور مکان گزشتہ دو سے تین دنوں سے بند...
    اداکارہ مریم نفیس نے غیر ملکی شہریت کے لیے بچے کو بیرون ملک جنم دینے کے طعنے دینے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی خرابی یا برائی نہیں۔ مریم نفیس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، انہوں نے مارچ 2022 میں امان احمد سے شادی کی تھی۔ مریم نفیس نے حال ہی میں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ برطانوی دارالحکومت لندن سے ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ اداکارہ کو پہلے بھی ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم لوگوں کی تنقید کی پرواہ کیے بغیر وہ ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیوز...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ان بچوں پر فخر ہے پنجاب کے مختلف سکولوں کے بچوں کے پراجیکٹس دیکھے تھوری سی محنت اور وسائل کے ساتھ آپ پوری دنیا فتح کرسکتے ہو۔مریم نواز نے کہا کہ 11سو بچے مختلف سکولوں سے یہاں آئیں ہیں مختلف سٹیم مقابلے ہوئے جن میں بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 11سو بچوں کو ایک ایک لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے آپ لوگوں کے والدین کی محنت آج رنگ لائی ہیں ,2لاکھ 75ہزار بچوں نے حصہ لیا ہے بچے چھوٹے چھوٹے ہے مگر خواب بہت بڑے ہے اپ کے جو مقاصد ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زندگی میں ان کو حاصل کرنا ہے...
    ملک کے طول و ارض میں خان اور ان کے سہولت کاروں کے خطوط کے چرچے، گزشتہ دنوں خان کا ایک خط سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز کے ذریعے منظر عام پر آیا اور اب تک موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ بنیادی سوال کس کے ایڈریس پر بھیجا؟ کسی نے دیکھا پڑھا نہ سنا، کیسا جواب کس کو جواب ’’ایک طویل خامشی سب کے جواب میں‘‘ مخصوص شخصیت کے نام ہوتا تو بھی قاصد کو کہہ کر لوٹا دیا جاتا جہاں سے لائے ہو وہیں لے جائو، طاقت کے مرکز میں زیرک لوگ بیٹھے ہیں۔ ’’خط کا مضمون بھانپ لیتے ہیں لفافہ دیکھ کر‘‘ مگر خط کسی کے ہاتھ نہ آیا، خان کے بیرون ملک سے ہینڈل کیے جانے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میڈیکل فیکلٹی کے گزشتہ سال کے ہزاروں امتحانی پرچے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ فیکلٹی کے کسی بھی متعلقہ شعبے نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔دستاویزات کے مطابق، سیکریسی اور کنڈکٹ سیکشن نے بھی ان پرچوں کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جس سے ہزاروں طلباء کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈی جی فیکلٹی نے تمام متعلقہ شعبہ جات کو خطوط لکھ کر جواب طلب کیا تھا، تاہم سات روز گزرنے کے باوجود یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حل شدہ امتحانی پرچوں کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری کس شعبے کی ہے۔پیرامیڈیکس امتحانات میں شرکت کرنے والے ہزاروں طلباء کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں ایک نایاب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کے پیٹ میں بچہ تھا اور اس بچے کے پیٹ میں بھی ایک اور بچہ ڈیولپ ہو رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس غیر معمولی حالت کو طبی اصطلاح میں ’’فیٹس ان فیٹو‘‘ کہا جاتا ہے، جو کہ ایک نایاب اور معجزاتی صورتحال ہے۔ یہ واقعہ کسی فلم کا حصہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے، جو 5 لاکھ حاملہ خواتین میں سے صرف ایک کے ساتھ پیش آتی ہے۔یہ معاملہ ایک 32 سالہ خاتون کا ہے، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب وہ اپنی سونوگرافی کے لیے اسپتال پہنچیں، تو ڈاکٹروں نے جو کچھ دیکھا وہ حیران...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دی ہے جب کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں، ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں داخلہ لے فیس ہم دیں گے،...
    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے اچانک شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہیں۔ ماورا اور امیر کی جوڑی کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا رہا ہے، اور ان کی شادی کی خبریں ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) ماورا کی جانب سے نکاح کی تصدیق کے بعد ان کی بڑی...
    حیدر آباد، یوم کشمیر پر اسکول کے بچے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کی ایوی ایشن آڈٹ ٹیم پاکستان میں ہے اس ٹیم میں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے حکام شامل ہیں جو 6 فروری تک پی آئی اے سمیت پاکستان کی بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا آڈٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نےنجی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ اس وقت برطانوی ٹیم کا جائزہ 6 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد یہ ٹیم اپنی تمام تر معلومات کے ہمراہ برطانیہ جاکر اپنی رپورٹس حکومت کو پیش کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ایئر لائنز کو بہت...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیر آباد میں شہریوں نے کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود فرنٹیئر کالونی نورانی محلے میں بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مبینہ اغوا کار کو شہریوں نے پکڑ کر 6 سالہ بچے اویس ولد امین تاج کوبازیاب کروالیا۔شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔شہری کا کہنا ہے کہ اغوا کار جنت گل ولد محمد صدیق نے بچے کو بریانی کھلانے کے بہانے اغوا کی کوشش کی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ مبینہ اغوا کار کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کررہے ہیں۔ ادھر زمان ٹائون تھانے کی پویس نے کورنگی 51سی سے دیگر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں...
    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا، غیر متنازع اور قربانیاں...
    کراچی: اغوا کے بعد قتل کیے گئے بچے صارم کے کیس میں پولیس نے اہم شواہد ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے  سے اغوا اور بعد ازاں قتل کیے گئے بچے کے کیس میں ایس ایس پی سینٹرل مقتول بچے صارم کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جائے وقوع کا ایک بار پھر معائنہ کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد پولیس حکام نے مقتول بچے صارم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ  قتل کیس کی تفتیش کے دوران اہم شواہد ملے ہیں۔ جلد واقعے میں...
    لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
    لاہور (نیوزڈیسک) دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔ پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے۔ جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام،...
    لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات سے شہریوںمیں خوفزدہ ہوگئے ،بازیابی کیلیے کمیٹی بنادی گئی۔نارتھ کراچی انم اپارٹمنٹ میں صارم کے اغوا اور قتل کی واردات میں ملوث زیرِ حراست 5 ملزمان کو انویسٹی گیش سینٹرل کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات نارتھ کراچی انم اپارٹمنٹ کے اندر ہی ہوئی ہے ۔ بچے صارم کے کیس میں زیرِ حراست 5 ملزمان کو انویسٹی گیش سینٹرل کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ ملزمان میں 2 چوکیدار، معلم اور بلڈنگ کا والومین شامل ہیں جبکہ زیرحراست ملزمان میں صارم کے والد کا رشتہ دار بھی ہے، تمام ملزمان کا ڈی...
    سابق فوجی صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے دیرینہ ساتھی، سابق چئیر مین پی سی بی اور بانی قومی کمیشن انسانی ترقی نسیم اشرف کا خیال ہے کہ نواز حکومت کے خاتمے اور پرویز مشرف کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا کو خدشہ تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پھانسی ہوجائے گی جس کا اظہار اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی کیا تھا۔ نسیم اشرف نے مشرف دور میں ان کے ساتھ 7 سالہ اقتدار کے حوالے سے ringside  کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اس دور کے اہم واقعات اور حکومتی فیصلوں، پاک امریکا و پاک بھارت تعلقات اور طالبان امور پر آنکھوں دیکھے واقعات بیان کیے ہیں۔...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے پانچوں بچے تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے، 47 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور41 سالہ ایرک ٹرمپ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے فخر کے ساتھ یو ایس کیپیٹل پہنچے۔ٹرمپ کی بڑی بیٹی 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ سبز رنگ کے اسکرٹ سوٹ اور میچنگ کیپ میں نظر آئیں، جبکہ ان کی...
    نارتھ کراچی میں ایک بچے صارم کے اغوا کے بعد قتل کیس کی  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ سینیئر سپرنٹینڈینٹ پولیس انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی اورگلا دبا کرقتل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 11 روز سے لاپتا 8 سالہ بچے کی لاش کہاں سے ملی؟ یاد رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ صارم کی لاش 18 جنوری کو پانی کی ٹینکی سے ملی تھی۔ شک کی بنیاد پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر اس کا ڈی این اے بھی کرایا جارہا ہے۔ پولیس سرجن کے مطابق بچے کے جسم پر مختلف زخموں کے نشانات بھی موجود تھے۔...
    صارم - فوٹو: سوشل میڈیا کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے صارم سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ زیادتی کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ہوئی ہے۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی، گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ صارم کو پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا اور پھر لاش پھینکی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ شک کی بنا پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے لیا ہے، زیر حراست ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جارہا ہے۔ صارم کے والد جعلی میسیج کو تاوان کا مطالبہ سمجھ بیٹھے: ایس پی انویسٹی گیشنکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کے ٹینک...
    ڈیرہ غازی خان:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، ہم ملک کے رکھوالے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہونہار سکالر شپس کا آخری ڈویژن ہے. سکالر شپس کی تقسیم آج ختم ہوجائے گی. بہت جلد لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لیکر آپ کے پاس آؤں گی، چاہتی ہوں بچے اچھی سواری پر کالج اور یونیورسٹی جائیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی گئی بچوں نے مجھے بہت پیار دیا، مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ یہ کیا ہوگیا ہے، مخالفین کچھ کہنے کی وجہ تلاش کررہے ہیں، مخالفین ٹی وی پر کہہ...
    ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 20 جنوری کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی لیں گی۔ وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں کی صفائی اور سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سرکاری دفاتر کو وائٹ واش کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ انتظامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی صدارت میں ایک اعلیٰ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے صارم کے والد کو 5 لاکھ تاوان کا میسج موصول ہونے کے انکشاف کے بعد کیس کو اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سال کے صارم کا 9روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔نارتھ کراچی سے بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کو 5 لاکھ تاوان کی رقم کا میسج موصول ہوا تھا تاوان کامیسج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش جارہی ہے۔
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نارتھ کراچی سے پُراسرار طور پر اغوا ہونے والے بچے صارم کی رہائش گاہ ناتھ کراچی، 5 کے، بیت النعم اپارٹمنٹ پہنچ گئے۔ گورنر سندھ نے مغوی بچے کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں بچے کی بحفاظت بازیابی کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ مغوی صارم کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں، جبکہ متعلقہ پولیس حکام نے گورنر سندھ کو کیس کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ واضح رہے کہ صارم 7 جنوری کو اپنے ہی فلیٹ سے اغوا ہوا تھا، جبکہ اغوا کاروں کی جانب سے صارم کی والدہ...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران 9 مئی سے متعلق کئی سوالات اٹھا دیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ نو مئی کو کیسے لوگ بغیر ہتھیاروں کے کور کمانڈر ہاؤس میں پہنچے؟ کیا 9 مئی میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نےجواب دیا کسی فوجی افسرکاٹرائل نہیں ہوا۔ جسٹس جمال مندوخیل بولے کسی پر فوج کو کام سے روکنے پر اکسانے کا الزام ہے؟ ۔ جسٹس مسرت ہلالی نے پوچھا چیک پوسٹ پر...