2025-09-19@00:56:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1322

«تو ایران»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کہیں ان کے نام پر جاری موبائل سم کسی اجنبی کے استعمال میں تو نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ ذاتی معلومات کی بنیاد پر آپ کے نام سے غیر قانونی سم نکلوا سکتے ہیں، جو فراڈ، مجرمانہ سرگرمیوں یا دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی فوری جانچ کریں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk ویب سائٹ پر وزٹ کریں، یا اگر انٹرنیٹ دستیاب نہیں تو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کریں۔...
    خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر و وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور صوبائی حکومت تمام تر وسائل ہنگامی صورت حال میں استعمال کر رہی ہے جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم وفاقی ادارہ این ڈی ایم اے صرف صوبے کے لیے الرٹ جاری کرنے تک محدود ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں آفتاب عالم نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال، ہیلی کاپٹر حادثہ، امدادی سرگرمیوں اور حکومتی پیشگی تیاریوں پر تفصیلی بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری آفتاب عالم نے بتایا کہ صوبے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے کی کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46...
    گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں، کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں امداد و معلومات کی بروقت ترسیل کے لیے فلش سیل مرکز ہوگا۔ کسی بھی ایمرجنسی یا ضرورت کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، 03005849255 ، 03349086169 ، 0919333666 ، 091-2590846۔
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بارشوں سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے، سیلاب سے بونیر، شانگلہ سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہماری ترجیح سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بارشوں سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے، سیلاب سے بونیر، شانگلہ سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ہے، یہ وقت سیاست نہیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا ہے، صوبائی حکومت نے...
    اسلام آباد میں ایک ہنگامی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کیلئے رابطے مزید مربوط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو خیمے، ادویات، اشیاء خورد و نوش اور دیگر امدادی سامان فوری پہنچایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِ اعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 10.73 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر بھی قیمت میں 0.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    —تصویر: آن لائن وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کریں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتِ حال کے جائزے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیرِ اعظم کو نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔ —تصویر: آن لائن چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات پر بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا حکومت اور...
    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت بارشوں اور سیلابی صورتحال پر ہنگامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق ہنگامی جائزہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے لیے امدادی سامان ٹرکوں کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطے میں رہیں۔
    وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے بھرپور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ویڈیو لنک پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت دی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وجہ سے ہنگامی صورت...
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 30 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 25 جزوی طور پر اور 5 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ متاثرہ اضلاع یہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، جن میں باجوڑ اور بٹگرام سب سے زیادہ...
    ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لبنان حکومت خود اسلامی مزاحمت سے صلاح مشورے کے بعد فیصلہ کر سکتی ہے، کہا کہ ایران کی پالیسی علاقائی ممالک کو طاقتور اور خودمختار دیکھنے پر استوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری جنرل علی لاریجانی نے لبنان پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد بیروت میں ہونے والی مشاورت کے حوالے سے لبنانی میڈیا کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا: "مجھے خوشی ہے کہ لبنان کے عزیز عوام سے ملاقات کا موقع ملا ہے، لبنان ہمارا دوست ملک ہے اور ایران اور لبنان کے درمیان تعلقات کی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پنجاب کے سکولز کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تبدیلی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں تھوڑی سی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت نویں دسویں جماعت کے طلباء کیلئے سکولز 18 اگست سے کھل جائیں گے، اسی طرح او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسزکا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، تاہم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، اس فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے...
    اسلام آباد: آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کے کیس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اپیلیٹ ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے  آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ٹربیونل نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بزنس ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارمز کا قیمتوں کو فکس کرنے کے لیے استعمال غیرقانونی ہے۔ بزنس ایسوسی ایشنز قیمتیں فکس کرنے سے باز رہیں۔ ...
    الیکشن کمیشن نے ریاست بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر ) میں شفافیت کے اپنے دعووں کی حمایت میں دستاویزات کی ایک فہرست کا اشتراک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے نئی دہلی میں ایک احتجاجی مارچ کے دوران کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے کئے گئے "ووٹ چوری" کے دعووں کو "حقیقت میں غلط" قرار دیا۔ سپریم پول باڈی نے اپوزیشن بلاک "انڈیا" کے دعووں پر "حقائق کی جانچ" کے عنوان سے ایکس پر ٹوئٹ کیا، جس میں بہار میں ایس آر آئی سے متعلق حقائق کا انکشاف کیا گیا جبکہ گذشتہ روز نئی دہلی میں بہار میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے خلاف اپوزیشن انڈیا بلاک نے احتجاجی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے، مگر بھارت ایک بوند بھی پاکستان سے نہیں چھین سکتا۔ اگر دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک نیا پاکستان دنیا کے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا اور ہمارے بہادر سپوتوں نے 10 مئی کو...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے تحت لاہور ٹرمینل کی توسیع اور کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔پی اے اے کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ایئرپورٹس پر تقاریب ہوئیں۔مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید شریک ہوئے، اس موقع پر ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران اور اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ پی اے اے ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ملکی ایوی ایشن کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔سمیر سعید نے مزید کہا کہ مسلسل بدلتی ایویشن کی دنیا، مسلسل محنت کی متقاضی ہے، لاہور ٹرمینل کی توسیع...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کی بجاے نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نئے بلدیاتی انتخابات دیگر صوبوں سے مشروط کیے گئے ہیں دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021 کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022 کو ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022 کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں...
    بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے پاس بیرون ملک ایک لاکھ 38 ہزار 817 غیر ملکی ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔ مجموعی طورپر 2 لاکھ 75 ہزار 669 ملازمتوں میں سے  ایک لاکھ 43 ہزار 854 ملازمتوں کو پر کرلیا گیاہے۔ سرکاری خبر رسان ایجنسی کے مطابق ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ ملک کی پیداواری پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی ملازمت کے متلاشیوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ ہنر مند اور غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے لیے ملازمتوں کے نئے راستے کھل رہے ہیں، رواں سال یکم جنوری سے 30 جون تک تقریبا 3 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔ 1971 میں بیورو آف امیگریشن اینڈ...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دارکون ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارامیئرنہیں آنے دیاگیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے،ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پرکوئی بات کر سکے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اورریاست کی سطح پرعوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال...
    ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل تیسرے روز نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10ہزار 956 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 400 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران 4700 روپے اضافہ ہوا ہے۔
    سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف جاری حکمِ امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے مونس علوی کی جانب سے صوبائی محتسب کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران صوبائی محتسب اور متاثرہ خاتون فریق کی جانب سے تحریری جوابات عدالت میں پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ہراسانی کے جرم میں برطرفی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا بیان بھی سامنے آگیا صوبائی محتسب نے مؤقف اختیار کیا کہ مونس علوی کی درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور اسے مسترد کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دائرہ اختیار سے متعلق معاملہ سپریم...
    ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔  صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔  صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی     ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مستونگ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس بھی شامل ہیں۔ 31 سال کے میجر محمد رضوان طاہر شہید کا تعلق نارووال سے تھا، 37 سال کے شہید نائیک ابنِ امین ضلع صوابی کے رہائشی تھے جبکہ 33 سال کے شہید لانس نائیک محمد یونس کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی...
    سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف مستونگ میں آپریشن کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ فرنٹ لائن سے اپنے جوانوں کی قیادت کی۔پاک فوج...
    بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اس ہفتے روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اجیت دوول روسی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے اور امکان ہے کہ وہ روس سے مزید ایس 400 فضائی دفاعی میزائل سسٹمز کی خریداری پر بھی بات چیت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا بھارت کے پاس اس وقت 3  ایس 400 سسٹمز موجود ہیں، جو 5 یونٹس کے ایک بڑے معاہدے کا حصہ ہیں، ان سسٹمز کو مئی میں پاکستان کے ساتھ مختصر فوجی کشیدگی کے دوران استعمال...
     مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے، لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔  اسلام ٹائمز، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے زیر اہتمام ایران، عراق کی زمینی راستوں کی بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر مجاہد عباس صدیقی، ضلعی نائب صدر صابر حسین خان بلوچ، ترجمان جنوبی پنجاب بشارت عباس...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی...
    پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے...
    سٹی42:تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ صوبائی اسمبلی داؤد خان جتوئی کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے داؤد خان جتوئی کو حراست میں لیا تاہم گرفتاری کی وجوہات سے متعلق ابھی سرکاری سطح پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ داؤد خان جتوئی کے علاوہ تحریک انصاف کے مزید 10 کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کارکنوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے، اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)امریکا نے شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے قوانین مزید سخت کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس)نے فیملی پر مبنی امیگرنٹ ویزا درخواستوں، خاص طور پر شادی کی بنیاد پر درخواستوں کی جانچ پڑتال کو سخت کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔(جاری ہے) اگر امریکی شہری کسی غیر ملکی شریک حیات کو اسپانسر کرنا چاہتا ہے تو اس جوڑی کو اپنا رشتہ ثابت کرنے کے لیے ٹھوس ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔گرین کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند جوڑے کو مشترکہ مالیاتی ریکارڈ، تصاویر اور دوستوں یا خاندان سے ہونے والی خط و...
    بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف دائر متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مجوزہ ایکٹ مقامی زمینوں پر قبضے کے مترادف ہے اور اس سے صوبے کے وسائل پر غیر ملکی کمپنیوں کا کنٹرول قائم ہونے کا خدشہ ہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں مقامی آبادی کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے لشکری خان رئیسانی نے صوبائی مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا سیاسی رہنما...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر نے کہا کہ یہ ہمارا آئینی، قانونی اور مذہبی حق ہے کہ ہم اربعین امام حسینؑ کیلئے پُرامن طور پر سفر کریں اور ہم اس حق کے دفاع کیلئے ہر میدان میں حاضر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایران و عراق جانیوالے زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش نے ملک بھر کے عوام میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ اس اہم اور حساس مسئلے پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے 6 اگست کو کراچی سے رِمدان بارڈر تک پُرامن احتجاجی مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب علامہ سید علی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جب ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے رابطہ کر کے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا ۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ جب جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو بتایا تاہے انہوں نے تین لوگوں سے رابطہ کیا جن میں بیرسٹر شہزاد، بشریٰ بی بی اور آپ شامل ہیں۔ 5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،...
    پشاور: آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 میں شامل خیبر پختونخوا کے مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات کو قلعہ بالا حصار کے تاریخی پس منظر اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی امن و ترقی کے لیے کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے حکام نے طلباء و طالبات کو امن وامان، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سوالات کے تفصیلاً جوابات دیئے۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ بالا حصار میوزیم میں آویزاں تاریخی ادوار کی بہترین منظر کشی، شہداء اور ثقافتی...
    مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی آج جس حالت میں ہے اس پر صرف ہی افسوس کیا جا سکتا ہے، کراچی پہلے کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہے، ووٹ کے وقت کراچی یاد آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیو ایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ...
    بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاوں گا۔نجی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفروضے بنائے جاتے ہیں اور شوشے چھوڑے جاتے ہیں جن کا مقصد تحریک کو نقصان پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہ خواہش ظاہر کی اور نہ سوچا کہ ملک چھوڑ کر جائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے...
    برادر اسلامی ممالک کے وفود کے درمیان قانون و انصاف اور داخلہ امور سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ فضاعی خدمات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔ ایران کے وزیر تجارت اور پاکستان کے وزیر برائے تحفظ خوراک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وفاقی وزیر خالد مگسی اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔   وزیر ملکت برائے خزانہ و ریلوے اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ اور ایرانی وزیر کے درمیان...
    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان 12 معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ایرانی صدر کے اعزاز میں ہونے والی اس تقریب کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے لیے 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان...
    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پا گئیں۔ایران صدر کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم ہاؤس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے بھی معاہدہ طے پایا۔دونوں ملکوں کے درمیان میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر بھی معاہدے پر دستخط ہوئے۔ میری ٹائم سیفٹی اینڈ فائر فائٹنگ کے شعبے...
    پاکستان اور ایران کے درمیان 13معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پا گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں\ وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا جبکہ میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پا گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔ پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا جبکہ میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر...
     برادر اسلامی ملک ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان میں مصروف ترین دن گزاریں گے، پاکستانی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی، معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد آمد کے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان آج باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی، پاک ایران باہمی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام...
    ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں اور ہفتے کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:’پاکستان و ایران کے درمیان رابطہ خطے کی سلامتی کی ضمانت ہے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی، جب کہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے عمران خان کےبچوں کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ اپنے بچوں کو یہاں لانے کے لیے تیار نہیں  تو لوگوں کے بچوں کو پاکستان کی سیاسی آگ کا ایندھن نہ بنائیں، ایک سیاسی لیڈر کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے کہ اسکے بچے احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، جب آپ قوم کے بچوں کو احتجاج کے لیے اکسا رہے ہیں تو اپنے بچوں کو احتجاج سے دور کیو ں رکھ رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں جب ذوالفقار علی بھٹو جیل میں گئے تو بے نظیربھٹو میدان میں آئیں، نواز...
    مقررین نے کہا کہ زیارت امام حسین (ع) ہمارے عقیدے کا جزو ایمان ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ زمینی راستوں کی بندش اور زائرین پر عائد کی گئی رکاؤٹیں بنیادی مذہبی آزادی پر حملہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حب کی جانب سے اربعین کے موقع پر زائرین کرام کے زمینی سفر پر عائد غیر منصفانہ پابندی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی حب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین حب کے صدر سید قربان علی رضوی، سیکرٹری کردار سازی سید خادم حسین شاہ نقوی اور صدر عزاداری ونگ عمران حسین انگاریہ نے خطاب کیا۔...
     ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے جس میں مختلف معاہدوں پر دستخط کی توقع کی جا رہی ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایرانی صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آ رہا ہے، جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، دیگر سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان دورے کا آغاز لاہور سے کریں گے، ایرانی صدر کا لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ ان کا استقبال کریں گے، وہ مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود...
    اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش ہے جس سے نکلنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اے پی سی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ اور اپوزیشن لیڈرز کی 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کی مذمت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مسئلے پر منعقدہ اے پی سی میں طے پانے والے 10 نکات کیا ہیں؟ اپوزیشن اے پی سی کے رہنماؤں نے ملک میں ایک نئے...
    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون...
    لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر  میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 18 شوگر  ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالے گئے نام چند دنوں میں جاری کر دئیے جائیں گے۔ حکام...
    اپنے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو ان کے آئینی، قانونی اور مذہبی حقوق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ عزاداری کے راستوں کی بندش کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے اور اربعین کے موقع پر زائرین اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے اربعین امام حسینؑ کے موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کی، جو محفل شاہ خراسان سے شروع ہو کر امام بارگاہ علی رضا تک نکالی گئی۔ ریلی...
    اس موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف متفقہ طور پر قرار داد پیش کی گئی اور حکومت سے مطالبہ زمینی راستے جلد از جلد کھولے جائیں تاکہ زائرین امام حسین چہلم میں شرکت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر زائرین اربعین کربلائے معلی کے زمینی راستوں کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف ماتمی احتجاجی ریلی علمدار چوک تا یو بی ایل حسینی چوک تک نکالی گئی۔ ماتمی سنگت غلامان سجاد نے نوحہ خوانی کی اور پرسہ پیش کیا۔ ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سابق ضلعی صدر ملتان فخر نسیم صدیقی نے شرکا ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں سالار اصغر...
    رہنمائوں نے کہا کہ عین وقت پر جب زائرین کی روانگی ہوتی ہے زمینی راستے کی بندش سے لاکھوں زائرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ رہنمائوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل احمد پور سیال کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں بھی یوم احتجاج منایا گیا، زائرین امام حسین علیہ السلام کے لیے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف امام بارگاہ گلشن...
    پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جہانزیب علی جعفری نے اعلان کیا کہ اگر یہ غیر آئینی اور غیر اخلاقی پابندی فی الفور واپس نہ لی گئی تو جمعہ کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے  صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری اور جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے پشاور پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے روڈ کے ذریعے زیارت اربعین امام حسینؑ کے سفر پر عائد کی گئی پابندی کو آئین پاکستان، مذہبی آزادی اور قومی معیشت پر سنگین حملہ قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں علامہ ارشاد علی، علامہ جمیل شیرازی، علامہ صابر حسین...
     ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربعین کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ حالیہ ایران، عراق اور پاکستان کے سہ ملکی اربعین اجلاس میں پاکستانی حکام کی جانب سے کیے گئے وعدے کہاں گئے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چہلم کے موقع پر زائرین کے بائی روڈ سفر کی بندش کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے چیمبرکے صدر نیاز محمد کی سربراہی میں بدھ کوگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں دولت خان، اشفاق حسین، دلدار حسین، واقف علی خان اور ایگزیکٹیو اراکین اوردیگرعہدیدار شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو کرم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انہیں کاروباری سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کرم میں سڑکوں کی تعمیراور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرم میں خرلاچی تجارتی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔وفد نے گورنرسے ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کی فعالی، خرلاچی ٹرمینل میں تاجروں کو سہولیات...
    شیخ الاسلام کا ’’ایمان اور خاندان‘‘ کے موضوع پر گلاسگو میں مسلم فیملیز کی تربیتی نشست سے خطاب میں کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کے اخلاق و کردار کی حفاظت سے مراد اسلام اور ایمان کی حفاظت ہے،والدین اس ضمن میں اپنی عظیم ذمہ داری کو سمجھیں۔ بچوں کی شخصیت کے خدوخال اور تقویٰ و طہارت کی تربیت کی ابتدا اوائل عمری میں ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مسلم معاشروں کو تعلیم و تربیت سے ہم آہنگ کر کے اخلاقی زوال کو روکنا آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے، آئندہ نسلوں کے اخلاق و کردار کی حفاظت کرنے سے مراد دین اور...
     ریلی کے شرکاء نے حکومت سے دہشتگردوں کے قلع قمع کرنے، زائرین کے لیے زمینی راستے کھولنے اور اُنہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ عین وقت پر جب زائرین کی روانگی ہوتی ہے زمینی راستے کی بندش سے لاکھوں زائرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ رہنمائوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل احمد پور سیال کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح جھنگ کی تحصیل احمد...
    موزمبیق میں زیر حراست بحری جہاز کو رہائی مل گئی جب کہ اس کا عملہ بدستور محصور ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی سپورٹ سے عدالتی بیلف نے جہاز کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد جہاز سے کارگو ڈسچارج کرنے کی اجازت مل گئی۔ سائوتھ افریقہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے عملے کی مشکلات میں کمی کے لیے کردار ادا کیا، کارگو ڈسچارج کرنے کے بعد جہاز کو اینکریج پر بھیج دیا گیا، کارگو کی فروخت سے 11 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے جس سے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ کپتان محمد اسلم  نے کہا کہ موزمبیق کی میرین اتھارٹی سے کارگو کی فروخت کے اجازت نامے کے منتظر ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی مداخلت پر جہاز...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح لکپاس کے قریب نوشکی کراس کے مقام پر پیش آیا۔ لیویز تھانہ ولی خان کے ایس ایچ او پیر جان نے ’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کی شناخت محمد شعیب اور بے نظیر کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں۔ محمد شعیب کا تعلق پنجگور کے علاقے چتکان سے ہے جبکہ بے نظیر کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ تقریباً 7 سال قبل دونوں نے گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج کی تھی۔ کچھ...
    مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد ڈاکٹر مختار کا چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان انھوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، واضح رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی...
    زائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین امام حسین پر زمینی راستوں کی بندش کے غیر قانونی حکومتی فیصلے کے خلاف دیگر مرکزی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک مسلکی پاکستان نہیں، ریاست کو اپنے شہریوں کو سہولت دینا چاہیے، ہماری حکومتیں اہل تشیع کے بنیادی حقوق کیلے معاونت نہیں کرتیں، پاکستان کے زائرین کو روکنے کیلئے کسی سٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی، حکومت کے فیصلے کے مطابق زائرین نے ٹکٹ، ہوٹلز...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل، 2اگست کو لاہور آمد متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان...
    چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انھوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، واضح رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔ اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی سیکریٹری تعلیم کو چیئرمین کا عارضی چارج ملنے کے امکان ہے تاہم اب تک نئے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری نہیں ہوسکا ہے۔ ادھر اپنی مدت ملازمت...
    لاہور:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورۂ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں باہمی تجارت، بارڈر مینجمنٹ، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے اہم امور...
    تنازعات کا شکار رہنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جنہوں نے گزشتہ تین سالوں میں شہرت حاصل کی۔ وہ اس وقت ملک کے مقبول ترین فیملی ولاگرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی پہچان انوکھے مواد، روزمرہ اپ ڈیٹس، اور مسلسل تنازعات میں الجھے رہنے کی وجہ سے ہے۔ ان پر کئی قانونی مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں اور وہ ایک تازہ کیس کے باعث ایک بار پھر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ اب رجب بٹ اور ان کے قریبی دوست ایک نئے اور سنگین نوعیت کے تنازعے میں پھنس گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رجب کی نجی ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں، اور ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی حاملہ...
    اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک ملین سے زائد ایرانیوں کو میڈیکل ریڈیو آئسوٹوپس کی ضرورت ہے جو تہران کے ریسرچ ری ایکٹر میں تیار ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے امریکی حکام کی دھمکیوں کے جواب میں متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر دوبارہ ایسی غلطی کی گئی تو ہم پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے جسے دنیا کی آنکھوں سے چھپانا ممکن نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سات ہزار سالہ تہذیب رکھنے والا ملک ایران، کبھی بھی دھمکیوں اور ہے دھونس سے نہیں دبے گا۔ ایرانیوں نے کبھی غیروں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور وہ صرف عزت کے جواب...
    ---اسکرین گریب خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا، سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا گیا۔صوبے میں سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ کو پہلی ای سمری آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ای سمری کا اجرا دفتری امور اور فائل ورک کو پیپر لیس بنانے کی طرف پیشرفت ہے، سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیے جا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپورعلی امین گنڈاپور کا کہنا...
    غیر قانونی بھرتیوں کا الزام:چیئرمین پی اے آر سی کی عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے چیئرمین پی اے آر سی سمیت 12 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے آج ضمانت کی درخواستوں پر دلائل پیش نہیں کیے جا سکے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ اگلی سماعت پر ملزمان کے وکلا دلائل مکمل کریں۔ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین پی اے آر سی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔...
    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا کی آئینی قیادت پر نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا اعتماد وزیر اعلیٰ نے پہلی باضابطہ ای-سمری پر ڈیجیٹل دستخط کر کے اس نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق پہلی ای-سمری اتوار کے روز آن لائن سسٹم کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو موصول ہوئی، جس پر انہوں نے فوری طور پر ڈیجیٹل دستخط ثبت کیے۔ اس اقدام کو دفتری نظام میں شفافیت، وقت کی بچت اور وسائل کے ضیاع سے بچاؤ کی سمت ایک بڑی پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔...
    لاہور: چینی میڈیا کے مطابق چین کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے خلا میں دشمن کے مواصلاتی سیاروں (سیٹلائٹس)اور ہائپرسونک رفتار رکھتے بلاسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا جدید ترین ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ’’ HQ-29 ‘‘ تیار کر لیا ہے۔ اس طرح امریکا اور روس کے بعد چین دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جو خلا میں دشمن کے مختلف فضائی ہتھیار تباہ کرنے والا میزائل رکھتا ہے۔ اس گیم چینجر میزائل نے چین کا دفاع مضبوط تر کر دیا۔ ماہرین عسکریات کی رو سے مستقبل میں پاکستان بھی HQ-29 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے میں دلچسپی لے سکتا تاکہ اپنے طاقتور دشمن پڑوسی کے تیزرفتار میزائلوں کا عمدہ توڑ پا لے۔  چین بڑی تیزی سے عسکری سائنس...
    کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر وزیراعلیٰ کو دورے کا چیلنج حکومت سندھ، وزرا اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹان میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی...
    متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
    ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر داخلہ صاحب، آپ کہتے ہیں بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، تو آپ ایک ایس ایچ او تعینات نہیں کر سکتے؟ زائرین کیلئے راستوں کی بندش عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے، استعمار نہیں چاہتا کہ اربعین کا اجتماع ہو، حکومت استعماری ایجنڈے کو فسلیٹیٹ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کسی طور بھی قابل قبول نہیں، یہ اقدام ہمارے بنیادی آئینی حقوق پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) ایرانی سفارتکاروں کے مطابق جمعے کے روز یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاملات پر''کھلے اور تفصیلی‘‘ مذاکرات ہوئے۔ یورپی ممالک کی کوشش ہے کہ تہران کے ساتھ یورنیم کی افزودگی اور اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ساتھ مزید تعاون سے متعلق پیش رفت ہو۔ یورپی طاقتیںمتنبہ کر چکی ہیں کہ اگر ایران کسی معاہدے تک نہیں پہنچتا تو اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔ مذاکرات کا یہ تازہ دور استنبول میں ہوا۔ گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی فوجی اور جوہری اہداف پر حملوں اور امریکی بمبار طیاروں کے تین اہم ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد یہ پہلے جوہری مذاکرات تھے۔...
    پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کرنل شاکر نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سردشت کے قریب اغلان گاؤں میں واقع اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی ایران میں مسلح افراد نے عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں شہادتوں کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک حملہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں کیاگیا، حملے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ ایرانی شہر سردشت میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے...
    پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) کی مینجمنٹ متحدہ عرب امارات (UAE) کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (G2G) معاہدے کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کراچی (جناح انٹرنیشنل) اور لاہور (علامہ اقبال انٹرنیشنل) ایئرپورٹس کو بھی اسی ماڈل پر آؤٹ سورس کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات ملکی معاشی بحران، عالمی معیار کی سہولیات کی ضرورت، اور بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کی پالیسی کے تحت کیے جا رہے ہیں، لیکن اس پر شفافیت اور قانونی تقاضوں پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔  ایئرپورٹس کی آمدنی: فیصلہ کیوں اہم ہے؟ پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس —...
    لاہور (نیوز ڈیسک) اگر آپ ہمیشہ سے BMW گاڑی خریدنے کا خواب دیکھتے آئے ہیں، تو اب یہ خواب حقیقت بننے کے قریب ہے، کیونکہ دیوان موٹرز نے اپنی لگژری گاڑی BMW X5 xDrive50e Plug-in Hybrid (PHEV) کی قیمت میں زبردست کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئی پیشکش کے تحت خریدار اصل قیمت سے 76 لاکھ 40 ہزار روپے کی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایس یو وی، جو پہلے 9 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار روپے میں دستیاب تھی، اب صرف 8 کروڑ 90 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جس سے یہ طاقتور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی پاکستان کے لگژری گاڑیوں کے خریداروں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ قابلِ رسائی بن گئی ہے۔ دیوان...
    فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر زید سلیم اپنی ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کر رہے...
    سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین مادرِ وطن پر قربان ہوگئے ۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن...
    لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل کے الزامات کی تردید کی اور اپنے گھر کی فروخت کے معاملات کی تفصیل پیش کی جبکہ انکشاف کیا کہ شہباز گل نے سب سے پہلے عمران خان کو دھوکہ دیا اور اس نے ایجنسیوں کو ایسی ایسی باتیں بنا کر بتائیں جس کا عمران خان اور اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میر آج کا یہ ویڈیو پیغام میرے ایبٹ آباد کے گھر سے متعلق شہباز گل کے جھوٹے الزامات اور من گھڑت بیانات کی تردید اور حقائق سے منسوب ہے ، شہباز گل تو جان...
    وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔
    پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)میں شرکت سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔صدر پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سید محمد علی شاہ باچا کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اس سے قبل کئی بار امن و امان اور دیگر مسائل پر...
    بھارت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت ڈھاکہ میں ہونیوالے ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت پر رضامند ہوگیا پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی زیرصدارت ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس کل ڈھاکا میں ہوگا، بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرےگا، بھارت وڈیو لنک کے ذریعے اے سی سی اجلاس میں شرکت کرے گا بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان نے بھی میٹنگ میں شرکت کیلئے اپنا نمائندہ ڈھاکا بھیج دیا، اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔ رواں برس 3 اپریل کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا منصب سنبھالا ہے...
    دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ  سنگاپور کا ہے اور کمزور ترین پاسپورٹ میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جب کہ ہیلنے اینڈ پارٹنر ز کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طاقت ور ترین پاسپورٹ رکھنے والے  تین ایشیائی ممالک بازی لے گئے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2025 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔ 22 جولائی کی شب جاری کی گئی فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھی 2 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پردوسرے نمبر پر موجود ہیں جن...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ایران کے جوہری مراکز پر دوبارہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ وارننگ انہوں نے پیر کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں دی۔ ٹرمپ کا بیان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس انٹرویو کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا، اگرچہ گزشتہ ماہ امریکی بمباری سے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’جی ہاں، جیسا کہ میں نے کہا تھا، انہیں شدید نقصان پہنچا ہے، اور اگر ضرورت ہوئی تو ہم دوبارہ ایسا کریں گے‘۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ایران کے جوہری مراکز پر دوبارہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ وارننگ انہوں نے پیر کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں دی۔ یہ بھی پڑھیں:ایران ایٹمی معاہدہ: امریکا اور یورپ کا آئندہ ماہ کی آخری تاریخ پر اتفاق ٹرمپ کا بیان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس انٹرویو کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا، اگرچہ گزشتہ ماہ امریکی بمباری سے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’جی ہاں، جیسا کہ میں نے کہا تھا، انہیں...