2025-10-06@16:09:32 GMT
تلاش کی گنتی: 467

«لاکھ روپے کا نقصان»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو سٹی کورٹ کراچی کے سینئر سول جج نے شادمان نالے میں گرنے سے خاتون اور دو ماہ کے بچے کی ہلاکت کے کیس میں فریقین کو 99 لاکھ روپے سے زائد ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی کے خلاف شہری کے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت سینئر سول جج نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے، قانونی ذمے داری تھی کہ سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث منظم گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران گرفتار ملزمان محمد جنید اور وسیم کے قبضے سے 8 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ یہ افراد موٹر سائیکل کے ذریعے غیرقانونی رقوم کی ترسیل میں ملوث تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے صائمہ لگژری ہومز میں ایک اور چھاپہ مارا، جہاں سے...
    ویب ڈیسک:گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں ، سیفٹی اسٹینڈرڈز نہ ہونے پر سخت ترین قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا، خلاف ورزی پر قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزائیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیولپمنٹ ایکٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کو سخت قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا اس ایکٹ کے تحت گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی یا خلاف ورزی پر تین سال قید اور ایک...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ...
    ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 76.283 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد  کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد  ہوئی۔ علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکا بھیجے...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کامران چنہ کو جبری ریٹائر کرنے اور متاثرہ خاتون عروج واحد کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق شکایت گزار عروج واحد نے کامران چنہ کے خلاف ڈیجیٹل ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی، جس میں واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے نازیبا پیغامات بھیجنے کے شواہد پیش کیے گئے۔ کارروائی کے دوران کامران چنہ نے ہراسانی کے الزامات کا اعتراف کیا اور متاثرہ خاتون اور ان کی والدہ سے غیر مشروط معافی مانگی۔ فوسپاہ نے ابتدائی طور پر کامران چنہ کو نوکری سے برطرف کرنے اور 3 لاکھ...
    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہراسانی کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے صدرِ مملکت نے خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے بچانے کے قانون (2010) کے تحت وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی (فوسپاہ) کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہراسانی کے جرم میں برطرفی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا بیان بھی سامنے آگیا یہ کیس اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان میں ایک اعلیٰ عہدیدار کے خلاف تھا۔ جمعرات کو وفاقی محتسب سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق شکایت کنندہ عروج واحد نے شکایت درج کرائی تھی کہ اسٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کامران چنہ نے انہیں واٹس ایپ اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے نازیبا اور نامناسب پیغامات بھیجے جن میں جنسی نوعیت...
    چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا ایشو اٹھا دیا جاتا ہے ، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی دسترس میں ہے عام آدمی کے بجٹ پر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں چینی کا بہت مسئلہ ہے ڈیمانڈ سپلائی اور قیمت کے مسائل ہیں، کہا جاتا ہے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی جبکہ...
    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، اور گراؤنڈ پر صورتحال اتنی خراب نہیں جتنی بعض حلقے بیان کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال چینی کی پیداوار 68 لاکھ میٹرک ٹن رہی جبکہ ملکی ضرورت 63 لاکھ ٹن تھی۔ اوپنگ اسٹاک ملا کر مجموعی طور پر 13 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی بنیاد پر برآمد کی اجازت دی گئی جب بین الاقوامی قیمت 750 ڈالر فی ٹن تھی۔ رانا تنویر نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وفاقی وزرا کے ساتھ چاروں صوبوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں، اور چینی...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبائی محتسب نے سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق کی جانب سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو ایک خاتون کو دفتر میں ہراساں کرنے کے کیس میں عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے، محتسب نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو متاثرہ خاتون کو بطور ازالہ ادا کیا جائے گا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر مونس علوی نے جرمانہ ادا...
    —فائل فوٹو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، جس میں کابینہ نے ایجنڈے پر موجود بہت سے دوسرے امور کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026ء اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی 2025ء کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج کے لیے سرکاری کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ 30 فیصد کر دیا۔ ہر وزارت کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لے کر ان کی پرفارمنس جانچیں گے: وزیراعظم شہباز شریفوفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزارت کی کارکردگی خراب ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 2026ء میں سرکاری...
    ڈسکوز کی جانب سے ارسال کردہ درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپےکی کمی مانگی گئی ہے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ روپے اور آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کیپسٹی چارجز میں کمی کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی راہ ہموار ہوگئی، ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی سستی کرنے کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیرمحمد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کےلئے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور ان کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے انعامی رقم نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ شاہزیب کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے سیاستدان کرپٹ ہیں، ماضی میں...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمت کے لیے ملک بھر سے افراد اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں ان میں سے بیشتر گھر خرید لیتے ہیں یا کرائے پھرتے ہیں البتہ چند افسران اسلام آباد میں موجود فیڈرل لاجز سرکاری رہائشوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں وزارت ہاؤسنگ کی جانب سے سینٹ کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں موجود 7 لاجز اور سرکاری ہاسٹلز میں مقیم سرکاری افسران کے کرائے کے کچھ واجبات ہیں جن کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 7 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس، مختلف وزارتوں، سینیٹ، سپریم کورٹ، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر، پی ٹی اے، پی ٹی وی، اسلام آباد پولیس، نیشنل ہائی وے پولیس، یونیورسٹیوں اور...
    لاہور : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جب کہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے قومی کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقوم میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نئی ’ری وائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی‘ 34ویں بورڈ اجلاس میں باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3 کروڑ روپے دیے جائیں گے، جبکہ پہلے یہ انعامی رقم ایک کروڑ روپے تھی۔ سلور میڈل کے لیے انعامی رقم 2 کروڑ اور برانز میڈل کے لیے ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم ایشین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیروز پر انعامات کی بارش کر دی۔ کھلاڑیوں کے لیے انعامی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں بھرپور مالی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خطیر رقم دی جائے گی۔ منظوری کے بعد یہ انعامی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قومی ہیروز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومتِ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی انعامی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ نئی...
    اسلام آباد: قومی کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو تین کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے صرف ایک کروڑ تھا۔ سلور میڈل جیتنے والوں کو دو کروڑ اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے انعام ملے گا، جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے بھی یہی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔...
    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے امداد رقم کا اعلان کیا۔ مریم اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جلد امدادی چیک متاثرین میں تقسیم کردیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعلان کیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جلد امدادی چیک متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعلان کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سائرہ افضل تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ممبئی میں فلم ’سو لانگ ویلی‘ کے پریمیئر کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ معروف ماڈل اور اداکارہ روچی گُجر نے اسٹیج پر آکر فلم کے پروڈیوسر کرن سنگھ کو سب کے سامنے چپل دے ماری۔ یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور فلمی حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔ دھوکہ دہی کا الزام ، 23 لاکھ روپے کا تنازع ممبئی پولیس کے مطابق، ماڈل روچی گُجر نے کرن سنگھ پر 23 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرن سنگھ نے یہ رقم ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں حصہ دینے، منافع کا شیئر اور...
    لاہور: ڈلیوری بوائے کے ساتھ ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق  ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، جس کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی۔ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا۔ 21 جولائی کو ڈلیوری بوائے نجی کوریئر کمپنی کا کیش لے جا رہا تھا، اس دوران ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈراما کیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں اور چند روز قبل ہی انہوں نے اس واردات کا...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اشتہاریوں سمیت 9 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں غوث بخش ، عطا الحسن عرف چاند شاہ ، محمد شوکت،...
    معروف پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی ڈیفنس فیز 6  کراچی میں واقع فلیٹ لاش ملنے کے واقعے کے بعد ان کے خلاف جاری کرایہ داری کیس کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اداکارہ اور مکان مالک کے درمیان تنازع کا آغاز 2019 میں ہوا، جب کرائے کی ادائیگی میں تاخیر اور معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے معاملات سامنے آئے۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایت درج کرائی، ڈی آئی جی ساؤتھ کا انکشاف دستاویزات کے مطابق حمیرا اصغر نے مذکورہ فلیٹ 20 دسمبر 2018 کو کرائے پر لیا تھا، جس کے تحت سالانہ کرائے میں 10 فیصد اضافہ طے پایا تھا۔ مکان مالک کا مؤقف ہے کہ اداکارہ نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 24-2023ء کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں 6 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، غیر مجاز ادائیگیوں، مشتبہ تقرریوں اور قواعد کے برعکس ٹھیکوں کے اجرا کی نشاندہی کی ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں پی سی بی میں گورننس، شفافیت اور مالی نظم و ضبط پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ پی سی بی سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے اہم نکات درج ذیل ہیں: چیئرمین پی سی بی کو یوٹیلیٹی، پٹرول الائونس اور رہائش کے اخراجات کی غیر مجاز ادائیگی: فروری تا جون 2024ء کے دوران چیئرمین کو 41 لاکھ 70 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئیں حالانکہ وہ اس دوران وفاقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) ضلع کونسل شکارپور کے بجٹ اجلاس میں 2 ارب 28 کروڑ 4 لاکھ 4 ہزار 7 سؤ 54 روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔ بجٹ میں تعلیم کے لیے ایک روپیہ تک نہیں رکھا گیا۔ ترقیاتی کاموں کے لیے 1 ارب 1 کروڑ 10 لاکھ 91 ہزار 1 سو 85 روپے۔ کانٹیجنسی کے لیے 37 کروڑ 34 لاکھ روپے اور چار اضلاع میں پریس کلبوں کے لیے 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ، ضلع کونسل شکارپور کا اجلاس غوث بخش مہر حال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین ضلع کونسل شکارپور سردار ذوالفقار علی خان کمارپور اور وائس چیئرمین کامران خان مہر نے کی اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی...
    معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے 77 لاکھ روپے کا غبن کرکے فرار ہونے والی ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ کو پولیس نے بالآخر حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فراڈ سے متعلق پولیس کو اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کی والدہ سونی رازدان نے 23 جنوری کو شکایت درج کرائی تھی۔ جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عالیہ بھٹ کی پروڈکشن کمپنی (ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) اور ذاتی اکاؤنٹس سے ان کی سابق پرسنل اسسٹنٹ 32 سالہ ویدیکا پرکاش شیٹی نے غبن کیا ہے۔ عالیہ کی پرسنل اسسٹنٹ نے یہ فراڈ مئی 2022 سے اگست 2024 کے دوران کیا۔ جس ے دوران ویدیکا نے سفر، ملاقاتوں اور دیگر متعلقہ انتظامات کے جعلی بل تیار کیے اور عالیہ سے دستخط کروائے تھے۔...
    سٹی 42: عجب سروس کی غضب کہانی،محکمہ سوئی گیس نے راولپنڈی کے شہری کی نیندیں اڑا کے رکھ دیں۔ سوئی گیس والوں نے دھمیال کے رہائشی اللہ دتہ راجہ کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا۔گیس کا بل دیکھ کر اللہ دتہ راجہ کے ہوش اڑ گئے۔دھمیال کا رہائشی راجہ اللہ دتہ پریشانی کے عالم میں سوئی گیس دفتر پہنچ گیا۔ راجہ اللہ دتہ نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہر صورت ادا کرنا ہو گا،میں غریب آدمی ہوں ایک کروڈ 23 لاکھ روپے گیس کا بل کیسے ادا کرونگا، چار ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر محکمہ سوئی گیس نے 1 کروڑ 24 لاکھ کا بل بھیج دیا، ...
    اسلام آباد(رانا فرخ سعید)وفاقی محتسب برائے انسداد ہر اسیت نے اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے ایریا مینجر طارق رضا کو جنسی ہراسیت کا مرتکب قرار دے دیا، دو سال کیلئے عہدے سے تنزلی اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم۔ اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ اور برانچ مینجر خاتون نے اکتوبر 2022میں وفاقی محتسب کے ریجنل آفس لاہور میں شکایت درج کروائی کہ طارق رضا نے 18 ماہ تک انہیں مسلسل نامناسب، جنسی نوعیت کے پیغامات بھیجے اور جذباتی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی بطور ثبوت واٹس ایپ پیغامات پیش کیے گئے جن سے ان کے دعوے کی تصدیق ہوئی۔ تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہوا کہ طارق رضا کا رویہ ایک خوف اور دباؤ سے بھرپور ماحول پیدا کر رہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت 1 جولائی سے نقد کاروباری لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ یہ ٹیکس اُن نان فائلرز پر لاگو ہوگا جو 2 لاکھ روپے سے زائد کی نقد ادائیگی کرتے ہیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ قدم ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، ٹیکس آمدن بڑھانے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق یہ ٹیکس صرف کاروباری نوعیت کی لین دین پر عائد ہوگا۔ تنخواہیں، جائیداد کی آمدنی، زرعی خرید و فروخت، اور کیپیٹل گینز اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیر رجسٹرڈ کاروباری...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور سنگ میل, احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز شروع کردیا۔ تفصیلات کےمطابق اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا، قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاوس میں تقریب کا انعقاد ہوا، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے، اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کےلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے...
    پشاور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو ہرجانہ کیس میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ سیشن کورٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے اسفندیار ولی خان کا ہرجانے دعویٰ منظور کر لیا  اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک ملین (10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کے مطابق شوکت یوسفزئی نے 26/07/2019 کو پریس کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی پر الزامات لگائے۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر الزام...
    ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 47 ہزار روپے سے لیکر 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے، جو مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نیو انوائرنمنٹل وہیکل (این ای وی) لیوی کے باعث کیا گیا ہے، نئی قیمتیں یکم جولائی سے مؤثر ہوچکی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈیلرز کو جاری کردہ قیمت کے نوٹس کے مطابق، ہنڈا سٹی 1.2 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی اب بالترتیب 47 ہزار روپے، 48 ہزار روپے اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 96 ہزار روپے، 47 لاکھ 37 ہزار روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی خان کو دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کے ہرجانہ دعویٰ کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019 میں اسفندیار ولی پرالزامات لگائے تھے اور کہا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کا سودا کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار ولی نے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیارکیا کہ انہوں نے اعظم سواتی کے بیان...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ہونڈا اٹلس نے بجٹ 26-2025 کے بعد نیو انرجی وہیکل لیوی کا نفاذ کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ فنانس ایکٹ 2025-26 کے تحت نافذ ہونے والی نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی کے بعد ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے مقامی طور پر تیار کی گئی اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔ اس لیوی کا مقصد الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا اور روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کو مہنگا بنا کر صارفین کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنا ہے۔ مکمل CKD لائن اپ پر اثر اس پالیسی کے تحت ہونڈا اٹلس نے اپنی...
    پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو ہرجانہ کیس میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے اسفندیار ولی خان کا ہرجانے دعویٰ منظور کر لیا اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک ملین (10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر الزام لگایا کہ اسفند یار ولی خان نے پختونوں کے سروں کا سودا کیا، جس...
    لاہورپولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندےکے گھر چوری کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی باشندوں کے گھر سے ایک کروڑ  80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سوا کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔اے یس پی کے مطابق گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپوکے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے 3 دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے، 2 ملزمان سکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی۔اے ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ  20 لاکھ روپے برآمد ہوچکے...
    چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا، چینی درآمد کا طریقہ ماضی سے مختلف اور بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت...
    کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے "ہائی رسک" کیش ٹرانزیکشنز پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت دو لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقوم کی منتقلی پر خودکار طریقے سے ٹریکنگ اور نگرانی کی جائے گی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک یا مقررہ حد سے زائد کیش ٹرانزیکشنز کی رپورٹ ایف بی آر کو فراہم کریں۔ ضرورت پڑنے پر جمع کروانے والے سے ثبوت اور وضاحت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ...
    لاہور: دفتر سے 15 لاکھ  روپے کی چوری کا ڈارپ سین ہوگیا، جس میں آفس بوائے ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ پولیس کے مطابق آفس سے 15 لاکھ روپے کی چوری کا واقعہ تھانہ ریس کورس کی حدود میں پیش آیا تھا، جس میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو 8 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے 15 لاکھ کی رقم خورد برد کرنے کے لیے چوری کا جھوٹا ڈراما رچایا۔ ملزم صہیب 5سال سے اسی دفتر میں بطور آفس بوئے کا کام کر رہا تھا، جس نے منصوبہ بندی کے تحت رقم کو کچن میں چُھپا دیا اور چوری کا جھوٹا ڈراما کیا۔ ایس پی چوہدری اثر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جمعرات کے روز شہریوں پر شیر کے حملے کا نوٹس لے لیا ہے اور انہوں نے زخمی ہونے والی خاتون اور بچوں کو فی کس 5، 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس کا پالتو شیر پنجرہ کھلا رہ جانے کے باعث دیوار سے کود کر باہر گلی اور میں آگیا تھا اور راہ گیروں پر حملہ کردیا تھا حملے کی زد میں آکر ایک خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے تھے، بچوں کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔راہگیر بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب بچون کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہو گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت...
    سانحہ لیاری: سندھ حکومت کا لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے جاں بحق 27 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے فی کس امداد کااعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیربلدیات سندھ سعید غنی  نے شرجیل میمن  اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ لیاری میں جاں بحق 27افراد کے ورثا کو فی کس 10،10لاکھ روپے دیں گے،ان کاکہناتھا کہ جتنے بلڈنگ کنٹرول آفیسروہاں تعینات رہے ان کو انکوائری کا حصہ بنایا جائے گا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسر کو بھی معطل کردیاگیا، کمشنر کراچی انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی آئندہ 24گھنٹے میں خستہ حال 51 عمارتوں کی تفصیلات فراہم کرے گی، رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ ہوگا فوری طور...
    راولپنڈی: ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری  ہے، اس دوران 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس  فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا  اور مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.678 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر 4مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کی سرگرمیوں کو ہدف بناتے ہوئے اسلام آباد کے جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب...
    لاہور: تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چُھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر...
    کراچی(کامرس ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت ایک مرتبہ پھر تبدیل، بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، ملک میں آج فی تولہ کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپےہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 15 ڈالر کم ہوکر 3335 ڈالر فی اونس ہے۔ مزیدپڑھیں:فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی ماتم کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنی علیحدہ رہنے والی بیوی حسن جہاں اور بیٹی آئرا کے ماہانہ اخراجات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق شامی ہر ماہ اپنی سابق اہلیہ حسن جہاں کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور بیٹی آئرا کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے بطور نان نفقہ ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ عدالت نے یہ فیصلہ طلاق کے مقدمے کے دوران سنایا۔ محمد شامی اور حسن جہاں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی جبکہ 2015 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ دونوں 2018 میں اُس وقت علیحدہ ہو گئے جب حسن جہاں نے شامی پر گھریلو تشدد اور بیوفائی کے سنگین الزامات عائد کیے۔...
    حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے کلو ہو چکی ہے۔وزارت منصوبہ بندی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور پرائس میکانزم کا جائزکے دوران بتایا گیا کہ بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 190 کلو ہوچکی ہیں، جو 765000 چینی کی برآمد سے قبل 140 روپے کلو تھی، برآمد سے قیمتوں میں40 فیصد اضافہ ہوا۔رواں سال چینی کی پیداوارکم ہوکر 58...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خورد برد کرنے کیلیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت کے مطابق ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کیلیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے واردات کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کار خریدنا اب مہنگا ہو گیا ہے کیونکہ معروف گاڑی ساز کمپنی KIA نے یکم جولائی 2025 سے اپنی مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے ریٹ کے مطابق قیمتوں میں 95 ہزار روپے سے لے کر 7 لاکھ روپے تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ KIA نے اس فیصلے کی وجہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کو قرار دیا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی، وفاقی بجٹ میں نئی NEV لیوی کا نفاذ، اور بین الاقوامی فریٹ چارجز میں اضافے کے باعث کمپنی نے اپنی قیمتیں بڑھانا ناگزیر سمجھا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ طویل عرصے تک بڑھتے ہوئے اخراجات کو برداشت کرتی...
    ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی­کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ممبران کی جانب سے خلافِ ضابطہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے الاؤنسز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اس حوالے سے آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔کنوینئر ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2008 سے اب تک چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے الاؤنسز دیے گئے، جن میں سے 2021 میں ایک کروڑ 13 لاکھ...
    جامعہ این ای ڈی کا 22 کروڑ 32 لاکھ خسارے کا بجٹ 33ویں سینیٹ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ جس کی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے کی۔سینیٹ اجلاس میں سیکریٹری سائنس، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ نور احمد سموں اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن معین صدیقی بھی شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 2023 تا 2024 کے سالانہ آڈٹ اکاؤنٹ کی رپورٹ کی منظوری دی گئی جبکہ 2024 تا 2025 کی رپورٹ اور 2025 تا 2026 کا بجٹ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے بتایا کہ 2024 تا 2025 کا بجٹ بھی 32 کروڑ 8 لاکھ روپے خسارے کا پیش کیا گیا تھا، تاہم حکومتِ سندھ کی مدد سے اس خسارے پر قابو پایا...
    اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے دورہ سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھی جارہی ہے، آج ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ 1600 روپے کم ہوگئے۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا 1371 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد قیمت3274 ڈالرہوگئی ۔ واضح رہے گزشتہ روزملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار...
    سی ڈی اے نے پیڈل ٹینس سائٹس کی شفاف نیلامی سے ایک اہم مالیاتی سنگ میل کو عبور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن ،چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت اور قائمام چیرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی سربراہی میں، سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ کلچر نے اسلام آباد میں 5 پریمیم پیڈل ٹینس سائٹس کی کامیاب نیلامی کرکے 7.6 ملین روپے ماہانہ کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے۔ نیلامی کا عمل شفافیت اور اوپن مقابلے کے سخت اصولوں کے تحت سر انجام دیا گیا، جس نے سرمایہ کاروں اور کاروباری...
    ویب ڈیسک:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طرف سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں امدادی چیکس کی تقسیم کی گئی۔ اخوت فاؤنڈیشن کو بیس لاکھ روپے دیے گئے، معروف کراٹے ماسٹر اشرف طائی کی علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ گورنر کامران ٹیسوری نے بتایا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر انہیں امدادی رقوم دی گئیں تاکہ وہ اپنے معاملات کو حل کرسکیں۔
    فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی طرف سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں امدادی چیکس کی تقسیم کی گئی۔ اخوت فاؤنڈیشن کو بیس لاکھ روپے دیے گئے، معروف کراٹے ماسٹر اشرف طائی کی علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر انہیں امدادی رقوم دی گئیں تاکہ وہ اپنے معاملات کو حل کرسکیں۔
    قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا،پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد، 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہونگی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب کا وفاقی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظورمنظور کر لیا جبکہ اپوزیشن کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں، پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کردیا گیا اور 5 کروڑ سے زائد ٹیکس فراڈ پر گرفتاریاں ہوں گی۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل ہوا جبکہ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا، جسے “گرین بجٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔ گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم کے طور پر “تعلیم کارڈ” متعارف کرایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال ٹاؤن کونسل کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2025-26 ٹاؤن کونسل اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی صدارت میں پیش کیا گیا، جسے تمام اراکینِ کونسل نے اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا۔ بجٹ کا مجموعی حجم 1 ارب 62 کروڑ 45 لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے بجٹ کو ترقی، شفافیت اور مشاورت کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران اور عوامی نمائندے ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ بجٹ کی تیاری میں بین الاقوامی معیار اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھا گیا، جبکہ شہریوں کی آراء و تجاویز کو بھی شامل کیا گیا تاکہ عوام کو بلدیاتی سطح پر زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سیدمحمد مظفر نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کا مالی سال برائے 2025- 2026 کے لئے دو ارب پینتالیس کروڑ نو لاکھ پچیاسی ہزارسینتالیس روپے کا بجٹ پیش کردیا۔کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اطہرسعید خان، یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز، اکاؤنٹ آفیسر علی کاظمی، ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل عبید عالم،، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،،اراکین کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمدمظفرنے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ بجٹ اعداد شمار پر مشتمل ایسی دستاویز ہے جس پر خلوص نیت کے ساتھ عملدرآمد کرکے شہریوں کی ضروریات اور ترجیحات...
    پاکستانی معیشت کو ایک کمزور معیشت تصور کیا جاتا ہے، ہر آنے والی حکومت اپنے انتخابی جلسے میں اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، قومی اسمبلی، چاروں صوبائی اسمبلیوں، گلگت بلتستان اسمبلی اور آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ لاکھوں روپے میں ہے ، رواں سال میں بھی ان اراکین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ہ چکا ہے، ملک بھر میں اراکین اسمبلی کی تنخواہیں کہیں زیادہ اور کہیں نسبتاً کم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش ہونے پر کیا ہوا؟ وی نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی ہے،...
    کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واردات شہری ذوالفقار علی کے گھر میں ہوئی تھی جہاں تین ملزمان زبردستی داخل ہوئے۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے دو کے پاس اسلحہ موجود تھا۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر نقد رقم اور موبائل فونز لوٹے اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار افراد کی شناخت گل شیر، عمیر اور حفیظ کے ناموں...
    سٹی 42: گلگت بلتستان کابجٹ ایوان میں پیش کر دیا گیا۔  مالی سال 2025۔26 کے لئے صوبے کا 1 کھرب 48 ارب 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔  بجٹ میں 6 ارب روپے خسارہ بھی شامل ہے۔ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 88 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز  ہے ترقیاتی بجٹ کے لئے 37 ارب روپے،وفاقی پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے 11 ارب روپے ،وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت وزیر اعظم پروگرام کے لئے 4 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز  دی گئی  یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے آئندہ مالی سال...
    اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اوکاڑہ سکریپ کے گودام میں آتشزدگی 15لاکھ روپے مالیت کاسکریپ جل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو زرائع کے مطابق خان کالونی اوکاڑہ نزد علی ٹرسٹ ہسپتال کے پاس ایک سکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔(جاری ہے) آگ لگنے سی15 لاکھ روپیمالیت کا سکریپ جل گیا ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی .اطلاع ملنے پر ریسکیو موٹر بائیک سروس اور 2 فائر وہیکلز فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے پانی کی مدد سے فائر فائٹنگ شروع کر دی۔ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا...
    سٹی 42 : آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان  بجٹ پیش کر رہے ہیں ۔  وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ کل ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ برائے مالی سال 26-2025ء ،49 ارب لگایا گیا ہے۔جس میں آزادکشمیر میں صحت سہولت پروگرام۔کے تحت ہیلتھ کارڈ بحال کرنے کے لئے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، محکمہ ان لینڈ ریونیو کیلئے50 کروڑ ، اے جے کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی 7 کروڑ تجویز ، آرمڈ سروسز بورڈ 4 کروڑ ، لاء اینڈ آرڈر (ایڈ منسٹریشن آف جسٹس ) 32 کروڑ تجویز کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس (داخلہ ) 25 کروڑ ، 6 لاکھ، جیل خانہ جات 25 لاکھ، کمیونیکیشن اینڈ روکس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں گورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ آفس، صوبائی وزرا کے دفاتر اور پنجاب اسمبلی کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیر اعلیٰ آفس کے بجٹ میں 19 فیصد، پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں 47 فیصد جبکہ صوبائی وزرا کے دفاتر کے بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کا بجٹ بھی ایک کروڑ 61 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 کروڑ 37 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ آفس کا بجٹ 23 کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ ایک ارب 46 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ صوبائی وزرا کے دفاتر کا بجٹ 35 کروڑ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی بی کالونی میں ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کردی ، بیرون ملک سے گنگ وارکمانڈر احمد علی مگسی نے دکان مالک سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،، بیرون ملک سے گنگ وارکمانڈر احمد علی مگسی نے دکان مالک سے بیس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا بھتہ خور فرار ہوگیا۔کراچی شہر میں بھتہ مافیا پھر سرگرم ہوگئی۔ پی آئی بی کالونی میں بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔بیرون ملک سے گنگ وار کمانڈر احمد علی مگسی نے دکان کے مالک سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
    لاہور: پنجاب کی صوبائی حکومت نے دھی رانی پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے اجتماعی شادیوں کی سالانہ تعداد 3 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کر دی ہے اور ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا اور اجلاس میں طے پایا کہ رواں برس نومبر 2025 سے لے کر 15 فروری 2026 کے درمیان یہ تمام شادیاں منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں رمضان المبارک سے قبل پروگرام کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا...
    راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کرپشن ،نیب کا سابق ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ کے آبائی گھر پر چھاپہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کرپشن کا معاملہ،نیب راولپنڈی کا سابق ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ کے آبائی گھر پر چھاپہ جنید تاج کے گھر سے گاڑیوں کی دستاویزات اور غیر ملکی کرنسی برآمد، برآمد ہونے والی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے چھاپے کے دوران مختلف کمپنیز کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات بھی نیب نے حاصل کر لی، ذرائع کے مطابق ایم ایس ایڈیڈڈ کو 39 کروڑ 31 لاکھ...
    ایک تاجر نے کہا کہ ہمیں مجبوراً قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں کیونکہ درآمد کنندگان نے 18 فیصد جی ایس ٹی کے باعث لاگت بڑھا دی ہے، یہ قیمتیں ہماری جانب سے نہیں بڑھائی گئیں۔ ریگل چوک کے ایک اور تاجر نے بتایا کہ لیتھیئم بیٹری کے ساتھ 5 کلو واٹ کا سسٹم اب 8 سے 8.5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جب کہ بجٹ آنے سے پہلے یہی سسٹم 7 سے 7.5 لاکھ روپے میں مل رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور بجٹ کی منظوری سے قبل ہی دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھا دیں۔ نجی اخبار کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر...
    حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دونوں عہدوں پر فائز شخصیات کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 5ہزار روپے سے بڑھا کر 13لاکھ مقرر کردی۔ تاہم اس فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف پہلے ہی بیان دیے چکے ہیں کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے بعد پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بینک وقت دو تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 1لاکھ24ہزار کی سطح عبور کر کے بند ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران124,588پوائنٹس کو چھونے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 226 ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ہوا جبکہ 59.20 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق بجٹ میں کیپیٹل گین ڈیوڈنڈ پر شرح 15 فیصد برقرار رکھے جانے اور حکومت کی جانب سے بڑے ٹیکس اقدامات نہ کیے جانے پر مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری روز سرمایہ کاروں بجٹ میں بڑے ٹیکس اقدامات...
    ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں اڈیالہ جیل کو جانے والے روڈ کے لئے 45 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص اور اڈیالہ روڈ پر فلائی اوور بنانے کے لئے آئندہ مالی سال ساڑے 5 کروڑ روپے رکھے جائیں گے جبکہ تلسا چوک اڈیالہ روڑ پر انڈر پاس بنانے کے لئے 6 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر 3 اہم پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ کی تعمیر و مرمت، انڈر پاس، فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی آئندہ مالی سال ان تینوں منصوبوں کےلئے 56 کروڑ 80...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2025ء) کابینہ اراکین کے بجٹ میں 100 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی آصف بشیر چوہدری کی رپورٹ کے مطابق قرضے لے کر اخراجات کرنے والی، سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں صرف 7 سے 10 فیصد اضافہ کرنے والی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران وفاقی وزراء، وزیر اعظم کے مشیران کے بجٹ میں کروڑوں روپے کا اضافہ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایک جانب وزیر خزانہ کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ حکومت بجٹ میں جو کچھ ریلیف دے رہی ہے وہ قرضے لے کر دے رہی ہے ، مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں،...
    مختلف ٹاؤن میں حاصل کیے گئے ٹیکس کے کروڑوں روپے جمع نہیں کروائے گئے ،تحقیقات کا مطالبہ ٹاؤن افسران کا جواب دینے سے گریز ،ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش حکام بالہ کو بھجوادی گئی کراچی ڈویژن کے بلدیاتی ادارے ٹیکس کے کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کروانے میں ناکام ہو گئے، اعلی حکام نے ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھو پیر 7 کروڑ 70 لاکھ روپے، لانڈھی 10 لاکھ روپے، کورنگی 20 لاکھ، لیاری 50 لاکھ روپے، شاہ فیصل ٹاؤن 30 لاکھ، صدر ٹان 70 لاکھ روپے، جناح ٹاون 40 لاکھ، ملیر ٹاون 60 لاکھ، سہراب گوٹھ ٹاون 30...
    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کر دیا ہے، بجٹ تقریر کا آغاز ہوتے ہی سرکاری ملازمین سمیت دیگر کو اس اہم خبر کا انتظار کا ہوتا ہے کہ ان کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا، سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا البتہ بجٹ میں تجویز کردہ 6 فیصد اضافے کو وزیراعظم نے بڑھاتے ہوئے 10 فیصد کردیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے البتہ اعلی حکومتی شخصیات، وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی تنخواہ میں رواں سال کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت قرض لے کر ریلیف دے رہی ہے، اخراجات میں کمی ناگزیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ’’چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں،ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ دیکھیں کہ وزرا، وزرامملکت ، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں،کابینہ کے وزرا کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں تو وزرا کی بھی بڑھی چاہئے،اگر ہر...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے) وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے 53 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے میگا ترقیاتی پیکج کی منظوری دینے کی تجویز دے دی ہے، جس میں تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کے اہم منصوبے شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں دانش اسکولز، بجلی کے منصوبے، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پلوں کی تعمیر اور طبی و تعلیمی اداروں کے قیام جیسے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس خصوصی پیکج کے تحت آزاد کشمیر بلاک الاؤنس کے لیے 32 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی سرکاری رہائش اور اخراجات 72 کروڑ سے بڑھا کر تقریباً 86 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے۔ وزیراعظم ہائوس کے باغیچے کیلئے 4 کروڑ 48 لاکھ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز.. !! ایک ایسے وقت میں جب ملک میں تقریباً آدھی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور عام آدمی سے مزید قربانی مانگ کر تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ رقم تقریباً 86 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ 26-2025 کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بجٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی سرکاری رہائش اور اخراجات 72 کروڑ سے بڑھا کر تقریباً 86 کروڑ روپے کر دیے گئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ملک میں تقریباً آدھی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور عام آدمی سے مزید قربانی مانگ کر تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی کے   بجائے مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ رقم  تقریباً 86 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ 26-2025 کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کے لیے 9 کروڑ روپے کا بجٹ...
    نئے مالی سال کے لیے تنخواہوں اور مراعات کے لیے کابینہ کا بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ 54 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025ء میں کابینہ کے جاری اخراجات میں دوگنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے لیے تنخواہوں اور مراعات کے لیے کابینہ کا بجٹ 35 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھا کر 68 کروڑ 87 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے بجٹ 27 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ...
    نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے سالانہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے تک آمدن پر 32 لاکھ سے زائد آمدن پر 30 فیصد اور 3 لاکھ 46 ہزار فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ 41 لاکھ سے زائد تنخواہ والے افراد کے لیے 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد اور 6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بجٹ تقریر میں تنخواہ دار طبقے کیلئے تمام ٹیکس سلیبز میں کمی کر دی گئی، 6 سے 12 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 1 فیصد ہو گی۔ دوسری جانب بجٹ تقریر میں 12 لاکھ آمدن پر...
    فائل توٹو۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں تنخواہ داروں کےلیے ریلیف کا اعلان کیا ہے، پچاس ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔51 ہزار سے ایک لاکھ ماہانہ تنخواہ پر ایک فیصد ٹیکس ہوگا، ایک لاکھ روپے سے ایک لاکھ 83 ہزار تک ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کر دی گئی۔ایک لاکھ تراسی ہزار روپے سے دو لاکھ 66 ہزار ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح پچیس فیصد سے کم کر کے تئیس فیصد کر دی گئی۔وزیرخزانہ نے اس موقع پر کہا کہ 6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کر کے 2.5...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی۔ وفاقی بجٹ 2025-26 میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے فیصلہ کیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔ 6 لاکھ سے 12لاکھ تک تنخواہ لینے والے 1 فیصد ٹیکس ادا کریں گے، 12 لاکھ روپے سے22 لاکھ روپے تک 11 فیصد اضافی ٹیکس دینگے۔ فنانس بل میں کہا گیا کہ 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک فکس ٹیکس 1لاکھ 16 ہزار، 22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک 23 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرناہوگا، 32 سے 41 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر فکس ٹیکس 3 لاکھ 46 ہزارروپے ہے۔ فنانس بل کے مطابق...
    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ سالانہ6 سے 12 لاکھ روپے تک کی تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ سالانہ 12 لاکھ روپے تک کی آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کرکے 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ جبکہ 22 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کم از کم ٹیکس 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔22 سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔...