برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
برطانیہ کا سندھ میں متوقع سیلاب کے پیش نظر اضافی 45کروڑ روپے کی امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)برطانیہ نے سندھ میں متوقع شدید سیلاب کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے جمعرات کو اضافی 45 کروڑ 44 لاکھ روپے (12لاکھ پاونڈ)امداد کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کے مربوط ردعمل میں مدد دی جا سکے اور آفت آنے سے قبل مقامی برادریوں کو تیار کیا جا سکے۔
برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی پریس ریلیز کے مطابق نئی امداد کے بعد پاکستان کے لیے برطانیہ کی مجموعی انسانی ہمدردی کی امداد 95 کروڑ 80لاکھ روپے (25 لاکھ 30 ہزار پاونڈ) تک پہنچ گئی ہے، جس کے ذریعے ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔نئی امداد سندھ میں غیر سرکاری تنظیموں(این جی اوز)کو فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ قبل از وقت وارننگ سسٹمز اور کمیونٹی انخلا، فوری امداد کے مستحق کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری سامان اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کی پیشگی فراہمی، اور انخلا مراکز کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اقدامات زندگی بچانے کے لیے نہایت اہم ہیں، ان کا مقصد آفت آنے سے پہلے برادریوں کو محفوظ بنانا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ سندھ کے پاس تیاری کرنے اور آنے والے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے یہ ایک نہایت اہم وقت ہے، ہر ایک ڈالر جو بچا پر خرچ ہوتا ہے، اس کے ذریعے بعد کی امدادی کارروائیوں میں سات ڈالر تک کی بچت ہوتی ہے، سب سے بڑھ کر، زندگیاں بچتی ہیں اور تباہی سے بچا ممکن ہوتا ہے۔
یہ نئی امداد اس 13 لاکھ 30 ہزار پانڈ (50 کروڑ 36 لاکھ روپے)کے علاوہ ہے، جس کا اعلان 22 اگست کو کیا گیا تھا، جو خیبر پختونخوا ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں فوری ردعمل اور امدادی کارروائیوں میں استعمال ہو رہی ہے۔اس امداد میں خشک راشن کی فراہمی، تلاش و بچا کی کارروائیاں، موبائل میڈیکل کیمپس، پینے کے پانی کے نظام کی بحالی، آبپاشی نہروں کی مرمت اور روزگار و زراعت کی بحالی شامل ہیں۔اس کے علاوہ، برطانیہ نے پاکستان میں اسٹارٹ ریڈی ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ سسٹم میں بھی تعاون کیا ہے، اس کے تحت 18 کروڑ 90 لاکھ روپے (5لاکھ پاونڈ)جاری کیے گئے ہیں، جن سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں 20 ہزار افراد تک رسائی حاصل کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں سیلاب سے پیدا ہونے والے انسانی نقصانات کی پیش بندی اور کمی ممکن ہو سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، روڈ انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری سے متعلق منصوبوں کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، روڈ انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری سے متعلق منصوبوں کی... انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، 6ممالک میں ایف آئی اے کے لنک دفاتر کھولنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب عمران خان کی ہدایت کے باوجود کن اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیئے ، نام سب نیوز پر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لاکھ روپے سیلاب کے کی امداد کا اعلان سب نیوز کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں، صوبائی وزیرداخلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)آزاد کشمیر کا وزیراعظم ناکام ہوچکا ہے پی پی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بہن کے گھر پر ڈکیتی میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، صوبائی وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوشہروفیروز کے وکلا سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد ا?زاد کشمیر اسمبلی کے اراکین کے وٹوں سے نیا وزیر اعظم منتخب ہوجائے گا، ماضی کے مقابلے میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہو چکی ہیں ، سندھ حکومت جرائم ،منشیات کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے،کراچی پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت پر جوڈیشنل انکوائری مقرر کر دی گئی ہے،ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ وکلا نے ہمیشہ جمہوریت، عدلیہ، انسانی حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت وکلا کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔