2025-11-05@07:57:55 GMT
تلاش کی گنتی: 6855
«نہیں گیا»:
(نئی خبر)
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں ۔ ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی. بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار وزیراعظم نے کہا کہ قابل اور محنتی افسران کی...
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ہیلووین کے موقع پر ایک پُرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی این این کے مطابق گرفتار...
مشی گن (ویب ڈیسک)داعش سے منسلک چیٹ گروپ میں نوجوان امریکا پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اہم انتظامی تقرریاں کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سندھ سہیل محمد لغاری کو ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے نظم و نسق کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط کرنے کے اپنے جاری اقدامات کے حصے کے طور پر سپریم کورٹ نے انتظامی تسلسل کو یقینی بنانے اور عدالتی نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح انتظامی تعیناتیاں کی ہیں۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق سہیل محمد لغاری (ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ) سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکرٹری ہیں اور گریڈ بائیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں، انھیں ڈیپوٹیشن پر بطور گریڈ بائیس پر رجسٹرار سپریم کورٹ...
پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن بتایا گیا ہے، مزید تشخیص میڈیکل رپورٹ آنے پر کی جائے گی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ بھی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔واضح رہے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں میاں محمود الرشید، سرفراز چیمہ انسدادِ دہشت گردی عدالت سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ تحقیقی رپورٹ نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل موجودگی کی ایک بڑی تصدیق کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کو اُن عالمی شخصیات میں شمار کیا ہے جو کرپٹو، مصنوعی ذہانت اور مالیاتی سفارتکاری کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں ان کا نام 11 مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔“How a Billionaire Felon Boosted Trump’s Crypto” کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بلال بن ثاقب کا ذکر دنیا کی معروف شخصیات جیسے بائنانس کے بانی سی زیڈ، ٹرمپ فیملی اور نمایاں اماراتی سرمایہ کاروں کے ساتھ کیا گیا۔ انہیں بلاک چین دور کے ایک نئے طرز کے رہنما کے طور پر پیش...
روسی کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ دنیا بھر میں بچوں کا پسندیدہ ہے، لیکن روس میں ایک سیاسی کارکن واڈیم پوپوف نے اس کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ پوپوف کا کہنا ہے کہ یہ کارٹون روایتی روسی اقدار کے خلاف نقصان دہ پیغامات رکھتا ہے۔ اس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کارٹون کی نمائش محدود کی جائے۔ لیکن مصنف ویلری پانیوشکن کے مطابق پوپوف کی بات نئی نہیں۔ 1928 میں لینن کی بیوہ نادیژدا کروپسکایا نے بھی بچوں کے مشہور مصنف کورنی چوکووسکی کی نظموں پر اسی طرح کا اعتراض کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر میں مقبول روسی کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ یوکرین کی برہمی کا باعث کیوں بنا؟ پوپوف...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی...
سندھ کے سیلاب متاثرہ کسانوں نے کہا ہے کہ وہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں زمینیں، فصلیں اور روزگار کھو بیٹھے، اور اب وہ جرمنی کی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں۔ کسانوں کی جانب سے جرمن توانائی کمپنی آر ڈبلیو ای (RWE) اور ہائیڈلبرگ سیمنٹ کمپنی کو باضابطہ قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹس میں خبردار کیا گیا کہ اگر کسانوں کے نقصان کی قیمت ادا نہ کی گئی تو دسمبر میں جرمن عدالتوں میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ کسانوں کا مؤقف ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور کاربن اخراج میں بڑا حصہ ڈالنے والی بڑی کمپنیاں ہی اس تباہی کی ذمہ دار ہیں، اس لیے انہیں نقصان...
کراچی چڑیا گھر میں موجود مادہ ریچھ رانو کی منتقلی سے متعلق کیس میں درخواست گزار جوڈ ایلن نے مشاہداتی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم اور درخواست گزار نے رانو کا معائنہ کیا، جس میں متعدد سنگین مسائل سامنے آئے۔ یہ بھی پڑھیں:’رانو‘ کو کراچی سے اسلام آباد کب اور کیسے منتقل کیا جائے گا؟ رپورٹ میں کہا گیا کہ رانو کو جس پنجرے میں رکھا گیا ہے وہاں صفائی کے مناسب انتظامات نہیں، ریچھ کے لیے صاف پانی بھی دستیاب نہیں اور وہ ٹھیک سے کھانا نہیں کھا پا رہی۔ مشاہداتی رپورٹ کے مطابق ’رانو‘ کے سر پر زخم کے 3 نشان پائے گئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تنزانیہ میں عام انتخابات کے نتائج نے ملک کو شدید سیاسی بحران میں دھکیل دیا ہے، جہاں اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر سمیعہ صولوہو حسن نے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے مرکزی رہنماؤں کو قید میں ڈال دیا گیا یا انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا، جس کے باعث نتائج مشکوک بن گئے ہیں۔اپوزیشن جماعت چادیما نے نتائج کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے اور دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں...
امریکا میں آزادی صحافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑگئی ہے، جب وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ بھی صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا، جس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت...
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا میں آزادی صحافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑگئی ہے، جب وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ بھی صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا، جس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل...
پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب بدستور بد ترین سموگ کی لپیٹ میں رہا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا بھی انتہائی آلودہ رہی، ایئر کوالٹی انڈیکس 351تک پہنچ گیا، پاکستان میں گوجرانوالہ سب سے آلودہ ترین شہر بن گیا، اے کیو آئی 521 ریکارڈ کیا گیا، فیصل آبادمیں اے آئی کیو275، ملتان میں 273ریکارڈ کیا گیا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی، آلودگی پھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہا، 22 مقدمات درج کرکے قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
آج ڈیرہ غازی خان اور قصور میں ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 500 ریکارڈ کیا گیا، جو خطرناک ترین سطح ہے۔ ان دونوں شہروں نے آلودگی کے لحاظ سے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ لاہور میں الودگی انتہائی حد تک بڑھ گئی جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضحر ہے، شہری نزلہ زکام بخار سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترقیاتی کاموں اور صفائی سے قبل پانی کے چھڑکاو کا سلسلہ جاری ہے۔ دھوآں چھوڑنے والی گاڑیوں الودگی پھیلانے والے بھٹو کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہر بھر کے ہوٹلوں بار بی کیو کو کوئلہ اور لکڑیاں جلانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، ماہرین کے...
ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جاسکیں گے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مارچ میں جاری ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی حکومت نے 13 رکنی کابینہ بنا لی ہے۔تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق یہ کابینہ عمران خان کی اصل ہدایات کے خلاف تشکیل دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح پیغام دیا تھا کہ کابینہ زیادہ سے زیادہ 5 سے 8 وزراء پر مشتمل ہو اور کابینہ “سنگل ڈیجٹ” میں رکھی جائے، لیکن اس کے باوجود 13 وزراء کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز گورنر کے پی نے کابینہ سے حلف بھی لیا۔پارٹی ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ عمران خان نے کچھ مخصوص ناموں کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، جن میں:عاقب اللہ خان (اسد قیصر کے بھائی) فیصل ترکئی...
—فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد نئے بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے کے باوجود پنشن کا حق نہیں ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب نئی محکمانہ بھرتیاں بیسک پے اسکیل کے بجائے یکمشت پے پیکیج پر کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ سرکاری خزانے پر پنشن کی مد میں مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جو اقدامات 2018 کے قانون کے تحت پہلے ہو چکے ہیں، وہ برقرار رہیں گے۔ پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لیے نیا آرڈیننس...
کراچی: جدید فیس لیس ای چالان چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کے اصل مالک کے گھر بھیج دیا گیا ، شہری کے گھر چالان پہنچنے پر وہ حیرت زدہ ہوگیا، ای چالان نے اے وی ایل سی اور شہر میں پولیس کے ناکوں کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں کہ چوری کی موٹر سائیکل شہر میں گھوم رہی ہے لیکن اسے پکڑنے والا کوئی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے ایک شہری نے انکشاف کیا کہ چند سال قبل میری موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی تھی جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرایا تھا ، شہری نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری چوری...
دنیا کا کاروبارِ زندگی بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ یہ کرہ ارض‘ حقیقت کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ عرض کرنے کا مدعا ہے کہ یہ تمام دنیا Physical laws پر مبنی ہے۔ عمل اور رد عمل کا قانون ہر طریقہ سے لاگو ہے۔ یورپ کی نشاۃ ثانیہ اور سائنسی انقلاب کے بعد‘ دنیا میں پہلی مرتبہ Nation Statesکی شروعات ہوئیں۔ اس سے قبل مملکتیں ‘ کسی بھی مخصوص سرحد کے بغیر چل رہی تھیں اور آنے جانے کے معاملات یکسر مختلف تھے۔ ویزہ یا پاسپورٹ کا کوئی وجود نہیں تھا۔ فرانس ‘ جرمنی اور یوکے کے چند فلسفیوں کی سوچ نے دنیا کی تشکیل نو کر دی۔ بدقسمتی سے‘ اس جوہری تبدیلی میں مسلمانوں کا کسی قسم کا حصہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (خصوصی تحقیقاتی رپورٹ) ٹریفک پولیس کے ای چالان سسٹم میں سنگین خامیاں سامنے آ گئی ہیں۔ چار سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا نیا چالان اصل مالک کے پتے پر بھیج دیا گیا، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر سائیکل اس کے قبضے میں نہیں بلکہ 2019ء میں ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوگئی تھی۔متاثرہ شہری محمد وقاص بن عبدالرؤف جوکہ اسکیم 33، گلشن معمار، سیکٹر 6-اے) کے رہائشی ہیں انہوں نے بتا یا کہ موٹر سائیکل نمبر 9487۔KMC- 2019ء میں ٹیپو سلطان تھانے کی حدود سے چوری ہوئی تھی، جس کی ایف آئی آر نمبر 384/2019 درج کرائی گئی تھی تاہم 27 اکتوبر 2025ء کو محمد وقاص کے پتے پرای چالان موصول ہوا،...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 71 سالہ رہنما محمود الرشید کو کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں محمود الرشید کو جیل میں دورانِ قید طبی تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کا معائنہ کیا اور متعدد ٹیسٹ تجویز کیے تاکہ مرض کی درست تشخیص کی جا سکے، انہیں سینے میں انفیکشن کی شکایت ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی تشخیص میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔اسپتال ذرائع کے مطابق معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے میاں محمود الرشید کی صحت کو مزید نگرانی...
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں پہلی مرتبہ پاکستان کا مؤقف تحریری طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان ثالثوں کو بلیک اینڈ وائٹ میں دکھا سکے گا کہ دراندازی کہاں سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ طالبان حکومت میں شامل ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کا اعلامیہ ثالثوں نے جاری کیا ہے، جو دونوں فریقین کے اتفاقِ رائے سے طے پایا۔ یہ پہلی بار ہے کہ افغانستان کے ساتھ معاملہ تحریری طور پر طے ہوا ہے۔ ان کے مطابق ایک میکنزم بنانے پر اتفاق...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سونندا شیٹی کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونندا شیٹی کو صحت کے مسائل کے باعث جمعرات کے روز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا فوری علاج شروع کیا گیا۔ شلپا شیٹی کو والدہ کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچتے دیکھا گیا، جہاں وہ واضح طور پر فکرمند دکھائی دیں۔ تاہم اداکارہ کے اہل خانہ یا اسپتال انتظامیہ کی جانب سے سونندا شیٹی کی صحت سے متعلق تفصیلی معلومات یا باضابطہ بیان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ ان دنوں شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا پہلے ہی ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے عالمی تنظیم کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے، لوگوں کو مسخ اور قتل کیا جا رہا ہے، اور یہ سب کچھ مکمل استثنیٰ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر آر ایس ایف ملیشیا کے قبضے کے بعد شہر ’’مزید گہری جہنم‘‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ پانچ سو روزہ محاصرے کے بعد جب باغیوں نے شہر پر قبضہ کیا تو ہزاروں افراد پیدل ہی بھاگنے پر مجبور ہو گئے، جبکہ اجتماعی قتل، عصمت دری اور بھوک سے اموات کی اطلاعات...
اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریپڈ ری ایکشن فورس کے افراد برطانیہ ساختہ ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور ان کے ذریعے سوڈانی شہریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ ان دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں برطانیہ ساختہ ہلکے ہتھیار اور دیگر فوجی سازوسامان دیکھا گیا ہے۔ یہ جنگ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ بن چکا ہے۔ اس رپورٹ سے سب کی توجہ برطانیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو اسلحہ برآمد کرنے پر مرکوز ہو چکی ہے۔ متحدہ عرب امارات سوڈان میں ریپڈ ری ایکشن فورس کو اسلحہ فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ دوسری طرف سوڈان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:۔ برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے شاہی خطابات واپس لے لیے ہیں اور انہیں ونڈسر کے محل سے بھی نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔بکنگھم پیلس کے مطابق یہ اقدام اینڈریو کے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے باعث اٹھایا گیا ہے، تاکہ شاہی خاندان کو اسکینڈل سے دور رکھا جا سکے۔ 65 سالہ شہزادہ اینڈریو، جو مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہیں، حالیہ برسوں میں ایپسٹین سے تعلقات اور اپنے رویے پر شدید دباﺅ میں رہے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں ان سے ڈیوک آف یارک کا خطاب بھی واپس لے لیا گیا تھا۔پیلس کے مطابق بادشاہ کے تازہ فیصلے کے بعد اب انہیں اینڈریو ماﺅنٹ بیٹن ونڈسر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: دو دہائیوں بعد پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور ایکسپلوریشن کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق لائسنسز کے پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جبکہ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری بڑھ کر 1 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ 23 بلاکس کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جو تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت ہوئی ہے، جو پاکستانی معیشت...
نئے گیس کنکشنز کے لیے شہریوں کی دلچسپی میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور صرف چند دنوں میں چار لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئی ہیں۔ تاہم نئے کنکشنز کے اجرا سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر جیسے ہی نئے کنکشنز کے آپشن کھلے، ارجنٹ درخواستوں کی بھرمار نے سسٹم پر دباؤ ڈال دیا اور عارضی طور پر سسٹم بند ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن میں موصول ہونے والی آر ایل این جی کنکشن کی درخواستیں اب تک چار لاکھ سے زائد ہیں، جس کے باعث سروے اسٹاف کی کمی شدید محسوس کی جا رہی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے حکام کا کہنا...
فائل فوٹو کراچی میں 4 سال قبل چوری ہونیوالی موٹر سائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا۔مالک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، 27 اکتوبر کو ای چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔شہری کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری ہونے کی ٹیپو سلطان تھانے میں انٹری بھی کروائی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے ای چالان پر معافی کا اعلان کر دیاغلام نبی میمن نے کہا کہ پہلے ای چالان ہونے پر 10 یوم میں رابطہ کرکے معافی کے ساتھ فیس معاف ہوسکتی ہے ۔ دوسری جانب کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ای چالان...
بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ بھارتی میڈیا پر برس پڑیں۔ بنگلورو سے تعلق رکھنے والی فیشن پروفیشنل گوری اسپرٹ ممبئی میں اس وقت برہمی کا اظہار کرتی نظر آئیں جب میڈیا ان کا پیچھا کرنے لگا۔ آن لائن گردش کرتی ایک ویڈیو میں گوری کو یہ کہتے سنا گیا ’کہاں سے آتے ہو آپ لوگ؟ کون بلاتا ہے آپ کو؟‘ جب فوٹوگرافرز ان کے پیچھے چلتے رہے تو ان کی جھنجھلاہٹ بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا، ’میرا پیچھا کیوں کر رہے ہو؟ مجھے اکیلا چھوڑ دو!‘ حتیٰ کہ وہ اپنے ساتھی کی طرف مڑ کر بولیں: کون بلاتا ہے اِنہیں؟‘ View this post on Instagram A post shared by Bollywood Chhaya Chitra...
پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے صدر بشارت ظہیر نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فیس بک پیج کا مسئلہ حل کرلیا گیا تھا تو مہدی جو کو گرفتار کیوں کیا گیا؟ گرفتاری کی وجہ کیا ہے؟ یہ عمل صرف اور صرف صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ گلگت کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کارکن اور جیالے کی حیثیت سے مہدی جو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہیں تنہا...
25 سے 30 اکتوبر پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے مابین استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے حوالے سے مایوس کُن خبریں بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیاں بنتی رہیں اور ان کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا رہا اور دونوں ممالک کے درمیان ایک جنگی ماحول بنا دیا گیا جبکہ غلط معلومات کا ایک سیلاب عام لوگوں کے ذہنوں میں کافی خدشات پیدا کرتا رہا۔ تاہم گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے میں توسیع اور 6 نومبر کو مذاکرات کے اگلے دور کا اعلان کیا گیا جس سے افواہوں کا شور کسی قدر تھم گیا۔ ترکیہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے’ تمام فریقین ایک نگرانی اور ویری فکیشن نظام قائم کرنے...
برطانوی شاہی خاندان ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گیا ہے۔ جنسی اسکینڈل کے سنگین الزامات کے بعد شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب اور دیگر شاہی اعزازات واپس لے لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پرنس ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات نے میگھن مارکل کے خدشات بڑھا دیے انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ 30 اکتوبر 2025 کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا، جس کے تحت شہزادہ اینڈریو اب عوامی طور پر اپنے شاہی القابات استعمال نہیں کر سکیں گے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا نیا نام ’اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر‘ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر امریکی مجرم جیفری ایپسٹین...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا ہے۔ نئی کابینہ میں وزرا، مشیر اور معاونِ خصوصی شامل ہیں، جو مجموعی طور پر 13 اراکین پر مشتمل ہے۔ وزیراعلیٰ آفس کے مطابق کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ وزرا میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔ کابینہ کا اعلان چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جبکہ مشیر میں مزمل اسلم اور تاج محمد کے نام شامل کیے گئے ہیں، اور شفیع جان کو معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ مزید...
اسلام آباد کی رہائشی رمشا تبسم کے لیے چند ہفتے قبل کی ایک رات ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ ثابت ہوئی، وہ محض ایک معمولی سی رائیڈ بُک کر رہی تھیں، مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ چند منٹوں میں ایک ایسے خطرناک تجربے سے گزریں گی جس نے ان پر گہرا نفسیاتی اثر چھوڑ دیا۔ رمشا تبسم نے بتایا ’میں نے ایک بلیو ہونڈا سوک بُک کروائی تھی۔ جیسے ہی میں اپنے پک پوائنٹ پر پہنچی تو ایک گاڑی پہلے سے کھڑی تھی۔ اُس کا ڈبل انڈیکیٹر آن تھا، لیکن وہ وہ والی گاڑی نہیں تھی جو میں نے ایپ پر دیکھی تھی۔‘ یہ بھی پڑھیں: آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے بائیکاٹ کی مہم کیوں...
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے پاک افغان مذاکرات میں صوبہ بھی سٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پی کے کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پی کے سے تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، 22 آپریشنز اور 14 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہوئی۔ کولیٹرل ڈیمج کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق اس صوبے میں پامال نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول/پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ثالث ترکیہ کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا، مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے وطن واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے جب کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے کا مطالبہ برقرار ہے۔واضح رہے کہ یہ مذاکرات استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں، استبول میں گزشتہ مذاکرات 4 روز جاری رہے، تاہم طالبان کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روالپنڈی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا لیکن کسی سے بھیک نہیں چاہیے ، نومبر میں این ایف سے کے حوالے سے اجلاس ہوا تو ضرور جاؤں گا اور اپنے صوبے کا حق مانگوں گا۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون گرنے سے ایک ہی گھر کے 21، 21 لوگ شہید ہو رہے ہیں، جن کے گھروں میں شہادتیں ہو رہی ہیں، وہی یہ درد سمجھتے ہیں،یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، کل جو 6 اہلکار شہید ہوئے ان کے جنازے پر گیا ہوں۔صحافی کی جانب سے...
حیدرآباد: سول اسپتال میں ڈینگی بخار کے باعث لطیف آباد نمبر دو کی رہائشی ستر سالہ بزرگ خاتون نسیم بیگم انتقال کر گئیں۔ ان کے بیٹے فرحاد عرف منا نے بتایا کہ ان کی والدہ کو تین چار روز سے بخار تھا جس کے بعد وہ انہیں پہلے ہلال احمر اسپتال یونٹ نمبر چھ لے کر گئے لیکن بعد ازاں انہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔ ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی میت کو ہلال احمر اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ 15 ستمبر سے لے کر اب تک ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 تک پہنچ چکی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خوف کے معنی ہیں ڈر یا اندیشہ کہ کچھ ہو جائے گا‘ جو ملنے والا ہے وہ نہیں ملے گا‘ یا کوئی ایسی چیز مل جائے گی جو ناخوش گوار اور ناقابل برداشت ہو گی اور نقصان کا باعث ہوگی۔ حزن سے مراد اس بات کا غم کہ کچھ چھن گیا یا نقصان ہوگیا‘ کوئی ضرب پڑگئی‘ کوئی چیز ملنا چاہیے تھی نہ ملی اور جو چیز نہ ملنا چاہیے تھی وہ مل گئی۔ غم کی اس کیفیت کو حزن وملال کہا جاتا ہے۔ دراصل نفس کے اندر کی یہ وہ کیفیات ہیں جن سے اصل رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ اگر آدمی خوف اور اندیشوں پر پہلے سے قابو نہ پائے تو جن چیزوں کا خوف و اندیشہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)مواچھ گوٹھ میںپرانے ٹائروں کے ایک بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کوتیسرے درجے کی قرار دے کرشہر بھر سے امدادی گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ۔چیف فائر آفیسرہمایوں خان کے مطابق، اس وقت 12 سے 13 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، تاہم پانی کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ مذکورہ گودام 2 ایکڑ پر پھیلا ہواہے جس میں زیادہ تر پلاسٹک اور دیگر مٹیریل سے تیار شدہ سامان موجود تھا، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دینے لگے اور فضا میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ساتھ ہی متاثرہ...
کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ نقدی اور 80 لاکھ مالیت کا طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔ درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں نوشہرو فیروز میں چھاپے مارے ہیں۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا اور دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے...
والد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایران کے سابق صدر علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی کے ایک حیران کن بیان نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی اور ایرانی عدالت نے بھی نوٹس لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدالت نے علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو طلب کر لیا۔ ان پر ایک عدالتی اہلکار نے کیس کیا تھا۔ فائزہ ہاشمی رفسنجانی پر یہ کیس اس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انھوں نے حکومت پر اپنے والد سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو قتل کرنے کا الزام...
کراچی کی ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان میں غلطیاں سامنے آنے لگیں۔چالان پر موٹرسائیکل نمبر پلیٹ کی تصویر پر الگ نمبر جبکہ چالان میں لکھا گیا نمبر الگ ہے۔الیکٹرانک چالان 27 اکتوبر صبح 9 بج کر 45 منٹ اور مقام تین تلوار کلفٹن کا دکھایا گیا ہے، متاثرہ شہری کا کہنا ہے وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر تھا، چالان میں شہری کے 6 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی لکھے گئے ہیں۔ کراچی: ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمعکراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اگر الیکٹرانک چالان میں غلطیاں ہونے...
پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم کا پردہ چاک ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے شفاف مؤقف اور حقائق پر مبنی وضاحت نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے کا حصہ بنا کر شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ چینل نے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔وزارتِ اطلاعات و...
بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، ملاقات کیلئے مقررہ وقت ختم ہو گیا،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر پارٹی رہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے،پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، پارٹی رہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے...
اسلام ٹائمز: خلیج فارس کے عرب ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کئی دہائیوں کے دوران عرب ممالک کو اربوں درہم، ریال و ڈالر امداد دی ہے۔ لیکن اس امداد کا زیادہ تر حصہ، حقیقی ترقی و عوام کے حالات بہتر بنانے کی بجائے، سیاسی، جماعتی، قبائلی اور سماجی شخصیات کی ذاتی وفاداریاں خریدنے یا ایک فریق کی دوسرے کے خلاف عسکری حمایت پر صرف کیا گیا۔ جیسا کہ آج ہم سوڈان میں دیکھ رہے ہیں۔ تحریر: فتانہ غلامی گزشتہ دہائیوں میں، خلیج فارس کے عرب ممالک نے دیگر عرب ممالک کو اربوں ڈالر امداد فراہم کی۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یہ امداد ان ممالک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا مُحرک بنتی، مگر...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بانی میرا لیڈر ہے اور لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، اب میں ادھر آگیا ہوں دیکھتا ہوں اجازت ملتی ہے کہ نہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے احکامات پر کابینہ کی تشکیل کرلی ہے، جلد اعلان ہوگا، پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ممبران پر مشتمل ہوگی، ملاقات کے لیے کوشش کر رہا ہوں اور آئینی و قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے روکنے والوں کو پتا ہوگا کہ ان کو مجھ سے کیا خوف ہے، ہائیکورٹ کے تحریری آرڈر ملنے پر توہین عدالت کی کارروائی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ویزا میں آسانیاں پیدا ہونے سے مزید سکلڈ ورک فورس عمان...
پشاور: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اسمبلی فلور پر پاک افغان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا تھا، صوبہ بھی اسٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ کوئی ملک کسی کا سگا نہیں ہوتا سب اپنے مفادات دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس وقت ایک اسٹیٹ مین کی ضرورت ہے جو پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پختونخوا کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بند...
راولپنڈی میں گزشتہ دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ہوئی؟ دستاویزات منظرعام پر آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق پہلے دس ماہ میں 3216غیرقانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ ویزہ کی تاریخ ختم ہونے پر 242 غیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ 22 کے قریب کارڈ ہولڈر کو واپس بھی بھیجا جاچکا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اے سی سی کارڈ ہولڈر کی تعداد 671 رہی۔ پی او آر کارڈ ہولڈر میں 1408 لوگ شامل تھے۔ کل حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 5583 رہی۔ تصدیق کا عمل پورا ہونے پر 1057 لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔ ہولڈنگ سنٹر میں حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 584 رہی۔ جبکہ پہلے دس ماہ...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن گیا، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کابل/اسلام آباد (وقائع نگار) اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے اپنی تازہ رپورٹ “افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025″میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان تیزی سے کیمیائی منشیات خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افیون کی کاشت میں کمی کے بعد افغانستان میں اب منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 2017 سے 2021 تک ضبط ہونے والی مصنوعی منشیات کی مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔ مغربی افغانستان کی مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ تیار کرنے کے لیے خام مواد کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں...
رات بھر بارش کے باعث موسم خوشگوار تھا، بادلوں نے آسمان کو گھیرا ہوا تھا، پرندے چہچہا رہے تھے، صبح ساڑھے 6 بجے کا وقت تھا اور اسلام آباد پولیس کے انسپیکٹر راجہ ظہور اقبال بھی ڈیوٹی پر جانے کے لیے اپنی گاڑی کے انتظار میں ایک دکان کے باہر چبوترے پر بیٹھے اخبار پڑھ رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چوریوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار دکان میں موجود ان کے خالہ زاد بھائی سہیل انجم نے تھوڑی دیر پہلے ہی دکان کھولی تھی اور چیزوں کو ترتیب دے رہے تھے کہ اچانک ایک سفید سوزوکی مہران آکر رکی جس میں سے 2 افراد نیچے اترے اور کہنے لگے کہ تمہیں سہیل...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کی درخواست پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ مریم نواز شریف نے علماء و مشائخ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے حکومت پنجاب کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کر دی۔ علماء کرام اور مشائخ نے قیام امن کے لئے حکومت کی کاوشوں کی تائید کی۔ وزیراعلیٰ نے سیل ہونے والی مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہل سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔ بے گناہ ثابت ہونے والے افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو بے گناہ افراد کو...
104 فلسطینی شہید کر کے اسرائیل کا معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان: حملے قابل مذمت، عالمی برادری خلاف ورزیاں رکوائے، پاکستان
غزہ؍ اسلام آباد؍ دوحہ؍ بیروت؍ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) اسرائیل کی حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بمباری میں ایک دن میں 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوگئے تاہم اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے تاہم خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غزہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا شہید ہونے والوں میں 46 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حماس کے کمانڈر سمیت کئی ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ جو ہمارے ہاں جمہوریت کا ڈھونگ رچا ہوا ہے یہ درحقیقت موروثیت کا وہ شاخسانہ ہے کہ انسان زبانِ حال سے توبہ ہی کہے صاف نظر آتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ایک خاندانی سلطنت کا ایسا کھیل ہے جو پشت در پشت چلا آ رہا ہے۔ جمہوریت؟ یہ تو محض نام بڑے اور درشن چھوٹے والا معاملہ رہ گیا ہے۔ یہ تو ایک کھوکھلی ڈگڈگی ہے جسے پردے کے پیچھے بیٹھا کوئی خاندان اپنی مرضی سے بجاتا ہے، باہر سے نعرہ بلند ہوتا ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس مگر اندرونی حقیقت یہ ہے کہ جب دیکھو وہی پرانی دال وہی پرانا سالن یعنی باپ گیا تو بیٹا، بیٹا نہ ہو تو بھتیجا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251030-08-7 اسلام آباد ( آن لائن )ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جا چکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ...
اسلام آباد:۔ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔ سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جاچکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی کی زیادہ قیمتوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کیریبین جزائی کے ملک جمیکا کو صدی کے سب سے بڑے طوفان ملیسا کے باعث تباہی کا سامنا ہے۔ طوفان جمیکا سے ٹکرانے کے بعد کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کے خطرات سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد لوگ طوفان سے نقصان کے اندیشے کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کا بتانا ہے کہ کیٹیگری 5 کے اس خطرناک طوفان کے باعث جمیکا میں 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں جب کہ طوفان اب کیٹیگری 4 میں بدل گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی جب کوئی قوم اپنی وفاداری کی قیمت اپنے خون سے ادا کرے ، اپنے بزرگوں کی قربانیاں تاریخ میں رقم کر دے ، اور پھر بھی اس پر غداری کے الزام لگیں، تو سمجھ لیجیے کہ انصاف صرف کتابوں میں باقی رہ گیا ہے ۔ بھارت کی وہ سرزمین، جو کبھی گنگا جمنی تہذیب کی علامت کہلاتی تھی، آج تعصب، نفرت اور مذہبی انتقام کے شور میں ڈوب چکی ہے ۔ مسلمانوں نے اس ملک کی تعمیر، ترقی اور دفاع میں اپنی نسلیں قربان کر دیں، لیکن ان کی محبت کے جواب میں نفرت کا انعام دیا گیا۔ کبھی مسجدوں کو مندروں کے نام پر شہید کیا گیا، کبھی ”گاؤ رکشا” کے بہانے بے گناہ نوجوانوں...
قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں نہ صرف افسوسناک بلکہ دل دہلا دینے والی ہیں، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں تمام سرخ لکیریں پار کی جا چکی ہیں۔ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز کی ایک تقریب سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ اسرائیلی حملوں نے قطر سمیت پوری عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ان کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں رہائشی آبادی، تعلیمی اداروں اور حتیٰ کہ سفارتی دفاتر...
یہ 23 مارچ 1931 کا دن ہے۔ آج لاہور میں تین نوجوانوں کو پھانسی دی جانی ہے۔ بگھت سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں سکھ دیو تھاپڑ اور شیو رام ہری راج گرو پر الزام ہے کہ انھوں نے 1928 میں برطانوی پولیس افسر جان سانڈرر کو لاہور میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس کے علاوہ 8 اپریل 1929 کو اسمبلی میں بم پھینکنے کا بھی الزام ہے۔ بھگت سنگھ اور اس کے ساتھی سام راج زندہ باد کا نعرہ لگایا کرتے تھے۔ ان تینوں آزادی کے جنگجوؤں کو معمول سے ہٹ کر شام سات بجے پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوامی ردعمل سے بچا جا سکے مگر مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی مجسٹریٹ...
MUMABI: بالی ووڈ کے اسٹار عمران ہاشمی اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے مشہور ہیں اور شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی حالیہ نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی منفرد اداکاری سے ایک دفعہ پھر مداحوں کا دل جیت لیا جبکہ وائرل ہونے والے سین پر مداحوں کے بدلتے رویے بھی ردعمل دیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق نیٹ فلیکس سیریز کے وائرل ہونے والے سین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی شناخت کو تبدیل کرنے اور مداحوں میں مقبول رہنے کے بارے میں گفتگو کیا۔ عمران ہاشمی یامی گوتم کے ساتھ آنے والی فلم حق کے ٹریلر میں نظر آئے اور ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیٹ فلیکس سیریز میں اپنی اداکاری...
اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیل کی حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے شروع کی گئی بمباری کے نتیجے میں ایک دن میں 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوئے تاہم اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے تاہم کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل نے گزشتہ شب حماس پر معاہدے...
نیویارک: قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ پرجنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملوں کو انتہائی مایوس کن اور دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں تمام سرخ لکیریں عبور ہوچکی ہیں۔ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد نے کہا کہ اسرائیلی حملے نے قطر سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں رہائشی علاقوں، اسکولوں اور سفارتخانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے نے امریکا کو یہ ثابت کر دیا کہ خطے کی تمام سرخ لکیریں عبور ہوچکی ہیں جبکہ حماس نے واضح کیا ہے کہ...
انتہا پسندی اور تشدد قبول نہیں؛ مذہب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا قبول نہیں- مریم نواز کا دوٹوک اعلان
سٹی 42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا لبیک کتنا پاکیزہ لفظ ہے ،یہ وہ لفظ ہے جو بندہ اپنے رب کے حضور احرام باندھ کر کہتا ہےپاکستان میں اس مقدس لفظ کو تشدد یا انتشار کے لیے استعمال کرنا اس کی روح کیخلاف ہے۔ مریم نواز نے سختی سے کہا کسی کی ہڈیاں توڑنا، انہیں مارنا یا راستے بند کرنا اسلام سے مطابقت نہیں رکھتا۔علمائے کرام اور رہبران قوم کو امن و شریعت کے مطابق رہنمائی کرنی چاہیے، تشدد کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ مذہبی جماعتوں کو سیاست کرنے کا حق ہے، مگر انتہا پسندی یا تشدد ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے علما کو دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا کہ...
جائزے کے دوران یہ بات بھی بات سامنے آئی کہ جائیداد کے انہدام اور انکو بند کئے جانے کے نوٹس بغیر کسی قانونی کارروائی کے جاری کئے گئے ہیں جبکہ بیشتر متاثرین کے پاس ملکیت کے درست دستاویزات اور ڈیجیٹل ثبوت موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے بریلی میں ہونے والی حالیہ یک طرفہ گرفتاریوں، انہدامی نوٹسوں اور دکانوں کے بند کئے جانے کے واقعات کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جماعت اسلامی ہند کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بریلی کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کی۔ وفد میں جماعت کے مرکزی ذمہ داران آئی کریم اللہ، ندیم خان، لئیق احمد، مغربی یو پی کے امیر حلقہ...
دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج مسوڑھوں کو جلا سکتے ہیں اور دانتوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں کے کیڑے فالج اور دماغی نقصان کی وجہ بنتے ہیں، تحقیق بی بی سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ جیلز (کریم) سوشل میڈیا پر کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں جن میں قانونی حد سے 500 گنا زیادہ بلیچنگ ایجنٹ موجود ہوتا ہے۔ دانت سفید کرنے والے ایسے غیر مستند علاج اکثر کار پارکنگ اور گھروں کے دروازوں پر بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے ایک حصے کے طور پر ایک بی بی سی رپورٹر نے جعلی دانت سفید کرنے کی سند حاصل...
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دینے پر سر کے خطاب سے نواز دیا گیا۔ ان کو یہ خطاب ونڈسر محل میں ایک تقریب میں شہزادی این نے عطا کیا۔ 43 سالہ جیمز انڈرسن نے اپنے 21 سالہ کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے طویل بین الاقوامی کیریئر میں انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں جیمز اینڈرسن تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کی دنیا دلچسپ اور ڈرامائی لمحات سے بھری پڑی ہے، مگر بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے حالیہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پیش آنے والا واقعہ اپنی نوعیت میں منفرد اور حیران کن تھا۔ 27 اکتوبر کو ڈھاکا کے میدان میں ایسا لمحہ دیکھنے کو ملا جس نے شائقین کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ حیران بھی کر دیا۔میچ کے آخری اوور میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 3 گیندوں پر 17 رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھی۔ فاسٹ بولر تسکین احمد نے پورے زور سے شاٹ کھیلا، گیند باؤنڈری لائن کے پار جا کر چھکے میں تبدیل ہوئی، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے، ٹیم کے کھلاڑی بھی جشن منانے لگے۔ لیکن اسی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں لایا گیا نہیں ہوں بلکہ مجھے منتخب کیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سنا ہے کہ میں یہاں بار کونسل کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے آرہا ہوں۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ میں یہاں صرف رول آف لاء کے لیے آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے پالیسی گائیڈ لائنز کے لیے ملنا چاہتا ہوں، میں نے محکمہ داخلہ کو کہا کہ پنجاب اور وفاق کو ملاقات کے لیے خطوط لکھیں۔ سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عدالت میں بھی ملاقات کے لیے درخواست...
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے آئندہ برس فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا عزم ظاہر کردیا۔ لیونل میسی اپنی فٹنس جانچنے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔ 38 سالہ میسی نے کہا ہے کہ اگر میں 100 فیصد ٹھیک اور ٹیم کے لیے مفید ثابت ہو سکا تو لازمی طور پر ایونٹ کا حصہ بننا چاہوں گا۔ گزشتہ دنوں انہوں نے انٹرمیامی سے 2028 تک معاہدے میں توسیع کرکے اپنے بلند عزائم کو تقویت دی ہے۔ میسی نے اب تک ارجنٹینا کے لیے 195 میچز میں 114 گولز کیے ہیں۔ اگر وہ 2026 ورلڈ کپ میں کھیلتے ہیں تو یہ ان کا چھٹا ورلڈکپ ہوگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گیونگجو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی مضبوط فائٹر قرار دیا۔جنوبی کوریا میں اے پی ای سی سی ای او سمٹ کے ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں اچھے انسان ہیں اور فیلڈ مارشل ایک بہت زبردست فائٹر ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر بتایا کہ ایک وقت آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم شدت اختیار کر گیا تھا اور لڑائی میں سات طیارے گرائے گئے — جو ایک بڑی بات تھی کیونکہ دونوں ایٹمی قوتیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بحران میں اُن کے اثر و رسوخ نے کام کیا: انہوں نے وزیراطلاعات مودی کو فون کر...
صدی کا سب سے بڑا طوفان ’’ملیسا‘‘ جمیکا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پورے جزیرے میں تباہی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کیٹیگری 5 کے اس انتہائی خطرناک سمندری طوفان نے جمیکا کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا، جہاں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور درجنوں عمارتیں، بجلی کے پول اور درخت زمین بوس ہوگئے۔ طوفان کے بعد اب اس کا رخ کیوبا کی جانب ہے، جہاں حکام نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے خطرات کے پیشِ نظر اپنے گھروں...
نارتھ یارکشائر کے علاقے نِیڈرڈیل (Nidderdale) میں رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی نہ پئیں، حتیٰ کہ اُبالنے کے بعد بھی نہیں، کیونکہ پانی کے نمونوں میں آلودگی پائی گئی ہے۔ یارکشائر واٹر کمپنی کے ترجمان کے مطابق، ہیروگیٹ کے قریب 34 مکانات میں پانی میں غیر معمولی کیمیائی و طبعی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ڈارلے، مینوتھ ہل، برسٹوتھ، ہائی برسٹوتھ، فاریسٹ مور، فیلزکلف اور لافٹ ہاؤس شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، مزید 43 گھروں کے لیے اب بھی اُبال کر پینے کی ہدایت برقرار ہے، تاہم مذکورہ 34 گھروں کے مکینوں کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں نلکے کا پانی...
گزشتہ تین ماہ کے دوران بیرون ملک دوروں میں کس کو کیا کیا تحائف ملے ؟ وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے جولائی تاستمبر 2025کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈجاری کر دیا جس کے مطا بق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تحائف ملے۔ وزیر اعظم تعداد کے اعتبار سے تحائف وصول کرنے والوں میں سر فہرست ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر بجلی اویس لغاری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سیکرٹری سینیٹ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو تحائف ملے۔وزیر مملکت...
عہدہ چھوڑنے سے قبل گنڈاپور نے صوبے میں پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کا باب بند کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد :(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے دورِ حکومت میں علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کیخلاف صوبے میں درج تقریباً تمام مقدمات نمٹا دیے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ کے مطابق، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 9 مئی 2023ء کے احتجاج کے سلسلے میں 319 کیسز درج کیے گئے تھے، ان میں سے 268 کیسز پولیس اور استغاثہ...
لاہور+ گوجرہ+ جڑانوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے روڈ کارواں سے گوجرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں کوئی کسانوں کے لیے آواز نہیں ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی جو دیہات میں بستی ہے۔ آپ لوگوں نے بہت اتحاد دیکھ لیے ، سب تجربے ناکام ہوگئے۔ اب ہمارا اتحاد پاکستان کے عوام سے ہے۔ جماعت اسلامی کی پوری لیڈرشپ آپ جیسی ہے۔ فارم 47 ہوں یا فارم 45 سب ایک ہیں۔ یہ ستر‘ اسی فیصد ہیں جو ارب پتی ہیں۔ ان کا عام آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کے سارے لوگ مڈل کلاس لوگ ہیں۔ جماعت اسلامی عام لوگوں کی جماعت ہے۔ آپ ہمارا ساتھ دیں، ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-23 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سابق سفیر ملاعبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے پاکستان نے نہیں بلکہ ان کے اپنے ہم وطنوں نے کیا تھا۔ان کے بقول پاکستانی حکام نے کئی ماہ تک عبدالسلام ضعیف کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اسلام آباد چھوڑ دیں تاکہ انہیں بعد میں پیش آنے والی صورتحال سے بچایا جا سکے۔جب اس حوالے سے عبدالسلام ضعیف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق کے بیان کو مسترد کر دیا۔پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر سیمینار اسلام آباد میں قائم خیبر مارگلہ فاؤنڈیشن نے منعقد کیا تھا، اس سیمینار میں...
حیدرآباد: سول اسپتال میں بروقت علاج فراہم نہ کرنے اور غفلت برتنے پر نوجوان حسنین زرداری کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر مارکیٹ پولیس نے نو ڈاکٹرز اور سول ہسپتال کے افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ متوفی کے والد عامر لطف علی زرداری کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں ایم ایس ڈاکٹر اکبر ڈاہری، پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہ، اور دیگر ڈاکٹروں کو نامزد کیا گیا۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ سول ہسپتال کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث ان کے بیٹے کی زندگی بچائی نہیں جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق سترہ سالہ حسنین کو ڈینگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-03-7 مظفر اعجازدنیا بھر میں حکمران اپنی قوم کو حقائق سے باخبر نہیں رکھتے، ہمیشہ حقائق کے برخلاف باتیں کرتے ہیں، اور زیادہ تر یہ کام وہ حکمران کرتے ہیں جو جنگوں میں مصروف ہوتے ہیں یا کسی کے لیے جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں اور دنیا میں کسی قوم کو اس کے حکمرانوں نے سب سے زیادہ اندھیرے میں رکھا ہے تو وہ پاکستانی قوم ہے، اسے ابتدا سے حقائق سے دور رکھا گیا۔ پاکستان کے قیام سے لے کر ایوب خان کے مارشل لا تک، اس کے بعد سے آج تک سرکار جو بتاتی ہے وہ کچھ عرصے بعد غلط ثابت ہوتا ہے۔ گزشتہ چالیس برس سے تو پاکستان ایک ایسی جنگ میں الجھا ہوا ہے، جو...