2025-07-13@06:14:53 GMT
تلاش کی گنتی: 141
«والے تھے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) تل ابیب کے ’’یرغمالی اسکوائر‘‘ پر ہفتے کے روز ایک بڑی اسکرین پر رہائی پانے والی یرغمالیوں کی نحیف اور کمزور صورتیں نمودار ہوئیں، تو وہاں لوگوں میں خوف کی ایک لہر دیکھی گئی۔ ان سینکڑوں افراد نے دیکھا کہ اوہد بن امی، ایلی شارابی اور اور لیوی حماس کے جنگجوؤں کے درمیان کھڑے تھے۔ غزہ میں چھ ہفتوں کی جنگی بندی کے معاہدے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا یہ پانچواں موقع تھا۔ یہ معاہدہ انیس جنوری سے نافذ العمل ہے۔ تاہم، تب کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا جب آزادی پانے والے یرغمالیوں کی جسمانی حالت انتہائی بدحال نظر آئی۔ ان یرغمالیوں کی ویڈیوز سامنے آنے سے...
جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غربت کے خاتمے اور اعلی تعلیم کے حصول کی طرف توجہ دلانے میں مرحوم پرنس کریم آغا خان کا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (ف) کے رہنما مولانا عطاء اللہ شہاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین اور روحانی متوسلین و معتقدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم پرنس کریم آغا خان انسانی دنیا میں غربت کے باضابطہ خاتمے، تعلیم کے فروغ اور ترقیاتی کاموں کے اعتبار سے ایک بہت بڑا اور مستند حوالہ بن چکے تھے۔ ترقی یافتہ دنیا اور ترقی...
راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا جس کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوگئے،تینوں خوارج خواتین کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ شرپسند دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور...
مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو بیرون ملک گداگری میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ ملزمان سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر پاکستان پہنچے تھے، انہیں سعودی حکام نے گداگری میں ملوث ہونے پر ملک بدر کیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق مختلف شہروں سے ہے، جن میں راجن پور، کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ شامل ہیں، یہ تمام افراد عمرہ ویزے پر سعودی عرب گئے تھے لیکن وہاں کئی ماہ سے گداگری میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ یونٹ کراچی منتقل کر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، پی ایم ڈی سی کی خصوصی کمیٹی نے تحقیقات کی ہیں، جس کے لیے 9 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی۔انکوائری رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جو ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ میں گریس مارکنگ ثابت نہ ہو سکی، شکایت کنندہ ری ٹیسٹ میں گریس مارکنگ ثابت نہ کر سکے۔یاد رہے کہ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے عدالتی حکم پر ایم ڈی کیٹ ری...
لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغواء کئے گئے ایف سی کے تین اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ٹانک میں علاقہ چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی لاپتہ ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغواءکا خدشہ ظاہر...
حماس نے مزید 2 یرغمالی اسرائیلیوں کو رہا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز حماس آج مجموعی طور پر 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا کرے گا جن میں سے 2 کو حکام کے حوالے کردیا گیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آج رہائی پانے والوں میں اوفر کالڈیرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس شامل ہیں۔ فلسطینی قیدیوں سے متعلقہ سوسائٹی نے کہا کہ غزہ میں قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے آزاد کر دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق براہ راست ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ حماس نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر...

امریکا اور ہالینڈ نے سائٹس ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ کرنیوالے پاکستانی گروہ کیخلاف شکنجہ کس دیا
امریکی اور ڈچ حکام نے ایک مشترکہ کارروائی کے ذریعے پاکستان سے چلنے والے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔ یہ ویب سائٹس ہیکنگ ٹولز کی فروخت اور مالی فراڈ میں ملوث تھیں، جو دنیا بھر میں پھیل کر غیر قانونی سرگرمیاں کر رہی تھیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ان ویب سائٹس کے سرورز کو بند کر دیا گیا ہے، جو کہ ہیکنگ اور مالیاتی دھوکے کے بین الاقوامی گروپوں کو ویب ٹولز فراہم کر رہی تھیں۔ ان ویب سائٹس کو چلانے والا گروہ جسے “صائم رضا گروپ” یا “ہارٹ سینڈر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے آن لائن مارکیٹ پلیسز کے ذریعے ان ٹولز کو فروخت...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد جعلی دستاویز اور تعلیمی اسناد کی بنیاد پر امریکی ویزا حاصل کرنے آئے تھے۔ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ایف ائی اے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے امریکا کے بی ون بی ٹو ویزے کیلئے درخواست دی تھی، تمام افراد تعلیمی کانفرنس میں شرکت کےلیے امریکا جانا جانے کے خواہاں تھے۔ حراست میں لیے گئے افراد ایک گروپ میں ویزا کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا چاہتے تھے۔
لاہور سے بچھڑنے والے مکینوں نے جس وارفتگی سے اسے یاد کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کی محبت خاص طور پر اس وقت عود کرآتی ہے جب ہندوستان میں ان کی لاہور کے کسی باسی سے ملاقات ہوتی ہے اور وہ بے ساختہ جذبوں اور دلی کیفیت کا اظہار کرتے ہیں، اپنائیت کا یہ بے پناہ احساس فکشن اور نان فکشن دونوں طرح کی تحریروں میں ملتا ہے۔ پہلے فکشن کی دنیائے بسیط میں داخل ہوتے ہیں۔ تقسیم کے بارے میں جن کہانیوں کا میرے ذہن پر گہرا اثر ہوا، ان میں موہن راکیش کی کہانی ‘ملبے کا مالک’ بھی شامل ہے، جسے میں نے کئی سال پہلے معروف ادبی جریدے ‘آج ‘میں پڑھا تھا۔ اسے سندھی...
فرانس سے تعلق رکھنے والے 2 سائیکلسٹ گوگل میپس کو فالو کرتے ہوئے بھارت میں کھو گئے اور کئی گھنٹے بھٹکنے کے بعد پولیس کے ہاتھ لگے۔ یہ بھی پڑھیں:گوگل میپس نے ایک سال سے گمشدہ شخص کا معمہ حل کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق 2 فرانسیسی سائیکلسٹ دہلی سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانے کے لیے نکلے تھے اور گوگل میپس کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے، تاہم بھٹک کر بریلی کے علاقے میں واقع چوریلی ڈیم کے قریب پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق لوگوں نے رات کے وقت 2 غیرملکیوں کو سائیکلوں پر سوار دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائیکل سواروں کے مطابق وہ نیپال جانے کے لیے نکلے...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشت کے بیٹوں کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشت کا بڑا گھر ہونے کے باوجود تمام افراد گھر کے ایک کمرے میں ہی رہائش پذیر رہے۔ مادھوری کے شورہ ڈاکٹر شری رام المعروف نینے نے اپنے بچوں کی پرورش کے بارے میں بتایا کہ ہمارے دو بیٹے آرین اور ریان ہیں، جو اب امریکا میں ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ ڈاکٹر نینے نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اور مادھوری اپنے بچوں آرین اور ریان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ خاندانی گفتگو کے دوران انہوں نے ان اقدار کے بارے میں بات کی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی تیسر ٹاون میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی تیسر ٹاون سیکٹر 35 سی میں گزشتہ روز شادی کی تقریب ہوئی جس میں باراتیوں نے فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارات کے دوران گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو ولد آئزک کے نام سے ہوئی تھی،زخمیوں میں 6 سالہ ایلن ولد شہزاد مسیح اور 30 سالہ روبن ولد بابر شامل تھے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم...
اسلام آباد: مولانا غلام حیدر جنڈالوی کشمیر کی تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما اور ڈوگرہ سامراج کے خلاف جدوجہد کا ایک روشن استعارہ تھے۔ مولانا غلام حیدر جنڈالوی نے 1940 میں پونچھ کی خود مختاری ختم کرنے پر ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف کشمیری قوم کو متحد کرکے بھرپور تحریک چلائی۔ ڈوگرہ حکومت نے مولانا کو عوامی بیداری پیدا کرنے پر گرفتار کیا اور ریاست بدر کرکے انگریزوں کے زیر انتظام علاقے میں دھکیل دیا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے لاہور میں ہونے والے قرارداد پاکستان کے اجلاس میں مولانا کو شرکت کی خصوصی دعوت دی جہاں انہوں نے کشمیری وفد کی سربراہی کرتے ہوئے شرکت کی۔ مولانا کے خطاب...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آصف بشیر کو خدمات عامہ کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ جمعہ کو ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ تقریب میں پڑھے گئے توصیفی کلمات کے مطابق آصف بشیر جو اس وقت ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر تعینات ہیں، کو وفاقی وزارت مذہبی امور نے گزشتہ برس حج آپریشن کے لیے بطور معاون حج منتخب کیا تھا۔ آصف بشیر ایام حج میں منیٰ میں معاون کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جہاں بھارت سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمین کے خیمے موجود...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو قتل کرنے والے روڈاکوبانان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق قتل کی غلط رپورٹنگ اور مجرم کو مسلمان بتانے پر ملک بھر میں گزشتہ برس مسلمانوں کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ڈانس روم میں حملہ کرنے والے کو سوشل میڈیا کو مسلمان قرار دیا گیا تھا، جس پر انتہاپسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ سفید فام انتہاپسندوں نے مسلمان بچیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں جس پر مسلمان عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہوگئے تھے۔
فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفتر پر حملے کے الزما میں 6 پاکستانیوں کو قید کی سزائیں، پاکستانی ظہیر محمود نے میگزین چارلی ہیبڈوکے دفتر پر 2020ء میں حملہ کیا تھا جس میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، چارلی ہیبڈو میگیزین پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کو 30 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔ 5 دیگر پاکستانیوں...
چارلی ہیبڈو میگیزین پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کو 30 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں. فرانس میں گستاخانہ خاکے شئع کرنے والے میگزین کے دفتر کے باہر 2020 میں ہونے والے چاقو حملے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں اُن میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔سزا مکمل ہونے کے بعد 37 سالہ ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔5 دیگر پاکستانیوں جن میں سے کچھ حملے کے وقت نابالغ تھے، ظہیر محمود کی...
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفترکے باہر 2020 میں ہونے والے چاقو حملے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی۔روز نامہ امت نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں ا±ن میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔سزا مکمل ہونے کے بعد 37 سالہ ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔5 دیگر پاکستانیوں جن میں سے کچھ حملے کے وقت نابالغ تھے، ظہیر محمود کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) پیرس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک پاکستانی شخص کو سن 2020 میں شارلی ایبدو کے سابق دفاتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں 30 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 29 سالہ ظہیر محمود کو ستمبر 2020 ء میں مذہبی انتہا پسندی کے تحت حملے میں قتل اور دہشت گردی کی کوشش کا مجرم پا یا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے فرانسیسی ٹیچر کا قتل: مقدمہ شروع ظہیر محمود کا خیال تھا کہ وہ پیرس میں طنزیہ میگزین شارلی ایبدو کے ملازمین پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک ہی...
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں 18جنوری کو ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ۔ حادثے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے بعض شدید زخمی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے۔ افریقا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک میں اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری 2025)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے 20 سال بعداپنے ہیڈکوارٹرز سے ایڈوائزری جاری کر دی ،ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پر 9 شہروں سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے ،جن 9 شہروں کی نگرانی کی جائے گی، ان میں منڈی بہا الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں جبکہ پہلی بار سفر کرنے والے 15 سے 40 سال کے مسافروں کی نگرانی کی جائے۔ ایف آئی اے کی ایڈوائزری کے تحت پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔فیڈرل انوسٹی...
مراکش کشتی حادثے میں لاپتا ضلع خیبر کے شہر جمرود سے تعلق رکھنے والے اجمل کے والد کہتے ہیں کہ ایجنٹ نے 15 لاکھ روپے مانگے تھے جو انہوں نے بھجوادیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک انہیں کوئی پتا نہیں کہ ان کا بیٹا زندہ بھی ہے یا نہیں۔ اجمل کے والد نے حکومت کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی۔ تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں جمرود لاپتا پاکستانی تارکین وطن مراکش کشتی حادثہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی کے مسافروں سے کھلے سمندر میں تاوان مانگا گیا، تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑدیا گیا جب کہ زیادہ تر اموات سرد موسم اور تشدد کے باعث ہوئیں۔نجی چینل کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کو اپنے بیانات ریکارڈ کروادیے ہیں جس میں ہوشرما انکشافات کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کے لیے ایک حکومتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نارتھ) منیر مارتھ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری اور وزارت...
پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر بگن کے قریب فائرنگ اور اشیائے خورد و نوش لے جانے والی مال بردار گاڑیوں کی لوٹ مار کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کرم میں درج کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق درج مقدمہ میں 20 نامعلوم ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی سمیت متعدد دفعات شامل کر لی گئیں۔گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں فورسز کے جوان، 2 ڈرائیور شہید جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے. حملے کے بعد ملزمان نے گاڑیوں کو آگ بھی لگائی اور 8 ڈرائیوروں کو اغواء کر لیا تھا۔ یاد رہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ...
کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی 77 سالہ اشرف طائی کی انجیو گرافی رپورٹ کے مطابق ہارٹ اٹیک سےان کے دل کا متاثرہ حصہ ناکارہ ہوگیا ہے،گرینڈ ماسٹر کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اشرف طائی کو سانس پھولنے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی انجیوگرافی کی گئی، رپورٹ میں دل کے ایک حصے کے ناکارہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف طائی کو دوائیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ ایک دو روز میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج...
جنوری 20 سال 1988 کو پشاور میں سوگ کا سماں تھا، ہر ایک جناح پارک پہنچنے کو بیتاب تھا، جہاں خدائی خدمت گار اور پشتوں رہنما خان عبدالغفار المعروف باچا خان کا جسد خاکی آخری رسومات کے لیے رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر موجود صحافی اور سیاسی کارکنوں کے مطابق 20 جنوری کو سربراہ خدائی خدمت گار تحریک باچا خان کے پشاور میں انتقال کی خبر آناً فاناً ملک بھر میں پھیل گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مہاتما گاندھی کے نام پر راولپنڈی کی مشہور ’گاندھی گلی‘ کی تاریخ وہ بتاتے ہیں کہ باچا خان کے جسد خاکی کو دن کے وقت پشاور شہر کے وسط میں واقع جناح پارک لایا گیا تو سیاسی قائدین اور کارکنوں سمیت عام شہری بڑی...
خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ کیو) قیصر عباس نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ گاڑیوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اب تک جن افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں ایک اور سیکیورٹی اہلکار، 6 ڈرائیورز اور 2 مسافر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امدادی سامان پاراچنار لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 4 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی نے بتایا تھا کہ حملہ...

پاڑا چنار: امدادی قافلہ لے جانے والے 6 لاپتا افراد کی بوری بند لاشیں برآمد، بمشکل طے پایا امن معاہدہ ختم
خیبرپختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم میں 6 افراد کی بوری بند لاشیں ملنے پر عمائدین نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جرگے کے ذریعے کیا گیا امن معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کرم شورش: بگن میں خوراک و ادویات کی رسد کاٹنے کے لیے امدادی قافلے پر راکٹ حملے و فائرنگ یاد رہے کہ گزشتہ روز اشیائے ضروریہ اور ادویات پاڑا چنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر بگن کے مقام پر حملہ کردیا گیا تھا۔ گاڑیوں پر راکٹ حملے اور فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کل ہی قافلے کی سیکیورٹی پر مامور 2 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں سمیت کچھ لوگ لاپتا ہوگئے تھے۔ (لاپتا...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ میں اپیل پر جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کابینہ میں یہ منحوس آرڈر آیا تو میں نے اُسی وقت کہا تھا کہ اس کا انجام جیل ہے، یہ ایک اسٹیٹ فارورڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جب شہزاد صاحب مذاکرات کرنے برطانیہ گئے تھے تو تب بھی کابینہ کو نہیں معلوم تھا اور نہ ہی کابینہ کی منظوری ان مذاکرات میں شامل تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا...
اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ میں سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دہراہے پر کھڑے ہوگئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کئے تھے۔ سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبر کو بھی برطانیہ کابینہ کی منظوری...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ظالموں نے ماں اور بچے کی صحت پر خرچ ہونے والے فنڈز کو بھی نہیں بخشا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی میں بینظیر نشو نما پروگرام میں بڑے مالی غبن اور گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس پروگرام پر خیبرپختونخوا میں کام روک دیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مالی بے ضابطگیوں، گھوسٹ ملازمین پر ورلڈ فوڈ پروگرام نے سوالات اٹھائے، دستاویزات میں صرف تنخواہوں میں 799 ملین روپے کی بےضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ آپ ’او او‘ کر رہے تھے، مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے، ایمل ولی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سینیٹر...
اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدرنے سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر اپنے رشتہ داروں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔ اپنی حالیہ پوسٹ میں محسن عباس حیدر نے خاندان کے افراد کے لیے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خاندان کے افراد جو میرے والد کے جنازے پر ’مہمانوں‘ جیسا طرزِ عمل دکھا رہے تھے ان کے آنے کا شکریہ، لیکن امید ہے کہ میں آپ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا‘۔ واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کے والد گزشتہ ماہ 19 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعددہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکا خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد...
روزی کمانے کے بہت سے روایتی طریقے ہیں جن سے ہم واقف ہیں لیکن پیسوں کے لیے کسی کی تعریف کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ایک ادھیڑ عمر جاپانی شہری جنہیں ’انکل پریز‘ (تعریفوں کے انکل) کے نام سے جانا جاتا ہے، روزانہ سڑک پر کھڑے ہوتے ہیں اور تھوڑی سی فیس کے عوض اجنبیوں کی تعریفیں کر کے روزی کماتے ہیں۔انکل پریز نے پہلی بار جاپان میں خبروں میں گزشتہ سال جگہ بنائی جب فوجی ٹی وی نے ان کے اس منفرد “پیشے” پر ایک مختصر دستاویزی فلم ریلیز کی۔ 43 سالہ شہری اس سے قبل اپنے آبائی شہر توچیگی میں ایک کمپنی میں کام کرتے تھے لیکن زندگی کے ایک موڑ پر انہیں جوئے...
بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ...