2025-10-04@20:35:52 GMT
تلاش کی گنتی: 852
«چیمبر ا ف کامرس اینڈ انڈسٹری»:
(نئی خبر)
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلیے سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے بذریعہ پورٹ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن -بنہائی نیوء ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن کی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو مثبت رجحان غالب رہا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس کے کاروبار میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر 12 بج کر 25 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,204 پوائنٹس بڑھ کر 149,822.20 کی سطح پر پہنچ گیا، جو 0.81 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروبار میں گاڑیوں کے کارخانے، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، دواسازی اور بجلی پیدا کرنے والے شعبے نمایاں طور پر سرگرم رہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 100 انڈیکس 1,900 پوائنٹس گر گیا ہیوی ویٹ اسٹاکس جیسے حبکو، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، او جی ڈی...
تیانجن ( نیوزڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) باہمی اعتماد اور مشترکہ مفاد کے اصولوں کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ چینی شہر تیانجن میں جاری ایس سی او سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ رکن ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت 2.3 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ چین رکن ممالک کو 10 ارب یوآن قرض فراہم کرے گا۔ چینی صدر نے...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے دوران لی جانے والی گروپ فوٹو پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو فوٹو میں مرکزی حیثیت نہیں دی گئی اور انہیں کونے میں کھڑا کر دیا گیا، جو بھارت کے وقار کے خلاف ہے۔ دنیش کے وِہرا کے مطابق فوٹوگراف میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ بالکل درمیان میں موجود تھے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو شی جن پنگ کے قریب رکھا گیا۔ اس کے برعکس وزیراعظم مودی کو صفِ اوّل میں ہونے کے باوجود تقریباً چوتھے یا پانچویں نمبر پر کونے کی جانب کھڑا کیا گیا۔ ...

چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام
چینی صدر کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 31 August, 2025 سب نیوز بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چین کے شہر تھیان جن کے میجیانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں موجود بین الاقوامی مہمانوں کے لئے ایک استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا۔ اتوار کے روز استقبالیہ ضیافت سے قبل شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان نے غیر ملکی رہنماؤں اور ان کی بیگمات کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوائے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہ اجلاس باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ اجلاس کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ نے وزیرِاعظم پاکستان کا استقبال کیا۔ افتتاحی سیشن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر رکن ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے، جبکہ اجلاس سے قبل تمام سربراہانِ مملکت نے اجتماعی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس: دہشت گردی کے خلاف جامع طریقہ کار اپنانے کی ضرورت استقبالیہ تقریب سے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہاکہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور باہمی تعاون...
بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں واضح تضاد اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جو ماضی میں چین مخالف بیانات کے ذریعے سیاسی میدان گرماتے رہے، آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہیں۔ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو ان کے خیالات چین کے حوالے سے انتہائی منفی تھے۔ وہ جلسوں میں یہ بیانات دیتے رہے کہ "جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کیلئے پروٹوکول ہونا چاہئے؟" لیکن اب وہ صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی فوجی قیادت نے بھی چین کے خلاف الزامات...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی سطح کے میچز منعقد ہونے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی شاہد آفریدی نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر حاضری دے کر پھول رکھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا اس صوبے اور اس کی سرزمین سے گہرا رشتہ ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے قربانیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے چیریٹی میچ کا انعقاد ایک...
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے فریم ورک کے تحت رکن ممالک نے اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات پر ردِعمل کے لیے ایک واضح اور شفاف طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ کسی بھی ملک پر فوری الزام تراشی کے بجائے مکمل تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی مؤقف اختیار کیا جا سکے۔ چین میں منعقدہ ایس سی او سربراہان مملکت کے اجلاس میں اس امر کو باؤر کرانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کئی خطوں میں جنم لیتی ہے، جن میں بلوچستان، پاکستان اور چین بھی شامل ہیں، اس لیے اس کے اسباب کو جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں سی ٹی ڈی...
کراچی: پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں 9 سال بعد ہفتے کو ٹی20 میچ میں مدمقابل ہوں گی، ٹرائنگولر سیریز کا میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس عمدہ کارکردگی کیلیے بے چین ہیں، میزبان کپتان نے بھی بلند عزائم ظاہر کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کا واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 2016 کے ورلڈکپ میں میرپور بنگلہ دیش میں کھیلا گیا تھا،شاہد آفریدی کی زیرقیادت گرین شرٹس نے 7 وکٹ سے فتح حاصل کر لی تھی،17 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد عمر اکمل اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 114 رنز کی شراکت بنائی۔ اب دونوں ٹیموں کا ٹرائنگولر سیریز میں ہفتے کو شارجہ میں سامنا ہوگا، پاکستانی...
چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف 30 اگست تا 4 ستمبر 2025 چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بیجنگ میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی ملاقاتیں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ہوں گی جن میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیر خارجہ سے ملاقات میں چین کو آہنی دوست قرار دیا: چینی وزارت خارجہ وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی...
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں مبینہ طور پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کے رہائشی ظفر اقبال نے بتایا کہ ان کی بیٹی علینہ 26 اگست کو وفات پا گئی تھی اور تدفین خان کالونی قبرستان میں کی گئی تھی۔ والد کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح فاتحہ کے لیے قبرستان پہنچے تو دیکھا کہ بیٹی کی قبر کھدی ہوئی تھی اور کفن قریبی حویلی میں پڑا ہوا تھا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دھمیال اور دیگر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ ایس...
یوکرین کے ایک بڑے پروپیگنڈا پلیٹ فارم نے روسی بچوں کے مقبول کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ کو ملک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے بچوں کے پروگرام کے طور پر سامنے آنے پر ’کرنج آف دی ڈے‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ’کارٹونسٹ‘ چوروں کی منفرد واردات 2009 میں شروع ہونے والا یہ کارٹون، ایک شرارتی بچی ماشا اور ایک ریٹائر سرکس ریچھ کی کہانی پر مبنی ہے، جو دنیا بھر میں مقبولیت کے اعتبار سے ٹاپ 10 میں شامل ہو چکا ہے۔ بدھ کو ٹیلیگرام چینل ’ترخا‘ نے لکھا کہ ’یہ روسی کارٹون یوکرین میں سب سے مقبول بچوں کا یوٹیوب چینل ہے۔ 2025 میں ہی یوکرینی ناظرین سے روسیوں کو 2.4 ملین ڈالر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان یعنی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کو چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیموپر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 اگست 2025 کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ٹیمو کی سرگرمیاں مقامی تجارت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور صارفین کے حقوق کو متاثر کر رہی ہیں۔ نوٹس میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل اور چین اسٹور ایسوسی ایشن کی شکایات بھی شامل تھیں، جن کے مطابق ٹیمو ’غیر معمولی کم قیمتوں اور جارحانہ مارکیٹنگ‘ کے ذریعے مقامی ریٹیلرز کے لیے غیر پائیدار حالات پیدا کررہا ہے۔ سی سی پی نے واضح کیا کہ چونکہ ٹیمو پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے اس...
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان یعنی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کو چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیموپر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 اگست 2025 کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ٹیمو کی سرگرمیاں مقامی تجارت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور صارفین کے حقوق کو متاثر کر رہی ہیں۔ نوٹس میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل اور چین اسٹور ایسوسی ایشن کی شکایات بھی شامل تھیں، جن کے مطابق ٹیمو ’غیر معمولی کم قیمتوں اور جارحانہ مارکیٹنگ‘ کے ذریعے مقامی ریٹیلرز کے لیے غیر پائیدار حالات پیدا کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میرے آرڈر کرنے سے پہلے ہی ٹیمو مہنگا ہوگیا، ہمیشہ دیر کردیتاہوں‘ سی سی پی نے واضح...
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل 2 سے 11 ستمبر تک متوقع ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں مون سون کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 7 اسپیل گزر چکے ہیں جبکہ 8 واں اسپیل 2 سے 11 ستمبر تک متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق رواں برس مون سون معمول سے 22 فیصد زیادہ شدت کے ساتھ آیا، جس کے باعث اب تک 800 افراد جاں بحق اور 1100 زخمی...
لاہور: مصری شاہ میں دکان پر کھڑی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مصری شاہ پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو یہاں اپنے والد کی دوا خریدنے کے لیے آئی تھی، ملزم نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بہانے چھیڑ چھاڑ کی اور فرار ہو گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم شہباز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے اوباش ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری...
کراچی: تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی تن ساز ہیروز وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں محمد شکیل، فراصت علی، اعجاز احمد، فیضان گل اور بلال احمد شامل ہیں، جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں فتح حاصل کی۔ قومی ہیروز کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تن سازوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور قومی پرچم لہرائے...
لاہور: ہنجروال پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی اپنی خالہ کے ساتھ خریداری کے لیے اتوار بازار گئی تھی، دکاندار ملزم ثناء اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم ثناء اللہ نے بچی کو فزیکلی اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ثناء اللہ کے خلاف بچی کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ہنجروال پولیس نے ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی سے فوری گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈاکٹر...
اسلام آباد( صغیر چوہدری ) ڈاکٹر سید مرتضیٰ اندرابی نے بطور قائمقام چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آر سی) اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، ڈآکٹر مرتضی اندرابی کو تین ماہ کے لیے پی اے آر سی کا قائمقام چئیرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے پی اے آر سی کے چیف سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر سید مرتضی اندرابی کو قائم مقام چیئرمین کا چارج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری تین ماہ یا مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک ادا کریں گے۔ڈاکٹر مرتضی اندرابی اس وقت پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں ممبر اینمل سائنس ڈویژن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔...
چین میں ایک کار کمپنی نے سڑک پر حادثات سے بچنے کے لیے ایموجیز کا سہارا لے لیا۔ ایکس پینگ نامی کمپنی غصے کی حالت میں موجود ڈرائیورز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک نیا فیچر ڈیزائن کیا ہے جس کا مقصد حادثات کو روکنا ہے۔ گانگژو کی مقامی کار کمپنی ایک آگمنٹڈ ریئلٹی گیم بنایا ہے جو ڈرائیورز کو سڑک پر غصے کا سبب بننے والوں کو ایموجیز پھینک کر مارنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ فیچر ونڈ شیلڈ پر تھری ڈی اسپیس میں پروجیکٹ کیا جائے گا اور ڈرائیور ان ایموجیز کو گاڑیوں سے لگتا دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹیئرنگ وہیل پر ایک بٹن ہوگا جو ٹریگر کا کام کرے گا اور...
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے۔ ان میں اشیاء کی تجارت کا پیمانہ بڑھتا رہا۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی رکن ممالک کے ساتھ اشیا کی تجارت 247.7 ارب ڈالر تک پہنچی جو سال بہ سال 0.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے اور 2024 میں یہ حجم 512.4 ارب ڈالر تک پہنچا ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔تجارت کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور اقتصادی و تکنیکی تعاون...
’جیو نیوز‘ گریب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مون سون کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وہاں بحالی جاری ہے، متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان اور خوراک فراہم کی جائے گی۔ این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ این ڈی ایم اے نے مزید مون سون بارشوں اور سیلاب سے خبردار کردیاٹیکنیکل ایکسپرٹ این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب...
لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کو خیبرپختونخوا کے 9 متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنی) اور اچانک سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں، حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات میں...

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین سے وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت گروپ کے جنرل مینیجر مسٹر شوژن کررہے تھے۔ چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا۔چین کے گروپ نے سولر چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے چین کے گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی...
کراچی: چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ کی تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس(Wuchang Shipbuilding Industry Group Company Ltd, Shuangliu Base) میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبد الصمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے میں موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے پیشِ نظر میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیاـ انہوں نے اعادہ کیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پر...
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطے میں رہیں۔
وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے...
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی بلا تعطل ٹرانزٹ روٹس تک رسائی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے بتایا کہ انہوں نے آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ اور روسی وزارت خارجہ کے قفقاز امور کے خصوصی ایلچی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی کرنسی سے 4 صفر ختم کرنے کی منظوری انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی امور پر بات ہوئی، خاص طور پر قفقاز خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے ہمسایہ ممالک کے درمیان امن و استحکام کے قیام کی حمایت...
عالمی شہرت یافتہ امریکی ماہرِ معاشیات پروفیسر جیفری ڈی ساکس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کو امریکا کی چین مخالف تجارتی جنگ میں استعمال ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسی کبھی بھی اپنے اتحادیوں کے حق میں مستقل اور سنجیدہ نہیں رہی، اور حالیہ 50 فیصد ٹیرف کا نفاذ اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے۔ ان کے مطابق نئی دہلی کو صرف امریکی مارکیٹ پر انحصار کرنے کے بجائے روس، چین، آسیان اور افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے چاہئیں۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ساکس نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو میں کہا...
چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بھارتی فائبر آپٹکس پر 30 فیصد تک ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین بھارتی فائبر آپٹک مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھے گا، بھارت سے درآمد شدہ سنگل موڈ آپٹیکل فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ٹیرف برقرار رہے گا۔ اینٹی ڈمپنگ ٹیرف کے تحت زیادہ سے زیادہ محصولاتی شرح 30.6 فیصد ہو گی، چین نے ٹیرف پہلی بار 2014ء میں نافذ کیے تھے، اگست 2020ء میں توسیع کی گئی تھی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ان ممالک سے اپیل کی ہے جو امریکی پابندیوں کا شکار ہوئے ہیں کہ وہ مشترکہ ردعمل کے لیے ہاتھ ملا لیں، اور زور دیا کہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے آرمینیا آذربائیجان معاہدے میں شامل مجوزہ ٹرانزٹ راہداری کو مسترد کردیا بدھ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں عراقچی نے Lancet Global Health جریدے میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون Effects of international sanctions on age-specific mortality: a cross-national panel data analysis (بین الاقوامی پابندیوں کے عمر کے لحاظ سے اموات پر اثرات: ایک بین الاقوامی تجزیہ) کا حوالہ دیا۔ عراقچی نے کہا مغربی حکومتیں طویل عرصے سے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں اور آئندہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاع نظام کو فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ تعاون بڑھانے کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ وہ موسمیاتی خطرات کے پیش نظر مربوط اقدامات کریں تاکہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے ابتدائی اوقات میں 900 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا، صبح 10 بج کر 55 منٹ پر انڈیکس 147,845.28 کی سطح پر تھا، جو 915.44 پوائنٹس یا 0.62 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی، انڈیکس میں نمایاں وزن رکھنے والے حصص جیسے ایم اے آر آئی، پی او ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1,527.78 پوائنٹس یا 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 146,910 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر انڈیکس نے 1,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا، جس میں آٹوموبائل اسمبلی، کمرشل بینکس، تیل و گیس کے شعبوں اور ریفائنریز میں نمایاں خریداریاں ہوئیں۔ اس کے علاوہ اے آر ایل، این آر ایل، ماری، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے حصص بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 700 پوائنٹس...
سی ڈی اے اور ایم سی آئی کا اسلام آباد میں سائیکلنگ مقابلے کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ، ڈی ایم ای ایم سی آئی کے اشتراک سے آج اسلام آباد میں ایک شاندار سائیکلنگ مقابلہ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد صحت مند طرزِ زندگی اور صاف و سرسبز دارالحکومت کے وژن کو فروغ دینا تھا۔ اس مقابلے میں پیشہ ور سائیکلسٹس، شوقیہ سائیکل سواروں اور ہر عمر کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی، جو سائیکلنگ کو بطور کھیل، تفریح اور ماحول دوست سفری ذریعہ اپنانے میں بڑھتی عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔چیئرمین...
چین وسطی ایشیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پودوں کا ڈیٹا بیس قائم کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اُرمچی(شِنہوا)چین کا ایک تحقیقی ادارہ وسطی ایشیا کے خشک علاقوں کے لئے پودوں کی مختلف اقسام کا ایک کثیر لسانی ڈیٹا بیس بنانے جا رہا ہے۔ جس کا مقصد اس اہم ماحولیاتی علاقے میں حیاتیاتی تنوع سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے اور اس کے تحفظ کی کوششوں میں موجود کمی کو دور کرنا ہے۔ یہ منصوبہ چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تحت سنکیانگ انسٹیٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی (ایکس آئی ای جی) کی قیادت میں کیا جا رہا ہے، جو وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے بڑے تحقیقی اداروں کے...
بلوچستان کے پہاڑوں پر اس دن سورج بڑی بے قراری سے نکلا ہوگا کیوں کہ اس نے جلد از جلد اسلام آباد کے اس منظرکو دیکھنا تھا۔ جب برادر اسلامی اور پڑوسی ملک ایران، جہاں سے کبھی تہذیب بھی آتی رہی، ثقافت بھی آ کر چھائی رہی، علما مشائخ، اولیائے کرام کے قافلے بھی آتے رہے اور لاہور کا تجارتی قافلہ کبھی اصفہان،کبھی شیراز میں فروکش ہوتا رہا۔ ملتان کی سوغاتیں اور دستکاریاں، زاہدان و سرد تہران میں ہاتھوں ہاتھ خریدے جاتے رہے۔ پشاورکے قصہ خوانی بازار میں ایران کے قصے مزے لے لے کر بیان کیے جاتے تھے۔ پریوں کی کہانیاں، طلسماتی کہانیاں اکثر بچوں کی نانیاں سنایا کرتی تھیں۔ ایسے میں کوئی کہے کہ کسی ’’ نانی کا...

لائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے تازہ ترین سروے پر سی ایم جی کا تبصرہ
لائی چھنگ ڈے کی انتظامیہ پر عوامی اعتماد کی شرح میں شدید کمی ، تائیوان کے تازہ ترین سروے پر سی ایم جی کا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : حال ہی میں ، امریکہ نے نام نہاد “مساوی محصولات ” ایڈجسٹمنٹ کے ایک نئے دور کا اعلان کیا ، جس میں چین کے تائیوان علاقے پر 20 فیصد ٹیرف بھی شامل ہے۔ تائیوان کے عوام نے اس بات پر بڑی تشویش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اضافی محصولات تائیوان کی صنعت کو شدید متاثر کریں گے اور تائیوان کو امریکی مصنوعات کے لئے ڈمپنگ کی جگہ بنا دیں گے ، ایسے میں لائی چھنگ ڈے نے اپنے ردعمل میں کہا کہ تائیوان...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تھا اور انڈیکس نے ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح...
اسلام ٹائمز: پاکستان کے راستے ایران کو شاہراہ ریشم سے ملانے والے راستے کو اگرچہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود ایران کے کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت ایران، پاکستان چین اور ایران کے سہ فریقی باہمی تعاون کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے اور سیستان میں علاقائی ترقی کے لیے ایک مضبوط ڈھانچہ تشکیل دے کر نہ صرف ایران کو شاہراہ ریشم سے جوڑ سکتی ہے بلکہ ملک کے جنوب مشرق کو بھی ترقی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی ایران کے صدر پزشکیان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ”نیو سلک روڈ منصوبے کو پاکستان کے راستے ملایا جا سکتا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا غیرقانونی چیئرمین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کی غلطی تسلیم کریں اور ہائی کمیشن کو مناسب وضاحت دینی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کریں۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات پر پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خط لکھ کر انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے...
وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین اور کرغزستان کی ڈائریکٹر نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے کرغزستان کی نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے ذریعے معلومات، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب اور کرغزستان کی ڈائریکٹر نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی فرخت امینوو کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ ویڈیو کانفرنس میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں...

چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی۔7 مئی کی نصف شب پاکستان ایئر فورس آپریشن روم میں سرحد پار بھارت میں درجنوں دشمن طیاروں کی پوزیشنیں دیکھی گئیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھارتی حملے کے پیشِ نظر کئی دنوں سے آپریشن روم میں موجود تھے، بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد ایئر چیف نے چینی ساختہ جے 10 سی طیارے روانہ کرنے کا...
راؤ دلشاد:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج سہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گے، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ استقبال کرینگے،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج ہی لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے،ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا،اسلام آباد میں ایرانی صدر کی صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی. راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے 27...
ایرانی صدر شام کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے۔ گورنر کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ جس کے بعد معزز مہمان اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ایرانی صدر شام کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے۔ گورنر کی جانب سے ان کے...
چین کی معیشت کا مستقبل روشن ہے ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن بیجنگ :نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معاشی ترقی میں کھپت کے بنیادی کردار کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن زیادہ سے زیادہ کوششوں، مزید عملی اقدامات اور بہتر خدمات کے ساتھ کھپت کو بڑھانے میں اچھا کام جاری رکھے گا۔نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے قومی اقتصادی محکمہ کے ڈائریکٹر چو چھن کا کہنا تھا کہ سال کی پہلی ششماہی میں، حتمی کھپت نے معاشی ترقی میں 52 فیصد کا حصہ ڈالا، جس میں سے دوسری سہ ماہی میں شراکت کی شرح 52.3 فیصد...
فوٹو فائل پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس نے چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد کر لی۔چیئرمین شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا ہے۔ پاکستانی سائنسدان ابتک سب سے لمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئےپاکستانی سائنسدانوں چاول میں ابتک کی سب سے لمبی ورائٹی (9.5 ملی میٹر) پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی، نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول...
لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 18 شوگر ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالے گئے نام چند دنوں میں جاری کر دئیے جائیں گے۔ حکام...
جنرل ساحر شمشاد مصری صدر السیسی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر کے سرکاری دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے جہاں انھوں نے تیسرے دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین و ایم ڈی سوئز کینال اتھارٹی ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربیع سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے جامعہ الازہر کے عظیم امام پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس...
وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران کے پیش نظر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے شوگر ملوں کے گوداموں میں موجود ذخائر سے چینی کی سپلائی کی مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ شوگر ملز کے مالکان و دیگر عناصر کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں، چند دنوں میں ای سی ایل میں ڈالے گئے نام بھی جاری کریں گےْ حکام کا مزید کہنا ہے کہ 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کی بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ تھا۔ ترجمان...

چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا ایشو اٹھا دیا جاتا ہے ، رانا تنویر حسین
چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا ایشو اٹھا دیا جاتا ہے ، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بھی دسترس میں ہے عام آدمی کے بجٹ پر بھی فرق نہیں پڑ رہا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک میں چینی کا بہت مسئلہ ہے ڈیمانڈ سپلائی اور قیمت کے مسائل ہیں، کہا جاتا ہے پہلے چینی ایکسپورٹ کی اور پھر امپورٹ کی جبکہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ 30 جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں ریکوری میں کمی اور ترسیلی نقصانات کے مالی اثرات شامل نہیں ہیں. یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی پاور ڈویژن نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا تھا کہ گردشی قرضہ 780 ارب روپے ہے تاہم سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو ریحان اختر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کے سوال پر واضح کیا کہ 1.6 کھرب روپے کے تخمینے میں مالی نقصانات شامل نہیں...
جنوبی کوریا کی معروف کمپنی ایل جی انرجی سلوشن (LGES) نے امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر مالیت کا بڑا معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت وہ انرجی اسٹوریج سسٹمز کے لیے بیٹریاں فراہم کرے گی۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ معاہدہ امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کے تحت کیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LFP) بیٹریاں ایل جی ای ایس کی مشی گن میں واقع فیکٹری سے فراہم کی جائیں گی۔ کمپنی نے بدھ کے روز عالمی سطح پر ایل ایف پی بیٹریوں کی 3 سالہ فراہمی کے معاہدے کا اعلان کیا، تاہم معاہدہ کے تحت بیٹریوں کے استعمال کی...
اسلام آ باد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے سے سرچ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جبکہ وفاقی سیکریٹری ایجوکیشن ندیم محبوب نے قائمقام چیئرمین ایچ ای سی کا چارج سنبھال لیا۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے قائم کردہ سرچ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا، جس میں کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی، جس میں چیئرمین ایچ ای سی کی اسامی مشتہر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق طے پایا کہ یہ اشتہار نہ صرف قومی اخبارات بلکہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی شائع کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر سے موزوں اور اعلیٰ قابلیت رکھنے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے چیمبرکے صدر نیاز محمد کی سربراہی میں بدھ کوگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں دولت خان، اشفاق حسین، دلدار حسین، واقف علی خان اور ایگزیکٹیو اراکین اوردیگرعہدیدار شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو کرم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انہیں کاروباری سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کرم میں سڑکوں کی تعمیراور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرم میں خرلاچی تجارتی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔وفد نے گورنرسے ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کی فعالی، خرلاچی ٹرمینل میں تاجروں کو سہولیات...
چین کی معیشت اور ترقی کے رجحان پر دنیا کا اعتماد ، سی جی ٹی این کا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :2026 سے شروع ہونے والے چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘ کے لئے چین کی اقتصادی بنیاد مستحکم ہے، یہ بہت سے فوائد، مضبوط لچک اور عظیم صلاحیت کی حامل ہے، اور طویل مدتی مثبت حمایت کے حالات اور بنیادی رجحانات تبدیل نہیں ہوئے ہیں. اگلے پانچ سالوں میں چین کی معاشی صورتحال پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے تازہ ترین بیان سے بین الاقوامی برادری میں بڑی دلچسپی پیدا ہوئی ہے ، اور چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کی طرف سے 2023 سے 2025...
اسلام آباد: ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور وفاقی حکومت نے سیکریٹری ایجوکیشن ندیم محبوب کو کمیشن کا قائمقام چیئرمین تعینات کر دیا۔ وفاقی وزارت تعلیم نے سیکریٹری ندیم محبوب کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ندیم محبوب کی قائم قام چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کی منظوری دی۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ندیم محبوب کی تعیناتی تین ماہ یا مستقل چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی تک ہو گی۔ ندیم محبوب ایچ ای سی کمیشن کے رکن بھی ہیں اور...

مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد ڈاکٹر مختار کا چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان
مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد ڈاکٹر مختار کا چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان انھوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، واضح رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی...
ڈاکٹر مختار(فائل فوٹو)۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئر پرسن ڈاکٹر مختار نے کہا ہے کہ وہ ایک مثبت ضمیر کے ساتھ چیرمین کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ توسیع شدہ مدت ختم ہونے کے آخری روز وائس چانسلرز، ریکٹرز اور انسٹیٹیوٹس کے سربراوں کے نام اپنے الوداعی مکتوب میں ڈاکٹر مختار نے کہا کہ اگرچہ یقینی طور پر بہتری کی گنجائش موجود ہے اور آج بھی اس شعبے کو بہت سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ایچ ای سی نے گزشتہ تین سالوں میں جو کام کیا وہ اہم تھا۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ میری مدت ملازمت ختم ہونے پر میں اعلیٰ تعلیمی برادری کی طرف سے ملنے والے تمام تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ...
چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انھوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، واضح رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔ اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی سیکریٹری تعلیم کو چیئرمین کا عارضی چارج ملنے کے امکان ہے تاہم اب تک نئے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری نہیں ہوسکا ہے۔ ادھر اپنی مدت ملازمت...
سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب—فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مشاورت کے بعد سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو چارج دینے کی تصدیق کر دی۔ سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب وزارت بدھ سے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ آئندہ ہفتے تک نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کردیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین مختار احمد نے آخری دن بھی ایچ ای سی میں تبادلے اور تقرریاں کیں جنہیں منسوخ کر دیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک ملین سے زائد ایرانیوں کو میڈیکل ریڈیو آئسوٹوپس کی ضرورت ہے جو تہران کے ریسرچ ری ایکٹر میں تیار ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے امریکی حکام کی دھمکیوں کے جواب میں متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر دوبارہ ایسی غلطی کی گئی تو ہم پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے جسے دنیا کی آنکھوں سے چھپانا ممکن نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سات ہزار سالہ تہذیب رکھنے والا ملک ایران، کبھی بھی دھمکیوں اور ہے دھونس سے نہیں دبے گا۔ ایرانیوں نے کبھی غیروں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور وہ صرف عزت کے جواب...
اسلام آباد: چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کے حوالے سے سرچ کمیٹی مقررہ وقت میں ایچ ای سی کے سربراہ کی تعیناتی نہ کر سکی۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی مدت ملازمت کے آخری دو روز ایک سالہ توسیع بارے چہ مگوئیاں ہو رہیں، وزارت تعلیم کے ذرائع نے توسیع کی خبروں کو احمقانہ قرار دے دیا۔ قائم مقام چیٔرمین ایچ ای سی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں قائم سرچ کمیٹی کے تین اجلاس ہو چکے ہیں تاہم آسامی مشتہر نہ ہو سکی ہے۔ ذرائع نے بتایا آخری اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی کیلیے مجوزہ اشتہار کو حتمی شکل دی گئی اور تمام...
ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اس دوران عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اس دوران عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، اس کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل...
کراچی: چیئرمین پی سی بی و ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں ہم شاندار کرکٹ مقابلوں کے منتظر ہیں، ٹورنامنٹ کا تفصیلی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں...
ویب ڈیسک :پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی، جس دوران اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے غزہ میں اسر ائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً اوآ ئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے، مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمینٹ کی منظوری کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل طور پر مٹانا ہے۔ مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ اور سعودی ہم منصب شہزادہ...
دفتر خارجہ میں ایک اجلاس سے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹیلیفونک روابط، بیرون ملک ایرانی سفارتخانوں کی کوششوں اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک نے ایران کیخلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے فارن آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں انہوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران اور اس کے بعد سفارتی اقدامات سمیت میدان کارزار و سفارتکاری کے درمیان ہم آہنگی کی وضاحت کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" بھی موجود تھے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے دوران وزارت خارجہ کے تمام اراکین...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس)چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) نے عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان...
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ان ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں کوتاہی نہیں کی جو ممکنہ طور پر ہمارے جوہری پروگرام کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ کل استنبول میں ڈپٹی سیکرٹریز کی سطح پر ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات منعقد ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد ضروری تھا کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اب بھی مضبوط اور مستحکم ہے۔ یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی اور ہم ایرانی عوام کے اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ البتہ ایران کی ہمیشہ...
بیجنگ : 2025 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ڈیجیٹل سلک روڈ ڈویلپمنٹ فورم چین کے شہر چھوانگ چو میں شروع ہوا۔ اس فورم کا موضوع “ڈیجیٹل انٹیلی جنس میری ٹائم سلک روڈ کا مشترکہ مستقبل – سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے مل کر کام کیا جائے”۔ فورم میں دنیا بھر کے 49 ممالک اور خطوں اور 13 بین الاقوامی تنظیموں کے 600 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلیسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ لی شو لے نے فورم سے خطاب کیا۔ شرکاء نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی...
ویب ڈیسک:پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا،چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سرمایہ اور بحری جہاز فراہم کرے گی۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) اور چینی کمپنی کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،یہ معاہدہ بحری صنعت کو جدید بنانے اور سمندری تجارت کو بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت بحری جہازوں کے انتظام ، مارکیٹنگ اور کریو منیجمنٹ میں اشتراک ہو سکے گا ۔وفاقی وزیر جنید انور چودھری نے معاہدے کو مشترکہ ترقی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے خطے میں تجارت ، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،...

اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
سٹی 42: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس ، سکیورٹی اور کار پارکنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،رش والے علاقوں میں پارکنگ فیس زیادہ ہوگی ۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پارکنگ میٹرز اور کیو آر کوڈز کا استعمال متعارف کروایا جائے گا،پارکنگ کی ادائیگی اب کیش لیس ہوگی جس میں موبائل ایپ اور QR کوڈز کا استعمال ہو گا ۔سی...
2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 2025 سولائزیشن ڈائیلاگ چین کے شہر تھیان جن میں شروع ہوا ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس ڈائیلاگ کا اہتمام چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات، چائنا فارن لینگویجز پبلشنگ ایڈمنسریشن اور ایس سی او سیکریٹریٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے 300 سے زائد مہمانوں نے فورمز اور سیمینارز کے ذریعے ایس سی او ممالک کے درمیان تہذیبوں کو باہمی طور پر جاننے اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا۔ اسی روز “شیرڈ ڈیجیٹل سولائزیشن کمیونٹی: چین کا اینشی ایٹو اور شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقبل” نامی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔...
نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 61 سالہ شخص ایم آر آئی مشین کی شدید مقناطیسی کشش کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ ویسٹ بری کے ناساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق کیتھ کیلسٹر نامی شخص کی اہلیہ ایڈرین کیلسٹر گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروا رہی تھیں، جب انہوں نے اسکین کے بعد اپنے شوہر سے مشین سے اٹھنے میں مدد مانگی۔ کیتھ جیسے ہی ایم آر آئی روم میں داخل ہوئے، ان کے گلے میں موجود بھاری میٹل چین ایم آر آئی مشین کے مقناطیسی میدان میں کھنچتی چلی گئی اور وہ مشین سے جا ٹکرائے۔ عینی شاہدین کے مطابق روم...
چین،2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 2025 سولائزیشن ڈائیلاگ چین کے شہر تھیان جن میں شروع ہوا ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس ڈائیلاگ کا اہتمام چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات، چائنا فارن لینگویجز پبلشنگ ایڈمنسریشن اور ایس سی او سیکریٹریٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے 300 سے زائد مہمانوں نے فورمز اور سیمینارز کے ذریعے ایس سی او ممالک کے درمیان تہذیبوں کو باہمی طور پر جاننے اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا۔ اسی روز “شیرڈ ڈیجیٹل سولائزیشن کمیونٹی: چین کا اینشی ایٹو اور شنگھائی تعاون...
کریانہ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پنجاب بھر میں چینی کا بحران شدید ہونے لگا ہے اور مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تنظیم کے مرکزی صدر حافظ عارف گجر نے کہا ہے کہ مہنگی چینی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے۔ حکومت اور انتظامیہ سرکاری قیمت 165 روپے کلو چینی فراہم میں ناکام ہوگئی ہیں۔ حکومت نے 165 روپے کلو ایکس شوگر ملز مقرر کی، اب اس پر عملدرآمد بھی کرائے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک ملز اور ڈیلرز کا کریانہ مرچنٹس سے قیمت پر میکنزم نہیں بنتا، چینی کی فروخت بند رہے گی۔ انتظامیہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈان نیوزنے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایاکہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلفونک رابطہ ہوا، فریقین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے پروجیکٹ فریم ورک کی صورتحال پر تبالہ خیال کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کونسل اجلاس کے دوران سائڈ لائن ملاقات پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس 15 جولائی کو چین کے شہر تیانجن میں...
ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) سے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دینے پر 3 دنوں کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی فتح معمہ، وزیراعظم کی مبارکباد کے پیغام پر ایکس کا نوٹس اس کے علاوہ پی این ایف کے صدر مدثر آرائیں کی جانب سے میڈیا میں گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دینے اور کیش انعامات کے لیے درخواست دینے پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔ Shabash...
لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان یوتھ گرلز ٹیم کی مبینہ "پہلی پوزیشن" کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) سے تین روز میں وضاحتی جواب طلب کرلیا۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی خط میں کہا گیا ہے کہ پی این ایف کے خط نمبر PNF/PSB/AYNC-2025 مورخہ 9 جولائی 2025 میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان یوتھ گرلز ٹیم نے جیونجو، جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خط کے مطابق یہ دعویٰ اس انداز سے کیا گیا جیسے ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل...
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج سرکاری دورے پر تہران پہنچیں گے۔وزیرداخلہ محسن نقوی زائرین اور بارڈر ایشوز پر کل تہران میں منعقدہونےوالی سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے،اس سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے۔پاکستان کی درخواست پر زائرین، بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کیلئے تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے.وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی
ایران کا جوہری مذاکرات کے لیے نئی شرائط کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز تہران (آئی ٹی) ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق آئندہ مذاکرات کے لیے نئی شرائط کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں یورینیم افزودگی کا حق تسلیم کرنا لازم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کے حق کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گا، کیونکہ یہ حق ایران کی خودمختاری، سائنسی ترقی اور پُرامن ایٹمی توانائی کے استعمال سے وابستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اس حق کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ...

ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی فتح ‘معمہ’، وزیر اعظم کی مبارکباد کے پیغام پر ایکس کا نوٹس
ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں فتح کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد معمہ بن گئی، ایونٹ کی آفیشل ٹیم سٹیڈنگ کے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم رہی۔ 27 جون سے 4 جولائی تک جنوبی کوریا کی میزبانی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں سنگا پور کی ٹیم پہلے، ملائشیاء دوسرے، سری لنکا تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، انڈیا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ایشین نیٹ بال فیڈ ریشن کے زیر اہتمام کھیلا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے مالدیپ کو شکست دیکر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی فتح کی باقاعدہ پریس ریلیز جاری...
پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ اجلاس کا کوالالمپور میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز کوالالمپور: پندرہویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ہفتہ کے روز چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔وانگ ای نے کہا کہ اِس سال مشرقی ایشیائی سمٹ کی 20ویں سالگرہ ہے، تمام فریقوں کو اِس موقع کو باہمی افہام و تفہیم، امن و استحکام کی بحالی اور ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ چین کی جانب سے اس حوالے سے تین تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اول، مکالمے کی بحالی۔ چین اِس سال کے سربراہی اجلاس میں 20ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری اعلامیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: اسرائیلی حملوں کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر جاری مذاکرات کا پانچواں دور تاحال تعطل کا شکار ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی اسی صورت ممکن ہو گی جب امریکا اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے گا اور ایران پر مزید حملے نہ کرنے کی ضمانت دے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو جو نقصان پہنچا ہے، ہم اس کا معاوضہ طلب کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات ہوں یا مذاکرات کی بحالی، وہ صرف باہمی احترام اور خودداری کی بنیاد پر ممکن ہوں گے، ایران کسی دھونس یا یکطرفہ...
کراچی: ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بھی کراچی چیمبر کی جانب سے 19جولائی کی ہڑتال کی حمایت میں سب سے بڑی تھوک اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو سیکشن 37اے اور بی کے تحت دیئے گئے لامحدود اختیارات کو تسلیم نہیں کرتے، ایسے اختیارات سے ریونیو کا مقررہ 1400ارب روپے کی وصولیاں نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اختیارات سے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں اضافہ بھی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس قانون کو واپس لے بصورت دیگر ملک میں شٹرڈاؤن...