2025-07-25@02:34:28 GMT
تلاش کی گنتی: 116

«ڈاکٹر سعید طالبی نیا»:

(نئی خبر)
    پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما ڈاکٹر عمر بابراچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ ڈاکٹر عمر بابر اپنے دفتر میں معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں فوراً  قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ  انتقال کرگئے، ان کی وفات پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر عمر بابر ایک باصلاحیت اور محنتی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں اہم عہدوں پر فائز رہ کر عوام کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خاص طور پر بلوچستان میں پی ٹی آئی کے لئے  ان کی...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما ڈاکٹر عمر بابر کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر بابر اپنے دفتر میں معمول کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر ان کی حالت سنبھال نہ سکی اور وہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے، ان کی وفات پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر عمر بابر ایک باصلاحیت اور محنتی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں اہم عہدوں پر فائز رہ کر عوام کی خدمت کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں ناکارہ مشینری کو قابل استعمال بنادیا گیا جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی شرقی نعیم اختر نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ ٹائون آفس میںکیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر نے کہا کہ محدود وسائل میں زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دینا گلشن اقبال سے سیکھا جاسکتا ہے جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس میں آگے سے آگے بڑھتے جارہے ہیں ،کراچی کا واحد ٹاؤن ہے جہاں...
    — جنگ فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔ ایسوسی ایسشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپسا)  کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں ’کریکٹر ماسٹری‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں قوم پرست ہوں، اس لیے قومی زبان میں بات کرنا پسند کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سماجی انقلاب کے لیے پہلے فکری انقلاب لانا پڑتا ہے، تعلیم کا کام تعلیم کے لیے ہے سند کے لیے نہیں، آج دنیا کی 100 کمپنیوں نے اسناد کی شرط ہی ختم کر دی ہے۔ اسلام آباد:...
    محرابپور،ڈاکٹرقادر مگسی دریائے سندھ پر6 کینال بنانے کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام نامور شاعر، ادیب، نقاد اور ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی 100 ویں سالگرہ پر یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت حامد شفقت نے کی، اظہارِ خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر فاطمہ حسن، اقبال لطیف، راجو جمیل، مرزا نصیر الدین، ڈاکٹر رخسانہ صبا ،حمیرا قصوری اور خالد معین شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیے۔ تقریب کا آغاز جمیل الدین عالی کی زندگی اور ان کے ادبی سفر پر مبنی دستاویزی فلم ’’خواب کا سفر‘‘ دکھا کر کیاگیا جسے ڈاکٹر فاطمہ حسن نے تحریر کیا تھا جبکہ پیش کش مراد جمیل کی تھی۔اس موقع پر حامد شفقت نے اپنے صدارتی...
    راولپنڈی:صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نواوربحالی کے لیے 15ارب روپے مالیت کے بجٹ کے ساتھ ری بلڈ غزہ کا آغاز کردیا ہے۔ الخدمت رازی اسپتال راولپنڈی کی ڈونرکانفرنس میں رازی فرینڈز سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ جنگ کے آغازسے اگلے ہی دن 8اکتوبر2023 سے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا۔ 15ماہ کے دوران الخدمت نے 5ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم امدادی سرگرمیوں پر خر چ کی۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں الخدمت کی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ میڈیکل کے شعبے میں 56 اسپتالو ں و دیگر سینٹرز میں ایک کروڑ 42 لاکھ...
    شہدادپور،ڈاکٹرقادرمگسی دریائے سندھ پر 6 کینال نکالنے کیخلاف عوامی جلسے سے خطاب کررہے ہیں
    شہدادپور (نمائندہ جسارت) حکمرانوں کو سندھ دشمن فیصلے کرنے نہیں دے گے کینال بنانے سے باز نہ آئے تو پنجاب کے راستے بند کر دے گے۔سندو دریا پر کینال بنانے میں وفاق کے ساتھ آصف زرداری بھی ملوث ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے شہدادپور میں سندو دریا پر پنجاب کی ڈکیتی کے خلاف مہم سندھ ہماری ماں سندھو دریا ہمارا سانس ہے کے عنوان سے جاری عوامی شعور مہم کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وجود کو مٹانے اور یہاں کے 6کروڑ افراد کو مفلس کرنے کے لیے سندو دریا سے غیر قانونی کینال نکال کر پنجاب کی طرف رخ کر کے سندھ...
    حجاب میں ملبوس یہ خاتون نینو ٹیکنالوجی میں دنیا کی دوسری بڑی سائنسدان پروفیسر تسلیم کی گئی ہے۔ ان کا نام پروفیسر ڈاکٹر نجلا الردادی ہے۔سائنس کی دنیا کی عظیم ترین سمجھی جانے والی سٹینفورڈ یونیورسٹی مسلسل دو سال سے انہیں یہ ٹائٹل دے رہی ہے۔نجلا الردادی ہماری بہنوں کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔
    ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد القدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے جو بھی اہداف بتائے تھے، وہ ان تمام میں ناکام ہوا، اسرائیل بطور ریاست ناقابل اعتماد ہے، وہ مذاکرات پر مجبور ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد القدومی نے کہا کہ پوری دنیا کے فریڈم فائٹرز اور عالم اسلام کو مبارک باد دیتے ہیں، پوری دنیا خصوصاً عالم اسلام کی حمایت پر...
    اسپتال انتظامیہ کے مطابق معروف معالج کے مختلف ٹیسٹ بشمول سی ٹی اسکین کروائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد قوی امکان ہے کہ انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف معالج اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ڈاکٹر ادیب رضوی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق معروف معالج کے مختلف ٹیسٹ بشمول سی ٹی اسکین کروائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد قوی امکان ہے کہ انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ماہر ذیابیطس ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی جہاں انسان کے سونے، جاگنے اور کام کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے وہاں ذیابیطس کے مریضوں کو خاص چیلنچز کا سامنا ہوتا ہے، اس لیے سردی کے موسم میں شوگر کے مریضوں کو اپنی شوگر کا خاص خیال رکھنا چاہیے، اس موسم میں متوازن غذا لیں، چکنائی اور زیادہ میٹھے کھانے سے پرہیز کریں جبکہ خون کی روانی معمول پر رکھنے کیلیے ضروری ہے کہ گرم کپڑے زیب تن کریں، روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں تاکہ خون میں شوگر نارمل رہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں شوگر کے مریضوں کو مفید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ خون میں شوگر لیول بڑھنے کی...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ پولیس نے ملزمان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
    جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم  اور رابطہ عالم اسلامی نے لڑکیوں کی تعلیم کےلئے سٹرٹیجک شراکت داری کے قیام کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے دوران ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین ابراہیم طہٰ اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف...
    چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی بنیاد رکھی جس سے کوئی بھوکا نہیں سوتا تھا۔ اسلام نے عام آدمی کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے سود کو حرام قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ سے ویلفیئر سٹیٹ کا تصور ابھرا، مساوات و مواخات اسلام کے معاشی نظام کی بنیاد ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے امداد باہمی اور کفالت عامہ کیلئے ”مواخاتِ مدینہ“ کے نام سے بھائی چارہ پر مبنی ایک ایسے فلاحی معاشی نظام کی...