2025-07-01@16:49:37 GMT
تلاش کی گنتی: 1338
«گم ہوگئی»:
(نئی خبر)
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1595 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 1368 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہوگئی۔ اسی طرح سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 3356 ڈالر فی اونس ہے۔ Post Views: 6
کراچی(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 1595 روپے سستا ہو کر فی تولہ 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں 10 گرام سونا 1368 روپے کمی سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3356 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 460 روپے کی معمولی کمی کے بعد فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے کا ہوگیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 394...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے مہنگائی میں اضافے کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے۔ جاری اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 452 روپے 47 پیسے مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ زندہ مرغی فی کلو 7 روپے 28 پیسے، چینی فی کلو 3 روپے 77 پیسے، ٹوٹا باسمتی چاول فی کلو1 روپے 71 پیسے، دال مونگ اور دال...
ایران اسرائیل کشیدگی: 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے، اسرائیلی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے۔اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بےگھر ہو چکے ہیں۔یہ معلومات اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد درخواستیں اب تک عمارتوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کےلیے جمع کروائی جا چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات...
اس سے قبل ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جسکے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن کو سزا دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں شوگر مافیا بے لگام، چینی کی قیمت فی کلو 180 روپے تک جا پہنچی ،وفاقی اور صوبائی حکومت کے وزراءاور ضلعی انتظامیہ اشرافیہ کے سامنے بے بس ،شوگر مافیا قیمتوں میں مسلسل من مانے اضافہ کررہی ہے رمضان المبارک میں چینی قیمت130سے بڑھ کر 170روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی اب مزید اضافے کے اتھ180اور190روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،ایک کلو چینی پر 50 روپے بڑھ جانا حکمرانوں کی جا نب سے عوام پر ظلم کی انتہا ہے شہریوں نے فوری طور پر سخت اقدامات کرتے ہوئے چینی کی قیمت کو سابقہ سطح پرلانے کا مطالبہ کیاہے ۔
غزہ میں امداد کیلئے جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی)کے مطابق امدادی کارکنوں اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں کم از کم 33 افراد جان سے گئے جن میں 11 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، یہ لوگ مرکزی صلاح الدین روڈ پر امداد کیلئے جمع تھے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے...
—فائل فوٹو اوکاڑہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ قصور روڈ پر حجرہ شاہ مقیم کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر نہر میں جاگری، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور: تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن کے قریب کینال روڑ پر گاڑی نہر میں جا گری واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں تاہم مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی تمام افراد کو نہر سے باہر نکال لیا۔ریسکیو حکام نے...
تازہ ایرانی میزائل حملے پر نیتن یاہو آگ بگلولہ ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز ایران کے تازہ میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آپے سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جابرحکمرانوں کو اسپتال پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر آج صبح بھی تازہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا، اس حوالے سے کم از کم 6 علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے...
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو جہاں پاکستان میں ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے وہیں بھارتی میڈیا اور اپوزیشن پر جنون طاری کر دیا ہے۔ بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس بھی مودی کی حکومت پر شدید تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات: صدر ٹرمپ نے...
ویب ڈیسک: شہر قائد میں تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ایک اور بچی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈمپر کے نیچے آ جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور افراد گاڑی میں پھنس گئے تھے۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا حادثے کے بعد موقع پر ہیوی کرین اور لفٹر طلب کر لیا گیا، جس کی مدد سے ڈمپر کو گاڑی کے اوپر سے ہٹا کر نعشوں...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے بات کرنے کا پیغام بھیجا ہے مگر میں نے کہاکہ اب بہت دیر ہوگئی، ایران کے لیے اب بھی واضح پیغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرینڈر کردے۔ واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کتنی دیر تک چلے گی۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی جہاز مار گرانے کا دعویٰ، مجموعی تعداد 5 ہوگئی انہوں نے کہاکہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم نے ایران کو بات چیت کرنے کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ‘میک امریکا گریٹ آگین (ماگا) تحریک’ اس وقت اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں امریکا کی ممکنہ مداخلت پر تقسیم ہو چکی ہے، جن میں سے کچھ امریکا کی عدم مداخلت کے حق میں ہیں اور کچھ زیادہ جارحانہ موقف اپنانا رہے ہیں۔ ایک طرف سابق ٹرمپ اسٹریٹجی کونسلر اسٹیو بانون اور ٹکر کارلسن جیسے مؤثر شخصیات امریکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کر رہے ہیں کہ مداخلت ٹرمپ کے ‘امریکا فرسٹ’ کے اصولوں کے خلاف جائے گی اور عراق جنگ جیسی سابقہ خارجہ پالیسی کی غلطیوں کو دہرا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کا میکسیکو کے ساتھ نئے محصولات کے نفاذ کی ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) اب ایف آرسی لینےسےپہلےخاندان کی معلومات جانناہوا آسان ,نادرانےآن لائن ایپلی کیشن پاک آئی ڈی میں نیافیچرمتعارف کروادیا. صارفین پاک آئی ڈی ایپ کےذریعےفیملی ڈیٹیلزکی فوری تصدیق کرواسکیں گے.صارفین نئےفیچرکی مددسےخاندان میں شامل افرادکی مکمل معلومات حاصل کرسکیں گے. خاندان میں شامل والدین، بہن، بھائی یا بچوں کا درست اندراج بھی چیک کیا جا سکتا ہے.غلط اندراج ہونےکی صورت میں فوری نشاندہی ودرستگی قریبی نادراآفس سےکروائی جاسکےگی. مزیدپڑھیں:کیسپرسکی ای سم اسٹور عالمی مسافروں کو دنیا بھر میں آسان انٹرنیٹ فراہمی کا ذریعہ بن گیا
ایران نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارہ تبریز کے قریب مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب، اسرائیلی پریشان ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام نے تبریز کے فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے ایک اسرائیلی اسٹیلتھ جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔ اب حالیہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے مار گرائے گئے ایف 35 طیاروں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ایران پہلے ہی 4 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے کا اعلان کرچکا ہے، جس کے بعد ان دعوؤں کے اثرات امریکی جنگی طیارہ ساز کمپنی...
غزہ (نیوز ڈیسک) قابض اسرائیلی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری رہیں۔ صیہونی فورسز نے پناہ گاہوں اور خیموں پر حملوں کے ساتھ ساتھ خوراک کے متلاشی افراد پر گولہ باری سے24 گھنٹے میں مزید 65 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ٹینکوں کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنیوالے ہجوم پر فائرنگ سے بھوک اور افلاس کے شکار 20 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے، اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس میں بھی شہریوں پر دو گولے داغ دیئے۔ غزہ کی گلی سے درجن کے قریب فلسطینیوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 469 ہوگئی، 1 لاکھ 29 ہزار 350 زخمی ہو چکے۔ Post Views: 2
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کھٹمنڈو(اسپورٹس ڈیسک )نیپال، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیئے گئے۔گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں مداحوں کو انتہائی سنسنی خیز ٹی 20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی اور یوں میچ برابر ہو گیا۔میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپر اوور کروایا گیا جہاں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے...
اسلام آباد: حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا اور پیڑول کی قیمت فی لیٹر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے اوگرا اور متعلہ وزارتوں کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ وفاقی حکومت نے پیڑول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر کی نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے بڑھ کر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش میں پولیس کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے، پولیس نے ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزایافتہ مفرور قیدی کو گرفتار کرلیا، اس طرح اب تک مجموعی طور پر 172 قیدی دوبارہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ باقی 52 مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل چھاپے مار رہے ہیں، متعدد قیدیوں کو اُن کے اہل خانہ نے رضاکارانہ طور پر واپس جیل پہنچایا جب کہ کئی مفروروں کو مختلف علاقوں سے چھاپوں کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ یاد...
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزارروپے کی کمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونے ایک ہزار روپے کمی سے 3لاکھ 61 ہزار 300روپے پر جا پہنچا۔ دس گرام سونے کی قیمت 857 روپےکی کمی سے3 لاکھ 9 ہزار756 روپے ہوگئی۔ سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے
عام انتخابات 2024 میں این اے57 راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینٹر چوہدری تنویر نے ہائی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر خان نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ وکیل صفائی چوہدری یاسر نے کہا کہ شامل تفتیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاھتے ہیں، بے گناہ ہیں پولیس اپنی تفتیش تسلی کے ساتھ مکمل کرے مکمل تعاون کریں گے۔ ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس چوہدری تنویر کو لے کر روانہ ہوگئی، چوہدری تنویر کے کارڈیالوجی ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ چوہدری یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی بے گناہی کے تمام شواہد پولیس کو...
ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا ناقابلِ یقین اور سنسنی خیز میچ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب نیدرلینڈز نے نیپال کو 3 سپر اوورز کے بعد شکست دیدی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی میچ کو چاہے وہ لسٹ اے ہو یا ٹی20 تیسرے سپر اوور تک لے جانا پڑا۔ نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز بنائے اور 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز مکمل کی۔ آخری اوور میں نیپال کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے، جو نیندن یادو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ممکن ہو گیا، جنہوں نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔ ???????????????????????? ???? Netherlands beat Nepal after T20 tie and three (!) Super Overs! A bizarre match...
ریاستی محتسب نے 16 جون کو تل ابیب اور اس کے ان نواحی علاقوں کا دورہ کیا، جو ایرانی حملوں سے متاثر ہوئے تھے، وہیں انہون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں سے مناسب تحفظ حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی حملوں کے بعد صیہونی انتظامیہ کو اپنے لاکھوں غیر محفوظ شہریوں کی فکر لاحق ہوگئی، جنہیں زیر زمین محفوظ ٹھکانوں سمیت دیگر حفاظتی ٹھکانوں تک رسائی نہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تقریبا پورے ملک میں جنگ کی صورت میں حفاظتی ٹھکانے بنائے گئے ہیں، جنہیں ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایرانی حملوں کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کم سے کم 26 لاکھ اسرائیلی افراد محفوظ ٹھکانوں تک...
لاہور: خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن قمر ساجد کے مطابق اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی حدود میں ناکہ لگاکر چیکنگ کی، اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزمان وقاص اور زوہیب موقع پر ہلاک ہوگئے، ملزمان پولیس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیاں چھیننے، چوری، ڈکیتی، نقب زنی سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ ہلاک ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایران کے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے تباہ کن حملے، حیفہ ریفائنری مکمل بند ہوگئی، 3 اسرائیلی ہلاک، درجنوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے بھی تہران پر تازہ حملہ کیا۔ ایرانی حملے کے بعد اسرائیل کی حیفہ ریفائنری مکمل طور پر بند کر دی گئی، اور حملے میں 3 ملازمین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نے کہا کہ آپریشن “وعدہ صادق سوم” کی یہ 9ویں لہر ہے جو صبح تک جاری رہے گی، اور ہم دشمن کو ایک لمحہ کے لیے بھی سکون نہیں لینے دیں گے۔ایرانی سیکیورٹی کونسل نے اس...
ڈاکٹر محمد طفیل (فائل فوٹو)۔ ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کو چار برس کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اس سے قبل پرو وائس چانسلر کے عہدے پر فائز تھے۔ ڈاکٹر محمد طفیل پیشے کے اعتبار سے میکینکل انجینئر ہیں اور ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں ایک ہیلی کاپٹر دوران پرواز جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون سے اڑا تھا اور اس کی منزل کیدارناتھ گپت کاشی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ اور 6 مسافروں سمیت 7 افراد سوار تھے اور تمام کے تمام افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔دہرا دون سے کیدارناتھ کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر اپنی روانگی کے صرف 10 منٹ بعد ہی خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا اور گھنے جنگل میں گرگیا، ہیلی کاپٹر میں آگ بھٹرک اٹھی جس کے باعث تمام افراد جل کر خاکستر ہوگئے،...
معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی پاپارازی سے تلخ کلامی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں جسٹن کو کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے مالیبو میں واقع سوہو ہاؤس کے باہر نجی حدود کی پامالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاپارازی سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بیبر نے تقریباً 11 منٹ طویل بحث کے دوران متعدد بار سخت زبان استعمال کی اور تصویر کھینچنے والے افراد سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔ بیبر نے کہا، آج مجھ سے بات مت کرو۔ وہ ان پر چیختے ہوئے بولے "میرے چہرے کے سامنے سے ہٹو! مجھے اُکسانے کیلئے تمہیں کون پیسے دے رہا ہے۔ واقعے کے دوران ان کے سیکیورٹی گارڈز بھی موقع پر موجود تھے۔ Justin Bieber presses...
گلگت میں باراتیوں سے بھری گاڑی نہر میں گرگئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ گلگت کے علاقے وادی نگر میں باراتیوں کی گاڑی نالےمیں گرگئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی میں سات افراد سوار تھے۔ تینوں لاشیں نالے سے نکال لی گئی ہیں اور ایک زخمی کو کو بھی نکالا گیا ہے۔ جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ Post Views: 6
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) بھارت کی ریاست اتر آکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کیدارناتھ سے گپت کاشی کے لیے روانہ ہوا تھا کہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع رودرا پریاگ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اس حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوئے، ہیلی کاپٹر آریان ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کا تھا جو کیدارناتھ سے گپت کاشی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گوری کند اور تری جوگی نارائن کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر...
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں منگلور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دبنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تھت لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے بچوں میں 12سالہ ریما اور 9سالہ مصطفی شامل ہیں۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک خاتون نے لاٹری میں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کے شوہر نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی کہ وہ بڑی لاٹری جیتے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 20 سال تک ایک ہی نمبراستعمال کرنے والے بزرگ نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی نارتھ کیرولینا کے شہر نیش وِل کی رہائشی پیٹریشیا بیٹل نے بتایا کہ اُن کے شوہر اکثر کہتے ہیں تھے کہ ’تم ایک دن بڑی لاٹری جیتو گی، بے بی‘ ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی بات کہی تھی۔ اس سے اگلے دن پیٹریشیا نے 5 ڈالر کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا، اور جب نتیجہ نکلا تو وہ حیران رہ گئیں، خاتون نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے وکیل آمنہ علی نے تفتیشی افسران کو بیان جمع کروادیے۔ عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری بیان تفتیشی افسر کو جمع کروا دیا۔(جاری ہے) عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں، پٴْرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں۔انہوں نے کہا کہ تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، میرے خلاف 90 سے زائد بیبنیاد مقدمات درج کیے گئے، تمام مقدمات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)بھارت کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف)کی گرے لسٹ میں پاکستان کو شامل کرانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق فیٹف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بجائے رپورٹنگ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھرپورکوشش کی گئی، چین نے فیٹف اجلاس مں پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی۔(جاری ہے) فیٹف اجلاس میں ترکی اور چاپان کی جانب سے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی گئی۔خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بجٹ پیش ہوتے ہی سولر لگوانے والے صارفین کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ، جس کے باعث گرم موسم میں بجلی کے ستائے عوام کی مشکل میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 2025-26 میں سولر پینل پر ٹیکس میں 18 اضافہ کر دیا گیا، جس کے باعث گرم موسم میں بجلی کے ستائے عوام کی مشکل میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو دوسری جانب سولر پینل کی قیمتوں میں خاصا اضافہ شہری ہوں یا دکاندار دونوں ہی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ بجٹ 2025-26 میں درآمدی پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کے بعد قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سولر پینل...
ایرانی حملے میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کریا کی عمارت نشانہ بنی ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کریا ہیڈکوارٹر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فوجی بریفنگز لیتے رہے ہیں۔ اسرائیلی صحافی ایلون مزراہی نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ایرانی حملے میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے میں 200 سے زائد میزائل داغے جس سے کئی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ 4 اسرائیلی ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جن میں عمارتوں سمیت 7 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے 9 عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیکڑوں اپارٹمنٹس کو...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے وکیل آمنہ علی نے تفتیشی افسران کو بیان جمع کروادیے۔ عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری بیان تفتیشی افسر کو جمع کروا دیا۔عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں، پُرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، کسی قسم کے جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ میں شامل نہیں۔ بجٹ غریب کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکا ہے: عمر ایوبعمر ایوب نے کہا کہ جہاں جج ہماری سماعت نہیں کرسکتے وہاں کیا آئین اور کیا قانون ہوگا؟ انہوں نے کہا...
اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔ Post Views: 2
اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔
تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے مزید دو اعلیٰ فوجی جنرل شہید ہو گئے ہیں، جن کی شناخت غلامرضا مہربی اور مہدی ربانی کے نام سے ہوئی ہے۔ جنرل غلامرضا مہربی، ایرانی جنرل اسٹاف میں انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ جنرل مہدی ربانی، جنرل اسٹاف کے ڈپٹی آپریشنز چیف تھے۔ یہ حملے اسرائیل کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں پر کیے گئے فضائی حملوں کا تسلسل ہیں، جو گزشتہ روز کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں اب تک ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے آٹھ اعلیٰ جنرل شہید ہو چکے ہیں، جن میں معروف کمانڈر حسین سلامی، مسلح افواج کے...
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات ’بے معنی‘ ہو گئے، واشنگٹن اسرائیلی جارحیت کی حمایت کر رہا ہے۔ ’مہر نیوز‘ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل باقائی نے ایک بیان میں کہا کہ دوسری جانب (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا ہے جس سے بات چیت بے معنی ہو گئی ہے، آپ ایک طرف مذاکرات کا دعویٰ اور دوسری طرف صہیونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دیں، یہ ایک ساتھ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت سفارتی عمل پر اثر انداز ہونے میں کامیاب ہو گئی اور یہ حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر قائد کے باسیوں نے جمعہ کے روز ایک اور شدید گرم دن کا سامنا کیا، جب درجہ حرارت نے 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھولیا، تاہم اصل مشکل صرف درجہ حرارت نہیں تھی، بلکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچنے کے سبب شہریوں کو گرمی کی شدت درجہ حرارت سے کہیں زیادہ محسوس ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے قریب سائیکلونک سرکولیشن کے باعث سندھ اور کراچی کے موسم پر نمایاں اثرات مرتب ہوئے، جس کا نتیجہ سخت حبس اور بےرحم گرمی کی صورت میں نکلا۔سرکاری سطح پر ڈیٹا ریکارڈ کرنے والے اولڈ ائیرپورٹ اسٹیشن کے مطابق دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری رہا،تاہم نمی کا تناسب 70 فیصد...
اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے میں اعلی فوجی عہدیداروں اور جوہری سائنس دانوں سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے جب کہ 340 سے زائد زخمی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان تہران میں ہوا جہاں ایران کی جوہری، عسکری اور اسٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تہران سمیت دیگر شہروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 ہوگئی جب کہ 341 افراد زخمی ہیں۔ جن میں سے درجنوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جس کے باعث جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیل مزید حملوں کی بھی دھمکی دی ہے۔ ایران کی نیم سرکاری نور نیوز نے اطلاع دی کہ اسرائیلی حملے دہائیوں میں ایران کی سرزمین پر ہونے والی...
قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جابر صہیونی حکومت کی جارحیت میں کئی فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں سمیت متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔ قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ آج صبح کے غاصب اسرائیل کے حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہٹری بائی پاس کے قریب صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر کاشف شورو کے چھوٹے بھائی روڈ حادثے میں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ہٹڑی بائی پاس کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کار میں سوار مہران خان شورو جوکہ صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر کاشف شورو کے بھائی ہیں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ضلع کرم میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ ، ایک حملہ آورگرفتار،دیگر حملہ آور فرار انہیں اسلحہ طالبان نے فراہم کیا اور پوسٹ پر حملے کا کہا تھا،گرفتار دہشتگرد کا اعتراف خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں دہشت گردوںنے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔گرفتار دہشتگرد نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اسلحہ طالبان نے فراہم کیا تھا اور پوسٹ پر حملے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق اپر کرم میں افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملحقہ ضلع کرم کے لقمان خیل تنگی کے علاقے حسین میلا سے دہشت گردوں نے داخل ہوکر فورسز کے پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ...
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر اور محافظ کمانڈر شمخانی اسرائیلی حملے شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر شمخانی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ ذرائع نے ایران انٹرنیشنل کو تصدیق کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ Post Views: 5
خواجہ کارپوریشن چوک پر واقع نجی سیلون میں پُراسرار طور پر بے ہوش ہونے والی پانچوں لڑکیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہوش آگیا، لڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اسلام ٹائمز۔ خواجہ کارپوریشن چوک پر واقع نجی سیلون میں 5 لڑکیاں پُراسرار طور پر بے ہوش ہوگئیں۔ لڑکیوں کی بے ہوشی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکیوں کو ہوش آگیا، ذرائع کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چہرے پر نکلنے والے دانوں پر اپنا تھوک لگاتی تھیں جس سے ان کا چہرہ ٹھیک ہو گیا۔ فضا علی نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ’جب میں میٹرک کیا تو میرے چہرے پر بہت زیادہ دانے ہو گئے تھے جس پر میری والدہ نے کہا کہ صبح اٹھتے ہی نہار منہ اپنے ہاتھ پر تھوک پھینکو اور اسے چہرے کے دانوں پر لگا لو۔ اداکارہ نے کہا کہ میں روزانہ صبح اٹھ کر تھوک چہرے پر لگا لیتی...
اپرکرم(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں فتنہ الخوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اپر کرم میں افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملحقہ ضلع کرم کے لقمان خیل تنگی کے علاقے حسین میلا میں فتنہ الخوارج سے داخل ہوکر فورسز کے پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ فتنہ الخوارج کے حملے کے نتیجے میں اہلکار لانس نائیک سلیم موقع پر ہی شہید ہوگئے اور 8 اہلکار زخمی ہوگئے، بعد ازاں دوران علاج ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں حوالدار موالی خان ، حوالدار جہاد حسین طوری ،...
احمد آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) بھارت کے شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پرواز میں سوار تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوا طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہو گئے، اس حوالے سے احمد آباد پولیس چیف کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں کسی مسافر کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے، طیارہ گرنے والی جگہ پر بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر سوار مسافروں میں 169 بھارتی اور 53 برطانوی شہری سوار...
خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،ویڈیو سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،وزیر خزانہ کی بریفنگ کے بعد عمر ایوب خان کی سوال پوچھنے کی کوشش ،چیئرمین کمیٹی کی طرف سے اجازت نہ دینے پر عمر ایوب سخت برہم ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ سوال کرنا میرا حق ہے، میرے سوال معاشی ٹیم کی مدد کریں گے۔اگر آپ نے سوال نہ پوچھنے دیے تو ہم واک آوٹ کر جائیں گے ،پھر آپ یہاں بیٹھ کر بجٹ بجٹ کھیلتے رہئیے گا،، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ کا حق ہے...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 2 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ عدالت نے 2 ملزموں امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلےکے فوری بعد ملزم فرار ہوگئے۔ دوراں سماعت ایف اے افسران موجود نہیں تھے۔ ملزمان نے ایف آئی اے حکام کی عدم موجودگی کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔ مقدمے کے مرکزی ملزم اداکارہ نادیہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظبی روانہ ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر ایک روزہ سرکاری دورے پر یو اے ای روانہ ہو گئے۔وزیرِ اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی ہے، جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے سندھ کی موجودہ حالت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے یہاں لوگوں کی جان اور مال خطرے میں ہیں۔ آئے دن قتل اور اغوا کی وارداتوں کی خبریں ملتی ہیں، ہر طرف بد امنی کا دورہ ہے۔ ناظمہ صوبہ نے کہا کہ سندھ میں عملاً ڈاکو راج ہے اور پیپلز پارٹی سے وابستہ مقامی انتظامیہ ظالم وڈیرے اور سرداران کی سہولت کاری کرہے ہیں۔2 روز قبل ہی شکار پور کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک معصوم بچے کو اغوا کیا گیااور اس سے کچھ قبل پہلے معلوم ہوا کہ ایک بچی کا بہیمانہ...
رواں ہفتے تیسری بار اسرائیلی فوج کو غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اپنے باشندوں کی لاشیں مل گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ غزہ سے یائر یعقوب سمیت ایک اور مغوی کی لاش برآمد کرلی۔ تاہم دوسرے مغوی کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے اس آپریشن کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان بھی جاری نہیں کیا۔ نیتن یاہو کے بقول دوسرا مغوی بھی 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملے کے دوران نیر اوز (Nir Oz) نامی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ اس سے قبل امریکی نژاد اسرائیلی جوڑے کی لاش برآمد ہوئی تھیں جنھیں زخمی حالت میں یرغمال بنایا گیا تھا اور...
کراچی میں کورنگی کے علاقے بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا، اس دوران لڑکی کے گھر والے پہنچ گئے، لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو باندھ کر اس کے گھر والوں کو بلایا۔طارق نواز نے مزید کہا کہ لڑکے کے ساتھیوں نے آکر فائرنگ کی جس سے 4افراد زخمی ہوئے، ملزمان فرار ہوگئے ہیں، جن کی گرفتاری کےلیے کارروائی کی جارہی ہے۔
اونٹاریو(نیوز ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں — مگر اس بار وجہ کچھ مختلف ہے۔ کچھ ماہ قبل، مارچ 2025 میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک گہرا اور جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خیرباد کہہ دیں گی۔ اس اعلان کے بعد نہ صرف انہوں نے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ ختم کر دیا بلکہ انسٹاگرام پر بھی تمام پوسٹس ہٹا دی تھیں۔ تاہم، حالیہ دنوں میں وہ ایک نئے انداز میں واپس آئی ہیں — اور ان کی پوسٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ صحیفہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی...
کراچی(کامرس ڈیسک)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے خریداروں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 352,900 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے کے بعد 302,554 روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 3,345 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی، سرمایہ کاروں کے غیر یقینی حالات...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی بجٹ کو بھونڈا کہہ دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گئے. بھونڈا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمارا لیڈر ہے.کسی دوسرے کی بات سننے کی ضرورت نہیں .وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کے لیے امریکا میں احتجاج کرنے والوں کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں، جو بھی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے. اس کے ساتھ کھڑے...
اہل غزہ پر چھائے صیہونی دہشت گردی کے خونی بادل چھٹ نہ سکے، مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔شہادتوں کی مجموعی تعداد 54 ہزار 950 ہو گئی، اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ، رفاہ سمیت مختلف علاقوں میں کیمپوں اور گھروں کو نشانہ بنایا، صیہونی فورسز کی غزہ کی زمینی، سمندری اور فضائی ناکہ بندی برقراررہی۔غزہ میں امدادی سامان کی شدید قلت کے باعث ہزاروں فلسطینی قحط کا شکار ہوگئے۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت جاری منصوبہ "مسام" نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے 1,139 بارودی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے گولہ بارود تلف کیے۔تلف کی گئی اشیا میں ایک اینٹی پرسنل بارودی سرنگ، 56 ٹینک شکن سرنگیں، 1,080 ناکارہ بارودی مواد اور دو دیسی ساختہ بم شامل ہیں۔صوبہ عدن میں "مسام" کی ٹیم نے تین ٹینک شکن سرنگیں اور 1,016 نہ پھٹنے والے گولت نکالے۔ الحدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنایا گیا، جبکہ صوبہ لحج میں مختلف علاقوں سے تین، طور الباحہ سے دو اور المضاربہ سے سات ناکارہ گولے ہٹائی گئیں۔مرب میں "مسام" نے 53 ٹینک شکن بارودی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حالیہ جنگ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح نے قومی دفاع کے متعلق عوامی تاثر کو تبدیل کر دیا ہے اور ملک کے دفاعی بجٹ پر طویل عرصے سے جاری بحث کو بڑی حد تک خاموش کر دیا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کے فوجی اخراجات کو ناقدین ضرورت سے زیادہ قرار دیتے ہوئے اسے مشکلات کا شکار معیشت پر بوجھ اور پالیسی مباحثوں میں متنازع حیثیت سے دیکھتے تھے۔ تاہم حالیہ جنگ میں بھارت کیخلاف پاک فوج کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف قوم کو متحد کیا بلکہ دفاعی اخراجات کو تنازعات کی بجائے قومی فخر کا باعث قرار دیا ہے۔ پاکستان کی عسکری کامیابی اس کے اپنے شہریوں کی توقعات...
لاس اینجلس میں غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف سرکاری چھاپوں کے ردعمل میں جاری شدید مظاہروں کے باعث شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس مظاہرے، نیشنل گارڈز کے بعد 700 میرینز بھی تعینات، بغاوت کا خطرہ ہے، ٹرمپ شہر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد فضا مزید کشیدہ ہو گئی ہے اور حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ ان مظاہروں کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کچھ مقامات پر املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ مظاہرین ان چھاپوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تارکین وطن کے خلاف امتیازی سلوک قرار دے...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور خواتین کے خلاف نفرت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ سعید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل سمیت معاشرتی رویوں اور صنفی امتیاز پر تفصیل سے بات کی۔ ثانیہ معصوم ٹک ٹاکر کا نام سنتے ہی جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ روز خواتین کی ہلاکتوں کی خبریں سن کر جاگتی ہیں صرف ثنا یوسف ہی نہیں بلکہ اور کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کر دی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے اس پر شدید دکھ کا اظہار کیا کہ ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کو معمول کا...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب فائرنگ سے 57 سالہ محمد سعید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ اے پولیس کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ سائٹ میٹروول باچا خان چوک کے قریب فائرنگ سے 48 سالہ روزی خان نامی شخص زخمی ہوگیا چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> محراب پور(جسارت نیوز)دو گروہی تصادم، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے،پہلا گروہی تصادم گاؤں فیض محمد راجپر میں پیش ا?یا جہاں رشتہ داری کے تنازعہ پر راجپر برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس میں کلہاڑی، ڈنڈے چل گئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تصادم میں بابر راجپر ولد علی دوست راجپر جاں بحق ہوگیا، محمد نیاز ولد غلام حسین راجپر، علی دوست ولد غلام مرتضی راجپر، محمد نوید ولد علی دوست راجپر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے،متاثرہ فریق کے مطابق غلام مرتضیٰ، محمد جلال اور محمد راشد اور دیگر نے حملہ کیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، دوسرا گروہی تصادم مورو پولیس تھانہ کی حدود چوہان کالونی...
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹینک کی صفائی کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ٹینک میں اترنے والے پانچویں شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 بھائیوں کی ٹینک کی صفائی کے دوران حالت غیر ہوگئی تھی، 3 افراد انہیں ٹینک سے نکالنے کےلیے نیچے اترے تھے۔پڑوسی نے جناح اسپتال میں میڈیا کو بتایا کہ دو بھائی ٹینک کی صفائی کے لیے اترے تھے، جن کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے شور مچایا۔پڑوسی نے مزید کہا کہ محلے کے 3 نوجوان دونوں بھائیوں کو نکالنے ٹینک میں اترے تھے، وہ تینوں واپس نہیں آئے پھر علاقہ مکینوں نے پانچوں افراد کو ٹینک سے نکالا۔

شادی کے دوران دلہن کا گھونگھٹ ہٹا تو پوری بارات صدمے میں مبتلا ہوگئی ، دولہا کے ارمانوں پر پانی پھر گیا
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت میں شادی کے دوران اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب لڑکے والوں کو پتہ چلا کہ گھونگھٹ کے اندر موجود دلہن وہ لڑکی نہیں جس سے شادی کے لیے دولہا بارات لے کر آیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن سٹیج پر موجود ہیں ، اس دوران دلہن چکرا کر نیچے گرتی ہے تو کسی باراتی کی نظر اس پر پڑ جا تی ہے پھر ایک دم پنڈال میں ہلچل مچ جاتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود ایک باراتی کہہ رہا ہے کہ دلہن کو تبدیل کیا گیا ہے ، یہ وہ لڑکی نہیں جو پہلے ہمیں دکھائی گئی تھی...
سٹی 42:وفاقی بجٹ 2025-26 کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہونے والا ہے کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی فلائی جناح کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بیشتر ممبر قومی اسمبلی کوئٹہ ائیرپورٹ پر موجود ہیں ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوں گی۔ ممبران اسمبلی بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے ۔بجٹ تقریر چند ہی منٹ بعد شروع ہونے والی ہے جس میں کوئٹہ کے ممبر ان کی شرکت مشکل ہوگئی ہے فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
— فائل فوٹو شکر گڑھ کے ایک گھر میں گیس سلینڈر دھماکے سے 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ شکر گڑھ کے علاقے اقبال پورہ میں پیش آیا، جہاں گھر میں گیس کھلی رہنے کے باعث گیس بھر جانے سے ماچس جلانے پر دھماکہ ہوا۔ بٹگرام: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمیبٹگرام میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ اہلخانہ کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی دیوار ٹوٹ گئی جبکہ گھر میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی: عید کے تیسرے روز شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے لائے گئے جانوروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی، خریداروں کی کمی کے باعث منڈی ویران نظر آتی رہی۔ بیوپاریوں نے عید کے تیسرے دن جانوروں کے نرخ 50 فیصد تک گرا دیے، خریدار کم ہوتے ہی بیوپاری سستے داموں جانور فروخت کرنے لگے تاہم قربانی کی گہما گہمی کے بعد یونیورسٹی روڈ پر قائم منڈی میں سناٹا چھایا رہا۔ منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کے باوجود ویرانی چھائی رہی، زیادہ تر بیوپاری اپنے جانور بیچ کر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔ ایک بیوپاری نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ کا جانور لاڑکانہ سے لائے ہیں جو کہ 70...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر بخت زیب مشوانی کی موٹرسائیکل الاآصف اسکوائر کے قریب سے چوری ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بخت زیب مشوانی کے والد جہان زیب خان جمعہ کی شب تھانہ سچل کی حدود میں الاآصف اسکوائر کے قریب قائم مویشی منڈی بکرا خریدنے کی غرض سے گئے تھے ،الاآصف اسکوائر کے قریب جھونپڑ پٹی کے نزدیک موٹرسائیکل نمبر KMD:7092 ماڈل 2018ہنڈا سی ڈی 70سیاہ کلر چوری کرلی گئی۔جس کی اطلاع متعلقہ تھانے میںکردی گئی ہے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پنجاب کی 292 مویشی منڈیوں میں لائے گئے 15 لاکھ میں سے11 لاکھ سے زائد جانور فروخت ہوگئے، محکمہ بلدیات نے 9 ڈویژنز کی مویشی منڈیوں کے اعداد وشمار جاری کر دیے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں 292 مویشی منڈیاں لگائی گئی تھیں جن میں 15 لاکھ سے مویشی لائے گئے تھے جن میں سے 11 لاکھ سے زائد مویشی فروخت ہوگئے۔ محکمہ بلدیات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لاہور میں 4 لاکھ 43 ہزار چھوٹے اور 2 لاکھ 22 ہزار بڑے جانور فروخت کیے گئے۔فیصل آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار جانور لائے گئے جن میں سے 88 ہزار فروخت ہوئے، اسی طرح راولپنڈی میں 84 ہزار جانور لائے گئے،جن میں...
ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں جبکہ لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نظر آتش بھی کیا۔ لاس اینجلس میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں جاری، ہزاروں سکیورٹی گارڈز تعینات دوسری جانب لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز تعینات کردی گئے ہیں اور اس حوالے سے صدرٹرمپ کا کہنا ہےکہ نیشنل گارڈزکوامن و امان یقینی بنانے کےلیے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کی۔ اس تقریب میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ایم پی ڈمپل یادو، راجیو شکلا، شیو پال یادو، اور رام گوپال یادو نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: "کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں" دونوں نے اپنی منگنی پر ایک ساتھ رقص کرکے سماں...
وزارت صحت نے اشارہ کیا کہ انفلوئنزا جیسی بیماری اور شدید سے شدید سانس کی بیماری پر نظر رکھنے کیلئے مربوط بیماریوں کی نگرانی کے پروگرام کے تحت ریاست اور ضلع کی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کوویڈ کے 770 نئے کیسس درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں کوویڈ کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6000 سے زیادہ تک پہنچ گئی۔ مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی طور پر فرضی مشقیں کی جائیں۔ اتوار کو جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کیرالا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، اس کے بعد گجرات، مغربی...
کوئٹہ: بلوچستان کے شہر ژوب میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ ژوب کے قریب پیش آیا جس میں ٹو ڈی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے سبب بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ادارے کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق ژوب کے علاقے شیرانی سے ہے۔
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے ۔ افسوسناک حادثہ تحصیل درازندہ میں پیش آیا، جہاں کار کھائی میں جاگری، جس کی وجہ سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور آپریشن شروع کیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک بچہ شامل ہے۔ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کراچی اور اورماڑہ میں زلزلہ ریسکیو حکام نے بتایا کہ المرکلاں سے آتے ہوئے کار کو حادثہ پیش آیا۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی رنر اَپ ٹیم کے کپتان شریاس ائیر کی جارحانہ بلےبازی نے خواتین میں مقبولیت کو تیزی سے بڑھادیا۔ ہندوستان کے رئیلٹی شو بگ باس 18 سے مشہور ہونیوالی کنٹسٹنٹ ایڈن روز نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے شریاس ائیر کیلئے اپنی پسندیدگی کا کھل کر اظہار کردیا۔ ایڈن روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں اپنے ذہن میں تو شریاس ائیر سے پہلے ہی شادی کرچکی ہوں اور اپنے آپ کو انکے بچے کی ماں سمجھتی ہوں، مجھے انکی عاجزی اور فوکس بہت پسند ہے"۔ مزید پڑھیں: اونیت کی تصویر پر ویرات کا لائیک؛ راکل پریت بھی بول اٹھیں واضح رہے کہ شریاس ائیر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاور ڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی سے متعلق زیر گردش خبر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبر سراسر جھوٹی اور گمراہ کن ہے، بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی جھوٹی خبر عوام میں بے چینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے، رہائشی جگہ پر دوسرا بجلی کا میٹر آج بھی مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ...
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید کے دوسرے روز بھی نہ تھم سکی ، فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 36 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 افراد ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز کے قریب شہید ہوئے۔ یہ واقعہ رفح میں قائم غزہ ہیومینٹیرین فنڈ (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے قریب پیش آیا، جس نے حالیہ دنوں میں فائرنگ کے واقعات کے باعث امداد کی تقسیم عارضی طور پر معطل کر دی تھی لیکن دوبارہ شروع...
غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید پر بھی نہ تھم سکی، عید الاضحیٰ کے موقع پر شہید فلسطینیوں کی تعداد 42 ہوگئی۔ النصر اور الشفا اسپتال میں سولہ سولہ اور الاہلی اور الاقصیٰ میں پانچ پانچ لاشیں لائی گئیں ہیں، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 54 ہزار 677 ہوگئی۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق جمعے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے پورے فلسطینی علاقے میں 42 افراد شہید ہو ئے۔ سول ڈیفنس کے عہدیدار نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ 11 افراد صرف شمالی علاقے جبالیا پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔ ادھر امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے غزہ پٹی میں تمام امدادی مرکز ایک روز سے زائد بند رکھنے کا فیصلہ...
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم حماس کے زیر استعمال سرنگ کی موجودگی کی اطلاع پر عمارت میں داخل ہوئی تھی۔ اسرائیلی میڈیا نے 4 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے کہ جب عرب میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں ملٹری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی 12 رکنی ٹیم کے ایک عمارت میں داخل ہوتے ہی زوردار دھماکا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے مٹی کا ڈھیر بن گئی۔ عمارت کے ملبے تلے درجن کے قریب اسرائیلی فوجی دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران 4...
سٹی 42: بولان کے قریب ٹریفک حادثہ، 10 افراد زخمی ہوگئے بولان کے علاقے بی بی نانی کے قریب قومی شاہراہ N-65 پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں سبی اور جیکب آباد جانے والی دو ویگنیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 8 مرد اور 2 خواتین زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 گوکُرت بولان کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز مچھ (THQ Mach) منتقل کیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے عید پر بھارتی ایجنسی ’را‘ کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز شہر قائد کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 32 ہوگئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 32 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے، زلزلے کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔ امیر حیدر لغاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ زلزلے کا آخری جھٹکا صبح 8 بج کر 32 منٹ پر 1.5 شدت کا ریکارڈ کیا گیا، زلزلوں کے جھٹکوں کی گہرائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستانی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی،تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کرکے نجی ہسپتال منتقل...
---فائل فوٹو چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک زلزلے کے 32 جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں، زلزلے کے یہ تمام جھٹکے معمولی شدت کے تھے، زلزلے کی کم سے کم شدت 1.5 اور زیادہ شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی۔امیر حیدر لغاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ زلزلے کا آخری جھٹکا صبح 8 بج کر 32 منٹ پر 1.5شدت کا ریکارڈ کیا گیا، زلزلوں کے جھٹکوں کی گہرائی 2 کلو میٹر سے 188 کلو میٹر تک تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ زلزلےکے جھٹکے قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔یاد رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں آج صبح سویرے بھی زلزلے کے مزید...