2025-10-04@22:56:42 GMT
تلاش کی گنتی: 319

«ہندوستانی کپتان»:

(نئی خبر)
    لاہور:پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے نجی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو میں اپنے پسندیدہ کپتان کا نام بتا دیا۔ حسن علی نے خصوصی انٹرویو میں سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت، کامیابیوں اور ٹیم کے ساتھ مضبوط تعلق کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں، جنہوں نے ہمیں چیمپیئنز ٹرافی میں فتح دلائی، ٹیم کو متحد رکھا اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلے۔ ان کے ساتھ وقت گزارنا سیکھنے کا تجربہ تھا۔ حسن علی نے سرفراز احمد کے علاوہ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کو کپتان بنانے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان ایک جارحانہ کپتان ہیں۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان) ، ابرار احمد ، احمد دانیال، فہیم اشرف ، فخر زمان اور حسن نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حسین طلعت ، خوش دل شاہ ، عباس آفریدی ، محمد حارث ، محمد نواز،صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، سفیان مقیم اور سلمان مرزا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی۔ دوسری جانب نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر جب کہ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ ہوں گے، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے،...
    قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آل راؤنڈر سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ سیریز 20 سے 24 جولائی تک شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف 15 رکنی ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان) ابرار احمد احمد دانیال فہیم اشرف فخر زمان حسن نواز حسین طلعت خوشدل شاہ محمد عباس آفریدی محمد حارث (وکٹ کیپر) محمد نواز صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) صائم ایوب سلمان مرزا سفیان...
    سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔ پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کی جگہ حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔ ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
    جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)قائم مقام جنوبی افریقی کپتان کیشو مہاراج نے 200 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے جنوبی افریقی اسپنر بن گئے ہیں۔ کیشور مہاراج نے یہ ریکارڈ بلاوایو میں جاری زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن کی وکٹ لے کر قائم کیا۔ جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن شپ جتوانے والے کپتان ٹیمبا باووما کی عدم موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کرنے والے کیشو مہاراج جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔ مزیدپڑھیں:سوات واقعہ کیوں پیش آیا، قصور وار کون ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات ہوئی ۔  وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔  شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت  فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گیں۔  مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے اسلام آباد میں دی گئی دعوتِ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ان نے مؤقف اختیار کیاکہ پی ایس بی کی جانب سے دیے گئے سفری اخراجات ناکافی ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے صرف 5 ہزار 600 روپے فراہم کیے، تاہم کپتان نے اس رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ یہ رقم تو بمشکل ٹول ٹیکس ہی پورا کرتی ہے۔ اس...
    قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ناکافی سفری اخراجات کا حوالہ دیکر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کی دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اسلام آباد سفر کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو 5 ہزار 600 فراہم کیے تاہم کپتان نے اِن اخراجات کو ناکافی بتاتے ہوئے ظہرانے میں شرکت سے انکار کردیا۔ پی ایس بی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے محض 6 کھلاڑیوں کو ظہرانے میں مدعو کیا گیا تھا، جس میں سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد شامل تھے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟  اس ظہرانے میں دیگر کھیلوں سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا بیان قومی کھیل کے زوال پر ایک کربناک سچائی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح حکومت اور سرمایہ دار طبقہ کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، وہی جذبہ ہاکی کے لیے کہیں نظر نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی دن رات محنت کرتے ہیں، بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن بنیادی ضروریات جیسے یومیہ الاؤنس تک وقت پر فراہم نہیں کیے جاتے۔عماد بٹ نے سیاستدانوں اور کاروباری طبقے سے سوال کیا کہ کیا انہیں قومی کھیل کی کوئی پرواہ ہے؟ کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ہاکی کے لیے بجٹ میسر نہیں ہوتا۔ان...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کی تاریخی فتح کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کے دل کے قریب ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے 8 برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں سرفراز احمد نے کہاکہ انہیں اس نوجوان اور باصلاحیت ٹیم کی قیادت کا موقع ملا جس نے ہر میچ مکمل جذبے، عزم اور یقین کے ساتھ کھیلا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی 2017 ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔ میں خوش...
    آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کو دہائی کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو کے دوران سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی سکسرز کی جانب سے بابراعظم کو اسکواڈ کا حصہ بنانے پر سوال کیا گیا۔ جس پر جواب دیتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں اسوقت بابراعظم سے بڑا کوئی نام نہیں ہے، وہ اسوقت دہائی کا عظیم ترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے دنیا بھر میں اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے، ہمارے شائقین اِن جیسے پلئیرز کو آسٹریلوی سرزمین کھیلتے...
    بھارتی فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ وہ ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنے اور یہی بات وجہ انہوں نے بی سی سی آئی کو بھی بتائی ہے۔ گزشتہ ماہ مئی میں روہت شرما کی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بی سی سی آئی نے شبھمن گِل کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے لیے بھارت کا نیا کپتان منتخب کیا تھا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ کپتانی کے پیچھے کوئی بڑی کہانی نہیں ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ انہیں ہٹا دیا گیا یا ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کہ روہت شرما...
    سابق کپتان بابراعظم نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز کو جوائن کیا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ 88 لاکھ سے زائد) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بی بی ایل 2025 کے پری ڈرافٹ میں سائن کیا ہے، بابر رواں برس بگ بیش میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کا شمار دنیائے کرکٹ بڑے ناموں میں شمار ہوتا ہے لیکن بگ بیش لیگ میں انکی تنخواہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی...
    سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے ویرات کوہلی کو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی 21ویں صدی کی پلئینگ الیون سے بھی باہر کردیا۔ کرک انفو نے سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن اور سابق کپتان کین ولیمسن سے آل ٹائم 21ویں صدی کی ٹیم بنانے کو کہا، جس پر سابق کیوی کپتان نے پلئینگ الیون سے ویرات کوہلی کو نکال دیا جبکہ انہوں نے محض ایک پاکستانی اسٹار کو شامل کیا۔ کین ولیمسن نے اپنی پلئینگ الیون میں اوپنرز میں میتھیو ہیڈن، ویندر سہواگ، مڈل آرڈر کیلئے رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، اسٹیو اسمتھ، اے بی ڈی ویلیرز، وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی، بالرز میں ڈیل اسٹین، شعیب اختر، گلین میک گرا اور مرلی دھرن کو شامل کیا۔ مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ میں ایک کپتان کو نامزد کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی مشاورت کے بعد تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔ آل راؤنڈر آغا سلمان کو دورہ زمبابوے کے دوران کپتان مقرر کیا گیا اور وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو آرام کروایا گیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور رضوان کا مستقبل بطور کپتان خطرے میں ہے۔ مزید پڑھیں: بابر، رضوان، شاہین کا مستقبل کیا؟ سابق کرکٹر نے بتادیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان علی...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے مداحوں کو خصوصی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمعہ کو ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کئی نمایاں کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں موجود شائقینِ کرکٹ کو عید کی خوشیوں، صحت اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ تہنیتی پیغامات دیے۔ ویڈیو میں جن کھلاڑیوں کے پیغامات شامل تھے اُن میں نئے کپتان سلمان علی آغا، محمد رضوان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، نوجوان بلے باز صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور عامر جمال شامل تھے۔ اگرچہ ویڈیو کو سراہا گیا ہے لیکن شائقین نے ویڈیو میں سابق کپتان...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار واپسی کی گئی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم میں موقع ملا تو انہوں نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ہی ٹی20 میچ میں 5 وکٹیں لے لیں۔ اس میچ کے بعد سابق کپتان سرفراز احد نے حسن علی کی دھماکے دار واپسی پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ جو اس دن ٹریننگ کروائی تھی میں نے یہ اس کا رزلٹ ہے سمجھے حسنو میاں"۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے سرفراز احمد نے...
    پاکستانی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹیم میں نہ ہونے کا کوئی پریشر نہیں اور پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ناگزیر نہیں۔  https://Twitter.com/imransiddique89/status/1927671828018802759 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ 4 سالوں میں بیسٹ کرکٹرز ہوتے ہوئے پاکستان کو متعدد میچز جتوائے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل میں ان کا کافی اہم کردار رہے گا۔ ’ہاں وہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں اور ابھی جو کھلاڑی ہیں۔۔۔میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان نے پہلے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی پاکستان نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز اور شاداب خان کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں حسن علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مہمان ٹیم کو آخری اوور میں 164 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پاکستان بیٹنگ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ایشیا کپ بھارت کی بجائے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں یوم تکبیر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا ہاکی کپ بڑا ایونٹ ہے، تاہم پاک بھارت تنازعہ کے باعث بھارت میں کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کھیل سیاست سے دور رکھتے ہیں مگر موجودہ حالات میں پاکستان کا وہاں جاکر کھیلنا بہت بڑا رسک ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن جس مقام کا فیصلہ کرے گی، ہم ہاکی کھیلنے ضرور جائیں گے اور اس کے لیے حکومت کی منظوری بھی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کا 12 واں ایڈیشن 27 اگست سے 17 ستمبر تک بھارت کے...
    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: پاکستان: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد بنگلا دیش: تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنا ترجیح ہوگا۔ بنگلا دیش سمیت انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاہین ، بابر اور رضوان نے ہمیشہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں  بہت سے نئے لڑکوں کو ٹرائی کررہے ہیں تاکہ بیک اپ تیار ہوسکے۔ورلڈکپ سے پہلے نئے لڑکوں کو بھی خود کو منوانے کا چانس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم بہترین...
    بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہت متوازن ہے،ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان لٹن داس کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یواے ای کے خلاف سیریز ماضی بن چکی، اب نئی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ٹیم بہت بیلنس ہے۔ ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تسکین احمد، مشفیق الرحمن، ناہید رانا ہمارے اہم بولر تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔نوجوان کرکٹرز کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔ بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہر سیریز دوسری سیریز سے مختلف ہوتی ہے۔  ہر کنڈیشنز کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔بطور کپتان...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث رہا۔ میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتی نظر آئی۔ محمد ہنزلہ لکھتے ہیں کہ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مرچیں لگ رہی ہوں گی آپ لوگ اور لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ ⚔️????????⚔️ ہندوستان میں مرچیں لگ رہی ہوں گی اپ...
    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کراچی کنگز کے باہر ہونے کے بعد نائب کپتان حسن علی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن کچھ اہم لمحات میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ حسن علی نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کے لیے آئے تو اس کے مطابق اچھا اسکور بنایا، لیکن پاور پلے میں ہم نے وکٹیں کم لیں جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے اس موقع کو دکھ بھرا قرار دیا کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ہماری امید تھی کہ ہم ٹورنامنٹ...
    ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے نئی تاریخ رقم کرڈالی۔ ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 124 سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں کپتان پال اسٹرلنگ نے کیرئیر کے 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے آئرش بیٹر بنے۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، اینڈریو بالبرنی نے 112، ہیری ٹیکٹر نے 56 اور کپتان پال اسٹرلنگ نے 54 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف مجوزہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ نئی سلیکشن کے مطابق آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی...
    پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سلمان علی آغا کپتان برقرار، مائیک ہیسن پہلی بار بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ ???? Pakistan squad announced for Bangladesh T20I series in Lahore ???? More details: https://t.co/kTip0kPkpd#PAKvBAN | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/GUcPCU1GH4 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 21, 2025 سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا باضابطہ شیڈول جلد جاری کیا...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے اپنی ورلڈ الیون سے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نکال دیا۔ پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو ٹی20 فارمیٹ کیلئے ورلڈ الیون بنانے کو کہا، مڈل آرڈر بیٹر نے حیران کُن طور پر جسپریت بمراہ اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنی پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا۔ بابراعظم نے نہایتی مہارت سے اسکواڈ منتخب کیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ہندوستان کے 2 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی، اوپنر کے طور پر روہت شرما اور مڈل آرڈر میں جارحانہ کھیل کیلئے سوریا کمار یادیو کو شامل کیا۔ پشاور زلمی کے...
    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو عہدے  سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شان مسعود کو ہٹائے جانے کا فیصلہ حتمی شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی؟‘، صحافی کے سوال پر شان مسعود غصے میں آگئے  شان مسعود کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سعود شکیل کو دیے جانے کا امکان ہے، 29 سالہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اس وقت نائب کپتان ہیں اور امکان ہے کہ وہ شان مسعود کی جگہ لیں گے۔ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد ان کی رائے بھی کپتان کی تقرری میں اہم...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنا باعثِ اعزاز تھا، شاہد آفریدی وزیراعظم اور ہماری دلیر افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر آپریشن بُنیانُ المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،شاہد آفریدی 
    پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد کپتان شان مسعود کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کی جگہ نئے کپتان کے انتخاب پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو ٹیم کی قیادت سونپنے کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے جبکہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو کپتانی سپرد کی جاسکتی ہے، جس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد کردے گا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ تقریباً حتمی شکل اختیار کرچکا ہے۔ قیادت میں تبدیلی اِیسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ بنایا جارہا ہے تاہم بورڈ نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔ شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنایا جاسکتا ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کے ہیڈکوچ ہونے سے متعلق ٹوئٹ بھی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی وائٹ بال ٹیم کیلئے مائیک ہیسن کو ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں خبریں سامنے آئیں تھی کہ 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اِن مینٹورز میں مصباح الحق کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد سمیت شعیب ملک، وقار یونس اور ثقلین مشتاق شامل تھے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کا اعلان ہوگیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مصباح الحق اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم عہدے سے نوازا جائے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ دو ہفتے قبل انہوں نے خود پی سی بی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باقاعدہ طور پر مطلع کیا کہ میں بطور ڈومیسٹک کرکٹ مینٹور اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ یہ فیصلہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد کیا اور اس حوالے سے اپنا تحریری استعفیٰ...
    بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جہاں شاہد خان افریدی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں شاہد خان آفریدی نے شرکا سے خطاب کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ...
    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جہاں شاہد خان افریدی نے شرکا سے خطاب کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان...
    ویب ڈیسک : پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں۔  محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم نے اللّٰہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو، لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان  کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم مقابلے میں فرنچائز کو اپنے مستقل کپتان بابراعظم کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم کراچی کنگز کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں گیند لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ فرنچائز کی جانب سے کپتان بابراعظم کے میچ سے باہر ہونے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ بابراعظم کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز شرکت مشوک ہو۔...
    روہت شرما کے ریٹائر ہونے کے بعد شبمن گل کو ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کرکٹ لیجنڈ عمران خان کے ساتھ تاریخ کے شاندار کپتانوں میں شامل شبمن گل نے ابھی تک بیرون ملک دوروں میں خود کو ثابت نہیں کیا ہے، کیونکہ برصغیر میں ان کی بہترین واپسی ہوئی ہے لیکن وہ ہندوستان کی ٹیسٹ کپتانی کے لیے سب سے آگے ہیں۔ روہت شرما کی جانب سے بدھ کی شام کھیل کے طویل ترین فارمیٹ ٹیسٹ میچز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد شبمن گل ہندوستان کے اگلے ٹیسٹ کپتان بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انسٹاگرام پر اپنی ٹیسٹ کیپ کی تصویر...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین بروس کا نام بھی شامل ہے۔ فاطمہ ثنا کو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین بروس سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کوالیفائرز میں اپنی ٹیم کی ناقابل شکست مہم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے شاندار اکانومی ریٹ 3.97 کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل...
    بنگلا دیش نے یو اے ای اور پاکستان کے دورے کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا  ۔ لٹن داس کو دونوں دوروں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقررکیا گیا ہے،مہدی حسن نائب کپتان ہونگے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں5کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ،تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو ٹیم میں شامل ہونگے۔ توحید ہردوئے، شمیم حسین، جیکر علی، رشاد حسین، تنویر اسلام اسکواڈ میں شامل ہونگے،مستفیض الرحمان، حسن محمود، راشد حسین، رضوان حسین بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ Post Views: 2
    پہلگام واقعہ پر سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین بھی ہندو انتہا پسندوں کی زبان بولنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے رخم نہیں بھرسکتے، اس لیے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں ہونی چاہیئے۔ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی طرح محمد اظہر الدین نے بھی پاکستان سے تمام کرکٹ روابط ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل لوگوں کو جوڑتا ہے لیکن حالیہ واقعات کے تناظر میں نہیں کھیلا جاسکتا۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ سابق بھارتی کپتان بھی مودی کی زبان بولنے لگے سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے نہ صرف باہمی سیریز سے انکار کو برقرار رکھنا چاہیے بلکہ آئی سی...
    قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے ٹیلنٹ پر سلیکٹرز کو اپنی رائے سے آگاہ کروں گا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ جب آپ تینوں فارمیٹس کھیلیں تو بعض اوقات ایک میں کارکردگی متاثر ہوجاتی ہے، میرے ابتدائی 6، 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز زیادہ اچھے نہیں رہے جو عام بات ہے، ٹی20 میں وقت کم ہوتا ہے اور جلد فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ سلمان آغا نے دورئہ بنگلادیش سمیت فیوچر کے ٹورز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ذہن میں کچھ پلانز ہیں، جب سلیکٹرز یا کوچز کے ساتھ میٹنگ ہوگی تو ضرور ان سے شیئر کروں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے جب کہ پی سی بی میں بھی تسلسل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔ اگر مجھے سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے۔ محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔ محسن نقوی کو کہا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد سابق بھارتی کپتان نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردینے چاہئیں۔ یہ متنازع بیان سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ تمام تر کرکٹ ختم کردینی چاہئیے۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ ادھر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم وہی...
    پہلگام واقعہ کو جواز بناکر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پہلگام واقعہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ اس موقع پر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم کریں گے۔...
    ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر واقعے کا الزام پاکستان پر قبل از وقت لگایا،بھارت کا ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار ٹھہرنا افسوسناک ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل...
    سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ بْرا وقت سب پر آتا ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کی دوبارہ ایک اچھی ٹیم بنے گی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لیجنڈری کرکٹر و سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ بابراعظم جلد ہی اپنی فارم دوبارہ حاصل کر لیں گے، کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے، کوہلی اور بابر جیسے کھلاڑی کرکٹ کے ساتھ انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی حالیہ ناقص کارکرگی کے سوال پر ویوین رچرڈز نے کہا کہ اس کا جواب کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو تلاش کرنا ہوگا، پاکستان میں ہمیشہ سے ہی بہترین کرکٹرز رہے ہیں، جنھوں...
    پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے افریقی کرکٹر جے پی ڈومینی کے دانتوں کا علاج کرکے پیشہ ورانہ مہارت کا بھی مظاہرہ کرڈالا۔ عروج ممتاز پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ بطور کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں پریزینٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکی ہیں۔ سابق ویمن کرکٹر 2009 ورلڈکپ میں پاکستان کی کپتان رہیں، 2020 میں مینز ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں پہلی پاکستانی خاتون کمنٹیٹر بنیں جبکہ پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" سابق کرکٹر عروج ممتاز پیشے کے لحاظ سے کوالیفائیڈ ڈینٹسٹ (دندان ساز) ہیں، انہیں 2024 میں ڈینٹل نیوز پرسنالٹی آف 2024 کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا،...
    ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر حسن علی  کے بالوں  کا نیا سٹائل سامنے آگیا ،عروج ممتاز نے حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا دی سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی 2 نامور شخصیات کی دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔وائرل تصویروں میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر، پلیئر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز اور حسن علی کو موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے اختتام کے بعد عروج ممتاز گراؤنڈ میں کھڑے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے حسین لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں۔عروج ممتاز خوب دل جمعی کے ساتھ حسن کے بالوں کو سمیٹتی نظر آئیں...
    راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے 1990 میں کپتان کے خلاف ہونے والی بغاوت اور میچ فکسنگ کے حوالے سے پردہ اٹھادیا۔ راشد لطیف نے بتایا کہ 1990 کے دوران زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچز میں کچھ کھلاڑی پرفارم نہیں کررہے تھے اور ان کے ڈراپ کیے جانے کا امکان تھا جس کے بعد عاقب جاوید اور جاوید میانداد کو ڈراپ کردیا گیا، عاقب جاوید، وقار یونس اور مشتاق کے بہت قریب تھا۔ راشد لطیف نے بتایا کہ اس کے بعد مجھے اسلام آباد سے بلاکر بتایا گیا یکطرفہ طور پر کپتان کے...
    لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں چار مختلف ممالک کی بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی باصلاحیت کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فاطمہ ثنا کے ساتھ پاکستان کی منیبہ علی، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اوپنرز کی جوڑی میں ہیلی میتھیوز اور منیبہ علی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی، 240 رنز اور 13 وکٹیں حاصل کرکے وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی ٹاپ وکٹ ٹیکر رہیں بلکہ اپنی ٹیم...
    گلگت: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ان کا اثر و رسوخ ہوتا تو وہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ہوتے۔ گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا کہ اگرمیرا اثررسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا، ہمارے دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں میچ ونرز بہت تھے اب اتنے میچ ونرز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 16، 17 اور 19 میں کھلاڑیوں کو سکھانا پڑتا ہے، ہمیں نچلے لیول میں تگڑے لوگ چاہئیں تاکہ وہ کھلاڑیوں کی اچھی ٹریننگ کر سکیں۔ سابق کپتان کا کہنا...
    بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نےانڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 43 برس 278 دن کی عمر میں کپتانی کرکے تاریخ رقم کردی۔ چنئی سپر کنگز کو چیمپئین بنوانے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے موجودہ کپتان روتوراج گییکواڑ کی کہنی میں فریکچر ہونے کے سبب قیادت کے فرائض نبھارہے ہیں۔ گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں انہوں نے کپتانی کے فرائض نبھائے تو وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے بوڑھے ترین کپتان بن گئے، انہوں نے 43 برس 278 دن کی عمر میں قیادت کے فرائض سرانجام دیے۔ مزید پڑھیں: 51 سالہ ملائیکہ اروڑا کا سری لنکن کرکٹر کیساتھ افیئر ؟ حقیقت سامنے آگئی تاہم دھونی کی قیادت میں چنئی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔ اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے سوال کیا تو وہ ناراض ہوگئے۔ صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سے طنزیہ پوچھا کہ آپکی کپتانی پاکستانی ٹیم نے کافی کچھ سیکھ لیا تو کیا اب ہم فرنچائز کو جیت کی طرف جاتا دیکھیں گے؟۔ اس سوال کے جواب میں رضوان ابتدائی طور پر ناراض ہوئے اور...
    بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نےانڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 43 برس 278 دن کی عمر میں کپتانی کرکے تاریخ رقم کردی۔ چنئی سپر کنگز کو چیمپئین بنوانے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے موجودہ کپتان روتوراج گییکواڑ کی کہنی میں فریکچر ہونے کے سبب قیادت کے فرائض نبھارہے ہیں۔ گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں انہوں نے کپتانی کے فرائض نبھائے تو وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے بوڑھے ترین کپتان بن گئے، انہوں نے 43 برس 278 دن کی عمر میں قیادت کے فرائض سرانجام دیے۔ تاہم دھونی کی قیادت میں چنئی کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ مہندر سنگھ دھونی...
    ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں ملتان سلطان کی قیادت کرنے والے قومی کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا بھی کپتان ہوں۔ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹائٹل جیتے، لیگ میں بہتر سے بہتر کارکردگی کی کوشش کریں گے، بطور کپتان ہی نہیں بطور کھلاڑی بھی دباؤ ہے۔ پی ایس ایل 10 میں ہفتے کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل حتمی  مشقوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کو دہرانے سے اجتناب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی ناراضگی اپنی جگہ درست...
    کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ مقامی اسپورٹس آؤٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ انہوں نے آخری بار دسمبر 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ سرفراز نے واضح کیا کہ انہوں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا اور وہ یہ قدم صرف اس وقت اٹھائیں گے جب وہ ذاتی طور پر محسوس کریں گے کہ وقت صحیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ور کرکٹر کے لیے کھیل سے دور رہنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مہنگی ترین فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جیت کا تناسب 68.5 فیصد ہے (جو پی ایس ایل کے کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے)، انہوں نے 42 میں 29 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے۔ رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، بعدازاں 2022، 2023 اور 2024 میں رنز اَپ ٹیم بن کر ابھری تھی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2024 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جنہوں نے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سلمان بٹ کو پاکستان سپر لیگ  کے کمنٹری پینل میں شامل کیے جانے پر فرنچائزز نے ناراضگی کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق 2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ پر پاکستانی کپتان سلمان بٹ اور پیسرز محمد آصف و محمد عامر کو لندن میں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی، پابندی ختم ہونے کے بعد صرف عامر ہی دوبارہ قومی ٹیم تک پہنچ سکے۔آصف طویل عرصے سے امریکا میں مقیم جبکہ سلمان لاہور میں غنی گلاس انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ کے سربراہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کو جب علم ہوا کہ سلمان بٹ کو کمنٹری پینل میں شامل کیا جارہا ہے تو انھوں نے حکام کو ایک مشترکہ خط...
    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی ناکامی بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی ان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 میچوں کی سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے کپتان تھے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘ شاہین آفریدی سے پوچھا گیا کہ کپتانی سے ہٹائے جانے پر ان کا دل...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے وہ کارنامہ کردکھایا جو گزشتہ 17 سالوں میں کوئی نہ کرسکا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 16ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوں انہوں نے ٹی20 میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یہ نہ صرف پانڈیا کا ذاتی بلکہ آئی پی ایل میں...
    پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سیڈون پارک، ہیملٹن میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور کیویز کے مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔   اسکواڈ پاکستان: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم، حارث رؤف، سفیان مقیم، عاکف جاوید نیوزی لینڈ: رہیس ماریو، نک کیلی، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل (کپتان)، محمد عباس، مچل ہے، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، بین سیئرز، ول اورورکی
    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔ تاہم  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔ محمد رضوان کی اس بات...
    دورہ نیوزی لینڈ میں کپتانی کا تاج شاداب خان کے سر پر سجنے سے رہ گیا،آل راؤنڈر کو ٹی 20 میں اہم ذمہ داری سونپنے کی تجویز بورڈ حکام  کی جانب سے مسترد کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے تفصیلات کے مطابق دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے اسکواڈ منتخب کرتے وقت پی سی بی نے پانچوں مینٹورز سرفراز احمد، ثقلین مشتاق، وقار یونس، مصباح الحق اور شعیب ملک سے بھی مشاورت کی تھی۔  اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جب بعض ماہرین نے مینٹورز پر سوال اٹھائے تو انھوں نے اپنی صفائی میں کہا تھا کہ پلیئرز سلیکشن میں ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مینٹورز سے ملاقات کے...
    معطل ایجنٹ کی کمپنی سے ایک سابق کپتان کا گہرا تعلق نکلا۔ تفصیلات کے مطابق متعدد پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی نمائندہ ایجنسی آئی سی اے (انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن) کے سربراہ مغیز احمد شیخ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) میں بطور پلیئر ایجنٹ بھی رجسٹرڈ ہیں۔ کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات اور آزاد اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے بعد انھیں ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 4 خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا، اینٹی کرپشن ٹریبونل مناسب وقت پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ سنائے گا۔ اسی دوران انگلش بورڈ نے مغیز کی بطور ایجنٹ رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے ایجنٹ کی ای سی بی نے رجسٹریشن معطل کردی ذرائع کے مطابق...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں کیا۔ جب آپ تعاقب کے قریب ہوتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ تین سے چار اوورز نے مومینٹم بدل دیا۔ مارک چیمپمین نے شاندار کھیلا اور اچھے رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 345 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہے کہ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔ ون ڈے سیریز میں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ول ینگ بھی صرف پہلے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔ ول ینگ کی...
    آخری ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ کے پرخچے اڑادیے، سیریز 1-4 سے جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی، اوپنرز پاکستان کو جارحانہ آغاز دینے میں ناکام رہے، حسن نواز ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ محمد حارث 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف اور محمد عثمان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان 1، سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان...
    نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ جلد گرگئی۔ ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ محمد علی اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔ پاکستان کا اسکواڈ: کپتان سلمان آغا، محمد حارث،...
    نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ محمد علی اور ابرار احمد کی جگہ سفیان مقیم کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔ پاکستان کا اسکواڈ: کپتان سلمان...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر، ایچ بی ایل پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔...
    اوول: (نیوز ڈیسک) پانچ ٹی 20میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ ماونٹ مونگانوئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی کمان سلمان آغا کے ہاتھوں میں جبکہ کیویز کو مائیکل بریسویل لیڈ کررہے ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔ پاکستان کا سکواڈ: کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد،...
    نیوزی لیںڈ نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنالیے۔ ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم سیفرٹ 44 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، بعدازاں فن ایلن نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیمپمین 24، جیمز نیشم اور مچل ہے 3، 3 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 اور عباس آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ...
    چوتھا ٹی20؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف جارحانہ بیٹنگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز نیوزی لیںڈ نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 59 رنز بنالیے۔ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی اوپنرز ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم سیفرٹ 44 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔حارث رئوف نے دو کٹیں لے لی ہیں ۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا...
    اوول(نیوز ڈیسک) چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ماونٹ مونگانوئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی کمان سلمان آغا کے ہاتھوں میں جبکہ کیویز کو مائیکل بریسویل لیڈ کررہے ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔ پاکستان کا سکواڈ: کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین...
    پاکستان نے سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔ اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول او رورک اور جیکب ڈفی کی جگہ کائل جیمیسن اور بین سیئرز کو موقع دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔ پاکستان کا اسکواڈ: کپتان سلمان...
    پاکستان نے نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز جتنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:  کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی، بین سیئرز پاکستان کا اسکواڈ: کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، محمد...
    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان آغا نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ہاتھوں دوسری بار شکست کے بعد کہا ہے کہ ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔ سلمان آغا نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ کے مقابلے یہ ایک اچھا کھیل تھا، ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہمیں بہتر پاور پلے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پچ پر اچھی بولنگ کی، فیلڈنگ بھی شاندار تھی، حارث رؤف نے اچھی بولنگ کی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ پرفارمنس دکھائی۔ ان کا کہنا ہے کہ تیز ہوا میں بولنگ کرانا مشکل تھا،...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔ پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 16 تاریخ سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی کرائسٹ چرچ کے خوبصورت مقام پورٹ ہلز پر کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حارث اور نیوزی لینڈ کے کپتان ایش سودھی نے ٹی20 ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کی۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز کاپہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ Post Views: 1
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بھی دوسری پورزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما فائنل میں بہترین اننگز کھیل کر دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ون ڈے میں بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر ہیں، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر 6 درجے کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، بھارتی اسپنر کلدیپ یادو 3 درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر...
    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مائیکل بریسویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سیریز کے لیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: فائنل میں پاکستان کو نظرانداز کرنے کا معاملہ؛ آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا تاہم نیوزی لینڈ کے کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جن میں لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر شامل ہیں، جو آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں...
    سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسے کپتان کی ضرورت ہے جو کھیل کے لیے بے لوث سوچ رکھتا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا شاہد آفریدی نے صائم ایوب کی صلاحیت اور مزاج کی تعریف کرتے ہوئے کہ 21 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز میں یہ صلاحیت موجود ہے۔ صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیا لیکن ٹخنے کی بے وقت انجری نے انہیں کرکٹ سے دور رکھا ہے جس میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 بھی شامل ہے جہاں پاکستان کو ان کی غیر موجودگی میں قابل اعتماد اوپنر تلاش...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی جیت کے بعد بطور کپتان چوتھا بڑا ٹائٹل اپنے نام کر کے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے بھارت نے دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی جس سے روہت نے دنیائے کرکٹ کے نمایاں کپتانوں جگہ بنالی ہے۔ روہت شرما اب کرکٹ لیجنڈز عمران خان، مہندر سنگھ دھونی اور رکی پونٹنگ کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی قیادت میں ان  کی ٹیمیں 4 بڑے ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ روہت شرما کے بطور کپتان اہم اعزازات ایشیا کپ 2018 ایشیا...