2025-07-27@07:10:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1005
«اسرائیلی مظالم»:
(نئی خبر)
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی غیر منصفانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے اور جارح ریاست کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کو فی الفور جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقل امن یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پر تبصرہ...
جیسے جیسے ٹرمپ انتظامیہ مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کی جنگ میں مزید عملی کردار ادا کرنے پر غور کر رہی ہے، اسی تناظر میں واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین جمع ہو گئے ہیں جو امریکا کو ایران اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ میں براہِ راست مداخلت سے روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ساتھ ہی امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے پر بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ مظاہرے کے شرکاء صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ امریکا جنگ...
ایران پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ کیوں؟ کیا ایران مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تحفظ کی جنگ بھی لڑ رہا ہے؟ کیا ایران کے بعد پاکستان اسرائیل کے نشانے پر ہوگا؟ ایران پر اسرائیلی حملے پر پاکستان سمیت مسلم ممالک کی ذمہ داری؟ کیا ایران کی حمایت میں مسلم ممالک کے بیانات کافی ہیں؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم دین و مذہبی سیاسی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل...
ماہرینِ فلکیات نے زمین سے 1 کروڑ 10 لاکھ نوری سال فاصلے پر موجود کہکشاں کی اب تک کی سب سے تفصیلی تصویر جاری کر دی۔ اس انتہائی تفصیلی تصویر میں ’اسکلپٹر کہکشاں‘ کے وہ حصے بھی دِکھائے گئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ سائنس دانوں نے یورپین سدرن آبزرویٹری کی ویری لارج ٹیلی اسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے یہ تصویر بنائی ہے جس میں بے شمار رنگ دِکھائے گئے ہیں۔ اس تصویر کو بنانے کے لیے سائنس دانوں نے کہکشاں کا 50 گھنٹے تک مشاہدہ کیا اور 100 ٹکڑوں کو جوڑا۔ تصویر میں دکھایا گیا رقبہ 65 ہزار نوری سال پر پھیلا ہوا ہے۔ اسکلپٹر گلیکسی، این جی سی 254 کے نام سے جانی جاتی...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران امریکی دفاعی الرٹ میں اضافہ کر دیا گیا اور ڈومز ڈے طیارے کو واشنگٹن ڈی سی پہنچا دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عام طور پر ڈومز ڈے طیارہ کہلائے جانے والا امریکا کا انتہائی خفیہ اور ایمرجنسی حالات میں استعمال ہونے والا ایئر فورسE-4B نائٹ واچ طیارہ منگل کی رات جوائنٹ بیس اینڈریوز پر غیر معمولی پرواز کے بعد لینڈ کر چکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ ایٹمی دھماکوں اور برقی مقناطیسی حملوں سے محفوظ رہنے کےلیے تیار کیا گیا ہے، اسے صرف انتہائی سنگین عالمی یا قومی بحرانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے دوران کیا گیا۔ ابھی تک اس کی پرواز...
حریت رہمنا نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، انسانی بحران اور بدامنی کا شکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں حکومتِ ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری اور مئوثر نوٹس لے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، انسانی بحران اور...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایران کے جلد ہی ایٹم بم بنانے کے دعوے 3 دہائیوں سے کرتے آ رہے ہیں، لیکن 33 سال گزرنے کے باوجود یہ دعوے سچ ثابت نہ ہو سکے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کہہ چکے کہ نیتن یاہو نے امریکی صدور کو تقریباً 3 دہائیوں تک اپنی جنگیں لڑنے کا جھانسہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اب ایک اور امریکی صدر اور امریکی ٹیکس دہندگان سے کھیل رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی ٹی وی شو کے میزبان جان اسٹیورٹ نے بھی نیتن یاہو کی مسلسل خام خیالی کے ویڈیو کلپس شیئر کیے، میزبان نے نیتن یاہو کا مذاق بھی اڑایا۔ جان اسٹیورٹ خود ایک یہودی ہیں اور اسرائیلی...
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں واقع خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کے مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی پاسداران انقلاب نے کیا تھا جس کی بعد میں اسرائیلی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد اسرائیل کی فوجی سنسرشپ نے فوری طور پر ان مقامات کی خبر رسانی پر پابندی لگا دی تھی۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں اسرائیل کے دو اہم انٹیلیجنس مراکز پر براہ راست میزائل حملے کیے ہیں، جن میں فوجی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کا ہیڈکوارٹر اور موساد کا ایک آپریشنل سینٹر شامل ہیں۔ ???????????????????? Iran strikes Mossad HQ, fire breaks out inside...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے میں سب سے مہلک اور تباہ کن ہتھیار کے طور پر “ایم پی آر 500” بم کا استعمال کیا گیا، جس نے ایرانی دفاعی تنصیبات، بنکروں اور جوہری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ عسکری ماہرین اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق، یہ بم اپنی جدید صلاحیتوں کے باعث نہ صرف خطرناک بلکہ موجودہ جنگی حکمت عملی میں ایک “گیم چینجر” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایم پی آر 500 ایک جدید اور نہایت درستگی سے نشانہ لگانے والا بم ہے، جس کا وزن 227 کلوگرام ہے۔ اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ انتہائی محفوظ اور زیر زمین اہداف جیسے بنکرز، کمانڈ سینٹرز اور جوہری لیبارٹریز کو بھی تباہ کرنے کی...
روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے امریکا ساتھ جوہری معاہدے پر تنازع اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو روس میں محفوظ رکھنے کی پیشکش بھی برقرار ہے۔ دمتری پیسکوف کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیشکش اب بھی موجود ہے اور جنگ کے باوجود بالکل بھی غیر متعلق نہیں ہوئی البتہ صورت حال قدرے پیچیدہ ہوچکی ہے۔ یہ خبر پڑھیں : ایرانی حکومت کو گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی؛ فرانس انھوں نے مزید کہا کہ تنازع کی اصل وجوہات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں لیکن فوجی کارروائیاں اس بحران کو...
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں نے کہا کہ آج تمام اسلامیان جہان ایران کی پشت پر کھڑے ہیں، اس حساس صورتحال میں پاکستان سمیت عرب دنیا کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی کے پاک محرم ہال میں شیعہ ملی جماعتوں و رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی، اس موقع پر علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ صادق جعفری، حیدر عباس ثقفی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ بدر الحسنین، علامہ علی رضا مطہری، علامہ اطہر مشہدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، صابر ابو مریم، غیور عباس و دیگر موجود تھے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر...
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ممتاز عالم دین نے کہا کہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے، عالمِ اسلام کے خلاف اسرائیل کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں اور قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ دارالعلوم کراچی کے سربراہ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے۔...
انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار ریاست کی حیثیت سے ایران کو اپنی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کا دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںاسرائیلی جارحیت کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور دیگر بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات نہ صرف عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں بلکہ یہ...
اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلسل حملوں کے خلاف مسلم دنیا ایک صف میں آ گئی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر، عراق، اردن، الجزائر، کویت، بحرین سمیت 20 سے زائد اسلامی ممالک نے 13 جون سے جاری اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے، مکمل جنگ بندی کے قیام اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’ایران کو ڈیل کرلینی چاہیے تھی‘، امریکی صدر ٹرمپ نے فوری طور پر تہران خالی...
اسلام آباد: پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے مشرقِ وسطیٰ میں امن کو خطرے میں ڈالنے کی ایک خطرناک کوشش ہیں۔ اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور دیا گیا۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے، فوری جنگ بندی اور سفارتی حل کی بحالی کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔
اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا۔کرکٹ کے نئے قوانین آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر تیار کیے گئے جسے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے منظور کیے۔ آئی سی سی کے مطابق نئے قوانین کا مقصد کھیل میں بیٹ اور بال کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ فی الحال پورے ون ڈے میچ میں ہر اننگز کے دوران دونوں...
اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں الجزائر کے وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے رکن ملک کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے الجزائری ہم منصب احمد عطاف کے ساتھ گفتگو کی جس میں ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس گفتگو میں الجزائر کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی ایئروسپیس فورس نے پیر کے روز اپنے جدید ترین خودکش ڈرون "شاہد-107" کا باضابطہ طور پر انکشاف کیا جو دشمن اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بغیر پائلٹ کا فضائی ہتھیار طویل فاصلے تک مار کرنے اور دشمن کے دفاعی نظام کو چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جاری کردہ تصاویر کے مطابق شاہد-107 ایک پسٹن انجن سے لیس ہے جو اسے 1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے جو کہ خطے میں موجود کسی بھی دشمن ہدف تک رسائی کے لیے کافی ہے۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک تصویر میں ایرانی ساختہ ایک ڈرون جو شہید-107 سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا جوابی ردعمل ہنوز جاری ہے اور نہیں معلوم کہ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے۔ 13 جون کی صبح اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے اور اس کا جوازیہ پیش کیا کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔ بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایران چند ماہ یا ایک سال کے اندر جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، جس کی روک تھام کے لیے فوری کارروائی ضروری تھی۔ حملوں کا بنیادی ہدف ایران کی جوہری تنصیبات، خاص طور پر نطنز میں یورینیم افزودگی کی سہولت اور خنداب و خرم آباد کی جوہری سائٹس تھیں۔ اسرائیل...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت زیادتی اور ظلم کررہا ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں گے۔ لندن میں ایون فیلڈ کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی ملک ہونا خوش نصیبی ہے اور ہم نے جنگ کیلیے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کیلیے خود کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے۔ اسرائیل نے ایران پر زیادتی کی اور یہ جو کچھ ہورہا ہے وہ ظلم ہے، ایسے ہی اٹھ کر کسی پر حملہ کرنا اور جلادینا کوئی بات نہیں ہے، ایسا کون سے معاشرے میں ہوتا ہے۔ نواز...
اسرائیلی صدر آئزک ہرتزوگ نے کہاہے کہ ایران پر حملوں کا مقصد صرف اسرائیل کا دفاع نہیں بلکہ مشرقِ وسطی کا نقشہ بدلنا اور عالمی امن کو تحفظ دینا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو ایکس پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی صدر آئزک ہرتزوگ نے کہاہے کہ ایران پر حملوں کا مقصد صرف اسرائیل کا دفاع نہیں بلکہ مشرقِ وسطی کا نقشہ بدلنا اور عالمی امن کو تحفظ دینا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر ممکنہ حملے کا واضح اشارہ دے کر خطے میں ایک نئے بحران کی بنیاد رکھ دی ہے۔ آسٹریلوی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہاکہ اگر آیت اللہ خامنہ ای کو ہدف بنایا جاتا ہے تو یہ اقدام جنگ کو بڑھانے کے بجائے ختم کرنے میں مددگار ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ آسٹریلوی ٹی وی اینکر کی جانب سے نیتن یاہو سے پوچھا گیا ’کیا آپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟‘ جس کے جواب میں نیتن یاہو نے...
ایران کی پاسداران انقلاب نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اسرائیلی شہری تل ابیب سے نکل جائیں کیوں کہ وہاں بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے محض چند گھنٹوں میں تل ابیب پر بڑا حملہ کرنے والے ہیں۔ پاسداران انقلاب کی نئی قیادت نے بیان میں مزید کہا کہ ہمارا ہدف عسکری تنصیبات اور حکومتی مراکز کو نشانہ بنانا ہے۔ بیان میں اسرائیلی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر دارالحکومت تل ابیب سے نکل کر کسی دوسرے شہر چلے جائیں۔ قبل ازیں ایران کے تل ابیب پر حملوں میں امریکی سفارت خانے کی ایک برانچ سمیت متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں مسلسل سائرن بج...
تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری جتنی جلدی ممکن ہو دارالحکومت تل ابیب خالی کردیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں تل ابیب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ انتباہ اسرائیلی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران کا ایک علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔ Post Views: 4
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام آباد میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان ایران اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے اپنی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے اسرائیلی جارحیت کو جاری سفارتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی بات چیت جاری تھی لیکن اسرائیل کی جارحیت نے اس عمل کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے عمل میں مصروف تھے کہ اچانک اسرائیلی جارحیت نے ہمیں حیران کر دیا، ہمیں یقین نہیں تھا کہ امریکہ کی حمایت سے ایسا حملہ کیا جائے گا، اسرائیلی حملے میں واشنگٹن برابر کا شریک ہے۔ایرانی ترجمان نے...
ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا، رپورٹ ……………… ایک باخبر ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل تہران میں کار بم دھماکے کرنے کا سہارا لے رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل تہران میں کئی کار بم دھماکے کرنے پر مجبور ہے، کیونکہ ایرانی فضائی دفاع نے دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مرکزی لہر کو پسپا کر دیا ہے۔ ایرانی دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کو پسپا کرنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیے جانے کے چند منٹ بعد دارالحکومت کے وسط میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ تہران کے مختلف علاقوں میں بھی...
ایرانی سپریم لیڈر زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل، اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ہنگامی صورتحال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز تہران:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو اہل خانہ سمیت تہران میں واقع ایک زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ دوسری جانب ایرانی ڈرون لانچنگ کنٹرول روم کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی افسران اسرائیل کی جانب ڈرونز لانچ کرتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں اور اللہ سے...

اسرائیلی حملے کی صرف مذمت نہیں بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں، فضل الرحمان
سربراہ جمعیت کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب دنیا میں نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، اسرائیل کو اپنا خون چاٹنا پڑے گا، اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بمباری کررہا ہے 60 ہزار لوگ شہید کر دیے، اقوام متحدہ کی کون سی قرارداد ہے جو اس طرح انسانیت کو قتل کرنے کی اجازت دیتی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی صرف مذمت نہیں کررہے بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔ حیدر آباد میں ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں...

ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ: تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے، حیفہ پاور پلانٹ میں آگ، درجنوں ہلاکتیں
ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ: تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے، حیفہ پاور پلانٹ میں آگ، درجنوں ہلاکتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں جبکہ 14 اسرائیلی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔ تارہ حملے میں حیفہ پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ اتوار کے روزایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر راکٹ داغے، تہران میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں مزید پانچ ایٹمی سائنسدان جاں بحق ہوگئے جبکہ...
ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے اور دونوں ممالک نے رات بھر ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے۔ اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ’’ایران پر اسرائیل کے حملے امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھے۔‘‘ درحقیقت اس پوری صورتحال نے عالمی اداروں کی حیثیت کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے۔ اقوام متحدہ، IAEA، OIC یا دیگر عالمی ادارے اس سطح کے تنازعے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اگر طاقتور ممالک چاہیں تو عالمی قوانین کو نظر انداز کر...
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر کا یہ خیال تھا کہ وہ مسلم امہ کو تقسیم کر دے گا، عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد کھڑا ہے اور اس کی مذمت کر رہا ہے، آج ہمارا دشمن سمجھتا تھا کہ ایران پر حملہ کر کے شیعہ سنی کو تقسیم کر دیا جائیگا، مگر پوری دنیا میں شیعہ سنی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے سب سے پہلے ایران پر حملے کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور پریس کلب میں سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کیساتھ کھڑی ہے، پاک فوج اور قوم کے درمیان...
پاکستان کے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرکے اپنا پیغام موقف دنیا پر واضح کر دیا ہے، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کی خاطر ایک عرصہ سے مسلمانوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے، جس کی فوجی کارروائیوں سے کوئی ہمسایہ ملک محفوظ نہیں اور اب ایران پر حملہ کرکے اس نے جنوبی ایشاء میں بھی اپنی جارحیت کو وسعت دی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے اس حملے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ فارمیٹ میں دو گیندوں کے استعمال اور کنکشن سے متعلق قوانین میں تجویز کی گئی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ کرک انفو کے مطابق قوانین میں تبدیلی کی تجویز آئی سی سی کی مینز کرکٹ کمیٹی نے پیش کی تھی جس کو چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی نے منظور کیا۔ یہ تبدیلیاں ٹیسٹ فارمیٹ میں 17 جون، ایک روزہ فارمیٹ میں 2 جولائی اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 10 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔ موجودہ قانون کے مطابق مینز ون ڈے انٹرنیشنل کی ہر اننگز میں دو نئی گیندیں استعمال ہوتی ہیں، یعنی دونوں اینڈز سے ایک ایک گیند۔ قانون میں تبدیلی کے بعد اب ہر اننگز میں 34 ویں اوور کے اختتام تک...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی اور اسے ایک بدمعاش ریاست اور عالمی امن کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ننگی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو بلاجواز، اشتعال انگیز اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی اور اسے ایک بدمعاش ریاست اور عالمی امن کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے حملوں میں خواتین اور بچوں...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی شکل میں حملہ ہوتا ہے تو امریکی مسلح افواج کی پوری طاقت آپ پر اس سطح پر اترے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی، تاہم ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کر سکتے ہیں اور اس خونی تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے...
اسرائیلی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کے شدید زخمی ہونے والے مشیرِ خاص علی شمخانی جانبر نہ ہوسکے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی چوبیس گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ابھی تک ایرانی حکومت کی جانب سے ان کی موت کے متعلق باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ بری طرح زخمی علی شمخانی کو ڈاکٹرز نے بچانے کی بھرپور کوششں کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ علی شمخانی کی وفات ایران کے لیے نہ صرف ایک سفارتی نقصان ہے بلکہ وہ اندرونِ ملک سلامتی، دفاع اور...
باکو کسی بھی بیرونی طاقت کو ایران یا کسی اور ملک پر حملے کے لیے اپنی فضائی یا زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس بات کا اظہار آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بیراموف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو نشانہ بنانے کا عندیہ بیراموف نے ایرانی فوجی کمانڈروں اور شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ باکو کسی بھی بیرونی عنصر کو جارحانہ مقاصد کے لیے اپنی زمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ دوسری طرف عراقچی نے اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">13،جون کی صبح ہونے سے قبل یعنی اندھیرے میں اسلام دشمن اور حیوانی سوچ رکھنے والی اسرائیلی فوج کے 200، لڑاکا طیارے، 100، ڈونز کی مدد سے اسلامی برادر ملک ایران پر شدید حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے ایران کو ناقابلِ فراموش نقصان اٹھانا پڑا، اس کے پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف سمیت اہم کمانڈرز اور 6، جوہری سائنسدان کے ساتھ ساتھ 78، سے زائد شہری بھی شہید ہوئے۔اس حملے میں ایران کے 100، سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ہمیں یاد ہے اس سے پہلے بھی ایران کے سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی کئی اہم سرکردہ شخصیات کو شہید کرچکا ہے۔ اسرائیل نے موساد کی وڈیو جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ...
حکومت پاکستان نے ایران اور اسرائیل کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری ایران کاسفر نہ کریں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی، حفاظت کےلیے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج نے آج رات ایرانی میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کردیا۔میڈیاذرائع کے مطابق الجزیرہ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ آج رات بھی ایران کی جانب سے جوابی حملے متوقع ہیں۔اسی کے پیش نظراسرائیلی فوج نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے،اسرائیل بھر میں اسپتالوں سے مریضوں کو بنکرز منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے جوابی کارروائی ’وعدہ صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کر دیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ ان حملوں...
انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے،بیان صدرمملکت آصف علی زداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ تشویشناک ، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوائے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔صدرنے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے، میں حملے میں جانوں کے ضیاع...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے رہنماء سہیل شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ مظلومین کیساتھ کھڑی رہی ہے اور آج بھی ہم ایران کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ عالمی قوتیں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور عالمی امن کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی...
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر مکمل رواداری اور اخوت کا پیغام دیں، عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پولیس کیساتھ آرمی اور رینجرز کے جوان بھی جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا...

روس کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت:حملے خطرناک اشتعال انگیزی ہیں‘پورے خطے پر تباہ کن اثرات ہونگے.صدرپوٹن
ماسکو/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خطرناک اشتعال انگیزی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پورے خطے پر تباہ کن اثرات ہونگے کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کیے.(جاری ہے) روسی ایوان صدر بتایا کہ پوٹن نے زور دیا کہ روس ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جن سے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے بیان میں کہا گیا کہ صدر پوٹن نے نیتن یاہو کو نئی کشیدگی سے بچنے کے لیے ثالثی...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کرے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ گفتگو میں عراقچی نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے اندر فوجی اڈوں، جوہری تنصیبات، اور رہائشی عمارات شامل پر حملوں کی تفصیلات فراہم کیں.(جاری ہے) انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات ایران کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے ایک خودمختار رکن ملک کے علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اعلیٰ سفارت کار نے ان حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔دارالحکومت تہران میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو فوری اور بے رحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کے شہر قم میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فیصلہ کن جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تبریز کی جامع مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی، نمازیوں نے اسرائیلی حکومت...
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر ںے کہا کہ اسرائیلی حملہ 'گریٹر اسرائیل' کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے، اہل غزہ پر اسرائیلی حملوں کی صرف مذمت کی بجائے عملی مدد و جدوجہد کی جاتی تو آج اسرائیل کو ایران پر حملے کی جرات نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت و دہشتگردی کیخلاف مسلم ممالک دو ٹوک مضبوط مؤقف اپنانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی قوانین کے تحت اپنے دفاع...
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسرائیلی حملے میں ایرانی عہدیداروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایران کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار...
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ اور مغربی کنارے میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت اور بگڑتی ہوئی صورت حال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی زیرصدارت اجلاس میں اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ اور مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی یہ جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایسے اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل اور...
کراچی: ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں، محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں، عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔ حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک...

اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری، یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی، عالمی برادری احتساب کرے: صدر زرداری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف زرداری نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔ حملے میں جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے، صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی...
ایران کیخلاف اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر منعقدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کیساتھ خطاب میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے صیہونی جارحیت پر خاموشی کو اس جرم میں برابر کی شراکتداری قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل فوری ایکشن لیتے ہوئے اور اسرائیل کے ان جارحانہ اقدامات کیخلاف عملی اقدامات اٹھائے! اسلام ٹائمز۔ ایران کے خلاف غاصب اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر تشکیل پانے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے ساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اعلان کیا کہ میں اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر اس ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی حمایت کے حوالے سے پاکستان، الجزائر، چین و روسی فیڈریشن کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جمعے کو کہا ہے کہ حالیہ علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے اور اب تک کسی قسم کی رکاوٹ یا خلل نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ خطے میں سکیورٹی صورت حال کے باوجود بین الاقوامی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے معمول کے مطابق گزر رہی ہیں۔’اضافی فضائی ٹریفک کو پیشہ ورانہ انداز میں مؤثر طریقے سے سنبھالا جا رہا ہے اور بین الاقوامی پروازوں کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔‘سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق موثر فضائی حدود مینجمنٹ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے پاکستان اضافی فضائی نقل و حرکت سے بخوبی نمٹ...
وہ جو کہتے ہیں کہ کسی بھی لڑائی میں سب سے پہلی ہلاکت سچائی کی ہوتی ہے۔موجودہ اسرائیلی جارحیت نے اس مقولے کو گزشتہ پونے تین برس میں ایک بار نہیں بیسیوں بار سچ کر دکھایا ہے۔ پہلا جھوٹ جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے کے دو روز بعد نو اکتوبر دو ہزار تئیس کو سامنے آیا جب اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ حماس کے حملہ آوروں نے چالیس بچوں کے سر قلم کر دیے اور کئی عورتوں کو ریپ کیا۔اس وقت کے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی آنکھیں بند کر کے ان الزامات کو کم از کم دو بار توتے کی طرح دھرایا۔ آج تک ان الزامات کے حق میں ایک ثبوت بھی سامنے نہیں لایا جا سکا۔یہ...
ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب میں علماء و مشائخ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، افغانستان، قطر و دیگر مسلم حکمران ایران پر اسرائیلی بزدلانہ حملہ کیخلاف سفارتی کوششیں تیز کردیں، پاکستان کی حکومت، علماء و عوام برادر اسلامی ملک ایران کے شانہ بشانہ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دی جارہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد جید علماء مشائخ خطباء و آئمہ مساجد نے اجتماعات جمعہ سے اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی پڑوسی ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے اور چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، ڈپٹی...
وزیراعلٰی نے روس یوکرین کشیدی کے برعکس ایران پر حملوں کی عالمی طاقتوں کیجانب سے پُراسرار خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں "بلاجواز" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کے خاموش رویے کی صورت میں دور رس منفی نتائج کا بھی انتباہ دیا۔ سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں، ایران نے اس طرح کے فوجی ردعمل کا جواز پیش کرنے کے لئے اسرائیل کو کسی بھی طرح سے نہیں اکسایا۔ عمر عبداللہ کے مطابق "یہ اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ کارروائی تھی، جسے پیشگی حملے کے طور پر ظاہر کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران و قم: اسرائیلی حملوں کے خلاف ایران بھر میں عوام سڑکوں پرنکل آئی، مظاہرین نے اسرائیل کو بےرحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں شہری بڑی تعداد میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔تہران میں ہزاروں افراد نے اسرائیل مخالف مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “Down with Israel”, “Death to Zionism” جیسے نعرے درج تھے۔شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فوری اور بےرحمانہ فوجی جواب دیا جائے تاکہ ملک کے وقار کا دفاع کیا جا سکے۔قم شہر میں بھی نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) اسرائیل کی جانب سے ایران میں فضائی حملوں کے بعد پاکستان نے جمعے کے روز اپنے ایئر ڈیفنس سسٹمز فعال کرتے ہوئے ایران سے ملحقہ سرحد اور جوہری تنصیبات کے قریب جنگی طیارے الرٹ کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔ ایک انٹیلیجنس اہلکار نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا، ''ہماری دفاعی تنصیبات ہائی الرٹ پر ہیں، تاہم فی الحال کسی براہ راست خطرے کا سامنا نہیں ہے۔‘‘ پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہے اور اس کی ایران کے ساتھ ایک طویل اور غیر محفوظ سرحد ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں حکام نے امریکی سفارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کھلی جارحیت ہیں، جن کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت اور ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنانا بھی بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فلسطین، خاص طور پر غزہ، میں اسرائیلی بمباری اور جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس صورتحال میں اسرائیل کی جانب سے مزید تشدد اور کشیدگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ایک خودمختار ملک پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایرانی شہروں اور جوہری تنصیبات پر حملے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔روسی بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کا وقت خاص طور پر اشتعال انگیز ہے کیونکہ یہ کارروائی عالمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے اجلاس اور ایران-امریکا مذاکرات سے قبل کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے شعوری طور پر کشیدگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملے کو خطے میں امن و استحکام کے خلاف ایک سنگین سازش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔صدر اردوان نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ اسرائیل نے جس انداز میں ایران پر حملہ کیا، وہ کھلی اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے تھے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی قیادت خطے کو ایک بڑے بحران کی طرف دھکیلنے پر تُلی ہوئی ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت نہ صرف غزہ میں انسانیت...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود...
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل اور اس کا سرپرست امریکہ مشرق وسطیٰ کو بدامنی، تباہی اور جنگ کی آگ میں جھونکنے کے درپے ہیں، یہ ناپاک سازش صرف ایران نہیں، بلکہ ہر آزاد اور غیرت مند مسلم ملک کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر ہونے والی کھلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ حملہ صرف ایران کی خودمختاری پر نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے وقار، وحدت اور سلامتی پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا...
سنی تحریک لاہور کے ڈویژنل صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلکہ عالمی امن کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور عالمی امن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک لاہور ڈویژن کے صدر پیر علامہ شیر محمد مجتبائی نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی غنڈہ گردی اور دہشتگردی ہے، اسرائیلی حملہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ عالمی امن کیلئے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور عالمی امن کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر...
اسلام آباد : صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے کشیدگی روکنے کیلئے فوری اقدامات کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔وزیراعطم نے لکھا حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے گہری ہمدردی کا اظہارکرتا ہوں. یہ سنگین اورانتہائی غیر ذمےدارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے اور یہ پہلے سے غیرمستحکم خطے کو مزید غیرمستحکم کرنے کا خطرہ ہے۔وزیراعطم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اوراقوام متحدہ پر زور...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن —فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ حافظ نعیم کا اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی دہشت گردی کا دائرہ بڑھ رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کا آگ اور خون کا کھیل جاری ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن سے کھیل رہا ہے، اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔(جاری ہے) حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس فوری بلا کر عالم اسلام متفقہ...
قومی اسمبلی میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی ہے۔ قرارداد سید نوید قمر نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے یہ ایوان اسرائیل کی جانب سے ایران پر جارحانہ حملوں کی بھر پور مزمت کرتا ہے۔ اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالا دیا ہے۔ پاکستان اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے قرارداد پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مسلم ممالک اور عالمی برادری کردار ادا کرے۔ انھوں نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام ایران...
سندھ کے سابق وزیر بلدیات نے کہا کہ اسرائیل کھلے عام اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فلسطینیوں، لبنانیوں، عراقیوں اور شامی عوام پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے، مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاسی رہنما اور سابق وزیر بلدیات سندھ محمد حسین خان نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے کو شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرناک قدم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل دہائیوں سے مشرق وسطیٰ میں جارحیت کرتا چلا آ رہا ہے اور اب بلا اشتعال ایران پر حملہ کر کے اس نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا...
اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتی ہے، سندھ حکومت ایرانی عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے سندھ کابینہ کے پری بجٹ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلاجواز اور غیر انسانی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین، انسانی حقوق اور امن کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کابینہ اراکین نے...
میڈیا کو جاری اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس پر پوری امت مسلمہ افسوس و غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے بدترین جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ایران کے اعلیٰ کمانڈرز، جوہری سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جس...
— فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن سے کھیل رہا ہے، اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: سعودی عربسعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا مؤقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔اُنہوں نے مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ فوجی کارروائی ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔دفتر خارجہ نے خبردار کیا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں، اس لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر اس جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ عالمی...
ایران پر حملہ علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، صدر اور وزیراعظم کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائی کا نوٹس لے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے حملے میں...
ایران پر اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت پر پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے یک زبان ہوکر سخت ردعمل دیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شدید مذمتی بیانات جاری کیے، حملے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی سراسر...

اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے د ہرا معیار ترک کر دیں، سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے، عالمی برادری کو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے دوہرا معیار ترک کر دیں، ملک کو موجودہ بحرانوں میں دھکیلنے والے اب تنقید کر کے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستان کو قرض دینے سے روکا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی مزید بڑھی تو خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایران کی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، یہ سنگین اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے۔شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔...
قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں اسے ایرانی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معمول کی کارروائی مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی تاکہ ایوان ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنا مؤقف واضح کر سکے۔ تحریک منظور کرلی گئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن سید نوید قمر نے تحریک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر اور قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان سے مشاورت کے بعد قرارداد کا مسودہ ایوان میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے متحدہ مؤقف اختیار کرے اور اس کے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جارحیت ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ یہ انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کی جانب سے خطے کو کھلی جنگ کی طرف گھسیٹنے کی سازش کی عکاسی کرتی ہے۔ مزید پڑھیں :ایران پر اسرائیلی حملے 2024 کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور غیر متوقع کیوں؟ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنز کی کھلی خلاف...
— فائل فوٹو پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔وزارت خارجہ کا اس حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر یہ جارحیت رکوائیں، عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، اسرائیلی فوجاسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سنگین اور ناقابل قبول کارروائیاں ہیں، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔