2025-04-26@19:22:35 GMT
تلاش کی گنتی: 660
«صدر جمہوریہ ہند»:
(نئی خبر)
لندن: پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی۔ ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔ انہوں نے اس بات...
جمہوریہ چیک کے سفیر کی قائم مقام صدر مملکت سے ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت، قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور...
میرپور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کپٹروں کی سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کردیے۔ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ انتہائی کم ہیں، اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر سلائی کے ریٹ مقرر کیے گئے، طےشدہ نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کا تعلق دنیا کے تقریباً تمام ہی علاقوں اور مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہولی تہوار کی مبارک دی جس میں انھوں نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے۔ تصویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار حقائق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی برائی نہ سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔ تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی ساتھ ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی...
قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت، قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے موسمیاتی تبدیلیوں پر ممکنہ طور پر فنڈز بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ پہلے اقتصادی جائزہ بارے ہونیو الے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد...
مشہور پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے اعتراف کیا کہ ہانیہ عامر نے ان کے پروگرام میں شرکت کے 20 لاکھ روپے مانگے تھے۔ عدنا فیصل نے نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جب ان سے لائیوکالز کے دوران ایک کالرنے ہانیہ عامر کے معاوضے کے حوالے سے سوال کیا کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے۔ انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہانیہ عامر ہماری بڑی سلیبریٹی ہیں اور اگر انہوں نے پوڈکاسٹ میں شرکت کا معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ چونکہ وہ آج تک کسی کو بھی پیسے نہیں دیتے، اس لیے ہانیہ عامر کو بھی...
میڈیا کو جاری ایک بیان میں جان ہاپکنز یونیورسٹی نے کہا کہ یہ ہماری پوری کمیونٹی کے لیے ایک مشکل دن ہے، یو ایس ایڈ کی فنڈنگ میں 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بندش اب ہمیں یہاں بالٹی مور اور بین الاقوامی سطح پر اہم کام ختم کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی مشہور جان ہاپکنز یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ادارے کو دی جانے والی 80 کروڑ ڈالر کی گرانٹ ختم ہونے کے بعد امریکا اور بیرون ملک میں 2 ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کر دے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نوکریاں ختم کی جا رہی ہیں، اس میں...
آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔ آئی جی کے...
ایس ایس پی ملتان سے ملاقات میں ٹی ایل پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گردیزی مارکیٹ ملتان، مرزائیوں کی طرف سے شعائر اسلام کا آزادانہ استعمال ہورہا ہے، ملتان انتطامیہ غیرقانونی فعل کو بند کروانے کی بجائے غیرقانونی و غیر شرعی کام کو سیکیورٹی مہیا کررہی ہے، ادارے اس غیر شرعی و غیر آئینی فعل کو روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل امیر تحریک لبیک ملتان چوہدری بلال نور رضوی کی قیادت میں ٹی ایل پی وفد کی SSP ملتان کامران خان سے ملاقات ہوئی وفد میں ضلعی امیر غازی محمد افضل نقشبندی، ترجمان ضلع ملتان مفتی محمد مظہر حسین چشتی، نشرواشاعت نعیم حیدر رضوی کی شرکت، انہوں نے گردیزی مارکیٹ ملتان مرزائیوں کے شعائر اسلام کے استعمال کی روک...
آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحے کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا انہوں نے کہا کہ کرم میں...
نیویارک کی معروف کولمبیا یونیورسٹی میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ عمارہ خان نے فلسطینی حامی طلبہ کے خلاف کریک ڈاؤن پر احتجاجاً یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش مسترد کر دی۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، کولمبیا یونیورسٹی غزہ جنگ کے بعد اسرائیل اور فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کا مرکز بن گئی تھی، جہاں فلسطینی حامی طلبہ پر پابندیاں عائد کی گئیں اور کیمپس گروپس کو معطل کر دیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان اقدامات کو "کیمپس کی حفاظت اور ہراسانی کو روکنے" کی کوشش قرار دیا، مگر طلبہ اور سماجی کارکنوں نے اسے آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیا۔ عمارہ خان نے 10 مارچ کو یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک...
’’ہیڈ آیا تو چھوڑ دوں گا، ٹیل آیا تو مار دوں گا‘‘ تین بار پانچ روپے کے سکے سے ٹاس کیا گیا، بالکل فلمی انداز میں، نہایت ہولناک طریقۂ واردات۔ یہ میڈیا میں آئی ہوئی روداد ہے مصطفیٰ عامر قتل کی ۔ اس کیس سے جڑی تمام تر تفصیلات آپ روز اخبارات میں، ٹیلی وژن پر اور سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ، سن اور پڑھ رہے ہیں اور کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہوں گے۔ پاکستان میں خوشحال گھرانوں کے نوجوان کس طرح منشیات کی لت اور اس کے کاروبار سے منسلک ہیں، بیشتر والدین کو کچھ پتا ہی نہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ والدین کو پتہ بھی ہو اور وہ سرپرستی بھی کرتے ہوں گے۔ ارمغان، مصطفیٰ عامر...
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی جانب سے گورنمنٹ گرلز اسکول بند کرنے اور رکن اسمبلی کو بھتے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر دیر کے گورنمنٹ گرلز اسکولوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ گرلز اسکولوں کو فوری طور پر بند کردیا جائے، بصورت دیگر نتائج کے ذمے دار خود ہوں گے۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ڈی ای...

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں جو بے مثال برادرانہ تعلقات سے ظاہر ہوتے ہیں۔ انہوں نے فوجی تعاون اور تربیت کے شعبے میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ آئی ایس پی آر...
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر عماد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ میں ٹیم میٹنگ میں بیٹنگ اپروچ بدلنے کی بات کرتا تو سب مجھ پر ہنستے تھے، لی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی نے شائقین اور سابق کھلاڑیوں کو مایوس کر دیا ہے ۔ سابق آل رائونڈ نے متنبہ کیا کہ پیچھے کی طرف سوچنے والے انداز پر قائم رہنا ٹیم کے مستقبل کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں عماد وسیم نے اس بات کی عکاسی کی کہ کس طرح ان کی وارننگ کو ٹیم کے ساتھیوں اور ممکنہ طور پر انتظامیہ نے ایک طرف کر دیا۔عماد وسیم نے کہا کہ میں برسوں سے یہ کہہ رہا...
معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے ایک اہم بیان جاری کیا ہے 12 مارچ کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں انہوں نے نہ صرف اپنے شوہر کی گرفتاری پر ردعمل دیا بلکہ ایک نامعلوم شخص کی آڈیو اور چیٹس بھی لیک کیں جو خود کو ایف آئی اے کا افسر ظاہر کر رہا تھا نادیہ حسین کے مطابق جعلساز نے ان سے 3 کروڑ روپے رشوت طلب کی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ان کے شوہر عاطف محمد خان نے تمام معاملات طے کر لیے ہیں، اس لیے انہیں رقم فوراً منتقل کر دینی چاہیے اداکارہ نے بتایا کہ جعلساز نے انہیں ڈرانے اور دھمکانے...

شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا نمبر اور تصویر شیئر کردی
اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نےفراڈ کیس میں گرفتار اپنے شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کرنے والے مبینہ ایف آئی اے آفسر کی کال لیک کر دی۔ نادیہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند آڈیوز اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اور وہ اس فراڈ کیس میں کتنے ملوث ہیں یہ وقت اور عدالت ہی بتائے گی، انہوں نے کہا کہ الفلاح والے چنے بیچ کر سو رہے تھے جو اتنا بڑا فراڈ ان کی ناک کے نیچے ہو گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے وکلا کی وجہ سے خاموش ہوں، میرے شوہر حراست میں ہیں لیکن...
معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ تمام خواتین اور بالخصوص آج کل کی لڑکیوں کو حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی زندگی سے سیکھنا چاہیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار نادیہ جمیل نے آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے تحت منائے گئے یوم خواتین کے موقع پر کیا تھا۔ نادیہ جمیل نے اپنے خطاب میں خواتین کو خود سے محبت اور اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین نے نمایاں ترقی کی ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ ابھی ہمیں مزید آگے بڑھنا ہوگا۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے امہات المومنین حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی تاریخ ساز جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو امہات المومنین کی زندگیوں...
ایک بیان میں ممبران جی بی کونسل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ارکان چیئرمین قائمہ کمیٹی جی بی کونسل ایوب شاہ، ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری، چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جی بی کونسل اقبال نصیر، ممبر کونسل سید شبیہ الحسنین، ممبر کونسل عبد الرحمن اور ممبر کونسل حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کی...
مقبول اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ماضی میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جس پر وہ شدید غصے میں آگئے۔ جاوید شیخ نے حال ہی میں ’آج‘ ٹی وی‘ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دورانِ پروگرام انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے تجربے پر بھی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی کیوں نہیں کی؟ اداکار نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچے، جہاں عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔ شوٹنگ کے وقت ہدایت کار نے...
ایک خصوصی انٹرویو میں این سی کے لیڈر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بلاور میں تین نوجوانوں کی جان چلی گئی، ہم ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن اسکی پوری ذمہ داری لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور حضرت بل اسمبلی حلقہ سے منتخب ایم ایل اے سلمان ساگر نے ضلع کٹھوعہ میں تین شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو عسکریت پسندی پر قابو پانے اور امن و قانون برقرار رکھنے میں ناکامی کا راست ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں سلمان ساگر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازی مری نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔ شازیہ مری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے لیے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔ وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر زرداری نے ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی اور پوری دنیا سے فلسطین کی جانب متوجہ ہونے کا مطالبہ کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں۔ انہوں نے سیاسی انتقام نہیں لیا۔ ہماری حکومت نہیں ہم اتحادی ہیں مگر صدر آج بھی کہتے ہیں ہم کوئی ایسا...
ایکسپریس انٹرینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کالر اسد نے بذریعہ ٹیلی فون سرفراز احمد سے اُن کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا۔ کالر نے کہا کہ میں نے آپ کے کئی انٹرویوز دیکھیں جن میں آپ انگریزی بولتے وقت گھبرا جاتے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے کے آگے ہر شخص پریشر میں آجاتا ہے اور بھول بھی جاتا ہے، ہم لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو دوسری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ پروگرام...
برطانیہ کا وزٹ کرنے کے خواہشمند پرتگالی اور یورپی شہری آج سے یوکے اے ٹی اے سفر ی دستاویزات کی پالیسی کے تحت الیکٹرانک ٹریول اجازت کیلئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے جسے مکمل ہونے میں تقریبا 10 منٹ لگتے ہیں، آنیوالے چند ہفتوں میں 10 سے 16پاؤنڈ تک اسکی لاگت ہونیکا امکان ہے۔ یہ نظام اس نوعیت کی طرز پر ہے جو دیگر ممالک جیسے ریاستہائے متحدہ (ای ایس ٹی اے) اور آسٹریلیا (آسٹریلیائی ای ٹی اے) سسٹم پہلے ہی موجود ہے جسے یورپی یونین اس سال سیاحوں اور مختصر قیام کے زائرین (ETIAS) کے لئے نافذ کرنا چاہتا ہے۔ برطانوی حکومت کا خیال ہے کہ ای ٹی اے ڈیجیٹل...
جنوبی بھارتی اداکارہ رانیہ راؤ نے محکمہ ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں پر دورانِ تفتیش ہراسانی اور تضحیک کا الزام عائد کیا ہے۔ رانیہ راؤ کو دبئی سے سونا اسمگل کرنے کے الزام میں بینگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالتی سماعت کے دوران رانیہ راؤ نے دعویٰ کیا کہ تفتیش کے دوران انہیں دھمکایا اور ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سوالات کے جواب نہ دیتیں تو اہلکار انہیں دھمکاتے اور کہتے کہ 'تمہیں پتہ ہے اگر تم نے نہ بولا تو کیا ہوگا'۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں جسمانی طور پر نقصان نہیں پہنچایا گیا لیکن زبانی بدسلوکی کی گئی جس سے انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔...
کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نامناسب سوالات بار بار پوچھے جانے پر انہوں نے یوٹیوبر نادر علی کا پوڈکاسٹ چھوڑ دیا تھا۔ نادیہ خان حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے رمضان پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کی۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاروں کو کسی بھی پوڈکاسٹ میں جاتے وقت یہ خیال رکھنا چاہیے کہ انہیں مختلف سوالات کرکے پھنسانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کے مطابق پوڈکاسٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اداکار مہمانوں سے غلط سوالات کرکے انہیں پھنسائیں اور پھر اپنے ویوز حاصل کریں۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی...
کراچی(شوبز ڈیسک)لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’بھائی صاحب! آپ کب شادی کر رہی ہیں؟‘۔ سوشل میڈیا صارف کے سوال کا ان ہی کے انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’جلد بہن جی‘۔ خیال رہے کہ اپریل 2020ء میں نمرہ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے نکاح کا اچانک اعلان کر کے سب کو حیران...
دنیا میں پیدا ہونے والے نابغہ روزگار لوگوں میں ایک نام حضرت امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا بھی ہے۔ ایک ذہین و فطین اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل انسان، جن کا اصل نام تقی الدین احمد بن عبدالحلیمابن عبدالسلام ابن تیمیہ تھا۔ 1263عیسوی میں خزان موجودہ ترکیہ کے علمی، فقہی حوالے سے شہرت رکھنے والے ایک خانوادے میں پیدا ہوئے۔ والد شیخ عبدالحلیم اپنے دور کے عالم دین اور فقہ حنبلی کے نامور فقیہ اور محدث ہی نہیں دمشق کے مدرسہ’’السکریہ‘‘ کے قابل مدرس بھی تھے۔ سفاک و بے رحم منگولوں کے پے در پے حملوں نے ہجرت کرنے پر مجبور کیا اور ترکیہ سے گہوارہ علم دمشق میں منتقل ہوگئے۔ وہاں کسی جوہری نے انہیں پہچان لیا...
نادیہ خان ایک معورف اداکارہ اور میزبان ہیں جو مختلف چینلز پر نظر آتی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، وہ اپنے خیالات کے اظہار میں خاصی بے باک ہیں، سو جو کچھ ان کے ذہن میں آتا ہے وہ بے دھڑک بول دیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان سے کیا رشتہ ہے؟ چاہت فتح علی خان بول پڑے کچھ عرصہ قبل نادیہ خان کا یوٹیوبر نادر علی سے جھگڑا ہوا تھا۔ تب انہوں نے اعلان کیا تھا کہ نادر بہت نامناسب سوالات پوچھتا ہے اور وہ اس کے پوڈ کاسٹ میں کبھی نہیں جائیں گی۔ اب نادیہ خان نے ایک نجی چینل پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نادر علی کے...
لاہور: نیوزی لینڈ کے دوردراز علاقے میں واقع ’’جمہوریہ واہنگہ‘‘میں خوش آمدید جس کا اپنا پاسپورٹ اور سرحدیں ہیں اور اپنے رسم ورواج جن کے باعث ماضی میں کتا اور بکرا بھی الیکشن جیت کر صدر رہ چکے. وہاں نہ انٹرنیٹ ہے نہ موبائل نیٹ ورک کہ 150 کسان گھرانے فطری ماحول میں زندگی گذارنا پسند کرتے، جدید دور کے لوازمات کم اپناتے ہیں. علامتی جمہوریہ کی بنیاد 1989ء میں رکھی گئی جب بیوروکریسی نے علاقے کو دوسری تحصیل میں شامل کرنا چاہا، لوگ ایسا نہیں چاہتے تھے لہذا احتجاجاً علاقے کو جہوریہ قرار دے دیا۔ یوں خود پہ تھوپے انتظامی سسٹم کا مذاق اڑایا اور افسر شاہی کا بھی منہ چڑا دیا, آج دنیا بھر سے سیاح...
لاہور: رمضان المبارک میں زکوٰۃ، صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی ادائیگی کے حوالے سے لوگوں میں کافی سوالات پائے جاتے ہیں۔ زکوٰۃ کن افراد کو دینی چاہیے، صدقہ فطر کی مقدار کیا ہونی چاہیے، اور فدیہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ان تمام امور پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ زکوٰۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم فریضہ ہے اور قرآن و حدیث میں اس کی سخت تاکید کی گئی ہے۔ زکوٰۃ ان افراد پر فرض ہوتی ہے جن کے پاس مقررہ نصاب سے زائد مال ایک سال تک موجود...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ میری پارٹی اور قیادت نے مجھے ایک ذمہ داری سونپی ہے اور میں اپنا موقف پیش کرتی ہوں، تاہم جہاں غلطی یا کوتاہی ہو، میں اسے ایڈمٹ بھی کرتی ہوں، یہ کہنا مناسب نہیں کہ سندھ حکومت کے نمائندے اپنی خامیوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان اور پیپلز پارٹی کی رہنما سعدیہ جاوید نے واضح کیا ہے کہ سندھ حکومت پربے جا تنقید کا جواب دینا ان کی ذمہ داری ہے، مگر جہاں غلطی ہو، وہ اسے تسلیم بھی کرتی ہیں۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے بتایا کہ سیاست میں آنے کی بنیادی وجہ ان کی والدہ تھیں، جو خود بھی سیاست سے وابستہ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان امریکی مصنوعات پر بہت زیادہ ٹیکس عائد کرتا ہے، جس کیوجہ سے ان مصنوعات کو ہندوستانی مارکیٹ میں فروخت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے اپنے محصولات (ٹیکس) میں کافی حد تک کمی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سچ ہے تو یہ مودی حکومت کا مکمل سرنڈر ہے اور اس کا ہندوستانی معیشت پر سنگین اثر پڑے گا۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کے کردار اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی خواتین مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، چاہے وہ تعلیم ہو، طب، سائنس، دفاع یا کوئی اور شعبہ۔ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین ہمت، حوصلے اور عزم کی علامت ہیں، اور ہر میدان میں شانہ بشانہ کام کرکے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔پاک...
کیف( نیوز ٖڈیسک)یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فضائی حملے میں 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق حملے کے باعث شہریوں اور دفاع کیلئے ضروری ہتھیاروں کی فیکٹریوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ کی یوکرینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد از جلد یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، تمام فریقوں کو پائیدار امن کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل بھارت کو جھٹکا، ویرات کوہلی انجری کا شکار
ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضروریہ مہنگی، 20 کی قیمتیں کم اور 18 کی قیمت مستحکم رہی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح صفر اعشاریہ 87 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 20 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک اور چینی مزید 5 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے، اضافے کے بعد چینی...
سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں بلاول بھٹو اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ عام دوائیں جیسے اسپرین یا آئبوپروفین ڈیمنشیا جیسے دماغی مرض سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ محققین نے جرنل آف دی امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی میں رپورٹ کیا ہے کہ یہ دو ادویات دماغ کی حفاظت میں مدد کر سکتی ہیں جو سوزش کو ختم کر کے ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرسکتی ہیں۔ محققین نے پایا کہ جو لوگ یہ دوائیں طویل عرصے تک کھاتے ہیں ان میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 12 فیصد کم ہوتا ہے۔ سینئر محقق ڈاکٹر ایم عرفان اکرام نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہمارا مطالعہ ڈیمنشیا کے خلاف انسداد سوزش والی ادویات کے ممکنہ حفاظتی اثرات کے ثبوت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...

مشال یوسفزئی کے جیل میں داخلے پر پابندی کا کیس: یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے، جسٹس سردار اعجاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اور مشال یوسفزئی کی نوک جھوک کے دوران جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں آپس میں کیوں لڑرہے ہیں اور سمجھتے کیوں نہیں کہ یہ کسی اور جگہ سے ہورہا ہے، یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں مشال یوسفزئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
وسطی جمہوریہ افریقہ (سی اے آر) میں مسلح گروہوں کے ہاتھوں مسلمان آبادیوں اور سوڈانی پناہ گزینوں پر وحشیانہ حملوں اور ان کے حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) اور ملک میں تعینات امن مشن (مینوسکا) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے، جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قیدیوں سے ظالمانہ اور توہین آمیز سلوک، جبری مشقت اور املاک کی لوٹ مار جیسے جرائم کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلاموفوبیا: دو سیکولر ریاستیں مگر کہانی ایک! رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں سے عدم استحکام اور مذہبی...
تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں یہ کبھی نہیں کہوں گا ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، رابطے ہوتے ہیں بالواسطہ اور بلاواسطہ بھی ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی توہین کی جا رہی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جنریشن کے لیڈر بھٹو کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں ہوا۔ بانی پی ٹی آئی تین جنریشنز کے لیڈر ہیں کیسےختم کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو سات سات، آٹھ آٹھ ایف آئی آرز میں ڈالا گیا ہے، ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں، سب...
لودھراں(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار شدید حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کار میں اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کی ٹکر موٹر سائیکل سے ہوگئی۔ رپورٹ میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا کہ ٹکر ان کی گاڑی نے نہیں بلکہ موٹر سائیکل نے ماری جو کہ تیز رفتاری سے غلط سائیڈ سے آ رہی تھی۔ ان کے مطابق حادثہ 4 مارچ کو لودھراں کے قریب پیش آیا، جس سے ان...
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل افتخار احمد سروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔پاک بحریہ کے دسویں سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1934 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق لکھنو کے ایک گھرانے سے تھا۔ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1955 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور اپنے شاندار کیریئر کے دوران کئی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی بہادری...
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہونے والے حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی شہیدوں کے جنازے اٹھانے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور میڈیا سوال اٹھائے کہ یہاں کون کافر تھا جس پر آپ حملہ کرنے آئے تھے؟ آپ اپنا مقصد بتائیں کہ آپ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی جنازے اٹھانے ہیں؟ میں نے...
جمعیت علما اسلام ‘س’ کے سربراہ اور مرحوم مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کے دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے عبدالحق ثانی ان کے جانشین بن گئے ہیں۔ پارٹی نے انہیں بلا مقابلہ والد کی جگہ نیا سربراہ بھی مقرر کردیا ہے۔ 30 سالہ عبد الحق نے ایک ایسے وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے جب ان کا خاندان والد سے محرومی کے غم سے دوچار ہے اور پارٹی بھی انتہائی کمزور پوزیشن پر کھڑی ہے۔ حقانی خاندان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی اچانک موت کے بعد ان کے بڑے بیٹے عبدالحق ثانی کو جانشین مقرر کیا گیا۔ اور باقاعدہ...
رہنما پی پی پی محمد علی شاہ باچا---فائل فوٹو صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت سنجیدہ نہیں، یہ ہر طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا نے ایم پی اے احمد کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ کے پی حکومت نے چند دن پہلے ایک سال کی کارکردگی پیش کی، پی ٹی آئی حکومت نے 6 ماہ دھرنوں پر ضائع کیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے منشور میں کہا تھا کہ صوبے کو کرپشن سے پاک بنایا جائے گا، کے پی حکومت سے سوال ہے کہ کیا یہ کرپشن فری...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ میں دہشت گردی اور دھماکے میں بے گناہ انسانوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں قابل مذمت ہے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے ہر محب وطن شخص کو دل گرفتہ اور رنجیدہ کردیا ہے،ملک میں اربابِ اقتدار و اختیار امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل سیکورٹی اداروں کو لئے بڑا چیلنج ہے،اس اہم مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافا ت بھلا کر مشترکہ حکمت عملی پر یکسو ہونا پڑے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے...
برطانیہ(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں تاریخ رقم ہوگئی شاہی قلعہ ونڈسرکیسل کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کیلئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔مسلم ممالک کی طرح مغربی دنیا میں بھی اس مہینے کوغیرمعمولی اہمیت حاصل ہے، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی غیرمسلم ریاستوں کے سربراہان مملکت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق صدیوں پرانے اس قلعے میں افطار کے لیے سینٹ جارج ہال میں دریاں اور سفید چادریں بچھانے کے بعد دستر خوان بچھائے گئے تھے، جو ریاستی مہمانوں کیلئے مختص ہے۔دستر خوان پرانواع واقسام کے کھانے اور مشروبات رکھے ہوئے تھےاس تاریخی افطار ڈنر میں تقریبا ساڑھے تین سو مسلمان شریک تھے۔افطار سے قبل ونڈسر کیسل کی فضا...
LONDON: برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈسر میں ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار اوپن افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں 350 مسلمان شریک ہوئے۔ یہ افطار سینٹ جارج قلعے کے ہال میں منعقد کیا گیا، جو کہ ریاستی مہمانوں کے لیے مختص ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب ونڈسر قلعہ کی تاریخ میں مسلمانوں کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا۔ افطار سے قبل قلعے میں مغرب کی اذان بھی دی گئی، جو اس لمحے کی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔ شرکاء نے شاہ چارلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن نیٹورک میں جنوری 2024 کے بعد سے 11 ہوسٹ/میزبان، اینکر، تجزیہ کاروں کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے جن کو ڈھائی لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں گزشتہ 2 سالوں میں کی جانے والی بھارتیوں میزبانوں اینکرز اور تجزیہ کاروں کو دی جانے والی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں۔ تاہم پی ٹی وی میں مستقل کام کرنے والے اینکر پرسنز کو دی جانے والی ماہانہ تنخواہ کی معلومات اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ پیش کیے گئے دستاویز کے مطابق پی ٹی وی...
پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے یو ٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں یہ کون سی مخلوق ہیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایک دو یو ٹیوبرز کو ڈھونڈ رہی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان یوٹیوبرز کو کہاں دیکھیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ یو ٹیوبرز کا کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہیں، انہیں تو بات بھی نہیں کرنی آتی۔ اور...
سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ آج کل کے مارننگ شوز کی کوالٹی اتنی خراب تھی کہ لوگوں نے اسے دیکھنا بند کر دیا۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان وسیم بادامی کے مختلف سوالات کے جواب دیے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب مارننگ شوز کہاں ہیں اب ٹی وی چیلنز پر چند شوز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پہلے مارننگ شوز مقامی اور بین الاقوامی سطح پر دیکھے جاتے تھے اور لوگ ہمارے مارننگ شوز پر بحث کرتے تھے لیکن اب پر چینل کی اپنی کہانی ہے۔ ڈرامے ہر...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے ہمارے ہاں جب بھی رمضان کا چاند چڑھے یا کوئی آئی ایم ایف کا چاند چڑھے، اس کے ساتھ مہنگائی نے لازمی آنا ہوتا ہے، یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں، یہ شرط ہے کہ چاند مہنگائی کے بغیر آیا ہی نہیں کرتا، اسے شاید ڈر لگتا ہے کہ پتہ نہیں کیا ہو جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ رمضان شروع ہوتے ہی پھل بھی مہنگے ہو جاتے ہیں، آئی ایم ایف کے وفد سے بھی مذاکرات جاری ہیں ابھی ایک وہ طوفان آنے والا ہے، اشرافیہ کو قیمتیں بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا...
ویب ڈیسک —امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو کینیڈا اور میکسیکو کی برآمدات پر نئے ٹیرف نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک پر عائد ہونے والے نئے ٹیرف 25 فی صد سے کم ہونے کا امکان ہے۔ اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کو ایک انٹرویو میں لٹنک نے کہا کہ یہ مسلسل تبدیل ہوتی صورتِ حال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف عائد ہونے والے ہیں۔ وہ کیسے ہوں گے یہ معاملہ ہم صدر اور ان کی ٹیم پر چھوڑ رہےہیں۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ میکسیکو اور کینیڈا کی مصنوعات پر 25 فی صد ٹیکس عائد کرنے...
جمہوریہ چیک پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں تیراکوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جمہوریہ چیک کی موسٹ جھیل میں پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں کل 2 ہزار 461 افراد نے شرکت کی، پچھلا ریکارڈ ایک ہزار 799 تیراکوں کا تھا جنہوں نے 15 فروری 2015 میں بحیرہ بالٹک میں پولینڈ بیئر ڈپ میں حصہ لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل مقابلوں میں شرکا کو ٹھنڈے پانی میں کم از کم ایک منٹ گزارنا تھا، شرکا کو کمر تک پانی میں ڈوبنا تھا۔ اس دوران پانی کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ (38.2 ڈگری فارن ہائیٹ)...
ویب ڈیسک —امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو کینیڈا اور میکسیکو کی برآمدات پر نئے ٹیرف نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک پر عائد ہونے والے نئے ٹیرف 25 فی صد سے کم ہونے کا امکان ہے۔ اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کو ایک انٹرویو میں لٹنک نے کہا کہ یہ مسلسل تبدیل ہوتی صورتِ حال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف عائد ہونے والے ہیں۔ وہ کیسے ہوں گے یہ معاملہ ہم صدر اور ان کی ٹیم پر چھوڑ رہےہیں۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ میکسیکو اور کینیڈا کی مصنوعات پر 25 فی صد ٹیکس عائد کرنے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو کے لیے پانچ بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی جنوری کی ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکی کرپٹو ریزرو میں بٹ کوائن (BTC)، ایتھریئم (ETH)، ایکس آر پی (XRP)، سولانا (SOL) اور کارڈانو (ADA) شامل ہوں گی۔ اس اعلان کے بعد ان کرنسیز کی قیمتوں میں 8 سے 62 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹرمپ نے کہا: “یہ کرپٹو اسٹریٹجک ریزرو امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے میں مدد دے گا۔ XRP، SOL اور ADA اس میں شامل ہوں گی، جبکہ BTC اور ETH بھی اس...
لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے۔ نازیہ امتیاز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ میرا شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں عوام کے لئے گرینڈ افطار و ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی۔ لکی ڈرا کے موقع پر سماجی کارکن علی شیخانی، ظفر عباس بھی موجود تھے۔ لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ نے خاتون کو...
"آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی اسلامی تحریک حماس کے مقابلے میں اسرائیلی انٹیلی جنس نے ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی عسکری تجزیہ کار "آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، جو فلسطینی...
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں گراں فروشی کا بازار گرم ہوگیا، پھلوں کی قیمت ایک ہی روز میں دگنی ہوگئیں جبکہ اجناس، سبزیاں بھی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے روز سرکاری نرخ نامہ کا اطلاق کہیں نظر نہیں آیا، انتظامیہ نے نمائشی شکایتی مراکز قائم کیے ہیں تاہم شہریوں کو حسب روایت رمضان میں گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمت دگنی ہوگئی 60روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 150روپے کلو فروخت کیا گیا، 200روپے کلو بکنے والا چیکو 400روپے، 300روپے کلو فروخت ہونے والا سیب 450روپے پر آگیا۔ اسی طرح کیلے 100 روپے درجن سے بڑھ...
بھارت کو کس طرح فائدہ ہورہا، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں، وین ڈر ڈوسن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کراچی :جنوبی افریقی بیٹر وین ڈر ڈوسن نے کہا ہے کہ بھارت کو فائدہ دیا جارہا ہے اور اس بات کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے یہ ایک ایڈوانٹیج ہی ہے کہ اسے سفر نہیں کرنا اور ایک ہی جگہ پر رہنا ہے، ان کا ہوٹل بھی ایک ہی ہوگا، پریکٹس کی سہولتیں بھی وہی ہونگی، وہ اسی اسٹیڈیم میں اور ہر بار انہی پچز پر کھیلیں گے تو یہ ایڈوانٹیج نہیں تو کیا ہے۔وین ڈر ڈوسن نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،آٹا فی کلو 100 روپے بیسن 340 روپے فی کلو دستیاب ہے۔میدا 130 روپے فروخت ہونے لگا۔آٹے کا 15 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1350 روپے فروخت ہورہا ہے۔ مختلف برینڈز کا ڈبے والا دودھ فی کلو 350 سے 360 روپے،گھی 550 سے 595 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا،مختلف برینڈز کا کوکنگ آئل 450 سے 595 روپے فروخت ہورہا ہے۔دال چنا 330، دال ماش 5 سو، دال مسور 330 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں۔ آلو 80 سے 100روپے، پیاز 120 سے 140، ٹماٹر 100 سے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ میں پیش آنے والا دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت اور ہماری پالیسیوں کا شاہکار ہے۔ اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں امن وامان کے لیے پالیسی ناگزیر ہے، افغان پالیسی پر کام ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالے مولانا حامدالحق حقانی کون تھے؟ اسد قیصر نے کہاکہ اس وقت ہماری پارلیمنٹ جعلی ہے، ضروری ہے کہ ملک میں فری اینڈ فیئر انتخابات...
بنگلہ دیش میں نو تشکیل شدہ جاتیہ ناگورک پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت کا ایک اہم مقصد بنگلہ دیش میں آئین ساز اسمبلی کے انتخابات کے ذریعے ’دوسری جمہوریہ‘ کا قیام ہے۔ ڈھاکہ میں پارٹی کے قیام کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا رہنما ناہید اسلام نے آئینی آمریت کو روکنے کے لیے جمہوری آئین کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو حکمرانی میں اتحاد کو یقینی بناتے ہوئے تقسیم کی سیاست اور بیرونی اثرات سے آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ناہید اسلام ایڈوائزری کونسل سے مستعفی، نئی سیاسی جماعت کی سربراہی کریں گے ناہید اسلام نے ایک ’آمرانہ...
پاکستانی اداکارہ یشما گل نے حالیہ انٹرویو میں ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی بہن قرار دیا انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن میں ان کی وائرل ہونے والی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا ذکر بھی شامل تھا میزبان نے سوال کیا کہ یشما گل نے ہانیہ عامر کی سالگرہ کی تقریب پر لاکھوں روپے خرچ کیے اس کی کیا وجہ تھی؟ اس پر یشما نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ چونکہ یہ سرپرائز پارٹی تھی اس لیے اس پر زیادہ خرچ آیا تاہم جب میزبان نے بجٹ کے بارے میں مزید پوچھا تو انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا یشما گل کا کہنا...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا جامعہ حقانیہ میں دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، گھناؤنے فعل میں ملوث مسلمان نہیں ہوسکتے۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا ملک کے حالات جب بھی بہتری کی طرف چلتے ہیں دشمن سازشوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے، اس کا استحکام ہم سب کو بہت عزیز ہے۔ جمعہ کی نماز میں میرا بھائیوں جیسا دوست خالق حقیقی سے جا ملا۔ مسجدوں، چرچز اور دیگر عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ہم قرآن، حج، حرمین شریفین اور الاقصیٰ کی بات کرتے رہیں گے۔ پاکستان کیخلاف دشمنوں کی سازشیں...
اپنے بیان میں جے یو آئی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ جامعہ حقانیہ پر حملہ ملک کے تمام مدارس پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ امریکہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد نے حکمرانوں نے ملک کو امریکہ کے حوالے کر دیا ہے۔ سانحہ جامعہ حقانیہ کی ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومت سمیت ریاستی اداروں پر عائد ہوتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی و دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا...
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہی ہیں، مولانا حامدالحق خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت پانچ بے گناہ افراد کی شہادت قومی سانحہ ہے، شہداء کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدیداران سے خطاب میں صوبائی صدر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی...
رہنما جمعیت علماء اسلام نے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے، دین و اسلام اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلسل دینی قیادت اور مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت بڑا سانحہ ہے، دین و اسلام اور ملک کے لیے ان...
خود کش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق حقانی کی زندگی پر ایک نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں شہید نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی، مولانا سمیع الحق شہید کے بڑے صاحبزادے تھے۔وہ 26 مئی 1968 کو اکوڑہ خٹک میں پیداہوئے اور انہوں نے دینی تعلیم دارالعلوم حقانیہ ہی سے حاصل کی۔ مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔مولانا سمیع الحق کی 2018 میں شہادت کے بعد وہ جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم منتخب ہوئے، ان کے چچا مولانا انوار الحق دارالعلوم...
خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں 6 ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔بیان میں کہا گیا کہ دھماکے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ حملہ ٹارگیٹڈ تھا .جس میں 3 سے 4 افراد شہید ہوئے. حملے میں مولانا حامد الحق نشانہ تھے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقےکو...
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی جہانگیرہ تحصیل کے قصبے میں واقع مشہور دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم اور جمیعت علما اسلام س کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی جمعہ کی نماز کے بعد مدرسے کی مرکزی مسجد میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے ہیں۔ مولانا حامد الحق حقانی ایک پاکستانی سیاستدان اور اسلامی اسکالر تھے، جو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 نوشہرہ 2 سے 2002 کے انتخابات میں منتخب ہوئے تھے، تاہم 10 اکتوبر 2007 تک پاکستان کی 12ویں قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد انہوں نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: نومبر 2018 میں اپنے والد اور دارالعلوم حقانیہ کے مولانا سمیع الحق کے قتل کے بعد...
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے۔جیو نیوز کے مطابق مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب اپوزیشن منقسم اور ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو تو اس صورت حال میں ہیڈ لائنز بنانے کے لیے یا کانفرنس کو کامیاب دکھانے کے لیے اسی طرح کرنا پڑتا ہے جیسا اپوزیشن نے کیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے طلال چوہدی نے کہا کہ آپ نے جس ہوٹل میں بکنگ کرائی ہے اگر وہ آپ سے ایس او پیز کے مطابق پاسپورٹ یا شناختی کارڈ لانے کا کہتا ہے تو کیا آپ دینے کے بجائے دیوار پھلانگ کر ایس او پیز پر عمل کرنے سے انکار کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ...
راولپنڈی: اے این ایف نے منشیات کی دبئی، قطر اور برطانیہ اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 97 لاکھ سے زائد مالیت کی 52.111 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ اسی طرح کراچی میں کھارادر کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 1.4 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے...
ویب ڈیسک — ایک نئی امریکی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ والدین کے دماغ ان افراد کے مقابلے میں زیادہ جوان رہتے ہیں جن کے بچے نہیں ہوتے۔ امریکی ریاست کنکٹیکٹ کی "ییل یونیورسٹی” اور نیوجرسی میں صحت کے ادارے "روٹگرز صحت” کی مشترکہ ریسرچ نے ظاہر کیا ہے کہ والدین میں دماغی رابطوں ے کے ایسے نمونے بنتے ہیں جو دماغوں کے بوڑھا ہونے کے مخالف اثرات رکھتے ہیں۔ دلچسب بات یہ ہے کہ ہر نئے بچے کی آمد سے والدین کے دماغوں میں روابط کے نمونوں میں مزید مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے”پروسیڈنگز آف دی نیچرل اکیڈمی آف سائنسز ” میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق یہ دماغی نمونے ماں اور باپ دونوں...
اسلام آباد+ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علماء کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پی کے میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ادھر سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔ سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں...
چیئرمین کے آئی آئی آر کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنی قتل و غارت اور بنیادی آزایوں پر حملوں کو چھپانے کے لیے تعمیر و ترقی کے بے بنیاد دعوے کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز ( کے آئی آئی آر ) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں بھارتی بیانیہ عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کے یکسر منافی ہے۔ذرائع کے مطابق الطاف حسین وانی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں بنیادی حقوق اور آزادیاں مکمل طور پر سلب کر رکھی ہیں، علاقے میں اختلاف رائے کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاجواز گرفتاریاں، جبری...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ حکومت نے روکا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک کسی حکومتی ترجمان کا یہ بیان نہیں آتاکہ ہمارا کوئی قصور نہیں ہے یہ تو جن سے آپ کی لڑائی ہے انھوں نے روکا ہے تو پھر میں مان جاؤں گا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک اس وقت اسلام آباد میں ن لیگ کی حکومت ہے اور ان کے چند اتحادی ہیں انھوں نے روکا ہے. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ یہ جو بحث ہے کہ حکومتنے روکا یا کسی اور نے روکا اس بحث کا تو کوئی...
ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو جی بی کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوں گے، لہذا گرفتار علماء کو فوراً رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی نے بلتستان کے تین علماء کی جبری گمشدگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بلتستان کے علماء کرام کی رمدان باڈر سے بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو...
حکام کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان کئی مقامات پر بند ہے، سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔ داسو کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لگاتار بارشوں کی وجہ سے ملبے کی صفائی میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے مسلسل برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بلاک ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں جی بی کے سینکڑوں مسافر کوہستان کے مختلف علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔ حکام کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان کئی مقامات پر بند ہے، سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔ داسو کی ضلعی انتظامیہ...
پاکستانی شوبزانڈسٹری کی دو وراسٹائل سینئر اداکاراؤں نادیہ جمیل اورسمیعہ ممتاز کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ View this post on Instagram A post shared by Aaminah???? (@aaminah180) سوشل میڈیاپروائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز کو مدھم انداز میں لتا منگیشکر کے ایک گانے”پیا توسے نینا لاگے رے” پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے رقص کرتے ہوئے یہ گانا اپنی آواز میں بھی گایاہے,نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے اس موقع پر سیاہ رنگ کالباس پہن رکھاتھا۔ ویڈیو کے آخر میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔
سٹی 42 : وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ 27 فروری 2019 کا دن پاکستانی تاریخ کا ایک روشن دن ہے ، مسلح افواج پاکستان نے جرآت بہادری اور مہارت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فضائیہ کی شاندار صلاحیتوں کا مظہر تھا ۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد انہوں نے کہاکہ آج کے دن افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہم سب پاکستان کے چپے چپے کے محافظ ہیں اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 ) اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کے لیے انتظامیہ نے ہوٹل کو بند کردیا جس کے بعد کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جب اپوزیشن گرینڈ الائنس کے ارکان قومی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچے تو وہاں تعینات ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں نے انہیں ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا.(جاری ہے) انتظامیہ نے اس سے قبل ہی ہوٹل کو تالا لگا کر بند کردیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ یہاں کسی قسم کی کوئی کانفرنس کی اجازت نہیں ہے انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے...
ملتان کے علاقے بستی خدا داد کے رہائشی، 23 سالہ جہانزیب نے اب تک 50 سے زائد ریموٹ کنٹرول جہازوں اور ڈرونز کے ماڈلز تیار کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وسائل کی کمی کے باعث جہانزیب ایروناٹیکل انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل نہیں کرسکے۔ بچپن کا یہ شوق آج ایک بڑے جذبے میں بدل چکا ہے، جہانزیب کے یہ ماڈلز نہ صرف مقامی سطح پر لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے ہیں بلکہ پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی استعمال ہورہے ہیں۔ وہ ایئرکرافٹس کی دنیا میں قدم رکھنے کا خواب دیکھتے ہیں، تاہم مالی مشکلات اور تعلیمی وسائل کی کمی ان کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
اپنے ایک جاری بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز پر رواں ماہ جدہ میں او آئی سی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دوپہر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور ان کے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" کے درمیان ٹیلیفونک تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین علاقائی صورت حال اور مستقبل میں جدہ میں ہونے والے OIC کے رکن ممالک کے اجلاس کے بارے میں گفتگو کی۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں مذکورہ تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ قبل...