2025-10-26@03:25:05 GMT
تلاش کی گنتی: 226
«میناتو سٹی»:
(نئی خبر)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے حنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کرکے تاریخ رقم کر دی۔ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر چیف سکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ حنا منور 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر کے فرائض انجام دیں گی جب کہ وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران ٹیم کی نگرانی بھی کریں گی۔ واضح رہے کہ حنا منور کا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور ان کی تقرری 2 برس کے لیے ہوئی ہے۔ گزشتہ سال حنا منور کو...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کرکے تاریخ رقم کر دی۔پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے مقرر چیف سکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔ حنا منور 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر کے فرائض انجام دیں گی جب کہ وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران ٹیم کی نگرانی بھی کریں گی۔واضح رہے کہ حنا منور کا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور ان کی تقرری 2 برس کے لیے ہوئی ہے۔گزشتہ سال حنا منور کو ایشیا کپ...
پی سی بی نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون مینیجر مقرر کر دی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آپریشنز اور سیکیورٹی میں مضبوط تاریخ رکھنے والی پولیس افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔ سوات کے علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تجربہ کار منور کو چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان کی سہ ملکی سیریز کے لیے منیجر مقرر کیا گیا ہے جو 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ کرکٹ شائقین، ماہرین اور میڈیا سب حنا منور کی تقرری کے حوالے سے تجسس کا شکار ہیں، حالانکہ سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ حنا...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔ امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیپیڈ پروفائل، ایچ...
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلیں گی، اس دفعہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت گولیاں چلاسکتی ہے، اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی عہدہ ملنے کیے بعد پہلی بار پشاور پہنچے تو پی ٹی آئی کے ورکرز نے صوبائی صدر کا استقبال کیا، پشاور سے ارکان اسمبلی بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے آج اجلاس بلایا ہے، صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں...
کراچی (آئی این پی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے امریکی خاتون کو پیار کا جھانسا دے کر پاکستان بلانے والے لڑکے کو ٹیلنٹڈ کہنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں کامران خان ٹیسوری کراچی کے لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے معاملے پر بات کرتے دکھائی د ئیے۔، اس دوران وہ لڑکے کو ٹیلنٹڈ بھی کہتے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے ویڈیو میں کہا کہ سب لوگ یہی فرمائش کر رہے ہیں کہ امریکی خاتون کو پاکستان بلانے والا لڑکا کہاں ہے، اس کا چہرہ دکھائیں۔ بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ...
واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں ہونے والے ایک دل دہلا دینے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اسریٰ حسین کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں کی جائے گی۔ 26 سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔ اسریٰ نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسریٰ اور حامد کی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جہاں حامد نے 2017 سے 2021 کے دوران کیلی اسکول آف بزنس سے...
ویب ڈیسک:تین روز قبل امریکا میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی لاش مل گئی۔ اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی،26 برس کی اسری حسین امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں، اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا اور بعد میں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر اسری اور حماد کی پہلی ملاقات انڈیانا یونیورسٹی ہی...
ناسا کی خلاباز خاتون سنیتا ویلیمز نے خلا میں کُل 62 گھنٹے کی مجموعی چہل قدمی کرکے نیا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سنیتا نے سابق خلا باز پیگی وٹسن کے 60 گھنٹے 21 منٹ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ خبر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی۔ تفصیلات کے مطابق سنیتا خلائی اسٹیشن کے باہر تھیں اور ریڈیو کمیونیکیشن ہارڈویئر کو نکالنے کے لیے اپنا اسپیس واک جاری رکھی ہوئی تھیں۔ اسپیس واک کے دوران سنیتا کو آئی ایس ایس کے ہارڈویئر کو برقرار رکھنے اور مزید تجزیہ کے لیے ڈیسٹینی لیبارٹری اور کویسٹ ایئر لاک سے سطحی مواد کے نمونے جمع کرنے کا کام سونپا گیا...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس جو ان دنوں خبروں میں ہیں، ان کے بارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’لوگ امریکن پاسپورٹ لینے کے لیے وہاں جاتے ہیں لیکن ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے کو دیکھو کہ امریکن پاسپورٹ سمیت خاتون کو فٹ پاتھ پر لا کر بٹھا دیا‘۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے بڑے دل والے ہیں، لوگ امریکا جاتے ہیں اور ہم لوگوں کو یہاں بلاتے ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا گورنر سندھ اور میئر کراچی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں...
کولکتہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک کالج کے کلاس روم میں پروفیسر اور طالب علم کی شادی کی وائرل ویڈیوز نے ہلچل مچا دی، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ضلع نادیہ کے ہری نگاتا ٹیکنالوجی کالج کے نفسیات ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا، جو مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں پروفیسر پائل بینرجی کو عروسی لباس میں ہار پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ طالب علم نے بھی روایتی انداز میں شادی کی رسومات ادا کیں۔ ویڈیوز میں ’ہلدی‘ کی رسم، ہاروں کا تبادلہ اور سات پھیروں جیسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔...
بھارت کے کلکتہ میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، کلاس روم میں اسکول ٹیچر نے طالب علم سے شادی کرلی۔ معاملہ سامنے آنے پر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک خاتون پروفیسر نے یونیورسٹی کے کلاس روم میں سال اول کے طالب علم سے شادی کرلی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز معاملہ مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (MAKAUT) میں پیش آیا، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لباس میں ملبوس پروفیسر اور طالب علم کو ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے ہیں۔ کلاس روم میں یونیورسٹی کے فرسٹ ایئر کے...
کراچی: امریکا سے لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی کا معاملہ حل نہیں ہوا لیکن ایک آنٹی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی شادی کرادیں گی اور دعویٰ کیا کہ ہمارے علاقے کی بہو ہے ہمیں ان سے ملنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باہر نکالو ہمارے ایریا کی بہو ہے، ہماری بہو ہے ان کو باہر نکالو، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی شادی کس کے ساتھ کروائیں گی تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے مل جائیں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون کا مطالبہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتا، مطالبہ تو اس وقت پتا...
وادی نیلم ،شدید برفباری ، راستے بند، حاملہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی ،ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں بذریعہ ہیلی کاپٹرمتاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں
وادی نیلم (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جسے پاک فوج کے تعاون سے بحال کیا جارہا ہے۔ ۔کیل سے تاوبٹ تک سڑک بحال ہوتے ہی موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھیجی گئی ایمرجنسی ریسپانس میڈیکل ٹیم اور میڈیکل سے متعلق سامان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا۔ تین روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سخت سردی سے متاثرہ علاقوں بھیجی تھی۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت عامہ نے میڈیکل ایکیوپمنٹ، الٹرا ساؤنڈ مشین، ڈلیوری ٹیبل، ڈلیوری کیٹس سمیت...
راولپنڈی+اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین ِامراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں الٹراساؤنڈ رہنمائی کے تحت دل کی پیدائشی بیماریوں اور دل کی ساخت سے متعلق بیماریوں کا جدید طبی طریقہ کار سے چینی تعاون سے پہلی بار علاج کیا جا رہا ہے اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف...
کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تھا، پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے بانی عمران خان کو وارداتوں کا حساب دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کہ پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی،...
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔ اے پی پی کے مطابق دورے کے دوران خاتون اول کو پروفیسر ڈاکٹر پین شیانگ بن کی سربراہی میں چینی ماہرین امراض قلب کی ٹیم نے بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پٹرولیم نے وجہ بتادی اس موقعے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زئے ڈونگ اور کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میجر جنرل نصیر احمد سامور بھی موجود تھے۔ خاتون اول کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آرمڈ...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیے اور پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے نکلے گا لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو 14 سال سزا ہوئی، کیا کوئی ایک مظاہرہ بھی ہوا؟ ملک میں کہیں بھی ایک بندہ نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگائی گئی۔ گرفتاری کے خلاف پاکستان میں آگ لگائی گئی، اداروں میں بغاوت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان اقبال کمپلیکس میں ایک خاتون کو چیف منسٹر منیارٹی کارڈ دے رہی ہیں
شوہر پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق گوجرانوالہ سے خاتون نے شدید پریشانی میں 15 ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال کی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر بہیمانہ تشدد کرتا ہے۔ میرے سگے بھائی زبردستی صلح پر مجبور کررہے ہیں اور انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے خاتون کے کیس کی مکمل پیروی کی گئی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو فوری موقع پر بجھوایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کی پیشرفت کے دوران...
گجرانوالہ: ایف آئی اے نے موریطانیہ کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسپین کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں...
ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول یاد رہے کہ جمعرات کو مراکش کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ کشتی حادثے میں...
لاہور: مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل...
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی بھی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اس مقصد کے لیے متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا اور وہ خود کو زخمی کر بیٹھی، جس پر...
راولپنڈی/ لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر 31 جنوری تک غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے نہیں چل سکتے، اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے ہم جتنی لچک دکھاسکتے تھے دکھا دی۔جبکہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر جبر ہورہا ہے، معاشرے کو اس ظلم کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کرائی گئی جوکہ 2 گھنٹے سے زاید جاری رہی۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزدہ حامد رضا نے کہا کہ...