2025-12-10@07:43:57 GMT
تلاش کی گنتی: 268
«میناتو سٹی»:
(نئی خبر)
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور آزاد امیدوار صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق صائمہ خالدنے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخاب میں ایک جعلی ووٹ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ پرریٹرنگ افسر کے دستخط نہیں تھے، سینٹ انتخاب پر شدید تحفظات ہیں، اس کے خلاف عدالت میں رٹ دائرکروں گی۔صائمہ خالد کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ دھاندلی کی مخالفت کی ہے، اپنے لیڈر کے ویژن پر حق و سچ کے لیے عدالت جاؤں گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری یاد رہےکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔انکی باتوں کو اب سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ پاک ،بھارت جنگ کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر ردعمل میں ’’جیو نیوز ‘‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی کی ناؤ اب ڈوب چکی ہے، بیانات دے کر نریندرمودی اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں، پاک فوج اور قوم نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملائی اور وہ رل گیا۔ نریندر مودی عالمی سطح پر رل گیا، جس سے گلے ملتا ہے وہ گلے نہیں ملتے، کسی کو ہاتھ ملاناچاہتا ہے...
راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کا عمل مکمل کرلیا گیا، پولیس نے جرگے کے سربراہ سمیت مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل ٹیم نے خاتون کی ڈیڈ باڈی کے نمونے حاصل کرلیے، قبر کشائی کے وقت میڈیکل ٹیم، میٹرو پولیٹن اور پولیس کا عملہ موقع پر موجود رہا، قبر کی نشاندہی کے لیے گرفتار ملزمان کو بھی لایا گیا تھا، بعد ازان ملزمان کو واپس تھانے منتقل کر دیا گیا۔پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی 2 رکنی ٹیم بھی سیمپل لینے پیرودہائی قبرستان پہنچ گئی تھی۔قبر کشائی کے وقت قناطیں اور حصار قائم کر...
شبانہ لیاقت—فائل فوٹو بابو سر تھک نالے میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت نجی ٹی وی چینل میں اینکر ہیں، چینل انتظامیہ نے لاپتہ ہونے کا کہہ کر رابطہ کیا، شاہراہ بابو سر پر نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن کا پرس مل گیا، پرس تھک بابوسر کے مقامی رضا کار کو ملا ہے۔ دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس، سیلاب سے ہرطرف تباہی کے مناظر پیر کو تھک نالے میں آنے والے سیلاب کی تباہی کے مناظر دکھانے کے لیے جیو نیوز کی ٹیم ناران...
سٹی 42: پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹی لیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا، پی آئی اے کا انجینئرنگ عملہ 13 دن تک موبائل کو جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم سے باہر نہ نکال سکا۔ جہاز موبائل کیساتھ ہی 13 دن فضا میں مسافروں کو لیکر سفر کرتا رہا، خاتون مسافر نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے کا عملہ کئی روز تک موبائل کے جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم موجودگی سے انکار کرتا رہا۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے ذرائع کے مطابق جہاز میں موجود موبائل کی بیٹری گرمی سے پھٹ جانے سے 300 جانیں ضائع ہوجانے کا خدشہ تھا، پی آئی...
فائل فوٹو راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کے معاملے پر کیپٹل پولیس آفیسر (سی پی او) نے تفتیش میں معاونت کے لیے 10رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سربراہی ایس پی راول ڈویژن راجا حسیب کریں گے۔ڈی ایس پی سٹی اطہر شاہ، انسپکٹر ثناء اللّٰہ، انسپکٹر علی عباس، انسپکٹر ناصر عباس ٹیم میں شامل ہیں، ٹیم میں راولپنڈی پولیس کی آئی ٹی کے ماہرہن بھی شامل ہوں گے۔ٹیم تفتیشی افسر کو مختلف اداروں سے بروقت معاونت یقینی بنائے گی، ٹیم مختلف اداروں سے ٹیکنیکل ثبوتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی، ٹیم فارنزک لیب کو بھجوائے جانے والے سیمپلز کی بروقت رپورٹ کی فراہمی یقینی بنائے گی، ٹیم حاصل معلومات کی روشنی...
لاہور میں ڈیفنس پولیس نے خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز کو گرفتار کر کے 22 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ نکلے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی نے تھانہ ڈیفنس اے میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان خود کو جائیداد کا مالک یا پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرتے تھے، اپنے ہی جعلساز ساتھیوں سے جائیداد کا معائنہ کرواتے تھے، جعلی معاہدوں کے تحت رقم وصول کر کے غائب ہو جاتے تھے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق فراڈ میں اصل مالکان لا علم ہوتے اور خریدار مکمل طور پر دھوکا کھا جاتے تھے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کا بتانا تھا کہ ملزمان جعلی دستاویزات، رجسٹری، اسٹامپ پیپر اور شناختی کارڈ فراہم...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کئی بار اعلیٰ ترین فورمز پر اہم ترین اجلاسوں میں بیٹھ کر تو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ریاست کی پالیسیوں کی حمایت کی آج اچانک ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف لڑائی کی مخالفت کیوں کرنے لگے اور عموماً خاموش رہنے والے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج علی امین کو خود جواب دینا پرا، یہ سوالات آج شب پاکستان کے نیوز چینلز پر کئی اہم اینکرز کے شوز میں تجزیہ کاروں کی ڈیبیٹ کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا سینئیر اینکر اور جرنلسٹ عبدالمالک نے اپنے شو میں کہا، اچانک "آل پارٹیز کانفرنس" بلائی...
امریکی شو براوو کی سابق ریئلٹی اسٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو وال مارٹ میں لڑکی پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براوو کے ریئلٹی شو "تھکر دین واٹر" میں نظر آنے والی ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو ٹینیسی کے شہر اینٹی اوک کے ایک وال مارٹ میں خاتون پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ ٹینکرڈ نے سیلف چیک آؤٹ لائن میں ایک لڑکی کو پیچھے سے بالوں سے پکڑا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ ایک پتھر بھرے ہوئے جراب سے خاتون کے چہرے پر وار کر رہی ہیں۔ حملے کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں غیر قانونی پلازوں کی بھرمار، ایس بی سی اے کی غفلت یا ملی بھگت؟ متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ، متاثرین انصاف کے لیے دربدر، بیوہ خاتون کی دہائی، سکھر شہر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی غفلت ، چشم پوشی یا مبینہ ملی بھگت کے باعث متعدد غیر قانونی کمرشل و رہائشی پلازے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جن کا نہ صرف کوئی باضابطہ ریکارڈ اتھارٹی کے پاس موجود نہیں بلکہ ان میں قائم فلیٹس کروڑوں روپے میں فروخت کرکے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پرانا سکھر اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پر بننے والے کئی پلازے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری...
فرانس میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سیر و تفریح کے لیے جانے والا شخص اپنی بیوی کو ہائی وے پر واقع گیس اسٹیشن پر غلطی سے بھول گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں مراکش کی سیر کا منصوبہ بنایا اور 5 جولائی کو سیر و تفریح کے لیے روانہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں خاتون کا گھر اَن چاہے ایمازون پارسلز سے بھر گیا رپورٹس کے مطابق چونکہ انہوں نے سفر کے لیے ہائی وے کا انتخاب کیا تھا، اس لیے راستے میں مختلف گیس اسٹیشنز پر گاڑی کا فیول ڈلوانے کے لیے رکتے رہے۔ تاہم ایک اسٹیشن پر وہ...
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) آپس میں انتخابی اتحاد بنانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کی سیاست میں واپسی، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تینوں جماعتیں آپس میں معاملات طے ہونے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اور کے پی اسمبلی کے آزاد اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔ پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ممکنہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد میں گورنر کے...
نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارت میں ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچیس سالہ رادھیکا کے قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق والد رادھیکا یادیو کے سوشل میڈیا اور ریلز پر مصروف رہنے کی وجہ سے ناخوش تھے۔فائرنگ کے بعد ٹینس کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس نے والد کو حراست میں لے کرلائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے رادھیکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت: شاہ محمود قریشی، عمر سرفرازچیمہ اور...
لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو ہیڈ کانسٹیبل تعینات کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق یہ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کیلئے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون افسر کو اس اہم ذمہ داری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انچارج ہیلپ سینٹر کے طور پر ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئی جی ریلوے...
سیکیورٹی اداروں نے عاشورہ کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔اورنگی ٹاؤن اور لیاری سے سیکیورٹی اداروں نے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 5واں فرار ہوگیا ہے، جو چاروں ملزمان کا ہینڈلر تھا۔ذرائع کے مطابق خاتون کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عاشورہ کے جلوس میں شامل ہونا تھا، فرار ہونے والے ملزم کے پاس ڈرون، دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کافی عرصے سے کراچی میں رہائش پذیر اور سلیپر سیل تھے، ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک مسافر خاتون کے سامان سے طلائی زیورات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) اور ائرپورٹ سیکورٹی فورس (ASF) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ائرپورٹ سیکورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کی رہائشی خاتون مسافر گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک پرواز میں سفر کر رہی تھیں۔ انہوں نے ائرپورٹ پر اپنا سامان چیک ان کیا تھا۔ کوئٹہ ائرپورٹ پر پہنچنے کے بعد جب انہوں نے اپنا سامان کھول کر چیک کیا تو اس میں سے ان کی طلائی جیولری غائب پائی گئی۔ خاتون نے فوری طور پر...
چلاس کے قریب واقع بونر بیس کیمپ میں ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 4 بجے بیس کیمپ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کلارا کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے اور وہ 15 جون کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔ 16 جون کو انہوں نے بونر بیس کیمپ کی طرف روانگی اختیار کی، اور 17 جون کو ٹیم بیس کیمپ پہنچی۔ پولیس کے مطابق، کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان ٹریکنگ کے دوران کلارا کی آکسیجن گیس پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ حادثے کا شکار ہوئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے...
جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) دنیا کے مختلف شعبوں میں انقلاب لا رہی ہے، وہیں امریکہ کی ایک 35 سالہ خاتون جینیفر ایلن نے اسے اپنی زندگی بدلنے کا ذریعہ بنا لیا۔ جینیفر، جو ڈیلاویئر میں رہائش پذیر ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، برسوں سے مالی مشکلات کا شکار تھیں۔ لیکن ایک دن انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کیا، اور یہی قدم اُن کی مالی نجات کا آغاز بن گیا۔ مجھے ہمیشہ پیسے کے معاملے میں مشکلات کا سامنا رہا جینیفر نے نیوزویک کو بتایا کہ اگرچہ وہ مستقل آمدنی رکھتی تھیں، لیکن انہیں مالیاتی شعور یا فنانشل لٹریسی کبھی نہیں سکھایا گیا۔ بجٹ بنانا اُن کے لیے ایک اجنبی عمل...
پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بجلی کا بل ٹھیک کرانے کے لیے آنے والی بزرگ خاتون پر لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بل درست کرانے آئی خاتون منت سماجت کرتی رہی لیکن سیکیورٹی گارڈ نے ایک نہ سنی اور خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا۔ ????ظلم کی انتہا۔ شیخوپورہ واپڈا آفس میں بزرگ خاتون کے ساتھ سکیورٹی کارڈ کا انسانیت سوز سلوک۔ بل زیادہ انے پر اور اسے درست کروانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا۔ وہاں بیٹے شخص نے سکیورٹی گارڈ کو حکم دیا کہ اسکو باہر نکالو۔ خاتون منت...
لاہور(اوصاف نیوز)شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سکیورٹی گارڈ کا بل درست کرانے آئی خاتون پرتشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع مین لیسکو آفس میں آئی بزرگ خاتون سے سیکیورٹی گارڈز نے ناروا سلوک روا رکھتے ہوئے گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا۔ خاتون بجلی کا بل درست کروانے آئی تھی، جس نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی اور پہلے معمر خاتون سے اس کی چھڑی چھین کر باہر پھینکی اور پھر زمین پر گری خاتون کو بھی گھسیٹ کرگیٹ...
شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بزرگ خاتون پر بدترین تشدد کیا، بل درست کرانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع مین لیسکو آفس میں آئی بزرگ خاتون سے سیکیورٹی گارڈز نے ناروا سلوک روا رکھتے ہوئے گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا۔ خاتون بجلی کا بل درست کروانے آئی تھی، جس نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی اور پہلے معمر خاتون سے اس کی چھڑی چھین کر باہر پھینکی اور...
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں سابق خاتون پروفیسر کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے معاملے پر وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے نئی نامزد اتھارٹی کو فیصلہ آنے سے پہلے ہی ایکشن سے روکا، آئی بی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مجاز اتھارٹی کے اختیارات کی تشریح نہیں کی۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ایچ ای سی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ضیاء القیوم نے کہا کہ کسی کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی بے توقیری کرے۔ آئی بی اے کا کہنا ہے کہ 2023 میں ایک سابق خاتون پروفیسر نے رجسٹرار کے خلاف ہراسانی...
---فائل فوٹو لاہور میں صدر انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی چار اندھی وارداتوں کا سراغ لگا کر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندر کے علاقے میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں شہری عمران کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے میاں بیوی سمیت 4 ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں۔ایس پی صدر انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ ستوکتلہ میں باپ بیٹے کو قتل کرنے والے 4 ملزمان کو بھی دھر لیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معروف اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے پلئیرز سے ملاقات کے دوران عجیب سوالات نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفس میں اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، اس دوران کھلاڑیوں سے عجیب سوالات بھی کیے، جس نے کھلاڑیوں کو چونکا دیا۔ ٹرمپ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ کیا کوئی ٹرانس جینڈر خاتون آپکی میں ٹیم میں شامل ہو سکتی ہے؟ اور کیا انہیں مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟۔ مزید پڑھیں: 17 سالہ فٹبالر سے 30 سالہ ائیرہوسٹس کے تعلقات؛ قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں اِن غیر متوقع سوالات پر یووینٹس کے پلئیرز حیرت زدہ رہ گئے جبکہ اس موقع پر فٹبال...
خانیوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)خانیوال میں ریلوے سٹیشن پرٹرین سگنل پول کی سیڑھی سے ٹکراگئی، 27 مسافر زخمی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلو ے حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیل دی تھی، زخمی مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر بیٹھے تھے،حکام کے مطابق زخمی مسافر عوامی ایکسپریس اپ،عوامی ایکسپریس ڈاؤن اور موسیٰ پاک ایکسپریس میں سوار تھے، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔ ریلوے حکام کامزید یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گر گیا تھاجس سے ریلوے ایس ٹی جاں بحق اور...
کراچی میں شارع فیصل، ڈرگ روڈ کے قریب راشد منہاس روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون شاہینہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکالنے کیلئے بیلچوں سے ریت ہٹائی گئی۔متوفی خاتون شاہینہ کے بیٹے سعود نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ہم اسکیم 33 کے رہائشی ہیں، بفر زون سے حاجیوں کو لینے پورا خاندان ایئر پورٹ جا رہا تھا، تمام لوگ مختلف گاڑیوں میں سوار تھے۔سعود کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سب سے آگے تھی، سی او ڈی کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد انتظامیہ نے بھی غفلت دکھائی، زخمیوں کو نکلنے...
—فائل فوٹو فیصل آباد کے قریب جڑانوالہ ریسکیو اسٹیشن پر خاتون نے 3 بیٹیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگادی۔ ترکیہ: پاکستانی ریسکیو ٹیم نے 3 افراد کو ملبے سے نکال لیا، جان بچنے پر لڑکا رو پڑاجان بچنے پر لڑکا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا، ساتھ موجود لوگ پاکستانی ریسکیو ٹیم کے شکر گزار نظر آئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق خاتون اور بچیوں کو باحفاظت نہر سے نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا ہے کہ خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔
اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں واقع ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں براہِ راست نشریات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اینکر براہ راست نشریات میں اسرائیل پر تنقید کر رہی تھیں۔ اچانک دھماکا ہوا تاہم خاتون اینکر بالکل نہیں گھبرائیں اور اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔ The Israeli regime attacks Iran’s national TV. Brave Iranian presenter keeps composed as the studio comes under Israeli attack. pic.twitter.com/XM7QCz775D — IRNA News Agency (@IrnaEnglish) June 16, 2025 اس حملے...
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے...
پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
— فائل فوٹو گلگت کے سٹی گورنمنٹ اسپتال میں پولیس اور ملزم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اپنے 6 دن کے بچے کو ٹیکا لگوانے آئی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ سٹی گورنمنٹ اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار ایک ملزم کے تعاقب میں اسپتال میں داخل ہوئے اور فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے اسپتال آئی خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ سے ملزم زخمی ہوا جو زیر علاج ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ چھ دن کے بچے کو ٹیکا لگوانے اسپتال آئے تھے، ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے، فوری طور پر انصاف دلایا جائے۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ، دو...
لاہور: ہنجروال کے علاقے سے اغواء ہونے والی 4سالہ زینب کو بازیاب کروا کر خاتون ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون ملزمہ گھر سے باہر کھیلتی 4 سالہ زینب کو اغواء کر کے لے جا رہی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ہنجروال...
علیمہ خان—فائل فوٹو بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ڈونر تنویر احمد کی اپنے بھائی سے 2 ملاقاتوں کی تصدیق کر دی۔علیمہ خان نے دیگر 2 بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان ملاقاتوں کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ تنویر احمد ہمارے ڈونر ہیں، پرانا جانتے ہیں، ان کی بانیٔ پی ٹی آئی سے اکتوبر میں ملاقات کروائی گئی۔علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ تنویر کی بانیٔ پی ٹی آئی سے جس وقت ملاقات کرائی گئی اس وقت میں اور میری بہنیں جیل میں تھیں۔
خانیوال(این این آئی)خانیوال سٹیشن پر مسافر پْل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئیں،ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ملبے سے نکالا جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مسافر پل کا حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ملبے کے نیچے دب گیا تھا، گرنے والا پل قیامِ پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر دیا، جن میں گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر...
---فائل فوٹو خانیوال ریلوے جنکشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے ایس ٹی جاں بحق جبکہ مسافر خاتون زخمی ہوگئی۔ریسکیو کے مطابق 50 سال قبل بنائے جانے والا ریلوے اسٹیشن پر واقع مسافر پل گرنے کے باعث ریلوے ٹکٹ کلیکٹر محمد اکرام موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے میں خاتون ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئی۔خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ پُل قیامِ پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا، ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے کا یہ واحد رابطہ پل تھا۔
خیال رہے گزشتہ روز بلوچستان کے شہر نوشکی میں بھی پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوا تھا، پولیو مہم کے دوران حملوں کے واقعات پر انتظامیہ نے سنجیدگی سے اقدامات سخت کرنے اور ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ میں نامعلوم افراد نے پولیو کی ٹیم پر حملہ کردیا، حملے میں خاتون ورکر کا سر پھٹ گیا، جبکہ مرد ورکر کا بازو فریکچر ہوگیا۔ زخمی ورکرز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بلوچستان کے شہر نوشکی میں بھی پولیو ٹیم پر حملہ میں پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔...
ارجنٹینا میں فلم فائنل ڈیسٹینیشن کی اسکریننگ کے دوران سینما کی چھت گر گئی۔ ہالی ووڈ فلم ‘فائنل ڈیسٹینیشن بلڈ لائنز’ کے اختتامی مناظر کے دوران اچانک چھت کا پینل گر پڑا، جو وہاں موجود خاتون کے گھٹنے پر لگا، زخمی خاتون کو احتیاطی تدبیر کے طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے۔ فیاما نامی اس خاتون نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک زوردار آواز آئی، ہمیں لگا یہ فلم کا حصہ ہے کیونکہ ہم پوری طرح اس میں ڈوبے ہوئے تھے، لیکن پھر اچانک ایک بڑا ٹکڑا مجھ پر آ گرا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر میں تھوڑا سا آگے نہ جھکی...
ججوں کی سینیارٹی لسٹ دہائیوں میں بنتی ہے،راتوں رات سینیارٹی لسٹ ایگزیکٹو کے ذریعے تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے،وکیل فیصل صدیقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سینیارٹی اورتبادلے سے متعلق درخواستوں پر کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ججوں کی سینیارٹی لسٹ دہائیوں میں بنتی ہے،ٹرانسفر کرکے ججوں کی سینیارٹی لسٹ راتوں رات تبدیل نہیں کی جا سکتی،راتوں رات سینیارٹی لسٹ ایگزیکٹو کے ذریعے تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی اور تبادلے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل کراچی بار فیصل صدیقی نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ قیام کا قانون آئین کے آرٹیکل 175کے تحت بنا ہے،قانون میں صوبوں سے ججز کی تقرری کا ذکر ہے،جسٹس محمد...
جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایک چاقو بردار خاتون کے حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 39 سالہ خاتون حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، ہیمبرگ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ خاتون نے تنہا حملہ کیا اور واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ جرمن میڈیا نے بعض اطلاعات میں کہا ہے کہ...
لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کرلیا جب کہ اغوا کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان خاتون کو اغواء کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد کے مطابق اغوا کا مقدمہ خاتون کے بھائی امین کے بیان پر درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مدعی کے مطابق اسکی بہن کو سابقہ بہنوئی فیاض نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا۔ ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ مدعی کے مطابق اس کی بہن...
سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سی آئی اے کے صدر دفتر کے باہر ایک مشکوک کار کے نہ رکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ واقعہ صبح تقریباً 4 بجے پیش آیا خاتون کو زخمی حالت میں حراست لے لیا گیا۔ طبی امداد کی فراہمی کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ فائرنگ کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی تاہم عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کار سوار خاتون نے مرکزی دروازے سے...
خاتون ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے انعام کا اعلان کردیا گیا۔سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا تھا، خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پرائمری ٹیچر کے قتل کے روپوش ملزم کی گرفتاری میں مدد کیلئے انعام...
ویب ڈیسک :پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازعہ ایک خونی تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ’میں پاکستان کی بجائے جہنم جانا پسند کرونگا‘ جاوید اختر کو پاکستانیوں نے کھری کھری سنا دیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی...
چینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر 12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور...
یوں تو مصنوعی ذہانت ایک مفید ذریعہ ہے جس کی مدد سے انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کے کچھ مضمرات بھی ہیں۔ حال ہی میں اس ٹیکنالوجی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے جس سے پتا چلا کہ یہ لوگوں میں طلاقیں بھی کروا دیتی ہے۔ یونان کے ایک عجیب و غریب کیس میں ہوا کچھ یوں کہ ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کے مبینہ تعلقات کا پردہ فاش کرنے کے بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح فریب دے سکتی ہے؟ گریک سٹی ٹائمز کے مطابق خاتون نے ’ٹیسیگرافی‘ پر جدید طریقہ کار کے لیے چیٹ جی...
اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار
اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود موٹرسائیکل چلانے والا شخص معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی روڈ پر افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئیں۔ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ملیر ندی کے قریب کورنگی کراسنگ اور قیوم آباد کے درمیان پیش آیا، جہاں ایک واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کو ٹکر مار دی۔ ٹینکر کے نیچے آنے کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ مرد زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ اس دوران مشتعل افراد نے...
ایک آسٹریلوی ریڈیو اسٹیشن مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ خاتون میزبان کو 6 ماہ تک استعمال کرتا رہا لیکن بالآخر سامعین نے پتا لگا ہی لیا کہ وہ اصلی اینکر نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے تیارکردہ مواد پر امریکی اکثریت کا بھروسہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیائی ریڈیو نیٹ ورک کے CADA اسٹیشن، جو سڈنی میں نشریات کرتا ہے، نے Thy کے نام سے ایک نئی میزبان متعارف کرائی اور اس کے نام سے ایک نیا شو Workdays with Thy بھی شروع کردیا۔ مدھر آواز دینے والی خاتون پیر سے جمعے تک دن میں 4 گھنٹے موسیقی پیش کیا کرتی تھیں اور معاملات بڑی آسانی سے چلتے رہے۔ مزید پڑھیے: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں...
کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے بارہ دری اپارٹمنٹ میں عمر رسیدہ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن علینہ راجپر کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف پھلا اور رحمان عرف ٹڈی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ مقتولہ فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھیں، جس بنا پر انہوں نے انہیں آسان ہدف سمجھ کر چوری کا منصوبہ بنایا۔ ملزمان واردات کے روز فلیٹ میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے، جہاں مقتولہ کی مزاحمت پر انہوں نے خاتون کو قابو میں کر کے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور منہ...
چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سے انصاف کی تلاش میں فیصل آباد سے آنے والی بزرگ خاتون کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور پہنچ گئیں۔فیصل آباد کی 70 سالہ بزرگ خاتون، خورشید بی بی جو گھریلو تشدد اور جائیداد پر ناجائز قبضے کا شکار تھیں ایمبولینس کے ذریعے لاہور میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر پہنچیں۔(جاری ہے) انہوں نے چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کو ملاقات میں بتایا کہ ان کے قریبی رشتہ داروں نے نہ صرف ان پر جسمانی تشدد کیا بلکہ ان کی ذاتی جائیداد پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں درج ہے۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کی شکایت توجہ سے سنی اور فوری ایکشن...
سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی. رپورٹ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی۔ جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو اعزاز سے نوازا گیا، برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ میں شمولیت اختیار کی، برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
کراچی: شہر قئد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ گلی نمبر 36 میں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ خاتون عائشہ جاں بحق ہو گئیں۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ادھر بلدیہ سیکٹر 3 سی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 10 سالہ کرن دختر علاؤالدین زخمی ہوگئی۔ جسے ریسکیو...
رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
امریکا میں 2 بچوں کی ماں نے اپنی جان بچانے کا کریڈٹ چیٹ جی پی ٹی کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ نے ان کی تشویسناک طبعی حالت کی نشاندہی کی جو کینسر کا باعث بن سکتی تھی، خاص طور پر اس وقت جب ڈاکٹر مرض کی تشخیص سے قاصر تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمالی کیرولائنا کی رہائشی 40 سالہ لورین بینن نے پہلی بار فروری 2024 میں دیکھا کہ انہیں صبح اور شام اپنی انگلیاں موڑنے میں پریشانی ہو رہی تھی، 4 ماہ کے بعد ڈاکٹروں نے لورین کو جوڑوں کا درد کی بیماری یعنی گٹھیا تشخیص کیا، تاہم اس کے ٹیسٹ منفی آئے۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے کس طرح...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں ADB کی معاونت کی درخواست کی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کریں۔ وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے موڈیز ٹیم کو آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں...
اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے سپریڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، انتظار پنجوتھہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل سپریڈنٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں لکھا کہ ایس او پیز کے مطابق ملاقاتوں کے حوالے سے جیل حکام کو باقاعدہ آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی لوگوں نے جیل حکام پر غیر ضروری پریشر ڈالا کہ ان کی بانی سے ملاقات کروائی جائے۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعت اپنی اندرونی گروپنگ کی وجہ سے ڈسپلن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، سلمان اکرم راجہ اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)آج کی دنیا میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ایک معاون، رہنما اور تخلیقی شراکت دار بن چکی ہے۔ اسی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کامیا گپتا، جو بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری خاتون اور اے آئی کو استعمال کرتی ہیں۔ کامیا نے اپنے کمرے کی سجاوٹ کے لیے نہ کسی ماہر ڈیزائنر سے رابطہ کیا، نہ ہی کوئی مہنگی سروس لی، بلکہ انہوں نے اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کو اپنا ورچوئل انٹیرئیر ڈیزائنر بنایا اور ایک خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ یہ منفرد سفر ایک سادہ پیغام سے شروع ہوا۔ کامیا نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک میسج بھیجا، ’ کیا آپ میرے...
این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 17 اپریل کو ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ووٹ مانگنے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں، مستحقین سے کہا کہ بے نظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو تیر پر ٹھپہ لگاؤ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 17 اپریل کو ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔ رکن ضلع کونسل اور پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما نور...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)بھارت میں وینٹی لیٹر پر موجود زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیوٹ اسپتال کے وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ایئر ہوسٹس نے ڈسچارج ہونے کے بعد اسپتال میں آئی سی یو میں وینٹ پر ہونے کے دوران نامناسب حرکات کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق ایئر ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ 6 اپریل کو گروگرام شہر کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔خاتون نے 13 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے بارے میں بتایا...
بھارت میں وینٹی لیٹر پر موجود زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیوٹ اسپتال کے وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ایئر ہوسٹس نے ڈسچارج ہونے کے بعد اسپتال میں آئی سی یو میں وینٹ پر ہونے کے دوران نامناسب حرکات کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق ایئر ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ 6 اپریل کو گروگرام شہر کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔ خاتون نے 13 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے پولیس...
لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کیلئے بلایا، ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،خاتون کے مطابق ملزم دبئی میں مقیم تھا اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہوا تھا۔ ترجمان...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ارکان کانگریس سے سیاستدانوں کی ملاقاتوں پر پاکستان تحریک انصاف میں نیا تنازع شروع ہوگیا۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات کیلئے انہیں نہیں بلایا، جبکہ اسپیکر چیمبر کی جانب سے بتایا گیا کہ اسپیکر جب بھی کوئی ایسا ایونٹ بلاتے ہیں تو وہ اپوزیشن سے رابطہ کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی ایسا ہوا۔ زرتاج گل نے کہا ہے اسپیکر آفس کی جانب سے چیف وہپ عامر ڈوگر سے رابطہ کیا گیا تھا کہ امریکی وفد کے ایونٹ میں اپوزیشن ارکان آئیں، عامر ڈوگر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی اراکین کو نہ بتاسکے۔ شبلی فراز نے کہا اپوزیشن کو نہ بلانا بدنیتی...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خاتون نے دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام میری پرل زیلمر رابنسن ہے جو اپنے غیر معمولی بڑا مُنہ کھولنے کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون 7.23 سینٹی میٹر سے 7.33 سینٹی میٹر تک مُنہ کھول سکتی ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ رامسڈیل نامی ایک شخص کے پاس تھا جو اپنا مُنہ 6.52 سینٹی میٹر تک کھول سکتا تھا۔ خاتون نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ سات بہن بھائی ہیں اور جب وہ چھوٹی تھیں تو اپنے مُنہ میں مالٹا اور...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں۔ لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی تو صورت کلئیر ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسی لیے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات...
اسٹیج اداکارہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیج اداکارہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور علاج جاری ہے۔ واقعہ صادق آباد میں پیش آیا جہاں اسٹیج اداکارہ سے 3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان پارٹی کیلئے ڈیرے پر لے کر گئے اور نشہ آور جوس پلاکر زیادتی کی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ کو پارٹی کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور حالت خراب ہونے پر ریسکیو ٹیم نے خاتون اسپتال منتقل کیا ہے۔ اسپتال میں خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے اور ڈاکٹرز نے معائنے...
لاہور: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بدولت ملتان میں خاتون پر بدترین تشدد کرنے والے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملتان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون پر تشدد سے متعلق کال موصول ہوئی، خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں اور دیور نے تشدد کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ورچوئل...
بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے ، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر و وکیل بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ جب ملاقات کی کوشش کی گئی، تو کئی بار انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان پر افسوس ہوا ہے اور ایسے الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والا کوئی غدار نہیں بن جاتا۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم سب کولیگ ہیں اور اگر کسی کو شکایت ہو تو وہ فون کر کے...
تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت...
پی ٹی آئی میں عمران خان سے ملاقاتوں پر بھی تقسیم، ارکان کی گوہر اور علی ظفر کی ملاقات پر تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف میں بانی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر تقسیم نظر آرہی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات پر پارٹی ارکان کو تشویش ہے۔ بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کا نام فہرست میں شامل نہیں تھا، پارٹی پالیسی اور بانی کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چند ارکان کی جانب سے ملاقات کی فہرست تیار کرنے پر تحفظات ہیں، ملاقات کے...
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں اسٹیج ڈانسر چندہ علی جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ تھانہ گوگیرا کی حدود 34 جیڑی سے خاتون کی نعش برآمد ہوئی، معاملہ کا ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ قتل ہونے والی لڑکی کا نام چندہ علی سٹیج ڈانسر تھی جو کہ کل عارف والا سے مہندی کا فنکشن کرنے اوکاڑا آئی تھی۔ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد رات گئے نامعلوم ملزمان لاش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوئے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری لڑکی کو لڑکی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جب کہ حکام نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق...
چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بیوی کی انسٹاگرام ویڈیونے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نےانسٹاگرام کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات...
آصف زرداری کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، صدر مملکت انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں...
آصف زرداری کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد...
لاہور: لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں 38 سالہ خاتون کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے آشنا اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن صدر کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن معظم الیاس چیمہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ ناصرہ کا آشنا محمد وقاص اور اس کا ساتھی خاور شامل ہیں۔ مقتولہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ...
امریکا میں ایک خاتون کے گیس اسٹیشن پر رکنے نے اس کو مالا مال کر دیا۔ ریاست فلوریڈا کے شہر ہیالے سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ خاتون نوبیا فیگٹ ایک گیس اسٹیشن پر رکیں اور 50 لاکھ ڈالر کراس ورڈ کیش اسکریچ ٹکٹ خریدا۔ 20 ڈالر میں خریدے گئے اس ٹکٹ سے خاتون نے 50 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا۔ لاٹری آفیشلز نے بتایا کہ نوبیا نے یک مشت 32 لاکھ 62 ہزار 138 ڈالر کی رقم لینےکو فوقیت دی۔
نیو دہلی: بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نے ٹک ٹاک کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو...
کراچی میں پیر کے روز ملیر ہالٹ پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر کو فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریفک حادثے کے بعد قریب میں موجود شہریوں کو واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرتے بھی دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ المناک حادثے کے نتیجے میں بائیک سوار میاں بیوی اور نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا تھا۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عینی شاہد...
حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کے کیس میں گرفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملیر ہالٹ کے مقام پر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری اور اسکی حاملہ بیوی کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم ٹینکر ڈرائیور رحیم بادشاہ اور ہیلپر وقاص کو پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 322 شامل...
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ریاست کیخلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فوزیہ صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نےتحریک انصاف کی فوزیہ صدیقی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کو ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ کےتحت گرفتار کیا تھا۔
ملاقات کیلئے بابر اعوان نے سلمان اکرم راجہ سے پہلے ملاقات کے گیٹ 5 پر نام لکھوایا، سلمان اکرم راجہ نے ڈاکٹر بابر اعوان کا نام کٹوایا اور مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے مجھے کوآرڈی نیٹر مقرر کیا ہے، جس کا نام میں دوں گا وہ ملاقات کے لیے جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے نام سمیت نیاز اللہ نیازی، وکیل نعیم پنجوتھہ، ظہیر چوہدری، حامد خان اور اعظم سواتی کے نام دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عدالتی حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ تو بحال ہوگيا، لیکن نیا تنازع کھڑا ہوگيا ہے، جس کا نام ملاقات کے لیے عدالت کے نامزد نمائندے سلمان اکرم راجہ نے نہيں دیا۔ جیل حکام نے...
دہلی (نیوز ڈیسک)دہلی سے متصل بھارت کی ریاست ہریانہ کے پولیس اسٹیشن میں بھارتی خاتون باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کی کُٹ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا زیر گردش ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون باکسر کے شوہر دیپک نواس ہڈا کبڈی کھلاڑی ہیں جن کے لڑنے کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلی۔ یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا تھا لیکن ویڈیو منگل کو منظر عام پر آئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سویتی بورا نے طلاق کی درخواست کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ہڈا اسے پیسوں کے لیے ہراساں کر رہا تھا اور ان کے ساتھ جسمانی زیادتی کر رہا تھا۔ وائرل ویڈیو میں سویتی بورا اپنے شوہر دیپک نواس ہڈا...
آفاق احمد : فوٹو فائل چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ مجھ پر مافیاز اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کا دباؤ ہے، شہر کے حق میں آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔جناح اسپتال کراچی میں آفاق احمد نے ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قتل و غارت گری پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کچل دیا۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت...
کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جبکہ پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا۔ حادثہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب ہوا، جہاں واٹر ٹینکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر چڑھ دوڑا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پولیس نے بتایا کہ خاتون حاملہ تھی، جس نے زخمی حالت میں ہی بچے کو جنم دیا تاہم دونوں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب جارہا تھا، ملیر ہالٹ پل کے نیچے...
علامتی فوٹو کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی، خاتون نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا تو بچہ بھی دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب سے آرہا تھا، حادثہ ممکنہ طور پر واٹر ٹینکر کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملیر ہالٹ پل کے نیچے سے واٹر ٹینکر تیزی سے شارع فیصل کی طرف آیا، موٹر سائیکل سوار میاں بیوی واٹرٹینکر کی زد میں آئے۔
کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے شوہر اور حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو زرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے، بعد ازاں خاتون اور مرد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون حاملہ تھی، حادثے کے دوران خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ بھی دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عبدالقیوم اور خاتون کی شناخت زینب زوجہ عبدالقیوم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کاریکارڈ طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بانی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان لارجر بنچ میں شامل ہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے،جیل سپرنٹنڈنٹ سے بانی سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کا کیا طریقہ کار ہے؟عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ریکارڈ طلب کرتے سماعت 24مارچ تک ملتوی کردی۔
واشنگٹن: امریکی کانگریس وومن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (Alexandria Ocasio-Cortez) نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرنا چاہیے، خاص طور پر حالیہ غزہ حملوں کے بعد یہ فراہمی بند ہونی چاہئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ہفتوں سے غزہ میں امداد روک رکھی ہے، اور گزشتہ رات کیے گئے فضائی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ یرغمالیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ اوکاسیو کورٹیز نے کہا کہ امریکی کانگریس کو اپنے قوانین پر عمل کرنا چاہیے اور اسرائیل کو مزید اسلحہ بھیجنے کے عمل کو روکنا چاہیے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے کیسز میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جہاں سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے لارجر بینچ کے سربراہی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے۔لارجر بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے کیسز میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جہاں سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے لارجر بینچ کے سربراہی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے۔ لارجر بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے 20 سے زائد کیسز کی...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وسائل کی ظالمانہ، غیرمنصفافہ تقسیم اور تعصبات پر مبنی اقدامات کی بدترین مثال پیش کی جا رہی ہے لیکن روای چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے، ملکی سکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش ہے اور دہشتگردی کے پے درپے حملوں کی شدید مذمت اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی بگڑتی صورتحال پر اپوزیشن نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ہر ممکن اصلاح کی کوشش کی، عوامی ایشوز اور خطے کے معاملات کو ہر فورم تک پہنچایا لیکن لگتا ایسا...
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے درخواست میں عدالت عالیہ اسلام آباد سے اس معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔ ان کی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل اس درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ضابطہ کار انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہوچکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچز میں سماعت کے لیے مقرر ہیں، ان تمام درخواستوں کو یکجا کر کے لارجر بینچ...