2025-11-03@20:08:59 GMT
تلاش کی گنتی: 2048

«پیغامات کو»:

(نئی خبر)
    اسپیکر چیمبر میں مذاکرات ، پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، رانا ثنا اللہ وزیراعظم آج وطن واپس آکر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے،نجی ٹی وی ذرائع سیاسی بیان بازی پر ن لیگ اور پی پی وفود کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے رابطہ کیا جس کے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ن لیگ اور پی پی کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی۔پی پی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جاکھرانی...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے کہا ہے کہ صدر اے این پی ایمل ولی خان کی سکیورٹی پر 12 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر ایملی ولی خان کو سکیورٹی دی۔ اسلام آباد میں ایمل ولی کے ساتھ چار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ ولی باغ چارسدہ میں ان کی رہائش گاہ کی حفاظت پر آٹھ پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔
    لاہور: سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو  پی سی بی کے سلیکشن معاملات  میں شامل کرنے کی تجویز کی حمایت کردی ۔ سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی کی ممکنہ ذمہ داری ملنے کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اگر سلیکشن میں کوئی  ذمہ داری دی جاتی ہے تو یہ درست قدم ہوگا۔ سرفراز احمد بہت اچھے دیانتدار انسان ہونے کے ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیاں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک میڈیا رپورٹس میں ہی سرفراز احمد کو  سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا سنا ہے۔ اپنے ویڈیو  پیغام میں محمد عامر نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اکتوبر 2025ء) اسرائیل اور حماس کے مابین یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات پیر کو متوقع، مصر قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیل-حماس مذاکرات پیر کو متوقع مصر نے اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے نمائندوں کو پیر کے روز مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے، جن میں غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کے ممکنہ تبادلے پر بات چیت کی جائے گی۔ مصری وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ بالواسطہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے سے پیدا ہونے والی ’’علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت میں تیزی‘‘ کو...
    بی جے پی حکومت میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ ہیں جہاں مودی کی ہندوتوا حکومت نے مسلمانوں کی شناخت، مذہبی روایات اور مذہبی آزادی پر ایک بار پھر وار کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک اور مسجد کو شہید کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں آر ایس ایس کی سرپرستی میں قائم بی جے پی حکومت میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ ہیں جہاں مودی کی ہندوتوا حکومت نے مسلمانوں کی شناخت، مذہبی روایات اور مذہبی آزادی پر ایک بار پھر وار کرتے ہوئے ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک اور مسجد کو شہید کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں فسطائی مودی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کیخلاف دہشت گردانہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر کے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اساتذہ کو ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، اساتذہ کے لیے دن مختص کرنا اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو حکومت اور عوام کی طرف سے بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
    ویب ڈیسک:عالمی یومِ اساتذہ پر صدر اور وزیراعظم  کی جانب سے اساتذہ کو گراں قدر خدمات پر خراج  تحسین پیش کیا گیا۔  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ اساتذہ پر کہا ہے کہ تدریس محض پیشہ نہیں ایک مقدس ذمہ داری ہے، اساتذہ نسلوں کے اذہان سنوارتے اور کردار کی تربیت کرتے ہیں۔   صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دیہی و شہری علاقوں میں اساتذہ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے  ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں اساتذہ کا کردار پہلے سے زیادہ...
    مصری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیلی وفود کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بلاواسطہ بات چیت شروع کریں گے۔ حماس اور اسرائیلی وفود کے درمیان بات چیت کا یہ سلسلہ پیر کو بھی جاری رہے گا۔ بات چیت میں ٹرمپ منصوبے کے تحت تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات طے کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان بلاواسطہ مذاکرات اتوار اور پیر کو ہوں گے۔ مصری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیلی وفود کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بلاواسطہ بات چیت شروع کریں گے۔ حماس اور اسرائیلی وفود کے درمیان بات چیت کا یہ سلسلہ پیر کو بھی جاری رہے گا۔ بات چیت میں ٹرمپ منصوبے...
    ترجمان پاک فوج نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے اور پاکستان پر الزامات لگا کر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کارڈ کھیل رہا ہے حالانکہ خطے میں تشدد کو ہوا دے کر بھارت نے اصل میں خود ہی دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ایڈونچر کیا گیا تو اس کا ہولناک جواب دیا جائےگا۔آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے اشتعال انگیز اور جہالت آمیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من مانے بہانے گھڑنے کی ایک نئی کوشش کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے، بھارت نے تشدد کو ہوا دینے اور جنوبی ایشیا اور اس سے باہر دہشت گردی کا ارتکاب کیا، ایسے بیانات خطے میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان کی جانب سے امریکہ کو بحیرہ عرب میں نئی بندرگاہ بنانے کی پیشکش کردی گئی۔ عالمی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی حکام کو بحیرہ عرب میں پسنی میں ایک بندرگاہ بنانے اور چلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جو واشنگٹن کو جنوبی ایشیاء کے سب سے حساس علاقوں میں سے ایک تک سٹریٹجک رسائی فراہم کر سکتی ہے، امریکی سرمایہ کار پسنی میں مجوزہ اس نئی بندرگاہ کو اہم معدنیات بشمول تانبہ اور اینٹیمونی کی نقل و حمل کے لیے ایک ٹرمینل میں تبدیل کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پسنی ایران سے تقریباً 100 میل اور چین کی حمایت یافتہ گوادر بندرگاہ سے 70 میل فاصلے پر واقع...
    ایچ پی وی ویکسین کیچ اپ مہم کا آج آخری روز ہے۔ پنجاب سروایئکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم میں 90 فی صد کوریج کے ساتھ ملک بھر میں سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی وجہ سے ویکسین نہ لگوانے والی بچیوں کے والدین آج مراکز صحت سے یہ ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں۔تمام چیلنجز اور جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیم نے محنت اور لگن سے کام کیا۔ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 9 سے 14 سال کی 67 لاکھ بچیوں کو ٹیکہ جات لگائے گئے۔ وزیر صحت و آبادی کی جانب سے کامیاب ایچ پی وی...
    ایچ پی وی ویکسین کیچ اپ مہم کا آخری روز ہے جس میں صوبہ پنجاب سروایئکل کینسر سے بچاؤ کی  ویکسینیشن  مہم  میں 90  فی صد کوریج  کے ساتھ  ملک بھر میں سرفہرست رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی وجہ سے ویکسین نہ لگوانے والی بچیوں کے والدین آج مراکز صحت سے یہ ویکسینیشن لگوا سکتے ہیں۔ تمام چیلنجز اور جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیم نے محنت اور لگن سے کام کیا۔  انہوں نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں  9 سے 14 سال کی 67 لاکھ بچیوں کو ٹیکہ جات لگائے گئے۔ وزیر صحت و آبادی کی جانب سے  کامیاب ایچ پی...
    وفاقی حکومت کے نمائندوں اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تاہم ایکشن کمیٹی کے کور ممبران کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ مظفرآباد میں جاری مذاکرات میں وفاق کی جانب سے سینیٹر رانا ثنااللہ، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ اور دیگر شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: وفاق اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان موبائل فون سروس کی بحالی سمیت 90 فیصد معاملات طے ایکشن کمیٹی کے مظفرآباد سے کور ممبر شوکت نواز میر کے آفیشل فیس بک پیج سے کچھ دیر قبل اعلان کیا گیا کہ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں تاہم کچھ دیر بعد راولاکوٹ کے کور ممبر عمر نذیر کے آفیشل پیج پر بتایا گیا کہ مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے کچھ کہنا...
    اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ اگر واقعی مریم نواز قرض نہیں لینا چاہتیں تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کب سے رقم ملنا شروع ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے مریم نواز کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کی نقل کرتی ہے۔ اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ اگر واقعی مریم نواز قرض نہیں لینا چاہتیں تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کب سے رقم ملنا شروع ہوگی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو اب تک سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ...
    عظمیٰ بخاری اور مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات بہت دباؤ میں ہیں، انہیں اتنا نہیں پتہ کہ ان کا صوبہ 85 فیصد وفاق کی آمدن سے چلتا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کے تیر چلادیےوزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کے تیر چلا دیے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب واقعی ترقی یافتہ صوبہ ہوتا تو الٹا وفاق کو آپ فنڈز دیتے، وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے ڈھائی ہزار ارب روپے کے واجبات پنجاب کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب...
    — آزاد کشمیر میں جاری عوامی احتجاجی تحریک کے تناظر میں وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بحالی سمیت 90 فیصد معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے۔ بنیادی سہولتیں بحال   مذاکرات کے ابتدائی دور میں عوامی ایکشن کمیٹی نے سب سے پہلے مواصلاتی سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا، جسے وفاقی حکومت کے نمائندوں نے تسلیم کر لیا۔ موبائل کمپنیوں کو سروسز بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ کور قیادت کے پہنچنے کا انتظار  مذاکراتی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے...
    منگل کی شام ٹی آر سی فٹبال گراؤنڈ میں قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنے پر پولیس نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں لوگوں کو بندوق کی نوک پر قومی ترانے کے لیے کھڑے ہونے پر مجبور کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے۔ بگھاٹ علاقے میں کھیلوں کے میدان کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی نے...
    وفاقی حکومت کے نمائندگان اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے، موبائل کمپنیوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآبار میں وفاقی حکومت کے نمائندگان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں ایکشن کمیٹی کے نمائندگان نے مؤقف اختیار کیا کہ مزید بات چیت ایکشن کمیٹی کے دیگر کور ممبران کے مظفرآباد پہنچنے کے بعد ہوگی۔ اس وقت راولاکوٹ اور میرپور ڈویژن سے آنے والے قافلے راستے میں ہیں جنہیں ایکشن کمیٹی کے کور ممبران لیڈ کر رہے ہیں۔ کشمیری عوام محبِ وطن ہیں اور ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت پاکستان نے ترکیہ کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ زمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ اقدام اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ممکن ہوا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کے ہدف کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خصوصی صنعتی زون کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کی اپریل...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) کی ہڑتال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس کے سنجیدہ عزم اور کشمیری عوام کے ساتھ خلوص نیت کا مظہر ہے، کیونکہ مسائل کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے، نہ کہ محاذ آرائی سے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال اور مطالبات سرکاری ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 36 مطالبات پہلے ہی مان لیے گئے ہیں، اس کے باوجود اے اے سی قیادت مسلسل احتجاج پر بضد ہے اور پاکستان و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن کے جنوبی علاقے کے مشہور سنیما میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،جس کے بعد حکام نے شہریوں کودور رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ حادثہ لندن کے اوڈین سنیما میں بدھ کی صبح پیش آیا ۔ سنیما کی چھت سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بڑے بڑے بادل اٹھتے رہے۔ لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ آگ کے باعث علاقے میں دھویں کی بڑی مقدار پھیلنے لگی تھی، جس کے بعد شہریوں کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہنے...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے فوری طور پر ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر ظلم ڈھایا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی معاشی اصلاح کا قدم نہیں بلکہ سراسر زیادتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا پی ٹی آئی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم یا کم ہو رہی ہیں، مگر پاکستان میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لُوٹا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی کا نیا...
    بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا منصوبہ سطحی، نوآبادیاتی سوچ کا حامل اور فلسطینی خواہشات سے مبرا ہے، یہ نہ تو مسائل کو حقیقی طور پر حل کرتا ہے اور نہ ہی فلسطینی عوام کی رائے یا خواہشات کا احترام کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین حامی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار  فلسطین (آئی سی جے پی) نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ منصوبہ انصاف دے رہا ہے اور نہ ہی احتساب کر رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا منصوبہ سطحی، نوآبادیاتی سوچ کا حامل اور فلسطینی خواہشات سے مبرا ہے، یہ نہ تو مسائل...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) حکومت نے رات گئے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 اکتوبر تک کیلئے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ حکومت نے پٹرول 4 روپے 7 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے مہنگا کر دیا۔ یوں پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 268 روپے 68 پیسے مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 81 پیسے پیسے مقرر کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 اکتوبر تک کیلئے ہو گا۔ اس سے قبل آئل اینڈ گیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاوزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 268روپے 68پیسے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 276روپے81 پیسے ہوگئی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد اب حکومت میں مزید تبدیلیاں اور اصلاحات کر رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے کافی عرصے بعد ملاقات ہوئی، کافی معاملات تھے جن پر ان سے مشاورت کرنا تھی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گزشتہ ملاقات میں بھی حکومت میں تبدیلوں اور اصلاحات کے حوالے سے بات ہوئی تھی، اس وقت بتایا تھا کہ ہم حکومت میں کچھ تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں: علی امین گنڈا پوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے لگیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ  نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے بھی لگیں گے، جو سیاسی جماعت احتجاج کرتی ہے تو اس کا کوئی لائحہ عمل بھی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی آئندہ کا لائحہ عمل دیا گیا ہے، سب کو...
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام کا اشتہار فری ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق اس پروگرام کے تحت برطانوی ویب صارفین کو ماہانہ 2.99 پاؤنڈ اور موبائل فون صارفین کو 3.99 پاؤنڈ فیس ادا کرنا ہوگی، اس حوالے سے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہارات سے پاک سروسز کیلئے صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے، تاہم اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارمز کے استعمال پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی، یہ سبسکرپشن سروس آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی، جو صارفین سبسکرپشن نہیں لیں گے وہ بدستور اشتہارات...
    فیصل آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی +نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑ ے اعلانات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے‘ نوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کے قیام اعلان کیا ہے۔ فیصل آباد میں 40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح‘ الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے کو۔ ابلیشن مشین دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ پنجاب اور پنجابی کیخلاف بات آئی تو مریم...
    کراچی کے شہری حالیہ دنوں ایک نئے فراڈ کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ مختلف نمبروں سے شہریوں کو ’’ٹریفک چالان‘‘ کے جعلی ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں، جن میں بظاہر ٹریفک پولیس کے نام پر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت مختلف ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے؟ کراچی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ان جعلی پیغامات کا سرکاری اداروں سے کوئی تعلق نہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ایس ایم ایس دھوکا دہی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد شہریوں سے پیسے ہتھیانا ہے۔ پولیس کیا کہتی ہے؟ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کسی بھی شہری کو پرسنل نمبر سے چالان کا ایس ایم ایس...
    اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیس میں شیر افضل مروت نے سابق ڈی پی او اٹک کو معافی کی پیش کش کردی۔ ہائی کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی سے اگست 2023ء  میں اٹک جیل میں ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جس میں درخواست گزار شیر افضل مروت ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران شیر افضل مروت نے سابق ڈی پی او اٹک غیاث گل کو معافی مانگنے کی پیشکش کی۔ عدالت نے اس پیشکش پر ڈی پی او غیاث گل سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ شیر افضل مروت نے مؤقف...
    شمالی امریکا کی لمبی اور ٹھنڈی خزاں کی راتیں اس اکتوبر فلکیاتی شائقین کے لیے خاص رہیں گی کیونکہ آسمان پر مختلف مظاہر دیکھنے کو ملیں گے جن میں دو شہابیوں کی بارش بھی شامل ہے۔ اکتوبر کا آغاز ایک شاندار چاندنی رات سے ہوگا۔ 6 اکتوبر کی شب سال کا پہلا ‘سپر مون’ نمودار ہوگا جو عام چاند کے مقابلے میں کچھ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ زمین کے نسبتاً قریب ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نیوجرسی میں ’شہابی چٹان‘ گھر پر آگری اس بار یہ چاند ‘ہارویسٹ مون’ بھی ہوگا، جو عام طور پر ستمبر میں آتا ہے لیکن 2025 ان چند برسوں میں سے ایک ہے جب یہ اکتوبر میں طلوع ہوگا۔ یہ سپر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کے آزاد بجلی گھروں (IPPs) کو واجب الادا صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کیے بغیر، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس جمعہ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پاک-چین شراکت داری ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہوگئی، جس کے ساتھ سی پیک فیز ٹو (Phase-II) کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ایم ایل ون پرچین نے کمٹمنٹ مانگ لی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ “یہ ترجیحات مل کر سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کی راہداری میں بدل دیں گی۔”یہ ہم آہنگی محض نظری نہیں بلکہ اس ایکشن پلان میں شامل ہے جو ستمبر 2025 میں دستخط...
    اسلام آباد+نیو یارک (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا۔ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جلد ختم ہو جائے گا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہاہے کہ زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے،پاکستان زرعی ملک ہے، 70 فیصد آبادی براہِ راست اور بالواسطہ زرعی شعبے سے وابستہ ہے،پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے، زراعت بہتر ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتیں زراعت کو ہی معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد بنائیںگے تو ملک ترقی کرے گا۔شدید خسارے کے شکار کاشتکار کو اس سال سیلاب نے ڈبو دیاہے،جس سے وہ اپنی جمع پونچی بھی لٹا بیٹھا ہے ،زراعت کو تباہی سے بچانے کیلئے ملک میںزرعی ایمرجنسی کانفاذکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اس بار گندم کی پیداوار میں 29 لاکھ ٹن کمی آئی ہے، کپاس کی پیداوار میں34فیصد کمی آئی ہے، آم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے رائس ایکسپورٹ کا دوسرا اجلاس رفیق سلیمان کی کنوینر شپ میں FPCCIہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گروپ چیئرمین عبدالرحیم جانو، سینئر وائس چیئرمین REAPمحمد جاوید جیلانی، ممبر ان مینیجنگ کمیٹیREAP مہیش کمار تلریجا، شیراز احمد شیخ ، فیصل انیس ، اسماعیل اگراور دیگر بڑی تعداد میں REAPممبران نے شرکت کی۔اجلاس سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے کنوینر رفیق سلیمان نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور چاول کی بر آمدات کو در پیش مسائل زیر بحث لائے گئے ۔ انہوںنے چاول کی ایکسپورٹ کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا ۔ مزید بر آں انہوں نے رائس ایکسپورٹرز کو کینیا میں ڈیوٹی...
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران کی وائرل تصاویر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں ٹرمپ کے کوٹ پر امریکی پرچم کے ساتھ ایک جنگی جہاز (فائٹر جیٹ) کی پن بھی نمایاں ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے شازیہ مری نے  کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں، پیپلز...
    پی پی رہنما شازیہ مری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں۔ جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے۔ لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں۔ جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں...
    انٹونیو گوسٹا سے اپنی ایک ملاقات میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یورپی ممالک سمیت دنیا بھر کے ساتھ مفادات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں، لیکن صیہونی رژیم نے میرے دور حکومت کے پہلے دن سے ہی اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر یورپی کونسل کے صدر "انٹونیو گوسٹا" نے ایک ٹویٹ پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر "مسعود پزشكیان" کے ساتھ اپنی ملاقات كی خبر دی۔ اس موقع پر انہوں نے یوکرین جنگ میں ایران کی فرضی مداخلت اور تہران کے پُرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اپنے بے بنیاد سیاسی دعووں کو دہرایا۔ اس...
    وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سیاسی اور عسکری قیادت کا ایک پیج پر ہونا کسی بھی ریاست کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ہر ریاست کی ضرورت ہے۔ اردو نیوز کودیئے گئے انٹرویو میں   رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’ہمارے ہاں اسے ’ون پیج‘ اور ہائبرڈ کہا جاتا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ ریاست کے تمام ستون، فوج، عدلیہ، انتظامیہ اور سیاست مل کر چلیں تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ پوری دنیا میں عسکری اور سیاسی قیادت ایک ساتھ چلتی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور کامیابی کئی جہتوں میں ہوتی ہے، چاہے...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے انٹری پرمٹ قوانین کو سخت کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے داخلے کے اجازت نامے کے لیے درخواست دینے والوں کو اب اپنے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی بھی جمع کرانا ہوگی، جس کو گزشتہ ہفتے سے ضروریات میں شامل کیا گیا ہے، اس حوالے سے ٹریول ایجنسیوں سے متعلقہ اداروں کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی روشنی میں اب ویزہ کی درخواست کے ساتھ بیرونی کور پیج بھی اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تمام انٹری پرمٹ درخواستوں کے لیے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کو منسلک کرنا لازمی ہے جو کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے عمران خان کی وٹس ایپ کال پر پیشی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا موقف سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ کی اینکرپرسن عاصمہ شیراری نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ جب جیل میں تھے ،آپ میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر  عدالت آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے،ان کی کوئی تصویر نظر نہیں آتی،وہ کہیں باہر نہیں آسکتے ، وہ عدالتوں کے سامنے خود پیش نہیں ہوسکتے،اس طرح کے ماحول میں کیا حاصل ہوگا، اس سے حکومت کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
    ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کشمیریوں کو محض اس لیے سزا نہیں دینی چاہیے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جا ئے گا، یہ کبھی نہیں کہا تھا کہ مذکورہ درجہ صرف...
    مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کے پیٹرول اور ڈیزل پرلیے جانے والے ٹیکس رقم کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔  پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ1 لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اور 1 لیٹرڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے۔ 1 لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور1 لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس عائد ہے۔ پٹرولیم ڈویژن  کی دستاویزات کے مطابق 1لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 37پیسےکسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکلائیمٹ سپورٹ لیوی ہے۔اسی طرح 1لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے84 پیسے کسٹم ڈیوٹی،77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی جب کہ ڈھائی روپے کلائیمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔   توشہ...
    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے چند روز میں غزہ سے متعلق کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے۔ خصوصی ایلچی نے مزید بتایا کہ ایران سے بھی مذاکرات کی...
    اپنے ایک بیان میں مشرقی وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ ایران سے بھی بات ہو رہی ہے، لیکن ایران نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے، ہم ایران سے مذاکرات کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو  مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا۔ یہ بات مشرقی وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور  غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا 21 نکاتی منصوبہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن میں کچھ رہنماؤں کو دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ آنے والے چند روز میں...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے واقعات کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مختلف گروہ انعامی رقوم کا جھانسہ دے کر شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر مجبور کرتے ہیں یا بینک کی ذاتی معلومات حاصل کر کے مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ انعامی رقم جیتنے کے نام پر شہریوں سے خفیہ معلومات طلب کرنا مجرمانہ سرگرمی ہے جس سے صارفین کی جمع پونجی متاثر ہو...
    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست ،شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،عدالت کی چیف کمشنر ، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت ، حکم نامہ کے مطابق بانی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلق کا بنیادی حق...
    ویب ڈیسک: عدالت نے پیشی پر غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مختلف مواقع پر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت، واثق قیوم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی اور آج کی سماعت سے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔ 20 ستمبر سے نیا قانون نافذ، رجسٹرڈ سم اور موبائل کے بغیر اشٹام خریدنا ناممکن عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے...
    چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو خطے میں ابھرتی ہوئی نئی صف بندیوں کے تناظر میں غیر معمولی احتیاط برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل اور بھارت، دونوں اپنے انفرادی عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے، اسی لیے اب وہ باہمی تعاون کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی ممکنہ سرگرمیوں سے اسلام آباد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے آج ملاقات شیڈول ہوگئی۔ امریکی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے بعد گورننس اور امن سے متعلق تجاویز پیش کریں گے، امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے، عرب اور مسلم ممالک کو فلسطین میں اقتدار کی منتقلی اور فنڈنگ کیلئے بھی آمادہ کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایک ایسے غزہ کی بات کی جائے گی جس میں حماس کی مداخلت نہیں ہو گی، ادھر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے قطر، سعودی عرب، مصر، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ...
    ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  آج عرب اور  مسلم رہنماؤں سے  ملاقات کریں گے، ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور  مسلم ممالک کے رہنماؤں کو  غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس اور  امن سے متعلق تجویز  پیش کریں گے۔   امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور  مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر  آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے۔ امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور  مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور  بحالی کے کاموں کےلیے رقوم بھی دیں۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے  رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات میں پاکستان،...
    چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں اور اس پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں رضاکار سرگرم ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،امید ہے کہ کل بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہو جائے گی کیونکہ یہ ملاقات ضروری ہے اور اس سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے اور ریاست مخالف...
    پنجاب کے وزیر برائے آب پاشی کاظم پیر زادہ نے کہا ہے کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں، اور جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود جلالپور شہر اور متعلقہ علاقے کی ہر گھنٹے کے بعد رپورٹ لے رہی ہیں۔ کاظم پیر زادہ نے بتایا کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف مقامات پر پانی کی ولاسٹی اور پھیلاؤ کو گیج کے ذریعے مسلسل مانیٹر کررہا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے نوراجہ اور بھٹہ بند کو دوبارہ مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں اطراف سے کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں، وزیراعلیٰ...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔  برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے بارے میں کہا ہے کہ سیزفائر ہو چکا ہے اب ہم امن، سرمایہ کاری اور ترقی چاہتے ہیں جبکہ کشمیر، پانی کے مسئلے اور ٹریڈ کاؤنٹر ٹیررازم پر برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں خطے میں ہم ہمسایہ ممالک ہیں، یہ فیصلہ ہمارا ہے کہ امن سے رہنا ہے یا لڑتے رہنا ہے، میں سمجھتا ہوں کشمیر کا مسئلہ حل ہونا بنیادی ستون ہے، کوئی سمجھتا ہے کشمیر کے مسئلے کے بغیر تعلقات...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں پاکستان کے امن و انصاف کے اصولوں پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو دنیا سراہتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی پی ایس 102 عوام اور بچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے کے لیے 3 پارکوں کو بند کرانے کے لیے سرگرم، متعلقہ حکام کا غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار، عوامی حلقوں کا حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 102 سے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے چیئرمین جناح ٹاؤن کو ناکام بنانے، عوام وبچوں کو تفریح سے محروم کرنے اور درجنوں افراد کو بیرووز گار کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات، میئر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی انٹر ٹینمنٹ، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ذریعے قاسم پارک، میرعثمان خان پردہ پارک اور کے ایم سی اسٹیڈیم پی...
    عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ اروند کیجریوال نے اس سلسلے میں انتخابی کمیشن کو تحریری شکایت بھیجی تھی اور بارہا اسکی پیروی کی گئی لیکن کمیشن نے جواب دینے سے انکار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر سوربھ بھاردواج نے ہفتے کے روز دہلی اسمبلی انتخابات میں ووٹ چوری کے گھوٹالہ کا الزام عائد کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کو دبا دیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انتخابات کے دوران ووٹ کاٹنے کی متعلق 6166 فرضی درخواستیں دائر کی گئیں اور جن لوگوں کے نام یہ درخواستیں پیش کی گئیں انہوں نے واضح طور کہا کہ انہوں نے کبھی ایسی درخواستیں پیش نہیں کیں۔ سوربھ بھاردواج نے...
    اسلام آباد میں وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان اہم ملاقات میں گندم کی پیداوار بڑھانے اور کسی بھی صورت گندم درآمد نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ ملاقات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر کے درمیان ہوئی جس میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور معاون خصوصی برائے خوراک جبار خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ درآمد پر انحصار کرنے کے بجائے مقامی کاشتکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے گی تاکہ ملک میں گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ گندم کے حوالے سے ایک نیشنل پالیسی صوبوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-14  برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات نئی دہلی اور یورپی بلاک کے درمیان بڑھتے تعلقات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکاروں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی  خریداری اور ماسکو کے ساتھ فوجی مشقوں میں شرکت، برسلز اور نئی دہلی کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ یورپی بلاک صرف تجارت ہی نہیں بلکہ قواعد پر مبنی عالمی نظام کے دفاع کے لیے بھی بھارت کے ساتھ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے، تاہم بھارت کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کرے اور پرانے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اسرائیل کے خلاف ایک متحدہ محاذ تشکیل دے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق نعیم قاسم نے کہاکہ   خطے میں اصل خطرہ حزب اللہ نہیں بلکہ اسرائیل ہے اور اس وقت سب کو ایک مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور دیگر علاقائی طاقتوں کو یقین دلاتے ہیں کہ حزب اللہ کے ہتھیار صرف اسرائیل کے خلاف ہیں، یہ نہ تو لبنان اور نہ ہی سعودی عرب یا...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا صارف اسد  چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں مشرقِ وسطیٰ سے پاکستان واپس آ کر بزنس کا آغاز کیا اور فیکٹری لگائی تاہم عمران خان کے دور میں فیکٹری اور گھر پاکستان میں  رہنے دیا اور وہ خود  کینیڈا منتقل ہو گئے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں اسد چوہدری نے کہا کہ انشااللہ اگلے تین سے چار ماہ میں دوبارہ پاکستان واپس شفٹ ہونے کا پلان ہے کیونکہ اب پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن نظر آ رہا ہے۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا...
    یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات نئی دہلی اور یورپی بلاک کے درمیان بڑھتے تعلقات کے لیے رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکاروں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری اور ماسکو کے ساتھ فوجی مشقوں میں شرکت، برسلز اور نئی دہلی کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ یورپی بلاک صرف تجارت ہی نہیں بلکہ قواعد پر مبنی عالمی نظام کے دفاع کے لیے بھی بھارت کے ساتھ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے، تاہم روس کے ساتھ بڑھتا...
    جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے اس مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل پر گفتگو کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے حکومت کے خلاف نئے پلیٹ فارم کے قیام کے امکانات قوی ہو گئے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے اس مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل پر گفتگو کی ہے۔ جمہوری وطن پارٹی کے بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں جماعتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاونٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی...
    امانت گشکوری : بانی تحریک انصاف کی جانب سےچیف جسٹس آف پاکستان کولکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے۔بانی تحریک انصاف نے  لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ 772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہیں اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی بے گناہ قید کیا گیا ہے،اہلخانہ اور وکلا ءسے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اور انصاف کے دروازے ان پراور ان کی اہلیہ پر بند ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ جیل کا کمرہ 9x11 کے پنجرے میں بدل دیا گیا ہے جبکہ ان پر 300 سے زائد سیاسی مقدمات درج کیے گئے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں رکھتے۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات...
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملٹری عدالت سے سزائوں پر اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری قانون کو 25 ستمبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب چاہے اپنی مرضی کی ترامیم کر لی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ہے ابھی تک ترامیم کیوں نہیں کی گئیں؟ وفاقی سیکرٹری قانون عدالت پیش ہوکر وضاحت دیں، ملزم کے وکیل نجیب فیصل نے موقف اپنایا کہ ملٹری عدالت میں کی گئی کارروائی اور الزامات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا، ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں بارہ سال سزا سنائی، ملٹری عدالت نے سزا سے قبل الزامات کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) غلام محی الدین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے پاس ایک شخص اپنی ماں کی شکایت لے کر پہنچا تو انہوں نے بات سنے بغیر ہی کہا کہ جاؤ جاکر ماں سےمعافی مانگو چاہے سال، 2 سال یا 10 سال لگ جائیں جب تک وہ راضی نہ ہوجائے اس سے معافی مانگتے رہو، تمہاری شکایت کا اور کوئی حل نہیں ہےمیرے پاس۔ ایک بدبخت بندہ اپنی والدہ کے خلاف درخواست لے کر ایا ڈی پی او احمد محی الدین نے بھگا دیا۔ pic.twitter.com/BclOIl3FJU — صحرانورد (@Aadiiroy2) September 15, 2025 ڈی پی او کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے...
    معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مبینہ طور پر اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔ امریکی میگزین یو ایس ویکلی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو اب بھی ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی گلوکارہ اور سابق کینیڈین وزیر اعظم اب بھی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں لیکن ان دونوں نے اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں، رپورٹ میں ایک اور انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو فی الحال اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے بارے میں بہت زیادہ سنجیدہ نہیں کیونکہ ابھی دونوں...
    فائل فوٹو پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہوگا۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ...
    برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔ کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا...
    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے پیپلزپارٹی کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔ صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی۔؟ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے...
    داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی...
    اس سال اب تک آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی اور ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی تنظیمی ڈھانچے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ لیکن اس تیزی کی قیمت بھی ادا کرنی پڑ رہی ہے، اور کئی کمپنیوں نے اپنے وسائل اے آئی پر مرکوز کرنے کے لیے ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ گوگل بھی اپنے اے آئی منصوبوں، خصوصاً جیمنی اور اے آئی اوورویوز کو بہتر بنانے میں مصروف ہے، مگر دیگر بڑی کمپنیوں کے برعکس اس نے حال ہی میں ایک مختلف سمت اختیار کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کے جیمینی ’نینو بنانا ایپ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اطلاعات کے مطابق، گوگل نے محنت کشوں کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے ۔(جاری ہے) منگل کوسینئرسول جج مبشرحسن چشتی نے کیسز کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے کچھ کارکن عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی سردارمصروف خان نے استدعا کی کہ جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کو اشتہاری قراردے کر چالان منگوایا جائے۔عدالت نے پیش ہونیوالے ملزمان کی حاضری لگا کر انھیں جانے کی اجازت دیدی،عامر کیانی اورعمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پرسرکارکو نوٹس جاری کر دیا۔دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بری ہو چکے ہیں،کیس کی مزید سماعت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق  پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔  2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ مزید :
    حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات...
    کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر "گڈ نیوز" سے متعلق خبروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف اور معروف ہیرو وکی کوشل کی مقبول جوڑی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی ماں باپ بننے والے ہی۔ اگرچہ جوڑی نے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشخبری اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے۔ خیال رہے کہ کترینہ پچھلے کچھ مہینوں سے عوامی مقامات اور تقریبات میں جانے سے گریزاں نظر آئی ہیں۔ جس نے مداحوں کو مزید تجسس میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تو یہاں تک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں سے یہ خوش خبری...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان دوحہ میں ہونے والے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب اسرائیل کے قطر پر حالیہ حملے کے بعد مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ملاقات کا ماحول خوشگوار اور سنجیدہ نوعیت کا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مشرقِ وسطیٰ میں امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد: حکومت نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلیے مختص غیر فعال برتھ کو سیمنٹ اور کلنکر برآمدات کیلیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  یہ برتھ چین کی آزاد بجلی پیداکرنیوالی کمپنی (IPP) کیلیے مخصوص تھی، اب حکومت پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) اور آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) کے تعاون سے چینی کمپنی سے مذاکرات کرے گی تاکہ اس برتھ کو برآمدی مقاصدکیلیے فعال کیاجاسکے۔  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کے حالیہ اجلاس میں PQA کو ہدایت کی گئی کہ وہ کمپنی سے مذاکرات میں سیمنٹ مینوفیکچررزکی معاونت کرے۔ یہ اقدام حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے سیمنٹ کی برآمدات کوفروغ دینے اور پاکستان کو عالمی...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔ عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا جو سزا کے دن عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا فیصلے میں پی ٹی آئی...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کے کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ عجیب بات ہے! جن لاپتا افراد کو حکومت دہشت گرد کہتی رہی اب ان کو پیسے دے رہی ہے جبکہ عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو لاپتا شہری عمر عبداللہ کے اہل خانہ کو امدادی رقم کا چیک جاری کر کے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتا شہری عمرعبداللہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی اور کہا کہ متاثرہ فیملی کو چیک جاری نہیں ہوتا توایڈیشنل سیکریٹری داخلہ 26 ستمبر کو پیش ہوں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے حکومت پاکستان کے پاس اتنے لاپتا...
    آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے تناظر میں ایف بی آر کو 2 ہفتوں میں 1100 ارب روپے اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے میں ریونیو ہدف پر سخت مذاکرات متوقع ہیں۔ اس سلسلے میں جولائی سے ستمبر تک کے لیے ریونیو ہدف 3 ہزار 83 ارب روپے رکھا گیا ہے جس کے حصول کے لیے ایف بی آر کو اگلے دو ہفتوں میں 1100 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات سے...
    بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماوں کی ملاقات کا دن تھا تاہم تحریکِ انصاف کے رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اس موقع پر وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ، ملک عدیل، نغمہ خالد، اعجاز احمد اڈیالہ بانی پی ٹی آئی سے ملے بغیر جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی ٹرپل سنچری ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا...