2025-08-04@03:29:54 GMT
تلاش کی گنتی: 1347

«کہ اتحاد رمضان»:

(نئی خبر)
    دوحا(نیوز ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد قطر اور متحدہ امارات نے فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے۔ ایران کے قطر میں واقع امریکہ کے زیر استعمال ایک بیس پر میزائل مارنے کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ہر طرح کے طیاروں کے لئے بند کر دی تھیں اور اپنے تمام ائیرپورٹس بند کر دیئے تھے جو کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد اب کھول دیئے گئے ہیں اور کمرشل طیاروں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔ اس دوران کم از کم 26 تجارتی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا یہ پروازیں دبئی یا دوحہ جا رہی تھیں، ایوی ایشن تجزیاتی ادارے سرئیم کے مطابق ان میں سے 22 پروازیں دوحہ کی جانب...
    پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں ہونے والے پاکستان متحدہ عرب امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعاون کے لیے اعلیٰ ترین ادارہ جاتی فورم ہے۔ یہ اجلاس دونوں برادر ممالک کے درمیان تزویراتی، اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گا۔ پاکستانی وفد میں اقتصادی امور، تجارت، توانائی، بحری امور اور داخلہ کی اہم وزارتوں کے سیکریٹریز اور سینیئر حکام شامل...
    میں اکثر سوچتا ہوں کہ اگر دنیا کی ستاون اسلامی ریاستیں ایک دن کے لیے بھی صرف اپنے اسلامی شعور پر جمع ہو جائیں تو شاید اقوام متحدہ کا ایوان لرز جائے۔ شاید وائٹ ہائوس کی دیواریں پسینے سے بھیگ جائیں۔ شاید اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکا کو پہلی مرتبہ معلوم ہو کہ امت محمد ﷺ صرف خطبوں میں نہیں حقیقت میں بھی موجود ہے۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پاس دفاعی اثاثے ہیں مگر کسی نظریے کے تابع نہیں۔ ہمارے پاس فوجی اتحاد ہے مگر بغیر کسی دشمن کے۔ ہمارے پاس معاشی قوت ہے مگر اپنی ہی ملت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے مغرب کے بینکوں کو سونپ دی گئی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ...
    مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے اس حملے سے نیتن یاہو کی مدد ہوئی ہے جو فلسطینیوں کو ذبح کر رہے ہیں، غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے اور امریکہ کو اسکی کوئی فکر نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے خبردار کیا کہ مغربی ایشیا میں ایک مکمل جنگ بھارت کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں رہنے والے 16 ملین سے زیادہ ہندوستانیوں کے اقتصادی مفادات کو بھی بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانیوں سے پوچھنا چاہیئے کہ کیا وہ چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام ملے۔ اسد الدین اویسی نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، جنگ روک دی جائے۔ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پرامن حل کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد فردو کے مقام پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، امن کو موقع نہ دیا...
    امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، مسعود خان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق سفارتکار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، انھوں نے کہا ایران کو یقین تھا امریکا اسرائیل کے ساتھ ملا ہوا ہے، یہ بات ثابت ہو گئی، سفارتکاری کو زیادہ موقع نہیں دیا گیا۔سابق سفارتکار مسعود خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل کوشش تھی امریکا اس جنگ میں براہ راست شریک ہو، امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، امریکا ایران کے خلاف متحارب قوم کیطور پر سامنے آیا ہے۔...
    ISTANBUL: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں مسلم امہ کے اتحاد اور مشترکہ اقدامات جتنی ضرورت آج ہے وہ اس سے قبل کبھی نہیں تھی۔ استنبول میں او آئی سی کے مقبوضہ جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا اجاگر کرنے کے لیے یہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ہی پاکستان اور آزاد کشمیر پر...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں کشمیری عوام کو بھارت کے غیر قانونی قبضے اور جارحانہ پالیسیوں کے سبب جاری درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر پر حالیہ بھارتی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حملوں کے بعد پاکستان کو اپنا حق دفاع استعمال کرنا پڑا، بھارتی حملوں کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انصاف کے اصولوں کی بنیاد پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی استنبول میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں...
    پاکستان اورافغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب ملا امیرمتقی سے کہا اپریل کے بعد دو طرفہ تعلقات، تجارت میں بہتری آئی، انھوں افغانستان کا سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپریل 2023 کے بعد پاک افغان تعلقات اور تجارت میں نمایاں بہتری آئی ۔ اسحاق ڈار نے افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرے گا اور علاقائی تعاون کو فروغ دے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل ہیں، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پرگہری تشویش ہے، یہ حملے بین الاقوامی قانون کی تمام اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران کے خلاف جاری جارحیت سے کشیدگی اور تشدد میں بےمثال اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مزید کشیدگی پورے خطے اور دنیا پر سنگین...
    —فائل فوٹو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ملتان میں اتحاد المسلمین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا اقوام متحدہ نوٹس لے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ امریکی حملے جنگی جرائم ہیں: مشاہد حسین سیدمشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے ان کا کہنا ہے کہ...
    —فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے سخت قابلِ مذمت ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملے ہٹ دھرمی، جارحیت اور جنگی جرائم ہیں، یہ 2003 میں عراق جنگ کی طرح جھوٹ پر مبنی ہیں۔مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے نیا حملہ امریکی حملے پر ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا ردعمل سامنے آگیا امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان...
    اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں، غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ اجلاس سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کیا۔ نائب وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں شاندار مہمان نوازی پر ترک صدر رجب طیب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایک بار جارحیت بند ہو جائے تو اس کے بعد ایران ایک بار پھر مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحیت کرنے والے کا سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے پر احتساب ہونا چاہئے، ایران کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔عباس عراقچی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرتا رہے گا، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔اس سے...
    ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)روسی صد ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے۔(جاری ہے) روسی صدر نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی خدشات دور کرنے، مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کیلیے مذاکرات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پرامن مقاصد کیلیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو مذاکرات میں لچک دکھانی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
    ---فائل فوٹو  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں ایران میں جنگ کے باعث صورتحال دیکھ رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر روزِ اول سے کہا تھا کہ ہمیں اس حوالے سے خود کفیل ہونا چاہیے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو  کے دوران میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سرحدی علاقوں میں اشیاءخورد و نوش کی کمی نہیں ہونے دے گی، بلوچستان حکومت میں اختلاف نہیں، کابینہ میں تبدیلیاں نہیں ہونے جارہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کام قانون سازی ہے، اس پر کمیٹی میں اتفاق رائے پیدا کیا، ہمار احق ہے کہ قانون سازی کریں، عدالتوں کا کام ہے کہ وہ قوانین کی تشریح کریں اگر کوئی غیر آئینی کام ہوا ہے...
    — فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل پہلے ایجاد ہو جاتا تو ہماری تاریخ کے بہت سارے حادثات ٹل سکتے تھے، دیر آید درست آید، اب یہ ہائبرڈ ماڈل ڈھائی تین سال سے چل رہا ہے جو ملک کےلیے خوش آئند ہے۔ پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب سے شہباز شریف حکومت میں ہیں ان کے فیلڈ مارشل سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ ( انٹرنیشنل ڈیسک)اسپین کے وزیرِاعظم نے ناٹو کے دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافے کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس اضافے سے یورپی یونین کی بنیادی دفاعی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ناٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ دفاعی اتحاد ناٹو کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں زیادہ آسان فریم ورک اپنانے کی ضرورت ہے۔ خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اسپین کو اپنے ہدف کو مقرر کرنے یا اس سے استثنا کا اختیار دیا جائے۔ سانچز کا مزید کہنا تھا کہ 5 فیصد ہدف میں اضافہ...
    جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف ایران اپنا دفاع کررہا ہے، اسرائیل کی جانب سے ایران کے رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں پر حملے کیے گئے، پوری طاقت کے ساتھ علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری تھے۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے عباس عراقچی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف بلاجواز جنگ مسلط کی گئی اسرائیل کی جانب سے ہماری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف ایران...
    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جس کے لیے عدالتی افسران کے مشترکہ تربیتی پروگرامز منعقد ہوں گے اور عدالتی کانفرنسز کے انعقاد بھی کیے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے سعودی سفیر کا پرجوش استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، سعودی وژن 2030ء کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک کے عدالتی افسران کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز پر غور ہوا۔ علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی...
    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جس کے لیے عدالتی افسران کے مشترکہ تربیتی پروگرامز منعقد ہوں گے اور عدالتی کانفرنسز کے انعقاد بھی کیے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی، چیف جسٹس نے سعودی سفیر کا پرجوش استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، سعودی وژن 2030ء کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ممالک کے عدالتی افسران کے لیے مشترکہ تربیتی پروگرامز پر غور ہوا۔ علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی...
    سٹی 42 : چیف جسٹس یحیی آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں عدالتی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی، ساتھ ہی سعودی ویژن 2030 کے تحت عدالتی اصلاحات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مشترکہ تربیتی پروگرامز کی تجویز زیر غور آئی، تجارتی و لیبر کورٹس کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔  بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، کہا کہ مشترکہ قانونی اقدار علاقائی استحکام اور انصاف کے فروغ...
    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کا پانچواں دور 12 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ فریقین کے مابین عالمی و علاقائی امن، سلامتی اور تزویراتی استحکام کے امور پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی تنصیبات پر حملے سے نیوکلیئر آفت پھوٹ سکتی ہے، روس کا انتباہ بات چیت کے دوران تخفیفِ اسلحہ اور جوہری عدم افزودگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس برائے تخفیفِ اسلحہ، اور متعلقہ بین الاقوامی معاہدات بشمول حیاتیاتی ہتھیاروں کے معاہدے اور کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر فرسٹ کمیٹی کے ایجنڈے پر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں دریا یا سمندر وغیرہ کے کنارے رونما ہونے والے حادثات کی تعداد گزشتہ سال ایک دہائی میں سب سے رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پانی کے کنارے 1535 حادثات ہوئے۔ یہ 2023ء کے مقابلے میں 140 سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ ستمبر سے نومبر تک دریاؤں میں اس طرح کے حادثات کا شکار ہونے والوں کی تعداد گزشتہ 5سالوں کے اوسط سے زیادہ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 794 افراد ہلاک اور 22 لاپتا ہوئے۔ 372 واقعات سمندر میں ، دریاؤں میں 288، آبپاشی گزرگاہوں میں 100، تالابوں یا جھیلوں میں 39 اور 3واقعات سوئِمنگ پولز میں ہوئے۔
    زیادہ تر وائرسز کا سائز انسانی بال کی چوڑائی کے 0.5فی صد سے کم ہوتا ہے،رپورٹ امریکا کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے سمندر جائنٹ وائرسز (جائرسز) سے بھر رہے ہیں۔ زیادہ تر وائرسز کا سائز انسانی بال کی چوڑائی کے 0.5 فی صد سے کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا برہنہ آنکھ سے دیکھا جانا ممکن نہیں۔ اس کے برعکس محققین کا کہنا ہے کہ جائنٹ وائرسز ان وائرسز سے پانچ گنا بڑے ہوتے ہیں۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ تمام 230 وائرسز پہلے سائنس کے علم میں نہیں تھے۔ مزید بر آں ان کے انسانی صحت پر اثرات بھی واضح نہیں ہیں۔ عموما جائنٹ وائرسز دنیا بھر کے سمندروں میں...
    ایران نے صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کردی۔اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا۔ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی ہے۔ایران دباؤ میں امن قبول نہیں کرتا، خاص طور پر ایسے جنگ پسند شخص کے ساتھ جو خود کو اہم ثابت کر رہا ہو۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ٹرمپ کی ملاقات کی پیشکش جلد قبول کر لے گا۔ 
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرمجوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ دورہ کے خطے میں اور خطے سے باہر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے توقع کی جانی چاہیے کہ وہ ایران، اسرائیل جنگ پر بات کریں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو چین سے 40 جے 35 لڑاکا طیارے ملنے کی خبروں پر اگر بھارت پریشان ہورہا...
    جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے جمعے کو جنیوا میں ایرانی ہم منصب کے ساتھ جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکا کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں، اور ان کا مقصد ایران سے سخت یقین دہانی حاصل کرنا ہے کہ وہ جوہری توانائی کا استعمال صرف پرامن سول مقاصد کے لیے کرے گا۔ مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر "اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ" بھی ترتیب دیا...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے شیدی گوٹھ پاور ہاؤس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 40 سالہ عبدالغفار کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔ محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں فائرنگ سے 45 سالہ احسان شدید زخمی ہوگیا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ ایران نے مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں نے کہہ دیا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے۔ امریکی صدر نے شکوہ کیا کہ ایران نے دو ہفتے پہلے بات کیوں نہیں کی، اب وہ بات کرنا چاہتا ہے جب بات چیت کا وقت گزر گیا۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو کئی سالوں سے ایران سے دھمکیاں مل رہی...
    چین-وسطی ایشیا تعلقات کا نیا دور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز تحریر: نعیم اختر آستانہ، قازقستان میں منعقدہ دوسری چین-وسطی ایشیا سربراہی کانفرنس نہ صرف سفارتی سطح پر ایک اہم سنگِ میل تھی بلکہ اس نے چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک—قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان، اور ترکمانستان—کے مابین ابھرتی ہوئی تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری کو ایک واضح سمت عطا کی۔یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہوئی جب دنیا تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے عالمی نظم کا مشاہدہ کر رہی ہے، اور وسطی ایشیا ایک بار پھر عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ چین نے اس موقع پر نہ صرف سفارتی رسوخ بڑھایا بلکہ اقتصادی، ثقافتی، سلامتی، اور تزویراتی تعاون کے...
    دنیا طاقت، سازشوں اور مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ انہی عوامل کی روشنی میں مئی اور جون 2025 ء کے مہینے دو بظاہر الگ لیکن حیرت انگیز طور پر مماثل تنازعات کی وجہ سے عالمی سیاسی تاریخ میں نقش ہو چکے ہیں۔ایک تنازع پاکستان اور بھارت کے درمیان، جبکہ دوسرا اسرائیل اور ایران کے مابین پیش آیا۔ اگرچہ ان دونوں محاذوں کے درمیان ہزاروں میل کا فاصلہ تھا، لیکن ان کی نوعیت، طریقہ کار، اور پس پردہ کارفرما اتحاد ایک جیسے تھے۔ یہ محض اتفاقیہ جھڑپیں نہ تھیں بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دو مسلم ممالک کو نشانہ بنانے والی مربوط جارحیت تھی۔ ان دونوں میدانوں میں اسرائیل اور بھارت کے درمیان ایک مشترکہ اسٹریٹیجک فریم ورک نمایاں نظر...
    روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان کی آئی اے ای اے کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہونے کے مؤقف سے آگاہ ہیں، آگاہ ہیں کہ ایران امریکا کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیر قانونی ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے عالمی سلامتی کیلئے ناقابل قبول ہیں۔ Post Views: 2
    بلدیہ سوات کالونی شیل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 35 سالہ صمد کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص نے لفٹ لی تھی اور اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے تاہم پولیس مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے گمراہ کرنے کا مقصد آپ کو فوکس سے ہٹانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام آیا کہ بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم و ضبط پر معروض...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود معاشی طور پر خود کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں معیشت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور حکومت ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، حالیہ دنوں میں امریکی سیکرٹری کامرس سے ہونے والی ملاقات میں ٹیرف اور تجارتی امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیے ملکی صنعت کو...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہےکہ پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنےکے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خطےکی صورتحال کے تناظر میں معاشی معاملات کا جائزہ لیا ہے، ہم ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنےکے لیے تیار ہیں۔ وزیرخزانہمحمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینےکا خواہاں ہے،یو ایس ٹیرف پر امریکاسے بات ہوئی ہے،گزشتہ روز امریکی سیکرٹری کامرس سے بات ہوئی، برآمات بڑھانےکے لیے صنعتوں کی ترقی پر فوکس کرنا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس نیٹ، توانائی...
    بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہونگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہیکہ بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی اور جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہوں گی۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس میں انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص سیمتعلق کئی نئے پہلووں سے لوگوں کو روشناس کیا اور پاکستان میں دہشتگردی، اقتصادی صورتحال، امریکا سے تعلقات کی نوعیت اور ایران اسرائیل جنگ سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔ ذرائع کے مطابق...
    ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی جانب سے مارکیٹوں اور مراکز کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے / چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے، ڈائریکٹر الیکٹریکل، ڈائریکٹر سینیٹیشن، محکمہ ماحولیات کے نمائندگان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سیون مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران تاجر تنظیم کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کی گئی اور مرکز کی خوبصورتی و بہتری کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کو مرکز میں موجود مسائل کے حل کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے اور متعدد امور پر فوری طور پر کام...
    امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں امریکہ کیخلاف کوئی بات نہیں کرتیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج تک پی ٹی آئی نے ایران حملے پر امریکہ کی مذمت نہیں کی، تاہم خوش آئند بات ہے کہ سعودی عرب نے کھل کر ایران کی حمایت کی اور اس مسئلہ پر حل کی بھی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مسلمان ہونے کا فرض ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے خطے کا امن خراب ہو رہا ہے، امریکہ منافقت کرتے ہوئے جنگ بندی کی بات بھی کرتا ہے اور اسرائیل کو...
    جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کرنا چاہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کرنا چاہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ‎امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی سے لڑے ، کابل سے معاملات میں بہتری لائے۔فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے۔لاہور منصورہ میں جماعت اسلامی کی تین روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ‎حکومت فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ استقامت، مزاحمت کی شاندار مثال قائم کرنے والے مجاہدین کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں، ‎حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی اور پوری طاقت سے لڑے، ‎اسلام آباد، کابل آپسی معاملات میں بہتری لائیں، ‎افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےجی 7 اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے بارے میں بات کرنا چاہیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ایران کے پاس 60 دن تھے، 61ویں دن میں یہ سب ہونا تھا، ایران کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں، انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا۔ جنگ دونوں فریقوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کشیدگی کم کرنے کے لیے جی 7 مشترکہ اعلامیہ پر دستخط نہیں کریں گے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایران کشیدگی میں کمی پر بات کرنا چاہتا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکی صدر ایران اسرائیل کشیدگی ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات وی نیوز
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس میں شرح سود بغیر کسی رد و بدل کے 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟ اسٹیٹ بنک کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد بڑھی، اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے، حکومت اگلے سال کے لیے 4.2 فیصد جیسی بلند نمو ہدف بنارہی ہے۔ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ بڑی حد تک متوازن رہا، اسٹیٹ بینک کے مطابق  مالی سال 2026 کے دوران صنعت و خدمات کے شعبے معاشی نمو بڑھاتے رہیں گے، اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ ذخائر بڑھ کر 11.7 ارب ڈالر...
    پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آج بروز پیر کشمیر،گلگت بلتستان، مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم وسطی وجنوبی پنجاب، با لائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد ایران نے ہفتے کو کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات اب ’بے معنی‘ ہو چکے ہیں۔تاہم ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ اتوار کو مسقط میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرنا باقی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کو وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے کہا کہ ’دوسرے فریق (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا جس سے مذاکرات بے معنی ہو جاتے ہیں۔ آپ بیک وقت مذاکرات کا دعویٰ کریں اور صہیونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کی سرزمین پر حملے کی اجازت دے کر کام تقسیم کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔‘ اسرائیل نے ’سفارتی عمل پر اثر...
    امریکا نے سلامتی کونسل میں بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔ امریکا نے کہا کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سلامتی کونسل میں بیان میں امریکا کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ امریکا کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا۔امریکا کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔ Post Views: 2
    اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل تنازع کے بعد پاکستان نے ایران میں زیارات پر جانے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ حکام دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ تہران...
    ⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠جب چینی مارکیٹ کی بات آتی ہے، تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ “انہیں اس بس میں سوار ہونا ہے” WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز بیجنگ سی بی ڈی فورم 2025 کا سالانہ اجلاس 13 جون کو ختم ہوا ۔ سال 2000 میں اپنے قیام کے بعد سے ، بیجنگ سی بی ڈی فورم عالمی مکالمے میں چین کی شرکت میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس سال کے فورم نے دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک اور خطوں سے 6,000 سے زیادہ نمائندوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ فورم کے دوران متعدد مہمانوں نے کہا کہ چین کی معیشت نہ صرف لچکدار ہے بلکہ اس میں ترقی کے نئے امکانات بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ابوظہبی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ 12 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈپٹی پرائم منسٹر آفس، وفاقی سیکرٹریز برائے اقتصادی امور، تجارت، میری ٹائم افیئرز، داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، قومی ورثہ اور صحت کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام بشمول وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی، خزانہ، ریلوے، دفاع اور وزارت تجارت نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم دو طرفہ اقدامات...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نیوکلیئر بم نہیں بنا سکتا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔ دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے منصوبوں کا پہلے سے علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، امید ہے ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کےلیے امریکا سے مذاکرات جاری رکھے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا، ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔ اس...
    ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت سینئر جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ تہران کے شمال مشرق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خرم آباد میں شدید دھماکے، ایرانی دفاعی سسٹم کا اسرائیل کے میزائلوں سے مقابلہ جاری ہے۔ امام خمینی ایئر پورٹ پر تمام...
    اپنے ایک تازہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے سخت مذاکرات ہونگے، تاہم امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ممکن ہے کہ ہو جائے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ وہ یہ نہیں کہنا چاہتے کہ اسرائیلی حملہ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا ایران ایٹمی مذاکرات کی بظاہر ناکامی کے بعد خلیج فارس کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ایران سے معاہدے کے قریب ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ دوستانہ راستے کو ترجیح دیں گے لیکن بڑے تنازع کا بھی خطرہ موجود ہے، بہت جلد کچھ ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ...
    اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی اور تگڑا ہے، امریکا کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ امن کا پیغام لے کر آئے ہیں، ممکنہ جوہری تنازع کے پسِ منظر میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کے بارے میں امریکا میں موجود بھارت کے حامیوں نے بھی تسلیم کیا کہ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو امریکا میں مانا جاتا ہے۔بلاول بھٹو کا...
      بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں منعقد ہوا، اور فریقین5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی اتفاق رائے پر پہنچے اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی خدشات کو دور کرنے میں نئی پیش رفت حاصل کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے قول و فعل میں ہمیشہ یکسانیت پائی جاتی...
    مغرب کوکس نے حق دیا کہ وہ جوہری پروگرام رول بیک کامطالبہ کرے: مسعود پزشکیان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہیکہ وہ نہ کسی دبا کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ایٹمی تحقیقات بند کریں گے۔ ایران کے صوبہ ایلام میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ نہ تو دبا کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ایٹمی تحقیقات بند کریں گے، کسی بھی طاقت کو ہمیں سائنسی تحقیقات سے روکنے کا حق حاصل نہیں۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ صنعت، طب اور زراعت وغیرہ کے لیے جوہری توانائی کے حصول کے لیے مغرب کی منظوری کا انتظار نہیں کریں گے، مغرب کوکس...
    خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف قائم تمام مقدمات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں اور ججز کا مسلسل غائب ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان مقدمات میں ذرا سا بھی سچ ہوتا تو ججز کو سٹریچر پر بھی عدالت میں پیش کیا جاتا بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کبھی کسی جج کا اور کبھی وکیل کا غائب ہو جانا دراصل ان جعلی مقدمات کو طول دینے کی سوچی سمجھی سازش ہے ان کے مطابق چھببیسویں آئینی ترمیم نے ملک کے عدالتی نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اور جب عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)لاس اینجلس میں امیگریشن اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف جاری مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے بعد شہر کے میئر نے مرکزی علاقوں میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد گاڑیاں جلائی گئیں، درجنوں دکانوں کو لوٹا گیا اور سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک فوجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کو ’جانور‘ قرار دیا اور انہیں غیرملکی ایجنڈا رکھنے والے گروہ کہا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ لاس اینجلس کو ’آزاد‘ کرانے کے لیے مکمل اقدامات کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہ وہ لوگ ہیں جو...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون 2025)پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتاہے، امریکہ کو چاہیے کہ وہ بھارت کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، کیونکہ یہی عالمی مفاد میں ہے، برسلز میں یورپی یونین کے رہنماوں سے ملاقات کیلئے روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستانی سفارتی وفد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جاسکتے ہیں۔ بھارت سے مطالبہ کرتے ہیںوہ اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور اور موثر جواب...
    بیجنگ :چین امریکہ معاشی و تجارتی امور کے چینی رہنما اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور امریکی رہنماؤں، امریکی وزیر خزانہ بیسنٹ، وزیر تجارت لوٹنک اور تجارتی نمائندے گریر نے لندن میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔ فریقین نے 5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی طور پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی خدشات میں نئی پیش رفت حاصل کی۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فنگ نے کہا کہ چین امریکہ اقتصادی اور...
    — فائل فوٹو گلگت میں اساتذہ کا صوبائی وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 18 ویں روز بھی جاری ہے۔گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اسکولوں اساتذہ نے اپنے پے اسکیل میں اضافے کےلیے دھرنا دے رکھا ہے۔ ممبر ٹیچرز ایسوسی ایشن آغا طیب کا کہنا ہے کہ آج وزیراعلیٰ جی بی کی طلب کردہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش رفت کی توقع ہے۔ گلگت: اساتذہ کا احتجاجی دھرنا 12ویں روز بھی جاریاساتذہ کی کوآرڈینیشن کمیٹی اور صوبائی حکومت کے مابین کل کے مذاکرات کے بعد آج پیش رفت کا امکان ہے۔  انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ جی بی سے اساتذہ کے وفد کی ملاقات طے ہے، یک نکاتی مطالبے پر براہ راست بات چیت ہوگی۔ان کا یہ بھی...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 27 سالہ سجاد کے نام سے کی جبکہ جائے وقوعہ پر ایمبولینس کے ڈرائیور کو لوگوں نے بتایا تھا کہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا۔ تاہم، ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ حادثہ میں کورنگی انڈسٹریل روڈ پر کمپنی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوا تھا ۔ پولیس نے حادثے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط بڑھے ہیں۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور روس علاقائی وعالمی پلیٹ فارمز پر قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔روس کے 35ویں قومی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشن اسکیم میں اصلاحات کرتے ہوئے شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے پنشن اسکیم میں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پنشن اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک کر دیا گیا ہے اور شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی ہے۔جبکہ ایک سے زائد پنشن کا خاتمہ ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ان...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔ عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا، تاہم ان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے، ان کے پاس تنقید کے لیے کوئی بات نہیں ہے۔ ’تنقید کا کوئی جواز نہ ہونے کے باعث وہ طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ بجٹ کے حوالے سے تیاری کرلیتے، ہم ڈیفالٹ کے دھانے سے اٹھ...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز مکہ المکرمہ:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات ہوئی۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے عزم اور تعاون کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے مکہ مکرمہ میں چیف...
    مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات ہوئی۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئے عزم اور تعاون کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے مکہ مکرمہ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا خیرمقدم کیا اور حرم پاک میں ہونے والی ملاقات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل و تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین، شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ کے درمیان مکہ مکرمہ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں منصفانہ عدالتی نظام کے فروغ پر بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے چیف جسٹس کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان حرم پاک میں ہونے والی اس ملاقات میں اسلامی عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلامی نظام عدل آج کے دور میں بھی دیانت داری،...
    مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر اور حج و عمرہ کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے حج 2025 کے کامیاب انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایامِ حج کے دوران حجاج کرام کی سلامتی، صحت، سہولت اور دیگر تمام انتظامات خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سعادت ہے کہ ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا موقع حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت...
    تینوں شیطانوں کی رمی کے ساتھ لاکھوں حجاج کرام کا حج مکمل ہوگیا۔ بہت سے حجاج کرام اتوار کی سہ پہر تشریق کے دوسرے دن تینوں جمرات پر کنکریاں پھینکنے کی رسم  ادا کرتے رہے۔  انہوں نے یہ رسم ایک ایمان افروز ماحول میں متعلقہ حکام کی طرف سے ایک انتہائی منظم انداز میں ادا کی۔ نبی کریم ﷺکی روایت کے مطابق حجاج کرام نے ’اللہ اکبر‘ ک صدائیں بلند کرتے ہوئے پہلے جمرات الصغرا (چھوٹا ستون) پر کنکریاں برسائیں، پھر جمرات الوسط (درمیانے ستون) پر اور آخر میں جمرات العقبہ (سب سے بڑا ستون) پر سات، سات مرتبہ کنکریاں برسائیں۔ یہ بھی پڑھیے کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین...
    واشنگٹن کے دورے پر موجود پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے۔ چیئرمین پی پی پی اور پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر شہری مسائل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور شہر کی صفائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کئی بار مل کر کام کرنے کی پیشکش کی لیکن افسوس کہ سیاسی مفادات کو شہر کے مفاد پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شہر میں بہتری آتی ہے تو اسے سب کا کارنامہ بتایا جاتا ہے اور جب کوئی خرابی ہوتی ہے تو سارا الزام پیپلز...
    حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
    فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، احتجاج کر کے اپنے کارکنوں کو مشکلات میں ڈالے گی، اگر ان کے ذہن میں کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کر لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ نہیں ملے گا، اپوزیشن وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرے۔ فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ذبیحہ کے دوران گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ پنجاب میں بھی اسی طرح کے واقعات میں 41 شہری زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوپی صوابی  کے علاقے مینئی لویہ لار میں قربانی کی گائے نے ذبیحہ کے وقت لات ماری جو ایک نوجوان کو لگی۔ گائے نے ذبیحہ سے قبل رسیاں باندھنے کے دوران لات ماری، جو نوجوان کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ضابطے کی کارروائی کے بعد جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ حادثاتی موت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ حادثاتی موت پر...
    عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آلائشوں کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ شاپر تقسیم کیے گئے ہیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں صفائی مہم جاری ہے۔ عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی تک اٹک سے صادق آباد تک ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، پنجاب میں 3 دن بلا تعطل صفائی مہم جاری رہے گی۔عظمیٰ بخاری نے اپیل کی ہے کہ شہری ذمے داری کا مظاہرہ کریں ویسٹ مینجمنٹ عملے سے...
      واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک ، بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔     واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا کسی مذہب یا ملک سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مسلسل دھمکی آمیز...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی گئی، ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات کیے گئے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، عوام قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سےٹھکانے لگائیں۔
    لاہور: عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا.سی ٹی ڈی نے ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، جو واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھے۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر جھنگ روڈ پٹھان کالونی میں کارروائی کرکے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے. ملزمان عید پر لاہور، بہاولنگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار را کے ایجنٹ فتنہ الخوارج کے لیے بھی کام کرتے ہیں، ملزمان سرینگر، راجستھان میں را نمائندوں سے متعدد...
    عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا، سی ٹی ڈی نے ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے، جو واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی ایجنسی را سے رابطے میں تھے۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہر جھنگ روڈ پٹھان کالونی میں کارروائی کرکے بھارتی حفیہ ایجنسی را کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزمان عید پر لاہور، بہاولنگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار را کے ایجنٹ فتنہ الخوارج کے لیے بھی کام کرتے ہیں، ملزمان سرینگر، راجستھان میں را نمائندوں...
    90 فیصد  افراد کا ماننا ہے کہ  چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست  انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق 74.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان  ٹیلیفونک بات چیت چین امریکہ تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے مثبت اشارہ  ہے۔ سروے میں  93.3 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد  درست  انتخاب...
    نوے فیصد  افراد کا ماننا ہے کہ  چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست  انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق 74.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان  ٹیلیفونک بات چیت چین امریکہ تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے مثبت اشارہ  ہے۔ سروے میں  93.3 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر خیر آباد آمنہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ منیر اکبر کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا ۔ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ کار بے قابو ہو کر الٹ بھی گئی تھی۔ حادثے میں راہگیر منیر زد میں آکر جاں بحق...
    عاصم جاوید — فائل فوٹو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ان دنوں عید کی وجہ سے جعلی مشروبات کا کاروبار عام ہے۔ 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم جاوید نے کہا کہ قربانی کا گوشت زیادہ دیر کے لیے محفوظ مت رکھیں۔ گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے، جس سے بیکٹیریا بنتے ہیں، اس لیے شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف کرکے خشک کرکے فریز کریں۔انہوں نے کہا کہ منفی 18 درجہ حرارت پر گوشت محفوظ رہتا ہے۔عاصم جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری عید پر لیموں پانی کا استعمال کریں۔
    مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)کُل 100 ممالک سے 2,443 عازمین حج، عمرہ اور زیارت کے لیے دو مقدس مساجد کے مہمانوں کے پروگرام کے متولی کے حصے کے طور پر مقدس مقامات پر پہنچے، جس کی نگرانی وزارت اسلامی امور اور گوئدانت کی طرف سے کی گئی۔ وزارت نے اعلیٰ سطح کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر انسانی اور لاجسٹک وسائل کو متحرک کیا، جس سے عازمین حج کے مناسک کو آسانی کے ساتھ ادا کیا جا سکے۔ حجاج کرام کو مکہ مکرمہ کی رہائش گاہوں سے مکمل طور پر لیس بسوں کے ایک بیڑے کے ذریعے مقدس مقامات تک پہنچایا گیا، ان کے ساتھ تربیت یافتہ عملہ اور ایمبولینسیں بھی تھیں تاکہ حفاظت کو...