2025-11-06@19:00:29 GMT
تلاش کی گنتی: 8466

«کی وزارت داخلہ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی اور دفاعی و اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق وزیر دفاع نے ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کی طرف سے تعلقات کو گہرا کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل، دفاعی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافے اور دونوں ممالک...
    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں وزیر دفاع نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کا موقع ملا اور دونوں...
    وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، تحریکِ عدم اعتماد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ آزاد کشمیر کی حالیہ سیاسی ہلچل، خصوصاً وزیراعظم انوارالحق کے خلاف پیش کی جانے والی تحریکِ عدم اعتماد اس ملاقات کا مرکزی نکتہ رہی۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں نئی سیاسی صف بندی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو حکومت اور کابینہ میں شامل ہونے...
    حکومت نے کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا جو ہر سال بتدریج کم کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں توازن برقرار رہے۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت آٹو انڈسٹری سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔ اجلاس میں آٹو پالیسی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، اور انڈسٹریل فسیلیٹیشن کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پری شپمنٹ اور پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن کے نظام سے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی ہے۔  ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ متعلقہ وزارت کے امور کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔  قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے اور رپورٹ میں شناخت ہونے والے مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔  چارکروڑانسانوں کےکھانےکی امدادبند؛ سپرپاورکی گلیوں میں کہرام کا آغاز
    حکومت نے کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ہر سال بتدریج کم کیا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں توازن برقرار رہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں آٹو پالیسی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، اور صنعتی سہولت کاری کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا کہ پری شپمنٹ اور پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن کے نظام کے ذریعے استعمال...
    حکومت کا کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے کمرشل استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جو ہر سال بتدریج کم کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں توازن برقرار رہے گی۔وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت آٹو انڈسٹری سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔اجلاس میں آٹو پالیسی، استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، اور انڈسٹریل فسیلیٹیشن کے امور پر...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی افواہوں نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ماہیما چوہدری دلہن کے لباس میں اور سنجے مشرا دلہا کے لباس میں نظر آئے، دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز میں مداح اور فوٹوگرافرز ان کے اردگرد موجود تھے۔ ماہیما نے ویڈیو میں مسکراتے ہوئے کہا، ’یہ لوگ باراتی ہیں مٹھائی کھا کر جانا‘۔   View this post on Instagram   A post shared by Bollywood Street Snap (@bollywoodstreetsnap) ویڈیو دیکھنے کے بعد کئی صارفین نے سوال کرتے نظر آئے کہ کیا ماہیما چوہدری دوسری دوسری شادی کر رہی ہیں۔ لیکن یہ خبریں اس وقت دم توڑ گئیں...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو تعلیم کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی اور سکول نہ جانے والے بچوں کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے سے ان بچوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے، جس پر کام کرنے کیلئے غیر سرکاری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے جرمن ادارے KNH کی پروگرام منیجر برائے پاکستان اور انڈونیشیا سلک وورمین (Silk Woermann)، کنٹری ڈائریکٹر شہزادی کرن اور جنرل منیجر جی بی آر ایس پی اشفاق احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروگرام منیجر KNH نے گلگت بلتستان میں جی بی آر ایس پی کے تعاون سے بچوں کی صحت، تعلیم اور کم عمری...
    پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گیا ہے۔ اب یہ بات ایک بار پھر واضح ہو چکی ہے کہ جموں و کشمیر کا معاملہ کسی ملک کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بار پھر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ او آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر 2025 کو بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹریٹ نے اس موقع پر...
    پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگیا اور  عالمی سطح پر واضح ہو چکا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کسی کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ؛  27 اکتوبر 2025 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال ہو گئے ہیں،  او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس...
    چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکا کو بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ تعاون اور استحکام کے راستے پر آگے بڑھنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بوسان میں ہونے والی ملاقات کے بعد چینی صدر نے کہا کہ چین کی معیشت سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کبھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنی ترقی اور کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیتا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ بات چیت...
    ویب ڈیسک:حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے تین سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ وزیر تجارت جام کمال خان کی ِزیر صدارت ہونے والے بین الوزارتی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ذاتی سامان، منتقلیِ رہائش اور تحفہ سکیم کو صرف ان پاکستانیوں تک محدود کیا جائے جو واقعی بیرون ملک رہتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درآمد شدہ گاڑی متعلقہ اوورسیز پاکستانی کے نام پر اس کی رہائش کے ملک سے روانگی سے کم از کم چھ ماہ قبل رجسٹر ہونا لازمی ہو گی۔اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے علاوہ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور پاکستان...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ویزا میں آسانیاں پیدا ہونے سے مزید سکلڈ ورک فورس عمان...
    ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔  صدر آصف زرداری نے بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت چار دہشت گردوں کے ہلاک کئے جانے کو قوم کے عزم و استقامت کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے، وطن کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے جانفشانی سے برسرپیکار سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جذبۂ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتا...
     اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
    ویب ڈیسک: آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کو بحال کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اب تمام سرکاری محکموں، اداروں اور ذیلی تنظیموں میں گریڈ 7 سے اوپر کی تمام بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے، این ٹی ایس طرز پر کی جائیں گی۔   عدالت عالیہ مظفرآباد نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اس نظام کا بنیادی مقصد شفافیت، میرٹ اور اہلیت کو فروغ دینا ہے، تاکہ بھرتیوں میں جانبداری، اقرباپروری اور سیاسی اثر و رسوخ کی گنجائش ختم ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تمام محکمہ جات اور خودمختار ادارے آئندہ اپنی بھرتیوں کے لیے تھرڈ پارٹی...
    آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کو بحال کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اب تمام سرکاری محکموں، اداروں اور ذیلی تنظیموں میں گریڈ 7 سے اوپر کی تمام بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے، این ٹی ایس طرز پر کی جائیں گی۔ تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کی بحالی عدالت عالیہ مظفرآباد نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اس نظام کا بنیادی مقصد شفافیت، میرٹ اور اہلیت کو فروغ دینا ہے، تاکہ بھرتیوں میں جانبداری، اقرباپروری اور سیاسی اثر و رسوخ کی گنجائش ختم ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تمام محکمہ جات اور خودمختار ادارے آئندہ...
    سعید احمد:پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے نیا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹرینوں کی الاٹمنٹ بڈز کے بجائے اوپن نیلامی کے ذریعے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 11 ٹرینوں کو اوپن نیلامی کے تحت دیا جائے گا، جن میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔اوپن نیلامی 20 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔اس سے قبل نو ٹرینوں کے لیے مجموعی طور پر 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تھیں، تاہم وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ان تمام فنانشل بڈز کو منسوخ کرتے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خاتون وکیل کلثوم خالق کا وکالت کا لائسنس معطل کرنے اور ریفرنس اسلام آباد بار کونسل کو بھجوانے کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ وکیل کلثوم خالق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دیں، میرا نام سپریم کورٹ میں پریکٹس کا لائسنس ملنے والے وکلا کی فہرست میں شامل تھا اور عدالتی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی  سے اہم ملاقات  کی جس میں پاک عمان تعلقات  اور پاکستانی شہریوں  کے  ویزا  ایشوز  کے حل  کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی،  پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ ویزا میں آسانیاں پیدا ہونے سے مزید  سکلڈ ورک فورس عمان جا...
    سٹی42: وفاقی حکومت کے بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان ہے۔ لیسکو اور تمام تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (Quarterly Adjustment) کی بنیاد پر نیپرا میں درخواستیں دائر کر دی ہیں، جس پر نیپرا نے سماعت 6 نومبر کو مقرر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو نے کوارٹر ٹیرف کی مد میں چھ ارب روپے کے اضافے کی درخواست کی ہے۔ یہ اضافہ کیپسٹی چارجز، آپریشنز اور مینٹیننس کے اخراجات کے لیے مانگا گیا ہے، جبکہ ٹرانسمیشن چارجز اور دیگر امور کی مد میں بھی اضافے کی درخواست شامل ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز نیپرا...
    اسلام آباد (وقائع نگار) بھارت میں انتہا پسند مودی حکومت نے مسلمانوں کی مذہبی و ثقافتی شناخت مٹانے کی منظم مہم تیز کر دی ہے۔ مساجد کی شہادت، تاریخی شہروں کے ناموں کی تبدیلی اور اسلامی ورثے کی نفی مودی کی فرقہ وارانہ سیاست کی کھلی مثال بن چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری کے علاقے مصطفیٰ آباد کا نام تبدیل کر کے کبیر دھام رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے بقول یہ فیصلہ مقامی ہندوؤں کے جذبات کے احترام میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مسلمان حکمرانوں نے ایودھیا کا نام فیض آباد، پریاگ راج کا الہٰ آباد اور...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے پاک افغان بارڈر کے  حوالے سے بریف کیا، ایران کے صدر نے پاک افغان  کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ وزیرداخلہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے  ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان  علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران   اپنے بھائی  کے  بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان  علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ایران  اپنے بھائی  کے  بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ  دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، اس دوران پاک-ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے ایران کے صدر کو پاک-افغان بارڈر کے حوالے سے بریفنگ دی، ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ محسن نقوی نے ایرانی صدر سے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی...
    صیہونی فورسز حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی،عرب میڈیا غزہ پر اسرائیل کی قیامت خیز بمباری، درجنوں معصوم بچوں کو شہید کر دیا، اسرائیلی حملوں میں ماؤں کی چیخیں اور بچوں کی سسکیاں فضا میں گونج اٹھیں۔عرب میڈیا کے مطابق نیند میں سوتے بچے، ملبے تلے دفن، غزہ کی رات موت کی رات بن گئی، صیہونی حملوں سے ایک دن میں 104 فلسطینی شہید، غزہ کی گلیاں لہو سے بھر گئیں۔شہدا میں 46 معصوم بچے بھی شامل ہیں، 253 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ کا آسمان آگ اور دھوئیں سے ڈھک گیا۔عرب میڈیا کے مطابق...
    لیاقت آباد کے رہائشی پلاٹ 5/783، 6/334 پر کمرشل پورشن یونٹ کی خلاف ضابطہ تعمیرات ڈپٹی ڈائریکٹرعمران رضوی سرپرست، ٹریفک جام ، عوامی مسائل پر حکام کی لاپروائی پر سوالیہ نشان شہرِ قائد کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد کی تنگ گلیاں ان دنوں غیرقانونی طور پر کمرشل پورشن پر کھڑے ہونے والے نئے پلازوں اور دکانوں کی تعمیر کے باعث عوام کے لیے جہنم بن چکی ہیں۔سندھ بلڈگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے باوجود ان تعمیرات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،جس نے نہ صرف ٹریفک کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ علاقے کے مکینوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔مقامی باشندے اس صورتحال پر سخت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان (کامرس ڈ یسک ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت امید افزا مرحلے پر پہنچ چکی ہے، جہاں اصلاحات کی رفتار تیز ہو رہی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور عالمی شراکت داریاں ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہیں، حکومتِ پاکستان نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت صنعتوں کی بحالی، برآمدات کے فروغ اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے آٹھ خصوصی ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں ،جو ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے،چینی کمپنی BYD کراچی میں الیکٹرک وہیکل پلانٹ قائم کر رہی ہے،ہانگ کانگ کی کمپنی CK Hutchison بندرگاہ کی توسیع میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے اور شیشہ پوائنٹس سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عمران شوکت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیاں پانچ روز کے اندر یعنی 27 سے 31 اکتوبر تک مکمل طور پر بند کی جائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کارروائی کا دائرہ منشیات فروشوں، جسم فروشی کے اڈوں، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے کے مراکز، شیشہ پوائنٹس، ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ اور پتنگ بازی جیسے کاروبار تک وسیع کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی عمران شوکت نے پولیس افسران...
    سوڈان میں ایک اور خونی باب کھل گیا — باغی فورس ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے حکومت کے مضبوط گڑھ الفشر شہر پر قبضہ کر کے اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 اکتوبر کو کیے گئے اس حملے میں دو ہزار سے زائد شہری مارے گئے، جبکہ درجنوں زخمی اور بے گھر ہو گئے۔ سوڈانی حکومت کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے شہر میں گھروں پر چھاپے مارے، عام شہریوں کو اجتماعی طور پر پھانسی دی، اور فرار ہونے والوں پر فائرنگ کی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی تصدیق کی ہے کہ نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات بھی رپورٹ...
    ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیو نے بتایا کہ نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیر آباد غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ پولیس کے مطابق حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا،...
    عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کی بانی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اگر اپنا لہجہ اور الفاظ درست کریں تو شاید مسائل کا کوئی حل نکل آئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو وزیراعظم کی پیشکش پر میثاق استحکام پاکستان کرنا چاہیے، ہم ہر حال میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تاکہ ملک ترقی کرے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، جب عدالت حکم دے گی تو ملاقات کرا دی جائےگی۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انسداد دہشتگردی، انسدادِ منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی...
    ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا کہ یو ایس بی فوٹیج کے مطابق 27 نومبر 2024ء کو حب ٹول پلازہ سے آنے والی گاڑی میں ملزمہ خودکش حملہ آور کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے میں سہولتکاری کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ ملزمہ کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، کوئی شواہد پیش نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نومبر کے آغاز میں پاکستانی عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے، کیونکہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اوگرا نے قیمتوں میں معمولی اضافے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 نومبر سے 15 نومبر تک کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔اس وقت پاکستان میں پیٹرول 263.02 روپے فی لیٹر...
    —فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر سے غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب کر لی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز، سی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 3 دن میں ضبط شدہ اسلحے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں اسلحہ، ماڈل، سیریل نمبر، ایف آئی آر، ملزمان، کسٹڈی کی تفصیلات دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ڈیٹا محکمۂ داخلہ اور کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت...
    ویب ڈیسک : ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی چوری روکنے کے اہم فیصلہ کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیمنٹ بیگز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق یکم نومبر سے بغیر ٹیکس اسٹیمپ بیگزکی ترسیل کو ممنوع قرار دیا جائے گا، سیمنٹ شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو نافذ کیا گیا ہے جس کی اب مانیٹرنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام بیگز پر یونیک آئی ڈی مارکنگ لازمی قرار ہوگی، ایف بی آر کا سیمنٹ سیکٹر میں شفافیت بڑھانے کا فیصلہ آئی ایم ایف کی شرط پر ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے...
    آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اب امکان ہے کہ حتمی مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائےگی۔ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے، تاہم وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مسلم لیگ ن نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے لیے اپنی اکثریت شو کر دی...
    محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلئے موثر اور ڈیٹا بیسڈ حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ جرائم کے فروغ کا ذریعہ اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں انفرادی و ادارہ جاتی اسلحہ لائسنسز اور ڈیلرشپ کی مکمل سکروٹنی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر سے غیر قانونی اسلحہ کی نشاندہی، ضبطگی اور تادیبی ایکشن بارے رپورٹ طلب کرلی۔ محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 دن میں ضبط شدہ اسلحہ بارے جامع رپورٹ جمع...
    تہران / اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محنس نقوی نے کہا ہے کہ  سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ملاقات میں پاک ،ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کی تحریکِ انصاف کے وفد سے ملاقات، قومی جرگے اور اپوزیشن اتحاد کے بارے میں مشاورت اس موقع پر گفتگو کرتے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے  ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا ۔  لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز ایران کے صدر کی جانب سے پاک افغان  کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی۔ ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے...
     اناطولی نیوز ایجنسی کے مطابق لاوروف نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنما اس موضوع پر روس کے ساتھ بات چیت سے گریز کر رہے ہیں اور اس کے بجائے جنگ کے بعد ماسکو کے خلاف سیکیورٹی ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو اس بات پر آمادہ ہے کہ وہ اپنے اس عزم کو باضابطہ سیکیورٹی ضمانتوں کی شکل میں پیش کرے، جس کے مطابق روس نیٹو یا یورپی یونین کے کسی بھی رکن ملک پر حملہ نہیں کرے گا۔ سرگئی لاوروف نے بیلاروس کے دارالحکومت میں منعقدہ "تیسری بین الاقوامی یوریشیائی سلامتی کانفرنس" کے عام اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارہا واضح کر...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ واقعے میں حماس یا کسی اور گروپ کی جانب سے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا گیا تھا، اور ایسی صورت میں اسرائیل کے ردعمل کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی تکنیکی طور پر برقرار ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی قسم کی جھڑپ یا محدود کارروائی نہیں ہو سکتی۔ ان کے بقول، موجودہ حالات میں کشیدگی برقرار ہے اور دونوں جانب سے چھوٹے پیمانے پر واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں واضح طور پر علم ہے کہ حماس یا...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی  کونسل کے سیکرٹری  علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقات کی۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،  ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی ، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے لئے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور  دیا گیا۔ محسن  نقوی  نے کہا کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لئے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ایران  نے کہا کہ...
     اویس کیانی: تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقات کی۔  سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ملاقاتوں کے دوران  پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی ، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے  بھی بات چیت کی گئی۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر  ملاقات میں باہمی تعاون کے لئے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی سمیت انسداد منشیات...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ضیا الحسن لنجار وزیر کی حیثیت سے تنخواہ کے حقدار ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ وزیر کی حیثیت سے وہ حکومت پاکستان کے ملازم نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل صوبائی وزیر قانون کے ماتحت ہیں، یہ کیسے عدالت کی معاونت کرسکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے موقف دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری گورنر کرتا ہے،...
    ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک قوم کی استقامت اور وژن پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت نے اصلاحات اور ترقی کی نئی راہیں کھولیں جبکہ علامہ اقبال اور قائدِاعظم محمد علی جناح نے ترک قیادت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر  صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مذہبی، تاریخی اور باہمی احترام کے رشتوں...
     علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں نادہندہ گاڑیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے گزشتہ کئی سالوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بینکس اور لیزنگ کمپنیز اپنے زیرِ ملکیت گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی میں محکمہ ایکسائز کی مدد کریں۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر شاہد گیلانی کے مطابق سرکاری محکموں کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں۔یکم نومبر سے شہر کے داخلی و خارجی...
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوانِ صدر کا استعمال سیاسی غیر جانبداری کے اصولوں کے منافی ہے، فیصلہ پیپلز پارٹی ضرور کرے لیکن ریاستی علامتوں کا سیاسی استعمال درست نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوانِ صدر کا استعمال درست نہیں تھا، ایوان صدر میں آزاد کشمیر کے سیاسی بحران پر 3 اجلاس ہونا درست عمل نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنا چاہیے تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعطم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی...
    راولپنڈی:انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے، حاضری لگوائی اور بعد ازاں روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر صحافی کے سوال پر کہ انہوں نے تازہ صورتحال پر کیا کہنا ہے، شیخ رشید نے جواب دیا کہ ’’کیا کہیں، پھر تاریخ ہوگئی۔ تاریخ پر تاریخ، کیس پر کیس ہیں۔‘‘ عدالتی کارروائی کے دوران صرف ملزمان کی حاضری لگائی گئی جبکہ چالان نقول کی تقسیم کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق آئندہ سماعت پر چالان نقول تقسیم کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔...
    پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح ہر گھر میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں، انہیں بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ چار روزہ مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے...
    فائل فوٹو پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ایوانِ صدر کا استعمال درست نہیں تھا، ایوان صدر میں آزاد کشمیر کے سیاسی بحران پر 3 اجلاس ہونا درست عمل نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس معاملے میں خصوصی احتیاط کرنا چاہیے تھی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی پر نواز شریف نے ہی فیصلہ کرنا ہے، پیپلز پارٹی بھی اپنی قیادت، آصف زرداری یا بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاؤس میں اجلاس...
    سٹی42:  پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدام اٹھاتے ہوئے اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت عدالتی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔  اس اقدام کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کا عمل شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر محکمہ قانون اور ہائیکورٹ میں عدالتی افسران کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے، اور ان عدالتوں کے قیام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کو فوری اور مؤثر طریقے سے...
    ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہورکی مقامی عدالت نے یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ سےرشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے چھ افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےتین صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کیا،فیصلےمیں کہاگیا ہےکہ درخواستگزار نے ایف آئی اے کودرخواست کی کہ تفتیشی شعیب ریاض اورسرفراز چوہدری نےریلیف کےنام پر رشوت مانگی۔ درخواست گزار نےافسران کودی گئی تمام رقم سےمتعلق تفصیلات بتائیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ درخواست میں کرنسی نوٹ کی نوعیت،وقت اور تاریخ درج نہیں،اروب جتوئی نے یوٹیوبر کے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی، کابینہ کو دو مرحلوں میں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 8 سے 10 وزراء کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 10 سے 14 اراکین کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں بڑے اضلاع سے ایک ایک رکن کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ممکنہ ناموں میں پشاور سے مینا خان، خیبر سے عدنان قادری، کوہاٹ سے آفتاب عالم، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، ہری پور سے ارشد ایوب، صوابی سے عاقب اللہ خان اور...
    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔ ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔ عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے۔ پراسیکیوشن کا کہنا...
    ایرانی صدر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اورافغانستان کے درمیان اختلافات کے حل میں مدد دینے کیلئے تیار ہے۔ آج مسلم ممالک کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ وہ اتحاد اور بھائی چارے کیساتھ مشترکہ دشمنوں کیخلاف کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ایران دو ہمسایہ بردار ممالک میں قیام امن کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔ صدر پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ آئینی بینچ نے شبلی فراز کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل نمٹا دی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شبلی فراز کی خالی سیٹ پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے۔ دوران سماعت، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل شبلی فراز...
    تہران(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایئر پورٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں نے سکیورٹی اور سرحدی تعاون پر زور دیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں ای سی او وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
    ریاض(نیوز ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی۔ نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان پاک سعودی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، خطے سمیت بین الاقوامی پیشرفت پر بات چیت کی گئی، اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، پاک سعودی کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق ہوا۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی، فلسطین میں دیرپا امن کے حصول کیلئے اقدامات پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔آئینی بنچ نے شبلی فراز کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل نمٹا دی، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو شبلی فراز کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شبلی فراز کی خالی سیٹ پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت نہیں کریں گے۔ بابراعظم...
    ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے نیشنل پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے نیشنل پریس کلب میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے خطے پر جوہری جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات ہوئی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم برادر ملکوں کی طرح اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں ، ہم برادر ملکوں کی طرح انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔اس سے قبل محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔ ایرانی صدر نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرس نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کی پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پنجاب میں جاری ترقیاتی رفتار کو سراہا اور ای بزنس پراجیکٹ کو سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرمجوشی خوش آئند ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ وزیراعلیٰ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں دستیاب...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپریل میں یمن کے صوبہ صعدہ میں حوثی باغیوں کے زیرانتظام جیل پر ہونے والے امریکی فضائی حملے، جس میں 60 سے زائد افریقی مہاجرین ہلاک ہوئے تھے، کو ممکنہ جنگی جرم قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حملہ 28 اپریل کو ہوا جب امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ‘آپریشن رَف رائیڈر’ کے تحت بحیرہ احمر میں جہازرانی میں خلل ڈالنے والے حوثیوں کے خلاف شدید فضائی کارروائیاں کیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تاحال اس حملے پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیے: حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے 12 غیر ملکی عملے کو رہا کردیا ایمنسٹی کے مطابق حملے میں 250 پاؤنڈ وزنی دو جی بی یو-39 گائیڈڈ...
    دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) انعام الحق نے کہا ہے کہ افغانستان میں قریبی مدت میں سیاسی و سماجی استحکام کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور پاکستان کے ساتھ طالبان حکومت کے تعلقات ’دوستی سے زیادہ مجبوری‘ پر مبنی ہیں۔ ان کے مطابق کابل حکومت کے پاس نہ تو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خاتمے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی اس کا کوئی سیاسی حل ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) انعام الحق نے کہاکہ افغانستان کو سمجھنے کے لیے صرف جغرافیہ نہیں بلکہ اس کی تاریخ، قبائلی سماج اور پشتون ولی جیسے روایتی نظام کو سمجھنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق افغانستان ’ایک پیچیدہ معاشرہ‘ ہے جس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-20 اسلام آباد (جسارت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بنک اکائو نٹس کیس میں نجی بنک کے 12 ارب روپے کے منجمد کردہ شیئرز ڈی فریز کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی قومی احتساب بیورو کی استدعا مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے نجی بنک کے شیئرز ڈی فریز کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے احتساب عدالت کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نیب کیس سے متعلقہ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرائے۔ چیف جسٹس نے نیب کو ہدایت کی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور بنگلہ دیش کے آرمی چیف کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں  افغان نائب  وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات ہوئی،  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم برادر ملکوں کی طرح  اختلافات کو  مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات  تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر  ہوئی۔ اس موقع  پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں ، ہم برادر ملکوں کی طرح  انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا...
    سٹی42:  تہران میں او آئی سی وزرا داخلہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی افغان طالبان ریجیم کے نائب وزیر داخلہ سے ان شیڈولڈ ملاقات ہوئی ہے۔  محسن نقوی نے اختلافات کو مذاکرات سے  حل کرنے کے متعلق بات کی۔ محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو کے متعلق ابتدائی اطلاعات یہ ملی ہیں کہ اتفاقاً ہونے والی اس ملاقات کے متعلق  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم برادر ملکوں کی طرح  اختلافات کو  مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں  افغان نائب  وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات  اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر  ہوئی۔...
    وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے مہلت کے دوران استعفیٰ نہ دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا، کہا جن کے پاس نمبر پورے ہیں وہ تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ نہیں دیا جب کہ پیپلزپارٹی کی دوپہر 2 بجے تک کی ڈیڈلائن گزر گئی۔ نئے وزیراعظم کیلئے نام فائنل نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، چودھری انوار الحق نے مہلت کے دوران استعفیٰ نہ دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان...
    پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان اسمبلی اور اسپیکر نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ الیکشن اور کابینہ کی تشکیل زیر بحث لائی گئی جبکہ اجلاس میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ اجلاس کے حوالے سے زرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین کی جانب سے مختصر کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کے بعد مختصر...
    پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبرپختونخوا کی مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان اسمبلی اور اسپیکر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ الیکشن اور کابینہ کی تشکیل زیر بحث لائی گئی جبکہ اجلاس میں مختصر کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 30 اکتوبر کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی جبکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی حکمت عملی...
    محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل کےکناروں پر ہوگا جہاں غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر  عائد پابندی میں توسیع کردی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر پابندی میں 30 دن توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات تاریخی، مذہبی اور برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں جنہیں مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے،  ایران کے عوام پاکستان کے عوام کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او  کے وزرائے داخلہ کے چوتھے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ محسن نقوی کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کو تیز کرے گا اور اس کے مثبت اثرات براہِ راست عوام تک پہنچیں گے۔صدر پزشکیان نے...
    ٹی ٹوئٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیتنے والے قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ پنڈی میں نہیں معلوم مخالف ٹیم کتنے اسکور پر روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور نسیم شاہ ماضی میں میچ ونر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہوں گے۔ ٹیم میں دو آل راؤنڈر شامل ہیں۔ ابرار احمد اور دو فاسٹ بولر بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ صائم ایوب اور وہ خود بھی بولنگ کرا سکتے ہیں۔
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو بورگا بغینڈے سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق یہ ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی قیادت کی درخواست پر ہوئی، تاکہ وزیراعظم کو آئندہ سال جنوری میں ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی باضابطہ دعوت دی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی تعاون فریم ورک شروع کرنے پر متفق وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم کے مابین مضبوط روابط کو سراہا اور فورم کے عالمی سطح پر کاروباری اور جدت پسند نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں پاکستان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹروں، جعلی کلینکس اور غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبے میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، پولیس اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طور پر قائم میڈیکل سینٹرز کے خلاف کارروائی کریں۔ وزیرِ صحت نے حکم دیا کہ صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکوں کو فوری طور پر بند کیا جائے...
    کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ سے دسمبر میں 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت 20ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 281روپے سے گھٹ کر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں نجی بنک کے 12 ارب روپے کے منجمند کردہ شیئرز ڈی فریز کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی قومی احتساب بیورو کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے نجی بنک کے شیئرز ڈی فریز کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل پر سماعت کی۔ عدالت  نے احتساب عدالت کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نیب کیس سے متعلقہ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرائے۔ چیف جسٹس نے نیب کو ہدایت کی کہ متعلقہ دستاویزات جمع کروا دیں پھر کیس مقرر کر دینگے، ڈپٹی...
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی نجی بینک کے 12 ارب روپے کے منجمد کردہ شیئرز ڈی فریز کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔نیب کی نجی بینک کے شیئرز ڈی فریز کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔عدالتِ عالیہ نے استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کو کیس سے متعلقہ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ متعلقہ دستاویزات جمع کرا دیں پھر کیس مقرر کر دیں گے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا...
    فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے پارٹی کے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے راجہ فاروق حیدر اور سلمان اکرم راجہ سے ریفرنس کیلئے مشاورت کی۔  یہ بھی پڑھیے ن لیگ کا پی پی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال مظفر آباد سے قانونی ماہر کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 30 کی ذیلی شق 3 اور 4 کے تحت کوئی ایم ایل اے پارٹی تبدیل کرنے سے نااہل ہوسکتا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسپیکر اسمبلی کے پاس پہلے ہی پی ٹی آئی کے چار...
    وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت گوشت کی برآمدی بنیاد کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو اعلیٰ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً ملائیشیا، تک بہتر رسائی دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کمیٹی کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے، جو نہ صرف قلیل المدتی برآمدی مسائل بلکہ طویل المدتی اصلاحات کو بھی مدنظر رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزارتِ تجارت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گوشت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات کا چوتھا دورہ جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے تین سیشنز میں مجموعی طور پر 48 گھنٹے طویل گفت و شنید مکمل ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی: پاکستانی وفد کے افغان طالبان سے دوحہ میں مذاکرات آج ہوں گے، دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق کم از کم تین مواقع پر معاہدے پر دستخط ہونے والے تھے، مگر ہر بار افغان وفد نے آخری لمحے پر پسپائی اختیار کر لی۔ مذاکرات میں شریک ذرائع نے بتایا کہ افغان وفد اندرونی دھڑوں، قندھار، کابل اور حقانی گروپ کی باہمی چپقلش کا شکار ہے، جس کی وجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں جس پر صوبائی حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی بنیادی وجوہات میں ہم جنس پرستی کا رجحان، اتائی ڈاکٹرز کی بھرمار، غیر قانونی طبی مراکز اور غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس شامل ہیں۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی اور کسی سیاسی یا بااثر شخصیت کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔کراچی میں منعقدہ اجلاس میں صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن،...
    علی ساہی:محکمہ جیل میں کلرکوں کی اجارہ داری کے باعث تبادلہ ہونے والے افسران اور اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئی جی جیل نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کے ذریعے تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق افسران و اہلکاروں کی سروس بکس اور ایل پی سی (لیو پے سرٹیفیکیٹ) متعلقہ جیلوں کو بروقت نہیں بھجوائے جاتے، جس سے نئی جائے تعیناتی پر تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔آئی جی جیل نے ہدایت کی ہے کہ ایک جیل سے دوسری جیل تبادلے کی صورت میں سروس بکس اور ایل پی سی ہر صورت بروقت متعلقہ جیل کو ارسال...
    ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر  عائد پابندی میں توسیع کردی۔  صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر پابندی میں 30 دن توسیع کردی ہے۔  محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل کےکناروں پر ہوگا جہاں غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی کان کنی سے دریا کے کناروں کو نقصان پہنچ رہا ہے جب کہ  غیرقانونی سرگرمیوں سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کےامکانات بھی ہیں۔ ...
    اسلام آباد (طارق محمود سمیر) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ 18 گھنٹے طویل اجلاسوں کے بعد بغیر کسی حتمی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے وفد نے متعدد مواقع پر پاکستان کے اس مؤقف سے اتفاق کیا کہ خوارج (ٹی ٹی پی) اور دہشت گردی کے خلاف مصدقہ، یقینی اور مشترکہ کارروائی ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد نے میزبانوں کی موجودگی میں بھی اس بنیادی نکتے کو درست تسلیم کیا، تاہم ہر بار کابل سے موصول ہونے والی ہدایات کے بعد ان کا مؤقف تبدیل ہو جاتا رہا، جس کے باعث بات چیت بار بار تعطل کا شکار ہوئی۔ ذرائع کا کہنا...