2025-10-15@19:50:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1050
«کیرالہ میں»:
(نئی خبر)
بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔ اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔ مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے گا؟ گروایور دیوسوم نے اعلان...
لاہور کے علاقے کھیرا پل منہالہ روڈ پر بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ رانی اور 18 سالہ آفتاب شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 35 سالہ شرجیل کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے گرکی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث پرانا مکان مزید بوجھ برداشت نہ کر سکا اور اچانک چھت گر گئی، جس نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوجوان ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قتل کیس میں چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سماعت کے دوران پراسکیوشن نے بتایا کہ چالان کی جانچ ایک ماہ سے زائد عرصہ جاری رہی۔ مقدمے میں 31 گواہان شامل ہیں جن میں ثناء یوسف کے اہل خانہ، ڈاکٹر اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس نے چالان میں ملزم عمر حیات کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، اور ذرائع کے مطابق ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ...
راولپنڈی: مون سون سسٹم کے زیر اثر موسلادھار بارشوں کے سبب راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیے گئے۔ راول ڈیم میں اسپل ویز کھلنے کے بعد پانی کے اخراج کا عمل جاری ہے، پانی کی سطح 1 ہزار 751 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے اسپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو، پولیس اور ایمبولینس کا عملہ مختلف مقامات پر تعینات ہے، تمام اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی اپیل ہے۔ این...

2024 کےاختتام تک چینی کھلاڑیوں نے ملک کی ’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیتی ہیں
بیجنگ :چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس کے سربراہ گاؤ جی دان نے چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ملک کی’’14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی‘‘کی مدت کے دوران چین کے کھیلوں کے شعبے کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ منگل کے روز انہوں نے کہا کہ 2024 کے اختتام تک ملک کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران چینی کھلاڑیوں نے کل 519 عالمی چیمپیئن شپس جیت کر 68 مرتبہ عالمی ریکارڈز قائم کئے ہیں۔چینی کھلاڑیوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں تاریخ میں بہترین نتائج حاصل کیے اور پیرس اولمپکس میں ملک سے باہر منعقدہ کھیلوں میں بہترین نتائج حاصل کیے۔ چین نےکامیابی کے ساتھ...

بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی اولین ترجیح ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مواصلات کے نقصان کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ کل سے زیادہ جانی نقصان والے اضلاع میں ریلیف پیکیجز پہنچائے جائیں گے۔ قبل ازیں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں...
سری نگر: کشمیری حریت پسند رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپنے والد کی جان بچانے کی اپیل کی ہے۔ رضیہ سلطان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت ان کے والد کو صرف کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے کی سزا دے رہی ہے اور کچھ دنوں میں انہیں پھانسی دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے امریکا، چین، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی تو بھارت ان کے والد کو سزائے موت دے دے گا۔ یاسین ملک اس...
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب آ گیا، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، فصلیں تباہ ہو گئیں، مساجد میں نقل مکانی کے اعلانات ہو رہے ہیں، ریسکیو نے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ضلع قصور کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، جب کہ درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔پی ڈی ایم اے قصور کے مطابق گنڈا سنگھ والا ہیڈ سے پانی کا اخراج 75 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے، آج صبح 6 بجے دریائے ستلج کی کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح 19.60 فٹ ریکارڈ کی گئی۔پی ڈی ایم...
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے بھینس کالونی نمبر 8 میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی، بچی کی شناخت ادیبہ کے نام سے ہوئی، جو منی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور ممتاز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم اور ٹرک کو تھانے منتقل کردیا، مقدمہ درج کیا جارہا ہے، گرفتار ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کے ساتھ 10 برس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مشعال ملک انہوں نے عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر’کنگرو کورٹ‘ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں۔...
پاکستان کی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر 2025-2026 کیلئے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بےحد کم وقت میں مشہور ہونے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے خوبصورتی میں ہالی ووڈ اسٹارز امبر ہرڈ اور ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کی رینکنگ پیش کرنے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ہانیہ عامر کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں چھٹا نمبر دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی، دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ...
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے 2025 سے 2026 کے لیے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔یہ فہرست فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائلز بنانے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔خوبصورت اداکاراؤں کی اس فہرست میں 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی سر فہرست ہیں جبکہ امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے، چینی اداکارہ دلرابا دلمورت، جنوبی کورین اداکارہ نینسی مکڈونی باالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔پانچویں نمبر پر بالی...
لاہور: ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی...
مصنوعی ذہانت نے انسانوں کے جذبات اور تعلقات پر گہرا اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں چین میں پیش آنے والا ایک انوکھا واقعہ اس کی مثال ہے، جہاں ایک بزرگ شخص نے اے آئی سے تخلیق شدہ لڑکی کی محبت میں اپنی بیوی سے طلاق لینے کی ٹھان لی۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح انسانی جذبات اور وابستگیوں کو بدل رہی ہے۔ چین کے 75 سالہ بزرگ جیانگ سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہوئے ایک ایسی لڑکی کی تصویر پر رُک گئے جو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ اس لڑکی کا چہرہ اور حرکات اس قدر حقیقی معلوم ہو رہی تھیں کہ جیانگ، لاعلمی کی وجہ...
فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، جس کے پیش نظر بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بےنقاب ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرا عالمی سطح پر بےنقاب ہوچکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب
لاہور ( طیبہ بخاری سے )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ امریکہ : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ،امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے۔حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے ۔ ٹیکسیلا میں تین بچے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ : پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا ہے امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینافیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را...

فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی جب کہ بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا، امریکا کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے، حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)امریکا کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی فتنہ الہندوستان کی ان تنظیموں کی فنڈنگ مختلف ملکوں سے ہوکر پاکستان پہنچتی ہے، عنقریب ان پراکیسز کے اسپانسرز کو بھی دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے، انڈیا پہلے جنگ ہارا اور اب ان کا بیانیہ بھی ہار گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی موقف کی ایک بار پھر تائید ہوگئی، پاکستانی حکام ٹرمپ انتظامیہ کو اپنی بات سمجھانے میں کام یاب ہوئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دونوں...
چین میں ایک شہری نے جِم کی 300 سالہ ممبرشپ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی ڈیل چین کے صوبہ سیچوان میں ایک فٹنس کلب نے پیش کی جس میں 300 سال تک جِم کی سہولت استعمال کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس ممبرشپ کی قیمت عام سالانہ فیس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے لیکن خریدار کا کہنا ہے کہ وہ اسے اپنی اگلی نسلوں کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ماہرین نے اس آفر کو ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ قرار دیا ہے کیونکہ عملی طور پر کوئی بھی اتنی طویل مدت تک ذاتی طور پر فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ تاہم قانونی طور پر اگر جِم اتنا عرصہ قائم رہا تو...
لاہور: چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کوگ رفتار کرلیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا...
راولپنڈی: نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کنویں کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی اور 5 سے 6 فٹ پانی بھی موجود تھا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت 28 سالہ ممریز اور 19 سالہ کامران رمضان کے نام سے ہوئی جو میانوالی کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سوتیلی ماں کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے بعد 4 بہنوں نے خودکشی کی کوشش کی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بھلوال کے چک 7 شمالی کی چاروں بہنوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔ خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکیوں میں 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے چاروں بہنو کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے چاروں بہنوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر...
راولپنڈی: صادق آباد پولیس نے 11 سالہ لڑکے سے زیادتی و نازیبا حرکات کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ جون 2025ء میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص کو صادق آباد پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اب گرفتار کیا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہٰی کو بوسٹن میراتھون میں شلوار قمیض میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی ہے۔ دانش الہٰی نے 3 گھنٹے 26 منٹ میں قومی لباس میں میراتھون مکمل کرکے تیز ترین وقت کا ریکارڈ بنایا تھا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا االلہ نے دانش الہیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر ملک میں اسپورٹس کی ترقی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئنز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، کھلاڑیوں کی تربیت اور اور ویلفیئر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دریں اثنا وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے دانش الہٰی کو ان کے شاندار کارنامے پر یادگاری سووینیئر پیش...
بیجنگ : 15 اگست 2005 کو جب شی جن پھنگ نے صوبہ ژی جیانگ کے یو چھون گاؤں کا دورہ کیا تو انہوں نے پہلی بار “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کا تصور پیش کیا۔ گزشتہ 20 سالوں کے دوران ، یہ تصور ماحولیاتی تہذیب کے بیج کی طرح چین کی سرزمین پر جڑ پکڑ چکا ہے اور ابھرا ہے ، جس نے معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے مابین ہم آہنگی کا ایک نیا راستہ تخلیق کیا ہے۔ یو چھون میں “پہاڑوں پر کان کنی ” سے لے کر “ماحولیاتی ترقی” میں تبدیلی کا یہ سفر نہ صرف چین کی سبز ترقی کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، بلکہ چین کی سبز ترقی کی گہری دانش...
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس شایانِ شان انداز میں منعقد کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں محفل نعت رسول مقبول ﷺ کا انعقاد وزیر مذہبی امور نے کانفرنس کی تیاریوں کے لیے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کانفرنس کا موضوع ’سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں‘ رکھا گیا ہے، جو نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبویﷺ سے آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرےگا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے رواں ہجری سال کو...

وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم کی حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد رضوان طاہر, نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم کی شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، وزیراعظم کی کی جوابی کاروائی میں فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی...
ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے، پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگائے دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا وفاقی وزیر داخلہ اور علی امین گنڈاپور کی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار اور ڈرائیور شہید ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق کرک کے علاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے اورگاڑی میں سوار ہو کرروانہ تھے کہ پہاڑ...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے اورگاڑی میں سوار ہو کرروانہ تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے...
خیبر پختونخوا ضلع کرک میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق کرک کیعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے اورگاڑی میں سوار ہو کرروانہ تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا، شدید فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ...
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دولت خان روڈ پر بل بورڈ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے کہا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد بل بورڈ لگا رہے تھے کہ ان کو کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ ندیم ولد رمضان، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دولت خان روڈ پر بل بورڈ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد بل بورڈ لگا رہے تھے کہ انہیں کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پینتالیس سالہ ندیم ولد رمضان، پچیس سالہ نعمان ولد خالد، چھبیس سالہ اویس ولد توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ Post Views: 8
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کورنگ نالہ کے ساتھ واقع نیو چھٹہ بختاور سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نیو چٹھہ بختاور کی گلیاں اس وقت تالاب کا منظر پیش کررہی اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کا،پانی گھروں سے نکال رہے ہیں علاقہ مکینوں نے ریسکیو کے اداروں سے فوری مدد کا کی اپیل کی ہے دوسری جانب راول ڈیم کے سپل ویز آج صبح 11 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے راول ڈیم میں پانی کی سطح سترہ سوپچاس فٹ عبور کرنے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کی پیشگی اطلاع...
پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ دو بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ خاتون فرح اور اس کا چار سالہ بیٹا حاشر شامل ہیں جن کی موت مبینہ طور پر کھانے میں شامل کسی زہریلے مادے کے باعث واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا سربراہ افتخار سعودی عرب میں محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم ہے جب کہ گھر میں موجود افراد نے کھانے کے بعد طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی۔ واقعے میں متاثرہ دیگر دو بچوں کی شناخت 10 سالہ بلاج اور 8 سالہ حذیفہ کے...
بہاولپور کے علاقہ اوچ شریف میں گھریلو جھگڑے کے بعد باپ نے کمسن بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی، باپ بیٹی کی تلاش کے لئے ریسکیو کے تیراکوں کا آپریشن جاری ہے۔ریسکیو کنٹرول کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ ماموں آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد خود کشی کے لئے 28 سالہ باپ نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ عباسیہ لنک نہر میں چھلانگ لگائی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نہر میں چھلانگ لگانے والے باپ اور اسکی کمسن بیٹی کی تلاش کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور رات گئے تک آپریشن جاری رہا۔
اسلام میں عورت کا مقام- غلط فہمیوں کا ازالہ حقائق کی روشنی میں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز تحریر: سدرہ انیس آج تک میری تحریریں زیادہ تر آبادی، اس کے اثرات، اور معاشرتی نظام پر مرکوز رہی ہیں۔ تاہم اب میں نے قلم کا رخ ایک اور اہم میدان کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ ہے خواتین کے متعلق حقیقی اسلامی تصور، معاشرتی کردار، اور ان سے جڑی غلط فہمیوں کی علمی وضاحت۔ مجھے یقین ہے کہ اس سفر میں آپ کی رہنمائی اور توجہ میرے لیے حوصلہ افزا ہوگی۔مغربی دنیا میں اسلام پر عمومی اعتراض ہوتا ہے کہ اسلام ایک عورت مخالف مذہب ہے۔اس میں میڈیا، مستشرقین اور جدید طبقے کی غلط تعبیرات شامل ہیں...
SRINAGAR: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ یوم سیاہ 5 اگست کے موقع پر بھارت کے "نیا کشمیر" کے جھوٹے بیانیے کو نقاب کرتے ہوئے مقبوضہ کمشیر میں نریندر مودی حکومت کی 6 سالہ ناکامی اجاگر کردی۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ 6 سال ہو گئے ہیں، اب تک ریاستی درجہ واپس کیوں نہیں دیا گیا؟ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ان 6 برسوں میں جموں و کشمیر کو بہتر بنانے کے لیے کیا کیا؟ انہیں آخرکار یہ کرنا پڑے گا کیونکہ اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی ‘نارملسی’ اور ‘مرکز میں شمولیت’...
عالمی شہرت یافتہ مسلمان اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی تقریر یا مناظرہ نہیں، بلکہ ان کا ایک دلیرانہ منفرد قدم ہے۔ 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 430 فٹ بلند مقام سے بنجی جمپنگ کر کے ایک نیا تجربہ کیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔ یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل اس حیران کن ایڈونچر کے دوران وہ صرف بنجی جمپنگ تک محدود نہیں رہے، بلکہ انہوں نے کلف جمپنگ...

شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز کی شمولیت پر اہم ہدایات
شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز کی شمولیت پر اہم ہدایات بیجنگ () چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے بارے میں نیٹیزنز کی رائے اور تجاویز پر غور کرنے اور ان کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے “کی تشکیل کے لیےآن لائن عوامی مشاورت کے عمل میں زیادہ شرکت اور وسیع پیمانے پر کوریج دیکھنے میں آئی۔ یہ ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا ایک واضح مظاہرہ تھا۔ عوام...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی آزادی صحافت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے 75 سالہ جدوجہد کی مناسبت سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں پروقار تقریب منعقد ہوئی مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے. تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب نے پی ایف یو جے کے بانی راہنماﺅں ابرار احمد، عبدالحمید چھاپرا ، عبدالشکور ، منہاج برنا اور نثار عثمانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پی ایف یو جے کی قیادت کو تاریخی جدوجہد کے 75 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.(جاری ہے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا کہ ان شخصیات نے آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور...
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں پولیس نے ایک 35 سالہ خاتون اور اس کے پڑوسی کے 60 سالہ ماموں کو شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے پڑوسی کے ساتھ مل کر اپنے 37 سالہ شوہر کو قتل کیا، لاش کو ایک گڑھے میں دفن کیا گیا — اور حیران کن طور پر، قاتلوں نے اس منصوبہ بندی میں یوٹیوب سے سیکھا کہ کس طریقہ سے قتل کیا جاسکتا ہے۔ شکایت خود بیوی نے درج کرائی پولیس کے مطابق، 28 جولائی کو خاتون نے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ خود تھانے میں درج کروائی تھی، اور دعویٰ کیا کہ وہ 26 جولائی کو آخری مرتبہ شوہر کو...
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ کو قتل کردیا جب کہ چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ جھنگ میں غیرت کے نام پر قتل 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے نکاح کیا تھا، اہلخانہ ناراض تھے، بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ ادھر تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ مسن کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم شخص رات کے وقت گھر میں گھس آیا، سوئی ہوئی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ طالبہ جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں کیسز پر ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر...
گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ جناح کی حدود میں 26 فٹ بازار کے قریب ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر دو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی معصوم بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ متن ایف آئی آر کے مطابق گھر میں بچیاں کھیل رہی تھیں اور ان کی والدہ سو رہی تھی کہ نامعلوم ملزم گھر میں گھسا اور 2 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق بڑی بچی جو کہ...
فائل فوٹو کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے باعث بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر طلب کرکے ٹرالر کو بنگلے سے ہٹاکر تھانے میں منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے...
پنجاب کے مختلف میلوں میں موت کے کنویں میں موٹر سائیکل دوڑا کر لوگوں کو حیران کرنے والی کم عمر مگر جرأت مند فاطمہ نور کہتی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملنا چاہتی ہے اور خواہش رکھتی ہے کہ مریم نواز ایک بار اسے موت کے کنویں میں بائیک چلاتے ہوئے دیکھیں۔ فاطمہ نے چند برس کی عمر میں ہی اپنے والد منیر احمد کے ساتھ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانا سیکھا، ابتدا میں والد اسے ساتھ بٹھا کر بائیک چلاتے تھے لیکن گزشتہ چار سال سے وہ تنِ تنہا کنویں کے اندر موٹر سائیکل دوڑاتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی بھائی نہیں، اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اپنے والد...
سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ حمیرا اصغر کی والدہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کراچی کے شہریوں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیسا شہر ہے۔ لاش 10 ماہ پڑی رہی اور کسی کو پتا نہ چلا۔ اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ فلیٹ میں حمیرا کے آس پڑوس والے کیسے تھے جنھیں ایک لاش تک کا پتا نہ چلا۔ جس پر معروف اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو چھوڑیں۔ آپ یہ بتائیں، آپ کس قسم کی ماں تھیں۔ دو عیدیں گزر گئیں اور بیٹی کی خبر بھی نہ لی۔ اداکارہ نے کہا کہ حمیرا اصغر اگر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اگست 2025ء) راولپنڈی میں حالیہ برساتی تباہی اور سیلابی صورتحال کے جائزے کے لیے ڈی ڈبلیو نے مقامی حکام سے رابطہ کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ گو کہ راولپنڈی کے مقامی سقم تو اپنی جگہ وفاقی دارلحکومت میں سیورج کا تباہ حال نظام بھی راولپنڈی کی تباہی میں ایک بڑا حصہ ڈال رہا ہے۔ شہری انتظام کے ماہرین کے مطابق، حالیہ بارشوں کے دوران راولپنڈی کے نالہ لئی کا پانی 18 فٹ کی سطح تک پہنچ گیا جس سے قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد کی جانب سے راولپنڈی میں شہری سیلاب میں بڑا حصہ نہ ڈالا جاتا تو نالہ لئی کی سطح...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کو کھری کھری سنادیں۔غزالہ جاوید حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں غزالہ جاوید نے بتایا کہ’ حمیرا کی والدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کراچی کے لوگ اچھے نہیں ہوتے، نہ جانے یہ کس قسم کے لوگ ہیں؟انہوں نے کہا کہ ’میں حمیرا کی والدہ سے بس اتنا ہی کہنا چاہوں گی کہ آپ کراچی یا کسی بھی قسم کے لوگوں کو چھوڑیں، آپ یہ بتائیں کہ آپ خود کس قسم کی ماں ہیں؟ آپ کی بیٹی کے انتقال کو 2 عیدیں گزر گئیں لیکن آپ کو...
کراچی(شوبز ڈیسک) سینیئر اداکارہ غزالہ جاوید نے حالیہ انٹرویو میں مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ پر شدید تنقید کی ہے اور ان کی ماں ہونے کی ذمہ داریوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو گفتگو میں غزالہ جاوید نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’آپ کراچی کے لوگوں کو کچھ کہنے سے پہلے خود پر نظر ڈالیں۔ آپ خود کس قسم کی ماں ہیں؟ آپ کی بیٹی کو دنیا سے گئے دو عیدیں گزر گئیں، اور آپ کو اس کی خبر تک نہ ہوئی۔ انہوں نے حمیرا کی والدہ کے اس بیان پر بھی اعتراض کیا جس میں انہوں نے کراچی کے لوگوں کے بارے میں منفی رائے دی تھی۔ غزالہ جاوید کا کہنا...
گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 سالہ بچے کی 1 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بچے پر فورتھ شیڈول میں شامل گرفتار ملزم کی تقریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ وکیل جاڑین دشتی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچے کی ضمانت کے...

برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی
برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا۔ اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور...
صحرائے چولستان میں واقع پانچ ہزار سال پرانے گمشدہ شہر گنویری والا کی کھدائی اور تحقیق کا کام فنڈز نہ ملنے کے باعث کئی ماہ سے بند پڑا ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ حکومتی عدم تعاون کے باعث وادی سندھ کی تہذیب سے جڑے اس اہم مقام کو عالمی سطح پر روشناس کروانے کا موقع ضائع ہورہا ہے۔ گنویری والا کا سراغ سب سے پہلے 1975 میں معروف ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر محمد رفیق مغل نے لگایا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ مقام وادی سندھ کے قدیم شہروں ہڑپہ اور موہنجوداڑو کے بعد تیسرا بڑا شہری مرکز تھا، جو قلعہ دراوڑ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) کییف پر روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد اب 31 کییف پر روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد اب 31، ڈرون حملے اب بھی جاری یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کییف پر جمعرات کو کیے گئے روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر آج بروز جمعہ 31 تک جا پہنچی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں یہ اضافہ ملبے تلے سے مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہوا۔ جمعرات کی شب کیے گئے روسی فضائی حملوں میں ابتدائی طور پر 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی، جن میں چھ اور دو سال کے دو بچے اور ایک 17 سالہ لڑکا بھی شامل تھا۔...
لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کے کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے جب کہ پولیس ٹیم نکاح کی تصدیق کے لیے مظفرآباد روانہ ہوگئی جہاں سدرہ کے دوسرے خاوند عثمان و اہل خانہ کو باقائدہ شامل تفتیش کرکے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم سب انسپکٹر شعیب احمد کی سربراہی میں مظفرآباد آزاد کشمیر روانہ ہوئی ہے۔ تفتیشی ٹیم کا مقصد سدرہ کے مبینہ دوسرے شوہر عثمان سے نکاح کی تصدیق اور متعلقہ دستاویزات کا حصول ہے جب کہ عثمان اور اس کے اہلخانہ کو شاملِ تفتیش کرکے ان کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔ راولپنڈی میں مقدمے میں ملوث سات...
سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معاشی حالات سے تنگ 24 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تنگ دستی یعنی غربت یا مالی مشکلات کی وجہ سے خودکشی کا رجحان ایک نہایت سنجیدہ اور افسوسناک مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں بہت سے افراد اور خاندانوں کو متاثر کرتا ہے، خصوصاً ان معاشروں میں جہاں معاشی تحفظ، سماجی مدد اور ذہنی صحت کی سہولیات محدود ہوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی بھی زندگیاں نگلنے لگی۔ بتایا گیا ہے کہ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ سرگودھا میں بھی پیش آیا جہاں قرض کے بوجھ تلے دبے 24 سالہ محمد طیّب نے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔ ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے بدولت آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 12 ویں اوور میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تباہ کن بولنگ کی اور 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔اس کارکردگی کے ساتھ 47 سالہ سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔سعید اجمل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں 5 وکٹیں لینے والے...
لاہور: لاہور سے اغوا کی گئی گیارہ سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا۔ سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی آیت کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان کے مطابق آیت اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اغوا کار بچی کو لاہور سے ٹرین کے ذریعے کراچی لے جا رہا تھا، تاہم راستے میں وہ بچی کو ٹرین میں اکیلا چھوڑ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے سال 20 سالہ آڈٹ ریکارڈ میں اربوں روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سال 2002 سے سال 2024 تک آنے والے بلدیاتی ادوار کے آڈٹ ریکارڈ میں 354 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جو تاحال حل طلب ہیں۔ آڈیٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے اب تک صرف 3 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے کی معمولی ریکوری کی جا سکی ہے تاہم 350 ارب ریکورنہیں ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 14-2013 میں 7 ارب 50 کروڑ ، 16-2015 میں 7 ارب 5 کروڑ 20کروڑ کی بےضا...
— فائل فوٹو لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے شواہد منظر عام پر آگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو قلات آپریشن میں ہلاک دہشتگرد صہیب لانگو لاپتہ افراد کی لسٹ میں تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان نے دہشتگرد صہیب لانگو عرف عامر بخش کی ہلاکت اور وابستگی کو تسلیم کیا۔فتنہ الہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم نے دہشتگرد صہیب کو لاپتہ قرار دیا تھا، اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل تھے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 کو گوادر حملے میں ہلاک دہشتگرد کریم جان بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نیول بیس حملے میں مارا گیا دہشتگرد عبدالودود بھی...

بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ”فتنہ الہندوستان“ کا گٹھ جوڑ بے نقاب، کئی دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل
بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ”فتنہ الہندوستان“ کا گٹھ جوڑ بے نقاب، کئی دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈہ اور دہشتگردی کی کئی حالیہ کارروائیوں کے تانے بانے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) اور بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے ”فتنۃ الہندوستان“ سے جا ملتے ہیں۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق دہشتگردی کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے نام نہاد لاپتہ افراد کی فہرستوں کا استعمال ایک طے شدہ منصوبہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ قلات آپریشن کے دوران مارا جانے والا دہشتگرد صہیب لانگو بلوچ بھی انہی نام نہاد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل...
قلات آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد صہیب لانگو، جسے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی نام نہاد لاپتا افراد کی فہرست میں شامل ظاہر کیا گیا تھا، دراصل فتنہ الہندوستان کا سرگرم رکن تھا۔ یہ بھی پڑھیں:فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے: بھارتی فنڈنگ اور افغان سرپرستی کا مکروہ گٹھ جوڑ بے نقاب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نام نہاد لاپتا افراد کی آڑ میں دہشتگردی میں ملوث عناصر کے ناقابل تردید شواہد منظرِ عام پر آ چکے ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کئی دہشتگردوں کو جان بوجھ کر لاپتا افراد ظاہر کر کے ریاست کو بدنام کرنے کی منظم کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں گوادر حملے میں مارے جانے والا دہشتگرد کریم جان،...
لاہور: پنجاب پولیس نے 13 سالہ معصوم بچی مہک کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھمبہ کے قریب پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزم صغیر کو ریڈ کرتے ہوئے گھیرے میں لیا۔ صغیر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کی ساتھی نگینہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ گھنیکے، کوٹ رادھا کشن کا رہائشی صغیر اور نگینہ بی بی نے چند روز قبل مہک کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک ویران کھیت میں لے گئے تھے، جہاں اسے ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا...
پاکستان میں رواں سال میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ تصدیق صوبہ سندھ میں کی گئی ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک 48 سالہ خاتون نے ڈینگی بخار کے دوران انتقال کر دیا، جو اس موسمی بیماری کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ سندھ محکمہ صحت نے تصدیق کی کہ 48 سالہ خاتون کراچی کے ایسٹ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتی تھیں اور 23 جولائی 2025 کو اگاہی کے بعد وہ ورم میں مبتلا ہو گئیں۔ ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا۔ مریضہ ذیابیطس اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی صورت میں پہلے سے بیمار تھیں، جس نے حالت کو اور خطرناک بنا دیا۔ اس وقت سندھ میں تقریباً 345...

راولپنڈی: پوسٹمارٹم میں 18 سالہ سدرہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق، سربراہ جرگہ سمیت مزید 4 گرفتار
راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے پوسٹ مارٹم میں گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی. پولیس نے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ سمیت مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 18سالہ سدرہ کو جرگے کے حکم پر غیرت پر قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. پوسٹ مارٹم میں لڑکی کو گلا دبا کر مارنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی کے سر اور چہرے پر تشدد کے نشانات تھے، منہ نیلا ہوچکا تھا۔ قبل ازیں پیرودھائی قبرستان میں علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں مقتولہ سدرہ کی قبر کشائی کا عمل مکمل کیا گیا تھا. پولیس نے...
مظفرآباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلوچستان میں فتنتہ الہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر ربنواز گیلانی کے گھر آمد۔وفاقی وزیر داخلہ نے شہید ربنواز گیلانی کے والد محترم سید طارق گیلانی اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر ربنواز گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید میجر ربنواز گیلانی کے والدین کے عزم و حوصلے کو سراہا۔اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار،ڈی آئی جی یاسین قریشی،ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری بھی موجود تھے۔
راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، عثمان نامی لڑکے نے گزشتہ رات خود آکر پولیس کو گرفتاری دے دی۔ مقتولہ اور عثمان کے نکاح کی دستاویزات بھی سامنے آگئی، مقتولہ نے مظفرآباد میں 12 جولائی کو عثمان سے نکاح کرلیا تھا۔ مقتولہ کا خاوند چہلہ بانڈی مظفر آباد کا رہائشی ہے راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو اپنا بیان بھی جمع کرایا تھا۔ مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت سے تحفظ بھی مانگا تھا، مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے نکاح...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جولائی 2025ء) دو سال قبل سارہ قنان ہائی اسکول کی ایک اسٹار طالبہ تھیں جو فائنل امتحانات کی تیاری کر رہی تھیں اور ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔ وہ آج غزہ پٹی میں گرمی میں تپتے ایک خیمے میں رہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ اب صرف زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اب 18 سالہ سارہ قنان فلسطینیوں کی اس نسل سے ہیں، جو اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے تعلیم سے محروم ہے۔ سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی ملٹری آپریشن کے آغاز پر لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر...
کراچی: ماڈل کالونی کے علاقے ماڈل موڑ کے قریب کی گئی کھدائی میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک محنت کش دب کر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے محنت کش کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ بشیر احمد کے نام سے کی گئی اور 35 سالہ وسیم کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او ماڈل کالونی انعام الہٰی نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر سے قبل...
راولپنڈی:غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی قبرکشائی کا حکم،والدین،بہن بھائی اور سسر قتل میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی میں غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم جاری کر دیا۔سول جج قمر عباس تارڑ نے قبر کشائی کا حکم دیا اور قبر کشائی کے لیے 28 جولائی بروز پیر کی تاریخ مقرر کردی، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہولی فیملی اسپتال کا میڈیکل بورڈ مقرر اور مجسٹریٹ بھی تعینات کردیا۔میونسپل کارپوریشن کا عملہ قبر کشائی کرے گا، گرفتار 3 ملزمان کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا گیا۔ ملزمان راشد گورکن سیکریٹری...
راولپنڈی میں غیرت نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم جاری کر دیا۔ سول جج قمر عباس تارڑ نے قبر کشائی کا حکم دیا اور قبر کشائی کے لیے 28 جولائی بروز پیر کی تاریخ مقرر کردی، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہولی فیملی اسپتال کا میڈیکل بورڈ مقرر اور مجسٹریٹ بھی تعینات کردیا۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ قبر کشائی کرے گا، گرفتار 3 ملزمان کا 3 دن کا جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا گیا۔ ملزمان راشد گورکن سیکریٹری قبرستان سیف الرحمان، رکشہ ڈرائیور خیال محمد کو منگل 29 جولائی پیش کرنے کا حکم دیا گیا، مقدمہ میں مجموعی طور 32 ملزمان نامزد ہیں۔ جرگہ کے تمام ممبران بھی...
کومل اسلم: کوٹ رادھا کشن میں 13 سالہ لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا، حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بچی کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، ہسپتال منتقل کرنے کے باوجود جانبر نہ ہو سکی،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا،بچی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی نوعیت کو ’’بلائنڈ مرڈر‘‘ قرار دیکر 5ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، معصوم بچیوں پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
قصور: بچھر اسٹاپ کے قریب ایک لرزہ خیز واقعے میں نامعلوم افراد نے 14 سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اس کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔ زخمی لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے قریب کھیتوں میں پھینک دیا گیا جہاں سے اسے ریسکیو ٹیم نے بازیاب کر کے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت انتہائی نازک ہے، تاہم فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن کی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون...
تصویر سوشل میڈیا۔ گلگت بلستان کے شہر چلاس کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں آلودہ پانی پینے کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تھک نالہ کے علاقے میں عوام کے لیے قائم کیے جانے والے واحد میڈیکل کیمپ میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔میڈیکل کیمپ کے انچارج اعجاز خان نے بتایا کہ اس پوری وادی کے لیے بنایا گیا واحد بیسک ہیلتھ یونٹ سیلاب میں بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ایک ٹینٹ میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کے بعد علاقے میں پیٹ کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، ادویات کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔ انتظامیہ سے مزید ادویات طلب کی گئی ہیں۔
کراچی: خواجہ اجمیر نگری پولیس نے تاوان کے لیے اغوا 3 سالہ بچی کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 23 جولائی 2025 کو اغواء کی جانے والی 3 سالہ بچی ریحانہ کو بازیاب کروا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی شاہنواز بھٹو کالونی کی رہائشی ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں ہے، بھائی کی ضمانت کیلئے رقم کی ضرورت تھی اس لیے بچی کو اغوا کیا۔ گرفتار ملزم بازیاب کرائی جانے والی بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے اعتراف کیا کہ...
سانحہ چلاس میں جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل فاطمہ کے تین سالہ بیٹے عبدالہادی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عبدالہادی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اپنی والدہ کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ سانحے میں زخمی ڈاکٹر سعد زیرِعلاج ہیں۔سانحہ چلاس میں جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل فاطمہ کے تین سالہ عبدالہادی کی لودھراں میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ غم کی اس فضا میں نماز جنازہ میں والد ڈاکٹر سعد اسلام، اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔معصوم عبدالہادی اپنی والدہ ڈاکٹر مشعل فاطمہ اور چچا کے ہمراہ سانحہ چلاس میں جاں بحق ہوا تھا۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ملیر در محمد گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ محمد خان ولد یار محمد اور اس کا بیٹا 25 سالہ حزیب ولد محمد خان شامل ہیں۔ واقعہ منگنی کی رسم کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں...
ننھا عبد الہادی، جو اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے ہمراہ پکنک پر گیا تھا، قیامت خیز حادثے کے بعد لاپتا ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسرٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے تین سالہ بیٹے کی لاش دو دن کے بعد مل گئی۔ ملک میں شدید بارشوں اور بالائی علاقوں میں طوفانی سیلابی ریلوں سے ناقابل تلافی نقصان ہوئے ہیں۔ اسی دوران چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ پر آنے والے سیلابی ریلے میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بچے عبد الہادی کی لاش 2 دن بعد تلاش کر لی گئی۔ ننھا عبد الہادی، جو اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے ہمراہ پکنک پر گیا تھا، قیامت خیز حادثے کے بعد لاپتا ہو گیا تھا۔ میڈیا ذرائع...
چلاس کے علاقے تھک نالہ میں درجنوں سیاحوں کی گاڑیاں اچانک سیلابی ریلے میں کیسے پھنسی اور اتنا بڑا جانی نقصان کیسے ہوا؟ علاقے کے عینی شاہدین نے بتا دیا۔تھک نالے کے قریب عینی شاہدین نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اچانک سیلاب آنے کے وقت بھی وہاں 14/15 گاڑیاں کھڑی تھیں، لوگوں نے آوازیں دیں لیکن پھر بھی کچھ سیاح گاڑیوں میں بیٹھے رہے۔عینی شاہد نے کہا کہ گاڑی پر پتھر گرے پھر لوگ وہاں سے بھاگے، اس دوران کچھ لوگ لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئیریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے...
بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے تین سالہ بیٹے عبدالہادی کی تین دن بعد لاش مل گئی۔ مقامی افراد نے ننھے عبدالہادی کی لاش گزشتہ شام سات بجے کے قریب بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھی اور فوری طور پر حکام کو اطلاع دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے قریب ڈاسر پر مقامی افراد نے لاش دیکھ کر حکام کو بتایا۔ حکام نے کہا کہ جی بی اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر لاش کو نالے سے نکال کر چلاس میں اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر افراد کی تلاش...
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ماضی کی طرح اب بھی اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں انہوں نے زبردست فیلڈنگ کرکے شائقین کو حیران کر دیا۔ لیجںڈز لیگ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یوسف پٹھان نے عمران طاہر کی گیند پر باؤنڈری کی طرف شارٹ کھیلا لیکن فیلڈنگ پر موجود ڈی ویلیئرز نے بھاگتے ہوئے کیچ تھامنے کی کوشش کی۔ ڈی ویلیئرز نے یوسف پٹھان کا کیچ تو پکڑ لیا لیکن ان کا جسم باؤنڈری سے ٹکرانے لگا تھا جس پر انہوں نے گیند اپنے ساتھی فیلڈر کی طرف اچھال دی۔ https://www.facebook.com/reel/1408068017083629?rdid=9WADs80LnSqsf7yC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1GCRo58yL1%2F سریل ایروی نے گیند کو ہوا میں بلند ہوتے دیکھ کر ڈائیو مار...
دیامر سیلاب: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز چلاس(آئی پی ایس) بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو کل شام 7 بجے مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالے سے نکال کر چلاس کے اسپتال منتقل کیا۔ واضح رہے کہ چند روز...
چلاس(نیوز ڈیسک)بابوسرٹاپ پر سیلاب میں بہنے والی ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے تین سالہ بیٹے کی لاش دو دن کے بعد مل گئی۔ ملک میں شدید بارشوں اور بالائی علاقوں میں طوفانی سیلابی ریلوں سے ناقابل تلافی نقصان ہوئے ہیں۔ اسی دوران چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ پر آنے والے سیلابی ریلے میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بچے عبد الہادی کی لاش 2 دن بعد تلاش کر لی گئی۔ ننھا عبد الہادی، جو اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے ہمراہ پکنک پر گیا تھا، قیامت خیز حادثے کے بعد لاپتا ہو گیا تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے گزشتہ شام سات بجے کے قریب بابوسر کے علاقے ڈاسر میں بچے کی لاش کو نالے میں دیکھا اور...
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا دیامر میں بابوسر سیلاب میں اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال کے ساتھ تین سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے قریب ڈاسر پر مقامی افراد نے لاش دیکھ کر حکام کو بتایا۔حکام نے کہا کہ جی بی اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر لاش کو نالے سے نکال کر چلاس میں اسپتال پہنچایا۔ دیامر کلاؤڈ برسٹ: جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئیجاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر...