2025-05-07@02:51:32 GMT
تلاش کی گنتی: 6843

«اسٹینو کی»:

(نئی خبر)
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں انکی شناخت کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں سات نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔ دوسری جانب لاشیں ملنے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج شروع کرتے ہوئے زیارت چوتیر شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوتیر ایک پرامن علاقہ ہے، جہاں کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی...
    لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی...
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ  کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان  کے ساتھ ملکر دشمن...
    جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ...
    سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی. رپورٹ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی۔ جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو اعزاز سے نوازا گیا، برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ میں شمولیت اختیار کی، برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔  رپورٹ کے مطابق مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نکتہ طے کردیا۔  جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے زریعے بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پی ٹی آئی نے مزاحمت شروع کی جس نے...
    کینیڈا میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے عام انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ پیر کے روز ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہا جس میں شہریوں نے بھرپور طریقے سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔  انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما اور موجودہ وزیر اعظم مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع کیا جارہا تھا۔ پارلیمنٹ کے 343 رکنی ایوان میں اکثریت کے لیے کسی بھی پارٹی کو کم از کم 172 نشستیں درکار ہیں۔ ابھی تک کے موصولہ غیر حتمی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی...
    لاہور:لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔ رپورٹ کے مطابق مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نکتہ طے کردیا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے زریعے بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پی ٹی آئی نے مزاحمت شروع...
    (عیسی ترین )زیارت میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،فائرنگ کےتبادلے میں 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔   تفصیلات کے مطابق زیارت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز اور  دہشتگرودں  کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشت گرد  ہلاک ہو گئے ۔  سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا   کارروائی دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔  سی ٹی ڈی ذرائع...
    کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں لبرل پارٹی کا اقتدار برقرار رہے گا یا کنزریٹوز وزارت عظمیٰ سنبھالیں گے؟ فیصلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ کینیڈا کے اگلے وزیر اعظم کو منتخب کرنے کے لیے ہونے والے انتخابات میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈر اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں اور ووٹنگ سب سے پہلے نیوفاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور میں بند ہوگئی جبکہ اونٹاریو سمیت دیگر علاقوں میں ایسٹرن ٹائم ساڑھے 9 بجے بند ہوگی۔ لبرل پارٹی کے لیڈر مارک کارنی نے اوٹاوا اور ان...
    ایڈوائزری کے مطابق ممکنہ سائبر حملوں کے نتیجے میں پاکستان میں اسٹرٹیجک انفرااسٹرکچر کی سروسز میں خلل پڑ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل سرٹ نے خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز کشیدگی کا فائدہ اٹھاکر پاکستان میں سرکاری اداروں اور حساس انفرااسٹرکچر پر سائبر حملے کرسکتے ہیں، حکومتی اداروں کو فوری طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔   نجی ٹی وی کے مطابق خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز جنوبی...
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیٹی لیور بیماری کی پیشگوئی علامات ظاہر ہونے سے 16 برس پہلے کر سکتے ہیں۔ محققین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وضع کیا گیا ایک نیا خون کا ٹیسٹ پانچ مخصوص پروٹینز کی تلاش کرتا ہے جو جگر کے بیماری سے تعلق رکھنے والے میٹابولک ڈسفنکشن کی پیشگوئی کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچ پروٹین کا یہ ٹیسٹ جگر کی بیماری کی تشخیص پانچ برس قبل کرنے کے لیے 84 فی صد جبکہ 16 برس قبل تشخیص کرنے کے لیے 76 فی صد کارکردگی سامنے آئی۔ تحقیق کے سربراہ نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ اکثر اوقات لوگوں کو یہ نہیں معلوم ہوتا کے ان کو...
    وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے عائد اضافی ٹیرف سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے اعلی سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفد کی سربراہی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے، جس میں سیکرٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق امریکا کو پاکستان کے ساتھ تجارت میں تین ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، جس کو کم کرنے کے لیے پاکستان امریکا سے درآمدات بڑھانے...
    صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے لیے 26 اور 27 اپریل کو ایٹا کے زیرِاہتمام سکریننگ ٹیسٹ منعقد کیے گئے جن میں آٹھ لاکھ 86 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ رواں سال بھی ایٹا ٹیسٹ کے دوران مختلف سینٹرز میں نقل کی شکایات سامنے آئیں جبکہ متعدد امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے۔ ایٹا انتظامیہ کے مطابق ایٹا سکریننگ کے دوران بلو ٹوتھ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے متعدد امیدواروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ بہت سے امیدواروں سے سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایٹا انتظامیہ نے رواں سال نقل کی روک تھام کے لیے نیا طریقہ اپنایا جس کے بعد انہیں تنقید کا...
    پولیس کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور اسے آبادی سے دور لے جا رہا تھا، اس دوران دھماکہ ہوا، جبکہ لوگوں کے رش کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل کے ٹینکر کو آگ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ پولیس افسران سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیٹرول ترسیل کرنے والی ٹینکر کو بازار کے ایک گیراج میں ٹھیک کرنے لیا گیا تھا، تاہم نا معلوم وجہ سے گاڑی پر آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے گاڑی کو آبادی سے دور میدان میں منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم لوگ گاڑی کے قریب دیکھنے کے غرض سے جمع ہوگئے۔ اس دوران گاڑی کی...
    اپنے خطاب میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ سیاست ایک نئے ڈھنگ میں نکل گئی ہے جس میں سیاسی پارٹی کھوکھلی ہوگئی ہیں، اگر ہمیں اپنی پارٹی کو قائم دائم رکھنا ہے تو پھر تاج حیدر کے مشعل راہ کو اپنانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے مشترکہ تعاون سے معروف سیاسی رہنما تاج حیدر کی یاد میں تعزیتی اجلاس آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔ تعزیتی اجلاس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، تاج حیدر کی اہلیہ ناہید وصی، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، معاون خصوصی وزیراعلی سندھ و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سید وقار...
    پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لگژری گاڑیاں خریدنے کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا،5 گاڑیاں خریدنے کیلئے 46 کروڑ 72 لاکھ 5 ہزار کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ مراسلے کے مطابق گاڑیوں کی فراہمی کیلئے کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں،اے آئی جی پروکیورمنٹ کی موجودگی میں گاڑیوں کی خریداری کا مرحلہ مکمل کیا جائےگا۔ گاڑیاں خریدنے کے بعد جیمرز کی تنصیب کرا کے اسپیشل برانچ کے حوالے کی جائیں گی۔ Post Views: 1
    سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کو بھرپور جواب دینے کیلیے ایک شخص کو میڈیا پر پانچ منٹ تقریر کی اجازت دی جائے تو مینار پاکستان پر ایک کروڑ پاکستانی جمع ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شبلی فراز نے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ حکومت کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور ان کا سوشل میڈیا مسلسل پاکستان کیخلاف ماحول بناتے رہتے ہیں، اس بار انہوں نے معیشت اور فیڈریشن کی مشکلات پر سوچا ہوگا تاہم ہم متحد ہوکر جواب دیں گے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت مختلف قومیتیں اپنے اپنے...
    پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلئے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی ۔صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔استنبول میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اس کے ساتھ 25 کڑور عوام ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ نریندر مودی گجرات کا قصاب ہے، جس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، بھارت کی عالمی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں، کینیڈا اور امریکا کہہ چکے ہیں کہ بھارتی دہشت گرد ان کے ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشتگردی کی تو بھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہا دیں گے، ہم دشمن کو گرانا...
    پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں۔ ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈز آج ہی کھول دیے جائیں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
    پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پاکستان پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیاہے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید میر حسین بخاری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجے گئے خط کے متن میں۔ کہا گیا ہے کہ تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ آئین پاکستان اور الیکشن ایکٹ کے تحت...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر حالیہ فالو اپ آپریشنز میں مزید 17 خوارج کو ہلاک کردیا، جس کے بعد مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 71 ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خوارج مارے گئے، گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر ہونے والی کارروائی میں 54 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 سے 27 اپریل کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 54 خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ 27 اور 28 اپریل کی رات کو پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل کے علاقوں میں فالو اپ آپریشن میں 17...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جبکہ دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں دہشتگردی کے 2 واقعات، ماں بیٹا جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ذرائع نے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہوتے بھارت پاکستان پرمیلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا۔استنبول میں پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مودی نے اُس قوم کو للکارا ہے جس نے کلمے کے نام پر ملک حاصل کیا، یہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اسکے ساتھ25  کڑور عوام بھی ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 1965 بھول گیا ہے۔ آبی دہشتگردی کی توبھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہادیں گے۔ ہم وہ قوم ہیں جو بھارت کے سامنے 1947 سے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت...
    لاہور: پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں۔ ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈز...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت—فائل فوٹو رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نے بلایا تو جاؤں گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے۔ کوئی ایسا ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟ شیر افضل مروتپارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج کل...
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کارروائیوں کے تسلسل میں 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب حسن خیل، شمالی وزیرستان اور پاکستان-افغانستان سرحد کے قریبی علاقوں میں ایک منظم کلیئرنس آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مزید سترہ (17) خوارج، کو ٹھکانے لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزید 17 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع (این ڈبلیو ڈی) میں 25 تا 27 اپریل کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 54 خوارج ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس...
    گورنر سندھ نے حرم مطہر سے منسلک میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تاریخ سے متعلق نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے روضہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام پر با ادب حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، فلاح اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ گورنر سندھ نے ملک کے تحفظ، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی دعا کی۔ روضہ پر حاضری کے دوران گورنر سندھ نے زائرین میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب زیادہ تر افراد کے لیے دو طرفہ کشیدگی معمول کی بات بن چکی ہے، جس پر وہ یا تو محض تجسس کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر تفنن طبع سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایک مخصوص طبقہ یعنی سرحد پار شادیوں میں بندھے جوڑے، ایسے حالات میں گہرے جذباتی صدمے سے دوچار ہو جاتے ہیں، کیونکہ سرحد کی بندش ان کے لیے اپنے پیاروں سے بچھڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔ حال ہی میں، بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد، بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف شدید جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں سرحد کی بندش اور یکطرفہ طور پر...
    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مبینہ دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے درخشاں میں کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ کارروائی میں خودکش جیکٹ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، ہتھیار برآمد...
    ---فائل فوٹو کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگیکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر چیزل شاہ ، بلڈنگ انسپکٹر محسن اور رضوان نے جعلی ڈیمالیشن ٹیم استعمال کی سندھ ہائی کورٹ کے نام پر افسران نے اپنی کارروائی ڈال دی، غیر قانونی عمارتوں کا تحفظ سندھ بلڈنگ کنٹرول کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی لکھنؤ سوسائٹی میں پھر سے بھتہ وصولی شروع ہو گئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے نام پر افسران نے اپنی کارروائی ڈال دی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر چیزل شاہ اور بلڈنگ انسپکٹر محسن اور رضوان نے جعلی ڈیمالیشن ٹیم استعمال کی اور 2 سے زائد غیر قانونی بلڈنگ سے بھاری بھتہ وصول کیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 23؍اپریل کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر لکھنئو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے پلاٹ نمبر ایف 52 سیکٹر 31...
      بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا،آئی ایس پی آر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اہم کارروائی کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)...
      وفاق میں ہم پیپلزپارٹی کے اتحادی ہیں چاہے انہوں نے وزارت لی ہو یا نہ ہو، فاروق ستار 10، 15ارب سے کراچی کے لیے کچھ نہیں ہوتا، وفاق کو حصہ بڑھانا چاہیے ، صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے ۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ...
    راولپنڈی: سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ ماہ رنگ بلوچ کی حمایت پر خاتون وکیل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف سائبر کرائم اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی سکیشن 9، 10 اور 26-A کے تحت مقدمہ سرکار کی جانب سے سائبر کرائم کے آفیسر انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس مین تحریر ہے کہ ماہ رنگ بلوچ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فورتھ شیڈول پر ہے ۔
    ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی...
    سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات کےلیے تیار ہے۔مانچسٹر میں پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی تقریب سے خطاب میں عارف علوی نے کہا کہ ہم پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کےلیے مذاکرات کے لیے تیار ہے، مذاکرات کےلیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔
    سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادیو نے پہلگام واقعے میں سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی پر پھر سوال اٹھادیا۔لکھنو میں پریس کانفرنس کے دوران اکھیلش یادیو نے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ دہشت گرد ہمارے گھر میں گھسے کیسے؟ انہوں نے پہلگام واقعے میں ہلاک افراد کے ورثا کےلیے حکومت سے فی کس 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیہ کو پاکستان سے جنگ کے خلاف بات کرنا مہنگا پڑگیا اور وہ بیان بدلنے پر مجبور ہوگئے۔کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے نئے بیان میں کہا کہ میرا مطلب یہ تھا کہ جنگ صرف اس وقت ہونی چاہیے جب کوئی اور چارہ باقی نہ رہے۔ اس سے پہلے گذشتہ روز...
    کراچی: حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس مکمل ہوگئے ہیں اور کراچی ایئرپورٹ پر مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کارروائی 29 اپریل کو شروع ہوگی اور اس کے لیے روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق حال ہی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاونٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی،...
    ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کیساتھ معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں ضلع گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 5 سالوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ تحقیقات کے سلسلے میں گریڈ 20 کے ڈائریکٹر چوہدری امین کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ 22-2021 میں مالی بے ضابطگیوں کی نشان دہی سامنے آئی۔ پی اے سی کے مطابق تعلیمی اداروں کے منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے سے کلاسز کا اجرا نہ ہو سکا۔ پی اے سی نے محکمہ ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر پر جامع رپورٹ مرتب کی جائے۔ اپریل 2023...
    مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کے اجلاس میں کینال والا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچا۔پیپلزپارٹی کے وفد میں وقار مہدی، سعید غنی اور دیگر بھی شامل تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،امین الحق اور دیگر...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے خوارجیوں کی پُشت پناہی بھارت کررہا تھا، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ملک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، بھارت نے کوئی بھی حرکت کی تو اس کا جواب ملے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 26 اور 27 مئی کی درمیانی رات کو ہمیں اطلاع ملی کہ خوارج کا ایک بڑا لشکر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا ہے، خوارجی شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے  ٹریپ کرنے کے لیے خوارجیوں کو...
    سٹی42: 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر  54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے:  وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیوز کانفرنس  میں انکشاف  لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے انکشاف کیا ہے کہ  25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر  54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے  لاہور...
    فوٹو اسکرین گریپ فیس بک  سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے  ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ کینالز کا مسئلہ بہت حساس معاملہ ہے، کینال کے مسئلے پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیں بھرپور سپورٹ کیا۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ آج ناصر شاہ...
    پاک بحریہ کی اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک بحریہ نے اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کردیا۔تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔ آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔ آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا، بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس...
    سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اہم کارروائی کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور پھر 26 اور 27 اپریل 2025 کی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی  فورسزنے مؤثر حکمت عملی کے تحت دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل سےدراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 خوارج ہلاک کردیے، ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔   وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت...
    سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، افغانستان سے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 54خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے ملک میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔اہم کارروائی کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور پھر 26 اور 27 اپریل 2025 کی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔ بیان کے مطابق...
    ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ ناصر حسین شاہ نے علی خورشیدی کے ذریعے ایم کیو ایم کی قیادت سے حمایت کی درخواست کی تھی، پیپلز پارٹی کی درخواست پر ایم کیو ایم کی طرف سے انھیں مثبت جواب آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ناصر شاہ نے علی خورشیدی کے ذریعے ایم کیو ایم کی قیادت سے حمایت کی درخواست کی تھی۔ ذرائع پی پی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی  فورسز نے 25/26 اور 26/27 اپریل 2025 کی درمیانی شب پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا ،اور شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں تلاش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی  دستوں نے مؤثر طریقے سے خوارج  کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 54 خوارج کو جہنم  واصل کر دیا ۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔  مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباء کیخلاف انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد,  "ہندو رکھشک دل" کی جانب...
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 54 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سرحد سے دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس بتاتی ہیں کہ خوارج کا یہ گروپ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایما پر پاکستان کے...
    پاک بحریہ نے اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کردیا۔  تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔ آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔ بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔   پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پیٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔  تازہ ترین سیٹلائٹ انٹیلی جنس 26 اپریل 2025 کو لی گئی تصاویر کے مطابق، آئی این ایس وکرانت کاروار بندرگاہ پر دوبارہ لنگر انداز ہوچکا ہے۔  23 اپریل...
     کلیم اختر :  کمپنی ٹیشن کمیشن نے آن لائن مارکیٹ میں غیر مسابقتی طرز عمل کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ ڈیجیٹل مارکیٹ پلیٹ فارم پر گمراہ کن مارکیٹنگ کیخلاف باقاعدہ عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،آن لائن مارکیٹ میں صارفین کو درست معلومات فراہم کیلئے گائیڈ لائنز و بہتر معیارات قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ آن لائن اشہارات میں بھی شفافیت کو بہتر بنانے اور صارفین کے تحفظ کیلئے رہنما اصول مرتب ہونگے،الیکٹرک گاڑیوں، بائیکس سمیت دیگر ضروریاتِ  اشیا کے بارے اشتہارات میں کیے جانیوالے دعوؤں کی نگرانی ہوگی۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے “ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور...
    ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین...
    1912 میں ڈوبنے والے مشہور ٹائٹینک جہاز کے مسافر کی طرف سے لکھے گئے خط کو 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا ہے۔ یہ خط 10 اپریل 1912 کو جہاز کی نیویارک روانگی کے وقت آرکیبالڈ گریسی نامی فرسٹ کلاس مسافر کی طرف سے ایک جاننے والے کو لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا یہ ایک اچھا جہاز ہے تاہم میں اس کے بارے میں رائے قائم کرنے میں سفر کے اختتام تک انتظار کروں گا۔ تاہم روانگی کے 4 دن بعد جب جہاز آئس برگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تو گریسی نامی اس مسافر نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ایک الٹے ہوئے لائف بوٹ پر چڑھ گیا۔ انہیں بعد...
    بھارت نے پاکستان مینز ہاکی ٹیم کو ایشیاکپ 2025 کیلئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، یہ ٹورنامنٹ 2026 ہاکی ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کا اہم ذریعہ تھا۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم بھارتی حکام اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ ادھر پاکستان نے ابتک ٹورنامنٹ کے شیڈول سے متعلق شکایت درج نہیں کروائی ہے، اگر پاکستان درست انداز میں موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا تو ہوسکتا ہے ایونٹ...
    بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت نےکشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرےگا۔ تاہم بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو مناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے روسی نشریاتی ادارے RT کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق حکمرانوں کے 1980 کی دہائی کے آخر میں سوویت افغان جنگ میں شامل ہونے اور مغرب کی جانب سے جہادیوں کو تربیت دینے اور ان کی ترغیب دینے کا ایک پلیٹ فارم بننے کے فیصلوں کو...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی کے اثرات برطانیہ میں بھی پہنچ گئے، بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کے خلاف برطانیہ میں پاکستان اور آزاد کشمیر سے متعلق کمیونٹی نے کاؤنٹر مظاہرے کا اہتمام کیا، پاکستانیوں اور برطانوی کشمیری کمیونٹی نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت اور یکجہتی کا مظاہرے سے جواب دیا۔ پاکستانی اور کشمیری مظاہرین جو لندن، لوٹن اور بعض دیگر جگہوں سے لندن پہنچے تھے، انہوں نے ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر بھارت کی آبی جارحیت، کشمیری عوام پر مظالم...
    کینیڈا کے انتخابات کی پولنگ 28 اپریل کو ہوگی لیکن 7.3 ملین کینیڈین ووٹرز پہلے ووٹ ڈالنے کی رعایت سے فائدہ اٹھا کر پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ الیکشن کے بارے میں تازہ سروے اور پول یہ بتا رہے ہیں کہ لبرل اور کنزرویٹو پارٹیوں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہے اور لبرل 42 اور کنزرویٹو 39، 162 تا 204 نشستوں کے درمیان حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور وزیراعظم مارک کارنی ہوں گے جکہ این ڈی پی نامی پارٹی کی نشستوں میں مزید کمی آئے گی۔ لبرل پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایڈمُ وان کورڈین ( Adam Vankoeverden) نے جنگ/ دی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جی 7 ملک کینیڈا میں تمام کینڈینز کی ترقی...
    روسی تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ٹیموفے بورداچیو نے کہا ہے کہ امریکا اب یورپ مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا اور ووٹرز کی طرف سے بین الاقوامی معاملات میں مداخلتوں کو کم کرکے قومی مسائل ہر توجہ دینے پر زور نے امریکا کو یورپ سے توجہ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین سے متعلق روس کی پوزیشن کو بہتر انداز میں سمجھنے لگا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پہیٹر ہیگزیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے یورپ کی سیکیورٹی کی ضمانت دینے کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ دونوں باتیں امریکی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دھرتی کے دو بہادر سپوت لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان جام شہادت نوش کرگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 سال...
    مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
    آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی  مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ دوسری کارروائی...
    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 15  خوارج مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات آپریشنز میں ضلع کرک میں 8، شمالی وزیرستان میں 4 اور جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں 3 خوارج مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان شہید ہو گئے۔28 سال کے لانس نائیک عثمان مہمند شہید...
    سٹی42:   خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی  مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔ یبرپختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات  پر کئے گئے جن میں پندرہ دہشتگرد واصل جہنم ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے ان آپریشنز کے متعلق بتایا کہ ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم  فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران  دھرتی کے دو بہادر سپوت لانس...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تین کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی شب خیبرپختونخوا کے علاقے کرک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں کی گئیں۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کرک میں فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران 8 خوارج دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران چار خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے دو جوانوں لانس نائیک عثمان محمد اور سپاہی عمران خان 26 سال نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید لانس نائیک عثمان خیبرپختونخوا کے ضلع چار سدہ جبکہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کیے گئے آپریشنز کے دوران 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ بیان...
    فوٹو فائل آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے برآمدی مال کے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، ایکسپورٹرز سہولت اسکیم سے فائدہ نہیں پا رہے، ان حالات میں برآمدی ہدف پورا نہیں ہوگا۔لاہور میں چیئرمین نارتھ زون اسد شفیع اور ایکسپوٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کامران ارشد نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی ملاقات بھی ہڑتال ختم نہیں کرواسکی، 120 سپننگ ملز اور 100 جننگ ملیں بند ہوچکی ہیں 90 دن کے ریلیف ٹیرف میں مال پہنچنا چاہیے تھا۔ چیئرمین آپٹما نارتھ زون اسد شفیع...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی، جہاں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عثمان...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیراعلٰی کرناٹک کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔ جنگ مخالف بیان پر بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کرناٹک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارت کے ریاستی حکمرانوں نے بھی مودی کی پالیسی کو مسترد کر دیا ہے، بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے حق میں نہیں ہیں، پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔ مودی کی پالیسی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سدارامیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنگ مخالف بیان دینے پر بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کرناٹک سدار امیا...
    آئی سی سی ایونٹس میں پاک-بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو الگ الگ گروپ میں رکھنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔کھیلوں کی معروف ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو ایک خط لکھا ہے۔گردش گردہ خبروں...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی معطلی پر اپنی رائے کابینہ کو دے گا، وزیر اعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی...
    بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بھی مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کو بھارت کی سکیورٹی ناکامی قرار دے دیا۔ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔ تاہم ہندو انتہا پسند مودی سرکار کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکومتی مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الٹا مودی سرکار سے سوالات پوچھے کہ بتایا جائے کہ سکیورٹی کیوں ناکام ہوئی؟ وزیر داخلہ امیت شاہ کب استعفیٰ...
    وزیرآباد میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی میں فائرنگ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ 3 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کی گئی تھی، جس کا فیصلہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سنادیا۔ لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ سے عمران خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما زخمی حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ مارا گیا، جس کے بعد ایک گولی بھی چلائی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم نوید احمد کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔خیال رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کے دوران کنٹینر پر موجود بانی پی ٹی آئی زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد لانگ مارچ میں...
    گزشتہ سال کامیاب اردو فلم نایاب ریلیز کرنے والے ادارے کینیز گروپ نے چار ایکڑ رقبے پر محیط کینیز میڈیا سٹی کےقیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔ کینیز گروپ نے میڈیا سٹی کے قیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کرکے سابقہ کاراووڈ اسٹوڈیو کے زیادہ تر حصص اور انتظامی اختیارات حاصل کرلیے ہیں، جہاں 4 وسیع لے آؤٹ، ساؤنڈ اسٹیج، میک اپ روم اور سہولیات جبکہ بیرونی عکس بندی کےلیے جگہ موجود ہے۔ کینیز اپنے ذیلی ادارے کے ذریعے جدید کیمروں کو کرایہ پر دینے کا تجربہ رکھتا ہے۔ کینیز گروپ کا نشاط منزل پر اپنے احاطے میں جدید سہولیات سے مزیّن پروڈکشن، میوزک کمپوزیشن اور دیگر خدمات کے ذریعے حالیہ میڈیا سٹی سے سوشل میڈیا میں اپنی موجودگی...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم  2 دفعات کے تحت عمر قید اور جرمانے  کی سزا سنا دی ہے۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news...
    طلباء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور مظلوم فلسطینی عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ریلی کے دوران پرامن انداز میں طلباء نے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز ٹیکنو سٹی سے ہوا جو آئی آئی چندریگر روڈ تک جاری رہی۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی...
    وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 40 ہزار دہشت گردوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت لائی۔ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو یہاں لانے کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا: شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔ اویس لغاری نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان کے مسلئے پر کردار ادا کیا، بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات...
    علی ساہی:صوبےمیں مزید 16اضلاع میں نئےسمارٹ سیف سٹیزکاپہلےمرحلےمیں آغاز، مختلف اضلاع میں سمارٹ سیف سٹیز نے کام شروع کر دیا ہے۔سمارٹ سیف سٹیزمیں تعینات ہونیوالے16ایس پیزکیلئےگاڑیاں خریدنےکی منظوری دے دی گئی، کابینہ اجلاس میں سمارٹ سیف سٹیز میں تعینات ایس پیز کیلئےگاڑیاں خریدنے کی منظوری دی گئی۔نئے سمارٹ سیف سٹیز گجرات، اٹک ، جہلم ، سیالکوٹ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ،مری ، جھنگ، ساہیوال، رحیم یار خان ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان ، میانوالی ، بہاولپور، ملتان اور سرگودھا شامل ہیں۔6گاڑیاں ورکنگ کرنیوالے سمارٹ سیف سٹیز راولپنڈی ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں تعینات ایس پیز کیلئے درکار ہیں، 1500سی سی ایک گاڑی کی قیمت 65لاکھ 92ہزار ، 1600سی سی گاڑی کی قیمت 69لاکھ 98ہزار ہے۔  گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو...