2026-07-24@16:20:13 GMT
تلاش کی گنتی: 4230

«بنائی تھی»:

(نئی خبر)
    اداکارہ سیما سجدیہہ نے کئی برسوں بعد اپنے سابق شوہر سہیل خان سے علیحدگی کی اصل وجوہات پر پہلی بار کھل کر بات کی اور بتایا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی کس طرح بدل گئی۔ سیما اور سہیل خان نے 1998 میں شادی کی تھی اور 2022 میں اپنی راہیں جدا کر لیں۔ ان کے دو بیٹے ہیں، نیروان اور یوہان، جن کی پرورش دونوں والدین مل کر کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں سیما نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں شادی کے وقت بہت کم عمر تھے اور زندگی کے بدلتے مراحل اور ذمہ داریوں کو مکمل طور پر سمجھ نہیں پائے تھے۔ انہوں نے بتایا: جب ہماری شادی ہوئی تو میں...
    انعام النبی نے کہا کہ پارٹی اسے ایک اہم قدم مانتی ہے کہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لوگ پارلیمنٹ کے اندر ان کی جمہوری آواز سے محروم نہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ایک عدالت نے بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینیئر شیخ رشید کو پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) نے اس عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ واضح رہے کہ بجٹ سیشن 28 جنوری سے شروع ہوگا اور ایک وقفے کے ساتھ دو اپریل تک جاری رہے گا۔ بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 28 جنوری سے 13 فروری تک جاری رہے گا اور اس کے بعد دوسرا مرحلہ 9 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہے گا۔...
    وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے فی الحال یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ حادثہ تھا یا کسی نے جان بوجھ کر آگ لگائی۔ ان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم نے کبھی بھی 18ویں آئینی ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مگر بدقسمتی سے ہم خود کو اس رفتار کے مطابق ہم آہنگ نہیں کر سکے۔ وفاقی وزیر نے سندھ کی سیاسی...
    گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ میری دکان بیسمنٹ میں تھی جس میں بعد میں آگ لگی، میں دکان پر تھی عام دنوں کی بہ نسبت ہفتے کی رات کو بہت رش ہوتا ہے، دو ایونٹس عید اور شادیوں کے آرہے تھے تو لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ تھوڑا تھوڑا کرکے سامان جمع کررہے تھے، کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو گل پلازہ نہیں جاتا ہو سب کو معلوم ہے کہ وہاں پر کتنی قیمتی چیزیں ملتی ہیں جو مناسب قیمت پر مل جاتی ہیں۔دکان کی مالک خاتون نے بتایا کہ جب گل پلازہ...
    معروف فرانسیسی ٹی وی اسٹار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ سوشل میڈیا پر فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری کی ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ اداکار ڈیلن تھیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ خانہ کعبہ کے سامنے اپنی والدہ کے ماتھے کو چومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔   View this post on Instagram   Shared post on Time Iframe code generator رپورٹس کے مطابق ڈیلین تھیری اور ان کی والدہ چند ماہ قبل دائرہ اسلام میں داخل ہوئے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا، اس حوالے سے زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحتی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل تھے تاہم تکنیکی مسئلہ حل ہوگیا تھا جس کے بعد چینل آپریشنل ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی، تقاریر قومی اسمبلی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ چینل کی بندش کے حوالے سے من گھڑت خبر چلائی گئیں اور خبر نشر یا شائع کرنے سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یا ترجمان کا مؤقف نہیں لیا گیا۔ ...
    کراچی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوس ناک واقعے کا سارا ملبہ پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی پر ڈال دیا۔ سندھ کے سينئر وزير اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ جیسے افسوسناک قومی سانحے کو چند سیاسی جماعتیں سیاست کی نذر کر رہی ہیں،  لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کے بجائے عوام کی تکلیف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔  ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گل پلازہ کی تعمیر، منظوری اور قانونی معاملات ایسے ادوار میں ہوئے جب سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا، یہ...
    حیدرآباد سکھر موٹروے کب تعمیر ہوگی؟ وفاقی حکومت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 465 بلین روپے لاہور بہاولپور موٹر وے کی دوبارہ تعمیرکے لیے منتقل کر رہی ہے۔ یہ اقدام Federal Fiscal Dues کی واضح خلاف ورزی ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نوید قمر اور شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران علیحدہ علیحدہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر کے ایوان کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کروائی تو پھر واضح ہوگیا کہ وفاق اپنے اتحادیوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کا روا دار نہیں ہے۔ وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلزپارٹی کے اراکین نے اس مسئلے کی جانب توجہ اس وقت مبذول کروائی جب وفاقی وزراء کو صدرکی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجراء پر شرمندگی کا...
    بھارتی ریاست راجستھان کی ایک جیل کی سلاخوں کے پیچھے قتل کے سزا یافتہ قیدیوں کے درمیان پروان پڑھنے والی محبت کی انوکھی کہانی نے جنم لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے سنگین جرم میں قید کاٹنے والی پریا عرف نیہا سیٹھ کو جیل میں ایک اور قتل کے مجرم ہنومان پرساد سے محبت ہوگئی۔ یہ محبت جو پہلے دوستی تک محدود تھی۔ جیل میں اتنی مقبولیت پائی تھی کہ عملے کو بھی ہار ماننی پڑی تھی۔ دونوں مجرم شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے تھے۔ جس کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا اور عدالت نے بھی دونوں قیدیوں کی محبت کو دیکھتے ہوئے شادی کے لیے 15 روزہ ایمرجنسی پیرول پر رہا کردیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو...
    برٹش کولمبیا میں چڑھائی کرنے والوں کے لیے ایک معروف اور پسندیدہ گرینائٹ چٹان غائب ہو گئی تھی، جو حال ہی میں کیلیفورنیا میں 1700 میل دور ایک مقام پر دوبارہ مل گئی۔ یہ چٹان، جسے چڑھائی کرنے والے پورٹیبل کے نام سے جانتے تھے، کئی سالوں تک اسکوامش میں سپر فلائی بولڈر کے نیچے ایک مخصوص جگہ پر رکھی رہتی تھی اور توازن اور گرفت کی مشق کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: اٹلی، دلکش پہاڑی سلسلے کی چٹانیں اور چوٹیاں گرنے سے ماہرین کو تشویش چٹان اچانک اپنی جگہ سے غائب ہو گئی تھی اور اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، لیکن حال ہی میں ریڈٹ پر پوسٹس میں یہ اشارہ ملا کہ یہ آئرن مین...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار آغا علی نے دوسری شادی سے متعلق منصوبوں سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں معروف اداکار نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ شادی کے تصور سے وقتی طور پر دوری اختیار کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا اللّٰہ سب کو خوش رکھے۔ اگر شادی کامیاب ہو جائے تو یہ سب سے خوبصورت چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو محبت کرنے والے ساتھیوں سے بہتر کچھ نہیں۔ تاہم یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض لوگ کچھ عرصہ خوشی سے ساتھ رہتے ہیں اور پھر علیحدہ ہو جاتے...
    لاہور (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات ان کی زندگی کا ایک غیرمعمولی اور روحانی تجربہ تھا، جو کسی غیبی مدد سے کم نہیں۔ ایک برطانوی نجی چینل کے خصوصی انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملنا جیسے ان کی منزل تھی۔ اے آر رحمان نے بتایا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ گانا ریکارڈ کروایا، تاہم افسوسناک طور پر وہ ریکارڈنگ کے صرف...
    کراچی کے المناک گل پلازہ سانحے کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے لاشوں کے بجائے ہڈیاں ملنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سینئر فائر آفیسر ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا، جبکہ عمارت کا اسٹرکچر شدید متاثر ہوچکا ہے اور اب صرف سرچنگ کا عمل باقی رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمارت کی چھت پر موجود ڈیزل ٹینک کو اتارتے وقت آگ لگی تھی جسے قابو میں کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کے مطابق سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور اسے آج مکمل کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے 22 جنوری 2025 کو اپنی شادی کی 21ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد ڈیووس، سوئٹزرلینڈ سے واشنگٹن ڈی سی واپس روانہ ہو رہے ہیں اور انہوں نے سالگرہ کے موقع پر خاتونِ اول کے ساتھ عشائیہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فرحان سعید نے شادی کی 9ویں سالگرہ پر عروہ حسین کے لیے گانا ریلیز کردیا ڈونلڈ ٹرمپ، جو امریکا کے 45ویں اور 47ویں صدر ہیں، نے 1998 میں نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ماڈل میلانیا کناس سے ملاقات کی تھی۔ دونوں...
    امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کی دیرینہ دوست بلیک لائیولی کے پیغامات منظر عام پر آنے کے بعد دوستی میں اختلافات بے نقاب ہوگئے۔  رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور بلیک لائیولی کی دوستی اس وقت کمزور ہونا شروع ہو گئی تھی جب عوام کو اس تنازع کا علم نہیں تھا۔ بلیک لائیولی کی جسٹن بالڈونی کے خلاف جاری مقدمے میں حال ہی میں سامنے آنے والی قانونی دستاویزات منظرِ عام پر آئیں جس میں دونوں دوستوں کے درمیان ہونے والے مبینہ ٹیکسٹ پیغامات شامل ہیں۔ ایک پیغام میں بلیک لائیولی نے لکھا ہے کہ ’پوچھنے کی کوئی خاص وجہ نہیں، لیکن نہ جانے کیوں مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ مجھے پوچھ لینا چاہیے، کیا سب ٹھیک ہے‘؟ پیغام میں...
    یہ نومبر1967کی ایک یخ بستہ شام تھی۔ نیویارک7ویں ایونیو پر واقع 52اسٹریٹ کے کارنر پر ایک موہوم سی جلتی اسٹریٹ لائٹ کے نیچے ایک عجیب واقع رونما ہونے والا تھا۔رات گہری ہو چلی تھی۔کارنر پر ایک آٹھ سالہ بچی کافی کا ایک خالی ڈبہ سامنے رکھے اس امید پر گا رہی تھی کہ اسے کچھ مل جائے۔مسلسل فاقوں نے اس بچی کا جسم کھا لیا تھا۔اس کی شکل و صورت تو اچھی تھی لیکن ہڈیوں کا ڈھانچہ لگتی تھی۔ اس کے والدین نہیں تھے اور کوئی دیکھ بھال کرنے والا رشتے دار بھی نہیں تھا۔اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا،ہاں اس کی آواز اچھی تھی۔وہ نیو یارک کی اس ٹھٹھرتی رات ایک ایسے کوٹ میں ملبوس تھی جو اس...
    کراچی: گل پلازہ کی بیسمنٹ میں کاروبار کرنے والی ماں اور بیٹی نے خوف ناک آگ لگنے کے بدترین واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا جنہوں نے 20 منٹ میں اپنی 20 سال کی جمع پونجی اپنی آنکھوں کے سامنے شعلوں کی نذر ہوتے دیکھی۔ ایکسپریس نیوز کو گل پلازہ کی بیسمنٹ میں گارمنٹس کا کاروبار کرنے والی یاسمین اور ان کی بیٹی عائشہ نے بتایا کہ ہماری 20 سال کی جمع پونجی 20 منٹ میں جلتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے، گل پلازہ 10 سے 12 منٹ میں 80 فیصد سے زائد شعلوں کی لپٹ میں تھا جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ یاسمین نے بتایا کہ وہ رات سوا نو بجے گھر سے دکان آئی...
    فوٹو: آئی این پی  سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ گل پلازا مارکیٹ ایسوسی ایشن مینٹیننس کی مد میں ماہانہ سوا کروڑ روپے لیتی تھی۔تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ فی اسکوائر فٹ مینٹیننس 245 روپے مقرر تھی، اتنی بھاری رقم کے باوجود انتظامات نہ ہونے پر مارکیٹ ایسوسی ایشن جواب دے۔ادھر تکنیکی کمیٹی نے گل پلازا کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اسے مکمل گرانے کی سفارش کردی۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے گل پلازا کو مخدوش قرار دیتے ہوئے مکمل گرانے کی سفارش کردیکمیٹی نے سفارش کی کہ گل پلازا کو ریسکیو آپریشن کے بعد گرا دیا جائے، گل پلازا 8124 گز اور 1102 دکانوں پر مشتمل پلازا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل...
    ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جامعہ کراچی کی زمین پر بغیر اجازت چلنے والے پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی این او سی منسوخی کے بعد کی گئی، کیونکہ پیٹرول پمپ نے حکومتی اجازت کے بغیر دوبارہ کام شروع کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے منگل کو ختم نبوت چوک کے قریب کنیز فاطمہ سوسائٹی سے ملحقہ جامعہ کراچی کی اراضی پر قائم پیٹرول پمپ کی این او سی منسوخ کر دی تھی، تاہم بدھ سے یہاں پیٹرول کی فروخت شروع کر دی گئی، جس سے یونیورسٹی کے اکیڈمک حلقوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے نجی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جیسے ہی...
    کراچی: ڈپٹی کمشنر ایسٹ(شرقی) نے این او سی کی منسوخی کے باوجود جامعہ کراچی کی اراضی پر چلنے والے پیٹرول پمپ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کردیا ہے ۔ یاد ریے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ضلع ایسٹ نے ختم نبوت چوک کے قریب کنیز فاطمہ سوسائٹی سے متصل جامعہ کراچی کی اراضی پر قائم کیے گئے مذکورہ پیٹرول پمپ کی این او سی منگل کو منسوخ کردی تھی۔ تاہم اس کے باوجود بدھ سے پیٹرول پمپ کو فعال کرکے یہاں سے پیٹرول کی فروخت شروع کردی گئی تھی جس سے جامعہ کراچی کے اکیڈمک حلقے میں ایک تشویش پائی جاتی تھی۔ "ایکسپریس" کے رابطہ کرنے پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ...
    امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور ان کی دیرینہ دوست بلیک لائیولی کے درمیان پیغامات منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کی دوستی میں پیدا شدہ اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، یہ دوستی اس وقت کمزور ہونا شروع ہوئی تھی جب عوام کو اس تنازع کا علم نہیں تھا۔ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب بلیک لائیولی کے جسٹن بالڈونی کے خلاف کیس کی قانونی دستاویزات میں دونوں دوستوں کے مبینہ ٹیکسٹ پیغامات شامل تھے۔ ایک پیغام میں بلیک لائیولی نے لکھا: پوچھنے کی کوئی خاص وجہ نہیں، لیکن نہ جانے کیوں مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ مجھے پوچھ لینا چاہیے، کیا سب ٹھیک ہے؟” انہوں نے مزید کہا:”مجھے لگتا ہے میں ایک...
    اسلام ٹائمز: امام خمینیؒ کا مؤقف اس حوالے سے نہایت واضح اور دو ٹوک تھا۔ آپؒ نے بارہا فرمایا کہ اسلامی انقلاب خالص اسلامی ہے اور کسی لادینی نظریے کے ساتھ اس کا کوئی سمجھوتہ نہیں۔ مارکسزم اور کمیونزم کو آپؒ نے اسلامی معاشرے کے لیے فکری طور پر خطرناک قرار دیا۔ یہ بیانات محض وقتی سیاسی حکمتِ عملی نہیں تھے بلکہ انقلاب کی نظریاتی روح کی ترجمانی کرتے تھے۔ تحریر: سید انجم رضا ایران کا اسلامی انقلاب بیسویں صدی کی تاریخ کا وہ عظیم اور منفرد واقعہ ہے جس نے نہ صرف ایک صدیوں پر محیط بادشاہی نظام کا خاتمہ کیا بلکہ عالمی استکبار، استعمار اور لادینی نظریات کو بھی ایک واضح چیلنج دیا۔ اس انقلاب کی کامیابی...
    سویڈن میں معذور افراد کے حقوق کی سرگرم پاکستانی کارکن تنزیلہ خان کو بس میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ ایک خاتون مسافر نے ان کی وہیل چیئر کی بیٹری کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ وہ دھماکے کا باعث بن سکتی ہے۔ تنزیلہ خان نے اس ناخوشگوار واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون انہیں بس میں سوار ہونے سے منع کر رہی ہے۔ خاتون بار بار یہ دعویٰ کرتی رہی کہ وہیل چیئر کی بیٹری سے آگ لگنے یا دھماکے کا خطرہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وہیل چیئر پر بیٹھی معذور خاتون کی خلا میں کامیاب پرواز ویڈیو میں تنزیلہ خان کو اس صورتحال سے...
    بھوپال (ویب ڈیسک) بھارت میں جائیداد کی خاطر پانچ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن کو عدالت نے سزا سنا دی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی ضلعی عدالت نے طلاق لئے بغیر پانچ شادیاں کرنے والی خاتون کو 2 سال قید بامشقت اور 2000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ متاثرہ شوہر کی شکایت پر تھانہ شاہ جہاں آباد میں درج ایف آئی آر پر ضلعی اور سیشن جج میگھا اگروال نے حکم جاری کیا۔ درخواست گزار نے بیان دیا کہ حسینہ نامی خاتون نے اس کے ساتھ دھوکے سے پانچویں شادی کی جبکہ وہ پہلے ہی چار شادیاں کر چکی تھی اور اس نے یہ بات مجھ سے چھپائے رکھی۔ عدالتی کارروائی...
    گل پلازا تاجر ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کی بجلی احتیاطاً بند کی گئی تھی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بند نہ کرتے تو جو لوگ باہر نکلے وہ بھی نہیں نکل سکتے تھے۔ تنویر پاستا کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ بھی کھلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد سے باہر جانے کے دو راستے بھی کھلے تھے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا میں 55 سے 60 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے، 86 لاپتہ ہیں،...
    گل پلازا تاجر ایسوسی ایشن کے  صدر تنویر پاستا کا کہنا ہے کہ گل پلازا کی بجلی احتیاطاً بند کی گئی تھی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بند نہ کرتے تو جو لوگ باہر نکلے وہ بھی نہیں نکل سکتے تھے۔تنویر پاستا کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ بھی کھلا تھا۔ سانحہ گل پلازہ، CCTV کی مدد سے حکام نے آگ کی ٹائم لائن تیار کرلیکراچی کے گل پلازہ میں سی سی ٹی وی کی مدد سے حکام نے آگ... انہوں نے کہا کہ مسجد سے باہر جانے کے دو راستے بھی کھلے تھے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260122-03-7 یہ جو سنگ ریزوں کے ڈھیر ہیں یہاں موتیوں کی دکان تھی یہ جو چیونٹیاں ہوئیں خیمہ زن یہاں تتلیوں کی اڑان تھیکراچی کا المیہ، گل پلازہ مارکیٹ اب ملبے کا ایسا ہی ڈھیر ہے جہاں قہقہے گونجتے تھے، خوشیاں رقص کرتی تھیں، امیدوں کی خرید وفروخت ہوتی تھی۔ وہاں اب خزائوں کے ڈیرے اور ویرانیوں کے سناٹے ہیں جنہیں چیخیں گہرا کررہی ہیں۔ گل پلازہ آج سسکیوں اور آہ وزاری کا مرکزبن گیا ہے جہاں لوگ اپنے پیاروں کی دید کے منتظر ہیں خواہ وہ جلی ہوئی لاشوں کی شکل میں ہی کیوں نہ ہوں۔ گل پلازہ کے ملبے کے نیچے صرف لاشیں نہیں ہیں سلائی مشینوں پر جھکے ہوئے خواب ہیں، روٹی روزی کی فراہمی...
    امریکا سے آنے والے مشتبہ پارسلز کی معمول کی اسکیننگ اور جانچ پڑتال کے دوران ایک پارسل سے 370 گرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے تھی، اس پارسل کو شرٹس ظاہر کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ کی کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنا دیں۔ ایف بی آر کے مطابق ںایئر کارگو کنٹرول یونٹ کلکٹریٹ آف کسٹمز (ایئرپورٹ) کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 1.87 کلوگرام چرس برآمد کرلی، جس...
    کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر جل کر خاکستر ہونے والے گل پلازا کے ملبے سے کیش نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق سرچنگ کے دوران ملنے والا بہت سارا کیش متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں ایک دکاندار نے کہا کہ مختلف دکانوں میں موجود لوہے کی درازوں اور لاکرز سے رقومات نکل رہی ہیں۔ ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے کہا کہ متاثرین کی ایک چیز امانت ہے۔  انہوں نے بتایا کہ گل پلازا کا ملبہ لے کر نکلنے والے دو ڈمپر غائب ہوگئے۔ جلد پتہ لگالیں گے۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے دو ڈمپروں کے غائب ہونے کی خبر کو مسترد کردیا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ تعلقات قدرے سرد مہری کا شکار ہیں جس کا بدلہ انھوں نے ورلڈ اکنامک فورم میں دلچسپ طنز کرکے لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دھوپ والی عینک پر طنزیہ تبصرہ نے سوشل میڈیا میں کافی توجہ حاصل کرلی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایمانوئل میکرون کی اوی ایٹر اسٹائل سن گلاسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کل اسے دیکھا، وہ ’’خوبصورت سن گلاسز‘‘ پہنے ہوئے تھے لیکن پھر کیا ہوا؟ ان کے الفاظ اور ادائیگی میں ہلکی پھلکی طنز بھی شامل تھی جس پر فورم میں بیٹھے واقفان حال لوگ بھی مسکرا اُٹھے۔ خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے یہ چمشہ پہن کر فورم سے...
    وقاص عظیم  :نجکاری کمیشن نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین کی ترقیوں اور ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کی درخواست منظور کر لی ۔  ذرائع کے مطابق آئیسکو کے 239 ملازمین کو مختلف کیٹیگریز میں ترقی اور ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کی اجازت دی گئی ہے۔ مختلف کٹیگریز کے ملازمین کی ترقی اورٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کی درخواست تھی، ترقیوں وٹائم اسکیل اپ گریڈیشن پر اخراجات کا سالانہ تخمینہ تقریبا85لاکھ روپے ہے۔ پاور ڈویژن نے آئیسکوملازمین کی ترقیوں سےمتعلق نجکاری کمیشن کوخط لکھا تھا،نجکاری کمیشن نے نجکاری فہرست میں شامل ڈسکوزمیں تعیناتیوں،ترقیوں پر پابندی لگائی تھی۔ منکی پاکس کا خطرہ سنگین ؛ مزید مریض ہسپتال پہنچ گئے واضح رہے کہ اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نجکاری کے پہلے مرحلے...
    21 جنوری 1990 کو مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والا سانحہ گاؤکدل پل کشمیری تاریخ کے المناک اور خونی واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وادیٔ کشمیر میں 1989 کے اواخر سے ایک وسیع مگر پُرامن عوامی تحریک جاری تھی۔ رپورٹس کے مطابق 19 جنوری 1990 کے بعد وادی میں انتظامی ڈھانچے کو سخت سکیورٹی اقدامات میں بدل دیا گیا، کرفیو نافذ ہوا اور شہری آزادیوں پر شدید پابندیاں عائد کی گئیں۔ انہی حالات کے تناظر میں 21 جنوری کو سری نگر میں ہزاروں نہتے شہری پُرامن جلوس کی صورت میں سڑکوں پر نکلے۔ عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین غیر مسلح تھے اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار نہیں بلکہ سیاسی اور شہری مطالبات...
    جنگ بندی کے بعد پہلا بڑا اقدام: اسرائیل کا جنوبی غزہ میں فلسطینیوں کو انخلا کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز اسرائیلی فوج نے اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار جنوبی غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں اور خیمہ بستیوں سے نکلنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ احکامات خان یونس کے مشرقی علاقے بنی سہیلہ میں دیے گئے، جہاں درجنوں خاندان مقیم تھے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق پیر کے روز الرقیب محلے میں خیموں اور جزوی طور پر تباہ گھروں میں رہنے والے خاندانوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے پمفلٹس گرائے گئے۔ پمفلٹس میں عربی، عبرانی اور انگریزی زبان میں لکھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عامر کے گھر اب شادی کے شادیانے نہیں ہیں بلکہ موت کا سوگ طاری ہے۔ عامر کی شادی عید کی بعد طے تھی لیکن گل پلازہ کی آگ نے اس کی جان لے لی، نبیل اپنی بیوی بچوں کے ساتھ گل پلازہ خریداری کے لیے آیا تھا نہ جانے کتنے ارمان ہوں گے اس کے بچوں کے دلوں میں نبیل اور اس کی بیوی کے دلوں میں… کون کون سے کھلونے لینے ہیں! گھر کی کیا کیا چیز لے لینی ہے؟ گھر کو سجانے کے لیے کون کون سی آرائشی چیزیں خریدنی ہیں؟ وہ اور اس کی بیوی سوچ رہے ہوں گے؛ وہاں آنے سے پہلے لیکن انہیں کیا پتا تھا۔ حکومت کی طرف سے تو بیان آگیا...
    کراچی کے تاریخی گل پلازہ میں آتشزدگی کے سانحے نے نہ صرف شہریوں بلکہ پورے پاکستان کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ ہفتے کے اختتام پر جب شعلوں میں گھری عمارت کی تصاویر موبائل اسکرینز اور ٹی وی چینلز پر سامنے آئیں تو ہر طرف افسوس اور بے یقینی کی کیفیت تھی۔  اس سانحے پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’گل پلازہ میں جو ہوا وہ تباہ کن ہے۔ جانیں اس طرح ضائع ہوئیں جو کبھی نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں تھا، یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کس طرح لاپرواہی،...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک طویل عرصے سے زیرِ سماعت قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پندرہ برس بعد نامزد ملزم کو تمام الزامات سے بری کر دیا اور اس کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سنایا، جس میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے، عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اور مقدمے میں شکوک و شبہات کی گنجائش واضح طور پر موجود ہے۔ عدالت نے اس مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کا 29 نومبر 2017 کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلوں...
    پاکستان کی مینز فٹسال ٹیم نے نیپال کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ ڈرا کردیا۔ تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں نیپال کے خلاف سخت مقابلہ کیا۔ ایک مرحلے پر نیپال کو 0-3 کی برتری حاصل تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ 4-4 گول سے برابر کردیا۔ Pakistan ???????? vs Nepal ???????? | Full Time: 4–4 this team showed what wearing the Pakistan badge truly means. Conceding three early goals didn’t silence them; it ignited something stronger. The comeback to 4–4 was built on unity, hunger, and relentless effort ????????⚽ pic.twitter.com/301fN5NQBl — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) January 20, 2026 اس...
      سینیٹ کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے خطاب کرتے ہوئے ایوان کے اندر مثبت پارلیمانی ماحول کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور انتخابی عمل، ووٹ کے احترام اور ماضی کے سیاسی تجربات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ رانا ثنا اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج چیئرمین سینیٹ کے دفتر میں ملاقاتوں اور مشاورت کے دوران جو خوشگوار اور سنجیدہ ماحول قائم ہوا، اس کا تسلسل ایوان کے اندر بھی برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اختلافِ رائے کے باوجود پارلیمانی روایات اور باہمی احترام کو مقدم رکھا جائے تاکہ ایوان کی کارروائی مؤثر انداز میں آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے احترام اور عوامی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی، ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے، سب جانتے ہیں سوات سے سینکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا، دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، حکومت خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔  خیبرپختونخوا،  تیل و گیس ذخائر...
    سٹی42: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے سرمایہ بڑھانے کے قوانین میں آسانیاں متعارف کروا دی ہیں۔ اس سے کمپنیوں کو سرمایہ حاصل کرنے میں درپیش مشکلات کم ہوں گی جبکہ سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے معلومات فراہم کرنے کا نظام برقرار رہے گا۔ اس سے قبل رائٹس ایشو کے ذریعے سرمایہ بڑھانے میں مشکلات اس وقت پیدا ہوتی تھیں جب کسی کمپنی پر قرض یا واجب الادا رقم ہوتی تھی، کیونکہ اس صورت میں رائٹس ایشو پر پابندی عائد تھی۔ اس پابندی کے باعث مالی مشکلات میں مبتلا کمپنیوں کے لیے سرمایہ بڑھانا مشکل ہو جاتا تھا۔ کابل: چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ،7 افراد ہلاک اور...
    افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی۔ ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے۔ سب جانتے ہیں سوات سے سیکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا۔ دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔ قومی ورکشاپ میں خیبرپختونخوا کے شرکا سے خطاب وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا ایک انتہائی اہم اور اسٹریٹجک صوبہ ہے، قومی سلامتی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ریاست دہشتگردی کے ناسور کو...
    فائل فوٹو سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ گل پلازا میں 1077 دکانیں تھیں، جس کی اپروول موجود تھی۔جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں بھی مارکیٹ جلنے کے واقعات ہوئے ہیں، ماضی میں بھی مارکیٹیں جلی ہیں، جانی نقصان اتنا نہیں ہوا۔ گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہمتاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک پیاروں کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرین نے ریسکیو ورکرز کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی بھی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے کہا تھا کہ عمارت اور مال جلنے پر ہمیں افسوس نہیں، جانی نقصان پر شدید دکھ ہے،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے 9 جنوری 2017 کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 سال بعد قتل کے 3 ملزمان کو بری کر دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 10 صفحات پر مشتمل بریت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے منیر احمد، ذوالفقار عرف کالا اور نصیر احمد کو قتل کے مقدمے سے بری کر دیا، قتل کا واقعہ 17 دسمبر 2010 کو ضلع لودھراں میں پیش آیا تھا، جہاں غلام سروار کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی ریاست مشی گن میں شدید برفانی طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، جہاں ایک اہم شاہراہ پر 100 سے زائد گاڑیاں خوفناک چین ری ایکشن حادثے کا شکار ہو گئیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں کم از کم 30 بھاری ٹرک بھی شامل تھے، جس کے باعث شاہراہ پر کئی کلومیٹر طویل ٹریفک جام پیدا ہو گیا اور موٹروے کو مکمل طور پر بند کرنا پڑا۔ریسکیو اداروں کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کئی گاڑیاں الٹ گئیں جب کہ متعدد ٹرک جیک نائف کی صورت اختیار کر گئے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹر...
    سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ حادثہ سانحے میں کیسے بدلا؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے کُل 26 داخلی و خارجی دروازے ہیں ، رات دس بجے تمام گیٹ بند کرکے صرف دو دروازے کُھلے رکھے جاتے ہیں۔دکانداروں نے بتایا کہ المناک سانحے کے وقت عمارت میں موجود لوگوں کو معمول کے مطابق 26 میں سے 24 دروازے بند ملے ، کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا اور آگ انتہائی تیزی سے پھیل رہی تھی، پوری مارکیٹ میں دھواں ہی دھواں بھر چکا تھا۔دکانداروں نے بتایا کہ آگ کے وقت بجلی بند تھی، کسی کو کچھ سمجھ آرہا تھا، نہ نظر نہ آ رہا تھا، بھگدڑ مچی ہوئی تھی، دھوئیں کی...
    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کہا ہے کہ گل پلازا کے مالک نے نقشے کے برخلاف 1200 دکانیں تعمیر کیں۔ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ نقشے کے مطابق 1021 دکانوں کی تعمیر کی اجازت تھی، 179 دکانیں منظور شدہ نقشے سے زائد تعمیر ہوئیں، راہداری اور باہر نکلنے کی جگہوں پر دکانیں بنائی گئیں۔ایس بی سی اے کے مطابق 1998 میں گل پلازا کی عمارت میں اضافی منزل تعمیر کی گئیں، پارکنگ ایریا میں دکانیں بنیں اور چھت کو پارکنگ میں بدلا گیا۔نقشے کے مطابق گل پلازا میں بیسمنٹ سمیت تین منزلوں کی اجازت تھی، 2003 میں گل پلازا کی اضافی منزل کو ریگولائز کیا گیا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گل پلازہ کی آگ کوئی اچانک حادثہ نہیں، بلکہ کراچی کے وجود میں دہکتی ہوئی ایک پرانی آگ کا شعلہ تھا۔ یہ شعلے کسی تار کے چھوٹنے کا نتیجہ نہیں، بلکہ سترہ سالہ سیاسی حکمرانی، بلدیاتی مفلوجیت، ریاستی نااہلی اور اجتماعی بے حسی کا دہکتا ہوا اعتراف تھے۔ یہ آگ صرف ایک عمارت تک محدود نہ تھی۔ یہ آگ پورے شہر کے بنیادی ڈھانچے، انتظامیہ کے دعوؤں اور ہمارے اجتماعی ضمیر پر لگی ہوئی تھی۔ گل پلازہ ایک عمارت تھی، مگر جو کچھ وہاں خاکستر ہوا، وہ ریاست پاکستان کا انسانیت اور انصاف کا وہ سارا دعویٰ تھا، جو کاغذوں میں تو چمکتا ہے مگر عملاً بے نام و نشان ہے۔دنیا کے کسی بھی مہذب شہر میں آگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلبدین حکمت یار ایک نرم ہدف ہے اوپر سے آج کل افغانوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا اور بھی آسان ہے اپنے ملک میں طاقتور کے آگے گھگھیانے اور چپ رہنے والے گلبدین کی تضحیک کر رہے ہیں حکمت یار بھی انسان ہے خامیوں سے مبراء نہیں نوے کی دہائی میں ہونے والی خانہ جنگی کا واحد ذمے دار اسے قرار دیکر حقائق سے آنکھیں چرائی جاتی ہیں مسعود ربانی سیاف مجددی اور دوستم اس میں بھرپور طریقے سے شامل تھے اور یہ سارے کے سارے متفق تھے کہ کابل حکمت یار کے حوالے نہیں کرنا ہے اسے بزور طاقت روکنا ہے حالانکہ حکمت یار کا مؤقف یہ تھا کہ کابل کا کنٹرول وہاں موجود تمام مزاحمتی تنظیموں...
    سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان میں ایک نوجوان خاتون کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی نے ماں اور اس کے بچوں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں خاتون کی غیرمعمولی حاضر دماغی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید ٹویوٹا گاڑی غلط طریقے سے پارک ہونے کے باعث ڈھلان پر خود بخود لڑھکنے لگتی ہے۔ گاڑی میں ایک ماں اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھی اور صورتحال تیزی سے خطرناک رخ اختیار کر رہی تھی۔ اسی لمحے عبایا پہنے ایک نوجوان خاتون قریب سے دوڑتی ہوئی گاڑی تک پہنچتی ہے، دروازہ کھولتی ہے...
    بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ پر اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے نام پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، پوسٹ میں اداکار نے ساس ڈمپل کپاڈیا کی شادی کے دن دی گئی نصیحت کو یاد کیا۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور مصنفہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی شادی کے 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔ اکشے کمار کے اس سفر کا آغاز ’چٹ منگنی پٹ بیاہ‘ سے ہوا تھا، جوڑے نے 2001 میں ایک سادہ تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس میں صرف 50 مہمان شریک تھے۔ اکشے اور ٹوئنکل کی شادی کا مقام بھی دیگر مشہور شخصیات کی شادیوں سے مختلف تھی، کیونکہ یہ...
    فوٹو: سوشل میڈیا کراچی میں گل پلازہ کا کمپلیشن پلان اور تعمیراتی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلیں۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق گل پلازہ کی عمارت 1980 کی دہائی میں تعمیر کی گئی تھی، 1998 میں گل پلازہ کی عمارت میں اضافی منزل تعمیر کی گئی تھی۔1998 میں پارکنگ ایریا میں دکانیں بنیں اور چھت کو پارکنگ میں بدلا گیا، 2003 میں گل پلازہ کی اضافی منزل کو ریگولائز کیا گیا تھا۔ سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلانسانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی رقم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی: سید مراد علی شاہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی...
    کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کراچی کے چند ان صف اول کے کاروباری مراکز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں یومیہ بنیادوں پر سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ خریداری کے لیے آتے تھے اور یہاں سے تھوک کا کام بھی ہوتا تھا لیکن بد قسمتی سے چند گھنٹوں میں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ گل پلازہ میں آتشزدگی کی کیا وجوہات ہیں اور کیا اسباب بنے، ان کا تو تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا لیکن چند بے ضابطگیاں تو ہوئیں۔ نقشے کے مطابق جتنی دکانیں بنانے کی اجازت دی گئی اس سے کئی زیادہ دکانیں بنائی گئیں جبکہ خارجی راستوں پر بھی دکانیں بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔...
    انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہا ہے کہ گل پلازہ کے واقعے میں حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی اور متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی اور جانی نقصان تاجروں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ الزامات بھی انہی پر عائد کیے جا رہے ہیں۔ جاوید قریشی نے کہا کہ حکومت کی نااہلی واضح ہے کیونکہ 34 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ناکامی کا کھل کر اعتراف کرے۔ انہوں نے بتایا کہ دیکھ بھال کی مد میں وصول کی جانے والی رقم چوکیداری نظام، مینٹیننس اور جنریٹر کے ڈیزل پر خرچ...
    بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ پر اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے نام پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، پوسٹ میں اداکار نے ساس ڈمپل کپاڈیا کی شادی کے دن دی گئی نصیحت کو یاد کیا۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور مصنفہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی شادی کے 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔         View this post on Instagram                       اکشے کمار کے اس سفر کا آغاز ’چٹ منگنی پٹ بیاہ‘ سے ہوا تھا، جوڑے نے 2001 میں ایک سادہ تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس میں صرف 50 مہمان شریک تھے۔ اکشے اور ٹوئنکل کی شادی...
    انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہا ہے کہ مالی اور جانی نقصان تاجروں کا ہو رہا ہے اور الزام بھی تاجروں کو دیا جا رہا ہے۔پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں 34 گھنٹے میں بھی ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوا، حکومت کو ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کر سکی، مینٹیننس کی رقم چوکیداری سسٹم، مینٹیننس اور جنریٹر کے ڈیزل پر خرچ ہوتی تھی۔ یہ بھی پڑھیے گل پلازا میں آگ کس دکان میں لگی؟ فائر بریگیڈ حکام نے بتادیا کراچی: گل پلازہ کی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری، جاں بحق افراد کی...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی میں ایک ہولناک قتل کا انکشاف ہوا ہے جہاں ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم نے اپنی 35 سالہ ’لائیو اِن پارٹنر‘ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو لوہے کے صندوق میں بند کر کے جلا دیا۔ شواہد مٹانے کے لیے ملزم نے راکھ کو بوریوں میں بھر کر دریا میں بہا دیا، جبکہ باقی ماندہ جلی ہوئی باقیات کو اپنی دوسری بیوی کے گھر منتقل کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کی دوہری زندگی بے نقاب پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم رام سنگھ پریہار دوہری زندگی گزار رہا تھا۔ اس کی 2 شادیاں تھیں، پہلی بیوی جھانسی کے سپری بازار علاقے میں رہتی تھی جبکہ دوسری بیوی گیتا سٹی کوتوالی کے علاقے میں مقیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے حکام کی رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عمارت میں ہنگامی اخراج کے لیے کوئی مناسب راستہ موجود نہیں تھا اور نہ ہی آگ سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ تنگ داخلی اور خارجی راستوں کے باعث فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران شدید تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گل پلازہ کی تعمیر 1995 میں کی گئی تھی، جو ابتدائی طور پر بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل تک محدود تھی۔ تاہم 2003 تک مختلف اوقات میں مزید تین منزلیں تعمیر کی گئیں۔حکام کے مطابق عمارت میں 500 دکانوں کی گنجائش تھی، لیکن وقت کے ساتھ دکانوں...
      کراچی کی فضا میں آج صرف دھواں نہیں، سسکیاں اور ناامیدی بھی رچی ہوئی ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگی آگ تو تھم گئی، لیکن بجھنے والی آگ سے کہیں زیادہ شدید تپش اس ماں اور اس بہن کے دل میں ہے جو اسپتال اور پلازہ کے باہر دیوانہ وار اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت ایک متاثرہ خاتون کی آواز میں چھپا کرب پتھروں کو بھی پگھلا دینے کے لیے کافی ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کے خاندان کے 6 افراد، جن کے چہروں پر شادی کی خریداری کی چمک تھی، آج اسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد کی یونیورسٹی کے حال ہی میں ہونے والے کونووکیشن میں طلبا و طالبات کو اسناد دی گئیں جن میں ایک ماں اور ان کی بیٹی بھی شامل تھیں جنہیں ایک ساتھ ڈگری سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر سعدیہ وحید اور ان کی بیٹی وداد وحید نے باالترتیب انگلش لٹریچر میں پی ایچ ڈی، اور سائیکالوجی کے بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں وداد وحید کو سائیکالوجی کلاس میں اول آنے پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔ڈاکٹر سعدیہ وحید نے انڈپینڈنٹ اردو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت انہوں نے پی ایچ ڈی شروع کی تھی تو ان کی بیٹی کالج میں تھی۔ ’ہماری ٹائم لائن مختلف تھی لیکن آخر میں جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کشمیر میں خزاں کا اپنا ایک علٰیحدہ رنگ ہے، جب چنار کے زرد اور لہو رنگ پتے وادی کی زمین کو رنگ دیتے ہیں ڈل جھیل ہو یا نسیم باغ یا کشمیر کا شالامار باغ جس کو جہانگیر نے 1619 میں اپنی ملکہ نور جہاں کے لیے لگوایا تھا ان سارے باغوں میں چنار کے درخت سارا سال اپنی بہار دکھاتے رہتے ہیں لیکن اس موسم میں ان کا رنگ انوکھا ہوتا ہے جیسے خزاں کے موسم میں وہ عروسی لباس زیب تن کر لیتے ہیں۔ نور جہاں کے لیے جہانگیر نے کافی باغ اور محلات بنوائے لیکن وہ باغ جس میں اس کی آخری ارام گاہ ہے وہ لاہور میں راوی کے کنارے واقع ہے۔ہم نے لاہور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی کے مقام پر پانی کی عدم فراہمی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں اور بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ واٹر ٹینکرز یا فائر بریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کیلیے پانی موجود نہیں تھا جو کہ حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واٹر بورڈ کے حکام نے واقعے کے فوری بعد پانی کی فراہمی شروع کردی تھی اور متعلقہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی...
    پاکستان کے جنوب مشرقی کونے میں واقع تھرپارکر، ایک منفرد اور رنگین علاقہ ہے جو ہر سیاح کو ایک بار لازمی دیکھنا چاہیے۔ آج کل ملک میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے لیکن کچھ دن بعد دن کھل جائیں گے اور تھرپارکر جانے کے لیے یہ دن بہترین ہیں کیوںکہ مئی تا ستمبر اس خطے میں اچھی خاصی گرمی پڑتی ہے۔ ہلکی سردیوں میں نہ صرف موسم خوش گوار ہوتا ہے بلکہ تھر کی اصل خوبصورتی بھی پوری آب و تاب سے سامنے آتی ہے۔  ہم نے بھی گذشتہ سال کے اوائل دسمبر میں دوبارہ تھر دیکھنے کا پروگرام بنایا اور دو ماہ پہلے سے سب دوستوں کو چوکنا کر دیا ورنہ وقت پہ سب بھاگ جاتے ہیں۔  اس...
    کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا کی عمارت کا بڑا حصہ گر گیا، عمارت میں ہنگامی اخراج کی جگہ نہیں تھی اور نہ ہی آگ سے نمٹنے کے لیے انتظامات تھے۔گل پلازا میں لگنےوالی آگ سے متعلق متعلقہ حکام کی رپورٹ کے نکات سامنے آگئے، جس کے مطابق 1995ء میں گل پلازا کی عمارت تعمیر ہوئی تھی، ابتدائی طور پر عمارت بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل تک تھی۔ کراچی: گل پلازہ کی عمارت کا بڑا حصہ گرگیا، 6 افراد جاں بحق، تاحال آگ نہ بجھائی جا سکی سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی...
    تصویر، فیس بک، چیف فائر آفیسر ہمایوں محکمہ فائر بریگیڈ کے اعلیٰ حکام کا موقف ہے کہ گل پلازا کی 1500 سے زائد دکانوں میں بیک وقت آگ بھڑکی۔اعلیٰ حکام کو دی گئی بریفنگ میں فائر چیف آفیسر محمد ہمایوں نے کہا کہ گل پلازا کم و بیش پونے 2 ایکٹر پر مشتمل بازار ہے۔انہوں نے کہا کہ 1500 سے زائد دکانیں تھیں، جن میں بیک وقت آگ بھڑکی ہوئی تھی، آگ پر ابتدائی قابو پانے کے لئے کوئی نظام موجود نہیں تھا۔فائر چیف آفیسر نے مزید کہاکہ آگ بجھانے کے لئے بھی کوئی ایمرجنسی راستے بازار میں موجود نہیں تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ عمارت میں آگ لگنے کی ابتدائی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی، آگ کی اطلاع 10:26...
      نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 103 سالہ بزرگ خاتون آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گئیں۔ تقریب میں شریک لوگ حیران جبکہ اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مہاراشٹر کے ناگپور ضلع کے رامٹیک علاقے میں ایک حیرت انگیز اور خوشی بھرا واقعہ پیش آیا۔ جب فوت شدہ 103 سالہ بزرگ خاتون میں اچانک زندگی کے آثار نمودار ہو گئے۔ 103 سالہ بزرگ خاتون گنگابائی سکھارے کچھ عرصے سے بیمار تھیں اور بستر پر تھیں۔ تاہم ایک روز شام کو ان کے جسم میں حرکت نہ دیکھنے پر گھر والوں نے انہیں مردہ سمجھ لیا۔ اور اگلے روز صبح تک آخری رسومات کی تمام تیاریاں مکمل کر دی...
    کراچی کے گل پلازا میں لگنے والی آگ نے 20 سال کے عامر کی جان لے لی،جس کی شادی عید کے بعد طے تھی ۔ خوشیوں سے بھرے گھر میں آج صرف آنسو اور آہوں کی گونج سنائی دے رہی ہے، سانحہ گل پلازا کے نتیجے میں کئی افراد لاپتا ہیں جن کے اہل خانہ ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ کراچی: گل پلازہ کی عمارت کا بڑا حصہ گرگیا، 6 افراد جاں بحق، تاحال آگ نہ بجھائی جا سکی سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔ 20 سالہ عامر جو گھر کا سب سے چھوٹا اور سب...
      امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک عوامی لائبریری کو اس وقت غیر متوقع حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کتاب تقریباً 46 سال کی تاخیر کے بعد واپس موصول ہوئی، جسے دیکھ کر لائبریری عملہ بھی مسکرا اٹھا۔ یہ بھی پڑھیں:مشہور برطانوی مصنف جیمی اولیور کو اپنی نئی کتاب واپس کیوں لینا پڑی؟ خبر کے مطابق سان ڈیاگو کاؤنٹی لائبریری کی لا میسا برانچ کی منیجر کیسی کولڈوِن نے جنوری کے اوائل میں ایک پیکٹ کھولا تو اس میں شیلا برن فورڈ کی کتاب دی اِنکریڈیبل جرنی موجود تھی، جو مئی 1980 میں واپس کی جانی تھی۔ لائبریری ریکارڈ کے مطابق یہ کتاب تقریباً 46 برس قبل واجب الادا ہو چکی تھی۔ کیسی کولڈوِن نے مقامی میڈیا کو بتایا...
    سعادت حسن منٹو بمبئی (ممبئی) سے ہجرت کرکے لاہور آئے تو ادبی دنیا میں جن شخصیات سے ان کے مراسم استوار ہوئے اور مضبوط تعلق میں ڈھل گئے، ان میں احمد راہی کا نام سرِ فہرست ہے۔ یوں تو راہی منٹو کو اپنے بچپن سے جانتے تھے۔ ان کی تایا زاد بہن منٹو کے خاندان میں بیاہی تھیں۔ ان کے ہاں منٹو کو سعادت کہا جاتا تھا۔ امرتسر کی نسبت تو تھی ہی پھر دونوں اسکول میں سالک صہبائی کے شاگرد رہے تھے۔ یہ نسبت بعد میں مزید توانا ہوئی کہ انہیں ادب کی راہ سالک نے سجھائی تھی۔ پنجابی شاعری کے بعد فلمی گیت احمد راہی کی شناخت کا معروف حوالہ بنے۔ فلم کی دنیا میں انہیں منٹو لے...
    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے اداکاروں کی جانب سے آٹھ گھنٹے کی شفٹ کے مطالبے پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ابتدائی کیریئر کے مشکل دنوں کی کہانی بیان کردی۔ ایک موقع پر گفتگو میں فریدہ جلال نے انکشاف کیا کہ ماضی میں اداکاروں کو آج جیسی سہولیات حاصل نہیں تھیں اور طویل اوقات تک کام کرنا معمول کی بات تھی۔  انہوں نے کہا کہ اس دور میں نہ وینٹی وین ہوتی تھی اور نہ ہی آرام دہ سہولیات، خاص طور پر آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران حالات بہت سخت ہوتے تھے۔ فریدہ جلال کے مطابق ہم بہت طویل اوقات تک کام کرتے تھے اور اسے کوئی بڑی بات نہیں سمجھا جاتا تھا، آؤٹ ڈور...
    منی پور کی کُکی برادری کی ایک 20 سالہ خاتون، جو 2 سال قبل نسلی جھڑپوں کے دوران اغوا اور اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئی تھی، شدید صدمے اور جسمانی زخمیوں کے باعث جاں بحق ہو گئی، جس نے خاندان اور کمیونٹی میں گہرا غم پیدا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ریپ کے ملزم بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ کو ضمانت ملنے پر احتجاج منی پور کی یہ خاتون مئی 2023 میں مییتی اور کُکی برادری کے درمیان ہونے والی نسلی جھڑپوں کے دوران اغوا ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 میں بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں خاتون نے بتایا کہ اسے سفید بولیرو میں اغوا کیا گیا اور کر 3 افراد نے باری...
      کراچی کے تجارتی اور کاروباری منظرنامے میں گل پلازہ کو ایک منفرد مقام حاصل تھا، جو کئی دہائیوں تک سستی، معیاری اور متنوع خریداری کی علامت سمجھا جاتا رہا۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع یہ کثیرالمنزلہ شاپنگ سینٹر نہ صرف عام خریداروں بلکہ چھوٹے تاجروں، ہول سیل خریداروں اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کے لیے بھی ایک مرکزی حیثیت رکھتا تھا۔ حالیہ آتشزدگی کے واقعے کے بعد گل پلازہ کی تاریخی اور تجارتی اہمیت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، کیونکہ یہ عمارت کراچی کی معاشی سرگرمیوں میں ایک اہم ستون تصور کی جاتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ میں آگ لگنے کی وجہ کیا تھی اور اس سے کتنا نقصان ہوا؟ گل...
    کراچی کے مصروف ترین تجارتی علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو ایک بار پھر فائر سیفٹی کے سنگین مسائل کی یاد دلا دی۔ گراؤنڈ فلور سے بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، درجنوں افراد زخمی ہوئے اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، جبکہ عمارت کے گرنے کے خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، دھماکوں کی آوازیں، 2 افراد جاں بحق، 33 زخمی کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع مشہور شاپنگ سینٹر گل پلازہ گزشتہ روز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ثمر ہارون بلور کا کہناتھا کہ کےپی کابینہ نے آپریشن کی منظوری دی تھی، نقل مکانی کے پروسیجر  کیلئے5ارب مختص کیے گئے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور تیراہ کے قبائل میں معاہدہ ہواہے، فی خاندان ماہانہ 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ سماء ٹی وی کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون کا کہناتھا کہ متاثرہ گھروں کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں 85 ہزار لوگ دہشتگردی کا شکار ہوئے، دہشتگردی کو صرف ایک قومیت سے منسلک نہیں کرنا چاہیے، مس مینجمنٹ دیکھنا صوبائی حکومت کا کام ہے، ٹیم ورک کیساتھ کام کرنا چاہتےہیں لیکن یہ...
    سرے، برطانیہ:والدین کے ہاتھوں قتل ہونے والی 10 سالہ سارہ شریف کی موت کی عدالتی تحقیقات (انکوئسٹ) اگلے سال 2027 میں شروع ہوں گی۔ سارہ شریف کو اگست 2023 میں سرے کے علاقے ووکنگ میں گھر سے مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ دسمبر 2024 میں عدالت نے سارہ کے والد عرفان شریف کو کم از کم 40 سال اور سوتیلی والدہ بینش بتول کو 33 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ علاوہ ازیں، سارہ کے چچا فیصل ملک کو 16 سال قید کی سزا دی گئی تھی، انہیں جرم یہ قرار دیا گیا کہ انہوں نے سارہ کی موت کا سبب بنایا یا اسے روکنے میں ناکامی کی۔ جمعہ کو سرے کورونر کورٹ میں ہونے والے پری انکوئسٹ ریویو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان میں ایک منفرد ذہنی صلاحیتوں کی حامل مادہ چمپینزی اے آئی 49 سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔کیوٹو یونیورسٹی کے سینٹر فار دی ایوولیوشنری اوریجنز آف ہیومن بیہیوئیر کے مطابق اے آئی کئی دہائیوں تک جاپان کے تحقیقاتی ادارے میں رہ رہی تھی اور اس کے ذریعے چمپینزی کی ذہنی اور سیکھنے کی صلاحیتوں کا مطالعہ کیا جاتا رہا۔رپورٹس کے مطابق اے آئی کو 1977 میں مغربی افریقا سے جاپان تحقیق کے لیے لایا گیا تھا, تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اے آئی نہ صرف نمبروں اور رنگوں کی پہچان میں ماہر تھی بلکہ اسے پینٹنگ کا بھی شوق تھا۔ محققین نے 18 ماہ کی عمر میں اسے کمپیوٹر سے منسلک ایک خصوصی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حالیہ بغاوت کے تناظر میں امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ ایران پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پرتشدد مظاہروں اور اس بغاوت کے پیچھے امریکی سازش کار تھے اور اس کے نتیجے میں ملک کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سازش میں براہِ راست ملوث تھے اور ایران میں ہونے والے فتنہ انگیز اقدامات کو ہوا دینے والے عناصر کی حمایت کی، امریکہ ایران کی سائنسی...
    ’’ سندھ حکومت کی فسطائیت یاد رہے گی۔ عوام کا راستہ روکا نہیں جاسکتا۔ ‘‘ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے یہ تقریر باغ جناح کے باہر ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ کراچی پولیس نے 11 جنوری کو بغیر اعلان کے جو حکمت عملی اختیارکی تھی، اس کی بناء پر تحریک انصاف باغ جناح پر لوگوں کو جمع نہ کرسکی۔ مزارِ قائد کے اطراف کی سڑکوں کے بند ہونے اور ایم اے جناح روڈ پر جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے استعمال کرنے سے سندھ کی حکومت نے خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو قانون کے مطابق پروٹوکول دینے، وزیر...
    وہ کوئی دوست تھا اچھے دنوںکا جو پچھلی رات سے یاد آرہا ہے ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کمال کی شخصیت تھے۔ان کی بڑی خوبی ایک ایسے مجلسی فرد کی تھی جو خود کو تنہا رکھنے کی بجائے دوستوں کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے حامی تھے۔ وہ ایک بڑی متحرک اور فعال شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے اور ہر وقت کچھ نہ کچھ کرنے کا جنون ، جوش،امنگ اور خواہش ان میں ہمیشہ غالب نظر آتی تھی ۔پاکستان میں میڈیا کی تعلیم کا ایک ایسا شاندار اور باوقار نام جس پر ان کے بڑے بڑے مخالف بھی ان کی حیثیت کو بطور استاد تسلیم کرتے تھے ۔ وہ اپنی ذات میں جہاں ایک انجمن کی حیثیت رکھتے تھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    فائل فوٹوز  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔آج جاتی اُمرا میں جنید صفدر کی مہندی کی تقریب ہوگی جبکہ 17 جنوری کو بارات اور 18 جنوری کو دعوتِ ولیمہ ہوگی۔واضح رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہے۔ 2021 میں انہوں نے عائشہ سیف سے شادی کی تھی مگر یہ رشتہ زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا اور دونوں کے درمیان اکتوبر 2023 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔
      کراچی :(نیوزڈیسک) ایم کیوایم پاکستان نے بلاول بھٹو کی تقریر کو مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ شہرِ قائد سے جاری ہونے والے بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ سرکارکی نااہلیوں، بدعنوانیوں کو بلاول بھٹو سیکڑوں پریزینٹیشن سے بھی دھو نہیں سکتے، اُن کی تقریر سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر جیسی جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں، تقریر کا سکرپٹ سندھ حکومت کی ارادی نااہلی چھپانےمیں ناکام رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے گٹر کا پانی بھی جھیل نظرآتا ہے، زمینی حقائق مختلف ہیں، سندھ میں بنیادی انسانی ضروریات کا فقدان پسماندہ طرزِحکمرانی کا ثبوت ہے، سندھ کی کرپٹ سرکار نے کراچی کو دنیا کے بدترین...
     پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپی کے کے ضلع کوہستان کی 2014 تین اضلاع میں تقسیم کو انتظامی غلطی قرار دیدیا گیا خیبرپی کے اسمبلی نے تینوں اضلاع اپر کوہستان،لوئر کوہستان اور کوہی پالس کی تقسیم کے حوالے اسسمنٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا، تینوں اضلاع کی انتظامی و قانونی صورتحال جانچنے کےلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی تجویز ہے۔سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ماضی میں غلط فیصلے کردئے گئے ایسے ضلعے بنائے گئے جنکی ضرورت نہیں ہے، آج تک بہت سے ایسے اضلاع ہیں جہاں پر ڈیپارٹمنٹس اسٹیبلش نہیں کئے گئے، اداروں کے دفاتر نہیں تو سوچ کا مقام ہے یہ اضلاع کیوں بنائے گئے۔
    عمران فیاض: میں نے کمپیوٹر آف کیا، جیکٹ پہنی اور آفس سے باہر نکل آیا، دسمبر کا مہینہ تھا، شدید سردی تھی، دھند اس قدر تھی کہ ہاتھ سے ہاتھ سجھائی نہیں دیتا تھا۔یہ 2011کی بات ہے، اس وقت میں ڈیلی پاکستان کی ویب سائٹ پر بطور سب ایڈیٹر جاب کرتا تھا۔دفتر جیل  روڈ پر کینال روڈ کے قریب واقعہ تھا۔ان دنوں میرے پاس موٹر سائیکل نہیں تھی۔میں نے سڑک کراس کی اور گندے نالے کیساتھ ساتھ چلتا ہوا گورے قبرستان کے قریب آ گیا،نالے کے دونوں اطر اف سڑک تھی بائیں جانب والی سڑک  سرجی میڈ ہسپتال کی جانب جاتی تھی  لیکن چونکہ میری عادت تھی کہ میں گورے قبرستان والی سڑک سے گزرتا تھا، یہ ان دنوں کی...
    محققین نے جرمنی میں موجود ایک قرونِ وسطیٰ کے گاؤں میں اپنی نوعیت کی پہلی اجتماعی قبر دریافت کی گئی ہے جس میں طاعون (بلیک ڈیتھ) سے مرنے والے ہزاروں افراد سے متعلق شواہد سامنے آئے ہیں۔ اس دریافت سے یورپ میں طاعون سے ہونے والی اموات سے متعلقہ مدفن کی پہلی بار نشان دہی کی گئی ہے۔ 1346 سے 1353 کے درمیان پھیلنے والی بلیک ڈیتھ نامی وباء سے یورپ کی تقریباً نصف آبادی کی موت واقع ہوئی تھی۔ تحریری ریکارڈز میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا تھا کہ ارفرٹ شہر کے باہر بڑے بڑے گڑھوں میں 12 ہزار کے قریب افراد دفن کیے گئے تھے۔ تاہم، ان جگہوں کی نشان دہی نہیں کی جا سکتی تھی۔...
    چرس امریکا سے آئے ایک پارسل میں چھپائی گئی تھی، جسے جعلی طور پر کتابیں ظاہر کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ کی کارروائی کے دوران کراچی ائیر کارگو کے ذریعے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ایئرکارگو کنٹرول یونٹ کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے تین کروڑ سات لاکھ روپے مالیت کی تقریباً 1.03 کلوگرام چرس پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ چرس امریکا سے آئے ایک پارسل میں چھپائی گئی تھی، جسے جعلی طور پر کتابیں ظاہر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی امریکا...
    پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چند سالوں سے خبروں کی سرخیوں میں رہتی ہیں کیوں کہ حکومت ہر 15 دنوں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرتی ہے اور ہر خاص و عام کو تجسس ہوتا ہے کہ اب کی بار پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا کم ہو گی؟ یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ گزشتہ 2 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تک کی کمی ہو چکی ہے اور اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 سے 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 248 روپے فی لیٹر تک آ سکتی ہے، نومبر...
    کیرالہ کے ضلع کولم میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کے ہاسٹل سے دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں لڑکیاں ہاسٹل میں کھیلوں کی تربیت حاصل کر رہی تھیں اور انہیں پنکھے سے لٹکی ہوئی حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے لڑکیوں کی شناخت سینڈرا (17 سال)، ضلع کوژیکوڈ، اور ویشنوی (15 سال)، ضلع ترواننت پورم کے طور پر کی ہے۔ پولیس کے مطابق سینڈرا بارہویں جماعت کی طالبہ تھی اور ایتھلیٹکس کی تربیت لے رہی تھی، جبکہ ویشنوی دسویں جماعت کی طالبہ تھی اور کبڈی کی کھلاڑی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔ حکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے عارضی طور پر بند کی گئی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔امریکی اور ایرانی کشیدگی کے پیش نظر ایران نے کچھ وقت کے لیے ہر قسم کی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی تھی، تاہم اس دوران مخصوص اجازت کے ساتھ صرف بین الاقوامی پروازوں کو فضائی راستہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے تقریباً پانچ گھنٹے تک فضائی حدود بند رکھنے کے بعد فضائی ٹریفک بحال کر دی ہے۔ فضائی حدود کی بندش کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور فلائٹ آپریشن میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ادھر جرمن ایئرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کے وقت پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے،...
    بنگلہ دیش میں حکومت کے زیرِ انتظام ایک تحقیقات کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق چند گھنٹے قبل پولنگ شروع ہونے سے پہلے رات کے وقت بیلٹ اسٹامپ کیے گئے اور بیلٹ بکس میں ڈال دیے گئے۔ کمیشن کی 326 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق تقریباً 80 فیصد پولنگ مراکز میں بیلٹ رات کے 10 بجے سے صبح 3 بجے کے درمیان مارک کیے گئے تھے۔  ‘Night Voting’ کی حکمت عملی رپورٹ میں  بتایا گیا کہ اس رات کے وقت ووٹنگ کے عمل کی تجویز سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس جابد پٹواری نے دی تھی، جو بعد میں...
    ایرانی وزیر انصاف امین حسین رحیمی کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 جنوری کے دوران ملک میں احتجاج نہیں ہوا بلکہ یہ مکمل خانہ جنگی تھی۔ ایرانی وزیر امین حسین رحیمی نے کہا کہ ان دو دنوں میں گرفتار کیا گئے تمام افراد مجرم ہیں کیونکہ وہ اس وقت موقع پر موجود تھے۔ امین حسین رحیمی نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گرفتار افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا۔
     پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی اداکاری کے آغاز کے حوالے سے اہم انکشافات کیے اور بتایا کہ انہوں نے اداکاری کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر کیوں اختیار نہیں کیا۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ میں نے اپنا پہلا ڈرامہ اس وقت کیا جب میں اسکول میں تھی۔ اس وقت میری عمر صرف 15 سال تھی اور میں صرف اداکاری آزمانا چاہتی تھی۔ اس وقت میں کافی موٹی تھی اور میری اداکاری میں دلچسپی کانونٹ اسکول کے دنوں میں پیدا ہوئی جہاں تعلیمی سرگرمیاں اس کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی تھیں‘۔  انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنے والد سے اجازت...