Al Qamar Online:
2026-07-23@23:30:36 GMT

ٹیلر سوئفٹ کے پیغامات لیک، دیرینہ دوستی میں دراڑ بےنقاب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کی دیرینہ دوست بلیک لائیولی کے پیغامات منظر عام پر آنے کے بعد دوستی میں اختلافات بے نقاب ہوگئے۔ 

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور بلیک لائیولی کی دوستی اس وقت کمزور ہونا شروع ہو گئی تھی جب عوام کو اس تنازع کا علم نہیں تھا۔

بلیک لائیولی کی جسٹن بالڈونی کے خلاف جاری مقدمے میں حال ہی میں سامنے آنے والی قانونی دستاویزات منظرِ عام پر آئیں جس میں دونوں دوستوں کے درمیان ہونے والے مبینہ ٹیکسٹ پیغامات شامل ہیں۔

ایک پیغام میں بلیک لائیولی نے لکھا ہے کہ ’پوچھنے کی کوئی خاص وجہ نہیں، لیکن نہ جانے کیوں مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ مجھے پوچھ لینا چاہیے، کیا سب ٹھیک ہے‘؟

پیغام میں مزید لکھا گیا ’مجھے لگتا ہے میں ایک بری دوست رہی ہوں کیونکہ میں کئی مہینوں سے اداس تھی اور صرف اپنی ہی باتیں کرتی رہی لیکن، اس دوران تم نے نہ صرفمیرا سب سے بڑا سہارا بن کر بہت فراخ دلی دکھائی بلکہ مجھے اس حالت میں ہونے پر معاف بھی کیا‘۔

ٹیلر سوئفٹ نے تقریباً ایک گھنٹے بعد اس پیغام کا جواب دیا جس میں کہا کہ ’مجھے لگتا ہے میں اپنی زندگی کے ہر پہلو میں بہت تھک چکی ہوں اور پچھلے چند مہینوں سے یہ محسوس کر رہی تھی کہ تمہارا مجھ سے بات کرنے کا انداز بدل رہا ہے‘۔

گلوکارہ نے مزید لکھا ’مجھے بس اپنی وہی ہنس مکھ، قدرے تلخ مزاح رکھنے والی، سادہ انداز میں بات کرنے والی دوست یاد آتی ہے جو مجھ سے بات کرتی تھی اور میں جانتی ہوں کہ تمہیں بے وجہ ہر طرف سے تنقید کا سامنا ہے، اسی لیے تم ہر بات کی حد سے زیادہ وضاحت کرنے کی کوشش کرتی ہو۔

مزید لکھا کہ ’اسی وجہ سے ہمارے درمیان تھوڑا سا فاصلہ آ گیا اور تمہیں معذرت کرنے کی ضرورت نہیں، بس واپس آ جاؤ، پلیز۔

ایک اور پیغام میں بلیک لائیولی نے ٹیلر سوئفٹ کے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے مانا کہ وہ خود کو غلط سمجھے جانے کے احساس کی وجہ سے سادہ باتوں کو حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر بیان کررہی تھیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اچھے لوگ، میرے زندگی بھر کے دوست، خاموشی سے دور ہوتے چلے گئے ، جس سے میں بہت خوفزدہ ہوگئی تھی۔ 

واضح رہے کہ یہ پیغامات، جو ٹیلر سوئفٹ کے ایراز ٹور کے اختتام سے چند دن قبل بھیجے گئے تھے، اُن دباؤ اور غلط فہمیوں کو اجاگر کرتے ہیں جنہوں نے بالآخر اس دوستی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ٹیلر سوئفٹ مزید لکھا

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین