پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی اداکاری کے آغاز کے حوالے سے اہم انکشافات کیے اور بتایا کہ انہوں نے اداکاری کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر کیوں اختیار نہیں کیا۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ میں نے اپنا پہلا ڈرامہ اس وقت کیا جب میں اسکول میں تھی۔ اس وقت میری عمر صرف 15 سال تھی اور میں صرف اداکاری آزمانا چاہتی تھی۔ اس وقت میں کافی موٹی تھی اور میری اداکاری میں دلچسپی کانونٹ اسکول کے دنوں میں پیدا ہوئی جہاں تعلیمی سرگرمیاں اس کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی تھیں‘۔

 انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنے والد سے اجازت مانگی کہ کیا میں ڈرامہ کر سکتی ہوں اور اتفاق سے ہمارے گھر کے قریب ہی پی ٹی وی اسٹیشن تھا۔ میرے والد کو پی ٹی وی کے پروڈیوسر حیدر امام رضوی بھی جانتے تھے اور مجھے ایک مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی‘۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ میں نے صرف ایک ڈرامہ کیا کیونکہ اداکاری میرا کیریئر کبھی نہیں بننا تھا۔ میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا کیونکہ میں ابھی اسکول میں تھی۔ یہ پاکستان کی پہلی پرائیویٹ پروڈکشن تھی جسے عبداللہ کدوانی نے بنایا اور یہ حیدر امام رضوی نے لکھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ بہت وقت طلب تھا اور میں اسے اتنا وقت نہیں دے سکتی تھی لہٰذا ایک ڈرامہ میرے لیے کافی تھا۔ تاہم، اب میں ایک مختصر ڈرامہ کرنا چاہتی ہوں جو کسی سماجی مسئلے پر ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی شرمیلا فاروقی اداکاری شرمیلا فاروقی ڈرامہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی شرمیلا فاروقی اداکاری شرمیلا فاروقی ڈرامہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا