جائیداد کی خاطر 5 شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن کو سزا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
بھوپال (ویب ڈیسک) بھارت میں جائیداد کی خاطر پانچ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن کو عدالت نے سزا سنا دی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی ضلعی عدالت نے طلاق لئے بغیر پانچ شادیاں کرنے والی خاتون کو 2 سال قید بامشقت اور 2000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
متاثرہ شوہر کی شکایت پر تھانہ شاہ جہاں آباد میں درج ایف آئی آر پر ضلعی اور سیشن جج میگھا اگروال نے حکم جاری کیا۔
درخواست گزار نے بیان دیا کہ حسینہ نامی خاتون نے اس کے ساتھ دھوکے سے پانچویں شادی کی جبکہ وہ پہلے ہی چار شادیاں کر چکی تھی اور اس نے یہ بات مجھ سے چھپائے رکھی۔
عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ خاتون غریب اور تنہا مردوں کو اپنا نشانہ بناتی تھی، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتی تھی۔
عدالت نے اسے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جرم قرار دیا اور کہا کہ پیش کئے گئے شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ دھوکہ دہی میں لٹیری دلہن اکیلی نہیں بلکہ اس کی بیٹیاں اور داماد بھی اس نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
عدالت نے مختلف دفعات کے تحت خاتون کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بغیر بار بار شادی کرنا غیر قانونی ہے اور اس سے معاشرے میں اعتماد کا رشتہ ٹوٹتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔
اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔
قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔