پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی، ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے، سب جانتے ہیں سوات سے سینکڑوں دہشتگردوں کو کس نے رہا کیا، دشمنوں کے ساتھ آواز ملاکر پاکستان کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے۔
 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، حکومت خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔

 خیبرپختونخوا،  تیل و گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا داخلی و خارجی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جارہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے ختم کرنے کیلئے ریاست پُرعزم ہے اور سب کو متحد ہو کر دہشت گردی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اگر ترقی کرتا ہے اور دیگرصوبے ترقی نہیں کرتے تو یہ پاکستان کی ترقی نہیں لہٰذا ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب تمام صوبے ترقی کریں، بلوچستان کو 100 ارب روپے پنجاب نے اپنے حصے سے دیئے، بلوچستان کی اہم سڑک بنانے کیلئے وفاق پیسے دے رہا ہے جبکہ بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کیلئے وفاق نے 40 ارب روپے دیے۔

گل پلازہ میں آگ لگنے کا حادثہ قوم کے لیے انتہائی المناک اور شرمناک ہے، مفتی تقی عثمانی

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دیگر صوبوں نے اپنے حصے سے 800 ارب روپے دیئے، خیبرپختونخوا کے عوام نے ریفرنڈم میں پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، گزشتہ سال جنگ میں بھارت کے 7 جہاز مار گرائے اور آج سبز پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے، ہم معاشی ترقی میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کی شرح کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے، پاکستان معاشی طو ر پر مضبوط سے مضبوط ہو رہا ہے جس کی بدولت پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔

پنجاب کی عدالتوں میں جعلی مقدمات کی روک تھام کیلئے نیا بائیو میٹرک نظام نافذ

انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 لاکھ افغانوں کی مہمان نوازی کی، افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا، افغان عبوری حکومت اپنے عوام پر رحم کرے، نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچا کر مثبت سمت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایک حکومت نے اپنے دور میں جھوٹ کی بنیاد کا زہر گھولا، خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت میں سرد جنگ جاری ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو فون کر کے عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شکریہ ادا کیا اوردوبارہ کبھی رابطہ نہیں کیا۔
 

پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا: شیخ رشید احمد

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ نے کہا

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار