ایک ساتھ ڈگری حاصل کرنے والی ماں اور بیٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد کی یونیورسٹی کے حال ہی میں ہونے والے کونووکیشن میں طلبا و طالبات کو اسناد دی گئیں جن میں ایک ماں اور ان کی بیٹی بھی شامل تھیں جنہیں ایک ساتھ ڈگری سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر سعدیہ وحید اور ان کی بیٹی وداد وحید نے باالترتیب انگلش لٹریچر میں پی ایچ ڈی، اور سائیکالوجی کے بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں وداد وحید کو سائیکالوجی کلاس میں اول آنے پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔ڈاکٹر سعدیہ وحید نے انڈپینڈنٹ اردو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت انہوں نے پی ایچ ڈی شروع کی تھی تو ان کی بیٹی کالج میں تھی۔ ’ہماری ٹائم لائن مختلف تھی لیکن آخر میں جب میں تھیسس جمع کروا کے، ڈیفنس کا مرحلہ طے کر کے ڈگری تک پہنچی ہوں تو اس وقت میری بیٹی بھی اپنی بیچلر کی ڈگری مکمل کر چکی تھیں اور ہم دونوں نے پھر ایک ہی کانووکیشن میں، جو ابھی حال ہی میں ہوا ہے، اس میں ڈگری حاصل کی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ان کے لیے اس وجہ سے بھی یادگار ہے کہ اس وقت ان کے والد بھی وہاں موجود تھے۔ ’یہ بہت ہی خوشی اور فخر کا لمحہ تھا ہمارے لیے کہ تین نسلیں وہاں پر موجود تھیں اور اس خوشی کو ہم نے اکٹھے منایا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔