Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:10:41 GMT

فریدہ جلال نے 8 گھنٹے کی شفٹ کے مطالبے پر رائے دے دی

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT

فریدہ جلال نے 8 گھنٹے کی شفٹ کے مطالبے پر رائے دے دی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے اداکاروں کی جانب سے آٹھ گھنٹے کی شفٹ کے مطالبے پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ابتدائی کیریئر کے مشکل دنوں کی کہانی بیان کردی۔

ایک موقع پر گفتگو میں فریدہ جلال نے انکشاف کیا کہ ماضی میں اداکاروں کو آج جیسی سہولیات حاصل نہیں تھیں اور طویل اوقات تک کام کرنا معمول کی بات تھی۔

 انہوں نے کہا کہ اس دور میں نہ وینٹی وین ہوتی تھی اور نہ ہی آرام دہ سہولیات، خاص طور پر آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران حالات بہت سخت ہوتے تھے۔

فریدہ جلال کے مطابق ہم بہت طویل اوقات تک کام کرتے تھے اور اسے کوئی بڑی بات نہیں سمجھا جاتا تھا، آؤٹ ڈور شوٹس میں وینٹی وین کے بغیر کام کرنا پڑتا تھا، خاص طور پر ایک خاتون ہونے کے ناطے یہ سب بہت مشکل تھا، میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتی تھی اور ہم نے یہ تمام مشکلات مل کر برداشت کیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اداکاروں کے لیے کام کے حالات کافی آسان ہو چکے ہیں اور اس شعبے میں آنے سے پہلے لوگوں کو اچھی طرح سوچ لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ فریدہ جلال اس وقت اپنی آنے والی فلم او رومیو کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس میں شاہد کپور اور تریپتی ڈمری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں نانا پاٹیکر، دیشا پٹانی، ارونا ایرانی، وکرانت میسی اور اویناش تیواری بھی شامل ہیں، یہ فلم 13 فروری 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فریدہ جلال

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا