دل دہلا دینے والا واقعہ، اسپورٹس ہاسٹل سے دو طالبات کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
کیرالہ کے ضلع کولم میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) کے ہاسٹل سے دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں لڑکیاں ہاسٹل میں کھیلوں کی تربیت حاصل کر رہی تھیں اور انہیں پنکھے سے لٹکی ہوئی حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے لڑکیوں کی شناخت سینڈرا (17 سال)، ضلع کوژیکوڈ، اور ویشنوی (15 سال)، ضلع ترواننت پورم کے طور پر کی ہے۔
پولیس کے مطابق سینڈرا بارہویں جماعت کی طالبہ تھی اور ایتھلیٹکس کی تربیت لے رہی تھی، جبکہ ویشنوی دسویں جماعت کی طالبہ تھی اور کبڈی کی کھلاڑی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔ پولیس ہاسٹل کے دیگر طلبہ اور وارڈنز سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔