data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف پولیس نے مؤثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک پکڑ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے دو الگ الگ آپریشنز میں نہ صرف موٹر سائیکل چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کو بے نقاب کیا بلکہ موبائل فون چھیننے اور ان کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرکے فروخت کرنے والے ایک خطرناک نیٹ ورک کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق پہلی کارروائی ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی، جس کے بعد الیاس گوٹھ کے علاقے میں قائم ایک خفیہ گودام پر چھاپا مارا گیا، جس میں 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جن میں سے 27 مکمل اور قابلِ استعمال حالت میں تھیں جب کہ 8 موٹر سائیکلیں مختلف پرزہ جات کی صورت میں موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں کو پرزوں میں تبدیل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک منظم نیٹ ورک ہے جو چوری شدہ گاڑیوں کو مختلف حصوں میں فروخت کر کے قانون سے بچنے کی کوشش کرتا رہا۔

ایس ایچ او عوامی کالونی ملک عامر کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایک ایسے گروہ سے ہے جو نہ صرف کراچی بلکہ دیگر صوبوں میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک طویل عرصے سے سرگرم تھا اور مختلف علاقوں میں اپنے خفیہ ٹھکانے قائم کر چکا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران موبائل فونز کی چوری اور چھیننے کے بعد انہیں ناقابلِ شناخت بنانے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں ایک خطرناک ڈاکو، ایک موبائل فون شاپ کا مالک اور ایک سافٹ ویئر ماہر شامل ہے، جو جدید تکنیکی طریقوں سے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کر کے انہیں دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران 37 قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق نیٹ ورک

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار