ونگ 999 انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹالینز اور سندھ پولیس کی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حنان خان کا آل راؤنڈ کھیل، عون جعفری، فاروق حسن اور علی زیدی کی شاندار بیٹنگ جبکہ نوید اللہ کی عمدہ بولنگ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ونگ 999 اسپورٹس کے تعاون سے جاری ونگ 999 انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ عید گاہ گراؤنڈ کورنگی پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان اسٹالینز نے ایپی فارم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایپی فارم کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ذیشان اقبال نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 42، شایان احمد نے 39 اور سنی نظیر نے 33 رنز بنائے سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر نوید اللہ 50 رنز دیکر 4، کفادالنبی نے 30 رنز دیکر 3 اور فواد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان اسٹالینز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 173 رنز بنا لئے۔ علی زیدی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 55، عبدالرحمن نے 38، محمد حسین نے 33 اور زید عمر نے 30 رنز بنائے۔ گلبرگ جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں سندھ پولیس نے کسٹم اکیڈمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کسٹم اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔عون عباس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 57، زین جعفری نے 31، عمر فاروق نے 28 اور ہاشر نواز نے 21 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر حنان خان نے 29 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں سندھ پولیس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 197 رنز بنا لئے۔ حنان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں 8 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 111 رنز اور فاروق حسن 6 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ مبشر علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی مدد سے
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔