فیلڈ مارشل سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
فوٹو: آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت معروف گلوبل فن ٹیک فرم کے سی ای او نے کی۔
ملاقات بین الاقوامی نجی سرمایہ کار گروپوں کی پاکستان میں ابھرتی معاشی صورتحال میں دلچسپی کی مظہر اور پاکستان کی فن ٹیک صلاحیت پر عالمی اعتماد بڑھنے کو ظاہر کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس اور مضبوط مالی شمولیت ہے۔
وفد کے سربراہ نے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی قیادت کی کوششوں، کو سراہا۔ وفد نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کے مکمل امکانات کو محسوس کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفد کے خیالات کے تبادلے کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کے اقتصادی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد، قومی ترقی میں ذمہ دار نجی شعبے کی شرکت کے لیے سازگار ماحول بنانے کے عزم پر زور دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔