data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حکومت پاکستان نے بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے اور عالمی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے آئندہ 3 برس میں 2 ارب 75 کروڑ ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت رواں ماہ کے اختتام یا فروری کے دوران ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجرا کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جس کے لیے مختلف مالی اور سفارتی سطحوں پر رابطے جاری ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پانڈا بانڈز کا اجرا چین کی مالی منڈی میں کیا جائے گا اور مرحلہ وار اس کی مالیت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکومتی حکمت عملی کے تحت نہ صرف چین بلکہ دیگر عالمی مالیاتی منڈیوں سے بھی فنانسنگ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال تک بانڈز کا مجموعی حجم بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے جب کہ مالی سال 2027-28 میں عالمی مارکیٹ سے مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا امکان ہے۔ اس اقدام کا مقصد کمرشل بیرونی فنانسنگ میں بہتری لانا اور آئندہ برسوں میں فنانسنگ گیپ کو کم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، جس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ اسی طرح میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور مالی نظم و ضبط کے اقدامات نے حکومت کو عالمی منڈیوں سے نسبتاً بہتر شرائط پر قرض لینے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بانڈز کا اجرا کامیابی سے مکمل ہو جاتا ہے تو یہ نہ صرف بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرے گا بلکہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیغام بھی ثابت ہوگا، تاہم ماہرین اس بات پر بھی زور دے رہے ہیں کہ حاصل ہونے والی فنانسنگ کو پیداواری شعبوں میں استعمال کرنا ہی طویل المدتی معاشی استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

برطانیہ کے 70 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ نے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے آزاد تحقیقاتی کمیشن کے نتائج کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں اور اسرائیل کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ جاری ہونے والی اقوامِ متحدہ کی آزاد تحقیقاتی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں اور رپورٹ میں خاص طور پر اسرائیلی حملوں میں بچوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی تصدیق بھی تھی۔

ارکان پارلیمان نے کھلے خط میں نو منتخب وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی جولائی 2024 کی مشاورتی رائے پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کے بقول عالمی عدالت نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی موجودگی ختم کرے، تمام اسرائیلی بستیاں ختم کرے، متاثرہ فلسطینیوں کو معاوضہ ادا کرے اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی واپسی میں تعاون کرے۔

عدالت نے اپنی رائے میں یہ بھی کہا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے یا اس میں معاونت کا سبب بنیں۔

خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی عائد کی جائے، اسرائیلی حکام کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں اور ایسی ہر قسم کی تجارت پر پابندی عائد کی جائے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں کو فائدہ پہنچاتی ہو۔

ارکانِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے واضح اور مؤثر پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔

I'm one of 80 MPs & Peers calling on the PM to:

- Recognise the UN’s findings on genocide & implement the ICJ ruling in full
- Impose sanctions including a full arms embargo
- Ban trade that supports Israel’s illegal settlements

End Britain’s complicity in genocide, now. pic.twitter.com/TjtJ0yj2Qq

— Kim Johnson (@KimJohnsonMP) July 23, 2026

فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کے نائب ڈائریکٹر پیٹر لیری نے ارکانِ پارلیمنٹ کے خط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی حکومت نے طویل عرصے سے نسل کشی کنونشن اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے مؤقف کو نظر انداز کیا ہے۔

انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ مسلسل ایسی پالیسیاں اپناتا رہا ہے جن سے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو عملی یا سفارتی حمایت ملتی رہی۔

خیال رہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ اس کی فوجی کارروائیاں حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے خلاف ہیں جبکہ شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ اور متعدد بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں بڑے پیمانے پر شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کے جانی نقصان پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی