اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک نے عالمی معاشی امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی جس میں پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحِ نمو کے تخمینے میں 0.1 فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد موجودہ مالی سال میں معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس سے قبل حکومتی سطح پر اقتصادی ترقی کا ہدف 4.

2 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری ری وائیو ہو ہی نہیں سکتی، سید نور

عالمی بینک کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد زرعی شعبے کی بحالی سے معیشت کو سہارا ملنے کی توقع ہے جبکہ تعمیرِ نو اور بحالی کے منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آ سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی کا امکان ہے، شرحِ سود میں کمی کے باوجود مانیٹری پالیسی کو محتاط قرار دیا گیا ہے تاکہ مالی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ٹیرف میں اضافے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ درآمدات میں ممکنہ اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، ترسیلاتِ زر کے معمول پر آنے سے بیرونی مالی دباؤ بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

سونا 4300روپے فی تولہ مہنگا

رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور بینک قرضوں میں اضافے کے آثار نظر آ رہے ہیں جو مجموعی معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت سمجھے جا رہے ہیں، عالمی سطح پر، 2026 میں عالمی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2027 میں یہ بڑھ کر 2.7 فیصد تک جا سکتی ہے۔ 
 

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عالمی بینک پاکستان کی فیصد رہنے مالی سال کا امکان گیا ہے

پڑھیں:

موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ