ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اصلاحات پاکستان کیلئے ’’ایسٹ ایشیا موومنٹ ‘‘ ثابت ہوسکتی ہیں، ٹیرف میں کمی سے ملکی برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

 اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب  نے پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر 38ارب ڈالر تھیں،رواں مالی سال ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

 سرکاری محکموں میں پیٹرول و ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد

 وفاقی وزیر خزانہ  ایف بی آر کا فوکس ٹیکس اکٹھاکرنے پر ہے ،ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لیکرفنانس ڈویژن منتقل کیا ہے،انرجی سیکٹر میں اصلاحات سے سرکلرڈیڈنیچے جا رہاہے،سرکاری اداروں میں ہر سال ایک ہزار ارب روپے ضائع ہوتے ہیں۔

  وزیر خزانہ نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو بند کردیئے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری میں مقامی سرمایہ کاروں نے شرکت کی ،مزید 24 ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کئے گئے ہیں۔

ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیوٹیز بڑھانا ملک کیلئے نقصان دہ ہے،ٹیرف کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی ہیں، معاشی اصلاحات پاکستان کیلئے ’’ایسٹ ایشیا موومنٹ ‘‘ ثابت ہوسکتی ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خزانہ محمد اورنگزیب کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار