آزاد جموں و کشمیر کابینہ کی انتظامی اصلاحات؛ 7 سیکرٹریز کی اسامیاں ختم
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
سٹی 42: آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے فیصلے کے تحت انتظامی اصلاحات میں 7 سیکرٹریز کی اسامیاں ختم کردی گئیں ۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔مختلف انتظامی محکموں کو ضم کرتے ہوئے سات سیکرٹری کی اسامیاں ختم کر دی گئیں ۔
ختم شدہ اسامیوں میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری بہبود آبادی شامل ہیں ۔ سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سیکرٹری ٹورزم و آرکیالوجی کی اسامیاں بھی ختم کی گئی ہیں۔سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسامیاں بھی ختم ۔
بانی تحریک انصاف کی بشری بی بی سےجیل میں آدھا گھنٹہ ملاقات
سیکرٹری ایکس افیشو تحفظ ماحولیات ایجنسی کی اسامی بھی ختم کر دی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی اسامیاں
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔