data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرِ برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی طورپر ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق سرگرمیوں میں پاکستان فعال ملک کے طورپرشامل ہے، مواقع اور خطرات کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے ضابطہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات آئی کوئن ٹیکنالوجی کے وفد سے ملاقات میں کہی جس کی قیادت چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چیٹ سلویستری کر رہے تھے۔ وزیرِ خزانہ نے وفد کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے منظم اور ذمے دارانہ فریم ورک کی تشکیل کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد کو پاکستان کرپٹو کونسل اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے متعلق پیشرفت سے بھی آگاہ کیا اور ان اقدامات کے پس منظر، پالیسی اقدامات کی ترتیب، مارکیٹ کی ترقی، مالی شمولیت، شفافیت اور صارفین کے تحفظ پر ان کے وسیع تر اثرات کی وضاحت کی۔ وزیرِ خزانہ نے بین الاقوامی تجزیاتی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی سطح پر ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق سرگرمیوں میں پاکستان کی بڑھتی شمولیت کو اجاگر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ان سرگرمیوں کو ایک ایسے بہتر طور پر منظم ماحول میں ڈھالنا چاہتی ہے جو صارفین کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی جدت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بالخصوص ایسے وقت میں جب پاکستانی شہریوں کی جانب سے ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،مواقع اور خطرات کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے ضوابط ناگزیر ہیں۔ چیٹ سلویستری نے امریکا اور کینیڈا کی مارکیٹوں کے تجربات کی روشنی میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور بینکوں، ایکسچینجز اور بڑے صارفین پر مشتمل پلیٹ فارمز کے ساتھ آئی کوائین ٹیکنالوجی کے کام کا حوالہ دیا۔ ملاقات میں آئی کوائن کی عالمی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جن میں ایسے شراکت داری کے منصوبے شامل ہیں جو بڑے صارفین کو ڈیجیٹل اثاثہ جاتی خدمات تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ وفد نے مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں مواقع تلاش کرنے میں کمپنی کی دلچسپی کا اظہار کیا اور متعلقہ ریگولیٹری راستوں، لائسنسنگ کے تقاضوں اور بینکوں اور ریگولیٹرز سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے طریقہ کار کے بارے میں رہنمائی طلب کی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل اثاثوں کیا اور کے لیے

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار