قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا، ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا، اس حوالے سے زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحتی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل تھے تاہم تکنیکی مسئلہ حل ہوگیا تھا جس کے بعد چینل آپریشنل ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی، تقاریر قومی اسمبلی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ چینل کی بندش کے حوالے سے من گھڑت خبر چلائی گئیں اور خبر نشر یا شائع کرنے سے قبل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یا ترجمان کا مؤقف نہیں لیا گیا۔
متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا
یادرہے کہ کچھ صحافیوں نے بھی اس بارے بات کی تھی اور نیوز ایجنسی آئی این پی نے بھی گزشتہ روز یہ خبر بریک کی تھی کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل غائب ہو گیا، قومی اسمبلی یوٹیوب چینل پر قومی اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھائی جاتی تھی لیکن چند روز سے قومی اسمبلی کی کارروائی یوٹیوب آفیشل لنک پر نہیں دکھائی جا رہی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: یوٹیوب چینل قومی اسمبلی
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔