Express News:
2026-07-24@00:53:47 GMT

طاعون سے مرنے والے ہزاروں افراد کی اجتماعی قبر دریافت

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT

محققین نے جرمنی میں موجود ایک قرونِ وسطیٰ کے گاؤں میں اپنی نوعیت کی پہلی اجتماعی قبر دریافت کی گئی ہے جس میں طاعون (بلیک ڈیتھ) سے مرنے والے ہزاروں افراد سے متعلق شواہد سامنے آئے ہیں۔

اس دریافت سے یورپ میں طاعون سے ہونے والی اموات سے متعلقہ مدفن کی پہلی بار نشان دہی کی گئی ہے۔

1346 سے 1353 کے درمیان پھیلنے والی بلیک ڈیتھ نامی وباء سے یورپ کی تقریباً نصف آبادی کی موت واقع ہوئی تھی۔

تحریری ریکارڈز میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا تھا کہ ارفرٹ شہر کے باہر بڑے بڑے گڑھوں میں 12 ہزار کے قریب افراد دفن کیے گئے تھے۔ تاہم، ان جگہوں کی نشان دہی نہیں کی جا سکتی تھی۔

اب ایک انٹر ڈسپلنری ریسرچ ٹیم نے تاریخی ذرائع، زمینی پیمائشوں اور سیڈیمنٹ کور کا معائنہ کیا تاکہ 14 ویں صدی کے تحریری ریکارڈز میں بیان کیے گئے طاعون کے گڑھوں جیسے مدفن کی شناخت کی جاسکے۔

لیپزگ یونیورسٹی کے جغرافیہ دان مائیکل ہائن کا کہنا تھا کہ مطالعے کے نتائج اس بات کی مضبوط شہادت دیتے ہیں کہ ماہرین نے ایرفرٹ کرونِکلز میں بیان کیے گئے طاعون کی اجتماعی قبروں میں سے ایک کی نشاندہی کرلی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار