کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر چلنے والے پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جامعہ کراچی کی زمین پر بغیر اجازت چلنے والے پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی این او سی منسوخی کے بعد کی گئی، کیونکہ پیٹرول پمپ نے حکومتی اجازت کے بغیر دوبارہ کام شروع کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے منگل کو ختم نبوت چوک کے قریب کنیز فاطمہ سوسائٹی سے ملحقہ جامعہ کراچی کی اراضی پر قائم پیٹرول پمپ کی این او سی منسوخ کر دی تھی، تاہم بدھ سے یہاں پیٹرول کی فروخت شروع کر دی گئی، جس سے یونیورسٹی کے اکیڈمک حلقوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے نجی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جیسے ہی این او سی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ فعال ہونے کی اطلاع انہیں ملی، انہوں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ایک روز قبل یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے اراضی کی موٹیشن اور لینڈ سروے کروانے کی تجویز دی تھی، جس کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کو خطوط بھی لکھ دیے گئے۔ اس معاملے کی تفصیلات بدھ کے روز ہونے والے سینڈیکیٹ اجلاس میں بھی اراکین کو دی گئیں۔
واضح رہے کہ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے بھی کراچی یونیورسٹی کی زمین پر پیٹرول پمپ کھولنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو خط لکھ کر کارروائی کی سفارش کی تھی، جس کے بعد این او سی منسوخ کی گئی تھی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ابتدائی طور پر پیٹرول پمپ کی تیز رفتار تعمیر کے بارے میں میڈیا رپورٹس کے بعد محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے مدد بھی طلب کی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر ایسٹ پیٹرول پمپ
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی