گل پلازا کی عمارت کے دروازے کیوں بند تھے تحقیقات کر رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر جنوبی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ گل پلازا کی عمارت کے دروازے کیوں بند تھے تحقیقات کر رہے ہیں، تحقیقات سے متعلق مختلف لوگوں کے بیانات لیے گئے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت میں ریسکیو اہلکار دوبارہ داخل ہوئے ہیں، پوری عمارت کو ایک بار پھر سرچ کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا، مشینری کے استعمال سے عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے۔
مارکیٹ کے راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ بھی کھلا تھا: تنویر پاستا
جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ ملبے کے باعث عمارت کے گرنے والے حصوں میں سرچنگ نہیں کی جاسکتی، ملبہ ہٹنے کے بعد گرنے والے حصے میں سرچنگ کا عمل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گل پلازا سے 55 سے 60 کے قریب لاشیں مل گئی ہیں، لاشوں اور اہلخانہ کے ڈی این اے سیمپل لیے جا رہے ہیں، چند اعضاء ایسے ہیں جن کا ڈی این اے مشکل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :