ساس نے شادی کے دن کیا نصیحت کی تھی؟ اکشے کمار کا 25ویں سالگرہ پر پیغام وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2026 GMT
بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ پر اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے نام پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، پوسٹ میں اداکار نے ساس ڈمپل کپاڈیا کی شادی کے دن دی گئی نصیحت کو یاد کیا۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور مصنفہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی شادی کے 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔
اکشے کمار کے اس سفر کا آغاز ’چٹ منگنی پٹ بیاہ‘ سے ہوا تھا، جوڑے نے 2001 میں ایک سادہ تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس میں صرف 50 مہمان شریک تھے۔
اکشے اور ٹوئنکل کی شادی کا مقام بھی دیگر مشہور شخصیات کی شادیوں سے مختلف تھی، کیونکہ یہ تقریب ایک بوتیک میں منعقد ہوئی تھی۔
اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر 58 سالہ اداکار نے ایک سلو موشن ویڈیو شیئر کی جس میں ٹوئنکل ’رمبا ہو ہو ہو، سامبا ہو ہو ہو‘ گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔
ویڈیو کے ساتھ اکشے کمار نے وہ نصیحت بھی بتائی جو انہیں شادی کے دن اپنی ساس، معروف اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے ملی تھی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’جب ہماری شادی 2001 میں اسی دن ہوئی تو ٹوئنکل کی والدہ نے کہا تھا، ‘بیٹا، عجیب و غریب حالات میں ہنسنے کے لیے تیار رہنا، کیونکہ یہ بالکل ایسا ہی کرے گی‘۔
بالی ووڈ کے کھلاڑی نے مزید لکھا کہ 25 سال گزر گئے اور اب مجھے پتا ہے کہ میری ساس کبھی جھوٹ نہیں بولتیں، ان کی بیٹی سیدھا چلنے کے بجائے ناچنا پسند کرتی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ پر کیا کہ دیوانگی کے 25 سال جنہیں ہم دونوں دل سے پسند کرتے ہیں، ہمیں شادی کی سالگرہ مبارک! پہلے دن سے لے کر 25 سال تک، میری اس ساتھی کے نام جو مجھے ہنساتی رہتی ہے، حیران رکھتی ہے اور کبھی کبھار تھوڑا سا بے چین بھی کر دیتی ہے۔
واضح رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے دو بچے بیٹا آراو اور بیٹی نتارا ہیں۔
دوسری جانب، ہر سال کی طرح اس سال بھی اکشے کمار کی متعدد فلمیں ریلیز کیلیے تیار ہیں جن میں بھوت بنگلہ، ویلکم ٹو دی جنگل اور حیوان شامل ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اکشے کمار شادی کے
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔