سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان میں ایک نوجوان خاتون کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی نے ماں اور اس کے بچوں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں خاتون کی غیرمعمولی حاضر دماغی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید ٹویوٹا گاڑی غلط طریقے سے پارک ہونے کے باعث ڈھلان پر خود بخود لڑھکنے لگتی ہے۔ گاڑی میں ایک ماں اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھی اور صورتحال تیزی سے خطرناک رخ اختیار کر رہی تھی۔ اسی لمحے عبایا پہنے ایک نوجوان خاتون قریب سے دوڑتی ہوئی گاڑی تک پہنچتی ہے، دروازہ کھولتی ہے اور فوراً ہینڈ بریک کھینچ کر گاڑی کو روک دیتی ہے، یوں چند لمحوں میں ایک ممکنہ سانحہ ٹل جاتا ہے۔

یہ واقعہ اس قدر تیزی سے پیش آیا کہ پلک جھپکنے میں سب کچھ ہو گیا، تاہم خاتون کے فوری ردعمل نے قیمتی جانیں محفوظ بنا لیں۔ ویڈیو میں خاتون کے پُراعتماد انداز اور بے خوف اقدام نے ناظرین کو خاصا متاثر کیا ہے۔

A girl in Saudi Arabia saves a family from an accident after the car owner forgot to park it properly, with a mother and her children inside.

pic.twitter.com/xEmcUqzRpx

— Saudi Expatriates (@saudiexpat) January 16, 2026

یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سب سے پہلے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سعودی ایکسپیٹ کمیونٹی کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جس کے بعد انسٹاگرام اور ریڈٹ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی۔ ہزاروں صارفین ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور خاتون کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں ’’کمیونٹی کی وجیلنس‘‘ اور ’’انسٹِنکٹو کوریج‘‘ جیسے القابات دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’’یہ ہے اصل ہیروئن!‘‘

واقعے نے ایک بار پھر اس حقیقت کی یاد دہانی کرا دی ہے کہ گاڑی پارک کرتے وقت معمولی سی لاپرواہی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق غلط پارکنگ، نامناسب مقامات پر گاڑی کھڑی کرنا اور ڈھلان پر احتیاط نہ برتنا اکثر حادثات کی بڑی وجہ بنتا ہے۔ اس لیے گاڑی پارک کرتے وقت مکمل توجہ اور ذمے داری کا مظاہرہ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون کی

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار