سرے، برطانیہ:والدین کے ہاتھوں قتل ہونے والی 10 سالہ سارہ شریف کی موت کی عدالتی تحقیقات (انکوئسٹ) اگلے سال 2027 میں شروع ہوں گی۔
سارہ شریف کو اگست 2023 میں سرے کے علاقے ووکنگ میں گھر سے مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔ دسمبر 2024 میں عدالت نے سارہ کے والد عرفان شریف کو کم از کم 40 سال اور سوتیلی والدہ بینش بتول کو 33 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ علاوہ ازیں، سارہ کے چچا فیصل ملک کو 16 سال قید کی سزا دی گئی تھی، انہیں جرم یہ قرار دیا گیا کہ انہوں نے سارہ کی موت کا سبب بنایا یا اسے روکنے میں ناکامی کی۔
جمعہ کو سرے کورونر کورٹ میں ہونے والے پری انکوئسٹ ریویو میں بتایا گیا کہ مکمل انکوئسٹ 5 اپریل 2027 سے شروع ہوگی، جبکہ اس سال اور آئندہ سال مزید پری انکوئسٹ بھی ہوں گی، پہلی انکوئسٹ یکم مئی کو ہوگی۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعتوں میں انکوئسٹ کے دائرہ کار کا تعین کیا جائے گا، جس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا نسل پرستی کے الزامات یا خدشات نے بچوں کے تحفظ سے متعلق ردعمل کو متاثر کیا یا نہیں۔
انکوئسٹ کی وکیل ایلیسن ہیوٹ نے بتایا کہ تحقیقات میں یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کون سی تفتیش ہونی چاہیے تھی، کون سی کی گئی، اور سارہ نے اپنے والد کے ساتھ گزارے چار سال کے دوران کن حالات کا سامنا کیا اور اس کی موت کی اصل وجوہات کیا تھیں۔
مقتولہ بچی کی سوتیلی والدہ بینش بتول نے جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں شرکت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ انکوئسٹ میں گواہ کے طور پر بیان دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ اس سے ان کی سزا ختم نہیں ہوگی، لیکن کریمنل ٹرائل میں ان کی بات نہیں سنی گئی۔
سینئر کورونر رچرڈ ٹریورز نے کہا کہ اگر وہ تحریری بیان دینا چاہیں تو عدالت اسے روک نہیں گی اور بعد میں غور کیا جائے گا کہ پیش کیا گیا بیان انکوئسٹ کے لیے موزوں ہے یا نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جائے گا

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا