یو این سی آر سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ہمارے لئے اعزاز ہے:سارہ احمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی یو این سی آر سی کے جنیوا میں منعقدہ 100ویں جائزہ اجلاس میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی،وزیراعظم پاکستان کے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کی۔
یو این سی آر سی میں پاکستان کی پیش کردہ رپورٹ پر 100واں جائزہ اجلاس منعقد ہوا،وفد میں سیکرٹری وزارت انسانی حقوق عبد الخالق شیخ، بیرسٹر ظفراللہ، بیرسٹر حیا ایمان زاہد اور دیگر شامل ہیں۔
خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے
دو روزہ جائزہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی ریویو کمیٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مؤثر جوابات دیئے گئے۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے نمایاں اقدامات سے کمیٹی کو آگاہ کیا،اس موقع پر وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے واضح اور جامع پالیسی موجود ہے۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ یو این سی آر سی کے جائزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ہمارے لیے بڑا اعزاز ہے،پاکستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے،سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ملک بھر میں مؤثر اقدامات جاری ہیں،ضرورت مند بچوں کے لیے ادارہ جاتی نگہداشت کے ساتھ متبادل نگہداشت کے نظام کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
اپنی ہی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، بدبخت باپ نے اعترافِ جرم کرلیا
چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ اقلیتی بچوں کے تحفظ کے لیے بین المذاہب چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی،پازیٹو پیرنٹنگ اور گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ سے متعلق ملک گیر آگاہی مہمات چلائی گئیں،ریسکیو کیے گئے بچوں کو تعلیم، صحت، رہائش، قانونی معاونت اور نفسیاتی کونسلنگ فراہم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور سفیر بلال احمد سے بھی ملاقات کی۔
پیکجز مہنگے ہونے پر انٹرنیٹ کمپنیوں کی وضاحت سامنے آ گئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔