ابھی یہ واضح نہیں کہ گل پلازہ میں آگ حادثاتی تھی یا لگائی گئی: خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے فی الحال یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ حادثہ تھا یا کسی نے جان بوجھ کر آگ لگائی۔ ان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم نے کبھی بھی 18ویں آئینی ترمیم کو واپس لینے کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مگر بدقسمتی سے ہم خود کو اس رفتار کے مطابق ہم آہنگ نہیں کر سکے۔
وفاقی وزیر نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 17 برس سے ایک ہی جماعت مکمل اختیارات کے ساتھ برسرِ اقتدار ہے، جبکہ سندھ کے بجٹ میں 97 فیصد حصہ کراچی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو مسائل کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں، کیونکہ نہ چور کراچی کا ہے اور نہ ہی سپاہی۔ خالد مقبول صدیقی کے مطابق ایم کیو ایم کا کوئی بھی مطالبہ آئین سے متصادم نہیں بلکہ یہ شہری حقوق اور وسائل کی منصفانہ تقسیم سے متعلق ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :