2025-10-05@20:45:30 GMT
تلاش کی گنتی: 13373
«فاران جعفری»:
(نئی خبر)
پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے سلمان خان کی جانب سے شاباش دینے کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کیلیے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔ ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ہٹ دھرمی اور جارحانہ رویے کی گونج کے دوران شاہ زیب رند نے سلمان خان سے 2024 میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو دوبارہ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتی ایم ایم اے فائٹر کو شکست دینے کے بعد سلمان خان نے مجھے مبارک باد دی اور سراہا تھا۔ شاہ زیب رند نے سلمان خان کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگوں کی عزت اور احترام ہمیشہ کیا جاتا ہے۔ View this post...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)دیرانہ دشمنی کا شاخسانہ، گھات لگا کر بیٹھے مسلح افراد کی فائرنگ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، افسوس ناک واقعہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں لنڈو موری اسٹاپ پر پیش آیا جہاں پر لاکھا روڈ سے کنڈیارو کی عدالت میں شنوائی کیلئے جانے والے ڈاھری برادری کے افراد پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں ڈاھری برادری کے دو افراد سمیت ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا،فائرنگ سے علاقے میں خود و ہراس پھیل گیا،ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو کے نوٹس پرضلع بھر سے بھاری پولیس نفری جائے واردات پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، کنڈیارو پولیس کے مطابق زخمی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال نواب شاہ کے عقبی جانب اور کوٹ روڈ پر واقع ایچ ایم خوجہ ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اسپتال کے اطراف اور رہائشی علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اسپتال کے باہر جمع ہونے والی غلاظت اور کوڑے کرکٹ کے باعث مریض اور ان کے تیماردار سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ لوگ اسپتال صحت یابی کے لیے آتے ہیں لیکن ماحولیاتی آلودگی اور بدبو کے باعث مزید بیمار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اسپتال کے عقبی حصے میں کچرے کے ڈھیر مچھروں،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ میں نیپال کے سفیر لوک بہادر تھاپا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک میں حالیہ دنوں جمہوریت کو مضبوط کرنے، اداروں کی بحالی اور ان پر عوامی اعتماد کی واپسی کی جانب پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے اوائل میں چلنے والی نوجوانوں کی سیاسی تحریک میں شفاف طرز حکمرانی، معاشرے میں مساوی مواقع اور بدعنوانی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ نوجوانوں کی امنگیں کسی کم تر چیز کے لیے نہیں بلکہ ایک منصفانہ، عادلانہ اور خوشحال نیپال کے لیے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کے دوران تشدد، جانی نقصانات اور...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں بدانتظامی کے بعد پارٹی قیادت نے معاملے کی چھان بین کے لیے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے، جو ضلعی کابینہ کے ارکان پر مشتمل ہے۔ کمیٹی کو 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پشاور میں 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ہونے والے جلسے نے اندرونی اختلافات اور تنظیمی بدانتظامی کو آشکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسہ: پی ٹی آئی کا وفاق سے 4 نکاتی مطالبہ رنگ روڈ کے کھلے میدان میں جلسے کے لیے پنڈال قائم کیا گیا تھا، لیکن ناقص انتظامات اور سیکیورٹی میں غفلت کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ متعدد کارکنوں نے پنڈال میں...
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے معاہدے وفاقی حکومت کرتی ہے، ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ مکمل شفافیت سے ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پہلا حق بلوچستان کا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہر وقت تنقید زیب نہیں دیتی، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے معاہدے وفاقی حکومت کرتی ہے، ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ مکمل شفافیت سے ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پہلا حق بلوچستان کا تھا، این ایف سی ایوارڈز کا فیصلہ تمام صوبوں کی...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم لداخ میں ان ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لداخ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پولیس فائرنگ میں چار مظاہرین کی موت کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کے روز لداخ میں مارے جانے والوں میں سابق فوجی تسیوانگ تھرچین بھی شامل تھے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جو کہ جنوبی امریکہ کے چار ممالک کے دورے پر ہیں، نے کرسمس کے دن تھرچن کے والد کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور کہا "باپ فوج میں،...
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر سے آکر لے لی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ، بھارتی ٹیم شریک نہ ہوئی محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے مطالبے پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو ان کا کپتان اے سی سی کے دفتر آکر خود مجھ سے وصول کرلے۔ یہ معاملہ دبئی میں منعقدہ اے سی سی اجلاس کے دوران پیش آیا جس کی صدارت محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو...
سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مملکت کے سیاسی مؤقف اور حالیہ عالمی واقعات پر پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں جنگ کے خاتمے، امدادی سامان کی فراہمی اور تعمیر نو کی منصوبہ بندی کا خیرمقدم کیا گیا اور اس اعلان کو سراہا گیا کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدہ...
انسداد دہشتگردی عدالت جوڈیشل کمپلکس میں مصطفیٰ عامر قتل سمیت 6 مقدمات کی سماعت کے لیے جیل حکام نے ملزم ارمغان، شیراز اور کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران مکمل دستاویزات کے حصول سے متعلق وکیل صفائی کی درخواست پر دلائل ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، خون صاف کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی وکیل صفائی کے مطابق استغاثا نےکیس کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیں اور فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہیں۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی سیل ہے ابھی کیسے فراہم کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میڈیا پر چل چکی ہمیں دینے...
پشاور: خیبر پختونخوا کے 2 وزرا نے عہدوں سے استعفا دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنی پہلی جنگی رائفل مقامی طور پر تیار کر لی ہے۔حکام کے مطابق یہ جدید ہتھیار سرکاری اسلحہ ساز ادارے انڈومِل (Indumil) نے بنایا ہے اور اسے اسرائیلی ساختہ گلیل رائفل کے مقابلے میں ہلکا اور سستا قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی تیاری کا مقصد بیرونی انحصار کم کرنا اور ملکی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانا ہے۔انڈومِل کے مینیجر نے بتایا کہ منصوبہ کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں چار لاکھ سے زائد ہلکی اور کم قیمت رائفلیں تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ آہستہ آہستہ موجودہ ہتھیار تبدیل کیے جا سکیں۔ یہ اقدام اس وقت ہوا جب کولمبیا نے 2024 میں غزہ میں جاری...
پاک فوج نے ملکی ماہرین کے تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار...
ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے پر نیا انقلاب دستک دینے لگا ہے۔ آئندہ برس سے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلین کرکٹ لیگ کی طرز پر ٹیکٹیکل متبادل کا قانون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ کسی بھی قسم کی انجری کا شکار پلیئر کے متبادل کی آزمائش شیفلڈ شیلڈ میں ہوگی۔ فاسٹ بولر کی جگہ فاسٹ بولر اور بیٹر کی جگہ بیٹر ہی متبادل کے طور پر شامل کیا جاسکے گا۔ حریف ٹیم کو بھی اس صورت میں دوسرے روز کے اختتام پر ایک کھلاڑی بدلنے کا اختیار ہوگا تاہم اس کے لیے بھی پہلی والی شرط عائد ہوگی۔ Cricket Australia will trial an injury replacement rule in the first five rounds of this season's Sheffield Shield competition https://t.co/CQaTwUImLn pic.twitter.com/pLZopIFJoG — ESPNcricinfo...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد اختتامی تقریب میں پیش آنے والے واقعے کی حقیقت سامنے آگئی ہے، جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا پر رنرز اپ کا چیک غصے میں پھینکنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تو میچ کے بعد سلمان علی آغا نے اختتامی تقریب میں چیک وصول کرنے کے بعد اسے غصے میں اسٹیج پر پھینک دیا۔ بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستانی کپتان نے جان بوجھ کر بھارتی مہمان کی توہین کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ سے جاری اطلاعات کے مطابق چین نے امریکا کے مجوزہ ’’گولڈن ڈوم‘‘ جیسے عالمی دفاعی نظام کا ایک فعال پروٹوٹائپ تعینات کر دیا ہے جو بیک وقت دنیا بھر سے داغے گئے ایک ہزار میزائلوں کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ نظام پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اس کا نام “ڈسٹری بیوٹڈ ارلی وارننگ ڈیٹیکشن بگ ڈیٹا پلیٹ فارم” رکھا گیا ہے۔ ابتدائی مراحل میں ہونے کے باوجود یہ سسٹم چین کی جانب آنے والے کسی بھی ممکنہ میزائل حملے کی فوری اور مربوط نشاندہی کر سکتا ہے۔اس جدید نظام میں خلا، سمندر، فضاء اور زمین پر موجود مختلف سینسرز سے اکٹھی کی جانے والی معلومات کو مرکزی کمانڈ ہیڈکوارٹرز...
پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دیے ہیں اور انہیں غیر ملکی ٹی20 لیگز میں شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو باضابطہ طور پر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کر دی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی لیگز سے دستبردار ہوکر مقامی کرکٹ کو ترجیح دیں۔ اس فیصلے...
آزاد کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بڑی حد تک ناکام رہی۔ ریاست کے تینوں ڈویژنز میں کاروباری مراکز جزوی طور پر کھلے رہے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال معمول پر رہی۔ مزید پڑھیں: ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام میرپور ڈویژن میں حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق رہے جبکہ پونچھ اور مظفرآباد ڈویژنز میں بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کو نظرانداز کیا۔ تاہم مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کے پرامن مارچ پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی فائرنگ سے مسلم...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت کے حوالے سے عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جب کہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔ سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان...
کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اورمعمولات زندگی رواں دواں ہیں، راولاکوٹ، چناری، شاردہ نیلم، مظفرآباد اور دیگرشہروں میں بازار کھلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ سیکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ Post Views: 1
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) پولیس نے میو ہسپتال سے اغواء ہونے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے دو دن کی معصوم بچی کے اغوا کا فوری نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ رابعہ کو گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ملزمہ چند روز قبل میو ہسپتال کے بچہ وارڈ سے بچی کو اغواء کر کے لے گئی تھی۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمہ نے...
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں، راولاکوٹ، چناری، شاردہ نیلم، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بازار کھلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ سکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 13واں ایڈیشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا جس کا افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان سری لنکا کے بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ یہ ون ڈے ایونٹ 34 دنوں تک جاری رہے گا جس میں 31 میچز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس ورلڈ کپ کی پہلی بار بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کی میزبانی کر رہے ہیں جس کے مقابلے 5 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہوگا حالیہ ٹورنامنٹ کو خواتین کرکٹ کے لیے ایک اہم موڑ قرار...
معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ، جو اپنے شاندار اور بڑے انعامی مقابلوں کے لیے جانے جاتے ہیں، اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے ایک نئے چیلنج میں انعام جیتنے کے لیے ایک کھلاڑی کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔ مسٹر بیسٹ جن کا اصلی نام جمی ڈونلڈسن ہے، نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ ویڈیو 27 ستمبر کو اپ لوڈ کی گئی جس کا عنوان تھا: “ ? Would You Risk Dying For $500,000 “۔ اس میں ایک اسٹنٹ مین کو مختلف خطرناک ”فائر بیسڈ ڈیتھ ٹریپس“ کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا تاکہ وہ پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیت سکے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹنٹ...
کوئٹہ کے مشرق میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئے زوردار دھماکے اور اچانک فائرنگ نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے کی آواز مشرقی علاقے ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دور تک سنی گئی جو کہ ایک حساس علاقہ ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں اور عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ریسکیو...
کوئٹہ کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ QUETTA, PAKISTAN - SEPTEMBER 05: Security forces take measures after at least three paramilitary troops were killed and nearly two dozen others injured in a suspected suicide attack in Pakistanâs southwestern Quetta city on September 05, 2021. The suspected bomber targeted a security checkpoint at the Quetta-Mastung road, when the personnel were engaged in routine security checking, a police spokesman said in a statement. (Photo by Mazhar Chandio/Anadolu Agency via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) کوئٹہ شہر کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر...
کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا دھماکا ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاع ملی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور کسی جانی نقصان کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے اسلام آباد کے 30 مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دارالحکومت میں ان مختلف مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان یہاں پر رواں سال دسمبر 2025 کے اختتام تک مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: رحیم یار خان میں مفت وائی فائی سروس کا آغاز، پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات جاری قومی اسمبلی کے رکن ابرار احمد کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی...
لاہور: سی سی ڈی (C.C.D) نے ڈیفنس کے فیکٹری ایریا میں مبینہ مقابلے کے دوران دو زیر حراست ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو باب پاکستان ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نفیس اور سلمان کے نام سے ہوئی۔ سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
لاہور: پولیس نے میو اسپتال سے اغوا ہونے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے دو دن کی معصوم بچی کے اغواء کا فوری نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ رابعہ کو گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ملزمہ چند روز قبل میو اسپتال کے بچہ وارڈ سے بچی کو اغواء کر کے لے گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمہ نے لوگوں کو دکھانے کے لیے...
واشنگٹن: امریکی کانگریس کی رکن راشدہ طلیب سمیت 18 اراکین کانگریس نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اراکین نے اپنے مشترکہ خط میں کہا کہ فلوٹیلا پہلے ہی تین مرتبہ حملوں کی زد میں آچکا ہے اور کسی بھی مزید حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جائے گا۔ راشدہ طلیب نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ کے عوام بھوک اور موت کے دہانے پر ہیں، اس لیے انسانی ہمدردی کے اس مشن کو مکمل تحفظ فراہم کرنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔ خط میں مزید کہا...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی، جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں...
ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاس کے دوران سکہ زمین پر گرتے ہی بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے فوراً آگے بڑھ کر کہا ’ہم پہلے بالنگ کریں گے‘۔ حالانکہ اس وقت تک نتیجہ واضح نہیں ہوا تھا اور نہ ہی میچ آفیشلز کی جانب سے کوئی اعلان ہوا، اس ردِعمل پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ کئی صارفین نے اس صورتحال کو ’مشکوک‘ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب سکہ زمین پر گرنے کے بعد کسی...
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا ایشیا کپ فائنل میں ناقص کارکردگی کے باوجود حارث رؤف کے دفاع میں سامنے آگئے۔ سلمان علی آغا کے مطابق یہ درست نہیں کہ صرف ایک کھلاڑی کی وجہ سے پاکستان میچ ہارا، ہم بطور ٹیم ہارتے اور جیتتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حارث ہمارے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، فائنل میں ان کا دن اچھا نہیں تھا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ کپتان نے مزید کہا کہ جب بھارت کو چھ اوورز میں 63 رنز چاہیے تھے تو سب سے بہتر آپشن حارث ہی لگے، اگر انہیں نہ آزماتے تو کہا جاتا کہ بہترین بولر کو کیوں نہیں موقع دیا۔ سلمان علی آغا نے اس بات...

مظفرآباد : مسلم کانفرنس ریلی پر عوامی ایکشن کمپٹی کے کارکنوں کا حملہ ، فائرنگ 11افراد زخمی : ایمبولینس روکنے سے مریض جاں بحق
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) آزادکشمیر کے علاقے بٹل میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا جس کے باعث ایمبولینس میں موجود مریض محمد صادق دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے غلیلوں، ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا۔ مظفر آباد سے نامہ نگار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کشمیر کے عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال...
اسلام آباد +کراچی(نمائندہ خصوصی +کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی جائیگی۔ کچھ عناصر نے اس توسیع کو حالیہ سیلاب سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ ایف بی آرنے واضح طور پرکہا ہے یہ رپورٹس غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ایف بی آر حکام نے کہا آئی آر آئی ایس کا نظام سست ہونے کی تجویز کرنے والی رپورٹس بھی...
راولپنڈی: پیر ودھائی کے علاقے میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد گھر کی چھت پر بے دردی سے قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان کو گشت پر مصروف پولیس ٹیم نے چیکنگ کے لیے روکنا چاہا تو پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں پولیس ٹیم میں شامل کانسٹیبل نور اور دیوار پر لگیں تاہم کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ میں ہونے کے باعث محفوظ رہا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا اور اسکا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو جانے میں کامیاب...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا ہے۔ایشیاکپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل دبئی میں کھیلا گیا، فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: غزہ پر مسلط اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کے پیش کردہ بیس نکاتی امن منصوبے کو قبول کرلیا ہے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے اس دن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اگر حماس بھی اس پر راضی ہوجائے تو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہے اور جنگ بندی فوراً نافذ ہوجائے گی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے فلسطینیوں کو دھمکی دی کہ اگر 3 دن کے اندر حماس نے ان کی شرائط نہ مانیں تو اسرائیل کو طاقت کے استعمال کا حق ہوگا اور امریکا اس میں بھرپور معاونت کرے گا۔ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ عرب اور...
تاریخ کے ورق خون سے لکھے جاتے ہیں اور خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ فلسطین کی زمین 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے لہو میں نہائی کھڑی ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 66 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 17 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ یہ محض اعداد نہیں، یہ انسانیت کے ضمیر پر لگے وہ داغ ہیں جو رہتی دنیا تک سوال بن کر بار بار ابھرتے رہیں گے۔ ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک منصوبہ لے کر آتے ہیں، جسے وہ امن کا جامع حل گردان رہے ہیں لیکن کیا امن اس خاموشی کا نام ہے جس میں بندوقیں سو جائیں یا اس صدا کا جو انصاف کو زبان دے کر دلوں...
ذرائع کے مطابق اسلامیہ ہائیر سکول راجوری کدل سرینگر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور متحدہ مجلس علماء کے صدر میر واعظ عمر فاروق نے ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر شہر کے ایک نجی ہسپتال نے متحدہ مجلس علماء کے تعاون سے مقبوضہ علاقے کے علمائے کرام، ائمہ اور دیگر کے لیے مفت ہیلتھ کارڈز کا اجرا کیا۔ ذرائع کے مطابق اسلامیہ ہائیر سکول راجوری کدل سرینگر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور متحدہ مجلس علماء کے صدر میر واعظ عمر فاروق نے ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے۔ پہلے مرحلے میں...
ملتان: شجاع آباد میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر زہریلی چیز پلائے جانے سے ایک ماہ کی دو نومولود بہنیں نور فاطمہ اور ایمان فاطمہ جاں بحق ہو گئیں۔ تیزاب سے قتل کیے جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس پر علاقہ غم و اندوہ میں ڈوبا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بچیاں 30 اگست کو آپریشن کے ذریعے پیدا ہوئی تھیں۔ والدین کے مطابق نور فاطمہ پیدائش کے محض 13 دن بعد انتقال کر گئی جبکہ ایمان فاطمہ کی طبیعت بگڑنے پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ایمان فاطمہ کا پوسٹ مارٹم سول ہسپتال شجاع آباد میں مکمل کر لیا...
کراچی: شہر قائد میں ساؤتھ زون کے علاقے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ شبہاز خان زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے بوٹ بیسن تھانے کے ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔
کراچی: کراچی کے علاقے ملیر سکھن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اس واقعے میں ملوث تھا جس میں پولیس اہلکار قیصر کو ڈاکوؤں نے شہید کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل بھینس کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل قیصر کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش تیز کر دی تھی۔ پولیس کے مطابق مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی تیسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں۔ اس معاہدے کے بعد کئی ممالک نے پاکستان سے اسی نوعیت کے دفاعی تعاون کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-08-26 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہوجائے تو یہ اچھا ہو گا، اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے، امریکا اب اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، یہ وقت ہے کہ ہم ایک علاقائی اسلامی سیکورٹی بلاک کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کریں تاکہ خطے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-25 کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے وزیراعظم ،وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شدید ترین بارشوں اور سیلاب نے تجارت ،صنعتی،زراعت سمیت تاجروں کو مشکلات میں الجھا کررکھ دیا ہے،ان حالات میں بروقت گوشوارے جمع کرانا ممکن نہیں ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فارم میں کی گئی تبدیلیوں نے بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو دوچند کردیا ہے۔ فیصل معیزخان نے کہا کہ ریٹرن فارم میں کی گئی تبدیلیوں سے ٹیکس دہندگان الجھن میں مبتلا ہیں، اگر 24ستمبرکو کی گئی تبدیلیوں کو درست مان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کے ایک چھوٹے قصبے گرینڈ بلانک میں اتوار کے روز چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4ہو گئی ۔ واقعہ چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس میں تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں سیکڑوں لوگ شریک تھے۔ پولیس کے ساتھ مقابلے میں 40سالہ حملہ آور مارا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں 8افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور نے پہلے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی اور پھر ایک خودکار رائفل سے فائرنگ شروع کر دی،جس کے بعد اس نے چرچ کو آگ بھی لگا دی تھی۔مشی گن کے چرچ پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-7 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں کشتی پر سوار شخص نے کنارے پر قائم بار پر فائرنگ کردی،جس سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ واقعہ ساوتھ پورٹ میں پیش آیا،جس کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد یو ایس کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے اوک آئلینڈ میں حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار کے گئے حملہ آور سے تفتیش جاری ہے۔یہ واقعہ امریکا میں بار، ریستوران، اسکولوں اور دیگر عوامی مقامات پر بڑھتے ہوئے مسلح حملوں کی ایک اور کڑی ہے۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق اس سال امریکا میں کم از کم 320 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سیف اللہ
امریکا انیس سو اڑتالیس سے اب تک اسرائیل کو لگ بھگ چار سو ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔اس میں سے پچاس ارب ڈالر اقتصادی اور ساڑھے تین سو ارب ڈالر عسکری مد میں شامل ہیں۔ اسرائیل کے لیے سالانہ تین اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر کا وظیفہ الگ سے بندھا ہوا ہے جب کہ سب سے بڑی عرب فوج کے مالک مصر کو بھی بطور گڈ بوائے اسرائیل کے لیے دردِ سر نہ بننے کے عوض ساڑھے تین ارب ڈالر سالانہ ملتے ہیں۔ جب سے غزہ کا نسل کش بحران شروع ہوا۔ اسرائیل کو لگ بھگ چودہ ارب ڈالر کا اضافی اسلحہ اور گولہ بارود بھی پہنچایا جا چکا ہے۔فارن ملٹری سیلز گرانٹ کے قانون کے تحت عسکری امداد...
سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ نزد ٹی سی ایف اسکول کے قریب گلی میں فائرنگ سے بیوہ خاتون 40 سالہ نازیہ زوجہ غلام عباس جاں بحق ہوگئی۔ سہراب گوٹھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتولہ کی لاش ضابطے کی کاررائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول لاسی گوٹھ میں رہائشی پذیر اپنے بھائی کے گھر سے اپنے تین بچوں...
منگھوپیر میں بیکری کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ منگھوپیر میں بیکری کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ مقصود کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے منگھوپیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خیر آباد امن چوک کے قریب پیش آیا ہے جس میں پولیس نے ایک ملزم ابراہیم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن کے ایک گاﺅں گرینڈ بلانک میں گزشتہ روز چرچ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس میں تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں سیکڑوں لوگ شریک تھے۔ اسی دوران ایک مسلح دہشت گردنے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق پولیس کے ساتھ مقابلے میں 40 سالہ حملہ آور بھی مارا گیا ۔ میڈیا کے مطابق حملے میں 8 افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت نازک بھی بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
چین کے شہر شنگلی میں منعقدہ بین الاقوامی آتشبازی مقابلے میں دنیا بھر کی ماہر ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی "الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل" نے کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی پیشکش کو ایک مخصوص پیغام اور قومی جذبے سے مزین کیا۔ آتشبازی کے ذریعے پاک چین دوستی کی خوبصورت ترجمانی کی گئی۔ جے ایف-17 تھنڈر کا آتشبازی میں جلوہ دیکھ کر حاضرین حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ مظاہرہ صرف تکنیکی مہارت کا نہیں بلکہ جذبات اور تعلقات کا آئینہ دار تھا۔ شو کے دوران پاکستانی موسیقی کی دھنیں ماحول کو اور بھی جاندار بنا گئیں۔ رنگوں، روشنیوں اور موسیقی کے حسین امتزاج نے ہر دل کو چھو لیا۔ شائقین نے پاکستانی ٹیم...
ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کے موضوع پر اہم سیمینار کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے باہمی اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:”گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چین کا وژن” اس سیمینار میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔...
تہران:۔ ایران نے پاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کردیا۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر اورسپریم لیڈر کے مشیرمیجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے لیے ایک عظیم معاہدہ ہے،ایران کو بھی اس معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔ میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کے بارہ پائلٹ ہلاک ہوئے، دنیا کے ساٹھ فیصد ممالک کا ماننا ہے کہ جنگ میں ایران فتح یا ب ہوا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان نے ایسے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت کسی ایک پر حملہ دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا...
ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ اچھا ہو گا، اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے، امریکا اب اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، یہ وقت ہے کہ ہم ایک علاقائی اسلامی سکیورٹی بلاک کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: معروف عالم دین و اسکالر مفتی منیب الرحمن کاکہنا ہے کہ عوام حکمرانوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ عملی زندگی میں کس کے تابع ہیں اور قانون کس کی مرضی سے بناتے ہیں، قادیانیوں کو پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنا ہوگا جس میں انہیں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، انہیں وہی حقوق دیے جائیں جو دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس بعنوان عہد رسالت میں انسانی حقوق، آزادی اور انصاف آج کے تقاضے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028ء تک سودی...
قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے 80 فیصد شعبے خواتین کے لیے بھرتی کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع زیب جعفر نے کہا کہ اس وقت 5 ہزار سے زائد خواتین پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ گزشتہ 3 برسوں میں تقریباً 700 خواتین کو کمیشن دیا گیا۔ تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ایسے شعبے جو انتہائی جسمانی مشقت اور طویل عرصے تک سخت اور دشمنانہ ماحول میں تعیناتی سے متعلق ہیں، وہ خواتین کے لیے بند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خواتین بہادری، صلاحیتوں اور حوصلے کا استعارہ ہیں،بلاول بھٹو انہوں نے مزید...
افغانستان میں پیر کے روز ملک گیر مواصلاتی بلیک آؤٹ ہوا جس کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز شدید متاثر ہو گئیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کابل میں موجود اس کا بیورو شام 6 بج کر 15 منٹ پر رابطے سے محروم ہو گیا۔ انٹرنیٹ نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان میں قومی سطح پر کنیکٹیویٹی صرف 14 فیصد رہ گئی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بظاہر جان بوجھ کر سروس منقطع کرنے کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 679 کتابوں پر پابندی، خواتین مصنفین اور ایرانی کتب نمایاں رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ کے آغاز میں مختلف صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن...

چین سے ممکنہ تنازع کے پیش نظر امریکا کا بڑا قدم، دفاعی کمپنیوں کو میزائل پیداوار 4 گنا بڑھانے کی ہدایت
امریکا نے چین کے ساتھ کسی ممکنہ تنازع کی صورت میں اسلحے کی کمی سے بچنے کے لیے اپنے دفاعی شعبے کو متحرک کر دیا ہے۔ پینٹاگون نے میزائل اور اہم ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے 2 سے 4 گنا تک پیداوار میں اضافہ کریں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع ملک میں ہتھیاروں کے محدود ذخائر پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دفاعی ادارے تیز ترین شیڈول کے تحت اسلحے کی تیاری بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پینٹاگون اور بڑی میزائل ساز کمپنیوں کے درمیان کئی...
انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 36 سالہ کرس ووکس نے ریٹائرمنٹ سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ’وقت آ چکا ہے اور میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا درست وقت ہے۔‘ واضح رہے انگلش فاسٹ بولر آخری بار گشتہ ماہ بھارت کے خلاف میچ میں دکھائی دیے تھے جہاں وہ بازو کی انجری کے باوجود پٹی باندھ کر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تھے۔بھارت نے وہ میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کی تھی۔ انجری کے باعث وہ رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم حصہ نہیں ہیں۔ جس کی...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک مثبت پیشرفت ہے اور اگر ایران بھی اس میں شامل ہو جائے تو یہ خطے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو اپنے باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا خطے میں اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اور اب وہ اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر...
محکمہ موسمیات کےمطابق پاکستان میں مون سون سیزن اس بار جلدی شروع ہوا اور بارشیں معمول سے 23 فیصد زائد برسیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ مون سون کی سب سے زیادہ بارشیں پنجاب کے حصہ میں آئیں،سیالکوٹ میں تو بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ مون سون سیزن اب ختم ہو چکا،تاہم اگلے دو سے تین روز میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں مزید بارش ہو گی۔ ملک میں گرمی کی شدت برقرار ہے،درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،ملک کےکسی بھی حصے میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔ Post Views: 1
کراچی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے خطیر انعامی رقم سے نوازا گیا۔ فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو اے سی سی کی جانب سے 3 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ پاکستان کو 75 ہزار امریکی ڈالر ( 2 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بطور انعام ملے۔ فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی بلے باز تلک ورما کو "مین آف دی میچ" قرار دیا گیا، جنہیں 5 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 14 لاکھ پاکستانی...
مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں نے حملہ کر دیا، مسلح شر پسندوں کی فائرنگ سے 11 شہری زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے اپنے ناکام احتجاج کا غصہ عوام پر نکالنا شروع کر دیا۔ بٹل میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں نے ایمبولینس کا راستہ روک لیا جس کی وجہ سے بزرگ شہری محمد صادق وفات پا گئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسند غلیلوں اور ہتھیاروں سے پولیس پر حملے بھی کر رہے ہیں، جو صاف ظاہر کرتا ہے کے عوامی ایکشن کمیٹی کے عزائم شروع سے شر پسندانہ تھے۔ علاقے کے عوام نے ایمبولینس روکے جانے پر...
سعودی عرب میں جاری پروفیشنل فائٹر لیگ میں کویت اور عراق کے فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ پروفیشنل فائٹرز لیگ (PFL) MENA نے دی ایرینا ریاض میں شاندار فائٹ نائٹ پیش کی، جہاں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بہترین فائٹرز نے اپنی مہارت اور ہمت دکھا کر 2025 کے تاریخی فائنلز میں جگہ بنائی۔ اب بینٹم ویٹ، فیذر ویٹ، لائٹ ویٹ اور ویلٹر ویٹ کے فائٹرز چیمپئن بننے سے صرف ایک فتح دور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا مین ایونٹ میں کویت کے محمد العقرا (9-1) نے صرف 21 سیکنڈز میں تباہ کن TKO کے ذریعے مصر کے ایمن جلال (4-2) کو شکست دے کر ویلٹر...
یوٹیوبر رجب بٹ نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔ رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں فاطمہ خان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پوڈکاسٹرز جھوٹ بولنے والے افراد کو غیر ضروری طور پر اہمیت دے رہے ہیں۔ یاد ریے کہ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا اکثر ان پر تشدد کیا اور رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے جن میں 39 لاکھ روپے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیار کی گئی وزیراعظم کی الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم باضابطہ طور پر متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ملک بھر میں سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت شہری سود سے پاک فائنانسنگ کے ذریعے الیکٹرک بائیک اور رکشہ خرید سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم حکومت نے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کے لیے یہ سہولت مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ Government Launches Cost Sharing Scheme for E-Bikes and Rickshaws in Pakistan FOR FURTHER...
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں ہڑتال کے دوران امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور مسلم کانفرنس کے شرکا آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد پتھراؤ اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پتھراؤ کے باعث پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی میں اشتہاری افراد کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے مظاہرین کی ہلڑ بازی اور...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کی دہائیوں پرانی خواہش کی تکمیل ہے، جو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور اخوت کی بنیاد پر طے پایا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک صدیوں پرانے روحانی و تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق، یہ معاہدہ اس دیرینہ تعلق کو باضابطہ شکل دیتا ہے کہ ایک ملک کے خلاف جارحیت، دونوں ممالک کے خلاف جارحیت سمجھی جائے گی اور باہمی مشاورت کے ذریعے اس کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں...
ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انہیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے بتایا کہ ان کی رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک دوست کے ذریعے ہوئی تھی، جس نے انہیں اپنی بہن کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ ملاقات کے دوران وہاں دیگر افراد بھی موجود تھے۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں مہنگے تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے۔ ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ رجب بٹ نہ صرف شراب نوشی کے عادی ہیں...
امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیسوں میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے غیر ملکی ماہرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ ممالک اپنی ویزا پالیسیوں میں تبدیلیاں بھی کر رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے ان باصلاحیت لوگوں کو اپنی طرف کھینچ سکیں جو اس سے قبل امریکا جانے کو ترجیح دیتے تھے۔ برطانیہ فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹرمر ماہرین کے لیے ویزہ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ ان کی ‘گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس’ دنیا بھر سے ان سائنس دانوں اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ لا کر معاشی ترقی کو فروغ دینا چاہتی ہے جو اس سے قبل عموماً اپنی خدمات...
آپ پہلے کپتان ہیں جو کرکٹ میں سیاست لائے، پاکستانی صحافی کے سوال سوریا کمار بوکھلا گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور وہ کرکٹ میں سیاست لانے کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کی پریس کانفرنس میں صحافی نے اُن سے سوال کیا کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں آپ کا پاکستان ٹیم کے ساتھ جو رویہ رہا جس میں پہلے آپ نے ہینڈ شیک نہیں کیا، پھر ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن نہیں کیا، آپ نے ایک سیاسی پریس کانفرنس کی، کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست...
ایران کی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر اور سپریم لیڈر کے مشیرمیجر جنرل رحیم صفوی نےپاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران بھی اس اتحاد کا حصہ بن جائے تو یہ خطے کے لیے بہت مفید ہوگا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات بتا رہے ہیں کہ امریکا کا اثر و رسوخ خطے میں کم ہو رہا ہے اور وہ اپنی توجہ اب ایشیا پیسیفک کی طرف منتقل کر رہا ہے۔ رحیم صفوی نے تجویز دی کہ اب وقت...
سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز لندن :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔ برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں...
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر شادی کا جھوٹا وعدہ کرنے، استحصال کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ فاطمہ خان گزشتہ کئی ہفتوں سے رجب بٹ کے خلاف بیانات دے رہی ہیں۔ اور حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں ایک بار پھر اپنے الزامات دہرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ سمیت 3 یوٹیوبرز کے خلاف جوئے کی تشہیر کے مقدمات درج ٹک ٹاکر نے الزام لگایا کہ رجب بٹ شراب کے عادی ہیں۔ لڑکیوں کو پھنسانا اور ان کا استعمال کرنا ان کی پرانی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب بٹ نے مجھ سے تعلق قائم کرنے سے پہلے بھی کئی لڑکیوں کے...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تاہم جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر تقریب ٹرافی کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو جنہیں سیاسی بیان بازی پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے نے فائنل کے بعد ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ اپنی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے۔ The Pakistan Cricket Team has dedicated its Asia Cup...
راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 روز قبل جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے والد کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، گنجمنڈی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا، والدین پر تشدد اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اورنان کی قیمت مقررکرنے کےنوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی سےروک دیاگیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنرکو نانبائی ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ نانبائی ایسوسی ایشن کےوکیل نےمؤقف اپنایا تباہ کن سیلاب کےبعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےخدشات سننےسےانکار کیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم میں کہاضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرے اورڈپٹی کمشنر منگل تیس ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملیں۔ بعدازاں عدالت...
پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم...
ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی شکست پر گہرا دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور تنقید کی۔ اس موقع پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے محسن نقوی کی قیادت اور بورڈ کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘ پاکستان کی شکست نے کرکٹ...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خراجِ عقیدت ان تمام متاثرین کے لیے ہے جنہوں نے اس بزدلانہ حملے میں اپنی جانیں قربان کیں، ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، تاہم بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں بغیر ٹرافی میدان چھوڑنا پڑا۔ فائنل کے بعد بھارتی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی ’مایوس کن‘ رہا۔ سلمان آغا کے مطابق بھارت نے جو کچھ اس ٹورنامنٹ میں کیا وہ کرکٹ کی توہین ہے، ہاتھ نہ ملانا ہمیں نہیں بلکہ کھیل کے احترام کو نشانہ بنانا ہے۔ ’اچھی ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں، ہم نے خود ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔‘ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی کپتان...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ دفاعی اقدامات عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہے ہیں، اور سعودی عرب کے بعد اب کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا،’’پاکستان نے حالیہ چیلنجز میں ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے بلکہ اپنے دوست ممالک کے ساتھ بھی کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا عزم رکھتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اس...
امریکی ریاست مشی گن کے شہر گرینڈ بلانک میں سابق میرین نے چرچ پر حملہ کر کے کم از کم 4 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ نامی حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازوں سے ٹکرا دی اور پھر خودکار رائفل سے چرچ پر فائرنگ کردی اور عمارت کو آگ لگا دی۔ اس دوران سینکڑوں افراد چرچ میں موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں 70 سالہ سکھ بزرگ پر وحشیانہ حملہ، حالت تشویشناک ابتدائی طور پر 2 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں جلنے والے چرچ کے ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس چیف ولیم...
ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو اس ٹورنامنٹ میں ہوا مایوس کن ہے، اگر بھارتی ہم سے ہینڈ شیک نہیں کر رہے تو ہماری نہیں کرکٹ کی توہین کررہے ہیں، اگر بھارت نے ٹرافی نہیں لی تو کیسے دی جائے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے انہوں نے کہا کہ ایک اچھی ٹیم ایسا کبھی نہیں کرتی، بھارتی ٹیم کے کپتان نے میچ...
روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا، جہاں سیکڑوں ڈرون اور میزائل برسائے گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے، جب کہ کئی رہائشی عمارتیں، فیکٹریاں اور طبی مراکز تباہ ہو گئے۔ یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 595 ڈرون اور 48 میزائل داغے، جن میں سے 568 ڈرون اور 43 میزائل مار گرائے گئے۔ اس بڑے حملے کا مرکزی ہدف کیف اور قریبی علاقے تھے۔ روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ فوجی انفرا اسٹرکچر، فضائی اڈوں اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، ماسکو نے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے...
MICHIGAN: امریکہ کی ریاست مشی گن میں چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس چرچ میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی ہے جو قریبی علاقے برٹن کا رہائشی تھا۔ فائرنگ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ گرینڈ بلینک ٹاؤن شپ پولیس چیف ولیم رینئے کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے صرف آٹھ منٹ بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بمراہ کو تین چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں اور انہوں نے ایونٹ کے مختلف میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے تاریخی فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ 41 سالہ تاریخ میں پاک بھارت ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل تھیں۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹرز نے دباؤ کے باوجود آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان سے فتح چھین کر ایشیا کپ کا...
پاک بھارت جنگ کے بعد سے پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک کے بعد ایک بڑی کامیابی مل رہی ہے اور اس وقت پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ پاک سعودی عرب سٹرٹیجک معاہدے کی کامیابی کے بعد وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے۔ اس موقع پر ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اسی دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور اسلامی ممالک کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی...