2025-11-22@00:40:08 GMT
تلاش کی گنتی: 59030

«اور بن سلمان کے»:

(نئی خبر)
    نارووال کے سرحدی علاقے میں مسکن سے بھٹکی مادہ سامبر ہرن کو ریسکیوکرکے طبی امداد دی گئی اور  واپس اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کردیا گیا۔ گزشتہ روز نارروال کے سرحدی کرپال میں مقامی لوگوں نے  اپنےمسکن سے بھٹک کرانڈیا سے پاکستان آنیوالی مادہ سامبر ہرن کو پکڑ لیا تھا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر نارروال  محمدتیمورنے فوری ریسکیو ٹیم روانہ کی اور سامبر ہرن کو پنجاب رینجرز اورپولیس کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق مسلسل دوڑنے اور جھاڑیوں سے ٹکرانے کی وجہ سے سانبر معمولی زخمی تھی تاہم طبی امداد کے بعد اسے واپس اسکے حقیقی مسکن میں آ زاد کر دیاگیا/ سامبرہرن کلانچیں مارتی ہوئی واپس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تمام تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور اسٹاف کی بھرتیوں سے قبل نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹر سے لازمی ویریفکیشن کرنے کے لیے سیکرٹری پراسیکیوشن کو دو صفحات پر مشتمل مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ بھرتی نظام میں بچوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک بڑا خلا موجود ہے، کیونکہ تعلیمی اداروں میں موجودہ بیک گراؤنڈ چیکس سے جنسی جرائم کا سابقہ ریکارڈ سامنے نہیں آتا۔نادرا کا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کے لیے ایک مؤثر اور ضروری ٹول ہے، اور اس کی مدد سے ایسے خطرات سے بچا جا سکتا ہے جو پورے ادارے کے لیے خطرہ بن سکتے...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے گزشتہ رات اپنی پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں قاسم خان نے کہا " گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر میری پھوپھیوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستانی حکومت اور اس کے کارندے ہر اخلاقی اور قانونی حد پار کر چکے ہیں۔" انہوں نے کہا "بے گناہ خواتین پر حملہ کرنا، انہیں سڑک پر گھسیٹنا اور اندھیرے میں پولیس فورس چھوڑ دینا ایک ایسے حکمران ٹولے کا رویہ ہے جو جوابدہی سے خوفزدہ ہے۔ یہ فسطائی طریقہ نہ ہمارے خاندان کو توڑ سکے گا اور نہ ہی اس قوم کو...
    المعلومہ نیوز ایجنسی سے اپنی ایک گفتگو میں صباح العکیلی کا کہنا تھا کہ کوآرڈینیشن فرنٹ کے رہنماؤں نے وزیر اعظم کے امیدوار کیلیے مخصوص شرائط طے کی ہیں۔ ان میں دوسری مدت کیلیے انتخاب نہ لڑنا اور وزارت عظمیٰ کے دورانیے میں کسی نئی جماعت کی تشکیل نہ دینا شامل ہے تاکہ شیاع السوڈانی حکومت کے تجربے کو دوبارہ نہ دُہرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی سیاسی تجزیہ کار اور مبصر"صباح العکیلی" نے اس بات كی تصدیق کی کہ کوآرڈینیشن فرنٹ کے رہنماء اس بات کے خواہشمند ہیں کہ اگلے مرحلے کے لیے ایک ایسے شخص کو وزیراعظم نامزد کیا جائے جو کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ نہ ہو۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دو شخصیات کے بارے میں...
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہوا (لال قلعہ کے قریب کار بم دھماکہ) اسکے ذمہ دار صرف چند لوگ ہیں لیکن یہ تاثر پیدا کیا جارہا ہے کہ ہم سب اسکے ذمہ دار اور شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے باہر جانے کو لے کر خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں کچھ لوگوں کی پرتشدد سرگرمیوں کی وجہ سے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے کولگام میں ایک تقریب میں کہا کہ موجودہ حالات میں، والدین شاید اپنے بچوں کو باہر نہیں بھیجنا چاہتے۔ جب ہمیں ہر طرف سے شک کی نگاہ سے...
    ایف آئی اے نے وزات مواصلات کے ملازم کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایف آئی آر ذرج،تفتیش جاری، WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے نے وزات مواصلات کے ملازم کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایف آئی آر ذرج،تفتیش جاری،تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ندیم ڈرائیور منسٹری آف کمیونیکیشن ،گورنمنٹ آفیشل اور سجاد علی ولد لیاقت علی ولد اسلام آباد کو مقدمہ ایف آئی آر نمبر 94/2025 مورخہ 30-10-2025 U/s 34, 109, R/419, P419 PC 1947 میں ان الزامات پر کہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت سے اربوں روپے کی خورد برد کی۔ شکایت کنندہ محمد عبدالباسط ولد مسعود خان ساکنہ پشاور سے 10...
    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حال ہی میں دو شیعہ جوانوں عادل اور محمد حیدر کو قتل کردیا گیا لیکن انکے قاتل ابھی تک نامعلوم ہیں لیکن دوسری طرف بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، چادر و چار دیواری کے تقدس کو مجروح کرتے ہوئے شیعہ نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ تنظیمات اور عمائدین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف تشدد اور منفی پراپیگنڈے میں بتدریج اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ الائنس کے سینئر نائب صدر (قائم مقام صدر) علامہ...
    نیویارک: غزہ کی تباہ شدہ گلیوں سے ابھرتے دھوئیں اور فلسطینی بچوں کی آنکھوں میں چھپا خوف یہ منظر اب بھی دنیا کی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے امن کی طرف نادر ترین کھڑکی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دار حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ عاصم افتخار جو غزہ کی انسانی المیے پر اسرائیلی نمائندے سے پہلے ہی شدید بحث میں مشہور ہو چکے ہیں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ووٹ ٹرمپ کے 20 نکاتی پلان کے حق میں اس لیے پڑا...
    اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کے باعث مالی سال 2023-24 کے دوران 30 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ مالی سال 2023-24 کے دوران پیش آنے والے مہلک حادثات میں 30 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے تین بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الگ الگ فیصلوں میں لیسکو، گیپکو...
    امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام محرومیوں کے ازالے، ڈاکو راج، بے امنی، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، 21 تا 23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور اجتماع عام میں کراچی تا کشمور عوام بھرپور شرکت کرکے بیداری کاثبوت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم 1973ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، نام نہاد فارم 47ء کی پیداوار جعلی حکومت نے عدلیہ کی رہی سہی آزادی ختم، صوبائی خودمختاری رول بیک، سویلین بالادستی کا اختتام اور جمہوریت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور داماد نے ان کی میراث کو بوٹوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان کی یونیورسٹی آف اوساکا میٹروپولیٹن کے محققین نے ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر، خاص طور پر آسٹیوپروسس کے مریضوں کے لیے ایک جدید اور غیر جراحی علاج دریافت کیا ہے، جو مستقبل میں روایتی سرجری کا متبادل بن سکتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق مریض کی جسمانی چربی سے حاصل کردہ اسٹیم سیلز کو ہڈی بنانے والے خلیات میں تبدیل کیا جاتا ہے، اور انہیں چھوٹی تین بُعدی “خلیاتی گولیوں” کی شکل دی جاتی ہے جو اپنی ساخت اور کام کے لحاظ سے ہڈی جیسی خصوصیات اختیار کر لیتی ہیں۔ ان گولیوں کو بیٹا-ٹری کیلشیم فاسفیٹ کے ساتھ ملا کر فریکچر والے مقام پر انجیکشن کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات میں اس...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پورا ملک فردِ واحد کے قبضے میں دے دیا گیا ہے، ہر ادارہ حتیٰ کہ عدلیہ کو بے بس کر دیا گیا، 27ویں غیر آئینی ترمیم دراصل پاکستان میں بادشاہت کا آغاز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم 1973ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، نام نہاد فارم 47 کی پیداوار جعلی حکومت نے عدلیہ کی رہی سہی آزادی ختم، صوبائی خودمختاری رول بیک، سویلین بالادستی کا اختتام اور جمہوریت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور داماد نے ان کی میراث کو بوٹوں تلے روند کر...
    پشاور کے 3 بڑے میڈیکل اداروں خیبر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال، خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹر، نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے صاحبزادے بیرسٹر ابراہیم خان آفریدی کو اپنا قانونی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ بورڈ آف گورنر نے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بیرسٹر ابراہیم خان آفریدی کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے جس کے دوران وہ اداروں کو ہر قسم کے قانونی معاملات میں رہنمائی فراہم کریں گے۔ وہ تمام عدالتوں میں کیسز کی پیروی، قانونی دستاویزات کی تیاری اور اداروں کو درکار ہر طرح کی قانونی رائے دینے کے ذمہ دار ہوں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لیگل ایڈوائزری کی خدمات کے عوض بیرسٹر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فرنچائز کو اپنے اگلے اقدامات خود عوام کے سامنے لانے پڑ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے ایکس پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پی ایس ایل مینجمنٹ کو متعدد ای میلز بھیجی گئیں جن میں ٹیم کی ویلیوایشن اور رینیوئل لیٹر...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوموں کو ترقی کے سفر میں چیلینجز کا سامنا رہتا ہے، تاہم موجودہ حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے مختلف اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں اور 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں فلاحی کاموں کے لیے باقاعدہ فنڈنگ کرتی...
    آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ایونٹ کی میزبانی زمبابوے اور نمیبیا 15 جنوری سے 6 فروری تک کریں گے، 16 ٹیمیں 41 میچوں میں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، امریکا اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں زمبابوے، پاکستان، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل      ہیں۔ گروپ سی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان اور سری لنکا جبکہ گروپ ڈی میں تنزانیہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔   
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو کراچی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کرے گی۔   پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سعید غنی، کی صدارت میں ہوا، جس کے دوران یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔  اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایک شاندار جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔  پیپلز پارٹی کے نظریے، جدوجہد اور تاریخی کردار کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔   آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم اجلاس میں وقار مہدی، رؤف ناگوری،  ڈاکٹر شرمیلا فاروقی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگز جاری کر دی ہیں، جن میں کئی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے بھارت کے روہت شرما سے پہلے نمبر کی پوزیشن حاصل کر لی اور نمبر ون بننے والے دوسری کیوی بیٹر بن گئے۔ون ڈے بیٹرز میں افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر ہیں، سلمان علی آغا اپنی پوزیشن 15ویں پر برقرار رکھتے ہیں،رینکنگ کے مطابق محمد رضوان اور...
    یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کا فیصلہ، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ڈی جی ورکس سمیت انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں بلا تفریق سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ازسر نو کار پیٹنگ اور پیچ ورک کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹرز کی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں حصہ لینے والی پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں ظہرانہ دیا  ہے۔ ظہرانے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کر...
    انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا علان کر دیا جس میں فاسٹ بولر مارک ووڈ اور اسپنر شعیب بشیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مارک ووڈ الیون میں شامل ان پانچ کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے جن کے پاس آسٹریلیا میں ٹیسٹ کھیلنے کا پہلے سے تجربہ موجود ہے، دیگر میں بین اسٹوکز، جو روٹ، زیک کرالی اور اولی پوپ شامل ہیں۔ پینتیس سالہ ووڈ 2021-22 کے دورۂ آسٹریلیا میں بھی نمایاں تیز گیند باز تھے، جہاں انہوں نے 26.64 کی اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ مارک ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار تھے جو اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ممکنہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلش اسپنر...
    مئی 2025 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کی تصدیق امریکی کانگرس نے اپنی رپورٹ میں کردی ہے، امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا امریکی کانگریس کے ایک تحقیقاتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان نے بھارت پر عسکری برتری حاصل کی۔ یہ جھڑپ دونوں ایٹمی ریاستوں کے درمیان گزشتہ 25 سال میں سب سے بڑا فوجی تصادم قرار دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ لڑائی 7 سے 10 مئی تک جاری رہی۔ چین کا کردار اور جدید...
    اسلام آباد میں منگل کے روز اپوزیشن اتحاد ’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور 21 نومبر، جمعہ کو پورے ملک میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا احتجاج میں تحریک کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت مردہ باد، جمہوریت...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ آئین سے متصادم ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران ذاتی مفادات کے لیے ایسی ترامیم لا رہے ہیں، پوری اسمبلی ایک بھی ایسا بل نہیں دکھا سکتی جو عوام کو ریلیف دینے کے لیے منظور کیا گیا ہو۔بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں پر مبینہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ اشرافیہ کی نمائندہ ہے۔
    بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔ بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے ایک گروپ کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ غوطہ لگاتی رہیں اور ڈولفنز کا ایک بڑا گروپ مسلسل کشتی کے ساتھ نظر آرہا ہے۔   One of our members recorded the most fascinating sight of school of dolphins travelling with their boat near Gawadar in Arabian Sea. ???? Looks something like straight out of a fairytale movie right? ✨#Weatherwalay #Pakweather #Balochistan #Dolphins #disney #fairytale pic.twitter.com/zvAfsFtZGi — WeatherWalay (@weatherwalay) November 19, 2025 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز کا ایک بڑا اور منظم گروپ کشتی کے...
    نیویارک (ویب ڈیسک)گوگل نے اپنے جدید ترین اے آئی ماڈل جیمینائی تھری کے اجرا کا اعلان کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق کمپنی نے بیان میں کہا کہ جیمینائی 3 کثیرالنوع سمجھ بوجھ کے لیے دنیا کا بہترین ماڈل ہے اور یہ اب تک کا سب سے پاور فل ایجنٹک اور وائب کوڈنگ ماڈل ہے۔ گوگل نے بتایا کہ یہ ماڈل جدید تجزیاتی صلاحیتوں کی بنیاد پر بہتر بصری پیشکش اور گہرے تعاملات فراہم کرتا ہے، جو اہم اے آئی بنچ مارکس پر ظاہر ہوئی ہیں۔ گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ جیمینائی 3 ہمارا سب سے ذہین ماڈل ہے، جو جیمینائی کی تمام صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ آپ کسی بھی خیال کو حقیقت...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دل کے عارضے میں مبتلا کمسن بچی زینب سے ملاقات کی۔ وائرل ویڈیو میں بچی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے شکوہ کرتی ہے کہ یہ ڈاکٹرز علاج کو بالکل نہیں سمجھتے ان کو یونہی بڑا بنایا ہوا ہے اور ہم بھی مجبوری میں ان سے علاج کرا لیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان، وزیر داخلہ نے سہیل آفریدی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ جب آپ ڈاکٹر بن جاو گی تو سب ٹھیک کر دو گی جس پر بچی کہتی ہے کہ ان کو آپ ٹھیک کرو نا آپ سرکاری بندے ہو یہ آپ کا کام ہے۔ بچی:...
    لوگ مشہور ہونے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ سویڈن میں سامنے آیا جہاں ایک شخص نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے اپنی ناک میں 81 تیلیاں ٹھونس دیں، اور یوں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:ورجینیا کے باغ میں اُگا دنیا کا سب سے وزنی آڑو، گنیز ریکارڈ قائم اسکینڈینیویا کے 42 سالہ مارٹن اسٹروبی نے بتایا کہ اس کے بچوں نے اسے ریکارڈ بنانے کے لیے اُکسایا۔ بچے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی نئی کتاب دیکھ کر حیران تھے اور چاہتے تھے کہ ان کے والد بھی کوئی انوکھا کارنامہ انجام دیں۔ https://twitter.com/onlineindus/status/1990989000039923936 مارٹن نے بتایا کہ پہلے تو اسے لگا کہ وہ کسی عالمی مقابلے کے لائق نہیں،...
    گوادر(نیوزڈیسک) مغربی ساحل پر اسپنر ڈولفن کا بڑا جھُنڈ نمودار،ساحل کے قریب غیر معمولی آمد نے ماہی گیروں کو حیران کر دیا۔ گوادرکےپدی زرساحل کے قریب اسپنر ڈولفن کا بڑا جھنڈ مقامی ماہی گیروں نےدیکھا،جو غیر معمولی طور پر ساحل کے بہت قریب آگئی تھیں،ماہی گیروں نے نایاب مناظر ویڈیوز میں محفوظ کرلیے، جن میں ڈولفن کو کشتیوں کے ساتھ ساتھ تیرتے اور کرتب دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے,ماہی گیر اس تجربے کو خوشگوار اور حیران کن قرار دیتے ہیں۔ میرین بایولوجسٹ اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم بلوچ کے مطابق سرد موسم میں اسپنر ڈولفن گرم پانی اور غذائی ذخائر کے تعاقب میں مکران کوسٹ کے قریب آتی ہیں۔ اسپنر ڈولفن اپنی 360 ڈگری گھومنے والی چھلانگوں...
    ویب ڈیسک: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسز چلائی جا رہی ہیں اور بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے الگ اسپیس مختص کی جائے گی۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم...
    فائل فوٹو وفاقی حکومت نے اکتوبر میں 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کر لی، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 2 لاکھ31 ہزار 390 ٹن چینی درآمد کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی درآمد کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں، اکتوبر میں 31 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی 2 لاکھ ٹن چینی درآمد کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2025 میں 2 لاکھ 31 ہزار 390 ٹن چینی درآمد کی گئی جبکہ 4 ماہ میں مجموعی طور پر 36 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں...
    گوگل نے جیمینی 3 پرو کی صورت میں اپنی اگلی جینریشن کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کا آغاز کر دیا ہے جسے کمپنی کی جانب سے اب تک کا سب سے ذہین اور حقائق پر مبنی سسٹم قرار دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب کمپنی اوپن اے آئی کے GPT-5 کے متنازع آغاز کے بعد ایک بار پھر اے آئی کی دوڑ میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگل کے جیمینی ’نینو بنانا ایپ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی پہلی بار، گوگل نے اپنا فلیگ شپ ماڈل جیمینی 3 پرو پہلے ہی دن تمام صارفین کے لیے جیمینی ایپ پر دستیاب کر دیا ہے، جبکہ سرچ سبسکرائبرز کو...
    آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس...
    بھارتی کپتان روہت شرما کی ون ڈے رینکنگ میں طویل حاکمیت ختم ہوگئی اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل آئی سی سی کی نئی ODI بیٹنگ رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ مچل نے یہ مقام ویسٹ انڈیز کے خلاف 7ویں سینچری بنانے کے بعد حاصل کیا تاہم انجری کے باعث وہ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ یہ صرف دوسرا موقع ہے جب کسی کیوی بیٹر نے یہ مقام حاصل کیا ہو۔ اس سے قبل 1979 میں گلن ٹرنر نے ٹاپ پوزیشن سنبھالی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کئی بڑے نام جن میں مارٹن کرو، کین ولیمسن اور روس ٹیلر شامل ہیں ٹاپ فائیو تک تو پہنچے لیکن کبھی نمبر ون نہیں بن سکے۔ مزید پڑھیں: جنوبی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی...
    ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط منصوبہ سازی کی ہدایت کی ہے، کہنا ہے کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے۔  وزیراعظم کی زیرصدارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق حکومتی حکمت علی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے اشاریوں کے عالمی تخمینوں اور  وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔  پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان اجلاس میں وزیراعظم نے  آئندہ سال مون سون میں کسی بھی جانی و مالی...
    اسلام آباد پولیس نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں جاری ٹریفک ایڈوائزری میں شہریوں کو ممکنہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک موومنٹ کے دوران رش کے اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ان شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے باعث ریڈ زون کی اہم سڑکیں عارضی طور پر بند اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت رکھ کر روانہ ہوں تاکہ کسی پریشانی سے...
    وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صحافی شاہزیب خانزادہ کو بیرون ملک ہراساں کرنے والے شخص کا پتا لگا لیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں صحافی شاہزیب خانزادہ سے متعلق ایک ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو میں شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ان کی اہلیہ اور اداکارہ رشنا خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو بنانے والا شخص کیمرے کا رُخ صحافی کی جانب کرتا ہے اور کہتا ہے کہ 'آپ کی ویڈیو تو بنانی پڑے گی نا۔ آپ نے جو عمران خان کے خلاف کیا، آپ کو شرم آنی چاہیے۔ میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں۔ تم نے جو عمران خان کی بیوی کے خلاف کیا ہے، اس پر شرم آنی چاہیے۔ میں نے...
    پاکستان میں ایپل کی نئے آئی فون 17 سیریز صارفین کے لیے اب مزید قابلِ حصول ہو گئی ہے، کیونکہ ایم سی بی بینک لمیٹڈ (MCB) نے پہلی بار بغیر سود کے طویل المدتی قسطوں کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ پلان کے تحت ایم سی بی صارفین کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کسی بھی آئی فون 17 ماڈل بشمول iPhone 17 Pro، 17 Pro Max اور iPhone Air کو آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری بینک نے قسطوں پر 0 فیصد مارک اپ رکھا ہے اور پروسیسنگ فیس بھی ختم کر دی ہے، جس سے یہ آفر عام خریداروں کے لیے مزید پرکشش ہو گئی ہے۔ خریدار 3،...
    ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت ہارون اختر خان، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، سمیڈا حکام نے شرکت کی ،تقریب میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی قراۃ العین، طارق جدون، چئیرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چئیرمین کوآرڈینیشن و صدر حافظ آباد چیمبر ملک سہیل حسین و دیگر نے شرکت کی ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
    بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے ایک گروپ کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ غوطہ لگاتی رہیں اور ڈولفنز کا ایک بڑا گروپ مسلسل کشتی کے ساتھ نظر آرہا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ڈولفنز شرارتی اور انسان دوست ہوتی ہیں۔
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری کر دیے۔ ابو ظہبی میں ٹی 10 اور آئی ایل ٹی ٹی 20 کے لیے این او سی دیے گئے۔ دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو این او سی جاری کیا گیا جبکہ ابو ظہبی ٹی ٹین کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی اور سلمان ارشاد کو اجازت مل گئی۔ محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو بھی این او سی جاری کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی،...
    کراچی: پاکستان کے وسیم کھتری نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے گھانا میں ہونے والا چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ جیت لیا۔ معمولی فرق سے ورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل سے محروم رہنے کے بعد وسیم کھتری نے اس ایونٹ میں بھرپور انداز میں واپسی کی، وہ 7 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ فاتح رہے۔ آخری میچ میں وسیم کھتری نے انگلینڈ کے جان ایشمور کو بڑے مارجن سے ہرایا، نائجیریا کے چِنیدو تھورپ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایشمور تیسرے نمبر پر رہے۔ وسیم کھتری نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔
    بنگلہ دیش کے امور داخلہ کے مشیر، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو دی گئی موت کی سزا کے بعد مکمل سکون قائم ہے۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس جولائی کی عوامی بغاوت کے دوران معزول ہوئی تھیں اور بعد ازاں بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیکریٹریٹ میں آئندہ یوم فتح 2025 کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ مذکورہ عدالتی فیصلے سے متعلق ملک کے کسی حصے میں ’کوئی غیر یقینی یا بدامنی نہیں‘ پائی جاتی۔ یوم فتح کی تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی مشیر نے زور...
    معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا ہے، ملزم گجرانوالہ سے تعلق رکھتا ہے اور کینیڈا میں بطور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کام کرتا ہے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں لوگ مشتعل ہیں اور وہ اس شخص کے گھر جانا چاہتے تھے لیکن ہم نے انہیں روکا کہ یہ سلسلہ ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد بھٹی پی ٹی آئی کا رکن ہے۔ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مثال قائم کریں گے۔ شاہ زیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کا سراغ لگا لیا...
    زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔ ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کیا گیا،اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں بھی منتقل کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ روزانہ...
    پاکستان بھر کے وکلا نے 27ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار ملک آصف نسوانہ کا کہنا ہے کہ دسمبر 2025 میں لاہور اور کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، وکلا کی ریلی، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سینیئر وکیل منیر اے ملک نے کی جبکہ چیئرمین پاکستان بار کونسل منیر اے ملک،...
    نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی حالیہ دنوں میں امریکی سیاسی مباحثے کا مرکزی موضوع بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایریک ٹرمپ نے ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ظہران ممدانی سے متعلق کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایریک ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ممدانی ’بھارتیوں سے نفرت کرتے ہیں۔‘ ایرک ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو ’سوشلسٹ، کمیونسٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِن کی پالیسیوں سے نیویارک شہر کی مضبوطی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ایریک ٹرمپ کے مطابق ممدانی کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ ’انتہائی بائیں بازو کی پالیسیاں بڑے امریکی شہروں کو کمزور کر رہی ہیں۔‘ انہوں...
    بنگلہ دیش کے ضلع ڈھاکا کے شہر ساوار میں اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان اور مزدوروں نے بدھ کے روز ایک بڑا احتجاج کیا اور ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے کو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک بلاک کیے رکھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت بھٹوں کے خلاف کارروائیاں بند کرے اور ان کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی احتجاج صبح تقریباً 9:30 بجے امین بازار کے بھانگا برج کے علاقے میں شروع ہوا، جہاں سینکڑوں مزدور اور بھٹہ مالکان سڑک پر بیٹھ گئے، جس کے باعث ٹریفک دونوں جانب رک گیا۔ یہ بلاکیج تقریباً 2 کلومیٹر طویل ٹریفک جام کا...
    اسکرین گریب بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے خوبصورت گروپ کی ویڈیو بنالی۔  ڈولفنز مسلسل ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی اور غوطہ لگاتی رہیں، جس سے سمندر کا منظر نہایت دلکش اور خوشگوار ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز کا ایک بڑا اور منظم گروپ کشتی کے قریب تیرتے ہوئے پانی میں اچھلتا اور کھیلتا نظر آرہا ہے۔ماہرین کے مطابق ڈولفنز ناصرف شرارتی بلکہ انسان دوست بھی ہوتی ہیں۔
    امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے عروج پر وہ ایک شدید ذہنی صحت کے بحران سے گزر رہیں تھیں۔ 39 سالہ گلوکارہ نے ایک حالیہ گفتگو میں اپنے زندگی کے اس مشکل مرحلے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کیریئر کی بلندیوں کے دوران میں ذہنی طور پر انتہائی غیر مستحکم تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب میں کہیں زیادہ مستحکم اور بہتر حالت میں ہوں اور اس کا کریڈٹ میں تھیراپی اور اپنے منگیتر کی بھرپور سپورٹ کو دیتی ہوں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیڈی گاگا کو اپنے حالیہ ٹور کے دوران شدید گھبراہٹ کے دورے پڑے، جس کے باعث انہیں ورلڈ ٹور منسوخ کرنا پڑا اور فوری...
    معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو بیرون ملک ہراساں کرنے والے شاہد بھٹی کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے شاہزیب خانزادہ کو ہراساں نہیں کیا۔ شاہد بھٹی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں اور ان کا مقصد شاہزیب خانزادہ سے پوچھنا چاہتا تھا کہ انہوں نے اسلام کے واضح احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی کے خلاف ایسا پروگرام کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب شاہزیب خانزادہ نے بات کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے صرف کہا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے‘۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ جو ویڈیو انہوں نے ریکارڈ کی وہ بغیر کسی ترمیم...
    ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز ابوظبی :کوئٹہ کیولری نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ایک بڑا ہدف کھڑا کیا۔ اس اننگز کے ہیرو خواجہ نافع رہے جنہوں نے صرف 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انہیں لیام لیونگسٹون (10 گیندوں پر 24 رنز) اور جیسن ہولڈر (10 گیندوں پر 24 رنز) کی جانب سے بھی جارحانہ حمایت ملی۔ناردرن واریئرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں نظام صلوٰۃ کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں۔  وفاقی وزارت مذہبی امور کے نظام صلوٰۃ سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جڑواں شہروں کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت پر اذان اور باجماعت نماز کی ادائیگی ہوگی۔  اس بارے میں جلد ہی اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر بھی جاری کیا جائے گا، نماز جمعہ کے خطبہ کے موضوع کے حوالے سے علمائے کرام نے فہرست تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ بجٹ کی کمی یا بد انتظامی؟اساتذہ کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں  وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علما کرام...
    کراچی: رنویر سنگھ کی نئی فلم “دھُرندھر” کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارت میں بھی تنقید کی زد میں آگیا۔ بھارتی فلم سازوں نے اس بار حد سے زیادہ تخیلاتی اور حقیقت سے دور کہانی پیش کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، فلم میں چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت جیسے حقیقی کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔ عدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ ایک بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے لیاری میں تعینات دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں لیاری کی تصویر کشی نے ناظرین کو حیران کردیا جبکہ بھارتی شائقین نے بھی اسے ’’غیر حقیقی‘‘ اور ’’شرمناک پروپیگنڈا‘‘ قرار دے دیا۔ فلم...
    لاہور: طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر طارق بگٹی نے ملاقات میں طاہر زمان کے گلے شکوے دور کیے، طاہر زمان نے دو کھلاڑیوں کے ڈسپلنری معاملات پر ایکشن نہ لینے پر بنگلا دیش جانے سے انکار کر دیا تھا۔ طاہر زمان اور صدر طارق بگٹی کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ، پی ایچ ایف حکام اور ٹیم ارکان کے ارجنٹائن ویزے کے لیے پراسس شروع ہوگیا ہے،  آج پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کے ساتھ پرو ہاکی لیگ کے کیمپ پر بات چیت ہوگی، پرو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے مختلف خطوں میں صحت کے نظام اس وقت ایک ایسے بحران سے گزر رہے ہیں جس کی جانب ماہرین برسوں سے توجہ دلا رہے تھے۔نئی سائنسی رپورٹ کے مطابق گردوں کے دائمی امراض کی شرح ایک ایسے مقام تک پہنچ گئی ہے جہاں وہ دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والی بڑی بیماریوں میں مسلسل اوپر جا رہے ہیں۔ اس مشترکہ تحقیق کو امریکا اور برطانیہ کی معروف یونیورسٹیوں اور ہیلتھ میٹرکس کے اداروں نے مل کر تیار کیا ہے، جس میں تین دہائیوں کے اعدادوشمار کا نہایت باریک تجزیہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1990 کی دہائی میں دنیا بھر میں تقریباً 38 کروڑ افراد گردوں کے امراض کا شکار تھے،...
    لیونل میسی کے باڈی گارڈ یاسین چیئوکی نے اپنی شاندار جسمانی صلاحیتوں سے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ چیئوکی، جو ہمیشہ لیجنڈری فٹبالر کے ساتھ نظر آتے ہیں، نے انسٹاگرام پر اپنی شدید فٹنس روٹین شیئر کیا، جس میں مکسڈ مارشل آرٹس، باڈی ویٹ ٹریننگ، باکسنگ اور دیگر جسمانی ورزشیں شامل ہیں۔ ان کی یہ روٹین ان کے پیشے کے تقاضوں کے مطابق جسمانی تیاری اور لڑائی کی مہارت بڑھانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا ماہرین کے مطابق، اس قسم کی شدید فٹنس کے لیے نہ صرف جسمانی محنت بلکہ ذہنی مضبوطی اور غذائی نظم و ضبط بھی ضروری ہے۔ اس طرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کا استعمال روزمرہ معمول کے طور پر کرتے ہیں، مگر بہت کم صارفین اس حقیقت سے واقف ہیں کہ صرف ایک ویب پیج کھولنے سے بھی وہ اسپیس ایکس کے طویل المدتی خلائی منصوبوں خصوصاً مریخ مشن کی فنڈنگ میں حصہ ڈال رہے ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر یہ بات حیرت انگیز لگتی ہے، لیکن درحقیقت اسٹارلنک کی کاروباری حکمت عملی اور اسپیس ایکس کی مجموعی پالیسی ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح جڑی ہوئی ہیں کہ صارفین کے معمولی اقدامات بھی خلائی تاریخ کی بڑی پیش رفتوں میں کردار ادا کر جاتے ہیں۔اسٹارلنک کے ہر صارف سے وصول کی جانے والی ماہانہ فیس نہ صرف کمپنی کے انٹرنیٹ...
     شاہد سپرا:لیسکو نے بڑے کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے 1 بار پھر 2میٹر لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔  جون میں لیسکو نے صارفین کے کنکشنز پر ایل ٹی سمارٹ میٹرز لگانے کا حکم دیا تھا اور بیک اپ میٹرز کی تنصیب پر پابندی عائد کی گئی تھی تاکہ کنٹرول روم میں ڈیٹا محفوظ رہے۔ تاہم، ڈیٹا میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔  اب صارفین کے کنکشنز پر نان اے ایم آئی سمارٹ میٹرز بطور بیک اپ لگائے جا سکیں گے اور یہ کسی بھی کمپنی کے میٹر ہو سکتے ہیں۔ قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری      
    وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت بااثر قبضہ مافیا کا قبضہ ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز فتح جنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی خدمت کے ویژن اور کمشنر راولپنڈی و ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے بااثر قبضہ مافیا سے یتیم بہنوں کی 87 کنال اراضی 31 سال بعد واگزار کروا لی۔ یہ اراضی موضع ثقال میں شبنم بی بی، سمیرا بی بی اور عضمیٰ بی بی دختران رشید احمد کی ملکیت تھی، جس پر طویل عرصہ سے قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا تھا۔اراضی کے کامیاب آپریشن اور واگزاری پر عوامی و سماجی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانے ’میرے دوست قصہ یہ کیا ہو گیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہو گیا‘ پر اپنی آواز کا جادو دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سابق فاسٹ بولر عمر گل نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونس خان لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر گانا گا رہے ہیں، اور اُن کی گائیکی کی صلاحیتوں کو شرکا نے خوب سراہا۔   View this post on Instagram   A post shared by Umar Gul (@umargulofficial) گانے کے دوران یونس خان ایک لمحے...
    سن 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھی بھارت نے اپنی مکارانہ سازش کو جاری رکھا۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بہیمانہ سازش کی اور نوجوان بنگالیوں کی ذہن سازی کر کے انھیں مغربی پاکستان کے خلاف اُکسانا شروع کیا۔ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بھارت نے مکتی باہنی دہشتگرد گروہ کو زیرِ تسلط کیا۔ پاکستان کے خلاف مکتی باہنی دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ مکتی باہنی کے دہشتگردوں نے پاکستان آرمی اور محب وطن بنگالیوں کا اتحاد توڑنے اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے...
    حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کو بیرون ملک ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعے کی صحافتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی طلعت حسین نے کہا کہ ان لے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی کام کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود تھے اور اس دوران مارکیٹ میں اپنی فیملی کے ہمراہ تھے، کہ اچانک ایک شخص ان کے پاس آیا اور تعارف کے بعد غیر موزوں رویہ اختیار کرنے لگا اور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ https://Twitter.com/Wabbasi007/status/1990501309972357392?s=20 طلعت حسین نے کہا کہ انہوں نے فوراً اس...
    وفاقی آئینی عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف سیل مین مزمل رفیق کی برطرفی کے کیس میں سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا اور وکیل سے مشورہ لینے کی ہدایت کی۔ مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آج سے بند، ملازمین کے لیے 28 ارب کا پیکج منظور جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے اور عدالت میں براہِ راست درخواست دائر کرنے کے بجائے قانونی مشورہ لیا جائے۔ عدالت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آئندہ سماعت میں وضاحت طلب کی۔ درخواست گزار مزمل رفیق نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے برطرفی کے خلاف انہوں...
    چین میں ایک شخص کی ذاتی زندگی نے سوشل میڈیا پر اخلاقی بحث چھیڑ دی ہے۔  57 سالہ گُوئی جون من نے اپنی بیوی ژان وین لیان کو 2017 میں  وفات کے بعد کرائیونکس کے ذریعے منجمد کرایا تھا۔ وہ چین میں اس طریقے سے محفوظ کی جانے والی پہلی شخصیت بنی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد ان کا جسم شانڈونگ یِن فنگ لائف سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں -190 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک بڑے کرائیونک ٹینک میں محفوظ ہے، جس کے لیے گُوئی نے 30 سال کا معاہدہ کیا تھا۔ تاہم، حالیہ انٹرویو میں سامنے آیا کہ گُوئی 2020 سے وانگ چون شیایا...
    دہلی بم دھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں اور اسی سلسلے میں دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر اس وقت بھارتی جارحیت کی زد میں  ہے۔ دہلی بم دھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔ ٹی آر ٹی کے...
    جاپان کے قصبے اوئیتا میں آتشزدگی سے 170 گھر جل خاکستر ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو حکام نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایک شہری لاپتہ ہیں جبکہ ریسکیو حکام نے175 افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی تفاوت کے خاتمے کے لیے ایک اہم انقلابی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 1500 جدید طرز کے اسکول آف ایمیننس قائم کیے جائیں گے، جو سرکاری تعلیمی نظام کو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے ہم آہنگ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یہ اسکول مکمل طور پر مفت ہوں گے، کسی بھی طالب علم سے کوئی فیس نہیں لی جائے گیم پنجاب حکومت ہر طالب علم کی تعلیم پر ماہانہ 5,000 روپے خرچ کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار نواز شریف ایمیننس اسکول میں مفت کتابیں، یونیفارم، جدید لیبز، اسمارٹ کلاس...
    ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی، وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس میں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب امریکہ سے تقریباً 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا جبکہ اس دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتیں طے پاگئی ہیں جن میں سول...
    بنگلہ دیش کے لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ملک کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔ ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ اُن کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب میں سابق کپتان حبیب البشر نے مشفق الرحیم کو یادگاری ٹیسٹ کیپ پیش کی، جب کہ سابق کپتان اکرم خان نے انہیں بطور محبت ایک خصوصی تحفہ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایک ہی میچ میں مشفق الرحیم کے کئی ریکارڈز، یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا کپتان نجم الحسین شانتو بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے پلیئنگ11...
    آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جو کشمیر کے عوام یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے نمائندوں سے دور ہو گئے ہیں اس وقت نے عوام کے ساتھ دوبارہ رشتہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے، پاکستان آرمی اور اس ک مقامی کمانڈ کو خراج تحسین پیش کرتا...
    پاکستانی یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ایک دوست کے بارے میں سخت اور نامناسب الفاظ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں اور انہیں گالیاں بھی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں موجود دوست انہیں بارہا باز رہنے کا کہتا ہے مگر رجب بٹ بدزبانی سے باز نہیں آتے۔ وائرل ویڈیو کے بعد پیدا ہونے والی تنقید کے جواب میں رجب بٹ کی والدہ نے ایک انٹرویو میں اپنی وضاحت پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے پر شراب نوشی کا الزام بے بنیاد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو رکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران کہی۔ اوول آفس میں ہونے والی گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں، اور مزید کہا کہ ایک اور باقی ہے، جو پوٹن کے ساتھ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازع کو بہت جلد حل کر لیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں ٹرمپ نے عالمی تنازعات میں اپنی انتظامیہ کے کردار کا حوالہ...
    ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے خصوصی رپورٹر برائے حقِ پرائیویسی انیہ برائن نوگرریز کے نام خط میں کہا ہے کہ زیرحراست کشمیریوں کی جی پی ایس آلات کے ذریعے نگرانی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ذاتی بائیومیٹرک کا ڈیٹا جمع کرنا مداخلت کا ایک ہتھیار بن گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی آبادی کے خلاف بڑھتی ہوئی نگرانی کی مہم کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے خصوصی رپورٹر برائے حقِ پرائیویسی انیہ برائن نوگرریز کے نام خط میں کہا ہے کہ زیرحراست کشمیریوں کی جی پی ایس آلات کے...
    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے بلیک ٹائی ڈنر میں دنیا کی سیاست، کاروبار اور کھیل سے تعلق رکھنے والی غیر معمولی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سب سے زیادہ توجہ عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے حاصل کی، جو سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس وقت سعودی پرو لیگ کے سب سے بڑے نام ہیں۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، سرمایہ کاری ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان تقریب میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے...
    الاقصیٰ مسجد کے 87 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری منگل کے روز یروشلم کی ایک اسرائیلی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کے خلاف 2022 کی 2 تعزییتی تقاریر اور 2024 میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہارِ افسوس کے حوالے سے ’اشتعال انگیزی‘ کے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔ مزید پڑھیں:سعودی عرب کا اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیزی پر شدید ردعمل شیخ صبری نے اسرائیلی اقدامات کو غیرقانونی، غیرانسانی اور الاقصیٰ کی حرمت کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ مقصد فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔ دفاعی وکیل خالد زبارکہ نے الزامات کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے مزید شواہد طلب کرنے کا اعلان کیا۔ عدالت نے اگلی سماعت 6 جنوری...
    ذرائع کے مطابق کشمیری گلوبل موومنٹ نے انسانی حقوق کے سرگرم افریقی کارکنوں کے ساتھ مل کر جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کشمیر اور افریقہ امن سیمینار کا انعقاد کیا۔ اسلام تائمز۔ کشمیری گلوبل موومنٹ نے انسانی حقوق کے سرگرم افریقی کارکنوں کے ساتھ مل کر جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کشمیر اور افریقہ امن سیمینار کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق افریقہ اور عالمی جنوبی ممالک سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی کے کارکنوں، دانشوروں، سفارتکاروں اور امن کارکنوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سیمینار کے شرکاء نے ایک قرارداد منظور کی جس میں بنیادی آزادی، وقار اور انصاف کو عالمی اصولوں کو دوبارہ تسلیم کیا گیا، جیسا کہ یونورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس، افریقی...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ثقافتی شناخت میں جہاں مختلف زبانیں، تہذیبیں اور روایات رنگ بھرتی ہیں وہیں یہاں کے منفرد ذائقے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تیار کرنے کے لیے بھیڑ کا گوشت خشک کرنے کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے انہی ذائقوں میں پشتون اور ہزارہ برادری کی روایتی سوغات کلچے (مقامی بسکٹ) خاص مقام رکھتی ہے جو کوئٹہ کی یخ بستہ شاموں میں شہریوں کی اولین پسند بن چکے ہیں۔ شام ڈھلے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم قہوہ خانوں پر رونق دیدنی ہوتی ہے جہاں لوگ گرم چائے کی پیالیوں کے ساتھ تازہ خستہ اور خوشبودار کلچوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے...
    6  نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں تعطل آ گیا ہے جس میں دہشتگرد ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اہم رکاوٹ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام مذاکرات میں تعطل کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قیام امن کے لیے علاقائی ممالک خصوصاً ایران متحرک ہے جس کی وزارت خارجہ کی جانب سے علاقائی ممالک کا اجلاس بلائے کی اعلان اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اسی طرح سے برادر اسلامی ملک ترکیہ بھی اس حوالے سے سرگرم اور اس کے اعلیٰ سطحی وفد کی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو منصب سنبھالے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے وفاق کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا، عوامی رابطہ مہم تیز کی اور سیاسی طور پر بھی خاصے سرگرم رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تو وفاق کی جانب سے اس فیصلے کی سخت مخالفت سامنے آئی۔ تاہم طویل تاخیر اور رکاوٹوں کے بعد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کی کوشش اور کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ...
    سنہ 2021 میں افغان طالبان کی کابل واپسی کے بعد گزشتہ 4 برسوں میں پاک افغان تجارت کا مجموعی حجم ایک ارب 48 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 99 کروڑ ڈالر تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران پاکستان کی افغانستان کو ایکسپورٹ زیادہ رہی اور افغانستان کی پاکستان کو ایکسپورٹ  نسبتاً کم رہی۔ باہمی تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں 196 ملین ڈالر سے بڑھ کر 574 ملین ڈالر تک رہا ہے۔ پاکستان کے حق میں تجارتی توازن کی  کمترین سطح سنہ 2022 میں نوٹ کی گئی۔ اس سال پاکستانی سر پلس صرف 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گیا تھا  اس سال پاکستان نے افغانستان سے بڑی مقدار میں کوئلہ منگوایا تھا تو افغانستان کا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گوردواروں کی دیکھ بھال اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی...
    باکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ملائیشیا کے وزیر مواصلات سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے ملائشیا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ شزا فاطمہ نے دونوں ملکوں میں ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ شروع کرنے کی پیش کش کی۔ وفاقی وزیر نے اے آئی‘ ڈیٹا سائنس میں ٹیلنٹ موبیلسٹی اور سکل الائنمنٹ کی تجاویز دیں۔ سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل مواد میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور 6لاکھ سے زائد پروفیشنلز ہماری قوت ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ آذربائیجان کے آسیان خدمت سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ای۔ گورننس ‘ شہری سروس ڈلیوری اور ڈیجیٹل...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  سہیل آفریدی نے خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ کے رہائشیوں کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ ملا ہے، صوبے کے لوگوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ بانی چیئرمین عمران خان کے ریاست مدینہ ماڈل کے تحت فلاحی طرز حکمرانی کی راہ پر گامزن ہیں۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع...
    مشہور پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے کیریئر کے دوران مشکلات کھڑی کرنے کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے انکشاف کیا کہ دس سال کا ایسا وقت گزارا جس کے دوران میرے کنسرٹ، پروگرامز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے باقاعدہ لوگ بھیجے جاتے تھے تاکہ پروگرام خراب ہو اور پھر آرگنائزر میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتا تھا۔ فرحان سعید نے اس کا الزام کسی فرد واحد پر عائد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر پلیٹ فارمز تک رسائی ملی تب بھی میرا راستہ روکا گیا اور پھر میں نے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔ فرحان سعید...
    معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مشورہ دیا ہے کہ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر نانی یا دادی کے ساتھ بیٹھیں اور اُن کے ساتھ چائے پراٹھا کھا کر زندگی کو انجوائے کریں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمار رسول کی ہدایت کاری میں نیلوفر فلم بنائی جارہی ہے جو رمانوی کہانی پر مبنی ہے اور ہدایت کار ہی اس کے مصنف بھی ہیں۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے شریک پروڈیوسر فواد خان بھی ہیں۔ یاد رہے کہ...
    معروف جاپانی اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ تاتسویا ناگامینے کو ٹوئی اینی میشن کے سب سے قابل اور تخلیقی ڈائریکٹرز میں شمار کیا جاتا تھا، ’’ون پیس فلم: زیڈ‘‘، ’’ڈریگن بال سوپر: بُرولی‘‘ اور ’’ون پیس‘‘ کے مشہور ’’وانو آرک‘‘ کی شاندار ہدایتکاری کے باعث انہیں عالمی سطح پر خاص شہرت حاصل تھی۔ تاتسویا ناگامینے 20 اگست کو ایک نامعلوم بیماری کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے جس کی تصدیق ان کے خاندان نے 14 نومبر کو ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کی۔ خاندان نے بتایا کہ ناگامینے گزشتہ سال سے زیرِ علاج تھے اور ان کی آخری رسومات قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے انجام...
    92 بینک اکاؤنٹس سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کر دیے گئے، 9 فنانسرز کے خلاف مقدمات درج ، ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان برآمد ، ترجمان پنجاب حکومت دیگر صوبوں میں کارروائی کیلئے وفاق سے درخواست کرنے کا فیصلہ،سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کیخلاف مواد پر 31 مقدمات درج،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کا حکم ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کر دیے گئے، کالعدم تنظیم کے 92 بینک اکاؤنٹس سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کر دیے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن و امان کی صورتحال پر اجلاس میں کومبنگ آپریشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں آئینی بینچز سے متعلق گورنر سندھ کے جاری کردہ آرڈیننس کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا کہ کانسٹیٹیوشنل بینچز آف ہائیکورٹ آف سندھ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ کے انتظامی معاملات میں غیر قانونی مداخلت ہے۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرٹیکل 202(A)(6) کے تحت آئینی بینچز کو ریگولیٹ کرنے کا اختیار صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے لیکن آرڈیننس گورنر سندھ کے بجائے قائم مقام گورنر نے جاری کیا ہے۔ درخواست میں ہے کہ اس عمل سے عدلیہ کو جلد از جلد قابو پانے کی...