2025-09-18@08:17:08 GMT
تلاش کی گنتی: 445
«جواب دیا جائے گا»:
(نئی خبر)
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دے گا۔ جنرل عاصم منیر نے یہ باتیں پاکستان آرمی کے سب سے بڑے پالیسی ساز ی اور فیصلہ ساز ی کے مشاورتی ادارہ کور کمانڈرز کانفرنس میں صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کا سخت نوٹس لیا۔ رانی پور ؛ پیر کی کمسن ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس؛مقتولہ کی...
اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جس کے تحت اب نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ یہ اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے کیا، رانا مشہود کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کے لیے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٖفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پرحیسکو انتطامیہ اور ڈسکو سپورٹنگ یونٹ (DSU) قانون نافظ کرنے والے اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں حالیہ جاری کاروائی میں ایس ڈی او ایم ایم شاہ کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں کسٹم آفس حیدرآباد کی بجلی 5 کروڑ کے واجبات کی بنا پر منقطع کر دی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی او ایم ایم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ واضح پیغام ہے کہ اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی...
میرپور(نمائندہ جسارت)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ عوام کو صحت، تعلیم، اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ریاست میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعتوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ بیرون ملک اور اندرون ملک سے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے پالیسیاں بنائی جانی چاہئیں۔ اس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معیشت کو بھی مضبوطی ملے گی۔عوام کی بنیادی ضروریات...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک امریکا کے تعلقات بہت اچھے ہیں وہ اسی سلسلے میں امریکا گئے تھے۔لاہور میں پیکو روڈ نادرا سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ اگر امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے ٹھینگا دکھا دیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے میں تبدیلی کا عندیہوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔ ایک اور سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے درخواست کریں گے کہ 8 فروری کو احتجاج نہ...
گولارچی (نمائندہ جسارت)آپریشن اور کارروائی سے قبل ہی ناہندگان اور بجلی چوروں کی دوڑیں لگ گئیں حیسکو افسران،رینجرز،پولیس سمیت لیبر ڈویژن کے چیئرمین پوری ٹیم کے ہمراہ گولارچی میں آپریشن و کارروائی۔تفصیلات کے مطابق حیسکو اہلکاروں نے گولارچی میں رینجرز کی مدد کے ساتھ بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آپریشن کیا پہلے مرحلے میں احمد راجو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ناہندگان صارفین اور بجلی چوروں کی لائنیں کاٹ کر بجلی کی سپلائی معطل کردی آپریشن میں ایکسیئن حیسکو بدین وسیم کورائی اور عبدالستار لغاری کی نگرانی میں رینجرز کی مدد آپریشن میں پوری ٹیم کے ہمراہ ضلعی چیئرمین غوثہ خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ اس موقع ایکسیئن بدین وسیم کورائی اور ایس ڈی...

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچی امریکی خاتون کا واپس جانے سے انکار، ائیر پورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا
کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس...
پشاور میں قائم ثقافتی مرکز چائنا ونڈو میں چین کے نئے سال اور جشن بہاراں کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان مہمان خصوصی تقریب کے تھے۔ اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمرزمان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، سیکریٹری خیبرپختونخوا سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے،دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے سے...
گلوکار، رائٹر اور میوزیشن علی حیدر نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے انکار کردیا۔حال ہی میں علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔میزبان نےسوال کیا کہ اگر میں 20 کروڑ دوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا گائیں گے؟اس پر علی حیدر نے کہا کہ میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔گلوکار نے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہٰذا اس کے اور اللہ کے درمیان...
لاہور : اردو کے معروف شاعر مظفر وارثی کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 14 سال ہو گئے ہیں۔ حمد، نعت، غزل یا گیت، ہر صنفِ سخن میں انہوں نے اپنی شاعری کا ایسا جادو جگایا کہ ان کے اشعار آج بھی دلوں میں گونجتے ہیں۔ مظفر وارثی 23 دسمبر 1933 کو میرٹھ میں پیدا ہوئے، اور ان کا اصل نام محمد مظفرالدین صدیقی تھا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہوئے اور یہاں آ کر ان کی شاعری نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی نعتیں جیسے "یارحمت اللعالمین” اور "تو کجا من کجا”، اور حمد میں "کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے” بہت مشہور ہوئیں۔ ان کی شاعری میں روحانیت اور...
نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی پر واپس نائیجیریا میں ہنگامی لینڈنگ کروادی گئی۔ ذرائع کے مطابق دوران پرواز اچانک نیچے جانے پر طیارے میں شدید جھٹکوں سے 40 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت شدید تشویشناک ہے۔ دوران پرواز طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی چیخ پکار کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ امریکی میدیا کے مطابق نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے میں 245 مسافروں سمیت عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ، چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا، ملک میں چینی کا نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کا نیا بحران جنم لینے لگا ہے ، چینی کی ہول سیل اور پرچون کی سطح پر قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کرشنگ سیزن میں 43 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ رواں سیزن میں3لاکھ ٹن کمی سے 40 لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سٹے باز رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے متحرک ہیں اور انہوں نے...
جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے ایک بڑا جرگا بلایا جائے جس میں تمام قبائل کے لوگ شامل ہوں۔ مجھے کہا جائے گا تو حکومت سمیت جس سے بات کرنا ہو گی کریں گے۔ ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی مشران سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے رمضان المبارک سے پہلے پہلے دوسرا جرگا بلایا جائے، تمام مکاتب فکر کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلحے کا راستہ اختیار نہیں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور...
کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈز کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی، پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران جنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 9لاکھ 15ہزار 4سو 40لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔اس کے علاوہ اوتھل اور جیوانی سے 34.505کلوگرام چرس کی اندرون بیرون ملک اسمگلنگ کو بھی ناکام بنایا۔مذکورہ منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 0.57ملین ڈالر کے لگ...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری شکیل قادر نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے نجی شعبے میں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت بے روزگار نوجوانوں کیلئے قومی روزگار پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ نجی شعبے میں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔ روزگار پروگرام کو فعال بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے صوبے میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقعوں کی تلاش میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے حوالی سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترین...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2025ء)مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی کے باوجود 14 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سے کم ہوکر0.52 فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے...
ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد تک مزید کمی ہوگئی۔اسلام آباد سے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.52 فیصد پر آگئی ہے۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 12 اشیاء سستی اور 5 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 33.99 فیصد سستے ہوئے، گزشتہ ہفتے میں انڈے فی درجن 10.23 فیصد سستے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 9.79 فیصد، آلو7.37 فیصد،...
پشاور:خیبر پختونخوا کے عوام صوبائی حکومت پر پھٹ پڑے، گنڈاپور کو نااہل اور ان کی حکومت پر صوبے کے حالات تباہ کرنے کے الزامات لگا دیے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین کا جرگہ بھیجنے کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو انفرا اسٹرکچر، عوامی فلاح و بہبود، بے روزگاری کا خاتمے اور صوبے میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ صوبے میں بیروزگاری دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور اس کا براہ راست اثر عوام کی...
واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔ اپنے امریکی دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقاتیں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے ہوئیں۔ محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس اور گورنر میسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقات کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کی لنکن لبرٹی ہال میں خصوصی عشائیے میں شرکت کی جہاں ان کی امریکی سینیٹرز، ممبرزکانگریس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔محسن نقوی نے سینیٹرٹومی ٹیوبرویل، ممبرکانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس،گورنرمسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پرمبارکباددی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام...
شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔ اس کمی کا اطلاق دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر ہوگا، جس سے صارفین کو ماہ فروری کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمارا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر یاد رہے کہ یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شورا اتحاد کوٹری کی جانب سے مقامی نوجوانوں کو کمپنیوں میں روزگار نہ دیے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر قادر بخش شورو، مجید احمد شورو، مظہر علی شورو، عظیم شورو اور شاہنواز برفت سمیت دیگر نے کہا کہ کوٹری سائٹ ایریا کے کارخانوں اور فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے روزگار نہیں دیا جا رہا، جبکہ جن لوگوں کو کولگیٹ کمپنی میں رکھا گیا تھا، انہیں بھی اب نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر دیگر صوبوں سے آنے والے افراد کو رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد روزگار کے لیے پریشان ہیں۔...
واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔ جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔ جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔
واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔ جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔ جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔

بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے...
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔ اتوار کو مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورت حال سے آگاہ کیا اوراہم امور پرمشاورت کی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو...
اسلام آباد (آئی ا ین پی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پر ردعمل میں کہا اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ متاثرہ خاندانوں کو لاشوں کی وطن...
اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت کے مصروف علاقے بلیو ایریا میں قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعمیر کی گئی یادگار سے ان کے پورٹریٹ اکھاڑ دئیے گئے۔ سی ڈی اے نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ میں درخواست دے دی، یہ یادگار بلیو ایریا کے جی سکس، ایف سکس سیکشن میں تعمیر کی تھی۔ اس یاد گار کی دیکھ بھال کی ذمہ داری شعبہ انوائرمنٹ کی تھی، ترجمان سی ڈی اے شاہد کیانی نے نوائے وقت کو بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے ذمہ داروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی...
ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔بابا وانگا نے 2025کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025سے ہوگا۔مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، جبکہ 2076تک...
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی بھی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اس مقصد کے لیے متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا اور وہ خود کو زخمی کر بیٹھی، جس پر...
گوادر (نمائندہ جسارت)بلوچستان کے مشہور ساحلی علاقے گوادر میں “دمیزر فٹسال گراؤنڈ” کا قیام عمل میں لایا گیا۔گوادر گارڈینز ایرینا فٹسال نگوڑی وارڈ گوادر میں 9 جنوری کو شاندار افتتاح کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا۔یہ گراؤنڈ گوادر کے نوجوانوں کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اور ایسے منصوبے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ایرینا فٹسال نوجوانوں کے...
انوشہ جعفری: پولیس اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی نے اے ایس آئی ذیشان اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد حمید کو معطل کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر گارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے محکمہ میں ہلچل مچ گئی اور افسران نے فوری کارروائی کی۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر کے مسائل کا حل نکالیں گے، صوبہ سندھ کے ساتھ وفاق ہمیشہ سے سوتیلا سلوک کرتا آیا ہے۔کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کردیا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کراچی کی ترقی کے لیے بے پناہ منصوبے دیئے گئے، شاہراہ فیصل سے اسٹیل مل تک قائد عوام نے شہر کے انفرا اسٹرکچر اور صنعتی ترقی، عوام کو روزگار دلوانے میں انقلابی کام کروایا تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو...
کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرسٹرگوہر،علی امین،علی محمد اور دیگر نے آج مجھ سے رابطہ کیا، انہوں نے میڈیا پر ایک بات پانچھویں بار کی جس کا میں نے جواب دیا، میرے خلاف جو بھی میڈیا میں بیٹھ کر بات کرے گا، میں جواب دینے سے باز نہیں رہوں گا۔ سماء نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ کسی کو کوئی مسلہ ہے تو فون پر بات کرے میڈیا میں بیانات مت دیں، اگر شوکاز نوٹس بھیجا گیا تو جواب دونگا، مجھ سے حسد کرنے والے بانی کے کان بھرتے ہیں، مجبور کیا گیا تو کان بھرنے والوں کے نام میڈیا پر بتا دونگا، میں صرف اپنا...
واشنگٹن : نئے سال کے آغاز پر فلسطین اسرائیل تنازعہ اور روس یوکرین تنازعہ جاری ہے اور امن مذاکرات کا راستہ اب بھی کانٹوں سے بھرا ہے۔ لیکن جو بات غیر متوقع ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بارے میں توسیع پسندانہ بیانات نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے صدر کی حیثیت سے ٹرمپ نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل حیران کن ریمارکس دیے ہیں ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ لوگوں کو یہ ضرور سوچنا...
امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل حملوں پراسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اورسابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکی کانگریس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی عائد کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ ایوان نمائندگان کے 243 ارکان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا۔ 140 اراکین نے کانگریس نے پابندی کے خلاف ووٹ دیا۔ امریکی غیرقانونی کورٹ کاؤنٹر ایکشن ایکٹ امریکی شہریوں اوراسرائیل سمیت اتحادی ملک کے شہریوں سے تحقیقات ، گرفتاری یا حراست میں لینے یا ان کے خلاف...
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر ائر کی پرواز نمبر ایم ایس 852 کو ادیس ابابا ہوائی اڈے سے قاہرہ جاتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔ طیارے میں عملے سمیت 85 افراد سوار تھے۔ ائرلائن کا کہنا ہے کہ مسافروں اور طیارے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ اس دوران مسافروں کی پیشہ ورانہ انداز میں دیکھ بھال کی گئی اور انہیں جدہ سے قاہرہ کی 2پروازوں پرواز نمبر میں روانہ کیا گیا۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مسافروں کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس معاملے پر مسافروں سے معذرت بھی کی۔
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، میاں طاہرایوب،یاسرکھاراایڈووکیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر300 فیصد اضافہ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور تباہ کن بم گرا دیا۔مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لے آنے کے دعوے کرنے والی حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دورگئے ہیں۔رہنمائوں نے کہاکہ قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب کی جارہی ہیں۔ ٹی بی، بلڈپریشر ،شوگر، دل کے امراض،انسولین سمیت 55 فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں...
ملالہ یوسفزئی— فائل فوٹو دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کے مطابق ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ ملالہ یوسفزئی نے 2024ء کے یادگار لمحات شیئر کر دیےدنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے رواں سال کے آخری روز، 2024ء سے اپنے یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔ محی الدین وانی نے بتایا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گی۔اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم...