2025-07-25@14:02:50 GMT
تلاش کی گنتی: 1544

«سیز فائر لائن اور»:

(نئی خبر)
    لندن  (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی ختم کرے،  امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔ ڈان  کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ کے بعد پاکستان نے آج تک سیز فائر کی پاسداری کی ہے، حملے کے جواز کے لیے بھارت کا پورا بیانیہ جھوت پر مبنی تھا، جنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں، تربیتی کورسز میں صرف میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کو نامزد کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
     واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوب اور وسطی ایشیائی امورکے لیے امریکہ کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور کا کہنا ہے کہ توثیق کی گئی تو پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھاؤں گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے موقع پر بیان دیا کہ  تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے، عہدے پر فائز کیا گیاتو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کروں گا۔واضح رہے کہ پال کپور کو صدر ٹرمپ نے نامزد کیا ہے اور سینیٹ نےتوثیق کی تو پال کپور عہدے سے مستعفی ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔...
    لاس اینجلس میں غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف سرکاری چھاپوں کے ردعمل میں جاری شدید مظاہروں کے باعث شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس مظاہرے، نیشنل گارڈز کے بعد 700 میرینز بھی تعینات، بغاوت کا خطرہ ہے، ٹرمپ شہر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد فضا مزید کشیدہ ہو گئی ہے اور حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پُرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ ان مظاہروں کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کچھ مقامات پر املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ مظاہرین ان چھاپوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تارکین وطن کے خلاف امتیازی سلوک قرار دے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ افضال نے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران سے ملاقات کی اور حیدرآباد میں سوشل میڈیا سیل قائم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرسیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے جدید رجحانات کے مدنظر حکومت سندھ کے ترقیاتی کاموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام الناس تک پہنچائے جا سکیں۔اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت سمعتہ افضال نے کہا کہ اطلاعات کے شعبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مٹیاری (نمائندہ جسارت)مٹیاری کے قریب خیبرانی تھانے کی حدود میں ملاح اور چوھان برادری کے درمیان معمولی تنازعہ پر جھگڑا۔ فائرنگ کے نتیجے میں چوھان برادری کا نوجوان جمن ولد مولا بخش زخمی ہو گیا۔ ورثا نے علاج کروانے سے انکار کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔ قومی شاہراہ کی دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز سے تنازعہ جاری ہے لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ملاح برادری کے افراد پر مقدمہ درج کر کے گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی، قومی شاہراہ بند رہے گی۔ بعد ازاں...
    حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں 2 ہزار 550 ارب روپے دفاع کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی اور متعلقہ دفاعی اداروں کی آپریشنز، سامانِ حرب اور دیگر ضروریات پر خرچ کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق بری فوج کا رواں سال بجٹ ایک ہزار 9 ارب روپے تھا جسے اب بڑھا کر ایک ہزار 165 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل جہاز گرائے، وزیراعظم شہباز شریف پاک فضائیہ کا بجٹ اس سال...
    نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت کے نئے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے جب کہ یوٹیوبرز اور فری لانسرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جانے کی تجویز ہے جب کہ نان فائلرز پر سختیاں مزید بڑھائی جائیں گی۔آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریبا 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس کے لیے 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاس اینجلس میں امیگریشن پالیسی کے خلاف جاری پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں تک کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کو گرفتار کیا جائے۔ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں گزشتہ چار دنوں سے احتجاج جاری ہے، جس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، گاڑیاں جلائی گئیں، اور مرکزی شاہراہیں بند کی گئیں۔وائٹ ہاؤس نے ان مظاہروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال “مزید سخت اقدامات” کا تقاضا کرتی ہے۔گورنر نیوسم نے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دے کر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیجانب سے عید الاضحیٰ پر ’ستھرا پنجاب‘ کے تحت صفائی کا مؤثر انتظام کرنے پر ورکز اور اہکاروں کے لیے نقد انعام کا اعلان۔ یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی ایک ماہ کی ڈیڈ لائن پر پنجاب میں ’صفائی ستھرائی‘ مہم کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی جانے والی اپنی ایک پوسٹ میں عید الاضحیٰ پر صفائی کے بہتر انتظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان ورکرز اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عید الاضحی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور اہلکاروں نے صوبہ بھر میں اس قدر گرمی میں جس لگن اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دیے اور شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار...
    اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 17600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، مجوزہ بجٹ کے مطابق حکومت نے دفاعی بجٹ میں 18 فی صد اضافہ کیا ہے، قرض ادائیگی پر 6200 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کا مالی سال 2025-26 کے لیے 17600 ارب روپے حجم کا بجٹ کل منگل کے روز پیش کیا جائے گا، جب کہ قومی اقتصادی سروے آج جاری کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ نے بجٹ کے اہم خدوخال طے کر لیے ہیں، جن میں ٹیکس وصولی، آمدن، خسارے اور اخراجات سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ وفاقی بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب روپے لگایا گیا ہے جب کہ ایف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) نیٹو کے سربراہ مارک رٹے نے پیر کو ایک خطاب کے دوران نیٹو کی دفاعی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافے پر زور دیا، جس میں روس سے دفاع کے لیے فضائی اور میزائل ڈیفنس میں ''چار سو فیصد اضافہ‘‘ بھی شامل ہے۔ لندن میں چیتھم ہاؤس نامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا، ''ہم نے یوکرین میں دیکھا ہے کہ روس اوپر سے کیسے دہشت پھیلاتا ہے، تو ہم اس ڈھال کو مضبوط کریں گے، جو ہمارے آسمانوں کی حفاظت کرتی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لیے نیٹو کو ''فضائی اور میزائل ڈیفنس میں...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا صفائی انتظامات میں بے پناہ تعاون پر شہریوں سے اظہار تشکر بھی کیا ۔  اسلام آباد میں 3 روز میں 2012 ٹن ریکارڈ آلائشیں و ویسٹ کو دیہی و شہری علاقوں سے اٹھایا گیا، آلائشوں اور ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گی، ڈورنز کے ذریعے صفائی اپریشن کی موثر مانیٹرنگ کی گئی۔  نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید  وزیرداخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحی پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے پر سی ڈی اے کی ستائش کی۔ ...
    کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے پہلی مرتبہ قربانی کی آلائشوں کو اٹھانے کی نگرانی ڈیجیٹل کنٹرول روم کے ذریعے کی،گراونڈ پر موجود تمام ہیوی مشینری و گاڑیوں کی نقل و حرکت لائیو ٹریکنگ کے ذریعےکی گئی جبکہ قربانی کے لیے مختص 17کیمپس کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کنٹرول روم سے منسلک کیاگیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے رواں سال عید الضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کو ٹرنچنگ سائٹس تک پہنچانے کے لیے اضافی اقدامات کے علاوہ ڈیجیٹل کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایاگیا، جس کے ذریعے گوگل میپ اور گاڑیوں میں نصب ٹریکنگ سسٹم کے ذریعےجانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اور انھیں ٹرنچنگ پوائٹس تک پہنچانے کے تمام عمل کی نگرانی کی گئی،...
    ---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں ترکیہ، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، قطر، افغانستان، بنگلادیش، ملائیشیا، انڈونیشیا، چین، جاپان، اٹلی، برطانیہ، امریکا، روس اور دیگر ممالک کے سفارت کار شامل تھے۔مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور سفارتکاروں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے معزز مہمانوں کی تواضع مشروبات، مٹھائیوں اور تکہ کباب سے کی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ پر دیگر ممالک میں قربانی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    — فائل فوٹو  راولپنڈی میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔عید صفائی آپریشن کے دوران راولپنڈی ڈویژن کی 22 تحصیلوں سے 72 گھنٹوں میں 20 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئیں۔حکام کے مطابق 11 ہزار 687 ورکرز نے 2900 سے زائد گاڑیوں کے ساتھ صفائی آپریشن میں حصہ لیا اور 10 لاکھ 26 ہزار بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے تھے۔ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور سی ای او رانا ساجد صفدر نے فیلڈ مانیٹرنگ کی۔کمشنر عامر خٹک نے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی اور اضلاع کے دورے کیے جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب اور ارکان اسمبلی نے بھی ٹرانسفر اسٹیشنز کا دورہ کیا۔راولپنڈی ڈویژن میں...
    کراچی:شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اب آگ کے...
    کراچی: شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور...
    فوٹو اسکرین گریپ  لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے جبکہ 2 پر قابو پالیا گیا ہے۔جن فیکٹریوں میں آگ لگی ہوئی ہے انھیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے جبکہ فائر فائٹرز کو 20 گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود عمارت کے اندر جانے کا موقع نہیں مل سکا۔ مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئیجنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دیگر تین فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری نے متصل کیمیکل...
      اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد احمد علی رندھاوا کی نگرانی میں عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے کا زیرو ویسٹ صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق عید کے پہلے روز شہر بھر میں 81 ہزار سے زائد جانوروں کی قربانی کی گئی جن میں تقریباً 47 ہزار چھوٹے اور 33 ہزار بڑے جانور شامل تھے۔ صرف پہلے دن آلائشوں کا کل وزن 1362.386 ٹن ریکارڈ کیا گیا، جسے بروقت اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔ شہریوں نے سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین...
    اسلام آباد: ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وسائل کے مؤثر استعمال اور طویل مدتی انفرا اسٹرکچر کی منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بڑے آبی ذخائر، ڈیمز کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے وسائل کے مؤثر استعمال اور طویل مدتی انفرا اسٹرکچر منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے...
    عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد( آئی پی ایس) عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی وفاقی دارالحکومت میں صفائی ستھرائی کا عمل پوری تندہی سے جاری ہے۔ وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے اور عطر گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ شہریوں نے سی ڈی اے کی جانب سے عید کے...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان رفیع الحق نے آلائشوں کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں کارآمد بنا کر پودوں کی کھاد بنانے کا ماشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان  رفیع الحق کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے آلائشیں ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کا سبب بنتی ہیں لہٰذا آلائشوں کو ضائع نہ کریں ان سے پودوں کیلئے کھاد بنائیں۔رفیع الحق کے مطابق  آلائشوں کو ماحول دوست انداز میں استعمال کر کے زمین کی زرخیزی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ تربیت یافتہ افراد، ادارے ، شعبہ باغات اور  زرعی ادارے اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔آلائشوں سے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسے فیکٹری کے دیگر حصوں تک پھیلنے کا امکان نہیں دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹری بند تھی، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے مالی نقصان کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو پھیلنے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِمملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں پاکستان میں مختلف ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں نے ملاقات کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدرِمملکت آصف زرداری کو فون، عید کی مبارکبادوزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبرانِقومی اسمبلی اور سینیٹ بھی موجود تھے۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور دوست ممالک کے سفراء کے درمیان عیدالاضحیٰ کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔صدرِمملکت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر ایوانِ صدر آمد پر سفراء کا شکریہ ادا کیا۔
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، شہر میں صفائی کی صورتِ حال قابو میں ہے، جہانگیر روڈ پر صفائی کی صورتٍ حال ناقابلِ قبول تھی۔میئر مرتضیٰ وہاب ان خیالات کا اظہار فریئر ہال میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں چینی کمپنی اور ٹھیکیدار کو شوکاز جاری کیا، طارق روڈ پر کچھ مسائل تھے وہ حل کیے اور کام چل رہا ہے۔میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر سے آلائشوں کو اٹھانے کا نظام سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے بنایا ہے، 25 ٹاؤنز اور 7 اضلاع میں 2 کلکشن پوائنٹس بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو کلکشن پوائنٹس سے لینڈ فل...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی، افسران و جوانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کے دفاع کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔ فیلڈ مارشل نے فوجی افسران اور جوانوں کو غیر متزلزل وابستگی، پیشہ ورانہ مہارت...
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عید الاضحیٰ پر فوری آلائشیں اٹھانے، ٹھکانے لگانے اور بہترین صفائی کے لیے پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں بڑا کلین اپ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس حوالے سے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ گھروں کے باہر سے ڈسپوزیبل تھیلوں کے ذریعے آلائشیں اٹھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق آپریشن کلین اپ لیڈ کر رہے ہیں اور مقامی سطح پر نمائندے آپریشن کی نگرانی پر مامور ہیں۔...
    کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے ذریعے نہ صرف ایران کو بیدار کیا بلکہ پوری دنیا کے مظلوموں خصوصاً فلسطینی عوام کیلیے آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ امام خمینی کا نام مظلوموں کے دفاع، استقامت کی علامت ہے۔ دیانتداری و اخلاص سے عوامی حقوق کے حصول ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فلسطینی غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل کیساتھ مسلم حکمران و سپہ سالار بھی ہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ لاکھوں افواج اسلحہ و گولہ بارود اور ایٹم بم تک ہونے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ امت مسلمہ پر ابتلاء کا وقت ہے بالخصوص غزہ اور فلسطینیوں پر آزمائش ہے اور عالم اسلام خاموش ہے ، اللہ دشمنوں کو نابود کرے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج کے دن فلسطینی بھائیوں کےلیے دعا کریں، کم از کم ان کے لیے دل سے دعا ضرور کریں، اللہ ان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے اور ان کو فتح دے، ہم بھٹک گئے ہیں، اللّٰہ ہمیں سیدھا راستہ دکھائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری امت کیلیے یہ سبق ہے کہ کہیں نا کہیں ہم نے کوتاہی کی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریمؐ کی شفاعت نصیب کرے، اللہ ہم سے ناراضگی دور کرے، قربانی کا جذبہ...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ اسلام آباد سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی سی اسلام آباد، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ،اسلام آباد انتظامیہ، ڈی ایم اے، اسلام آباد پولیس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد شہر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ، ٹریفک...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پارلیمانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے چیئرمین سینیٹ سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس سینیٹر ٹام کاٹن (ریپبلکن-آرکنساس)، سے کیپیٹل ہِل میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے امریکی دورے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی۔ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اور حالیہ جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان اقدامات کو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرناک قرار...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ایک نمائندے نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حفاظت، استحکام اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز چینی وزارت تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ اسٹرکچرل انتظامات کے حوالے سے، چین خواہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے “دو طرفہ سرمایہ کاری کی ترغیب اور تحفظ کے معاہدے” پر دستخط کرنے یا موجودہ معاہدوں کو اپ گریڈ کرنے، نیز تجارت کی ہمواری، صنعتی و سپلائی چین اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعاون کے یادداشتوں پر مذاکرات کرنے کے...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 4 افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی عمر 45 اور 22 سال تھی، مقتول شمشاد کے بھائی احسن نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ لاہور: پسند کی شادی کے 5 روز بعد جوڑا قتل، لاشیں مل گئیںلاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 روز بعد قتل کر دیا گیا، میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے رشتے داروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مدقدمہ درج کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگا دی جائے گی۔ عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں یہ دن پلاسٹک آلودگی کا خاتمے کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔  وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنائیں اور صاف ستھرا ماحول اپنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں پلاسٹک صفائی مہم کا آغاز...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مبشر توقیر شاہ نے وزارت اطلاعات، ساتھی افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا...
    کراچی:  لانڈھی کے علاقے ریڑھی روڈ لٹھ بستی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ سکھن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت 17 سالہ عظمت اللہ ولد خوشحال خان اور 24 سالہ ابرار ولد شہباز علی کے نام سے ہوئی ہے۔
    ترجمان کے مطابق جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور دیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن کی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے آپریشنز، انسداد دہشت گردی اور فوجیوں کی تربیت پر خصوصی زور...
     اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر دیامیر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات پر مکمل اتفاق رائے سامنے آیا اور کمیٹی نے حتمی سفارشات کو منظوری کے لیے تیار کر لیا۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے شرکت کی۔سیکریٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکریٹری...
    شہریوں قربانی ضرور کریں مگر صفائی کا بھی ضرور خیال رکھیں:چیئر مین سی ڈی اے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے عالمی یوم ماحولیات 2025 کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں یو این ہبیٹٹیٹ، والڈ لائف، موسمیاتی تبدیلی اور گرین مارگلہ ہلز فرینڈ سمیت سینی ٹیشن، انوائرمنٹ ونگ کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد شہر میں گرین ایریاز، ماحول دوست شجرکاری اور صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بیلاروس کے ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی زیرقیادت جمعرات کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر الدین بابر سدھو سے ملاقات کی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فضائی طاقت اور عسکری تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔  آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فضائی افواج کے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ بیلاروس کے ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی زیرقیادت جمعرات کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر الدین بابر سدھو سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فضائی طاقت اور عسکری تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مستقل رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی آمد پر پاکستان ایئر فورس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی سفارتکاری اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے دیامر میں حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعظم نے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے روٹین امیونائزیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایسی یونین کونسلیں جہاں پولیو کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور امیونائزیشن بہتر نہیں ہے ان کی کڑی نگرانی کی جائے ۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، ہم ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری راستہ روکنے کے لئے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا، پی۔ٹی۔آئی اپنی طاقت گنوا چکی، کوئی تحریک نہیں چلا سکتی نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ کرتے رہے، موجودہ حکومت نے  پی ٹی آئی کے ساتھ ہرگز ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کسی کو ہیروئن کے جھوٹے مقدمے میں بند کر دیا تو کسی کو...
    عمران خان عاصم منیر کی تقرری روکنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ کے سینئر راہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری راستہ روکنے کے لئے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا، پی۔ٹی۔آئی اپنی طاقت گنوا چکی، کوئی تحریک نہیں چلا سکتی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ کرتے رہے، موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ ہرگز ایسا نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے)مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران...
    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان 2025 میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا۔ پاکستان 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا، جو طالبان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور تنظیموں پر اثاثے منجمد کرنے، سفر پر پابندی لگانے اور اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کی ذمہ دار ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق1988  طالبان پابندیوں کی کمیٹی کا مقصد افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو لاحق خطرات کا تدارک ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق گیانا اور روس 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کے نائب صدور ہوں گے۔ پاکستان 15 رکنی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدر بھی ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل...
    یہ پاکستان میں رونما ہونیوالے سینکڑوں واقعات میں سے ایک واقعہ تھا جس میں دولت کے نشے میں دھت ایک پاکستانی دوسرے شہری کو حقیر جان کر اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے لیکن تشدد کرنے والا شاید بھول گیا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، جہاں ہر واقعے کی کچھ نہ کچھ ریکارڈنگ سارے معاملے کو عیاں کردیتی ہے۔ یہ معاملہ شروع ہوتا ہے یکم جون کو جب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک مہنگی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار ٹکرا جاتا ہے، جس کے بعد گاڑی میں موجود ایک نجی کمپنی کے مالک سلمان فاروقی موٹر سائیکل سوار سدھیر کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتا ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے تشدد کا نشانہ...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان زخمی ٹانگ کے باوجود سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری راستہ روکنے کے لئے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا، پی۔ٹی۔آئی اپنی طاقت گنوا چکی، کوئی تحریک نہیں چلا سکتی   نجی چینل (اے آر وائی)  پر سینئر اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ کرتے رہے، موجودہ حکومت نے  پی ٹی آئی کے ساتھ ہرگز ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کسی کو ہیروئن کے جھوٹے مقدمے میں بند کر دیا تو...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گزشتہ رات فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کی جا رہی ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دشمن کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے: خالد مقبولدوسری جانب چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول نے لیاقت آباد کے ٹاؤن ممبر علی عدیل کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے نہتے اور معصوم کارکنان پر قاتلانہ حملہ شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ ایم کیو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت پاکستان کو 2025 کیلئے ایک جامع 67صفحات پر مشتمل سول سوسائٹی گورننس ڈائگناسٹک اسسمنٹ (GDA) رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملک کے گورننس اور انسداد بدعنوانی کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے اہم اصلاحات تجویز کی گئی ہیں جو معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ رپورٹ میں مالیاتی طرزِ حکمرانی، عوامی شعبے کے احتساب اور معاشی ضابطہ کاری میں موجود ساختی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے وسیع تر سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اہم تجاویز میں زرعی شعبے کو دی گئی ٹیکس چھوٹ (tax shelters) کا خاتمہ اور تمام ٹیکس دہندگان کیلئے یکساں ٹیکس شرح کا نفاذ، بجٹ کی جانچ کے عمل میں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں...
    شملہ معاہدہ ختم، سیز فائر لائن اور ایل او سی کی حیثیت پر بات کرنا ہوگی، 1948 والی پوزیشن پر آگئے، وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شملہ معاہدہ فارغ ہوگیا، کنٹرول لائن کو اب سیز فائر لائن سمجھا جائے، سیز فائر لائن اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی حیثیت پر بات کرنا ہوگی، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ جنگ کا خطرہ برقرارہے، ہماری طرف سے جنگ نہیں ہوگی، تاہم جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم پہلے سے زیادہ سخت جواب دے گی۔ وزیردفاع نے کہا کہ شملہ...
    دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ معاون خصوصی نے روسی وزیر کو جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا، معاون خصوصی نے کشیدگی کم کرنے میں روس کے کردار کو سراہا، روسی وزیر نے نویں پاکستان - روس بین الحکومتی کمیشن کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی و وزیر مملکت سید طارق فاطمی نے 2 سے 4 جون تک روسی فیڈریشن کا دورہ کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کے علاوہ وزیر توانائی اور پاک-روس بین الحکومتی کمیشن کے شریک چیئرمین سے ملاقاتیں کیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور مستقبل میں تعاون کے لئے...
    سٹی 42: پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مختلف ذیلی اداروں کا رکن مقر ر ہوگیا ،  پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر  ہوگیا  ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت قائم کی گئی تھی,یہ کمیٹی طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے,اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی قرارداد 1373 (2001) کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے, پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر رسمی...
    پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا بھی نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی قرارداد 1373 کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے جو سن 2001 میں منظور کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ...
    اجلاس میں شریک نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اور اس سلسلے میں مربوط پالیسی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سن یونٹ پلاننگ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ای سی ڈی (Early Childhood Development) پالیسی فریم ورک کے صوبائی سطح پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ای سی ڈی پالیسی کے نفاذ کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں بچوں کی ابتدائی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے ای سی ڈی پالیسی فریم ورک کی حمایت کی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ فارغ ہوگیا اور ہم 1948 والی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں۔ اب لائن آف کنٹرول لائن کو سیز فائر لائن سمجھا جائے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پہلے سے بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ’کشیدگی کے دوران بھارتی افواج پاکستانی شہریوں کیخلاف جنگی کی مرتکب ہوئیں‘ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی برقرار رہنی چاہیے، افغانوں کو اپنے ملک میں جاکر بسنا چاہیے، کیوں کہ افغانوں کی ہماری سرزمین سے کوئی وفاداری...
    روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی اور پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے شریک چیئرمین سرگئی تسیولیف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے مستقبل میں تعاون کے لیے تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی، نئی اسٹیل ملز، سائبر سیکیورٹی وغیرہ کے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا ایک جامع جائزہ لیا۔ طارق فاطمی نے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تسیویلوف کو جنوبی ایشیا میں...
    سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی کی صورت میں اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی، جس کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ دفن ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے۔ جبکہ طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی پاکستان کرےگا۔ طالبان کے اثاثے منجمند کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق فیصلے بھی یہی کمیٹی کرےگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران اور اس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) نومبر، جب اسرائیل کے سب سے اہم اتحادی امریکہ نے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا، کے بعد سے اس موضوع پر 15 رکنی سلامتی کونسل کی یہ پہلی ووٹنگ ہے۔ غزہ سیزفائر قرارداد، عالمی سلامتی کونسل ایک بار پھر ناکام خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر غیر محدود رسائی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد امریکی ویٹو کی وجہ سے آج بھی ناکام ہو جانے کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور یہ قرارداد سلامتی کونسل کے ان دس غیر...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافے کے نتیجے میں امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے مزید سینکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا، صرف گزشتہ ماہ کے دوران 6 ہزار ملازمین کو نکال دیا گیا تھا۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ برطرفیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ٹیکنالوجی کی صنعت کس طرح مصنوعی ذہانت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنے مجموعی اخراجات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کرنے کا رجحان دیگر بڑی ٹیک کمپنیاں جیسے میٹا اور سیلزفورس بھی اپنا رہی ہیں، یہ کمپنیاں اندرونی طور پر مصنوعی ذہانت کو استعمال کرکے اپنی کارکردگی...
    ماسکو  (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے  روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور  وزیراعظم شہبازشریف کا صدرپیوٹن کے لیے خط بھی پہنچایا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو  وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور روسی وزیرخارجہ کو دو طرفہ تعاون وسیع کرنےکے عزم سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی،کنیکٹیویٹی اور تجارت پر بات چیت ہوئی۔معاون خصوصی طارق فاطمی کی جانب سے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظربھی پیش کیا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ  روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھےگی۔اعلامیےکے...
    کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کا واقعہ پریشان کن ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور...
    کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کا واقعہ پریشان کن ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے یہ بھی لکھا کہ میں ٹورنٹو...
    ماسکو: روسی فیڈریشن کے اپنے دورے کے آغاز میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے منگل کو ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ حالیہ بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔ طارق فاطمی نے وزیر اعظم کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کی قیادت کے روس کے ساتھ توانائی، رابطے اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ انھوں نے کہا بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو نام نہاد "معطل" قرار دے کر اس میں خلل ڈالنے کی دھمکی کے سنگین نتائج...
    فوٹو: ایکس وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کے لیے خط سرگئی لاروف کے حوالے کیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کا بہاؤ روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھے گی۔روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی، روابط بڑھانے اور تجارت پر بھی بات چیت ہوئی۔
    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایکس کے لیے نئے پرائیوٹ میسجنگ فیچر کا اعلان کر دیا۔ فیچر میں میسجز کے غائب ہوجانے اور ’بِٹ کوائن طرز‘ کی انکرپشن شامل ہوگی۔ ایکس چیٹ ٹول کا متعارف کرایا جانا پلیٹ فارم کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں بدلنے کے ایلون مسک کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر خریدنے اور اس کا نام بدل کر ایکس رکھنے کے بعد ایلون مسک پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں لائے ہیں اور اس کے ساتھ پے منٹ سسٹم کو جوڑنے اور اس کو ایک ’عالمی مارکیٹ پلیس‘ بنانے منصوبے پیش کیے ہیں۔ ایکس چیٹ (جو کہ اس وقت صرف بِیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہے) صارفین...
    اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار، ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد کی کرکٹ سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر اٹھایا ہے۔اس فیصلے کے تحت اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ صرف شکیل شیخ ہی نہیں بلکہ اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی...
    —جنگ فوٹو کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے باہمی فائدے میں ہے۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے اسٹیٹ سیکرٹیری برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، سیاحت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، ترقیاتی تعاون کے جاری پروگراموں کو وسعت دینا اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ  نے اسلام آباد کی کرکٹ سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر اْٹھایا ہے۔اس فیصلے کے تحت اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ صرف شکیل شیخ ہی نہیں بلکہ اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تمام عہدیداران کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔پی سی بی نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ تمام فارغ کیے گئے منتخب عہدیداران فوری...
    نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سفارتی تنہائی اور خفت کا سامناکرنا پڑا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کینیڈامیں 15سے 17جون تک جی سیون اجلاس منعقد ہو رہاہے ، تاہم وزیر اعظم مودی کو ابھی تک باضابطہ طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔مودی حکومت کی اقلیت مخالف پالیسیوں، ریاستی سرپرستی میں ملک و بیرون ملک دہشت گردی اور اپنے دشمنوں کو قتل کرانے میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھارت کی سفارتی تنہائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔ادھر کینیڈین...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی...
    زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی ملیر جیل سے قیدی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس متحرک ہوگئی اور ان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 12 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے جبکہ قیدیوں کی گرفتاری کے...
    پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر اپنا مؤقف پیش دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی وفد نیویارک میں موجود ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے اقوام متحدہ میں چین، روس کے مندوبین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور دیگر وفد کے اراکین نے چین اور روس کے مندوبین کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گھانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات کرکے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، امریکا کی بھارت کو اشتعال انگیزی سے...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن زور وشور سے جاری ہے اور عوام بدامنی، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے اس موسم میں 14 گھنٹے کی غیراعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی حکومت نے خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں ناروا لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والے سلسلے میں بھی اضافہ کردیا ہے، اس وقت تحصیل تحت بھائی اور ضلع مردان بھر میں 14 گھنٹے ناروا لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت...
    اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آنے والے پاکستانی سفارت وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان مشن نیویارک میں ہوئی اس ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں پربات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی کے دوران چین کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال سے چینی فریق کو آگاہ کیا اور بھارت کے جارحانہ رویے کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط طرز عمل کو اجاگر کیا۔...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا۔ بھارت میں بنگلورو،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری لنکا میں کولمبو میچز کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے ۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 جون 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاسی قیادت اور جماعتیں طلبہ یونینز کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ملک بھر کے طلبہ اپنے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے متحد ہوجائیں،لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کی لیڈرشپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذ پر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے جہوری حقوق کی بحالی سے قومی سیاست کو تازہ دم، محب وطن، باصلاحیت قیادت میسر آئے گی۔جماعتِ اسلامی نے آئی جے آئی اتحادی حکومت کے ذریعے پنجاب میں طلبہ یونینز کے انتخابات کروائے لیکن متحدہ مجلسِ...
    آئی جی جیل خانہ جات کی طرف ساے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر اسیران سے ان کے لواحقین کی عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک خصوصی ملاقات کروائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کی انکے لواحقین سے خصوصی ملاقات کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپیشل ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے اپنے 2 آنے والے عالمی مقابلوں کے مقامات اور تاریخوں کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں جن کی میزبانی بھارت اور انگلینڈ رواں سال اور اگلے برس کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا آئی سی سی  ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تاریخوں اور مقامات کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ اور ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 دونوں کے ابتدائی میچوں اور ناک آؤٹ راؤنڈز کے شیڈول کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم  دے دیا۔ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ افضال بھٹی...
    پاکستانی سفارتی وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرے گا، او آئی سی کو بھی بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کا مشن، سفارتی ٹیم کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد آج نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سفارتی وفد سلامتی کونسل کے 5 مستقل اور 9 غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملے گا، امریکی حکام کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔ پاکستانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) پاکستان نے بھارتی رہنمائوں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تازہ ترین بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان امن اور تعمیری مصروفیات کے لیے پرعزم ہے لیکن وہ کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے یکساں طور پر پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں بھارتی رہنمائوں کے پاکستان مخالفانہ بیانات اور 29 مئی کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ریمارکس کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ...
    وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا،سیاسی، معاشی وخارجہ امور پر تبادلہ خیال پاکستانی جنگی مہارت کی دنیا معترف ہوگئی(وزیراعظم)پاکستان کی کامیابیاں دنیا تسلیم کررہی ہے( صدر) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی...
    ایک بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن شادی کو بلوغت سے جوڑتے ہيں، جبکہ اسلام اور آئینِ پاکستان انصاف، تحفظ اور انسانی وقار پر زور دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن شادی کو بلوغت سے جوڑتے ہيں، جبکہ اسلام اور آئینِ پاکستان انصاف، تحفظ اور انسانی وقار پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل 25 ۔1 واضح کرتا ہے کہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور قانونی تحفظ کے مساوی حق دار ہیں،...
     صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ الخدمت لاکھوں مستحقین تک گوشت پہنچائے گی۔ غزہ کے لیے مصر میں ایک ہزار گائے قربان کی جائیں گی۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ’’سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیوں اور کیسے؟‘‘ کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایک دینی فریضہ ہے۔ جو امت مسلمہ کو اطاعت و فرمانبرداری اور اللہ کے احکامات کے سامنے سرنڈر کرنا سکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال لاکھوں مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچاتی ہے۔ اس کے لیے مختلف شہروں میں قربانی مراکز قائم کیے جاتے ہیں جہاں مرکزی، ریجنل، اضلاع اور علاقائی ٹیمیں،الخدمت اسٹاف اور...
    بلاول بھٹو عالمی سفارتی دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو اور شیری رحمان آج نیویارک پہنچے جبکہ کچھ گھنٹوں میں پاکستان کے سفارتی وفد میں شامل دوسرے اراکین بھی نیویارک پہنچیں گے۔ یہ وفد امریکی حکام اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل اراکین اور نیویارک میں او آئی سی گروپ سے ملاقات کرے گا۔ک یہ بھی پڑھیے: بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل یہ وفد اقوام متحدہ کے صحافیوں کی تنظیم سے ملاقات کرکے بریفینگ دے۔ پاکستان کا سفارتی وفد 3 جون کو واشنگٹن جائے گا جہاں...
    پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں کارکردگی اور رابطوں میں بہتری کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرتے ہوئے تمام عہدیداروں کو فارغ کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پر ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد پشاور میں...
    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے جسے علاقائی سطح پر ایک...